Go to Quran page

سُوْرَۃُ فُصِّلَت - حٰم السَّجْدَة

Chapter 41: Fussilat (54 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
حٰـمۗ Fussilat 41:1
حم۔
HA-MEEM.
تَنْزِيْلٌ مِّنَ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ Fussilat 41:2
(یہ کتاب اللہ) بہت بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے کی طرف سے نازل ہوئی ہے۔
(This Book has been) revealed from (Allah) the Very Kind, the Extremely Merciful.
كِتٰبٌ فُصِّلَتْ اٰيٰتُہٗ قُرْاٰنًا عَرَبِيًّا لِّــقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ Fussilat 41:3
(ایسی) کتاب جس کی آیتیں واضح ہیں۔ قرآن جو عربی (زبان) میں ہے ان لوگوں کے لیئے ہے جو سمجھ رکھتے ہیں۔
(Such) a Book whose Ayaat are clear, a Quran, which is in the Arabic (language), for those people who have understanding.
بَشِيْرًا وَّنَذِيْرًا ۰ۚ فَاَعْرَضَ اَكْثَرُہُمْ فَہُمْ لَا يَسْمَعُوْنَ Fussilat 41:4
خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا سو اکثر لوگوں نے (اس سے) رُو گردانی کی پس وہ سنتے ہی نہیں۔
The giver of good news and a warner.Yet most people turned away (from it),so they just do not hear.
وَقَالُوْا قُلُوْبُنَا فِيْٓ اَكِنَّۃٍ مِّمَّا تَدْعُوْنَآ اِلَيْہِ وَفِيْٓ اٰذَانِنَا وَقْرٌ وَّمِنْۢ بَيْنِنَا وَبَيْنِكَ حِجَابٌ فَاعْمَلْ اِنَّنَا عٰمِلُوْنَ Fussilat 41:5
اور کہتے ہیں جس بات کی طرف آپ ہم کو بلاتے ہو ہمارے دل اس سے پردوں میں ہیں اور ہمارے کانوں میں بوجھ (بہرا پن) ہے اور ہمارے درمیان اور آپ کے درمیان پردہ ہے۔ سو آپ اپنا کام کریں ہم اپنا کام کرتے ہیں۔
And they say, ‘Our hearts are under covers against that to which you call us, and there is heaviness (deafness) in our ears, and there is a veil between you and us. So, you do your work and we will do ours.’
قُلْ اِنَّمَآ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يُوْحٰٓى اِلَيَّ اَنَّمَآ اِلٰــہُكُمْ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ فَاسْتَقِيْمُوْٓا اِلَيْہِ وَاسْتَغْفِرُوْہُ ۰ۭ وَوَيْلٌ لِّـلْمُشْرِكِيْنَ Fussilat 41:6
فرما دیجئے بے شک میں بھی تمہاری طرح آدمی ہوں (ہاں) مجھ پر وحی آتی ہے کہ تمہارامعبودِ واحد ہے سو اس کی طرف سیدھے رہو اور اس سے بخشش چاہو اور شرک کرنے والوں کے لیے بڑی خرابی ہے۔
Say, ‘Without doubt, I too am a human like you; (yes) I get the Revelation that your Ilaha is the One Ilaha, so remain straight towards Him and seek forgiveness from Him.’And there is great wretchedness for the polytheists.
الَّذِيْنَ لَا يُؤْتُوْنَ الزَّكٰوۃَ وَہُمْ بِالْاٰخِرَۃِ ہُمْ كٰفِرُوْنَ Fussilat 41:7
جو زکوٰۃ ادا نہیں کرتے اور آخرت کا بھی انکار کرتے ہیں۔
Those who do not pay Zakat and also deny the Hereafter.
اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَہُمْ اَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُوْنٍ Fussilat 41:8
جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کیے بلاشبہ ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا صلہ ہے۔
Without doubt, the people who believed and performed righteous deeds, for them is an unending reward.
قُلْ اَىِٕنَّكُمْ لَتَكْفُرُوْنَ بِالَّذِيْ خَلَقَ الْاَرْضَ فِيْ يَوْمَيْنِ وَتَجْعَلُوْنَ لَہٗٓ اَنْدَادًا ۰ۭ ذٰلِكَ رَبُّ الْعٰلَمِيْنَ Fussilat 41:9
فرمائیے کہ کیا تم اس (ہستی) سے انکار کرتے ہو جس نے دو دن میں زمین کو پیدا فرمایا اور تم اس کے شریک ٹھہراتے ہو۔ وہی تو سارے جہانوں کا پروردگار ہے۔
Say, ‘Do you deny Him (the Being), Who created the earth in two days, and you set up partners with Him? It is He, Who is the Rabb of all the worlds.’
وَجَعَلَ فِيْہَا رَوَاسِيَ مِنْ فَوْقِہَا وَبٰرَكَ فِيْہَا وَقَدَّرَ فِيْہَآ اَقْوَاتَہَا فِيْٓ اَرْبَعَۃِ اَيَّامٍ ۰ۭ سَوَاۗءً لِّلسَّاۗىِٕلِيْنَ Fussilat 41:10
اُس نے اس (زمین) میں، اس کے اوپر پہاڑ بنا دئیے اور اس میں برکت رکھی اور چار دنوں میں اس میں، اس کا سب سامانِ معیشت مقرر فرمایا، تمام طلب گاروں کے لیے یکساں۔
He made therein (that is, the earth) mountains over it, and placed blessing in it, and determined therein its entire means of subsistence in four days,equal for all the seekers.
ثُمَّ اسْتَوٰٓى اِلَى السَّمَاۗءِ وَہِىَ دُخَانٌ فَقَالَ لَہَا وَلِلْاَرْضِ ائْتِيَا طَوْعًا اَوْ كَرْہًا ۰ۭ قَالَتَآ اَتَيْنَا طَاۗىِٕعِيْنَ Fussilat 41:11
پھر آسمان کی طرف توجہ فرمائی اور وہ دھواں سا تھا تو اس نے اس سے اور زمین سے فرمایا کہ دونوں خوشی سے آؤ یا زبردستی سے۔ دونوں نے عرض کیا خوشی سے حاضر ہیں۔
Then turned His attention towards the heaven, and it was like smoke, so He commanded it and the earth, ‘Both of you come willingly or by compulsion.’ Both submitted, ‘We are present, willingly.’
فَقَضٰىہُنَّ سَبْعَ سَمٰوَاتٍ فِيْ يَوْمَيْنِ وَاَوْحٰى فِيْ كُلِّ سَمَاۗءٍ اَمْرَہَا ۰ۭ وَزَيَّنَّا السَّمَاۗءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيْحَ ۰ۤۖ وَحِفْظًا ۰ۭ ذٰلِكَ تَقْدِيْرُ الْعَزِيْزِ الْعَلِيْمِ Fussilat 41:12
سو دو روز میں اس کے ساتھ آسمان بنا دئیے اور ہر آسمان میں اس کے کام کا حکم ارسال فرما دیا اور ہم نے قریب والے آسمان کو چراغوں سے سجا دیا اور محفوظ فرمایا۔ یہ غالب علم والے کے مقررہ اندازے ہیں۔
So He formed of it seven heavens in two days, and revealed in each heaven the Command for its function. And We adorned the near heaven with lamps and protected it. These are the decreed measures of the Dominant, the Knowing.
فَاِنْ اَعْرَضُوْا فَقُلْ اَنْذَرْتُكُمْ صٰعِقَۃً مِّثْلَ صٰعِقَۃِ عَادٍ وَّثَمُوْدَ Fussilat 41:13
پھر اگر یہ منہ پھیر لیں تو فرما دیجیے میں نے تم کو ایسی چنگھاڑ (عذاب) سے ڈرایا جیسے عاد اور ثمود پر چنگھاڑ (عذاب) تھی۔
Then if they turn their face away, say, ‘I have warned you of the shout (the torment), like the shout (the torment) that befell the ‘Aad and the Samood.
اِذْ جَاۗءَتْہُمُ الرُّسُلُ مِنْۢ بَيْنِ اَيْدِيْہِمْ وَمِنْ خَلْفِہِمْ اَلَّا تَعْبُدُوْٓا اِلَّا اللہَ ۰ۭ قَالُوْا لَوْ شَاۗءَ رَبُّنَا لَاَنْزَلَ مَلٰۗىِٕكَۃً فَاِنَّا بِمَآ اُرْسِلْتُمْ بِہٖ كٰفِرُوْنَ Fussilat 41:14
جب ان کے پاس ان کے آگے اور ان کے پیچھے پیغمبرآئے کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو (تو) کہنے لگے کہ اگر ہمارے پروردگار چاہتے تو ضرور فرشتے اتار دیتے۔ سو جو آپ دے کر بھیجے گئے ہو ہم اس کو نہیں مانتے۔
When there came to them Messengers from before them and behind them, (saying) ‘Do not worship anyone other than Allah.’ (But) they said, ‘Had our Rabb willed, He would have certainly sent down angels. Therefore, we do not believe in what you have been sent with.’
فَاَمَّا عَادٌ فَاسْـتَكْبَرُوْا فِي الْاَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَقَالُوْا مَنْ اَشَدُّ مِنَّا قُوَّۃً ۰ۭ اَوَلَمْ يَرَوْا اَنَّ اللہَ الَّذِيْ خَلَقَہُمْ ہُوَاَشَدُّ مِنْہُمْ قُوَّۃً ۰ۭ وَكَانُوْا بِاٰيٰتِنَا يَجْــحَدُوْنَ Fussilat 41:15
پھر جو عاد تھے سو وہ زمین (دنیا) میں ناحق تکبر کرنے لگے اور کہنے لگے ہم سے بڑھ کر کون طاقت والا ہے؟ کیا انہیں یہ نظر نہیں آیا کہ اللہ جس نے ان کو پیدا فرمایا وہ ان سے قوت میں بہت زیادہ ہے۔ اور وہ ہماری آیتوں کا (ضِد سے) انکار کرتے رہے۔
Then as for the ‘Aad, they started being arrogant without right in the land (in the world) and said, ‘Who is mightier than us?’ Did they not see that Allah, Who had created them, was mightier than them? And they kept denying Our Ayaat (out of stubbornness).
فَاَرْسَلْنَا عَلَيْہِمْ رِيْحًا صَرْصَرًا فِيْٓ اَيَّامٍ نَّحِسَاتٍ لِّنُذِيْقَہُمْ عَذَابَ الْخِــزْيِ فِي الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا ۰ۭ وَلَعَذَابُ الْاٰخِرَۃِ اَخْزٰى وَہُمْ لَا يُنْصَرُوْنَ Fussilat 41:16
سو ہم نے ان پر نحوست کے دنوں میں بہت زور کی ہوا چلائی تاکہ ہم ان کو دنیا کی زندگی میں ذلت کے عذاب کا مزہ چکھا دیں۔ اور آخرت کا عذاب تو بہت ہی ذلیل کرنے والا ہے اور ان کی مدد بھی نہ کی جائے گی۔
So We sent the raging wind upon them during the inauspicious days, so that We may make them savour the taste of humiliating torment in the life of the world. And torment of the Hereafter is far more humiliating, and they will not even be helped.
وَاَمَّا ثَمُوْدُ فَہَدَيْنٰہُمْ فَاسْتَــحَبُّوا الْعَمٰى عَلَي الْہُدٰى فَاَخَذَتْہُمْ صٰعِقَۃُ الْعَذَابِ الْہُوْنِ بِمَا كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ Fussilat 41:17
اور جو ثمود تھے تو ان کو ہم نے سیدھا راستہ بتایا سو انہوں نے ہدایت کے مقابلے میں اندھا رہنے (گمراہی) کو پسند کیا تو ان کی بد کردار یوں کی سزا میں ان کو کڑک کے ذلت والے عذاب نے آ پکڑٖا۔
And as for the Samood, We showed them the straight path, but they preferred blindness (misguidance) to guidance, so the humiliating torment of thunder seized them as punishment for their immoral deeds.
وَنَجَّيْنَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَكَانُوْا يَتَّقُوْنَ Fussilat 41:18
اور جو ایمان لائے اور پرہیزگاری کرتے رہے ہم نے ان کو بچالیا۔
And We saved those who had believed and had remained Allah-conscious.
وَيَوْمَ يُحْشَرُ اَعْدَاۗءُ اللہِ اِلَى النَّارِ فَہُمْ يُوْزَعُوْنَ Fussilat 41:19
اور جس دن اللہ کے دشمن دوزخ کی طرف لائے جائیں گے تو قسم قسم کر لیے جائیں گے۔
And on the Day the enemies of Allah will be brought towards Hell, they will be divided into groups.
حَتّٰٓي اِذَا مَا جَاۗءُوْہَا شَہِدَ عَلَيْہِمْ سَمْعُہُمْ وَاَبْصَارُہُمْ وَجُلُوْدُہُمْ بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ Fussilat 41:20
یہاں تک کہ جب وہ سب اس کے قریب آجائیں گے تو ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کی کھالیں ان کے اعمال پر گواہی دیں گے۔
Until when all of them come near it, their ears and their eyes and their skins will testify against them concerning their deeds.
وَقَالُوْا لِجُلُوْدِہِمْ لِمَ شَہِدْتُّمْ عَلَيْنَا ۰ۭ قَالُوْٓا اَنْطَقَنَا اللہُ الَّذِيْٓ اَنْطَقَ كُلَّ شَيْءٍ وَّہُوَخَلَقَكُمْ اَوَّلَ مَرَّۃٍ وَّاِلَيْہِ تُرْجَعُوْنَ Fussilat 41:21
اور (اس وقت) وہ لوگ اپنے چمڑے (اعضاء) سے کہیں گے تم نے ہمارے خلاف گواہی کیوں دی؟ وہ کہیں گے کہ ہم کو اس اللہ نے بولنے کی طاقت دی جس نے ہر چیز کو بولنے کی طاقت بخشی اور اُسی نے تم کو پہلی بار پیدا فرمایا تھا اور اُسی کے پاس پھر لائے گئے ہو۔
And (at that time) they will say to their skins (their organs) why did you testify against us?’ They will say, ‘We have been granted the ability to speak by Allah, Who has granted the power of speech to everything, and it is He, Who had created you the first time, and to Him you have been brought back.
وَمَا كُنْتُمْ تَسْـتَتِرُوْنَ اَنْ يَّشْہَدَ عَلَيْكُمْ سَمْعُكُمْ وَلَآ اَبْصَارُكُمْ وَلَا جُلُوْدُكُمْ وَلٰكِنْ ظَنَنْتُمْ اَنَّ اللہَ لَا يَعْلَمُ كَثِيْرًا مِّمَّا تَعْمَلُوْنَ Fussilat 41:22
اور تم اس (بات کے) خوف سے تو پردہ نہیں کرتے تھے کہ کہیں تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں اور تمہاری کھالیں تمہارے خلاف گواہی نہ دیں، بلکہ تم یہ سمجھتے رہے کہ اللہ کو تمہارے بہت سے اعمال کی خبر ہی نہیں۔
And you had not been hiding yourselves from the fear (of the fact) that your ears and your eyes and your skins will testify against you, rather you kept thinking that Allah is not even aware of most of your deeds.
وَذٰلِكُمْ ظَنُّكُمُ الَّذِيْ ظَنَنْتُمْ بِرَبِّكُمْ اَرْدٰىكُمْ فَاَصْبَحْتُمْ مِّنَ الْخٰسِرِيْنَ Fussilat 41:23
اور اسی خیال نے جو تم اپنے پروردگار کے بارے میں رکھتے تھے تم کو برباد کیا پس تم خسارہ پانے والوں میں ہوگئے۔
And this assumption of yours about your Rabb destroyed you, thus you became of the losers.’
فَاِنْ يَّصْبِرُوْا فَالنَّارُ مَثْوًى لَّہُمْ ۰ۚ وَاِنْ يَّسْـتَعْتِبُوْا فَمَا ہُمْ مِّنَ الْمُعْتَـبِيْنَ Fussilat 41:24
پھر اگر یہ لوگ صبر کریں تب بھی دوزخ ہی ان کا ٹھکانہ ہے، اور اگر یہ عذر کریں تو بھی ان کا عذر قبول نہ کیا جائے گا۔
Then, if these people remain patient, Hell is still their abode; and if they make excuses, even then their excuse will not be accepted.
وَقَيَّضْنَا لَہُمْ قُرَنَاۗءَ فَزَيَّنُوْا لَہُمْ مَّا بَيْنَ اَيْدِيْہِمْ وَمَا خَلْفَہُمْ وَحَقَّ عَلَيْہِمُ الْقَوْلُ فِيْٓ اُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہِمْ مِّنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ ۰ۚ اِنَّہُمْ كَانُوْا خٰسِرِيْنَ Fussilat 41:25
اور ہم نے (دنیا میں) کچھ شیطانوں کو ان کے ساتھ مقرر کر رکھا تھا سو انہوں نے ان کی نظر میں ان کے اگلے اور ان کے پچھلے اعمال خوبصورت کر دئیے اور ان لوگوں کے ساتھ بھی ان کے حق میں (اللہ کا) وعدہ پورا ہوکر رہا جو ان سے پہلے جن وانسان(کفار) ہوگزرے ہیں (جیسا کہ ان کے ساتھ ہوا) بے شک وہ سب خسارہ میں رہے۔
And We had assigned to them (in the world) some Shayateen, so they (the Shayateen) beautified in their eyes their earlier and later deeds. And (Allah’s) Promise was fulfilled against these people too (as was fulfilled) against the Jinn and men (unbelievers), who had passed before them. Without doubt, all of them were the losers.
وَقَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَا تَسْمَعُوْا لِھٰذَا الْقُرْاٰنِ وَالْـغَوْا فِيْہِ لَعَلَّكُمْ تَغْلِبُوْنَ Fussilat 41:26
اور کافر کہنے لگے اس قرآن کو سنا ہی نہ کرو اور (جب سنانے لگیں تو) اس میں شور مچا دیا کرو تاکہ تم غالب رہو۔
And the unbelievers said, ‘Do not even listen to this Quran, and start making a noise(when they begin to recite it), so that you remain dominant.’
فَلَنُذِيْقَنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا عَذَابًا شَدِيْدًا ۰ۙ وَّلَنَجْزِيَنَّہُمْ اَسْوَاَ الَّذِيْ كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ Fussilat 41:27
سو ہم ان کافروں کو سخت عذاب (کا مزہ) چکھائیں گے اور ان کو ان کے بُرے کاموں کی سزا دیں گے۔
So We shall make these unbelievers savour (the taste of) a severe torment, and punish them for their evil deeds.
ذٰلِكَ جَزَاۗءُ اَعْدَاۗءِ اللہِ النَّارُ ۰ۚ لَہُمْ فِيْہَا دَارُ الْخُلْدِ ۰ۭ جَزَاۗءًۢ بِمَا كَانُوْا بِاٰيٰتِنَا يَجْحَدُوْنَ Fussilat 41:28
یہی سزا ہے اللہ کے دشمنوں کی (یعنی) دوزخ۔ ان کے لیے وہاں ہمیشہ رہنے کا مقام ہوگا۔ اس چیز کا بدلہ کہ ہماری آیات سے (ضد کرکے) انکار کرتے تھے۔
This is the punishment for the enemies of Allah- the Hell. Therein will be an eternal abode for them - a recompense for their denial of Our Ayaat (out of stubbornness).
وَقَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا رَبَّنَآ اَرِنَا الَّذَيْنِ اَضَلّٰنَا مِنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ نَجْعَلْہُمَا تَحْتَ اَقْدَامِنَا لِيَكُوْنَا مِنَ الْاَسْفَلِيْنَ Fussilat 41:29
اور کفار کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار! ہم کو وہ دونوں، شیطان اور انسانوں میں سے دکھا دیجئیے جنہوں نے ہم کو گمراہ کیا تھا (تاکہ) ہم ان دونوں کو اپنے پاؤں تلے (روند) ڈالیں تاکہ وہ بہت ذلیل ہوں۔
And the unbelievers will say, ‘O our Rabb! Show us those of the Shayateen and men both, who had led us astray, (so that) we may put (crush) them both under our feet, so that they may be greatly humiliated.’
اِنَّ الَّذِيْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اللہُ ثُمَّ اسْـتَقَامُوْا تَـتَنَزَّلُ عَلَيْہِمُ الْمَلٰۗىِٕكَۃُ اَلَّا تَخَافُوْا وَلَا تَحْزَنُوْا وَاَبْشِرُوْا بِالْجَنَّۃِ الَّتِيْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ Fussilat 41:30
بے شک جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے پھر وہ (اس پر) قائم رہے ان پر فرشتے اتریں گے کہ تم کوئی خوف نہ کرو اور نہ کوئی رنج کرو اور جنت پر خوش ہو جاؤ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔
Without doubt, the people who said, ‘Our Rabb is Allah,’ then they remained steadfast (on this), the angels will descend on them (saying), ‘Have no fear nor grieve, and rejoice over Paradise which used to be promised to you.
نَحْنُ اَوْلِيٰۗــؤُكُمْ فِي الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا وَفِي الْاٰخِرَۃِ ۰ۚ وَلَكُمْ فِيْہَا مَا تَشْتَہِيْٓ اَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيْہَا مَا تَدَّعُوْنَ Fussilat 41:31
ہم دنیا کی زندگی میں بھی تمہارے دوست تھے اور آخرت میں بھی (ہیں) اور اس (جنت) میں جو تمہارا جی چاہے تمہارے لیے موجود ہے نیز اس میں تم جو مانگوگے وہ تمہیں ملے گا۔
We were your friends in the life of the world and (are) also in the Hereafter. And present for you in this (Paradise)is whatever your hearts desire, and therein you will get whatever you ask for.
نُزُلًا مِّنْ غَفُوْرٍ رَّحِيْمٍ Fussilat 41:32
(یہ) بخشنے والے مہربان کی طرف سے مہمانی ہوگی۔
(This will be) a hospitality from the Forgiving, Merciful.’
وَمَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَآ اِلَى اللہِ وَعَمِلَ صَالِحًـا وَّقَالَ اِنَّنِيْ مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ Fussilat 41:33
اور اس سے بہتر کس کی بات ہوسکتی ہے جو (لوگوں کو) اللہ کی طرف بلائے اور نیک عمل کرے اور کہے کہ یقیناً مَیں فرماں برداروں میں سے ہوں۔
And whose speech could be better than of the one who invites (people) towards Allah, and performs righteous deeds and says, ‘Indeed, I am of the obedient.’
وَلَا تَسْتَوِي الْحَسَـنَۃُ وَلَا السَّيِّئَۃُ ۰ۭ اِدْفَعْ بِالَّتِيْ ہِىَ اَحْسَنُ فَاِذَا الَّذِيْ بَيْنَكَ وَبَيْنَہٗ عَدَاوَۃٌ كَاَنَّہٗ وَلِيٌّ حَمِيْمٌ Fussilat 41:34
اور نیکی اور بدی برابر نہیں ہوسکتی۔ آپ نیک برتاؤ سے (بدی کو) ٹال دیجئیے پھر (ایسا کرنے سے) آپ دیکھیں گے کہ جس شخص میں اور آپ میں دشمنی تھی وہ ایسا ہوجائے گا جیسا کوئی دلی دوست ہوتا ہے۔
And good and evil cannot be equal. Repel (evil) with good, then (by doing so) you will observe that the person between whom and you had been enmity, will become like a bosom friend.
وَمَا يُلَقّٰىہَآ اِلَّا الَّذِيْنَ صَبَرُوْا ۰ۚ وَمَا يُلَقّٰىہَآ اِلَّا ذُوْ حَظٍّ عَظِيْمٍ Fussilat 41:35
اور یہ بات ان ہی لوگوں کو نصیب ہوتی ہے جو برداشت کرنے والے ہیں اور ان ہی کو ملتی ہے جو بڑے نصیب والے ہیں۔
And this attribute is granted only to the people who are patient, and is granted only to the owners of tremendous good fortune.
وَاِمَّا يَنْزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطٰنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللہِ ۰ۭ اِنَّہٗ ہُوَالسَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ Fussilat 41:36
اور اگر آپ کو شیطان کی طرف سے کوئی وسوسہ آنے لگے تو اللہ کی پناہ مانگ لیا کریں بے شک وہ خوب سننے والے، خوب جاننے والے ہیں۔
And if a whisper from Shaitan starts coming to you, seek refuge in Allah. Without doubt, He is All Hearing, All Knowing.
وَمِنْ اٰيٰتِہِ الَّيْلُ وَالنَّہَارُ وَالشَّمْسُ وَالْقَمَرُ ۰ۭ لَا تَسْجُدُوْا لِلشَّمْسِ وَلَا لِلْقَمَرِ وَاسْجُدُوْا لِلہِ الَّذِيْ خَلَقَہُنَّ اِنْ كُنْتُمْ اِيَّاہُ تَعْبُدُوْنَ Fussilat 41:37
اور اس کی (قدرت کی) نشانیوں میں سے رات اور دن اور سورج اور چاند ہے۔ تم لوگ نہ تو سورج کو سجدہ کرو اور نہ چاند کو اور اللہ ہی کو سجدہ کرو جس نے ان چیزوں کو پیدا فرمایا ہے، اگر تم صرف اس کی عبادت کرنا ہے تو۔
And among the signs of His (Omnipotence) are the night and the day and the sun and the moon. Do not prostrate yourselves either to the sun or to the moon, but prostrate yourselves to Allah only, Who has created these things, if you worship Him, that is.
فَاِنِ اسْـتَكْبَرُوْا فَالَّذِيْنَ عِنْدَ رَبِّكَ يُسَبِّحُوْنَ لَہٗ بِالَّيْلِ وَالنَّہَارِ وَہُمْ لَا يَسْـَٔــمُوْنَ Fussilat 41:38
پھر اگر یہ لوگ تکبر کریں تو (فرشتے) جو آپ کے پروردگار کے پاس ہیں وہ رات اور دن اس کی پاکی بیان کرتے رہتے ہیں اور وہ (کبھی) نہیں تھکتے۔
But if these people become arrogant, then (the angels) who are with your Rabb, celebrate His Glory night and day, and they never (ever) tire.
وَمِنْ اٰيٰتِہٖٓ اَنَّكَ تَرَى الْاَرْضَ خَاشِعَۃً فَاِذَآ اَنْزَلْنَا عَلَيْہَا الْمَاۗءَ اہْتَزَّتْ وَرَبَتْ ۰ۭ اِنَّ الَّذِيْٓ اَحْيَاہَا لَمُحْىِ الْمَوْتٰى ۰ۭ اِنَّہٗ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ Fussilat 41:39
اور اسی کی قدرت کے نمونے ہیں کہ تُو زمین کو دبی ہوئی (خشک) دیکھتا ہے پھر جب ہم اس پر پانی برسا دیتے ہیں تو وہ شاداب ہوجاتی ہے اور پھولنے لگتی ہے۔ بے شک جس نے اس کو زندہ فرمایا تو وہی مردوں کو زندہ کرنے والا ہے۔ بے شک وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
And the signs of His Omnipotence is that you see the land compact (dry), then when We rain water over it, it becomes saturated and starts to swell. Without doubt, He,Who gives it life, is the Giver of life to the dead. Without doubt, He has Power over everything.
اِنَّ الَّذِيْنَ يُلْحِدُوْنَ فِيْٓ اٰيٰتِنَا لَا يَخْفَوْنَ عَلَيْنَا ۰ۭ اَفَمَنْ يُّلْقٰى فِي النَّارِ خَيْرٌ اَمْ مَّنْ يَّاْتِيْٓ اٰمِنًا يَّوْمَ الْقِيٰمَۃِ ۰ۭ اِعْمَلُوْا مَا شِئْتُمْ ۰ۙ اِنَّہٗ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ Fussilat 41:40
بلاشبہ جو لوگ ہماری نشانیوں میں ٹیڑھا پن اختیار کرتے ہیں وہ ہم سے چھپے ہوئے نہیں۔ بھلا جو شخص دوزخ میں ڈالا جائے وہ بہت ہے یا وہ جو قیامت کے دن امن وامان سے آئے (تو) جو چاہو کر لو بے شک جو کچھ تم کرتے ہو وہ اس کو دیکھ رہا ہے۔
Without doubt, the people who adopt crookedness with respect to Our Signs are not hidden from Us. So then, is the person who is thrown into Hell better or the one who comes in peace and security on the Day of Qiyamah? (So) do what you will. Without doubt, He is watching whatever you do.
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِالذِّكْرِ لَمَّا جَاۗءَہُمْ ۰ۚ وَاِنَّہٗ لَكِتٰبٌ عَزِيْزٌ Fussilat 41:41
بے شک جن لوگوں نے ذکر (قرآن) کو نہ مانا جب وہ ان کے پاس آیا اور یقیناً یہ تو ایک بہت بلند رتبے والی کتاب ہے۔
Without doubt, the people who disbelieved in the Zikr (the Quran) when it came to them -and indeed this is an extremely Exalted Book.
لَّا يَاْتِيْہِ الْبَاطِلُ مِنْۢ بَيْنِ يَدَيْہِ وَلَا مِنْ خَلْفِہٖ ۰ۭ تَنْزِيْلٌ مِّنْ حَكِيْمٍ حَمِيْدٍ Fussilat 41:42
اس میں غلط بات داخل نہیں ہوسکتی نہ اس کے آگے سے اور نہ اس کے پیچھے سے۔ یہ اللہ دانا (اور) خوبیوں والے کی طرف سے نازل فرمایا گیا ہے۔
No false word can enter it, either from before it or from behind it. It has been revealed from Allah,the Wise, (and) the Owner of Praiseworthy Attributes.
مَا يُقَالُ لَكَ اِلَّا مَا قَدْ قِيْلَ لِلرُّسُلِ مِنْ قَبْلِكَ ۰ۭ اِنَّ رَبَّكَ لَذُوْ مَغْفِرَۃٍ وَّذُوْ عِقَابٍ اَلِيْمٍ Fussilat 41:43
آپ کو وہی باتیں کہی جاتی ہیں جو آپ سے پہلے پیغمبروں کو کہی گئی ہیں۔ بے شک آپ کا پروردگار بڑی بخشش والا اور دردناک سزا دینے والا ہے۔
The same things are said to you that have been said to the Messengers before you. Without doubt, your Rabb is the Owner of Extreme Forgiveness and the Giver of Severe punishment.
وَلَوْ جَعَلْنٰہُ قُرْاٰنًا اَعْجَمِيًّا لَّـقَالُوْا لَوْلَا فُصِّلَتْ اٰيٰتُہٗ ۰ۭءَؔ اَعْجَمِيٌّ وَّعَرَبِيٌّ ۰ۭ قُلْ ہُوَ لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا ہُدًى وَّشِفَاۗءٌ ۰ۭ وَالَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ فِيْٓ اٰذَانِہِمْ وَقْرٌ وَّہُوَعَلَيْہِمْ عَمًى ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ يُنَادَوْنَ مِنْ مَّكَانٍؚ بَعِيْدٍ Fussilat 41:44
اور اگر ہم اس (قرآن) کو غیر عرب زبان میں نازل فرماتے تو کہتے اس کی آیتیں (ہماری زبان میں) کھول کر کیوں بیان نہیں کی گئیں۔ یہ کیا کہ (قرآن تو) غیر عربی ہے اور (مخاطب) عربی۔ فر مادیجئیے جو ایمان لائے ہیں ان کے لیئے یہ ہدایت اور شفا ہے اور جو ایمان نہیں لاتے ان کے کانوں میں گرانی (بہرہ پن) ہے۔ اور وہ (قرآن) ان کے حق میں اندھا پن ہے اور یہ لوگ (فائدہ حاصل نہ کرنے کے سبب ایسے ہیں جیسے) بڑی دور کی جگہ سے پکارے جارہے ہیں۔
And had We revealed it (the Quran) in a non-Arabic language, they would have said, ‘Why have its Ayaat not been elaborated (in our language)? What is this, (that the Quran is in) a non-Arabic language and (the addressee is) an Arab!’ Say, ‘It is an advice and a healing for those who have believed. And there is heaviness (deafness) in the ears of those who do not believe, and for them it (the Quran) is blindness.And these people (for not benefiting from it are as if they) are being called from a very far off place.
وَلَقَدْ اٰتَيْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ فَاخْتُلِفَ فِيْہِ ۰ۭ وَلَوْلَا كَلِمَۃٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَقُضِيَ بَيْنَہُمْ ۰ۭ وَاِنَّہُمْ لَفِيْ شَكٍّ مِّنْہُ مُرِيْبٍ Fussilat 41:45
اور یقیناً ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو بھی کتاب دی تھی پھر اس میں بھی اختلاف ہوا اور اگر آپ کے پروردگار کی طرف سے پہلے بات مقرر نہ ہوچکی ہوتی تو ان کا فیصلہ (دنیا میں ہی) ہوچکا ہوتا اور بلاشبہ وہ اس کی طرف سے ایسے شک میں ہیں جس نے ان کو تردد میں ڈال رکھا ہے۔
And indeed We also gave Musa (Alaihi as-Salam)the Book, then there was disagreement even in that. And had a Word from your Rabb not been decreed earlier, then the Judgement about them would have been passed (in the world). And undeniably, they are in such a doubt about it which has kept them confounded.
مَنْ عَمِلَ صَالِحًــا فَلِنَفْسِہٖ وَمَنْ اَسَاۗءَ فَعَلَيْہَا ۰ۭ وَمَا رَبُّكَ بِظَلَّامٍ لِّـلْعَبِيْدِ Fussilat 41:46
جو شخص نیک عمل کرتا ہے تو وہ اپنے لیے کرتا ہے اور جو شخص بد عمل کرتا ہے سو اس کا وبال اُسی پر پڑھ گا اور آپ کا پروردگار بندوں پر زیادتی کرنے والا نہیں۔
Whosoever performs righteous deeds, he does so for his own self, and whosoever performs evil, its burden will fall on him only. And your Rabb is not the One to wrong His slaves.
اِلَيْہِ يُرَدُّ عِلْمُ السَّاعَۃِ ۰ۭ وَمَا تَخْرُجُ مِنْ ثَمَرٰتٍ مِّنْ اَكْمَامِہَا وَمَا تَحْمِلُ مِنْ اُنْثٰى وَلَا تَضَعُ اِلَّا بِعِلْمِہٖ ۰ۭ وَيَوْمَ يُنَادِيْہِمْ اَيْنَ شُرَكَاۗءِيْ ۰ۙ قَالُوْٓا اٰذَنّٰكَ ۰ۙ مَا مِنَّا مِنْ شَہِيْدٍ Fussilat 41:47
قیامت کے علم کا حوالہ اُسی (اللہ) کی طر ف دیا جاتا ہے اور نہ تو پھل اپنے گابھوں سے نکلتے ہیں اور نہ کوئی مادہ حاملہ ہوتی ہے اور نہ جنتی ہے مگر اُسی کے علم سے۔ اور جس دن وہ (اللہ) ان کو پکاریں گے (اور فرمائیں گے) میرے شریک کہاں ہیں؟ وہ کہیں گے ہم آپ سے ہی عرض کرتے ہیں کہ ہم میں سے کسی کو (ان کی ) خبر ہی نہیں۔
To Him (Allah) alone is referred the knowledge of Qiyamah. And neither do fruits emerge from their sheaths, and nor does a female conceive and nor gives birth but by His Knowledge. And the Day He (Allah) will call them (and command), ‘Where are My partners?’ They will say, ‘We submit to You that none of us has any information (about them).
وَضَلَّ عَنْہُمْ مَّا كَانُوْا يَدْعُوْنَ مِنْ قَبْلُ وَظَنُّوْا مَا لَہُمْ مِّنْ مَّحِيْصٍ Fussilat 41:48
او رجن کو وہ پہلے (دنیا میں) پوجا کرتے تھے وہ سب ان سے غائب ہوجائیں گے اور وہ جان لیں گے کہ ان کے لیے بچاؤ کی کوئی صورت نہیں۔
And all those whom they used to worship previously (in the world) will vanish from them, and they will come to realize that there is no way of escape for them.
لَا يَسْـَٔمُ الْاِنْسَانُ مِنْ دُعَاۗءِ الْخَيْرِ ۰ۡوَاِنْ مَّسَّہُ الشَّرُّ فَيَـــــُٔـــوْسٌ قَنُوْطٌ Fussilat 41:49
انسان بھلائی کی دعائیں کرتا تو تھکتا نہیں اور اگر اس کو تکلیف پہنچ جاتی ہے تو نا امید (اور) ہراساں ہو جاتا ہے۔
Man does not tire praying for goodness, and if distress touches him, he becomes despairing (and) desperate.
وَلَىِٕنْ اَذَقْنٰہُ رَحْمَۃً مِّنَّا مِنْۢ بَعْدِ ضَرَّاۗءَ مَسَّـتْہُ لَيَقُوْلَنَّ ھٰذَا لِيْ ۰ۙ وَمَآ اَظُنُّ السَّاعَۃَ قَاۗىِٕمَۃً ۰ۙ وَّلَىِٕنْ رُّجِعْتُ اِلٰى رَبِّيْٓ اِنَّ لِيْ عِنْدَہٗ لَــلْحُسْنٰى ۰ۚ فَلَنُنَبِّئَنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِمَا عَمِلُوْا ۰ۡوَلَــنُذِيْقَنَّہُمْ مِّنْ عَذَابٍ غَلِيْظٍ Fussilat 41:50
اور اگر تکلیف پہنچنے کے بعد ہم اس کو اپنی رحمت (کا مزہ) چکھاتے ہیں تو وہ ضرور کہتا ہے یہ تو میرے لیے ہونا ہی چاہیے تھا اور میں نہیں خیال کرتا کہ قیامت برپا ہوگی اور اگر (ایسا ہوکہ) میں اپنے پروردگار کی طرف لوٹا یا بھی جاؤں تو میرے لیے اس کے پاس بھی بہتری ہی ہے۔ سو ہم ان کافروں کو ان کے یہ سب کردار ضرور بتائیں گے اور ان کو سخت عذاب (کا مزہ) چکھائیں گے۔
And if, We make him savour (the taste) of Our Mercy after the distress, he is sure to say, ‘This should have happened to me anyway, and I do not think that Qiyamah will occur.And if (it happens that) I do get returned to my Rabb, there will be only good for me with Him too.’ So We shall certainly inform the unbelievers about all these deeds of theirs, and will make them savour (the taste) of a severe torment.
وَاِذَآ اَنْعَمْنَا عَلَي الْاِنْسَانِ اَعْرَضَ وَنَاٰ بِجَانِبِہٖ ۰ۚ وَاِذَا مَسَّہُ الشَّرُّ فَذُوْ دُعَاۗءٍ عَرِيْضٍ Fussilat 41:51
اور جب ہم انسان کو نعمت عطا کرتے ہیں تو اپنا منہ موڑ لیتا ہے اور اپنی کروٹ پھیر لیتا ہے اور جب اس کو تکلیف پہنچتی ہے تو لمبی چوڑی دعائیں کرنے لگتا ہے۔
And when We grant a blessing to man, he turns his face away and withdraws his side, and when some distress touches him, he starts making lengthy, prolonged supplications.
قُلْ اَرَءَيْتُمْ اِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللہِ ثُمَّ كَفَرْتُمْ بِہٖ مَنْ اَضَلُّ مِمَّنْ ہُوَفِيْ شِقَاقٍؚ بَعِيْدٍ Fussilat 41:52
فرما دیجئے بھلا دیکھو! اگر یہ (قرآن) اللہ کی طرف سے ہو، پھر تم اس سے انکار کرو تو اس سے بڑھ کر کون گمراہ ہے جو پرلے درجے کی مخالفت میں ہو۔
Say, ‘Well then, look! If this (the Quran) is from Allah,yet you deny it, who could be more astray than the one who is in the extreme degree of opposition.’
سَنُرِيْہِمْ اٰيٰتِنَا فِي الْاٰفَاقِ وَفِيْٓ اَنْفُسِہِمْ حَتّٰى يَتَبَيَّنَ لَہُمْ اَنَّہُ الْحَقُّ ۰ۭ اَوَلَمْ يَكْفِ بِرَبِّكَ اَنَّہٗ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ شَہِيْدٌ Fussilat 41:53
ہم عنقریب ان کو اطرافِ عالم میں بھی اور خود ان کی ذات میں بھی اپنی نشانیاں دکھائیں گے یہاں تک کہ ان پر ظاہر ہوجائے کہ وہ (قرآن) حق ہے تو کیا آپ کے پروردگار کو یہ بات کافی نہیں کہ وہ ہر چیز پر گواہ ہیں۔
Soon We shall show them Our Signs in the universe, as well as, in their own selves until it becomes manifest to them that it (the Quran) is the Truth. So is this fact not sufficient in regard to your Rabb that He is a Witness over everything?
اَلَآ اِنَّہُمْ فِيْ مِرْيَۃٍ مِّنْ لِّقَاۗءِ رَبِّہِمْ ۰ۭ اَلَآ اِنَّہٗ بِكُلِّ شَيْءٍ مُّحِيْطٌ Fussilat 41:54
دیکھیں، بے شک یہ اپنے پروردگار کے روبرو ہونے سے شک میں ہیں۔ یاد رکھو! بے شک وہ ہر چیز کو احاطہ کیے ہوئے ہے۔
See, undoubtedly, they are in doubt about coming face to face with their Rabb. Remember! Without doubt,He is encompassing everything.
Back to top