Go to Quran page

سُوْرَۃُ النِّسَآء

Chapter 4: An-Nisā’ (176 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
يٰٓاَيُّھَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمُ الَّذِيْ خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَۃٍ وَّخَلَقَ مِنْھَا زَوْجَہَا وَبَثَّ مِنْہُمَا رِجَالًا كَثِيْرًا وَّنِسَاۗءً وَاتَّقُوا اللہَ الَّذِيْ تَسَاۗءَلُوْنَ بِہٖ وَالْاَرْحَامَ اِنَّ اللہَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيْبًا An-Nisā’ 4:1
اے لوگو! اپنے پروردگار(اللہ)سے ڈرو جس نے تم کو ایک جاندار سے پیدا کیا اور اس میں سے اس کا جوڑا پیدا کیا اور ان دونوں میں سے بہت سے مرد اور عورتیں (روئے زمین پر)پھیلائیں اور اس اللہ سے ڈرو جس کے نام سے تم ایک دوسرے سے مطالبہ کیا کرتے ہو اور قرابت سے بھی (ڈرو) یقیناً اللہ تم پر نگہبان ہیں (دیکھ رہے ہیں)۔
O people! Be conscious of your Rabb (Allah), Who created you from one living being and from it created its mate and from both of them spread many men and women (on earth); and be conscious of Allah, in Whose Name you make demands upon one another; and also (be conscious) of kinship. Indeed, Allah is Observer (is watching) over you.
وَاٰتُوا الْيَــتٰمٰٓى اَمْوَالَھُمْ وَلَا تَتَبَدَّلُوا الْخَبِيْثَ بِالطَّيِّبِ وَلَا تَاْكُلُوْٓا اَمْوَالَھُمْ اِلٰٓى اَمْوَالِكُمْ اِنَّہٗ كَانَ حُوْبًا كَبِيْرًا An-Nisā’ 4:2
اور یتیموں کو ان کے مال دو اور ناپاک سے پاک کو تبدیل نہ کرو اور ان کے مال اپنے مال میں ملا کر مت کھاؤ یقیناً یہ بڑا گناہ ہے۔
And give to the orphans their property, and do not exchange the polluted with the pure, and do not consume their property mixing it with yours; indeed, this is a great sin.
وَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا تُقْسِطُوْا فِي الْيَتٰمٰى فَانْكِحُوْا مَا طَابَ لَكُمْ مِّنَ النِّسَاۗءِ مَثْنٰى وَثُلٰثَ وَرُبٰعَ فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا تَعْدِلُوْا فَوَاحِدَۃً اَوْ مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْ ذٰلِكَ اَدْنٰٓى اَلَّا تَعُوْلُوْا An-Nisā’ 4:3
اگر تم کو یہ ڈر ہو کہ تم یتیم لڑکیوں کے بارے میں انصاف نہ کرسکو گے تو ان کے سوا جو عورتیں تمہیں پسند ہیں دو سے اور تین سے اور چار سے نکاح کرو پھر اگر تمہیں یہ ڈر ہو کہ انصاف نہ کرسکو گے تو ایک ہی بی بی پر بس کرو یا وہ لونڈی جس کے تم مالک ہو۔ اس میں بے انصافی نہ ہونے کی امید قریب تر ہے۔
If you fear that you will not be able to deal justly with regard to orphaned girls, then marry the women you like, other than them, two or three or four. Then if you fear you will not be able to deal equitably, be content with a single wife or the slave girl whom you possess. In this, there is greater hope of preventing injustice.
وَاٰتُوا النِّسَاۗءَ صَدُقٰتِہِنَّ نِحْلَۃٍ فَاِنْ طِبْنَ لَكُمْ عَنْ شَيْءٍ مِّنْہُ نَفْسًا فَكُلُوْہُ ہَنِيْۗـــــًٔـا مَّرِيْۗــــــًٔـا An-Nisā’ 4:4
اور عورتوں کو ان کے مہر خوشی سے دو (ہاں)پھر اگر وہ اپنی مرضی سے تمہیں اس میں سے کچھ معاف کردیں تو اسے ذوق وشوق سے کھالو۔
And give women their Mahar gladly; (yes), then if they, of their own accord, remit you some of it, then consume it with delight and pleasure.
وَلَا تُؤْتُوا السُّفَھَاۗءَ اَمْوَالَكُمُ الَّتِىْ جَعَلَ اللہُ لَكُمْ قِيٰـمًا وَّارْزُقُوْھُمْ فِيْھَا وَاكْسُوْھُمْ وَقُوْلُوْا لَھُمْ قَوْلًا مَّعْرُوْفًا An-Nisā’ 4:5
اور ناسمجھوں کو اپنے وہ مال جسے اللہ نے تمہارے لیئے معیشت کا سبب بنایا ہے مت دو اور ان کو اس میں سے کھلاؤ اور ان کو پہناؤ اور ان سے اچھی بات کہتے رہو۔
And do not hand over, to the weak of understanding, that property of yours which Allah has made a means of support for you; and feed them and clothe them out of it, and keep speaking kindly to them.
وَابْتَلُوا الْيَتٰمٰى حَتّٰٓي اِذَا بَلَغُوا النِّكَاحَ فَاِنْ اٰنَسْتُمْ مِّنْھُمْ رُشْدًا فَادْفَعُوْٓا اِلَيْھِمْ اَمْوَالَھُمْ وَلَا تَاْكُلُوْھَآ اِسْرَافًا وَّبِدَارًا اَنْ يَّكْبَرُوْا وَمَنْ كَانَ غَنِيًّا فَلْيَسْتَعْفِفْ وَمَنْ كَانَ فَقِيْرًا فَلْيَاْكُلْ بِالْمَعْرُوْف فَاِذَا دَفَعْتُمْ اِلَيْھِمْ اَمْوَالَھُمْ فَاَشْہِدُوْا عَلَيْھِمْ وَكَفٰى بِاللہِ حَسِـيْبًا An-Nisā’ 4:6
اور یتیموں کو آزما لیا کرو جب تک کہ وہ نکاح (کی عمر)کو پہنچیں پھر اگر تم ان میں عقل کی پختگی دیکھو تو ان کا مال ان کے حوالے کردو اور اس کو فضول خرچی اور جلدی سے مت کھاؤ (اس خیال سے)کہ یہ بڑے ہوجائیں گے۔ اور جو شخص آسودہ حال ہو تو اس کو (اس مال سے)بچنا چاہیے اور جو کوئی حاجت مند ہو تو وہ مناسب مقدار سے کچھ کھائے پھر جب تم ان کا مال ان کے حوالے کرو تو اس پر گواہ کرلیا کرو اور اللہ حساب لینے والے کافی ہیں۔
And test the orphans until they reach the (age of) marriage; then if you observe maturity of intellect in them, hand over their property to them; and do not consume it in extravagance and in haste (thinking) that they will grow up. And the person who is rich should refrain (from this property), and whoever is needy should consume only a reasonable amount; then when you hand their property over to them, have it witnessed; and Allah is Sufficient to take account.
لِلرِّجَالِ نَصِيْبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدٰنِ وَالْاَقْرَبُوْنَ وَلِلنِّسَاۗءِ نَصِيْبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدٰنِ وَالْاَقْرَبُوْنَ مِمَّا قَلَّ مِنْہُ اَوْ كَثُرَ نَصِيْبًا مَّفْرُوْضًا An-Nisā’ 4:7
جو (مال)ماں باپ اور قرابت دار چھوڑ مریں اس میں مردوں کا (بھی)حصہ ہے اور جو (مال)ماں باپ اور قرابت دار چھوڑ مریں اس میں عورتوں کا بھی حصہ ہے وہ تھوڑا ہو یا بہت یہ حصہ (اللہ کا )مقرر کیا ہواہے۔
Whatever (property) parents and near relatives leave on death, there is a share in it for men (also), and whatever (property) parents and near relatives leave on death, there is a share in it for women as well; whether it be small or great, this share is ordained (by Allah).
وَاِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ اُولُوا الْقُرْبٰي وَالْيَتٰمٰى وَالْمَسٰكِيْنُ فَارْزُقُوْھُمْ مِّنْہُ وَقُوْلُوْا لَھُمْ قَوْلًا مَّعْرُوْفًا An-Nisā’ 4:8
اور جب ترکہ تقسیم ہونے کے وقت (دور کے)رشتہ دار اور یتیم اور مساکین آموجود ہوں تو ان کو بھی اس میں سے کچھ دے دو اور ان سے اچھی طرح سے بات کرو۔
And when, (distant) relatives, orphans and the poor present themselves at the time of the division of inheritance, give them also something from it and speak to them kindly.
وَلْيَخْشَ الَّذِيْنَ لَوْ تَرَكُوْا مِنْ خَلْفِھِمْ ذُرِّيَّۃً ضِعٰفًا خَافُوْا عَلَيْھِمْ فَلْيَتَّقُوا اللہَ وَلْيَقُوْلُوْا قَوْلًا سَدِيْدًا An-Nisā’ 4:9
اور ان لوگوں کو ڈرنا چاہیئے کہ اگر وہ اپنے بعد چھوٹے بچے چھوڑ جائیں تو انہیں ان کی (کتنی)فکر ہو پس ان کو اللہ سے ڈرنا چاہیئے اور سیدھی بات کہنی چاہئیے۔
And these people should fear that if they were to leave behind young children, how (much) they would be worried about them; therefore, they should be conscious of Allah and say the right words.
اِنَّ الَّذِيْنَ يَاْكُلُوْنَ اَمْوَالَ الْيَتٰمٰى ظُلْمًا اِنَّمَا يَاْكُلُوْنَ فِيْ بُطُوْنِھِمْ نَارًا وَسَيَصْلَوْنَ سَعِيْرًا An-Nisā’ 4:10
بے شک جو لوگ زیادتی کرتے ہوئے یتیموں کا مال کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹ میں صرف آگ بھررہے ہیں اور عنقریب جلتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گے۔
Without doubt, those who wrongfully eat up the property of the orphans, are only filling their bellies with fire and will soon enter blazing Fire.
يُوْصِيْكُمُ اللہُ فِيْٓ اَوْلَادِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَيَيْنِ فَاِنْ كُنَّ نِسَاۗءً فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَھُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ وَاِنْ كَانَتْ وَاحِدَۃً فَلَھَا النِّصْفُ وَلِاَبَوَيْہِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْہُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ اِنْ كَانَ لَہٗ وَلَدٌ فَاِنْ لَّمْ يَكُنْ لَّہٗ وَلَدٌ وَّوَرِثَہٗٓ اَبَوٰہُ فَلِاُمِّہِ الثُّلُثُ فَاِنْ كَانَ لَہٗٓ اِخْوَۃٌ فَلِاُمِّہِ السُّدُسُ مِنْۢ بَعْدِ وَصِيَّۃٍ يُوْصِيْ بِھَآ اَوْ دَيْنٍ اٰبَاۗؤُكُمْ وَاَبْنَاۗؤُكُمْ لَا تَدْرُوْنَ اَيُّھُمْ اَقْرَبُ لَكُمْ نَفْعًا فَرِيْضَۃً مِّنَ اللہِ اِنَّ اللہَ كَانَ عَلِيْمًا حَكِـيْمًا An-Nisā’ 4:11
اللہ تم کو تمہاری اولاد کے بارے حکم دیتے ہیں کہ ایک لڑکے کا حصہ دو لڑکیوں کے حصے کے برابر ہے پھر اگر صرف لڑکیاں ہی ہوں دو سے زیادہ بھی ہوں تو مرنے والے کے ترکے سے ان کو دوتہائی ملے گا اور اگر ایک ہی لڑکی ہو تو اس کو نصف ملے گا اور اس کے ماں باپ دونوں میں سے ہر ایک کے لیئے مرنے والے کے ترکہ سے چھٹا حصہ ہے اگر اس (مرنے والی)کی کچھ اولاد ہو۔ پس اگر اس کے کوئی اولاد نہ ہو اور اس کے ماں باپ ہی اس کے وارث ہوں تو اس کی ماں کا حصہ ایک تہائی ہے پھر اگراس کے ایک سے زیادہ بہن بھائی ہوں تو اس کی ماں کو چھٹا حصہ ملے گا (اور باقی باپ کو ملے گا)وصیت جو اس نے کی ہو پوری کرنے یا قرض ادا کرنے کے بعد۔ تمہارے آباء اور تمہارے بیٹے تم نہیں جانتے کہ فائدے کے لحاظ سے تمہارے لیئےان میں سے کون بہتر ہے یہ (حصے)اللہ کے مقرر کیئے ہوئے ہیں یقیناً اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں۔
Allah enjoins you concerning your children: the share of one boy is equal to the share of two girls. Then if there are only girls, even if they are more than two, they will receive two-thirds from the property of the deceased; and if there is only one girl, then she will get half. And the mother and father each will get a sixth of the share from the property of the deceased if he (the deceased) has some children; but if he is childless and his parents are his heirs, then his mother’s share is one third; then if he has more than one sister or brother, his mother will get a sixth of the share (and the father will get the rest) after fulfilment of any bequest he has made or the payment of a debt. Your fathers or your sons - you do not know which of them is nearer to you in terms of benefit. These (shares) are ordained by Allah. Indeed, Allah is Knowing, Wise.
وَ لَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ اَزْوَاجُكُمْ اِنْ لَّمْ يَكُنْ لَّھُنَّ وَلَدٌ فَاِنْ كَانَ لَھُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ مِنْۢ بَعْدِ وَصِيَّۃٍ يُّوْصِيْنَ بِھَآ اَوْ دَيْنٍ وَلَھُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ اِنْ لَّمْ يَكُنْ لَّكُمْ وَلَدٌ فَاِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَھُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ وَصِيَّۃٍ تُوْصُوْنَ بِھَآ اَوْ دَيْنٍ وَاِنْ كَانَ رَجُلٌ يُّوْرَثُ كَلٰلَۃً اَوِ امْرَاَۃٌ وَّلَہٗٓ اَخٌ اَوْ اُخْتٌ فَلِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْہُمَا السُّدُسُ فَاِنْ كَانُوْٓا اَكْثَرَ مِنْ ذٰلِكَ فَھُمْ شُرَكَاۗءُ فِي الثُّلُثِ مِنْۢ بَعْدِ وَصِيَّۃٍ يُّوْصٰى بِھَآ اَوْ دَيْنٍ غَيْرَ مُضَاۗرٍّ وَصِيَّۃً مِّنَ اللہِ وَاللہُ عَلِيْمٌ حَلِيْمٌ An-Nisā’ 4:12
اور تمہارے لیئےنصف ہے (اس ترکہ میں سے)جو تمہاری بیویاں چھوڑ جائیں اگر ان کے اولاد نہ ہو پس اگر ان کے اولاد ہو تو تمہیں ان کے ترکے سے ایک چوتھائی ملے گا ان کو وصیت جو انہوں کی ہو پوری کرنے یا قرض ادا کرنے کے بعد اور جو تم چھوڑ جاؤ اگر تمہاری اولاد نہ ہو تو ان (بیبیوں)کو اس میں سے ایک چوتھائی ملے گا پس اگر تمہاری اولاد ہو تو تمہارے ترکے میں سے تمہاری کی ہوئی وصیت پوری کرنے یا قرض ادا کرنے کے بعد ان کو آٹھواں حصہ ملے گا اور اگر کسی ایسے مرد کی یا عورت کی میراث ہو جس کے نہ باپ ہو نہ بیٹا اور اس کے ایک بھائی یا بہن ہو تو ان میں سے ہر ایک کا چھٹاحصہ ہوگا پس اگر یہ لوگ اس سے زیادہ ہوں تو وہ سب ایک تہائی میں شریک ہوں گے (اس حال میں )کہ جو وصیت کی گئی پوری کی جانے یا قرض کو اداکیئےجانے کے بعد بشرطیکہ (مرنے والا وصیت میں )کسی کو نقصان نہ پہنچائے۔ یہ اللہ کا حکم ہے اور اللہ جاننے والے حِلم والے ہیں۔
And your share is half of that (property) which your wives leave behind if they have no children; but if they have children, you will get one fourth from their property, after fulfilling any bequests they have made or paying off debts. And they (the wives) will get one fourth from what you leave, if you have no children; and if you have children, then they will get one-eighth share from your property after fulfilling any bequests you have made or paying off debts. And if it is the legacy of any man or woman who has neither father nor son and has one brother or one sister, then each of them will have a sixth share. But, if these people are more than that, then they will be sharers in one third (under the condition) that the bequest made has been fulfilled or debt has been repaid, provided no one has been wronged (by the deceased in his bequest). This is the Command from Allah; and Allah is Knowing, Forbearing.
تِلْكَ حُدُوْدُ اللہِ وَمَنْ يُّطِعِ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ يُدْخِلْہُ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِھَا الْاَنْھٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْھَا وَذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ An-Nisā’ 4:13
یہ اللہ کی حدیں ہیں اور جو اللہ اور اس کے پیغمبر کی اطاعت کرے گا وہ (اللہ)اس کو بہشتوں میں داخل کریں گے جن کے تابع نہریں جاری ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے اور یہ بڑی کامیابی ہے۔
These are the limits of Allah; and whoever obeys Allah and His Messenger, He (Allah) will enter him in gardens under whose direction streams are flowing, they will live in them forever; and this is a great success.
وَمَنْ يَّعْصِ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ وَيَتَعَدَّ حُدُوْدَہٗ يُدْخِلْہُ نَارًا خَالِدًا فِيْھَا وَلَہٗ عَذَابٌ مُّہِيْنٌ An-Nisā’ 4:14
اور جو شخص اللہ اور اُس کے پیغمبر کی نافرمانی کرے گا اور اُس (اللہ)کی حدود سے نکل جائے گا وہ اس کو دوزخ میں ڈالیں گے وہ اس میں ہمیشہ رہے گا اور اس کےلیئےذلیل کرنے والا عذاب ہوگا۔
And the person who disobeys Allah and His Messenger and exceeds His (Allah’s) limits, He will enter him into Hell, and he will abide in it forever; and for him will be a humiliating torment.
وَالّٰتِيْ يَاْتِيْنَ الْفَاحِشَۃَ مِنْ نِّسَاۗىِٕكُمْ فَاسْتَشْہِدُوْا عَلَيْہِنَّ اَرْبَعَۃً مِّنْكُمْ فَاِنْ شَہِدُوْا فَاَمْسِكُوْھُنَّ فِي الْبُيُوْتِ حَتّٰى يَتَوَفّٰىھُنَّ الْمَوْتُ اَوْ يَجْعَلَ اللہُ لَھُنَّ سَبِيْلًا An-Nisā’ 4:15
(مسلمانو!)اور تمہاری عورتوں میں سے جو بے حیائی کا کام کر بیٹھیں سو ان پر اپنے لوگوں میں سے چار گواہ طلب کرو پس اگر وہ گواہی دیں تو تم ان کو گھروں میں بند رکھو یہاں تک کہ ان کو موت اٹھالے یا اللہ ان کے لیئےکوئی اور راہ پیدا فرمادیں۔
(O Muslims!) and whoever among your women commits an immoral act, so call four witnesses against them from among you. Then if they testify, confine them in their homes until death takes them, or Allah makes some other way for them.
وَالَّذٰنِ يَاْتِيٰنِھَا مِنْكُمْ فَاٰذُوْھُمَا فَاِنْ تَابَا وَاَصْلَحَا فَاَعْرِضُوْا عَنْہُمَا اِنَّ اللہَ كَانَ تَوَّابًا رَّحِـيْمًا An-Nisā’ 4:16
اور جو دو مرد تم میں سے بدکاری کریں تو ان کو ایذا دو پھر اگر وہ توبہ کرلیں اور اصلاح کرلیں تو ان دونوں سے کچھ تعرض نہ کرو یقیناً اللہ توبہ قبول کرنے والے رحمت کرنے والے ہیں۔
And punish the two men from among you, who commit an immoral act; and if they repent and reform, then let both of them alone. Indeed, Allah is the Acceptor of Repentance, Merciful.
اِنَّمَا التَّوْبَۃُ عَلَي اللہِ لِلَّذِيْنَ يَعْمَلُوْنَ السُّوْۗءَ بِجَہَالَۃٍ ثُمَّ يَتُوْبُوْنَ مِنْ قَرِيْبٍ فَاُولٰۗىِٕكَ يَتُوْبُ اللہُ عَلَيْھِمْ وَكَانَ اللہُ عَلِــيْمًا حَكِـيْمًا An-Nisā’ 4:17
یقیناً اللہ ان ہی لوگوں کی توبہ قبول فرماتے ہیں جو نادانی سے برائی کرتے ہیں پھر جلدی توبہ کرتے ہیں پس ایسے ہی لوگوں پر اللہ مہربانی فرماتے ہیں اور اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں۔
Indeed, Allah accepts the repentance of only those people who do evil in ignorance then quickly repent; so, it is such people towards whom Allah shows Kindness; and Allah is Knowing, Wise.
وَلَيْسَتِ التَّوْبَۃُ لِلَّذِيْنَ يَعْمَلُوْنَ السَّـيِّاٰتِ حَتّٰٓي اِذَا حَضَرَ اَحَدَھُمُ الْمَوْتُ قَالَ اِنِّىْ تُبْتُ الْٰـــٔنَ وَلَا الَّذِيْنَ يَمُوْتُوْنَ وَھُمْ كُفَّارٌ اُولٰۗىِٕكَ اَعْتَدْنَا لَھُمْ عَذَابًا اَلِـــيْمًا An-Nisā’ 4:18
اور ایسے لوگوں کی توبہ قبول نہیں ہوتی جو (ساری عمر)برے کام کرتے ہیں یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کو موت آجائے تو کہنے لگے کہ میں اب توبہ کرتا ہوں اور نہ ان لوگوں کی جوکفر پہ مرجاتے ہیں ہم نے ایسے ہی لوگوں کے لیئےدردناک عذاب تیار کیا ہے۔
And the repentance of such people is not accepted who do evil deeds (all their lives), till when death comes to any of them, he says, ‘I repent now;’ nor of those people who die in (a state of) unbelief; for such people We have prepared a painful torment.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا يَحِلُّ لَكُمْ اَنْ تَرِثُوا النِّسَاۗءَ كَرْہًا وَلَا تَعْضُلُوْھُنَّ لِتَذْہَبُوْا بِبَعْضِ مَآ اٰتَيْتُمُوْھُنَّ اِلَّآ اَنْ يَّاْتِيْنَ بِفَاحِشَۃٍ مُّبَيِّنَۃٍ وَعَاشِرُوْھُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ فَاِنْ كَرِھْتُمُوْھُنَّ فَعَسٰٓى اَنْ تَكْرَہُوْا شَـيْــــًٔـا وَّيَجْعَلَ اللہُ فِيْہِ خَيْرًا كَثِيْرًا An-Nisā’ 4:19
اے ایمان والو! تمہارے لیئےحلال نہیں ہے کہ زبردستی عورتوں کے وارث بن جاؤ اور اس نیت سے جو کچھ تم نے ان کو دیا اس میں سے کچھ لے لو(اور)ان کو (گھروں میں) مت روک رکھو سوائے اس کہ واضح طور پر بدکاری کی مرتکب ہوں اور ان کے ساتھ اچھی طرح سے رہو پھر اگر تم انہیں ناپسند کرتے ہو تو ہوسکتا ہے کہ تم ایک شے کو ناپسند کرو اور اللہ نے اس میں بہت سی بھلائی رکھ دی ہو۔
O believers! It is not lawful for you to forcibly inherit women, and take back, by this intention, some of what you have given them; (and) do not confine them (in their homes) except when they have openly committed an immoral act. And live with them in a good manner; then if you dislike them, it might be that you dislike a thing and Allah has placed much good in it.
وَاِنْ اَرَدْتُّمُ اسْتِبْدَالَ زَوْجٍ مَّكَانَ زَوْجٍ وَّاٰتَيْتُمْ اِحْدٰىھُنَّ قِنْطَارًا فَلَا تَاْخُذُوْا مِنْہُ شَـيْـــًٔـا اَتَاْخُذُوْنَہٗ بُھْتَانًا وَّاِثْمًا مُّبِيْنًا An-Nisā’ 4:20
اور اگر تم ایک عورت کو چھوڑ کر دوسری عورت کرنا چاہو اور تم ان میں سے ایک (پہلی)عورت کو بہت سا مال دے چکے ہو تو اس سے کچھ مت لو بھلا کیا تم ناجائز طور پر اور صریح گناہ کرکے اس (مال)کو واپس لو گے؟۔
And if you want to leave one wife and take another, and you have given one (the first) woman much property, take nothing back from her. Would you take it (the property) back unlawfully and in manifest sin?
وَكَيْفَ تَاْخُذُوْنَہٗ وَقَدْ اَفْضٰى بَعْضُكُمْ اِلٰى بَعْضٍ وَّاَخَذْنَ مِنْكُمْ مِّيْثَاقًا غَلِيْظًا An-Nisā’ 4:21
اور تم اس کو کیسے واپس لے سکتے ہو جبکہ تم ایک دوسرے سے بے حجابانہ مل چکے ہو اور وہ تم سے پکا وعدہ بھی لے چکی ہیں۔
And how can you take it back when you have been intimate with each other, and they have also taken a firm pledge from you?
وَلَا تَنْكِحُوْا مَا نَكَحَ اٰبَاۗؤُكُمْ مِّنَ النِّسَاۗءِ اِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ اِنَّہٗ كَانَ فَاحِشَۃً وَّمَقْتًا وَسَاۗءَ سَبِيْلًا An-Nisā’ 4:22
اور جن عورتوں سے تمہارے باپ نے نکاح کیا ہو ان سے تم نکاح نہ کرو مگر جو ہو چکا (سو ہوچکا)یقیناً یہ بے حیائی ہے اور (اللہ کی)ناراضگی ہے اور برُا دستور ہے۔
And do not marry the women whom your fathers married, except for what has already happened (it has passed). Indeed, this is immorality and (Allah’s) displeasure and an evil custom.
حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ اُمَّھٰتُكُمْ وَبَنٰتُكُمْ وَاَخَوٰتُكُمْ وَعَمّٰـتُكُمْ وَخٰلٰتُكُمْ وَبَنٰتُ الْاَخِ وَبَنٰتُ الْاُخْتِ وَاُمَّھٰتُكُمُ الّٰتِيْٓ اَرْضَعْنَكُمْ وَاَخَوٰتُكُمْ مِّنَ الرَّضَاعَۃِ وَاُمَّھٰتُ نِسَاۗىِٕكُمْ وَرَبَاۗىِٕبُكُمُ الّٰتِيْ فِيْ حُجُوْرِكُمْ مِّنْ نِّسَاۗىِٕكُمُ الّٰتِيْ دَخَلْتُمْ بِہِنَّ فَاِنْ لَّمْ تَكُوْنُوْا دَخَلْتُمْ بِہِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ وَحَلَاۗىِٕلُ اَبْنَاۗىِٕكُمُ الَّذِيْنَ مِنْ اَصْلَابِكُمْ وَاَنْ تَجْمَعُوْا بَيْنَ الْاُخْتَيْنِ اِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ اِنَّ اللہَ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِـيْمًا An-Nisā’ 4:23
تم پر تمہاری مائیں اور تمہاری بیٹیاں اور تمہاری بہنیں اور تمہاری پھوپھیاں اور تمہاری خالائیں اور بھتیجیاں اور بھانجیاں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تم کو دودھ پلایا اور تمہاری رضاعی بہنیں اور تمہاری بیبیوں کی مائیں (ساسیں)اور جن عورتوں سے تم مباشرت کرچکے ہو، ان کی لڑکیاں جن کی تم پرورش کرتے ہو، حرام کردی گئی ہیں پس اگر تم نے ان سے مباشرت نہ کی ہو تو تم پر ان لڑکیوں سے نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں اور تمہارے صلبی بیٹوں کی عورتیں بھی اور یہ کہ دو بہنوں کااکٹھا کرنا بھی (حرام ہے)مگر ہاں جو ہو چکا (سو ہوچکا)بے شک اللہ بخشنے والے رحمت کرنے والے ہیں۔
Forbidden unto to you are your mothers and your daughters and your sisters and your paternal aunts and your maternal aunts and your brother’s daughters and your sister’s daughters and those of your mothers who breastfed you and your foster sisters and your wives’ mothers (mothers in law) and the daughters of the women you have been intimate with, those who are under your guardianship, however, if you have not been intimate with them, there is no harm on you to marry those girls, and the wives of your sons of your loins, and also the taking of two sisters together (is forbidden); yes, except for what has already happened (it has passed). Without doubt, Allah is Forgiving, Merciful.
وَّالْمُحْصَنٰتُ مِنَ النِّسَاۗءِ اِلَّا مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْ كِتٰبَ اللہِ عَلَيْكُمْ وَاُحِلَّ لَكُمْ مَّا وَرَاۗءَ ذٰلِكُمْ اَنْ تَبْتَغُوْا بِاَمْوَالِكُمْ مُّحْصِنِيْنَ غَيْرَ مُسٰفِحِيْنَ فَـمَا اسْتَمْتَعْتُمْ بِہٖ مِنْھُنَّ فَاٰتُوْھُنَّ اُجُوْرَھُنَّ فَرِيْضَۃً وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيْمَا تَرٰضَيْتُمْ بِہٖ مِنْۢ بَعْدِ الْفَرِيْضَۃِ اِنَّ اللہَ كَانَ عَلِــيْمًا حَكِـيْمًا An-Nisā’ 4:24
اور شوہروں والی عورتیں (بھی حرام ہیں)مگر وہ جو تمہارے قبضے میں آجائیں (اسیر ہوکر، لونڈی بن کر)اللہ نے تم پر فرض کردیا ہے اور ان کے علاوہ تمہارے لیئےسب حلال ہیں کہ تم اپنے مال (حق مہر)کے ذریعہ طلب کرو بیوی بنانے کے لیئےصرف مستی نکالنے کے لیئےنہیں پھر جس طرح تم نے ان عورتوں سے فائدہ اٹھایا سو ان کو ان کے مہر دو جو مقرر ہوچکے ہیں اور مقرر ہونے کے بعد تم جس بات پر باہم رضامند ہوجاؤ اس میں تم پرگناہ نہیں یقیناً اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں۔
And married women (are also forbidden), except those who come into your possession (as captives, slaves). Thus has Allah ordained for you. Apart from them all others are lawful for you; that you seek them with your property (Mahar) to make them your wives, not for physical pleasure only. Then just as you have profited from these women, give them their Mahar that have been fixed; and after these have been fixed, there is no sin on you about what you mutually agree. Indeed, Allah is Knowing, Wise.
وَمَنْ لَّمْ يَسْتَطِعْ مِنْكُمْ طَوْلًا اَنْ يَّنْكِحَ الْمُحْصَنٰتِ الْمُؤْمِنٰتِ فَمِنْ مَّا مَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْ مِّنْ فَتَيٰتِكُمُ الْمُؤْمِنٰتِ وَاللہُ اَعْلَمُ بِـاِيْمَانِكُمْ بَعْضُكُمْ مِّنْۢ بَعْضٍ فَانْكِحُوْھُنَّ بِـاِذْنِ اَھْلِہِنَّ وَاٰتُوْھُنَّ اُجُوْرَھُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ مُحْصَنٰتٍ غَيْرَ مُسٰفِحٰتٍ وَّلَا مُتَّخِذٰتِ اَخْدَانٍ فَاِذَآ اُحْصِنَّ فَاِنْ اَتَيْنَ بِفَاحِشَۃٍ فَعَلَيْہِنَّ نِصْفُ مَا عَلَي الْمُحْصَنٰتِ مِنَ الْعَذَابِ ذٰلِكَ لِمَنْ خَشِيَ الْعَنَتَ مِنْكُمْ وَاَنْ تَصْبِرُوْا خَيْرٌ لَّكُمْ وَاللہُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ An-Nisā’ 4:25
اور جو تم میں سے یہ طاقت نہ رکھتا ہو کہ وہ آزاد مومن عورتوں سے نکاح کرے تو اپنی مومن لونڈیوں میں سے جو تمہارے قبضے میں ہوں (نکاح کرے)اور اللہ تمہارے ایمان سے آگاہ ہیں۔ تم سب آپس میں ایک ہو سو اُن کے مالکوں کی اجازت سے ان سے نکاح کرو او رقاعدے کے مطابق ان کو ان کے مہر دو (اس طور سے کہ ان کو)بیوی بنایا جائے نہ وہ (ظاہر)بدکاری کرنے والی ہوں اور نہ پوشیدہ دوست رکھنے والی پس جب وہ نکاح میں آجائیں پھر اگر وہ بے حیائی کا کام (زنا)کریں تو اُن پر آزاد عورتوں کی سزا سے نصف سزا ہوگی یہ تم میں سے اُس شخص کے لیئےہے جو بدکاری کا اندیشہ رکھتا ہو اور یہ کہ تمہارا صبر کرنا تمہارے لیئےبہت اچھا ہے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہیں۔
And whoever of you does not have the capacity to marry free believing women, then (marry) the believing women slaves in your possession; and Allah is Aware of your faith. You are all one amongst yourselves; so marry them with the permission of their masters, and give their Mahar according to custom (in the manner) that they are taken as wives, they should neither be (open) evildoers nor keepers of secret friends. So when they have entered into wedlock, and thereafter commit an immoral act (Zina), then their punishment will be half the punishment for free women. This is for him among you, who fears falling into immorality, and your observing patience is much better for you; and Allah is Forgiving, Merciful.
يُرِيْدُ اللہُ لِيُـبَيِّنَ لَكُمْ وَيَہْدِيَكُمْ سُنَنَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَيَتُوْبَ عَلَيْكُمْ وَاللہُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ An-Nisā’ 4:26
اللہ کو منظور ہے کہ تم سے کھول کر بیان فرمادیں اور تمہیں تم سے پہلے لوگوں کے طریقوں کی راہنمائی فرمائیں اور تم پر مہربانی کریں اور اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں۔
Allah wills to explain to you clearly and to guide you unto the ways of the people before you and to be Kind to you; and Allah is Knowing, Wise.
وَاللہُ يُرِيْدُ اَنْ يَّتُوْبَ عَلَيْكُمْ وَيُرِيْدُ الَّذِيْنَ يَتَّبِعُوْنَ الشَّہَوٰتِ اَنْ تَمِيْلُوْا مَيْلًا عَظِيْمًا An-Nisā’ 4:27
اور اللہ چاہتے ہیں کہ تم پر مہربانی کریں اور جو لوگ اپنی خواہشات کی پیروی کرتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم بھٹک کر دُور جاپڑو۔
And Allah intends to be Kind to you, and the people who follow their desires, wish that you stray and be flung far away.
يُرِيْدُ اللہُ اَنْ يُّخَفِّفَ عَنْكُمْ وَخُلِقَ الْاِنْسَانُ ضَعِيْفًا An-Nisā’ 4:28
اللہ تم پر سے بوجھ ہلکا کرنا چاہتے ہیں اور انسان (طبعاً)کمزور پیدا کیا گیا ہے۔
Allah intends to lighten the burden from you, and man has been created weak (by nature).
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوْٓا اَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ اِلَّآ اَنْ تَكُوْنَ تِجَارَۃً عَنْ تَرَاضٍ مِّنْكُمْ وَلَا تَقْتُلُوْٓا اَنْفُسَكُمْ اِنَّ اللہَ كَانَ بِكُمْ رَحِيْمًا An-Nisā’ 4:29
اے ایمان والو! آپس میں ایک دوسرے کا مال ناحق طریقے سے مت کھاؤ ہاں اگر آپس میں باہمی رضامندی سے تجارت ہو تو (حرج نہیں ) اور آپس میں (ایک دوسرے کو)قتل نہ کرو بے شک اللہ تم پر بڑے مہربان ہیں۔
O believers! Do not devour the property of one another among yourselves unjustly. Yes, (there is no harm) if you trade among yourselves with mutual agreement. And do not kill (one another) among yourselves; without doubt, Allah is Extremely Merciful to you.
وَمَنْ يَّفْعَلْ ذٰلِكَ عُدْوَانًا وَّظُلْمًا فَسَوْفَ نُصْلِيْہِ نَارًا وَكَانَ ذٰلِكَ عَلَي اللہِ يَسِيْرًا An-Nisā’ 4:30
اور جو شخص حد سے گزر کر اور ظلم کرتے ہوئے ایسا کر ے گا تو عنقریب ہم اس کو آگ میں ڈالیں گے اور یہ (کام)اللہ کے لئے آسان ہے۔
And the person who does this, transgressing and committing wrong, then We shall soon put him in the Fire; and this (matter) is easy for Allah.
اِنْ تَجْتَنِبُوْا كَبَاۗىِٕرَ مَا تُنْہَوْنَ عَنْہُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَـيِّاٰتِكُمْ وَنُدْخِلْكُمْ مُّدْخَلًا كَرِيْمًا An-Nisā’ 4:31
جن (کاموں)سے تمہیں روکا گیا ہے اگر تم ان میں سے بڑے گناہوں سے بچتے رہو تو ہم تمہاری خفیف برائیاں (چھوٹے گناہ)تم سے دُور فرمادیں گے اور تمہیں بہت عزت والے مقام میں داخل کریں گے۔
If you abstain from the major sins out of those (deeds) forbidden to you, then We shall remove your lesser evils (minor sins) from you and shall enter you in a place of great honour.
وَلَا تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللہُ بِہٖ بَعْضَكُمْ عَلٰي بَعْضٍ لِلرِّجَالِ نَصِيْبٌ مِّمَّا اكْتَـسَبُوْا وَلِلنِّسَاۗءِ نَصِيْبٌ مِّمَّا اكْتَـسَبْنَ وَسْـــَٔـلُوا اللہَ مِنْ فَضْلِہٖ اِنَّ اللہَ كَانَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِـــيْمًا An-Nisā’ 4:32
اور کسی ایسی چیزکی آرزو نہ کرو جِس سے اللہ نے بعض کو بعض پر فضیلت دی مردوں کے لئے حصہ(ثواب) ہے ان کے اعمال کا اور عورتوں کے لئے ان کے اعمال کا حصہ(ثواب)ہے اور اللہ سے اس کی مہربانی طلب کرو بے شک اللہ ہر چیز کے جاننے والے ہیں۔
And do not long for any such thing with which Allah has graced some over the others. For men is a share (reward) for their deeds, and for women is a share (reward) for their deeds. And seek Allah’s Grace from Him. Without doubt, Allah has knowledge of everything.
وَلِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدٰنِ وَالْاَقْرَبُوْنَ وَالَّذِيْنَ عَقَدَتْ اَيْمَانُكُمْ فَاٰتُوْھُمْ نَصِيْبَھُمْ اِنَّ اللہَ كَانَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ شَہِيْدًا An-Nisā’ 4:33
اور والدین یا قریبی رشتہ دار جو مال چھوڑ گئے ان سب کے لئے ہم نے وارث مقرر کیے ہیں (ان کو حصہ دو)اور وہ لوگ جن سے تم نے عہدکیا ہے سو ان کو ان کا حصہ دو یقیناً اللہ ہر چیز پر حاضر ہیں۔
And We have appointed heirs for all the property left by parents or near relatives (give them their share), and those people with whom you have made a pledge, so give them their share. Indeed, Allah is Present over everything.
اَلرِّجَالُ قَوّٰمُوْنَ عَلَي النِّسَاۗءِ بِمَا فَضَّلَ اللہُ بَعْضَھُمْ عَلٰي بَعْضٍ وَّبِمَآ اَنْفَقُوْا مِنْ اَمْوَالِہِمْ فَالصّٰلِحٰتُ قٰنِتٰتٌ حٰفِظٰتٌ لِّلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ اللہُ وَالّٰتِيْ تَخَافُوْنَ نُشُوْزَھُنَّ فَعِظُوْھُنَّ وَاہْجُرُوْھُنَّ فِي الْمَضَاجِــعِ وَاضْرِبُوْھُنَّ فَاِنْ اَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوْا عَلَيْہِنَّ سَبِيْلًا اِنَّ اللہَ كَانَ عَلِيًّا كَبِيْرًا An-Nisā’ 4:34
مرد عورتوں پر حاکم ہیں اس لیئےکہ اللہ نے بعض کو بعض سے افضل بنایا ہے اور اس لیئے کہ انہوں نے اپنے مال خرچ کیے ہیں سو نیک عورتیں فرمانبردار ہیں اور (مرد کی)عدم موجودگی میں بحفاظت الٰہی نگہداشت کرتی ہیں اور جن عورتوں کی بددماغی سے تمہیں خوف ہو سو ان کو نصیحت کرو اور ان کو ان کے بستروں میں تنہا چھوڑ دو اور ان کو مارو پھر اگر وہ تمہاری بات مان لیں تو ان پر بہانہ تلاش نہ کرو بے شک اللہ سب سے بلند، سب سے بڑے ہیں۔
Men are in charge over women, because Allah has made the one superior to the other, and because they have spent their wealth; so the righteous women are obedient and guarding, under Allah’s Protection, in the absence (of their husbands). And admonish such women whose bad temper you fear, and leave them alone in their beds, and beat them; then if they obey you, do not seek an excuse against them. Without doubt, Allah is the Most High, the Greatest.
وَاِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَيْنِہِمَا فَابْعَثُوْا حَكَمًا مِّنْ اَھْلِہٖ وَحَكَمًا مِّنْ اَھْلِھَا اِنْ يُّرِيْدَآ اِصْلَاحًا يُّوَفِّقِ اللہُ بَيْنَہُمَا اِنَّ اللہَ كَانَ عَلِــيْمًا خَبِيْرًا An-Nisā’ 4:35
اگر تم کو ان دونوں میں اَن بَن کا اندیشہ ہو تو ایک منصف مرد کے خاندان سے اور ایک منصف عورت کے خاندان سے مقرر کرو اگر وہ صلح کرا دینا چاہیں گے تو اللہ اُن میں موافقت پیدا کردیں گے۔ بے شک اللہ جاننے والے خبر رکھنے والے ہیں۔
If you fear a split between the two, then appoint one arbiter from the man’s family and one arbiter from the woman’s family; if they (the arbiters) intend to make reconciliation Allah will cause harmony between them (the couple). Without doubt, Allah is Knowing, Aware.
وَاعْبُدُوا اللہَ وَلَا تُشْرِكُوْا بِہٖ شَـيْـــًٔـا وَّبِالْوَالِدَيْنِ اِحْسَانًا وَّبِذِي الْقُرْبٰى وَالْيَتٰمٰي وَالْمَسٰكِيْنِ وَالْجَارِ ذِي الْقُرْبٰى وَالْجَارِ الْجُنُبِ وَالصَّاحِبِ بِالْجَـنْۢبِ وَابْنِ السَّبِيْلِ وَمَا مَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْ اِنَّ اللہَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ مُخْــتَالًا فَخُــوْرَۨا An-Nisā’ 4:36
اور تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرو اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو اور قرابت داروں اور یتیموں سے اور حاجتمندوں سے بھی اور پاس والے پڑوسی اور دور والے پڑوسی اور ہم مجلس کے ساتھ اور مسافروں کے ساتھ اور جو لوگ تمہارے قبضے میں ہیں (ان سب سے احسان کرو)یقیناً اللہ تکبر کرنے والے، شیخی کرنے والے کو پسند نہیں فرماتے۔
And worship Allah, and do not associate anything as partner with Him, and treat your parents well and also the near relatives and the orphans and the needy and the near neighbour and the far neighbour and the fellow companions and the travellers and those who are in your possession (do favours to all of them). Indeed, Allah dislikes the arrogant, boaster.
الَّذِيْنَ يَبْخَلُوْنَ وَيَاْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ وَيَكْتُمُوْنَ مَآ اٰتٰىھُمُ اللہُ مِنْ فَضْلِہٖ وَاَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِيْنَ عَذَابًا مُّہِيْنًا An-Nisā’ 4:37
جو لوگ بخل کرتے ہوں اور دوسروں کو بھی بخل کرنے کا کہتے ہوں اور اللہ نے اُن کو جو(مال) اپنے فضل سے دیا ہے اُس کو چھپا کر رکھتے ہوںاور ہم نے ایسے ناشکروں کے لئے ذلت کا عذاب تیار کررکھا ہے۔
The people who are miserly and also enjoin miserliness on others and hide the (wealth) that Allah has bestowed on them by His Grace; and We have kept a humiliating torment ready for such ingrates.
وَالَّذِيْنَ يُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَھُمْ رِئَاۗءَ النَّاسِ وَلَا يُؤْمِنُوْنَ بِاللہِ وَلَا بِالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَمَنْ يَّكُنِ الشَّيْطٰنُ لَہٗ قَرِيْنًا فَسَاۗءَ قَرِيْنًا An-Nisā’ 4:38
اور جو لوگ (دوسرے)لوگوں کو دکھانے کے لئے اپنا مال خرچ کرتے ہیں اور اللہ کے ساتھ اور آخرت کے دن کے ساتھ ایمان نہیں رکھتے۔ اور جس کا ساتھی شیطان ہو تو وہ بہت برا ساتھی ہے۔
And those people who spend their wealth to show to (other) people and do not believe in Allah and the Last Day; and whoever has Shaitan as his companion, then a very evil companion he is.
وَمَاذَا عَلَيْہِمْ لَوْ اٰمَنُوْا بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَاَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقَھُمُ اللہُ وَكَانَ اللہُ بِہِمْ عَلِــيْمًا An-Nisā’ 4:39
اور اُن کو کیا (مصیبت)ہے اگر اللہ کے ساتھ اور آخرت کے دن کے ساتھ ایمان لائیں اور جو مال اللہ نے اُن کو دیا ہے اس میں سے (اس کی راہ میں )خرچ کرتے رہا کریں اور اللہ اُن کو خوب جانتے ہیں۔
And what is (the problem) with them if they believe in Allah and the Last Day and keep spending (in His Way) the wealth that Allah has bestowed on them? And Allah knows them well.
اِنَّ اللہَ لَا يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ وَاِنْ تَكُ حَسَـنَۃً يُّضٰعِفْھَا وَيُؤْتِ مِنْ لَّدُنْہُ اَجْرًا عَظِيْمًا An-Nisā’ 4:40
یقیناً اللہ ذرہ برابر بھی زیادتی نہیں کرتے اور اگر (کوئی)نیکی ہوگی تو اُس کو دو چند کردیں گے اور اپنے پاس سے بہت بڑا اجر(ثواب)عطا فرمائیں گے۔
Assuredly, Allah does not wrong in the least; and if there is (any) good (deed), He will double it and bestow a very great recompense (reward) from Himself.
فَكَيْفَ اِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ اُمَّۃٍؚبِشَہِيْدٍ وَّجِئْنَا بِكَ عَلٰي ہٰٓؤُلَاۗءِ شَہِيْدًا An-Nisā’ 4:41
پھرکیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ کو حاضر کریں گے اور آپ کو ان سب پر گواہ لائیں گے۔
How will it be then, when We will summon a witness out of each community and bring you as witness over all of them?
يَوْمَىِٕذٍ يَّوَدُّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَعَصَوُا الرَّسُوْلَ لَوْ تُـسَوّٰى بِہِمُ الْاَرْضُ وَلَا يَكْتُمُوْنَ اللہَ حَدِيْثًا An-Nisā’ 4:42
اُس دن جن لوگوں نے کفر کیا اور پیغمبر کی نافرمانی کی ، آرزو کریں گے کہ کاش اُن پر (اُن کو دفن کرکے)مٹی برابر کردی جائے اور وہ اللہ سے کوئی بات چھپا نہ سکیں گے۔
On that Day, the people who disbelieved and disobeyed the Messenger will wish that alas, (they be buried and) the earth be levelled over them; and they will not be able to hide anything from Allah.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقْرَبُوا الصَّلٰوۃَ وَاَنْتُمْ سُكٰرٰى حَتّٰى تَعْلَمُوْا مَا تَقُوْلُوْنَ وَلَا جُنُبًا اِلَّا عَابِرِيْ سَبِيْلٍ حَتّٰى تَغْتَسِلُوْا وَاِنْ كُنْتُمْ مَّرْضٰٓى اَوْ عَلٰي سَفَرٍ اَوْ جَاۗءَ اَحَدٌ مِّنْكُمْ مِّنَ الْغَاۗىِٕطِ اَوْ لٰمَسْتُمُ النِّسَاۗءَ فَلَمْ تَجِدُوْا مَاۗءً فَتَيَمَّمُوْا صَعِيْدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوْا بِوُجُوْہِكُمْ وَاَيْدِيْكُمْ اِنَّ اللہَ كَانَ عَفُوًّا غَفُوْرًا An-Nisā’ 4:43
اے ایمان والو! جب تم نشے میں ہو تو جب تک جو منہ سے کہو اسے سمجھنے (نہ)لگو، نماز کے قریب مت جاؤ اور جنابت میں بھی، سوائے حالتِ سفر کے یہاں تک کہ تم غسل کرلو اور اگر تم بیمار ہو یا حالت ِسفر میں ہو یا تم میں سے کوئی بیت الخلاء سے آیا ہو یا تم نے بیبیوں سے قرابت کی ہو پھر تم کو پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے (یعنی اس پر ہاتھ مارکر) تیمم ّکرلو پس اپنے چہروں اور اپنے ہاتھوں پر ہاتھ پھیر لو یقیناً اللہ معاف کرنے والے بخشنے والے ہیں۔
O believers! Do not approach Salah when you are intoxicated until you (do not) start understanding what you utter from your mouths, and nor in a state of ritual impurity until you take a bath, except when you are on a journey. And if you are ill or on a journey or anyone of you has visited the lavatory or been intimate with your wives and you do not find water, then do Tayammum with clean earth (that is, strike your hands on it), then pass your hands over your face and hands. Indeed, Allah is Pardoning, Forgiving.
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِيْنَ اُوْتُوْا نَصِيْبًا مِّنَ الْكِتٰبِ يَشْتَرُوْنَ الضَّلٰلَۃَ وَيُرِيْدُوْنَ اَنْ تَضِلُّوا السَّبِيْلَ An-Nisā’ 4:44
بھلا تم نے اُن لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو کتاب سے ایک (بڑا)حصہ ملا ہے وہ گمراہی مول لیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تم راہ سے بھٹک جاؤ۔
Have you not observed the people who have received a (substantial) portion of the Book; they purchase misguidance and want that you stray from the path.
وَاللہُ اَعْلَمُ بِاَعْدَاۗىِٕكُمْ وَكَفٰى بِاللہِ وَلِيًّا وَّكَفٰى بِاللہِ نَصِيْرًا An-Nisā’ 4:45
اور اللہ تمہارے دشمنوں کو خوب جانتے ہیں اور اللہ ہی دوست کافی ہیں اور اللہ ہی مدد دینے کو کافی ہیں۔
And Allah knows your enemies well; and Sufficient is Allah as a Friend, and Sufficient is Allah as a Helper.
مِنَ الَّذِيْنَ ھَادُوْا يُحَرِّفُوْنَ الْكَلِمَ عَنْ مَّوَاضِعِہٖ وَيَقُوْلُوْنَ سَمِعْنَا وَعَصَيْنَا وَاسْمَعْ غَيْرَ مُسْمَعٍ وَّرَاعِنَا لَيًّۢا بِاَلْسِنَتِہِمْ وَطَعْنًا فِي الدِّيْنِ وَلَوْ اَنَّھُمْ قَالُوْا سَمِعْنَا وَاَطَعْنَا وَاسْمَعْ وَانْظُرْنَا لَكَانَ خَيْرًا لَّھُمْ وَاَقْوَمَ وَلٰكِنْ لَّعَنَھُمُ اللہُ بِكُفْرِہِمْ فَلَا يُؤْمِنُوْنَ اِلَّا قَلِيْلًا An-Nisā’ 4:46
یہودیوں میں سے کچھ لوگ کلمات کو اُن کے مقام سے بدل دیتے ہیں اور کہتے ہیں ہم نے سنا اور مانا نہیں اور سنئیے، نہ سنوائے جائیے اور زبان کو مروڑ کر راعنا کہتے ہیں اور دین میں طنز کرتے ہوئے۔ اور اگر یہ لوگ (یوں)کہتے کہ ہم نے سنا اور ہم نے مانا اور سنیئے اور ہم پر نظر کیجئیے تو اُن کے لیئے بہت بہتر ہوتا اور درست بات ہوتی لیکن اللہ نے اُن کو اُن کی فکر کی وجہ سے اپنی رحمت سے دور کردیا پس ان میں تھوڑے ہی ایمان لاتے ہیں۔
Some people from among the Jews displace words from their places and say, ‘We have heard and not believed,’ and ‘Listen, as if you have not heard,’ and say ‘Ra‘ina’, twisting their tongues and mocking at the Deen. And if these people had said (this), ‘We have heard and we believe,’ and ‘Listen, and look towards us,’ it would have been much better for them, and the proper conduct; but Allah has distanced them from His Mercy for their unbelief. So only a few among them believe.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ اٰمِنُوْا بِمَا نَزَّلْنَا مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ نَّطْمِسَ وُجُوْہًا فَنَرُدَّھَا عَلٰٓي اَدْبَارِھَآ اَوْ نَلْعَنَھُمْ كَـمَا لَعَنَّآ اَصْحٰبَ السَّبْتِ وَكَانَ اَمْرُ اللہِ مَفْعُوْلًا An-Nisā’ 4:47
اے اہل ِکتاب! ہماری نازل کی ہوئی کتاب پر ایمان لاؤ جو تمہاری کتاب کی بھی تصدیق کرتی ہے اس سے پہلے کہ ہم چہروں کو مٹا ڈالیں (مسخ کردیں)تو ان کو اُن کی الٹی جانب پھیر دیں یا اُن پر ہم ایسی پھٹکار کریں جیسی پھٹکار ہم نے ہفتے کے دن والوں پر کی تھی اور اللہ کا حکم پورا ہوکر ہی رہتا ہے۔
O People of the Book! Believe in the Book revealed by Us, which also confirms your Book, before We efface the faces (disfigure them), twist them backwards or curse them as We had cursed the People of Sabt; and Allah’s Command is always executed.
اِنَّ اللہَ لَا يَغْفِرُ اَنْ يُّشْرَكَ بِہٖ وَيَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِكَ لِمَنْ يَّشَاۗءُ وَمَنْ يُّشْرِكْ بِاللہِ فَقَدِ افْتَرٰٓى اِثْمًا عَظِيْمًا An-Nisā’ 4:48
بے شک اللہ اس (گناہ)کو نہیں بخشیں گے کہ (کسی کو)اس کے ساتھ شریک بنایا جائے اور اس کے سوا جس کو چاہیں بخش دیں گے اور جس نے اللہ کے ساتھ شرک کیا تو اُس نے بہت بڑا جرم کیا۔
Without doubt, Allah will not forgive (the sin) that (someone) is set up as partner with Him, and other than this, He will forgive whomever He wills; and whoever sets up a partner with Allah, he has indeed committed a tremendous crime.
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِيْنَ يُزَكُّوْنَ اَنْفُسَھُمْ بَلِ اللہُ يُزَكِّيْ مَنْ يَّشَاۗءُ وَلَا يُظْلَمُوْنَ فَتِيْلًا An-Nisā’ 4:49
کیا تم نے ایسے لوگوں کو نہیں دیکھا جو اپنے آپ کو پاکیزہ کہتے ہیں بلکہ اللہ ہی جس کو چاہتے ہیں پاکیزہ کرتے ہیں اور اُن پر دھاگے کے برابر بھی زیادتی نہ کی جائے گی۔
Have you not observed those people who claim themselves to be pious? Rather, it is Allah, Who purifies whom He wills, and they will not be wronged even to the extent of a thread.
اُنْظُرْ كَيْفَ يَفْتَرُوْنَ عَلَي اللہِ الْكَذِبَ وَكَفٰى بِہٖٓ اِثْمًا مُّبِيْنًا An-Nisā’ 4:50
دیکھو! یہ اللہ پر کیسا جھوٹ باندھتے ہیں اور ان کو یہی صریح گناہ کافی ہے۔
Look! How they fabricate a lie against Allah, and enough for them is this manifest sin.
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِيْنَ اُوْتُوْا نَصِيْبًا مِّنَ الْكِتٰبِ يُؤْمِنُوْنَ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوْتِ وَيَقُوْلُوْنَ لِلَّذِيْنَ كَفَرُوْا ہٰٓؤُلَاۗءِ اَہْدٰى مِنَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا سَبِيْلًا An-Nisā’ 4:51
کیا تم نے اُن لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو کتاب میں سے ایک (بڑا)حصہ دیا گیا کہ بتوں اور شیطان کو مانتے ہیں اور کفار کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ لوگ ایمان والوں کی نسبت سیدھے راستے پر ہیں۔
Have you not observed those people who were granted a (substantial) portion of the Book; they believe in idols and the Shaitan and say about the unbelievers, ‘These people are on a straight path as compared to the believers.’
اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ لَعَنَھُمُ اللہُ وَمَنْ يَّلْعَنِ اللہُ فَلَنْ تَجِدَ لَہٗ نَصِيْرًا An-Nisā’ 4:52
یہی لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی ہے اور جس پر اللہ لعنت کریں تو تم اُس کا کوئی مددگار نہ پاؤ گے۔
These are the people whom Allah has cursed; and you will find no helper for the one cursed by Allah.
اَمْ لَھُمْ نَصِيْبٌ مِّنَ الْمُلْكِ فَاِذًا لَّا يُؤْتُوْنَ النَّاسَ نَقِيْرًا An-Nisā’ 4:53
کیا اُن کے پاس بادشاہی کاکچھ حصہ ہے تو ایسی صورت میں لوگوں کو تل برابر بھی نہ دیں گے۔
Do they have some share in the Sovereignty? Then in that case, they will not give people even as much as a sesame seed.
اَمْ يَحْسُدُوْنَ النَّاسَ عَلٰي مَآ اٰتٰىھُمُ اللہُ مِنْ فَضْلِہٖ فَقَدْ اٰتَيْنَآ اٰلَ اِبْرٰہِيْمَ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَۃَ وَاٰتَيْنٰھُمْ مُّلْكًا عَظِيْمًا An-Nisā’ 4:54
یا لوگوں سے اس پر حسد کرتے ہیں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دیا پس ہم نے اولادِ ابراہیم کو کتاب دی اور دانائی اور اُن کو عظیم سلطنت عطا فرمائی۔
Or do they feel jealous of people because of what Allah has granted them of His Grace? So We gave the descendants of Ibraheem (Alaihi as-Salam) the Book and Wisdom and granted them a great kingdom.
فَمِنْھُمْ مَّنْ اٰمَنَ بِہٖ وَمِنْھُمْ مَّنْ صَدَّ عَنْہُ وَكَفٰى بِجَہَنَّمَ سَعِيْرًا An-Nisā’ 4:55
پھر اُن میں سے کچھ لوگوں نے تو اس کو مانا اور کچھ لوگ اس سے باز رہے اور دوزخ کی جلتی ہوئی آگ کافی ہے۔
Then some people among them believed in it, and some stayed away from it; and enough is the burning fire of Hell.
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِنَا سَوْفَ نُصْلِيْہِمْ نَارًا كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُوْدُھُمْ بَدَّلْنٰھُمْ جُلُوْدًا غَيْرَھَا لِيَذُوْقُوا الْعَذَابَ اِنَّ اللہَ كَانَ عَزِيْزًا حَكِــيْمًا An-Nisā’ 4:56
یقیناً جن لوگوں نے ہماری آیات کے ساتھ کفر کیا عنقریب ہم اُن کو آگ میں ڈالیں گے جب اُن کی کھالیں گل جائیں گی تو ہم اُن کو دوسری کھالوں سے بدل دیں گے تاکہ (ہمیشہ)عذاب(کا مزہ)چکھتے رہیں یقیناً اللہ غالب ہیں حکمت والے۔
Indeed, We will soon put into the Fire those people who disbelieved in Our Ayaat; when their skins are cooked, We will replace them with other skins, so that they keep savouring the (taste of the) torment (forever). Indeed Allah is Dominant, Wise.
وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَـنُدْخِلُھُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِھَا الْاَنْھٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْھَآ اَبَدًا لَھُمْ فِيْھَآ اَزْوَاجٌ مُّطَہَّرَۃٌ وَّنُدْخِلُھُمْ ظِلًّا ظَلِيْلًا An-Nisā’ 4:57
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے عنقریب ہم ان کو بہشتوں میں داخل کریں گے جن کے تابع نہریں جاری ہیں وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے وہاں اُن کے لیئےپاک بیبیاں ہوں گی اور ہم ان کو گھنے سائے میں داخل کریں گے۔
And the people who believed and kept performing righteous deeds, We will soon enter them into gardens under whose direction streams are flowing; they will live in them forever. There, for them will be pure wives, and We will admit them in dense shade.
اِنَّ اللہَ يَاْمُرُكُمْ اَنْ تُؤَدُّوا الْاَمٰنٰتِ اِلٰٓى اَھْلِھَا وَاِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ اَنْ تَحْكُمُوْا بِالْعَدْلِ اِنَّ اللہَ نِعِمَّا يَعِظُكُمْ بِہٖ اِنَّ اللہَ كَانَ سَمِيْعًۢا بَصِيْرًا An-Nisā’ 4:58
بے شک اللہ تمہیں حکم دیتے ہیں کہ امانت والوں کی امانتیں ان کے حوالے کردیا کرو اور جب تم لوگوں میں فیصلہ کرنے لگو تو انصاف سے فیصلہ کرو یقیناً اللہ تم کو اچھی بات کی نصیحت کرتے ہیں یقیناً اللہ سننے والے ، دیکھنے والے ہیں۔
Indeed, Allah commands you to return the trusts to their owners, and when you are judging between people, judge with justice. Indeed, Allah gives you an excellent advice. Indeed, Allah is Hearing, Seeing.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَطِيْعُوا اللہَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ وَاُولِي الْاَمْرِ مِنْكُمْ فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِيْ شَيْءٍ فَرُدُّوْہُ اِلَى اللہِ وَالرَّسُوْلِ اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ ذٰلِكَ خَيْرٌ وَّاَحْسَنُ تَاْوِيْلًا An-Nisā’ 4:59
اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور پیغمبر کی اطاعت کرو اور تم میں سے جو لوگ اہل ِحکومت ہیں اُن کی۔ پھر اگر کسی معاملہ میں تم میں اختلاف واقع ہو تو اسے اللہ اور(اس کے)پیغمبر کی طرف پھیردو اگر تم اللہ پر اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہو، یہ بہت اچھی بات ہے اور اس کاانجام اچھا ہے۔
O believers! Obey Allah and obey the Messenger and the people among you who are in authority. Then if you differ about some matter, refer it to Allah and (His) Messenger, if you believe in Allah and the Last Day. This is an excellent course and its result is good.
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِيْنَ يَزْعُمُوْنَ اَنَّھُمْ اٰمَنُوْا بِمَآ اُنْزِلَ اِلَيْكَ وَمَآ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ يُرِيْدُوْنَ اَنْ يَّتَحَاكَمُوْٓا اِلَى الطَّاغُوْتِ وَقَدْ اُمِرُوْٓا اَنْ يَّكْفُرُوْا بِہٖ وَيُرِيْدُ الشَّيْطٰنُ اَنْ يُّضِلَّھُمْ ضَلٰلًۢا بَعِيْدًا An-Nisā’ 4:60
کیا آپ نے اُن لوگوں کو نہیں دیکھا جو دعویٰ کرتے ہیں کہ جو (کتاب )آپ کی طرف نازل کی گئی اور جو آپ سے پہلے نازل ہوئیں وہ اُن پر ایمان رکھتے ہیں، چاہتے ہیں کہ سرکش سے فیصلہ کرائیں حالانکہ اُن کو یہ حکم ہوا ہے کہ اُس کو نہ مانیں اور شیطان تو (یہ)چاہتاہے کہ اُن کو بھٹکا کر راستہ سے دور ڈال دے۔
Have you not observed those people who claim that they believe in the (Book) revealed to you and in those revealed before you, yet they want to get judgement from the Rebel, even though they have been commanded not to obey him. And Shaitan (only) wants to mislead them, far away from the path.
وَاِذَا قِيْلَ لَھُمْ تَعَالَوْا اِلٰى مَآ اَنْزَلَ اللہُ وَاِلَى الرَّسُوْلِ رَاَيْتَ الْمُنٰفِقِيْنَ يَصُدُّوْنَ عَنْكَ صُدُوْدًا An-Nisā’ 4:61
اور جب ان سے کہا جاتاہے کہ جو (حکم)اللہ نے نازل فرمایا ہے اس کی طرف آؤ اور پیغمبر کی طرف تو آپ منافقین کی یہ حالت دیکھیں گے کہ آپ سے پہلو تہی کرتے ہیں۔
And when they are told to come towards that (the Command) which has been revealed by Allah, and towards the Messenger, then you will notice the behaviour of the hypocrites that they evade you.
فَكَيْفَ اِذَآ اَصَابَتْھُمْ مُّصِيْبَۃٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَيْدِيْہِمْ ثُمَّ جَاۗءُوْكَ يَحْلِفُوْنَ بِاللہِ اِنْ اَرَدْنَآ اِلَّآ اِحْسَانًا وَّتَوْفِيْقًا An-Nisā’ 4:62
پھر کیا حالت ہوتی ہے جب ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ان پر مصیبت پڑتی ہے پھر آپ کے پاس دوڑے آتے ہیں (اور)اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ ہم نے تو بھلائی اور موافقت کرنا چاہی تھی۔
How is it then, when a calamity befalls them because of their own deeds, they come running to you, (and) they swear by Allah that, ‘We had only intended welfare and harmony?’
اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ يَعْلَمُ اللہُ مَا فِيْ قُلُوْبِہِمْ فَاَعْرِضْ عَنْھُمْ وَعِظْھُمْ وَقُلْ لَّھُمْ فِيْٓ اَنْفُسِہِمْ قَوْلًۢا بَلِيْغًا An-Nisā’ 4:63
یہ وہ لوگ ہیں کہ اللہ ان کے دلوں کی بات کو خوب جانتے ہیں تو آپ ان (کی باتوں)کا کچھ خیال نہ کریں اور ان کو نصیحت کریں اور ان سے ایسی باتیں کریں جو ان کے دلوں میں اثر کرنے والی ہوں۔
These are those people, the secrets of whose hearts Allah knows well, so pay no heed to them (to their talk), advise them and speak such words to them that affect their hearts.
وَمَآ اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا لِيُطَاعَ بِـاِذْنِ اللہِ وَلَوْ اَنَّھُمْ اِذْ ظَّلَمُوْٓا اَنْفُسَھُمْ جَاۗءُوْكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللہَ وَاسْتَغْفَرَ لَھُمُ الرَّسُوْلُ لَوَجَدُوا اللہَ تَوَّابًا رَّحِـيْمًا An-Nisā’ 4:64
اور ہم نے ہر رسول کو اسی واسطے مبعوث فرمایا ہے کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے اور اگر یہ لوگ جب اپنے اوپر ظلم کر بیٹھے تھے تو آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے پھر اللہ سے معافی چاہتے اور پیغمبر بھی ان کے لئے معافی چاہتے تو ضرور اللہ کو قبول کرنے والا رحمت کرنے والا پاتے۔
And We have appointed every Messenger that he be obeyed by Allah’s Command; and if these people, after having wronged themselves had presented themselves before you and prayed for forgiveness from Allah, and the Messenger had also asked forgiveness for them, they would certainly have found Allah Accepting, Merciful.
فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُوْنَ حَتّٰي يُحَكِّمُوْكَ فِيْمَا شَجَــرَ بَيْنَھُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوْا فِيْٓ اَنْفُسِہِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوْا تَسْلِــيْمًا An-Nisā’ 4:65
پس آپ کے پروردگارکی قسم جب تک یہ لوگ اپنے جھگڑوں میں آپ کو منصف نہ بنائیں پھر آپ کےفیصلہ پر ان کے دل تنگ نہ ہوں اور آپ کے حکم کو خوشی خوشی نہ مان لیں تب تک مومن نہیں ہوں گے۔
So, by your Rabb! These people will not become believers until they make you the judge in their disputes, and then their hearts are not constricted by your judgment, and they accept your decision willingly, happily.
وَلَوْ اَنَّا كَتَبْنَا عَلَيْہِمْ اَنِ اقْتُلُوْٓا اَنْفُسَكُمْ اَوِ اخْرُجُوْا مِنْ دِيَارِكُمْ مَّا فَعَلُوْہُ اِلَّا قَلِيْلٌ مِّنْھُمْ وَلَوْ اَنَّھُمْ فَعَلُوْا مَا يُوْعَظُوْنَ بِہٖ لَكَانَ خَيْرًا لَّھُمْ وَاَشَدَّ تَثْبِيْتًا An-Nisā’ 4:66
اور اگر ہم ان کو حکم دیتے کہ اپنے آپ کو قتل کرو یا اپنے گھروں سے نکل جاؤ تو ان میں سے تھوڑے ہی ایسا کرتے اور اگر یہ اس نصیحت پر جو انہیں کی جاتی ہے عمل کرتے تو ان کے لئے بہت بہتر ہوتا اور (ایمان کو)زیادہ پختہ کرنے والا ہوتا۔
And had We commanded them to kill themselves or go out of their homes, only a few of them would have done so. And had they acted on this advice that is given to them, it would have been far better for them and more strengthening (for their faith).
وَّاِذًا لَّاٰتَيْنٰھُمْ مِّنْ لَّدُنَّآ اَجْرًا عَظِيْمًا An-Nisā’ 4:67
اور تب ہم ان کو اپنے ہاں سے بہت بڑا ثواب عطا فرماتے۔
And then We would have granted them a very great reward from Ourselves.
وَّلَہَدَيْنٰھُمْ صِرَاطًا مُّسْتَقِيْمًا An-Nisā’ 4:68
اور ہم ضرور ان کو سیدھی راہ دِکھاتے۔
And We would have certainly shown them the straight path.
وَمَنْ يُّطِعِ اللہَ وَالرَّسُوْلَ فَاُولٰۗىِٕكَ مَعَ الَّذِيْنَ اَنْعَمَ اللہُ عَلَيْہِمْ مِّنَ النَّبِيّٖنَ وَالصِّدِّيْقِيْنَ وَالشُّہَدَاۗءِ وَالصّٰلِحِيْنَ وَحَسُنَ اُولٰۗىِٕكَ رَفِيْقًا An-Nisā’ 4:69
اور جو اللہ اور پیغمبر کی اطاعت کرتے ہیں تو وہ (قیامت کے روز)ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے (بڑا)انعام فرمایا ہے (جیسے)نبیوں کے ساتھ اور صدیقین اور شہداء اور صالحین کے ساتھ اور یہ بہت اچھے رفیق ہیں۔
And those who obey Allah and the Messenger will be (on the Day of Qiyamah) with the people whom Allah has (greatly) blessed, (like) with the Prophets and the Truthful and the Martyrs and the Righteous; and excellent are these companions!
ذٰلِكَ الْفَضْلُ مِنَ اللہِ وَكَفٰى بِاللہِ عَلِــيْمًا An-Nisā’ 4:70
یہ اللہ کا فضل ہے اور اللہ جاننے والے کافی ہیں۔
This is the Grace of Allah; and Allah suffices as Knower.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا خُذُوْا حِذْرَكُمْ فَانْفِرُوْا ثُبَاتٍ اَوِ انْفِرُوْا جَمِيْعًا An-Nisā’ 4:71
اے ایمان والو! اپنا بچاؤ (ہتھیار)ساتھ لے لو پھر تم متفرق طور پر نکلو یا اکٹھےنکلو۔
O believers! Take your defence (weapons) along, then set out separately or collectively.
وَاِنَّ مِنْكُمْ لَمَنْ لَّيُبَطِّئَنَّ فَاِنْ اَصَابَتْكُمْ مُّصِيْبَۃٌ قَالَ قَدْ اَنْعَمَ اللہُ عَلَيَّ اِذْ لَمْ اَكُنْ مَّعَھُمْ شَہِيْدًا An-Nisā’ 4:72
اور یقیناً تم میں (بعض)ایسا بھی ہے کہ (جان بوجھ کر)دیر کرتا ہے پھر اگر تم کو کوئی حادثہ پیش آجائے تو کہتا ہے کہ تحقیق اللہ نے مجھ پر انعام کیا کہ میں ان میں موجود نہ تھا۔
And indeed, there is (some) among you who (deliberately) delays; and if you meet with an accident, he says, ‘Truly, Allah has blessed me that I was not present among them.’
وَلَىِٕنْ اَصَابَكُمْ فَضْلٌ مِّنَ اللہِ لَيَقُوْلَنَّ كَاَنْ لَّمْ تَكُنْۢ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَہٗ مَوَدَّۃٌ يّٰلَيْتَنِيْ كُنْتُ مَعَھُمْ فَاَفُوْزَ فَوْزًا عَظِيْمًا An-Nisā’ 4:73
اور اگر تم پر اللہ فضل کریں تو کہتا ہے جیسے تم میں اور اس میں دوستی تھی ہی نہیں اے کاش! میں ان کے ساتھ ہوتا تو بڑی کامیابی حاصل کرتا۔
And if Allah graces you, then he says, as if there had never existed any friendship between you and him, ‘Alas! Had I been with them, I would have gained great success.’
فَلْيُقَاتِلْ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ الَّذِيْنَ يَشْرُوْنَ الْحَيٰوۃَ الدُّنْيَا بِالْاٰخِرَۃِ وَمَنْ يُّقَاتِلْ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ فَيُقْتَلْ اَوْ يَغْلِبْ فَسَوْفَ نُؤْتِيْہِ اَجْرًا عَظِيْمًا An-Nisā’ 4:74
جو لوگ دنیا کی زندگی کو آخرت (کی زندگی)کے بدلے بیچ چکے ہیں پس ان کو چاہیے کہ اللہ کی راہ میں لڑیں اور جو کوئی اللہ کی راہ میں لڑے پھرقتل ہوجائے یا غالب آئے تو عنقریب ہم اس کو بڑا ثواب دیں گے۔
Those people who have sold the worldly life in exchange for the (life of the) Hereafter should fight in Allah’s Way; and whoever fights in Allah’s Way and is killed or is victorious, We will soon give him a great reward.
وَمَا لَكُمْ لَا تُقَاتِلُوْنَ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ وَالْمُسْتَضْعَفِيْنَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاۗءِ وَالْوِلْدَانِ الَّذِيْنَ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَآ اَخْرِجْنَا مِنْ ھٰذِہِ الْقَرْيَۃِ الظَّالِمِ اَہْلُھَا وَاجْعَلْ لَّنَا مِنْ لَّدُنْكَ وَلِيًّا وَّاجْعَلْ لَّنَا مِنْ لَّدُنْكَ نَصِيْرًا An-Nisā’ 4:75
اور تمہیں کیا (عذر)ہے کہ تم اللہ کی راہ میں نہ لڑو اور ان کمزوروں کے لئے جن میں مرد ہیں اور عورتیں ہیں اور بچے ہیں وہ جو کہتے (دعا کرتے)ہیں اے ہمارے پروردگار! ہم کو اس بستی سے نکالیے کہ اس کے رہنے والے ظالم ہیں اور ہمارے لئے اپنی طرف سے کسی کو ہمارا حامی بنائیے اور اپنی طرف سے کسی کو ہمارا مددگار بنائیے۔
And what is it (your excuse) that you do not fight in Allah’s Way and for the weak, among whom are men, women and children, those who say (pray), ‘O our Rabb! Take us out of this town, as its inhabitants are oppressors, and appoint someone as our supporter from Your Presence, and appoint someone as our helper from Your Presence.’
اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا يُقَاتِلُوْنَ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا يُقَاتِلُوْنَ فِيْ سَبِيْلِ الطَّاغُوْتِ فَقَاتِلُوْٓا اَوْلِيَاۗءَ الشَّيْطٰنِ اِنَّ كَيْدَ الشَّيْطٰنِ كَانَ ضَعِيْفًا An-Nisā’ 4:76
جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں اور جو لوگ کافر ہیں وہ بتوں (شیطان)کی خاطر لڑتے ہیں پس شیطان کے دوستوں سے لڑو واقعی شیطان کی تدبیر بودی ہوتی ہے (یا شیطان کا مکربودا ہوتا ہے)۔
Those people who believe fight in Allah’s Way, and those people who are unbelievers they fight for the sake of idols (Shaitan), so fight the friends of Shaitan; truly, the plot of Shaitan is feeble (or the deceit of Shaitan is feeble).
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِيْنَ قِيْلَ لَھُمْ كُفُّوْٓا اَيْدِيَكُمْ وَاَقِيْمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّكٰوۃَ فَلَمَّا كُتِبَ عَلَيْہِمُ الْقِتَالُ اِذَا فَرِيْقٌ مِّنْھُمْ يَخْشَوْنَ النَّاسَ كَخَشْـيَۃِ اللہِ اَوْ اَشَدَّ خَشْـيَۃً وَقَالُوْا رَبَّنَا لِمَ كَتَبْتَ عَلَيْنَا الْقِتَالَ لَوْلَآ اَخَّرْتَنَآ اِلٰٓى اَجَلٍ قَرِيْبٍ قُلْ مَتَاعُ الدُّنْيَا قَلِيْلٌ وَالْاٰخِرَۃُ خَيْرٌ لِّمَنِ اتَّقٰى وَلَا تُظْلَمُوْنَ فَتِيْلًا An-Nisā’ 4:77
(اے مخاطب!)کیا تونے ان لوگوں نہیں دیکھا جن کو (پہلے)حکم دیا گیا کہ اپنے ہاتھ روکے رکھو اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دو پھر جب ان پر جہاد (قتال)فرض کردیا گیا تو ان میں کچھ(لوگ)لوگوں سے اس طرح ڈرنے لگے جیسا اللہ سے ڈرنا چاہیے یا اس سے بھی بڑھ کر ڈرنا اور کہنے لگے اے ہمارے پروردگار! آپ نے ہم پر جہاد (جلدی)کیوں فرض کردیا ہمیں کچھ عرصہ تک مہلت کیوں نہ دی؟ آپ فرما دیجئے کہ دنیا کا فائدہ (بہت)تھوڑا ہے اور جو پرہیزگار ہو اس کے لئے آخرت بہت بہتر ہے اور تم پر دھاگے برابر بھی زیادتی نہ کی جائے گی۔
(O addressee!) Have you not observed the people who were commanded (earlier) to restrain their hands and establish Salah and give Zakat? Then, when Jihad (fighting) was enjoined on them, some (people) among them started fearing people as they should fear Allah or with even greater fear, and they started saying, ‘O our Rabb! Why have You enjoined Jihad on us (so soon), why did You not spare us some more time?’ Say, ‘The benefit of the world is (very) little, and the Hereafter is much better for the one who is Allah-conscious; and you will not be wronged even to the extent of a thread.’
اَيْنَ مَا تَكُوْنُوْا يُدْرِكْكُّمُ الْمَوْتُ وَلَوْ كُنْتُمْ فِيْ بُرُوْجٍ مُّشَـيَّدَۃٍ وَاِنْ تُصِبْھُمْ حَسَـنَۃٌ يَّقُوْلُوْا ہٰذِہٖ مِنْ عِنْدِ اللہِ وَاِنْ تُصِبْھُمْ سَيِّئَۃٌ يَّقُوْلُوْا ہٰذِہٖ مِنْ عِنْدِكَ قُلْ كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ اللہِ فَمَالِ ہٰٓؤُلَاۗءِ الْقَوْمِ لَا يَكَادُوْنَ يَفْقَہُوْنَ حَدِيْثًا An-Nisā’ 4:78
تم جہاں کہیں بھی ہوگے موت تم کو پالے گی خواہ تم (بڑے بڑے)مضبوط قلعوں میں بھی ہو اور اگر ان کو کوئی اچھی حالت پیش آتی ہے تو کہتے ہیں یہ (اتفاقاً)اللہ کی طرف سے ہے اور اگر ان کو کوئی بری حالت پیش آتی ہے تو کہتے ہیں یہ آپ کی وجہ سے ہے۔ آپ فرما دیجئے کہ سب (رنج وراحت)اللہ ہی کی طرف سے ہے تو ان لوگوں کو کیا ہے کہ بات سمجھنے کے قریب بھی نہیں پہنچتے۔
Death will find you wherever you may be, even though you are in (great, large) strong forts. And if they come across a good situation they say, ‘It is from Allah (by coincidence);’ and if they encounter an evil situation they say, ‘It is because of you.’ Say, ‘All (grief and relief) is from Allah.’ So what is it with these people that they do not even come close to understanding the matter?
مَآ اَصَابَكَ مِنْ حَسَـنَۃٍ فَمِنَ اللہِ وَمَآ اَصَابَكَ مِنْ سَيِّئَۃٍ فَمِنْ نَّفْسِكَ وَاَرْسَلْنٰكَ لِلنَّاسِ رَسُوْلًا وَكَفٰى بِاللہِ شَہِيْدًا An-Nisā’ 4:79
(اے مخاطب!)تم کو جو بھلائی پیش آتی ہے تو وہ محض اللہ کی طرف سے ہے اور جو برائی (مصیبت)پیش آتی ہے تو وہ تیری اپنی طرف سے (شامت اعمال)ہے اور ہم نے آپ(ﷺ)کو تمام لوگوں کی طرف پیغمبر بنا کر بھیجا ہے اور اللہ گواہ کافی ہے۔
(O addressee!) Whatever good reaches you, that is only from Allah; and whatever evil (calamity) befalls you, that is from your own self (a punishment for deeds). And We have sent you (Sall Allah-o Alaihi wa Sallam) as a Messenger towards all people; and Allah is Sufficient as Witness.
مَنْ يُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللہَ وَمَنْ تَوَلّٰى فَمَآ اَرْسَلْنٰكَ عَلَيْہِمْ حَفِيْظًا An-Nisā’ 4:80
جس نے پیغمبر کی اطاعت کی تو یقیناً اس نے اللہ کی اطاعت کی اور جو شخص روگردانی کرے تو ہم نے آپ کو ان پر نگران بنا کر بھیجا۔
He who obeys the Messenger (Sall Allah-o Alaihi wa Sallam) has indeed obeyed Allah; and the person who turns away, then We have not sent you as an overseer over them.
وَيَقُوْلُوْنَ طَاعَۃٌ فَاِذَا بَرَزُوْا مِنْ عِنْدِكَ بَيَّتَ طَاۗىِٕفَۃٌ مِّنْھُمْ غَيْرَ الَّذِيْ تَقُوْلُ وَاللہُ يَكْتُبُ مَا يُبَيِّتُوْنَ فَاَعْرِضْ عَنْھُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَي اللہِ وَكَفٰى بِاللہِ وَكِيْلًا An-Nisā’ 4:81
اور (زبانی)کہتے ہیں ہم نے فرمانبرداری (اختیار)کی پھر جب آپ کے پاس سے باہر جاتے ہیں تو ان میں سے کچھ لوگ شب کو مشورہ کرتے ہیں جو آپ سے کہہ چکے تھے اس کے برخلاف۔ اور جو مشورہ یہ کرتے ہیں اللہ لکھ لیتے ہیں سو آپ ان کی پرواہ نہ کیجئے اور اللہ پر بھروسہ کیجیے اور اللہ کارساز کافی ہیں۔
And they say (verbally), ‘We observe (adopt) obedience.’ Then, when they go out from your presence, some people among them scheme at night against what they had said to you; and Allah records whatever they scheme. So ignore them and trust Allah; and Allah is Sufficient as Manager of affairs.
اَفَلَا يَتَدَبَّرُوْنَ الْقُرْاٰنَ وَلَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللہِ لَوَجَدُوْا فِيْہِ اخْتِلَافًا كَثِيْرًا An-Nisā’ 4:82
کیا یہ قرآن میں غور نہیں کرتے اور اگر یہ اللہ کے سوا (کسی اور)کی طرف سے ہوتا تو اس میں بہت زیادہ اختلاف پاتے۔
Do they not ponder over the Quran? And had it been from (anyone) other than Allah, they would have found much contradiction in it.
وَاِذَا جَاۗءَھُمْ اَمْرٌ مِّنَ الْاَمْنِ اَوِ الْخَوْفِ اَذَاعُوْا بِہٖ وَلَوْ رَدُّوْہُ اِلَى الرَّسُوْلِ وَاِلٰٓى اُولِي الْاَمْرِ مِنْھُمْ لَعَلِمَہُ الَّذِيْنَ يَسْتَنْۢبِطُوْنَہٗ مِنْھُمْ وَلَوْلَا فَضْلُ اللہِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُہٗ لَاتَّبَعْتُمُ الشَّيْطٰنَ اِلَّا قَلِيْلًا An-Nisā’ 4:83
اور جب ان کے پاس امن یا خوف کی کوئی خبر پہنچتی ہے تو اسے پھیلا دیتے ہیں اور اگر اسے پیغمبر اور اپنے امراء کے پاس لے جاتے تو ان میں سے جانچنے والے اسے جانچ لیتے اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو تھوڑے لوگوں کے سوا تم سب شیطان کے پیرو ہوجاتے۔
And when any news of peace or fear reaches them, they spread it. And if they had referred it to the Messenger and their leaders, then the appraisers among them would have evaluated it; and had Allah’s Grace and Kindness not been on you, then except for a few people, you all would have followed Shaitan.
فَقَاتِلْ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ لَا تُكَلَّفُ اِلَّا نَفْسَكَ وَحَرِّضِ الْمُؤْمِنِيْنَ عَسَى اللہُ اَنْ يَّكُفَّ بَاْسَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَاللہُ اَشَدُّ بَاْسًا وَّاَشَدُّ تَنْكِيْلًا An-Nisā’ 4:84
پس آپ اللہ کی راہ میں قتال کیجئے آپ اپنے سوا کسی کے ذمہ دار نہیں ہیں اور مسلمانوں کو رغبت دلائیے قریب ہے (امید ہے)کہ اللہ کافروں کی جنگ (کے زور)کو روک دیں اور اللہ لڑائی میں سخت ہیں اور سخت سزا دیتے ہیں۔
Therefore fight in Allah’s Way. You are not responsible for anyone except yourself, and motivate the believers. It is near (it is hoped) that Allah may restrain the (might of) war of the unbelievers; and Allah is Stern in fighting and inflicts severe punishment.
مَنْ يَّشْفَعْ شَفَاعَۃً حَسَـنَۃً يَّكُنْ لَّہٗ نَصِيْبٌ مِّنْھَا وَمَنْ يَّشْفَعْ شَفَاعَۃً سَيِّئَۃً يَّكُنْ لَّہٗ كِفْلٌ مِّنْھَا وَكَانَ اللہُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ مُّقِيْتًا An-Nisā’ 4:85
جو شخص اچھی سفارش کرے اس کو اس میں سے حصہ ملے گا اور جو بری سفارش کرے اس کو اس (کے عذاب)میں سے حصہ ملے گا اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والے ہیں۔
Any person who makes a good recommendation will get a share from it, and the one who makes an evil recommendation, will get a share from it (from its punishment); and Allah has Power over everything.
وَاِذَا حُيِّيْتُمْ بِتَحِيَّۃٍ فَحَــيُّوْا بِاَحْسَنَ مِنْھَآ اَوْ رُدُّوْھَا اِنَّ اللہَ كَانَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ حَسِيْبًا An-Nisā’ 4:86
اور جب تم کو کوئی (مشروع طور پر)سلام (دعا)کرے تو اس سے اچھے الفاظ میں اسے سلام(دعا)کرو یا وہی (الفاظ)اسے لوٹا دو یقیناً اللہ ہر چیز کا حساب لینے والا ہے۔
And when someone offers you Salam (prayer) (as enjoined by the Shari‘ah), offer him Salam (prayer) in better words or return the same (very words) to him. Indeed, Allah is going to take account of everything.
اَللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ لَيَجْمَعَنَّكُمْ اِلٰى يَوْمِ الْقِيٰمَۃِ لَا رَيْبَ فِيْہِ وَمَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللہِ حَدِيْثًا An-Nisā’ 4:87
اللہ ہے، کوئی اس کے سوا عبادت کے لائق نہیں وہ ضرور تم (سب)کو قیامت کے دن جمع کریں گے جس میں کوئی شبہ نہیں اور اللہ سے زیادہ بات میں سچا کون ہوسکتا ہے؟
Allah is, there is none worthy of worship except Him. He will certainly gather you (all) together on the Day of Qiyamah, about which there is no doubt; and who can be truer in word than Allah?
فَمَا لَكُمْ فِي الْمُنٰفِقِيْنَ فِئَتَيْنِ وَاللہُ اَرْكَسَھُمْ بِمَا كَسَبُوْا اَتُرِيْدُوْنَ اَنْ تَہْدُوْا مَنْ اَضَلَّ اللہُ وَمَنْ يُّضْلِلِ اللہُ فَلَنْ تَجِدَ لَہٗ سَبِيْلًا An-Nisā’ 4:88
پس تم کو کیا ہے کہ منافقین کے بارے دو گروہ ہوگئے ہو اور اللہ نے ان کو ان کے اعمال (بد)کی وجہ سے الٹا کردیا ہے کیا تم چاہتے ہو کہ ان کو ہدایت کرو جن کو اللہ نے گمراہی میں ڈال دیا ہے اور جس کو اللہ گمراہی میں ڈال دیں تو تم اس کے لئے ہرگز کوئی سبیل نہ پاؤ گے۔
Then what is it with you that you have become two groups regarding the hypocrites, and Allah has reverted them due to their (bad) deeds? Do you want to guide those whom Allah has sent astray? And you will never find a way for the one whom Allah sends astray.
وَدُّوْا لَوْ تَكْفُرُوْنَ كَـمَا كَفَرُوْا فَتَكُوْنُوْنَ سَوَاۗءً فَلَا تَتَّخِذُوْا مِنْھُمْ اَوْلِيَاۗءَ حَتّٰي يُھَاجِرُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللہِ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَخُذُوْھُمْ وَاقْتُلُوْھُمْ حَيْثُ وَجَدْتُّمُوْھُمْ وَلَا تَتَّخِذُوْا مِنْھُمْ وَلِيًّا وَّلَا نَصِيْرًا An-Nisā’ 4:89
وہ چاہتے ہیں کہ جیسے وہ کافر ہوئے کاش تم بھی ویسے کافر ہوجاؤ پس تم سب برابر(ایک جیسے)ہوجاؤ سو ان میں سے کسی کو دوست نہ بناؤ یہاں تک کہ وہ اللہ کی راہ میں وطن چھوڑ آئیں (ہجرت کریں)پھر اگر وہ اعراض کریں (پھر جائیں)تو ان کو پکڑو اور ان کو قتل کرو جہاں کہیں بھی ان کو پاؤ اور ان میں سے نہ کسی کو دوست بناؤ اور نہ مددگار۔
They wish that if only you could also become unbelievers like they have become unbelievers, so that you all become equal (alike). Therefore, do not befriend any of them till such time that they leave their country (emigrate) in Allah’s Way. Then, if they show aversion (turn away), catch them and kill them wherever you find them, and do not take any of them as a friend or helper.
اِلَّا الَّذِيْنَ يَصِلُوْنَ اِلٰى قَوْمٍؚ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَھُمْ مِّيْثَاقٌ اَوْ جَاۗءُوْكُمْ حَصِرَتْ صُدُوْرُھُمْ اَنْ يُّقَاتِلُوْكُمْ اَوْ يُقَاتِلُوْا قَوْمَھُمْ وَلَوْ شَاۗءَ اللہُ لَسَلَّطَھُمْ عَلَيْكُمْ فَلَقٰتَلُوْكُمْ فَاِنِ اعْتَزَلُوْكُمْ فَلَمْ يُقَاتِلُوْكُمْ وَاَلْقَوْا اِلَيْكُمُ السَّلَمَ فَمَا جَعَلَ اللہُ لَكُمْ عَلَيْہِمْ سَبِيْلًا An-Nisā’ 4:90
سوائے ان لوگوں کے جو ایسے لوگوں سے جاملتے ہیں جن کے اور تمہارے درمیان عہد (معاہدہ)ہے یا وہ (اس حال میں )تمہارے پاس آئیں کہ ان کے دل تمہارے ساتھ یا اپنی قوم کے ساتھ لڑنے سے تنگ ہوں (منقبض ہوں)اور اگر اللہ چاہتے تو ان کو تم پر مسلط کردیتے تو پھروہ ضرور تم سے لڑنے لگتے پس اگر وہ تم سے ایک طرف ہوجائیں پھر تم سے نہ لڑیں اور تمہارے ساتھ صلح چاہیں تو اللہ نے ان پر تمہارے لئے کوئی سبیل (راہ)نہیں رکھی۔
Except for those who go and join such people between whom and you is a pledge (pact), or they come to you (in a state) that their hearts are straitened (constricted) to fight against you or against their own folk. And had Allah willed He could have set them over you and then they would have certainly started fighting against you. Thus, if they stay away from you and do not fight against you and want peace with you, then Allah has granted you no Sabeel (way) against them.
سَتَجِدُوْنَ اٰخَرِيْنَ يُرِيْدُوْنَ اَنْ يَّاْمَنُوْكُمْ وَيَاْمَنُوْا قَوْمَھُمْ كُلَّمَا رُدُّوْٓا اِلَى الْفِتْنَۃِ اُرْكِسُوْا فِيْھَا فَاِنْ لَّمْ يَعْتَزِلُوْكُمْ وَيُلْقُوْٓا اِلَيْكُمُ السَّلَمَ وَيَكُفُّوْٓا اَيْدِيَھُمْ فَخُذُوْھُمْ وَاقْتُلُوْھُمْ حَيْثُ ثَقِفْتُمُوْھُمْ وَاُولٰۗىِٕكُمْ جَعَلْنَا لَكُمْ عَلَيْہِمْ سُلْطٰنًا مُّبِيْنًا An-Nisā’ 4:91
اب تم (ان میں )کچھ لوگوں کو پاؤ گے وہ چاہتے ہیں کہ تم سے (بھی)امن میں رہیں اور اپنی قوم سے (بھی)امن میں رہیں جب کبھی انہیں شرارت کی طرف متوجہ کیا جاتا ہے تو اس میں جاگرتے ہیں سو اگر یہ لوگ تم سے کنارہ کش نہ ہوں اور نہ تم سے صلح رکھیں اور نہ اپنے ہاتھوں کو روکیں تو تم ان کو پکڑو اور ان کو قتل کرو جہاں کہیں ان کو پاؤ اور ان لوگوں پر ہم نے تم کو صاف حجت دی ہے۔
Now, you will find (among them) some people who (also) want to remain at peace with you and (also) at peace with their own folk. Wherever they are tempted towards mischief, they fall into it. So if these people do not stay away from you nor keep peace with you nor restrain their hands, then catch them and kill them wherever you find them. And We have granted you a clear warrant against them.
وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ اَنْ يَّقْتُلَ مُؤْمِنًا اِلَّا خَطَــــًٔـا وَمَنْ قَتَلَ مُؤْمِنًا خَطَــــًٔا فَتَحْرِيْرُ رَقَبَۃٍ مُّؤْمِنَۃٍ وَّدِيَۃٌ مُّسَلَّمَۃٌ اِلٰٓى اَھْلِہٖٓ اِلَّآ اَنْ يَّصَّدَّقُوْا فَاِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍ عَدُوٍّ لَّكُمْ وَھُوَمُؤْمِنٌ فَتَحْرِيْرُ رَقَبَۃٍ مُّؤْمِنَۃٍ وَاِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍؚ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَھُمْ مِّيْثَاقٌ فَدِيَۃٌ مُّسَلَّمَۃٌ اِلٰٓى اَھْلِہٖ وَتَحْرِيْرُ رَقَبَۃٍ مُّؤْمِنَۃٍ فَمَنْ لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ شَہْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ تَوْبَۃً مِّنَ اللہِ وَكَانَ اللہُ عَلِــيْمًا حَكِـيْمًا An-Nisā’ 4:92
اور کسی مومن کے شایاں نہیں کہ وہ کسی مومن کو قتل کرے سوائے اس کے کہ غلطی سے (ایسا ہو) اور جو کسی مومن کو غلطی سے قتل کرے تو ایک مسلمان گردن (لونڈی یا غلام)کو آزاد کرے اور خوں بہا اس کے خاندان والوں کو ادا کرے سوائے اس کے کہ وہ معاف کردیں پھر اگر وہ (مقتول)تمہارے دشمنوں کی جماعت میں سے ہو اور وہ مسلمان ہو تو ایک مسلمان گردن (لونڈی یا غلام)کو آزاد کرے اور اگر اس قوم سے ہو جس کے اور تمہارے درمیان صلح کا عہد ہے تو اس کے (مقتول کے)خاندان والوں کو خون بہا ادا کرے اور ایک مسلمان گردن (لونڈی یا غلام)کو آزاد کرے پس جس کو یہ میسر نہ ہو تو وہ دو مہینے متواتر روزے رکھے، یہ اللہ کی طرف سے توبہ کے طور پر ہے اور اللہ بڑے علم والے حکمت والے ہیں۔
And it does not befit a believer to kill a believer except (that it happens) by mistake. And whoever kills a believer by mistake, should set free a believing head (slave-girl or male slave) and pay the blood money to his family, except that they remit it. Then, if he (the slain) belongs to your enemy’s group and is a believer, then a believing head (slave-girl or male slave) should be freed; and if he belongs to a people between whom and you there is a peace treaty, then the blood money should be paid to his family members and a believing head (slave-girl or male slave) be freed. And whoever cannot afford this, must fast for two months consecutively; this is repentance (prescribed) from Allah’s side; and Allah is the Owner of Great Knowledge, Wisdom.
وَمَنْ يَّقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَاۗؤُہٗ جَہَنَّمُ خٰلِدًا فِيْھَا وَغَضِبَ اللہُ عَلَيْہِ وَلَعَنَہٗ وَاَعَدَّ لَہٗ عَذَابًا عَظِيْمًا An-Nisā’ 4:93
اور جو شخص کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرڈالے تو اس کی سزا دوزخ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اور اس پر اللہ کا غضب ہوگا اور اس کی لعنت(رحمت سے دوری)ہوگی اور اس کے لئے بڑا عذاب تیار کررکھا ہے۔
And the person who kills a believer intentionally, his punishment is Hell, in which he will remain forever, and on him will be the wrath of Allah and His curse (distancing from His Mercy), and a great torment has been prepared for him.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِذَا ضَرَبْتُمْ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ فَتَبَيَّنُوْا وَلَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ اَلْقٰٓي اِلَيْكُمُ السَّلٰمَ لَسْتَ مُؤْمِنًا تَبْتَغُوْنَ عَرَضَ الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا فَعِنْدَ اللہِ مَغَانِمُ كَثِيْرَۃٌ كَذٰلِكَ كُنْتُمْ مِّنْ قَبْلُ فَمَنَّ اللہُ عَلَيْكُمْ فَتَبَيَّنُوْا اِنَّ اللہَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرًا An-Nisā’ 4:94
اے ایمان والو! جب تم اللہ کی راہ میں باہر نکلو تو تحقیق کرلیا کرو اور جو تمہیں سلام کہے اسے دنیا کے اسباب کی خواہش میں یہ نہ کہو کہ تو مسلمان نہیں ہے پس اللہ کے پاس بہت غنیمت (کا مال)ہے تم بھی پہلے ایسے ہی تھے پھر اللہ نے تم پر احسان کیا پس تحقیق کرلیا کرو یقیناً اللہ تمہارے اعمال سے باخبر ہیں۔
O believers! When you set out in Allah’s Way, you should verify, and do not say to someone who greets you with Salam, ‘You are not a Muslim,’ in the desire for the goods of this world; for with Allah are abundant spoils (wealth). You were also like that previously; then Allah conferred His Favour on you, therefore do verify. Indeed, Allah is Aware of your deeds.
لَا يَسْتَوِي الْقٰعِدُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ غَيْرُ اُولِي الضَّرَرِ وَالْمُجٰہِدُوْنَ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ بِاَمْوَالِہِمْ وَاَنْفُسِہِمْ فَضَّلَ اللہُ الْمُجٰہِدِيْنَ بِاَمْوَالِہِمْ وَاَنْفُسِہِمْ عَلَي الْقٰعِدِيْنَ دَرَجَۃً وَكُلًّا وَّعَدَ اللہُ الْحُسْنٰي وَفَضَّلَ اللہُ الْمُجٰہِدِيْنَ عَلَي الْقٰعِدِيْنَ اَجْرًا عَظِيْمًا An-Nisā’ 4:95
وہ مسلمان جو بلا عذر گھروں میں بیٹھ رہتے ہیں اور جو اللہ کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کرتے ہیں برابر نہیں ہوتے۔ اللہ نے اپنے مال اور جان سے جہاد کرنے والوں کو بیٹھ رہنے والوں پر درجہ میں فضیلت بخشی ہے اور اللہ نے سب کے ساتھ اچھا (اچھے گھر کا)وعدہ کیا ہے اور جہاد کرنے والوں کو بیٹھ رہنے والوں پر بڑے ثواب سے فضیلت دی ہے۔
Those Muslims, who sit at home without an excuse, are not equal to those who do Jihad in Allah’s Way with their wealth and lives. Allah has elevated in rank those who do Jihad with their wealth and lives over those who remain sedentary; and Allah has made a good promise (of a good home) to all, and has graced with greater reward, those who do Jihad over those who remain sedentary.
دَرَجٰتٍ مِّنْہُ وَمَغْفِرَۃً وَرَحْمَۃً وَكَانَ اللہُ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا An-Nisā’ 4:96
اس (اللہ)کی طرف سے درجات ہیں اور بخشش ہے اور مہربانی ہے اور اللہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
From Him (Allah) are ranks and forgiveness and mercy; and Allah is Forgiving Merciful.
اِنَّ الَّذِيْنَ تَوَفّٰىھُمُ الْمَلٰۗىِٕكَۃُ ظَالِمِيْٓ اَنْفُسِہِمْ قَالُوْا فِيْمَ كُنْتُمْ قَالُوْا كُنَّا مُسْتَضْعَفِيْنَ فِي الْاَرْضِ قَالُوْٓا اَلَمْ تَكُنْ اَرْضُ اللہِ وَاسِعَۃً فَتُھَاجِرُوْا فِيْھَا فَاُولٰۗىِٕكَ مَاْوٰىھُمْ جَہَنَّمُ وَسَاۗءَتْ مَصِيْرًا An-Nisā’ 4:97
جب فرشتے ان لوگوں کی روح قبض کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کررکھا تھا تو کہتے ہیں تم کس حال میں تھے وہ کہتے ہیں ہم ملک میں عاجزوناتواں لوگ تھے تو (فرشتے)کہتے ہیں کیا اللہ کی زمین وسیع نہ تھی تھی پس تم ترک وطن کرکے چلے جاتے سو ایسے لوگوں کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ بہت بری جگہ ہے۔
When the angels take the Rooh of the people who had been wronging their souls, they ask, ‘What plight were you in?’ They reply, ‘We were humble and weak in the land.’ They (the angels) ask, ‘Was not Allah’s earth spacious, so you could have left the place and emigrated?’ So the abode of such people is Hell, and that is a very bad place.
اِلَّا الْمُسْتَضْعَفِيْنَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاۗءِ وَالْوِلْدَانِ لَا يَسْتَطِيْعُوْنَ حِيْلَۃً وَّلَا يَہْتَدُوْنَ سَبِيْلًا An-Nisā’ 4:98
سوائے ناتواں لوگوں کے مردوں میں سے اور عورتوں میں سے اور بچوں میں سے کہ نہ کوئی تدبیر کرسکتے ہیں اور نہ کوئی راہ پاتے ہیں۔
Excepting the weak among the men and the women and the children, as they can neither plan something, nor do they find any way.
فَاُولٰۗىِٕكَ عَسَى اللہُ اَنْ يَّعْفُوَعَنْھُمْ وَكَانَ اللہُ عَفُوًّا غَفُوْرًا An-Nisā’ 4:99
سو ایسے لوگوں کے لئے امید ہے کہ اللہ انہیں معاف کردیں اور اللہ معاف کرنے والے بخشنے والے ہیں۔
So there is hope for such people that Allah may pardon them, and Allah is Pardoning, Forgiving.
وَمَنْ يُّھَاجِرْ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ يَجِدْ فِي الْاَرْضِ مُرٰغَمًا كَثِيْرًا وَّسَعَۃً وَمَنْ يَّخْرُجْ مِنْۢ بَيْتِہٖ مُھَاجِرًا اِلَى اللہِ وَرَسُوْلِہٖ ثُمَّ يُدْرِكْہُ الْمَوْتُ فَقَدْ وَقَعَ اَجْرُہٗ عَلَي اللہِ وَكَانَ اللہُ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا An-Nisā’ 4:100
اور جو اللہ کی راہ میں وطن چھوڑ دے وہ زمین میں بہت جگہ اور بہت وسعت پائے گا اور جو کوئی اپنے گھر کو چھوڑ کر اللہ اور اس کے پیغمبر کی طرف نکلے پھر اس کو موت آجائے تو یقیناً اس کا ثواب اللہ کے ذمے ہے اور اللہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
And he who emigrates in Allah’s Way, will find ample place and space in the land; and whoever forsakes his home and sets out towards Allah and His Messenger, and death overtakes him, then his reward is indeed upon Allah; and Allah is Forgiving, Merciful.
وَاِذَا ضَرَبْتُمْ فِي الْاَرْضِ فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَقْصُرُوْا مِنَ الصَّلٰوۃِ اِنْ خِفْتُمْ اَنْ يَّفْتِنَكُمُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا اِنَّ الْكٰفِرِيْنَ كَانُوْا لَكُمْ عَدُوًّا مُّبِيْنًا An-Nisā’ 4:101
اور جب تم زمین میں سفر کرو تو تم پر کوئی گناہ نہیں کہ تم نماز کو کوتاہ (قصر)کرو اگر تمہیں یہ خوف ہو کہ کافر تمہیں فتنہ میں ڈالیں گے بے شک کافر تمہارے کھلے دشمن ہیں۔
And when you journey in the land, it is no sin on you if you shorten (Qasr) your Salah if you fear that the unbelievers might cause you trouble. Without doubt, the unbelievers are your open enemies.
وَاِذَا كُنْتَ فِيْہِمْ فَاَقَمْتَ لَھُمُ الصَّلٰوۃَ فَلْتَقُمْ طَاۗىِٕفَۃٌ مِّنْھُمْ مَّعَكَ وَلْيَاْخُذُوْٓا اَسْلِحَتَھُمْ فَاِذَا سَجَدُوْا فَلْيَكُوْنُوْا مِنْ وَّرَاۗىِٕكُمْ وَلْتَاْتِ طَاۗىِٕفَۃٌ اُخْرٰى لَمْ يُصَلُّوْا فَلْيُصَلُّوْا مَعَكَ وَلْيَاْخُذُوْا حِذْرَھُمْ وَاَسْلِحَتَھُمْ وَدَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَوْ تَغْفُلُوْنَ عَنْ اَسْلِحَتِكُمْ وَاَمْتِعَتِكُمْ فَيَمِيْلُوْنَ عَلَيْكُمْ مَّيْلَۃً وَّاحِدَۃً وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ اِنْ كَانَ بِكُمْ اَذًى مِّنْ مَّطَرٍ اَوْ كُنْتُمْ مَّرْضٰٓى اَنْ تَضَعُوْٓا اَسْلِحَتَكُمْ وَخُذُوْا حِذْرَكُمْ اِنَّ اللہَ اَعَدَّ لِلْكٰفِرِيْنَ عَذَابًا مُّہِيْنًا An-Nisā’ 4:102
اور جب آپ ان (لشکر)میں ہوں پھر آپ ان کو نماز پڑھانے لگیں تو چاہیے کہ ان میں سے ایک جماعت اپنا اسلحہ لے کر آپ کے ساتھ کھڑی رہے پس جب وہ سجدہ کر چکیں تو وہ آپ سے پرے ہوجائیں اور دوسری جماعت آئے جس نے نماز نہیں پڑھی پس چاہیے کہ وہ آپ کے ساتھ نماز ادا کریں اور یہ لوگ بھی اپنے بچاؤ کا سامان اور اپنے ہتھیار لے لیں (مسلح ہوں)کافر لوگ یہ چاہتے ہیں کہ کاش تم اپنے ہتھیاروں سے اور اپنے اسباب سے غافل ہوجاؤ تو تم پر یکبارگی حملہ کردیں اور اگر تم کو بارش کی وجہ سے تکلیف ہو یا تم بیمار ہو تو تم کو کچھ گناہ نہیں کہ اپنے ہتھیار اتار رکھو اور اپنا بچاؤ (ضرور)رکھو یقیناً اللہ نے کافروں کے لئے رسوا کرنے والا عذاب تیار کررکھا ہے۔
And when you are among them (the army) and lead them in Salah, then one group from them should stand with you, taking their arms; and after they have performed the Sajdah, they should move away from you, then the other group that has not offered Salah should come and offer Salah with you, and these people should also take their precaution and their weapons (be armed). The unbelievers wish that if only you could become unmindful of your arms and equipment, so that they may charge at you all at once. And if you are troubled by rain or are ill, it is no sin on you if you put away your arms, but (you must) take your precaution. Indeed, Allah has prepared a humiliating torment for the unbelievers.
فَاِذَا قَضَيْتُمُ الصَّلٰوۃَ فَاذْكُرُوا اللہَ قِيٰمًا وَّقُعُوْدًا وَّعَلٰي جُنُوْبِكُمْ فَاِذَا اطْمَاْنَـنْتُمْ فَاَقِيْمُوا الصَّلٰوۃَ اِنَّ الصَّلٰوۃَ كَانَتْ عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَ كِتٰبًا مَّوْقُوْتًا An-Nisā’ 4:103
پس جب تم نماز ادا کرچکو تو اللہ کا ذکر کرو کھڑے بھی اور بیٹھے بھی اور لیٹے ہوئے بھی پھرجب تم مطمئن ہوجاؤ تو نماز ادا کرو (حالت امن کی طرح)بے شک نماز مسلمانوں پر وقت مقررہ کے ساتھ فرض ہے۔
Thus, when you have offered your Salah, perform Allah’s Zikr, standing as well as sitting, and as well as lying down. Then when you are secure, offer the Salah (as in peaceful environment). Without doubt, Salah is obligatory upon the Muslims at prescribed times.
وَلَا تَہِنُوْا فِي ابْتِغَاۗءِ الْقَوْمِ اِنْ تَكُوْنُوْا تَاْلَمُوْنَ فَاِنَّھُمْ يَاْلَمُوْنَ كَـمَا تَاْلَمُوْنَ وَتَرْجُوْنَ مِنَ اللہِ مَا لَا يَرْجُوْنَ وَكَانَ اللہُ عَلِــيْمًا حَكِــيْمًا An-Nisā’ 4:104
اور قوم (کفار)کا پیچھا کرنے میں سستی نہ کرنا اگر تم الم رسیدہ (بے آرام ہوتے)ہو تو وہ بھی الم رسیدہ (بے آرام ہوتے)ہیں جس طرح تم الم رسیدہ (بے آرام ہوتے)ہو اور تم اللہ سے ایسی امیدیں رکھتے ہو جو کہ وہ امید نہیں رکھتے اور اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں۔
And do not slacken in pursuing the (unbelieving) people. If you are distressed (inconvenienced), then they too are distressed (inconvenienced) like you are distressed (inconvenienced), and you have such hopes in Allah which they do not have; and Allah is Knowing, Wise.
اِنَّآ اَنْزَلْنَآ اِلَيْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ لِتَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ بِمَآ اَرٰىكَ اللہُ وَلَا تَكُنْ لِّلْخَاۗىِٕنِيْنَ خَصِيْمًا An-Nisā’ 4:105
یقیناً ہم نے آپ پر حق کے ساتھ کتاب نازل فرمائی ہے تاکہ اللہ نے جو آپ کو بتا دیا ہے آپ اس کے مطابق لوگوں کے درمیان فیصلہ کریں اور آپ خیانت کرنے والوں کی طرف سے بحث نہیں کیجئے گا۔
Indeed, We have revealed the Book to you with Truth, so that you judge between people according to what Allah has told you; and do not plead on behalf of those who betray the trust.
وَّاسْتَغْفِرِ اللہَ اِنَّ اللہَ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا An-Nisā’ 4:106
اور اللہ سے بخشش مانگیئے بے شک اللہ بڑے بخشنے والے مہربان ہیں۔
And seek forgiveness from Allah; without doubt, Allah is Extremely Forgiving, Merciful.
وَلَا تُجَادِلْ عَنِ الَّذِيْنَ يَخْتَانُوْنَ اَنْفُسَھُمْ اِنَّ اللہَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ خَوَّانًا اَثِــيْمًا An-Nisā’ 4:107
اور آپ ان لوگوں کی طرف سے بحث نہ کریں جو اپنے ہی ساتھ خیانت کررہے ہیں یقیناً اللہ خیانت کرنے والے بدکاروں کو پسند نہیں فرماتے۔
And do not plead on behalf of those who are betraying their own selves; indeed, Allah does not like the betraying evildoers.
يَّسْتَخْفُوْنَ مِنَ النَّاسِ وَلَا يَسْتَخْفُوْنَ مِنَ اللہِ وَھُوَمَعَھُمْ اِذْ يُبَيِّتُوْنَ مَا لَا يَرْضٰى مِنَ الْقَوْلِ وَكَانَ اللہُ بِمَا يَعْمَلُوْنَ مُحِيْطًا An-Nisā’ 4:108
لوگوں سے چھپتے ہیں اور اللہ سے نہیں چھپ سکتے اور جب رات کو اس کی رضا کے خلاف بات کی تدبیریں کرتے ہیں تو وہ (اللہ)ان کے ساتھ ہوتے ہیں اور اللہ ان کے تمام کاموں پر احاطہ کیے ہوئے ہیں۔
They hide from people and they cannot hide from Allah, and He (Allah) is with them when at night they plot schemes against His Pleasure; and Allah is surrounding all their deeds.
ھٰٓاَنْتُمْ ہٰٓؤُلَاۗءِ جٰدَلْتُمْ عَنْھُمْ فِي الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا فَمَنْ يُّجَادِلُ اللہَ عَنْھُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ اَمْ مَّنْ يَّكُوْنُ عَلَيْہِمْ وَكِيْلًا An-Nisā’ 4:109
ہاں تم ہی وہ لوگ ہو کہ دنیا کی زندگی میں تو ان کی طرف سے بحث کرلیتے ہو پھر قیامت کے دن ان کی طرف سے اللہ سے کون بحث کرے گا یا کون ان کا کارساز (وکیل) ہوگا۔
Yes, you are those people who plead on their behalf during the life of the world, then who will plead with Allah on their behalf on the Day of Qiyamah, or who will be the manager of their affairs (pleader)?
وَمَنْ يَّعْمَلْ سُوْۗءًا اَوْ يَظْلِمْ نَفْسَہٗ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللہَ يَجِدِ اللہَ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا An-Nisā’ 4:110
اور جو شخص برائی کرے یا اپنے آپ پر ظلم کرے پھر اللہ سے بخشش طلب کرے تو اللہ کو بخشنے والا مہربان پائے گا۔
And whoever commits evil or wrongs himself and then seeks forgiveness from Allah, he will find Allah Forgiving, Merciful.
وَمَنْ يَّكْسِبْ اِثْمًا فَاِنَّمَا يَكْسِـبُہٗ عَلٰي نَفْسِہٖ وَكَانَ اللہُ عَلِــيْمًا حَكِـيْمًا An-Nisā’ 4:111
اور جو کوئی گناہ کرتا ہے تو یقیناً اس کا اثر خود اس پر ہوتا ہے اور اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں۔
And whoever sins, its effect is assuredly on his own self; and Allah is Knowing, Wise.
وَمَنْ يَّكْسِبْ خَطِيْۗــئَۃً اَوْ اِثْمًا ثُمَّ يَرْمِ بِہٖ بَرِيْۗــــــًٔـا فَقَدِ احْتَمَلَ بُہْتَانًا وَّاِثْمًا مُّبِيْنًا An-Nisā’ 4:112
اور جو کوئی خطا کرے یا گناہ کرے پھر کسی بے گناہ پر اس کا الزام لگا دے تو یقیناً اس نے بہتان اور بہت بڑے گناہ کا بوجھ اپنے سر لے لیا۔
And whoever errs or sins and then blames someone innocent with it, he has indeed taken upon himself the burden of slander and an immense sin.
وَلَوْلَا فَضْلُ اللہِ عَلَيْكَ وَرَحْمَتُہٗ لَہَمَّتْ طَّاۗىِٕفَۃٌ مِّنْھُمْ اَنْ يُّضِلُّوْكَ وَمَا يُضِلُّوْنَ اِلَّآ اَنْفُسَھُمْ وَمَا يَضُرُّوْنَكَ مِنْ شَيْءٍ وَاَنْزَلَ اللہُ عَلَيْكَ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَۃَ وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَكَانَ فَضْلُ اللہِ عَلَيْكَ عَظِيْمًا An-Nisā’ 4:113
اور اگر آپ پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو ان میں سے ایک جماعت آپ کو بہکانے کا قصد کرہی چکی تھی اور یہ اپنے آپ کے سوا کسی کو بہکا نہیں سکتے اور آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور اللہ نے آپ پر کتاب اور دانائی (حکمت)نازل فرمائی ہے اور آپ کو وہ باتیں سکھائی ہیں جو آپ نہیں جانتے تھے اور آپ پر اللہ کا بہت بڑا فضل ہے۔
And had Allah’s Grace and His Mercy not been on you, a group among them had almost resolved to mislead you; and they can mislead no one except themselves and can do you no harm at all. And Allah has revealed to you the Book and Wisdom (Hikmat) and has taught you that which you did not know; and Allah’s Grace on you is immense.
لَا خَيْرَ فِيْ كَثِيْرٍ مِّنْ نَّجْوٰىھُمْ اِلَّا مَنْ اَمَرَ بِصَدَقَۃٍ اَوْ مَعْرُوْفٍ اَوْ اِصْلَاحٍؚ بَيْنَ النَّاسِ وَمَنْ يَّفْعَلْ ذٰلِكَ ابْتِغَاۗءَ مَرْضَاتِ اللہِ فَسَوْفَ نُؤْتِيْہِ اَجْرًا عَظِيْمًا An-Nisā’ 4:114
ان لوگوں کے بہت سے مشوروں میں بھلائی (کی کوئی بات )نہیں ہاں اس شخص کی بات(مشورت اچھی ہوسکتی ہے)جو خیرات کرنے کی بات کرے یا نیک بات یا لوگوں میں صلح کی بات کرے اور جو کوئی اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لئے یہ کام کرے تو عنقریب ہم اس کو بہت بڑا اجر دیں گے۔
There is no good (point) in many counsels of these people. O yes, the words of that person (can be good counsel) who speaks about charity or of virtue or about making peace among people; and whoever does this to obtain Allah’s Pleasure, then soon will We give him great reward.
وَمَنْ يُّشَاقِقِ الرَّسُوْلَ مِنْۢ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَہُ الْہُدٰى وَيَتَّبِـعْ غَيْرَ سَبِيْلِ الْمُؤْمِنِيْنَ نُوَلِّہٖ مَا تَوَلّٰى وَنُصْلِہٖ جَہَنَّمَ وَسَاۗءَتْ مَصِيْرًا An-Nisā’ 4:115
اور جو کوئی اپنے آپ پر حق بات ظاہر ہوجانے کے بعد پیغمبر کی مخالفت کرے اور ایمان والوں کی راہ کے علاوہ (دوسری راہ پر)چلے تو وہ جدھر پھرا ہے ہم اسے ادھر ہی پھیر دیں گے اور اس کودوزخ میں داخل کریں گے اور جانے کی بہت بری جگہ ہے۔
And whoever opposes the Messenger after the Truth has become manifest to him and follows (a way) other than the way of believers, We will turn him towards that which he has turned to, and enter him in Hell; and that is a very bad place to go to.
اِنَّ اللہَ لَا يَغْفِرُ اَنْ يُّشْرَكَ بِہٖ وَيَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِكَ لِمَنْ يَّشَاۗءُ وَمَنْ يُّشْرِكْ بِاللہِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًۢا بَعِيْدًا An-Nisā’ 4:116
اللہ کے ساتھ کسی کو شریک کیا جائے تو یقیناً اللہ اس (جرم)کو نہیں بخشتے اور اس کے علاوہ جس کو چاہیں بخش دیں اور جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک کیا تو وہ بہت دور کی گمراہی میں جاپڑا۔
Assuredly, Allah does not forgive (the crime) that anyone be associated as partner with Allah; and apart from that, He may forgive whomever He wills; and whoever associates any one as partner with Allah, he has strayed very far away.
اِنْ يَّدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہٖٓ اِلَّآ اِنٰثًا وَاِنْ يَّدْعُوْنَ اِلَّا شَيْطٰنًا مَّرِيْدًا An-Nisā’ 4:117
یہ اس (اللہ)کے سوا عورتوں ہی کی پرستش کرتے ہیں اور سرکش شیطان ہی کو پکارتے ہیں۔
They worship only females besides Him (Allah) and invoke only Shaitan, the rebel.
لَّعَنَہُ اللہُ وَقَالَ لَاَتَّخِذَنَّ مِنْ عِبَادِكَ نَصِيْبًا مَّفْرُوْضًا An-Nisā’ 4:118
اس پر اللہ نے لعنت کی ہے اور اس نے کہا تھا میں ضرور تیرے بندوں میں سے ایک مقرر (کافی)حصہ لوں گا۔
Allah has cursed him, and he had said, ‘I will certainly take an appointed (significant) portion of Your slaves.
وَّلَاُضِلَّنَّھُمْ وَلَاُمَنِّيَنَّھُمْ وَلَاٰمُرَنَّھُمْ فَلَيُبَتِّكُنَّ اٰذَانَ الْاَنْعَامِ وَلَاٰمُرَنَّھُمْ فَلَيُغَيِّرُنَّ خَلْقَ اللہِ وَمَنْ يَّتَّخِذِ الشَّيْطٰنَ وَلِيًّا مِّنْ دُوْنِ اللہِ فَقَدْ خَسِرَ خُسْرَانًا مُّبِيْنًا An-Nisā’ 4:119
اور میں ان کو گمراہ کروں گا اور ان کو جھوٹی امیدیں دلاؤں گا اور میں ان کو سکھاؤں گا سو (جس سے)وہ چار پایوں کے کانوں کو تراشا کریں گے اور میں ان کو سکھاؤں گا کہ (جس سے)وہ اللہ کی بنائی ہوئی صورت کو بگاڑا کریں گے اور جس نے اللہ کو چھوڑ کر شیطان کو دوست بنایا تو یقیناً اس نے بہت بڑا ظاہر خسارہ پایا۔
And I will lead them astray and arouse false hopes in them, and I will instruct them so (by it) they will cut the ears of the cattle, and I will instruct them so (by it) they will alter the figures created by Allah.’ And whoever befriends Shaitan, forsaking Allah, then he indeed suffered an enormous manifest loss.
يَعِدُھُمْ وَيُمَنِّيْہِمْ وَمَا يَعِدُھُمُ الشَّيْطٰنُ اِلَّا غُرُوْرًا An-Nisā’ 4:120
وہ ان کووعدے دیتا ہے اور (جھوٹی)امیدیں دلاتا ہے اور شیطان ان سے صرف فریب کے (طور پر)وعدے کرتا ہے۔
He promises them and gives them (false) hopes; and Shaitan promises them (for the sake of) deception only.
اُولٰۗىِٕكَ مَاْوٰىھُمْ جَہَنَّمُ وَلَا يَجِدُوْنَ عَنْھَا مَحِيْصًا An-Nisā’ 4:121
ان ہی لوگوں کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ اس سے بچنے کی جگہ نہ پائیں گے۔
The destination of such people is Hell; and they will not find any place to escape from it.
وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَـنُدْخِلُھُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِھَا الْاَنْھٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْھَآ اَبَدًا وَعْدَ اللہِ حَقًّا وَمَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللہِ قِيْلًا An-Nisā’ 4:122
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے عنقریب ہم ان کو بہشتوں میں داخل کریں گے جن کے تابع نہریں چلتی ہیں ان میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے یہ اللہ کا سچا وعدہ ہے اور اللہ سے زیادہ بات کا سچا کون ہوسکتا ہے؟
And the people who believed and kept performing righteous deeds, We will soon enter them in Gardens, under whose direction streams flow; they will dwell there forever and ever. This is the true promise of Allah, and who can be truer in word than Allah?
لَيْسَ بِاَمَانِيِّكُمْ وَلَآ اَمَانِيِّ اَھْلِ الْكِتٰبِ مَنْ يَّعْمَلْ سُوْۗءًا يُّجْزَ بِہٖ وَلَا يَجِدْ لَہٗ مِنْ دُوْنِ اللہِ وَلِيًّا وَّلَا نَصِيْرًا An-Nisā’ 4:123
نہ تمہاری تمناؤں پر ہے اور نہ اہل کتاب کی آرزوؤں پر۔ جو کوئی برا کام کرے اسے اس کے بدلے سزا دی جائے گی اور وہ اللہ کے علاوہ اپنا نہ کوئی دوست پائے گا اور نہ مددگار۔
It is neither on your desires nor on the desires of the People of the Book; whoever performs an evil deed, he will be punished for it, and he will find neither a friend nor a helper except Allah.
وَمَنْ يَّعْمَلْ مِنَ الصّٰلِحٰتِ مِنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى وَھُوَمُؤْمِنٌ فَاُولٰۗىِٕكَ يَدْخُلُوْنَ الْجَنَّۃَ وَلَا يُظْلَمُوْنَ نَقِيْرًا An-Nisā’ 4:124
اور جو کوئی نیک کام کرے وہ مرد ہو یا عورت بشرطیکہ وہ مومن ہو سو ایسے لوگ ہی جنت میں داخل ہوں گے اور ان کے ساتھ ذرہ برابر بھی زیادتی نہ کی جائے گی۔
And whoever, whether male or female, provided they are believers, performs a righteous deed, so such are the people who will enter Paradise, and they will not be treated unjustly in the least.
وَمَنْ اَحْسَنُ دِيْنًا مِّمَّنْ اَسْلَمَ وَجْہَہٗ لِلہِ وَھُوَمُحْسِنٌ وَّاتَّبَعَ مِلَّــۃَ اِبْرٰہِيْمَ حَنِيْفًا وَاتَّخَذَ اللہُ اِبْرٰہِيْمَ خَلِيْلًا An-Nisā’ 4:125
اور اس سے اچھا دین کس کاہو گا جو اپنا رخ اللہ کی طرف جھکا دے اور وہ مخلص ہو اور ملت ابراہیم (علیہ السلام)کا اتباع کرے جس میں کوئی کجی نہیں اور اللہ نے ابراہیم(علیہ السلام)کو اپنا مخلص دوست بنایا۔
And whose Deen would be better than that of the one who bows his whole self before Allah and is sincere and follows the community of Ibraheem (Alaihi as-Salam), in which there is no crookedness? And Allah made Ibraheem (Alaihi as-Salam) His sincere friend.
وَلِلہِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ وَكَانَ اللہُ بِكُلِّ شَيْءٍ مُّحِيْطًا An-Nisā’ 4:126
اور جو کچھ آسمانوں میں ہےاور جو کچھ زمین میں ہے سب اللہ کا ہے اور اللہ ہر چیز کو احاطہ فرمائے ہوئے ہیں۔
And whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth all belongs to Allah; and Allah is surrounding everything.
وَيَسْتَفْتُوْنَكَ فِي النِّسَاۗءِ قُلِ اللہُ يُفْتِيْكُمْ فِيْہِنَّ وَمَا يُتْلٰي عَلَيْكُمْ فِي الْكِتٰبِ فِيْ يَـتٰمَي النِّسَاۗءِ الّٰتِيْ لَا تُؤْتُوْنَھُنَّ مَا كُتِبَ لَھُنَّ وَتَرْغَبُوْنَ اَنْ تَنْكِحُوْھُنَّ وَالْمُسْتَضْعَفِيْنَ مِنَ الْوِلْدَانِ وَاَنْ تَقُوْمُوْا لِلْيَتٰمٰي بِالْقِسْطِ وَمَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَيْرٍ فَاِنَّ اللہَ كَانَ بِہٖ عَلِــيْمًا An-Nisā’ 4:127
اور وہ آپ سے عورتوں کے بارے میں فیصلہ چاہتے ہیں کہہ دیجئے کہ اللہ تم کو ان کے بارے فیصلہ دیتے ہیں اور وہ آیات (بھی)جو ان یتیم عورتوں کے بارے تم کو کتاب سے پڑھ کر سنائی جاتی ہیں جن کو تم ان کا حق مقرر نہیں دیتے ہو اور ان سے نکاح کرنے کی خواہش رکھتے ہو اور بے کس بچوں کے بارے میں ۔ اور یہ کہ تم یتیموں کے بارے میں انصاف پر قائم رہو اور جو نیک کام تم کرتے ہو سو یقیناً اللہ اس کو خوب جانتے ہیں۔
And they ask your verdict concerning women. Say, ‘Allah gives you judgment about them, and (so do) those Ayaat that are read to you from the Book concerning the orphaned women to whom you do not give their Mahar and wish to marry them, and concerning the helpless children, and that you stand firm for justice to the orphans. And any righteous deed that you perform, indeed Allah knows it well.
وَاِنِ امْرَاَۃٌ خَافَتْ مِنْۢ بَعْلِھَا نُشُوْزًا اَوْ اِعْرَاضًا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْہِمَآ اَنْ يُّصْلِحَا بَيْنَہُمَا صُلْحًا وَالصُّلْحُ خَيْرٌ وَاُحْضِرَتِ الْاَنْفُسُ الشُّحَّ وَاِنْ تُحْسِنُوْا وَتَتَّقُوْا فَاِنَّ اللہَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرًا An-Nisā’ 4:128
اور اگر عورت کو اپنے خاوند کی بددماغی یا بے پرواہی کا ڈر ہو تو ان دونوں پر کوئی گناہ نہیں کہ دونوں باہم ایک خاص طور پر صلح کرلیں اور صلح بہتر ہے اور نفوس تو حرص کی طرح مائل ہوتے ہیں اور اگر تم اچھا برتاؤ رکھو گے اور پرہیزگاری اختیار کرو گے تو بلا شبہ اللہ تمہارے تمام اعمال سے باخبر ہیں۔
And if a women fears bad temper or neglect from her husband, then there is no sin on both that they effect reconciliation among themselves in a specific manner; and reconciliation is better. And souls are indeed inclined towards greed; and if you would maintain a kind attitude and adopt Allah-consciousness, then without doubt, Allah is Aware of all your deeds.
وَلَنْ تَسْتَطِيْعُوْٓا اَنْ تَعْدِلُوْا بَيْنَ النِّسَاۗءِ وَلَوْ حَرَصْتُمْ فَلَا تَمِيْلُوْا كُلَّ الْمَيْلِ فَتَذَرُوْھَا كَالْمُعَلَّقَۃِ وَاِنْ تُصْلِحُوْا وَتَتَّقُوْا فَاِنَّ اللہَ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا An-Nisā’ 4:129
اور تم سب بیبیوں میں اگر چاہو بھی تو ہرگز برابری نہ رکھ سکو گے تو ایسا بھی نہ کرو کہ ایک طرف جھک جاؤ تو دوسری کو ایسا کردو کہ ادھر لٹکی ہوئی ہے اور اگر اصلاح کرلو اور احتیاط رکھو تو یقیناً اللہ بڑی مغفرت والے مہربان ہیں۔
You will never be able to maintain equality among all your wives, even though you may desire it; so do not lean wholly to one side and leave the other as if she is suspended there. And if you reform and remain careful, then assuredly Allah is very Forgiving, Merciful.
وَاِنْ يَّتَفَرَّقَا يُغْنِ اللہُ كُلًّا مِّنْ سَعَتِہٖ وَكَانَ اللہُ وَاسِعًا حَكِيْمًا An-Nisā’ 4:130
اور اگر دونوں (میاں بیوی)جدا ہوجائیں (موافقت نہ ہو سکے)تو اللہ ہر ایک کو اپنی وسعت سے بے احتیاج کردے گا اور اللہ وسعت والے (اور)حکمت والے ہیں۔
And if both (husband and wife) separate (harmony is not possible), then Allah will make each of them need-free by His Abundance; and Allah is Bountiful, (and) Wise.
وَلِلہِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ وَلَقَدْ وَصَّيْنَا الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَاِيَّاكُمْ اَنِ اتَّقُوا اللہَ وَاِنْ تَكْفُرُوْا فَاِنَّ لِلہِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ وَكَانَ اللہُ غَنِيًّا حَمِيْدًا An-Nisā’ 4:131
اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے (سب) اللہ کا ہے اور البتہ ہم نے ان لوگوں کو بھی حکم دیا تھا جن کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی اور تم کو بھی (حکم دیتے ہیں)کہ اللہ سے ڈرو اور اگر کفر کرو گے تو جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے (سب)اللہ کا ہے اور اللہ بے نیاز، سزاوار حمد ہیں۔
And whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth (all) belongs to Allah. However, We had commanded the people who were given the Book before you, and also (command) you to be conscious of Allah. And if you disbelieve, then whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth (all) belongs to Allah, and Allah is Need-Free, Praiseworthy.
وَلِلہِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ وَكَفٰى بِاللہِ وَكِيْلًا An-Nisā’ 4:132
اور جو کچھ آسمانوںمیں ے اور جو کچھ زمین میں ہے (سب)اللہ کا ہے اور اللہ (ہی)کارساز کافی ہیں۔
And whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth, (all) belongs to Allah; and Sufficient is Allah as Manager of affairs.
اِنْ يَّشَاْ يُذْہِبْكُمْ اَيُّھَا النَّاسُ وَيَاْتِ بِاٰخَرِيْنَ وَكَانَ اللہُ عَلٰي ذٰلِكَ قَدِيْرًا An-Nisā’ 4:133
اے لوگو! اگر وہ (اللہ )چاہیں تو تم کو فنا کردیں اور (تمہاری جگہ)دوسرے لوگوں کو لے آئیں (پیدا کردیں)اوراللہ اس پر قدرت رکھتے ہیں۔
O mankind! If He (Allah) wills, He can annihilate you and bring (create) other people (in your place); and Allah has Power over this.
مَنْ كَانَ يُرِيْدُ ثَوَابَ الدُّنْيَا فَعِنْدَ اللہِ ثَوَابُ الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَۃِ وَكَانَ اللہُ سَمِيْعًۢا بَصِيْرًا An-Nisā’ 4:134
جو کوئی دنیا کا بھلا چاہتا ہے پس اللہ کے پاس ہے دنیا کا بھلا اور آخرت کا(بھی) اوراللہ سننے والے دیکھنے والے ہیں۔
Whoever desires the good of the world, then with Allah is the good of the world and (also) of the Hereafter; and Allah is Hearing, Seeing.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْا قَوّٰمِيْنَ بِالْقِسْطِ شُہَدَاۗءَ لِلہِ وَلَوْ عَلٰٓي اَنْفُسِكُمْ اَوِ الْوَالِدَيْنِ وَالْاَقْرَبِيْنَ اِنْ يَّكُنْ غَنِيًّا اَوْ فَقِيْرًا فَاللہُ اَوْلٰى بِہِمَا فَلَا تَتَّبِعُوا الْہَوٰٓى اَنْ تَعْدِلُوْا وَاِنْ تَلْوٗٓا اَوْ تُعْرِضُوْا فَاِنَّ اللہَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرًا An-Nisā’ 4:135
اے ایمان والو! انصاف کے ساتھ قائم رہو اللہ کے لئے گواہی دینے والے خواہ اپنی ذات پر ہی ہو یا والدین اور رشتہ داروں کے (مقابل)۔ اگر کوئی امیرہے یا غریب تو اللہ کو ان سے زیادہ تعلق ہے سو خواہش نفس کی پیروی نہ کرو کہ حق سے ہٹ جاؤ اور اگر تم غلط بیانی کرو یا پہلو تہی کرو تو بلا شبہ اللہ تمہارے سب اعمال کی خبر رکھتے ہیں۔
O believers! Stand firm for justice - witnesses for Allah, be it over yourselves or (against) the parents and relatives. If someone is rich or poor, Allah has a greater relationship with them; so do not follow the desires of your Nafs, lest you deviate from the Truth; and if you misstate or turn away, then without doubt, Allah is Aware of all your deeds.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اٰمِنُوْا بِاللہِ وَرَسُوْلِہٖ وَالْكِتٰبِ الَّذِيْ نَزَّلَ عَلٰي رَسُوْلِہٖ وَالْكِتٰبِ الَّذِيْٓ اَنْزَلَ مِنْ قَبْلُ وَمَنْ يَّكْفُرْ بِاللہِ وَمَلٰۗىِٕكَتِہٖ وَكُتُبِہٖ وَرُسُلِہٖ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًۢا بَعِيْدًا An-Nisā’ 4:136
اے ایمان والو! اللہ پر اور اس کے پیغمبر پر اور اس کتاب پر جو اس نے اپنے پیغمبر پر نازل کی اور جو کتاب پہلے نازل کی تھی، پر ایمان لاؤ اور جو کوئی اللہ سے کفر کرے اور اس کے فرشتوں سے اور اس کی کتابوں سے اور اس کے پیغمبروں سے اور آخرت کے دن سے تو یقیناً وہ بہت دور کی گمراہی میں جا پڑا۔
O believers! Believe in Allah and His Messenger and the Book He has revealed to His Messenger and the Book revealed earlier; and whoever disbelieves in Allah and His angels and His Books and His Messengers and the Last Day, then he has indeed strayed very far away.
اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا ثُمَّ كَفَرُوْا ثُمَّ اٰمَنُوْا ثُمَّ كَفَرُوْا ثُمَّ ازْدَادُوْا كُفْرًا لَّمْ يَكُنِ اللہُ لِيَغْفِرَ لَھُمْ وَلَا لِيَہْدِيَھُمْ سَبِيْلًا An-Nisā’ 4:137
یقیناً جو لوگ ایمان لائے پھر کافر ہوگئے پھر ایمان لے آئے پھر کافر ہوگئے پھر کفر میں بڑھتے گئے اور اللہ ایسوں کو ہرگز نہ بخشیں گے اور نہ ان کو سیدھا راستہ دکھائیں گے۔
Certainly, Allah will neither forgive nor will show the straight path to such people who believed then disbelieved, then believed then disbelieved, then kept advancing in unbelief.
بَشِّرِ الْمُنٰفِقِيْنَ بِاَنَّ لَھُمْ عَذَابًا اَلِيْـمَۨا An-Nisā’ 4:138
منافقوں کو اس بات کی خوشخبری دے دیجئے کہ ان کے لئے بڑی دردناک سزا ہے۔
Give the good news to the hypocrites that for them there is a very painful punishment.
الَّذِيْنَ يَتَّخِذُوْنَ الْكٰفِرِيْنَ اَوْلِيَاۗءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِيْنَ اَيَبْتَغُوْنَ عِنْدَھُمُ الْعِزَّۃَ فَاِنَّ الْعِزَّۃَ لِلہِ جَمِيْعًا An-Nisā’ 4:139
جو لوگ مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہیں، کیا وہ ان سے عزت پانا چاہتے ہیں؟ تو یقیناً ساری (طرح کی)عزت اللہ کے پاس ہے۔
The people who befriend the unbelievers instead of the Muslims; do they seek honour from them? Then all (kind of) honour is indeed with Allah.
وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتٰبِ اَنْ اِذَا سَمِعْتُمْ اٰيٰتِ اللہِ يُكْفَرُ بِھَا وَيُسْتَہْزَاُ بِھَا فَلَا تَقْعُدُوْا مَعَھُمْ حَتّٰي يَخُوْضُوْا فِيْ حَدِيْثٍ غَيْرِہٖٓ اِنَّكُمْ اِذًا مِّثْلُھُمْ اِنَّ اللہَ جَامِعُ الْمُنٰفِقِيْنَ وَالْكٰفِرِيْنَ فِيْ جَہَنَّمَ جَمِيْعَۨا An-Nisā’ 4:140
اور بے شک اس نے تمہارے لئے (اپنی)کتاب میں یہ (حکم)نازل فرمایا ہے کہ جب تم اللہ کی آیات کے ساتھ کفر ہوتا اور ان کے ساتھ مذاق ہوتا ہوا سنو تو ان لوگوں کے ساتھ مت بیٹھو یہاں تک کہ وہ اس کے سوا اور طرح کی باتیں کرنے لگیں (ورنہ )یقیناً تم بھی ان جیسے ہی ہوجاؤ گے یقیناً اللہ منافقوں اور کافروں سب کو دوزخ میں جمع کردیں گے۔
And without doubt, He has sent for you this (Command) in (His) Book that when you hear Allah’s Ayaat being denied or ridiculed, then do not sit with these people, until they engage in a discourse other than this, (otherwise) assuredly you will also become like them. Indeed, Allah will gather all the hypocrites and unbelievers in Hell.
الَّذِيْنَ يَتَرَبَّصُوْنَ بِكُمْ فَاِنْ كَانَ لَكُمْ فَتْحٌ مِّنَ اللہِ قَالُوْٓا اَلَمْ نَكُنْ مَّعَكُمْ وَاِنْ كَانَ لِلْكٰفِرِيْنَ نَصِيْبٌ قَالُوْٓا اَلَمْ نَسْتَحْوِذْ عَلَيْكُمْ وَنَمْنَعْكُمْ مِّنَ الْمُؤْمِنِيْنَ فَاللہُ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ وَلَنْ يَّجْعَلَ اللہُ لِلْكٰفِرِيْنَ عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَ سَبِيْلًا An-Nisā’ 4:141
ایسے لوگ کہ تمہارے حال کا انتظار کرتے ہیں پس اگر اللہ کی طرف سے تمہیں فتح ہو تو کہتے ہیں کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے اوراگر کافروں کو (فتح سے)کچھ حصہ ملے تو کہتے ہیں کیا ہم تم پر غالب نہ آنے والے تھے اور تم کو مسلمانوں سے بچا نہ لیا تھا؟ پس اللہ تمہارے درمیان قیامت کے روز فیصلہ کریں گے اوراللہ کافروں کو مسلمانوں پر (اس فیصلہ میں )ہرگز غلبہ نہ دیں گے۔
Such people who await the outcome of your affairs; then if you receive victory from Allah, they say, ‘Were we not with you?’ And if the unbelievers gain some share (of victory), they (the hypocrites) say (to the unbelievers), ‘Were we not about to overcome you, and did we not save you from the Muslims?’ Thus Allah will judge between you on the Day of Qiyamah; and Allah will never grant dominance to the unbelievers over the Muslims (in this judgement).
اِنَّ الْمُنٰفِقِيْنَ يُخٰدِعُوْنَ اللہَ وَھُوَخَادِعُھُمْ وَاِذَا قَامُوْٓا اِلَى الصَّلٰوۃِ قَامُوْا كُسَالٰى يُرَاۗءُوْنَ النَّاسَ وَلَا يَذْكُرُوْنَ اللہَ اِلَّا قَلِيْلًا An-Nisā’ 4:142
بے شک منافق اللہ کو دھوکہ دیتے ہیں اور وہ (اللہ)انہیں دھوکے میں ڈالنے والے ہیں اور جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے ہیں تو بہت سست ہوکر کھڑے ہوتے ہیں (صرف)لوگوں کو دکھانے کے لئے اور اللہ کا ذکر نہیں کرتے مگر بہت کم۔
Without doubt, the hypocrites deceive Allah, while (He) Allah is going to cast them in deception; and when they stand up for Salah, they stand with great lethargy, (only) to show to people, and they do not perform Allah’s Zikr but a little.
مُّذَبْذَبِيْنَ بَيْنَ ذٰلِكَ لَآ اِلٰى ہٰٓؤُلَاۗءِ وَلَآ اِلٰى ہٰٓؤُلَاۗءِ وَمَنْ يُّضْلِلِ اللہُ فَلَنْ تَجِدَ لَہٗ سَبِيْلًا An-Nisā’ 4:143
دونوں کے درمیان پریشان (لٹکے ہوئے)ہیں نہ ان کی طرف ہیں اور نہ ان کی طرف اور جس کو اللہ گمراہ کردیں تو تم اس کے لئے ہرگز کوئی راہ نہ پاؤ گے۔
They are (suspended) in perplexity between both; neither to this side nor to that side. And you will, on no account, find a way for the one whom Allah sends astray.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْكٰفِرِيْنَ اَوْلِيَاۗءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِيْنَ اَتُرِيْدُوْنَ اَنْ تَجْعَلُوْا لِلہِ عَلَيْكُمْ سُلْطٰنًا مُّبِيْنًا An-Nisā’ 4:144
اے ایمان والو! مسلمانوں کے علاوہ کافروں کو دوست نہ بناؤ کیا تم چاہتے ہو کہ اپنے اوپر اللہ کی صریح حجت قائم کرلو؟
O believers! Do not befriend the unbelievers instead of the Muslims; do you want to establish Allah’s manifest argument against yourselves?
اِنَّ الْمُنٰفِقِيْنَ فِي الدَّرْكِ الْاَسْفَلِ مِنَ النَّارِ وَلَنْ تَجِدَ لَھُمْ نَصِيْرًا An-Nisā’ 4:145
بے شک منافق دوزخ کے نچلے درجے میں جائیں گے اور تم ہرگز ان کا کوئی مددگار نہ پاؤ گے۔
Without doubt, the hypocrites will go to the lower level of Hell, and you will never find any helper for them.
اِلَّا الَّذِيْنَ تَابُوْا وَاَصْلَحُوْا وَاعْتَصَمُوْا بِاللہِ وَاَخْلَصُوْا دِيْنَھُمْ لِلہِ فَاُولٰۗىِٕكَ مَعَ الْمُؤْمِنِيْنَ وَسَوْفَ يُؤْتِ اللہُ الْمُؤْمِنِيْنَ اَجْرًا عَظِيْمًا An-Nisā’ 4:146
مگرجنہوں نے توبہ کی اور اصلاح کرلی اللہ کو مضبوط پکڑا اور خالص کیا اللہ کے لئے اپنے دین کو تو یہ لوگ مومنین کے ساتھ ہوں گے اور عنقریب اللہ مومنین کو بہت بڑا اجر (ثواب)عطا فرمائیں گے۔
Except for those who repented and reformed and held fast to Allah and purified their Deen for Allah, then these people will be with the believers; and soon will Allah grant a great recompense (reward) to the believers.
مَا يَفْعَلُ اللہُ بِعَذَابِكُمْ اِنْ شَكَرْتُمْ وَاٰمَنْتُمْ وَكَانَ اللہُ شَاكِرًا عَلِــيْمًا An-Nisā’ 4:147
اللہ تم کو عذاب دے کر کیا کریں گے اگر تم شکرگزار بن جاؤ اور ایمان لے آؤ اور اللہ قدر کرنے والے جاننے والے ہیں۔
What will Allah get by tormenting you, if you become grateful and believe? And Allah is Appreciative Knowing.
لَايُحِبُّ اللہُ الْجَــہْرَ بِالسُّوْۗءِ مِنَ الْقَوْلِ اِلَّا مَنْ ظُلِمَ وَكَانَ اللہُ سَمِيْعًا عَلِـــيْمًا An-Nisā’ 4:148
اللہ بری بات زبان پر لانے کو پسند نہیں کرتے سوائے اس کے کہ کسی پر ظلم ہو (سوائے مظلوم کے)اور اللہ سننے والے اور جاننے والے ہیں۔
Allah does not like that a bad word is brought onto the tongue, except that someone is wronged [that is, except (done so) by the oppressed]; and Allah is Hearing, Knowing.
اِنْ تُبْدُوْا خَيْرًا اَوْ تُخْفُوْہُ اَوْ تَعْفُوْا عَنْ سُوْۗءٍ فَاِنَّ اللہَ كَانَ عَفُوًّا قَدِيْرًا An-Nisā’ 4:149
اگر تم نیکی کو ظاہر کرو یا اسے چھپاؤ یا کسی برائی کو معاف کردو تو یقیناً اللہ بخشنے والے قدرت والے ہیں۔
Whether you disclose a good deed or hide it or pardon an evil; then indeed, Allah is Pardoning, Omnipotent.
اِنَّ الَّذِيْنَ يَكْفُرُوْنَ بِاللہِ وَرُسُلِہٖ وَيُرِيْدُوْنَ اَنْ يُّفَرِّقُوْا بَيْنَ اللہِ وَرُسُلِہٖ وَيَقُوْلُوْنَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَّنَكْفُرُ بِبَعْضٍ وَّيُرِيْدُوْنَ اَنْ يَّتَّخِذُوْا بَيْنَ ذٰلِكَ سَبِيْلًا An-Nisā’ 4:150
بے شک جولوگ اللہ اور اس کے پیغمبروں (علیہم السلام)سے کفر کرتے ہیں اور اللہ اور اس کے پیغمبروں(علیہم السلام)میں فرق کرنا چاہتے ہیں اور وہ کہتے ہیں ہم بعض کومانتے اور بعض کا انکار کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اس (کفر اوراسلام)کے درمیان کوئی راہ اختیار کریں۔
Without doubt, the people who disbelieve in Allah and His Messengers (Alaihim as-Salam) and want to differentiate between Allah and His Messengers (Alaihim as-Salam) and say, ‘We believe in some and deny some,’ and they want to adopt some way in between this (between unbelief and Islam).
اُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْكٰفِرُوْنَ حَقًّا وَاَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِيْنَ عَذَابًا مُّہِيْنًا An-Nisā’ 4:151
ایسے لوگ بلا شبہ کافر ہیں اور کافروں کے لئے ہم نے ذلت کا عذاب تیار کررکھاہے۔
Such people are undoubtedly unbelievers, and We have prepared a humiliating punishment for the unbelievers.
وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِاللہِ وَرُسُلِہٖ وَلَمْ يُفَرِّقُوْا بَيْنَ اَحَدٍ مِّنْہُمْ اُولٰۗىِٕكَ سَوْفَ يُؤْتِيْہِمْ اُجُوْرَہُمْ وَكَانَ اللہُ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا An-Nisā’ 4:152
اور جو لوگ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور اس کے پیغمبروں پر اور ان میں سے کسی میں فرق نہیں کرتے ان لوگوں کو وہ (اللہ)جلد ان کا اجر(ثواب)دیں گے اور اللہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
And those people who believe in Allah and in His Messengers and do not differentiate between any of them, He (Allah) will soon give these people their recompense (reward) and Allah is Forgiving, Merciful.
يَسْــَٔــلُكَ اَہْلُ الْكِتٰبِ اَنْ تُنَزِّلَ عَلَيْہِمْ كِتٰبًا مِّنَ السَّمَاۗءِ فَقَدْ سَاَلُوْا مُوْسٰٓى اَكْبَرَ مِنْ ذٰلِكَ فَقَالُوْٓا اَرِنَا اللہَ جَہْرَۃً فَاَخَذَتْہُمُ الصّٰعِقَۃُ بِظُلْمِہِمْ ثُمَّ اتَّخَذُوا الْعِجْلَ مِنْۢ بَعْدِ مَا جَاۗءَتْہُمُ الْبَيِّنٰتُ فَعَفَوْنَا عَنْ ذٰلِكَ وَاٰتَيْنَا مُوْسٰى سُلْطٰنًا مُّبِيْنًا An-Nisā’ 4:153
آپ سے اہل کتاب سوال کرتے ہیں کہ آپ ان کے پاس ایک کتاب آسمان سے منگا دیں تو یقیناً موسیٰ (علیہ السلام)سے انہوں نے اس سے بڑا سوال کیا تھا (اور) یوں کہا ہمیں اللہ ظاہر (آنکھوں سے)دکھا دیں پس ان کے اس گناہ کی وجہ سے ان کو بجلی کی چمک نے آپکڑا پھر واضح دلائل آجانے کے بعد بچھڑے کو معبود بنا لیا سو ہم نے اس پر (ان کو)معاف کردیا اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام)کو واضح غلبہ عطا فرمایا۔
The People of the Book ask you to get them a Book from the heaven. Indeed, they had asked a thing greater than this from Musa (Alaihi as-Salam), (and) said: ‘Show us Allah openly (with our eyes).’ Thus the lightening flash seized them for this sin of theirs. Then they worshiped the calf after clear proofs had come to them. So We forgave (them for) that and granted manifest domination to Musa (Alaihi as-Salam).
وَرَفَعْنَا فَوْقَھُمُ الطُّوْرَ بِمِيْثَاقِہِمْ وَقُلْنَا لَہُمُ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَّقُلْنَا لَہُمْ لَا تَعْدُوْا فِي السَّبْتِ وَاَخَذْنَا مِنْہُمْ مِّيْثَاقًا غَلِيْظًا An-Nisā’ 4:154
اور ان سے وعدہ لینے کے لئے ہم نے ان پر طور (پہاڑ)معلق کردیا اور ہم نے ان سے کہا کہ (شہر کے) دروازے میں سجدہ کرتے ہوئے (سرنگوں)داخل ہوں اورہم نے ان سے کہا کہ ہفتے کے دن کے بارے حد سے نہ گزرنا اور ہم نے ان سے بہت پکے قول وقرار لئے۔
And We suspended the Toor (mountain) over them to extract a pledge from them; and We said to them, ‘Enter through the (city) gate prostrating yourselves (bowing the head),’ and We told them, ‘Do not transgress (in the matter of) the Saturday.’ And We took very firm pledges and promises from them.
فَبِمَا نَقْضِہِمْ مِّيْثَاقَہُمْ وَكُفْرِہِمْ بِاٰيٰتِ اللہِ وَقَتْلِہِمُ الْاَنْۢبِيَاۗءَ بِغَيْرِ حَقٍّ وَّقَوْلِـہِمْ قُلُوْبُنَا غُلْفٌ بَلْ طَبَعَ اللہُ عَلَيْہَا بِكُفْرِہِمْ فَلَا يُؤْمِنُوْنَ اِلَّا قَلِيْلًا An-Nisā’ 4:155
پس بسبب ان کے قول توڑ ڈالنے کے اور اللہ کی آیات کے انکار اور انبیاء کے ناحق قتل کرنے کے اور ان کے یہ کہنے کے سبب کہ ہمارے دلوں پر پردے ہیں بلکہ ان کی فکر کے سبب اللہ نے ان کے دلوں پر مہر کردی سو یہ بہت تھوڑے ایمان لاتے ہیں۔
Thus, for their breaking their pledge and denying the Ayaat of Allah and the killing of the Prophets unjustly and for this saying of theirs, ‘Our hearts are veiled’ - rather, Allah has set a seal upon their hearts due to their unbelief, so a very few of them believe.
وَّبِكُفْرِہِمْ وَقَوْلِـہِمْ عَلٰي مَرْيَمَ بُہْتَانًا عَظِيْمًا An-Nisā’ 4:156
اور ان کے کفر کی وجہ سے اور (حضرت)مریم(علیہا السلام )پر بہت بڑا الزام لگانے کی وجہ سے (ان کو بہت بڑی سزا دی)۔
And because of their unbelief and for laying an immense slander against (Hazrat) Maryam (Alaiha as-Salam) (We gave them a great punishment).
وَّقَوْلِـہِمْ اِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيْحَ عِيْسَى ابْنَ مَرْيَمَ رَسُوْلَ اللہِ وَمَا قَتَلُوْہُ وَمَا صَلَبُوْہُ وَلٰكِنْ شُـبِّہَ لَہُمْ وَاِنَّ الَّذِيْنَ اخْتَلَفُوْا فِيْہِ لَفِيْ شَكٍّ مِّنْہُ مَا لَہُمْ بِہٖ مِنْ عِلْمٍ اِلَّا اتِّبَاعَ الظَّنِّ وَمَا قَتَلُوْہُ يَقِيْنًۢا An-Nisā’ 4:157
اور ان کے یہ کہنے کی وجہ سے کہ ہم نے مسیح عیسیٰ (علیہ السلام)مریمؑ کے بیٹے کو جو اللہ کے پیغمبر تھے قتل کردیا اور حالانکہ نہ انہوں نے ان کو قتل کیا اور نہ ان کو صلیب پر چڑھایا بلکہ انہیں شبہ ڈالا گیا اور یقیناً جن لوگوں نے اس میں اختلاف کیا وہ ان کے بارے شک میں پڑے ہوئےہیں سوائے گمان پر چلنے کے ان کے پاس اس کاعلم نہیں اورانہوں نے ان کو یقیناً قتل نہیں کیا تھا۔
And for this saying of theirs, ‘We have killed Maseeh Isa (Alaihi as-Salam) son of Maryam, who was a Messenger of Allah,’ while in fact, neither did they kill him nor did they put him on the cross, but doubt was cast into them. And assuredly, the people who differed about it, are in doubt about him, they have no knowledge of it, except the following of a conjecture; and certainly, they did not kill him.
بَلْ رَّفَعَہُ اللہُ اِلَيْہِ وَكَانَ اللہُ عَزِيْزًا حَكِـيْمًا An-Nisā’ 4:158
بلکہ اللہ نے ان کو اپنی طرف اٹھا لیا اور اللہ غالب ہیں حکمت والے.
But, Allah raised him unto Himself, and Allah is Mighty, Wise.
وَاِنْ مِّنْ اَہْلِ الْكِتٰبِ اِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِہٖ قَبْلَ مَوْتِہٖ وَيَوْمَ الْقِيٰمَۃِ يَكُوْنُ عَلَيْہِمْ شَہِيْدًا An-Nisā’ 4:159
اور کوئی اہل کتاب میں سے نہیں ہوگا مگر ان (حضرت عیسیٰؑ)کے مرنے سے پہلے ان پر ضرور ایمان لائے گا اور وہ قیامت کے دن ان پر گواہ ہوں گے۔
And there will be none from the People of the Book but will certainly believe in him before his (Hazrat Isa - Alaihi as-Salam) death, and he will be a witness over them on the Day of Qiyamah.
فَبِظُلْمٍ مِّنَ الَّذِيْنَ ہَادُوْا حَرَّمْنَا عَلَيْہِمْ طَيِّبٰتٍ اُحِلَّتْ لَہُمْ وَبِصَدِّہِمْ عَنْ سَبِيْلِ اللہِ كَثِيْرًا An-Nisā’ 4:160
سو یہود کے (بڑے بڑے)گناہوں کی وجہ سے ہم نے ان پر جو پاکیزہ چیزیں حلال کی تھیں حرام کردیں اور بسبب اس کے کہ یہ بہت سے لوگوں کواللہ کی راہ سے روکتے تھے۔
So because of the (grave) sins of the Jews, We forbade them the pure things We had permitted them, and for the reason that they hindered many people from Allah’s Way.
وَّاَخْذِہِمُ الرِّبٰوا وَقَدْ نُھُوْا عَنْہُ وَاَكْلِہِمْ اَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ وَاَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِيْنَ مِنْہُمْ عَذَابًا اَلِـــيْمًا An-Nisā’ 4:161
اور ان کے سود لینے کے سبب اور حالانکہ انہیں اس سے روکا گیا تھا اور ان کے، لوگوں کے مال ناجائز طریقے سے کھا جانے کے سبب اور ہم نے ان میں سے جو کافر ہیں ان کے لئے دردناک عذاب تیار کررکھا ہے۔
And for their taking of usury, even though they had been forbidden from it, and for their consuming people’s property unjustly; and We have prepared a painful punishment for the unbelievers among them.
لٰكِنِ الرّٰسِخُوْنَ فِي الْعِلْمِ مِنْہُمْ وَالْمُؤْمِنُوْنَ يُؤْمِنُوْنَ بِمَآ اُنْزِلَ اِلَيْكَ وَمَآ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَالْمُقِيْمِيْنَ الصَّلٰوۃَ وَالْمُؤْتُوْنَ الزَّكٰوۃَ وَالْمُؤْمِنُوْنَ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ اُولٰۗىِٕكَ سَنُؤْتِيْہِمْ اَجْرًا عَظِيْمًا An-Nisā’ 4:162
لیکن ان میں جو لوگ علم میں پختہ ہیں اور جو مومن ہیں جو(کتاب)آپ پر نازل ہوئی اور جو آپ سے پہلے نازل ہوئیں (ان)پر ایمان رکھتے ہیں اور نماز کی پابندی کرنے والے اور زکوٰۃ ادا کرنے والے ہیں اور اللہ کے ساتھ اورآخرت کے دن کے ساتھ ایمان لانے والے ہیں ایسے لوگوں کوہم عنقریب بہت بڑا اجر دیں گے۔
But those among them who are firmly grounded in knowledge and those who are believers, (they) believe in that (Book) which has been revealed to you and in those that were revealed before you, and are the adherers to Salah and the payers of Zakat, and are believers in Allah and the Last Day; We will soon give such people a very great reward.
اِنَّآ اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَ كَـمَآ اَوْحَيْنَآ اِلٰي نُوْحٍ وَّالنَّـبِيّٖنَ مِنْۢ بَعْدِہٖ وَاَوْحَيْنَآ اِلٰٓي اِبْرٰہِيْمَ وَاِسْمٰعِيْلَ وَاِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَ وَالْاَسْـبَاطِ وَعِيْسٰى وَاَيُّوْبَ وَيُوْنُسَ وَہٰرُوْنَ وَسُلَيْمٰنَ وَاٰتَيْنَا دَاوٗدَ زَبُوْرًا An-Nisā’ 4:163
ہم نے آپ کی طرف وحی بھیجی جس طرح ہم نے نوح (علیہ السلام )اور ان کے بعد کے پیغمبروں کی طرف بھیجی تھی اور وحی کی ہم نے ابراہیم(علیہ السلام)کی طرف اور اسمٰعیل اور اسحق اور یعقوب (علیہم السلام)اور ان کی اولاد کی طرف اور عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلمان(علیہ السلام)کی طرف اور داؤد(علیہ السلام)کوہم نے زبور دی۔
We have sent Revelation to you just as We had sent it to Nooh (Alaihi as-Salam) and the Messengers after him; and We sent Revelation to Ibraheem (Alaihi as-Salam) and Isma‘eel and Ishaq and Yaqoob (Alaihim as-Salam) and to their descendants and to Isa and Ayub and Younus and Haroon and Sulaiman (Alaihim as-Salam), and to Dawood (Alaihi as-Salam) We gave the Zaboor.
وَرُسُلًا قَدْ قَصَصْنٰہُمْ عَلَيْكَ مِنْ قَبْلُ وَرُسُلًا لَّمْ نَقْصُصْہُمْ عَلَيْكَ وَكَلَّمَ اللہُ مُوْسٰى تَكْلِــيْمًا An-Nisā’ 4:164
اور ایسے پیغمبر جن کا حال ہم نے پہلے آپ سے بیان فرمایا اور ایسے پیغمبر(بھی ہیں)جن کا حال ہم نے آپ سے بیان نہیں فرمایا اور موسیٰ (علیہ السلام)سے تو اللہ نے باتیں (بھی)کیں۔
And such Messengers whose accounts We have related to you before, and there are such Messengers (also) whose accounts We have not related to you; and with Musa (Alaihi as-Salam) Allah spoke as well.
رُسُلًا مُّبَشِّرِيْنَ وَمُنْذِرِيْنَ لِئَلَّا يَكُوْنَ لِلنَّاسِ عَلَي اللہِ حُجَّــۃٌۢ بَعْدَ الرُّسُلِ وَكَانَ اللہُ عَزِيْزًا حَكِــيْمًا An-Nisā’ 4:165
(ان سب کو)خوشخبری دینے والے اور (انجام بد سے)ڈرانے والے پیغمبر بنا کر بھیجا تاکہ ان پیغمبروں کے (آنے کے)بعد لوگوں کو اللہ پر کوئی الزام نہ رہے اور اللہ غالب ہیں حکمت والے ہیں۔
(All of them) were sent as Messengers - the givers of good news and the warners (of a bad end), so that after (the advent of) these Messengers, the people have no argument against Allah; and Allah is Mighty, Wise.
لٰكِنِ اللہُ يَشْہَدُ بِمَآ اَنْزَلَ اِلَيْكَ اَنْزَلَہٗ بِعِلْمِہٖ وَالْمَلٰۗىِٕكَۃُ يَشْہَدُوْنَ وَكَفٰي بِاللہِ شَہِيْدًا An-Nisā’ 4:166
لیکن اللہ شہادت دیتے ہیں کہ جو آپ کی طرف (کتاب کو)نازل کیا اسے اپنے علمی کمال کے ساتھ نازل کیا اور فرشتے گواہی دیتے ہیں اور اللہ گواہ کافی ہیں۔
However, Allah bears witness that what He has sent to you (the Book), He has sent it with His Perfect Knowledge, and the angels bear witness; and Allah is Sufficient as Witness.
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَصَدُّوْا عَنْ سَبِيْلِ اللہِ قَدْ ضَلُّوْا ضَلٰلًۢا بَعِيْدًا An-Nisā’ 4:167
یقیناً جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور اللہ کی راہ سے روکا تو بے شک وہ دور کی گمراہی میں جا پڑے۔
Indeed, the people who disbelieved and hindered from Allah’s Way, they have, without doubt, strayed very far away.
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَظَلَمُوْا لَمْ يَكُنِ اللہُ لِيَغْفِرَ لَہُمْ وَلَا لِيَہْدِيَہُمْ طَرِيْقًا An-Nisā’ 4:168
بلا شبہ جو لوگ کافر ہوئے اور ظلم کیا (دوسروں کو بھی گمراہ کیا)اللہ ان (لوگوں)کو کبھی نہ بخشیں گے اور نہ ان کو کوئی راہ دکھائیں گے۔
Without doubt, Allah will never forgive those (people) who disbelieved and did wrong (also led others astray), and nor will He show them any way.
اِلَّا طَرِيْقَ جَہَنَّمَ خٰلِدِيْنَ فِيْہَآ اَبَدًا وَكَانَ ذٰلِكَ عَلَي اللہِ يَسِيْرًا An-Nisā’ 4:169
سوائے جہنم کے راستے کے جس میں یہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ اللہ پر آسان ہے۔
Except the way to Hell, in which they will remain forever and ever; and this is easy for Allah.
يٰٓاَيُّھَا النَّاسُ قَدْ جَاۗءَكُمُ الرَّسُوْلُ بِالْحَقِّ مِنْ رَّبِّكُمْ فَاٰمِنُوْا خَيْرًا لَّكُمْ وَاِنْ تَكْفُرُوْا فَاِنَّ لِلہِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَكَانَ اللہُ عَلِــيْمًا حَكِـيْمًا An-Nisā’ 4:170
اے لوگو! یقیناً تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے حق کے ساتھ پیغمبر آئے سو تم ایمان لے آؤ یہ تمہارے لئے بہت اچھا ہے اور اگر تم کفر کرو گے تو یقیناً جو کچھ آسمانوںاور زمین میں ہے سب اللہ کا ہے۔ اور اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں۔
O people! Indeed, the Messenger has come to you with Truth from your Rabb, so believe; that is very good for you. And if you disbelieve, then indeed whatsoever is in the heavens and the earth, all belongs to Allah; and Allah is Knowing, Wise.
يٰٓاَہْلَ الْكِتٰبِ لَا تَغْلُوْا فِيْ دِيْنِكُمْ وَلَا تَقُوْلُوْا عَلَي اللہِ اِلَّا الْحَقَّ اِنَّمَا الْمَسِيْحُ عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَسُوْلُ اللہِ وَكَلِمَتُہٗ اَلْقٰىہَآ اِلٰي مَرْيَمَ وَرُوْحٌ مِّنْہُ فَاٰمِنُوْا بِاللہِ وَرُسُلِہٖ وَلَا تَقُوْلُوْا ثَلٰــثَۃٌ اِنْـتَھُوْا خَيْرًا لَّكُمْ اِنَّمَا اللہُ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ سُبْحٰنَہٗٓ اَنْ يَّكُوْنَ لَہٗ وَلَدٌ لَہٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ وَكَفٰي بِاللہِ وَكِيْلًا An-Nisā’ 4:171
اے اہل کتاب! اپنے دین (کے بارے )میں حد سے نہ بڑھو اور اللہ کے بارے میں حق کے سوا کچھ نہ کہو یقیناً مسیح عیسیٰ (علیہ السلام)مریم(علیہا السلام)کے بیٹے اللہ کے پیغمبر ہیں اور اس کا کلمہ (حکم)ہیں جو اس نے مریم (علیہا السلام)کی طرف بھیجا تھا اور اس (اللہ) کی طرف سے ایک روح ہیں سو اللہ اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لاؤ اور یہ نہ کہو کہ (اللہ)تین ہیں بازآجاؤ(یہ)تمہارے لئے بہتر ہے ۔ سوائے اس کے نہیں کہ اللہ اکیلا عبادت کا مستحق ہے وہ اس سے پاک ہے کہ اس کے اولاد ہو۔ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اس کا ہے ۔اوراللہ کارساز کافی ہے۔
O People of the Book! Do not transgress (in the matter of) your Deen, and do not say anything about Allah but the truth. Assuredly, Maseeh Isa (Alaihi as-Salam) son of Maryam (Alaiha as-Salam) is the Messenger of Allah and His Word (Command) that He had sent to Maryam (Alaiha as-Salam), and is a Rooh from Him (Allah). So believe in Allah and His Messengers and do not say that there are three (Allah). Desist! (That is) better for you. Nothing except that Allah Alone is worthy of worship; Hallowed is He from having children; whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth, all belongs to Him; and Allah is Sufficient as the Manager of affairs.
لَنْ يَّسْتَنْكِفَ الْمَسِيْحُ اَنْ يَّكُوْنَ عَبْدًا لِّلہِ وَلَا الْمَلٰۗىِٕكَۃُ الْمُقَرَّبُوْنَ وَمَنْ يَّسْتَنْكِفْ عَنْ عِبَادَتِہٖ وَيَسْتَكْبِرْ فَسَيَحْشُرُہُمْ اِلَيْہِ جَمِيْعًا An-Nisā’ 4:172
اور مسیح (علیہ السلام) اللہ کا بندہ ہونے سے ہرگز کوئی عار نہیں رکھتے اور نہ مقرب فرشتے اور جو شخص اس کی بندگی سے عار کرے اور تکبر کرے تو وہ (اللہ)عنقریب ان سب کو اپنے پاس جمع کریں گے۔
And Maseeh (Alaihi as-Salam) does not disdain to be Allah’s slave, nor do the angels brought near; and whoever disdains His slavery and behaves arrogantly, then soon He (Allah) will gather them all before Himself.
فَاَمَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَيُوَفِّيْہِمْ اُجُوْرَہُمْ وَيَزِيْدُہُمْ مِّنْ فَضْلِہٖ وَاَمَّا الَّذِيْنَ اسْتَنْكَفُوْا وَاسْتَكْبَرُوْا فَيُعَذِّبُہُمْ عَذَابًا اَلِـــيْمًا وَّلَا يَجِدُوْنَ لَہُمْ مِّنْ دُوْنِ اللہِ وَلِيًّا وَّلَا نَصِيْرًا An-Nisā’ 4:173
پس جو لوگ ایمان لائے اوراچھے کام کیے تو ان کو ان کا پورا پورا بدلہ ملے گا اور وہ (اللہ)اپنے فضل سے ان کو زیادہ دے گا اور جن لوگوں نے عار (انکار)کیا اور تکبر کیا سو ان کو وہ (اللہ)دردناک عذاب دے گا۔اور وہ اپنے لئے اللہ کے علاوہ کوئی دوست اور مددگار نہ پائیں گے۔
So those people who believed and performed righteous deeds will be rewarded fully and He (Allah) will grant them more by His Grace; and those people who disdained (refused) and behaved arrogantly, so He (Allah) will give them a painful torment, and they will not find any friend and helper for themselves, besides Allah.
يٰٓاَيُّھَا النَّاسُ قَدْ جَاۗءَكُمْ بُرْہَانٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَاَنْزَلْنَآ اِلَيْكُمْ نُوْرًا مُّبِيْنًا An-Nisā’ 4:174
اے لوگو! یقیناً تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے روشن دلیل آچکی اور ہم نے تمہارے پاس ایک چمکتا ہوا نور بھیجا ہے۔
O people! Assuredly clear evidence has reached you from your Rabb, and We have sent you a bright shining Light.
فَاَمَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِاللہِ وَاعْتَصَمُوْا بِہٖ فَسَـيُدْخِلُہُمْ فِيْ رَحْمَۃٍ مِّنْہُ وَفَضْلٍ وَّيَہْدِيْہِمْ اِلَيْہِ صِرَاطًا مُّسْتَــقِيْمًا An-Nisā’ 4:175
پس جو لوگ اللہ کے ساتھ ایمان لائے اور اس (دین)کو مضبوطی سے تھامے رکھا تو وہ (اللہ)عنقریب ان کو اپنی رحمت اور فضل میں داخل فرمائیں گے اور ان کو اپنی طرف سیدھا راستہ دکھائیں گے۔
So those people who believed in Allah and held fast to this (Deen), soon He (Allah) will admit them into His Mercy and Grace, and will show them a path straight towards Himself.
يَسْتَـفْتُوْنَكَ قُلِ اللہُ يُفْتِيْكُمْ فِي الْكَلٰلَۃِ اِنِ امْرُؤٌا ہَلَكَ لَيْسَ لَہٗ وَلَدٌ وَّلَہٗٓ اُخْتٌ فَلَہَا نِصْفُ مَا تَرَكَ وَہُوَيَرِثُہَآ اِنْ لَّمْ يَكُنْ لَّہَا وَلَدٌ فَاِنْ كَانَتَا اثْنَـتَيْنِ فَلَہُمَا الثُّلُثٰنِ مِمَّا تَرَكَ وَاِنْ كَانُوْٓا اِخْوَۃً رِّجَالًا وَّنِسَاۗءً فَلِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَـيَيْنِ يُـبَيِّنُ اللہُ لَكُمْ اَنْ تَضِلُّوْا وَاللہُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ An-Nisā’ 4:176
آپ سے حکم دریافت کرتے ہیں۔ فرما دیجئے کہ اللہ تم کو کلالہ (بغیر ماں باپ اور اولاد کے)کے بارے حکم دیتے ہیں کہ اگر ایسا بندہ مرجائے جس کے اولاد نہ ہو (نہ ماں باپ)اور اس کی ایک بہن ہو تو جو کچھ اس نے چھوڑا اس کا نصف اس کے لئے ہے اور وہ شخص اس کا (اپنی بہن کا)وارث ہوگا اگر اس کے اولاد نہ ہو (نہ ماں باپ)پس اگر دو بہنیں ہوں (یا زیادہ)تو وہ اس کے ترکہ میں سے دوتہائی لیں گی اور اگر زیادہ وارث ہوں مرداور خواتین تو مرد کو دو عورتوں کے برابر حصہ ملے گا اللہ تمہارے لئے (دین کو)بیان فرماتے ہیں کہ گمراہی میں نہ پڑو اور اللہ ہر چیز کے جاننے والے ہیں۔
They ask you for a ruling. Say, ‘Allah gives you the Decision about Kalalah (someone without mother, father and children), that if such a person dies who has no children (nor parents), and he has a sister, then half of what he leaves behind is for her; and similarly, he will be her (his sister’s) heir if she has no children (nor parents). If there are two sisters (or more) they will take two thirds from his legacy. And if there are more heirs, men and women, then each man will get a share equal to two women.’ Allah elaborates the Deen for you lest you stray; and Allah is Aware of everything.
Back to top