Go to Quran page

سُوْرَۃُ الشُّوْرٰی

Chapter 42: Ash-Shūrā (53 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
حٰـمۗ Ash-Shūrā 42:1
حم۔
HA-MEEM.
عۗسۗقۗ Ash-Shūrā 42:2
عسق
AIN-SEEN-QAF.
كَذٰلِكَ يُوْحِيْٓ اِلَيْكَ وَاِلَى الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكَ ۰ۙ اللہُ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ Ash-Shūrā 42:3
اللہ غالب (و) دانا اسی طرح آپ پر وحی بھیجتے ہیں جس طرح آپ سے پہلے لوگوں کی طرف وحی بھیجتے رہے ہیں۔
Allah, the Dominant, (and) Wise sends Revelation to you in the same manner as He has been sending Revelation to those before you.
لَہٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ ۰ۭ وَہُوَالْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ Ash-Shūrā 42:4
جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب اُسی کا ہے اور وہ عالی مرتبہ (اور) گرامی قدر ہے۔
Whatever is in the heavens and whatever is on the earth all belongs to Him and He is Exalted, (and) Most Honourable.
تَكَادُ السَّمٰوٰتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْ فَوْقِہِنَّ وَالْمَلٰۗىِٕكَۃُ يُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّہِمْ وَيَسْتَغْفِرُوْنَ لِمَنْ فِي الْاَرْضِ ۰ۭ اَلَآ اِنَّ اللہَ ہُوَالْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ Ash-Shūrā 42:5
ہوسکتا ہے کہ آسمان اپنے اوپر سے پھٹ پڑیں اور فرشتے اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ پاکی بیان کرتے رہتے ہیں اور زمین میں بسنے والوں کے لیئے معافی طلب کرتے ہیں۔ خوب جان لو! کہ بے شک اللہ ہی معاف کرنے والے، رحمت کرنے والے ہیں۔
It might well be that the heavens burst from above them, and the angels keep celebrating the Glory of their Rabb with Praise and seek forgiveness for the dwellers of the earth. Know well that, without doubt, it is Allah, Who is the Forgiving, the Merciful.
وَالَّذِيْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِہٖٓ اَوْلِيَاۗءَ اللہُ حَفِيْــظٌ عَلَيْہِمْ ۰ۡۖ وَمَآ اَنْتَ عَلَيْہِمْ بِوَكِيْلٍ Ash-Shūrā 42:6
اور جن لوگوں نے اس (اللہ) کے سوا دوسرے کارساز بنا رکھے ہیں، اللہ ان کو دیکھ بھال رہے ہیں اور آپ کو ان پر داروغہ نہیں بنایا گیا۔
And the people who have taken others than Him (Allah) as managers of affairs, Allah is watching over them, and you have not been made a warden over them.
وَكَذٰلِكَ اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَ قُرْاٰنًا عَرَبِيًّا لِّتُنْذِرَ اُمَّ الْقُرٰى وَمَنْ حَوْلَہَا وَتُنْذِرَ يَوْمَ الْجَمْعِ لَا رَيْبَ فِيْہِ ۰ۭ فَرِيْقٌ فِي الْجَنَّۃِ وَفَرِيْقٌ فِي السَّعِيْرِ Ash-Shūrā 42:7
اور اسی طرح آپ پر (یہ) قرآن عربی (زبان میں) وحی فرمایا ہے تاکہ آپ (پہلے پہل) بڑے شہر (مکہ مکرمہ کے رہنے) والوں کو اور ان کے اردگرد والوں کو ڈرائیں اور قیامت کے دن سے ڈرائیں جس میں کوئی شک نہیں۔ ایک گروہ جنت میں داخل ہوگا اور ایک گروہ دوزخ میں۔
And thus We have revealed (this) the Quran (in the) Arabic (language) so that (in the first instance) you may warn the dwellers of the capital city (Makkah Mukarramah) and those around it, and warn them of the Day of Qiyamah, about which there is no doubt. One group will enter in Paradise and one (will enter) in Hell.
وَلَوْ شَاۗءَ اللہُ لَجَعَلَہُمْ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً وَّلٰكِنْ يُّدْخِلُ مَنْ يَّشَاۗءُ فِيْ رَحْمَتِہٖ ۰ۭ وَالظّٰلِمُوْنَ مَا لَہُمْ مِّنْ وَّلِيٍّ وَلَا نَصِيْرٍ Ash-Shūrā 42:8
اور اگر اللہ چاہتے تو ان کو ایک ہی جماعت بنا دیتے ولیکن وہ جس کو چاہتے ہیں اپنی رحمت میں داخل فرما لیتے ہیں۔ اور ظالموں کا کوئی حامی اور مددگار نہیں۔
Had Allah willed, He could have made them a single group, but He enters whom ever He wills in His Mercy. And there is no friend and helper for the wrongdoers.
اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِہٖٓ اَوْلِيَاۗءَ ۰ۚ فَاللہُ ہُوَالْوَلِيُّ وَہُوَ يُـحْيِ الْمَوْتٰى ۰ۡوَہُوَعَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ Ash-Shūrā 42:9
کیا انہوں نے اللہ کے سوا دوسرے کار ساز قرار دے رکھے ہیں۔ سو کار ساز تو اللہ ہی ہیں اور وہی مرُدوں کو زندہ کریں گے اور وہی ہر چیز پر قدرت رکھتے ہیں۔
Have they taken others besides Allah as managers of affairs? But, the Manager of affairs is only Allah, and He will revive the dead and only He has Power over everything.
وَمَا اخْتَلَفْتُمْ فِيْہِ مِنْ شَيْءٍ فَحُكْمُہٗٓ اِلَى اللہِ ۰ۭ ذٰلِكُمُ اللہُ رَبِّيْ عَلَيْہِ تَوَكَّلْتُ ۰ۤۖ وَاِلَيْہِ اُنِيْبُ Ash-Shūrā 42:10
اور تم جس بات میں کچھ اختلاف کرتے ہو تو اس کا فیصلہ اللہ ہی کے سپرد ہے۔ یہی اللہ میرا پروردگار ہے، میں اُسی پر بھروسہ رکھتا ہوں اور اُسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔
And the decision over the matter wherein you differ rests only with Allah. That Allah is my Rabb; in Him do I trust and to Him I turn repentant.
فَاطِرُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا وَّمِنَ الْاَنْعَامِ اَزْوَاجًا ۰ۚ يَذْرَؤُكُمْ فِيْہِ ۰ۭ لَيْسَ كَمِثْلِہٖ شَيْءٌ ۰ۚ وَہُوَالسَّمِيْعُ الْبَصِيْرُ Ash-Shūrā 42:11
پیدا کرنے والا ہے آسمانوں اور زمین کا، اُس نے تمہارے لیئے تمہاری ہی جنس سے جوڑے بنائے ہیں اور چار پایوں کے بھی جوڑے (بنائے) اسی طرح تمہاری نسل چلاتا ہے۔ کوئی چیز اُس کی مثل نہیں اور وہ سنتا (اور) دیکھتا ہے۔
Creator of the heavens and the earth.He made for you mates from your own kind and also (made) the pairs of cattle. In this way He multiplies your breed. Nothing is like Him, and He is the Hearing, (and) the Seeing.
لَہٗ مَقَالِيْدُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۚ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَاۗءُ وَيَقْدِرُ ۰ۭ اِنَّہٗ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ Ash-Shūrā 42:12
اُسی کے اختیار میں ہیں کنجیاں آسمانوں اور زمین کی جس کو چاہے زیادہ روزی عطا کرے اور (جس کو چاہے) کم کردے۔ بے شک وہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔
In His Control are the Keys of the heavens and the earth.He may enhance the sustenance for whomever He wills and may reduce (for whomever He wills). Without doubt, He is the Knower of everything.
شَرَعَ لَكُمْ مِّنَ الدِّيْنِ مَا وَصّٰى بِہٖ نُوْحًا وَّالَّذِيْٓ اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَ وَمَا وَصَّيْنَا بِہٖٓ اِبْرٰہِيْمَ وَمُوْسٰى وَعِيْسٰٓى اَنْ اَقِيْمُوا الدِّيْنَ وَلَا تَتَفَرَّقُوْا فِيْہِ ۰ۭ كَبُرَ عَلَي الْمُشْرِكِيْنَ مَا تَدْعُوْہُمْ اِلَيْہِ ۰ۭ اَللہُ يَجْتَبِيْٓ اِلَيْہِ مَنْ يَّشَاۗءُ وَيَہْدِيْٓ اِلَيْہِ مَنْ يُّنِيْبُ Ash-Shūrā 42:13
اُس نے تمہارے لیئے وہی دین مقرر فرمایا ہے جس کا اُس نے نوح (علیہ السلام) کو حکم دیا تھا اور جس کو ہم نے آپ کے پاس وحی کے ذریعے بھیجا ہے او رجس کا ہم نے ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ (علیہم السلام) کو حکم فرمایا تھا کہ اسی دین کو قائم رکھنا اور اس میں پھوٹ نہ ڈالنا۔ جس بات کی طرف آپ مشرکین کو بلاتے ہیں وہ ان کو بڑی گراں گزرتی ہے، اللہ جس کو چاہتا ہے اپنی طرف کھینچ لیتا ہے اور جو اُس کی طرف رجوع کرے اُسے اپنی طرف راستہ دکھا دیتا ہے۔
He has ordained for you the same Deen that He had commanded to Nooh (Alaihi as-Salam), and that which We have sent to you through Revelation, and that which We had commanded to Ibraheem (Alaihi as-Salam)and Musa and Isa (Alaihim as-Salam)that,‘Keep this Deen established and do not cause division in it.’ The matter to which you call the polytheist weighs very heavily upon them. Allah draws towards Himself whom ever He wills, and shows the path towards Himself to the one who turns in repentance to Him.
وَمَا تَفَرَّقُوْٓا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَاۗءَہُمُ الْعِلْمُ بَغْيًۢا بَيْنَہُمْ ۰ۭ وَلَوْلَا كَلِمَۃٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّي لَّقُضِيَ بَيْنَہُمْ ۰ۭ وَاِنَّ الَّذِيْنَ اُوْرِثُوا الْكِتٰبَ مِنْۢ بَعْدِہِمْ لَفِيْ شَكٍّ مِّنْہُ مُرِيْبٍ Ash-Shūrā 42:14
اور یہ لوگ جو الگ الگ ہوئے ہین تو علم آچکنے کے بعد صرف آپس کی ضد سے (ہوئے ہیں) اور اگر آپ کے پروردگار کی طرف سے ایک وقت مقررہ تک بات نہ ٹھہر چکی ہوتی تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا۔ اور بے شک جو لوگ ان کے بعد آپ کے وارث ہوئے وہ اس سے ایسے شک میں پڑے ہیں جس نے (ان کو) تر دد میں ڈال دیا ہے۔
And these people have separated (they have done so)only out of mutual stubbornness after the coming of knowledge.And had the matter not been set to a time determined by your Rabb, the Judgement would have been passed between them. Without doubt, the people who inherited the Book after them are in such doubt from it which has confounded (them).
فَلِذٰلِكَ فَادْعُ ۰ۚ وَاسْتَقِمْ كَـمَآ اُمِرْتَ ۰ۚ وَلَا تَتَّبِـعْ اَہْوَاۗءَہُمْ ۰ۭ وَقُلْ اٰمَنْتُ بِمَآ اَنْزَلَ اللہُ مِنْ كِتٰبٍ ۰ۚ وَاُمِرْتُ لِاَعْدِلَ بَيْنَكُمْ ۰ۭ اَللہُ رَبُّنَا وَرَبُّكُمْ ۰ۭ لَنَآ اَعْمَالُنَا وَلَكُمْ اَعْمَالُكُمْ ۰ۭ لَا حُجَّۃَ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ ۰ۭ اَللہُ يَجْمَعُ بَيْنَنَا ۰ۚ وَاِلَيْہِ الْمَصِيْرُ Ash-Shūrā 42:15
سو اس لیے آپ اُسی (دین) کی طرف (لوگوں کو) بلاتے رہیے اور جس طرح آپ کو حکم ہوا ہے اس پر قائم رہیے۔ اور ان کی خواہشات پر نہ چلیے اور فرما دیجئے کہ اللہ نے جتنی کتابیں نازل فرمائی ہیں میں ان سب پر ایمان لاتا ہوں او رمجھے حکم ہوا ہے کہ میں تم میں انصاف کروں۔ اللہ ہی ہمارے اور تمہارے پروردگار ہیں۔ ہمارے اعمال ہمارے لیے اور تمہارے اعمال تمہارے لیے، ہماری اور تمہاری کوئی بحث نہیں۔ اللہ ہم سب کو جمع فرمائیں گے اور ان ہی کے پاس جانا ہے۔
So, keep inviting (people) to it (the Deen), and remain steadfast as you have been commanded, and do not follow their desires, and say, ‘I believe in all the Books which Allah has revealed and I have been commanded to dispense justice among you. Allah is our and your Rabb; for us are our deeds and for you are your deeds. There is no argument between us and you.Allah will gather us all, and to Him is the return.’
وَالَّذِيْنَ يُحَاۗجُّوْنَ فِي اللہِ مِنْۢ بَعْدِ مَا اسْتُجِيْبَ لَہٗ حُجَّــتُہُمْ دَاحِضَۃٌ عِنْدَ رَبِّہِمْ وَعَلَيْہِمْ غَضَبٌ وَّلَہُمْ عَذَابٌ شَدِيْدٌ Ash-Shūrā 42:16
اور جو لوگ جھگڑاکرتے ہیں اللہ کی بات میں جب کہ یہ تسلیم کرلیا گیا ہے کہ ان کی دلیل ان کے پروردگار کے ہاں جھوٹی ہے اور ان پر (اللہ کا) غصہ ہے اور ان کے لیے بہت سخت عذاب ہے۔
And the people who argue regarding Allah, after it has been accepted -their argument is false in the sight of their Rabb, and on them is (Allah’s) wrath, and for them is a very severe torment.
اَللہُ الَّذِيْٓ اَنْزَلَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ وَالْمِيْزَانَ ۰ۭ وَمَا يُدْرِيْكَ لَعَلَّ السَّاعَۃَ قَرِيْبٌ Ash-Shūrā 42:17
اللہ وہ ہے جس نے حق کے ساتھ کتاب نازل فرمائی اور ترازو (انصاف کے لیے) اور آپ کو کیا خبر کہ شاید قیامت قریب ہو۔
Allah is He, Who sent down the Book with Truth and the Balance (for Justice). And what can you know,perhaps Qiyamah may be close by.
يَسْتَعْجِلُ بِہَا الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِہَا ۰ۚ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مُشْفِقُوْنَ مِنْہَا ۰ۙ وَيَعْلَمُوْنَ اَنَّہَا الْحَقُّ ۰ۭ اَلَآ اِنَّ الَّذِيْنَ يُمَارُوْنَ فِي السَّاعَۃِ لَفِيْ ضَلٰلٍؚ بَعِيْدٍ Ash-Shūrā 42:18
جو لوگ اس پر ایمان نہیں رکھتے وہ اس کے لیئے جلدی کررہے ہیں۔ اور جو ایمان رکھتے ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ وہ برحق ہے۔ یاد رکھو! کہ یقیناً جو لوگ قیامت میں جھگڑتے ہیں بڑی دور کی گمراہی میں (مبتلا) ہیں۔
The people who do not believe in it are hastening for it, and those who believe in it are afraid of it and know that it is the Truth. Remember, indeed the people who dispute about Qiyamah are (steeped) in far off misguidance.
اَللہُ لَطِيْفٌۢ بِعِبَادِہٖ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَاۗءُ ۰ۚ وَہُوَالْقَوِيُّ الْعَزِيْزُ Ash-Shūrā 42:19
اللہ اپنے بندوں پر مہربان ہیں، جس کو چاہتے ہیں رزق عطا کرتے ہیں اور وہ قوت والے، زبردست ہیں۔
Allah is Kind to His slaves.He grants sustenance to whomever He wills. And He is Mighty, Dominant.
مَنْ كَانَ يُرِيْدُ حَرْثَ الْاٰخِرَۃِ نَزِدْ لَہٗ فِيْ حَرْثِہٖ ۰ۚ وَمَنْ كَانَ يُرِيْدُ حَرْثَ الدُّنْيَا نُؤْتِہٖ مِنْہَا وَمَا لَہٗ فِي الْاٰخِرَۃِ مِنْ نَّصِيْبٍ Ash-Shūrā 42:20
جو شخص آخرت کی کھیتی کا طلب گار ہو ہم اس کے لیے اس کی کھیتی میں ترقی دیں گے او رجو شخص دنیا کی کھیتی چاہتا ہو اس کو ہم اس میں سے کچھ دے دیں گے اور اس کا آخرت میں کچھ حصہ نہ ہوگا۔
The person who desires the harvest of the Hereafter, We shall grant increase in his harvest for him. And the person who desires the harvest of the world We shall grant him some out of it, and he will have no share in the Hereafter.
اَمْ لَہُمْ شُرَكٰۗؤُا شَرَعُوْا لَہُمْ مِّنَ الدِّيْنِ مَا لَمْ يَاْذَنْۢ بِہِ اللہُ ۰ۭ وَلَوْلَا كَلِمَۃُ الْفَصْلِ لَـقُضِيَ بَيْنَہُمْ ۰ۭ وَاِنَّ الظّٰلِـمِيْنَ لَہُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ Ash-Shūrā 42:21
کیا ان کے کچھ شریک ہیں جنہوں نے ان کے لیے ایسا دین مقرر کیا ہے جس کی اللہ نے اجازت نہیں دی؟ اور اگر ایک قول فیصل (یعنی قیامت کا وعدہ) نہ ہوتا تو ان کے درمیان فیصلہ کر دیا جاتا اور بے شک ظالموں کو دردناک عذاب ہوگا۔
Do they have some partners who have established for them a religion which has not been permitted by Allah? And had it not been for a Decisive Word (meaning, the Promise of Qiyamah), the Judgement would have been passed between them. And undoubtedly, the wrongdoers will suffer a painful torment.
تَرَى الظّٰلِـمِيْنَ مُشْفِقِيْنَ مِمَّا كَسَبُوْا وَہُوَوَاقِـــعٌۢ بِہِمْ ۰ۭ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فِيْ رَوْضٰتِ الْجَـنّٰتِ ۰ۚ لَہُمْ مَّا يَشَاۗءُوْنَ عِنْدَ رَبِّہِمْ ۰ۭ ذٰلِكَ ہُوَالْفَضْلُ الْكَبِيْرُ Ash-Shūrā 42:22
آپ ان لوگوں کو دیکھیں گے کہ اپنے اعمال (کے وبال) سے ڈرتے ہوں گے اور وہ ان پر پڑ کر رہے گا۔ اور جو لوگ ایمان لائے او رنیک عمل کرتے رہے وہ بہشت کے باغوں میں ہوں گے۔ وہ جو چاہیں گے ان کے لیے ان کے پروردگار کے پاس (موجود) ہوگا۔ یہی بہت بڑا انعام ہے۔
You will see the wrongdoers fearing (the burden of) their deeds and it will certainly befall them. And the people who believed and kept performing righteous deeds will be in the gardens of Paradise; for them will be (present) with their Rabb,whatever they desire. This is a very great reward.
ذٰلِكَ الَّذِيْ يُبَشِّرُ اللہُ عِبَادَہُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ۰ۭ قُلْ لَّآ اَسْـَٔــلُكُمْ عَلَيْہِ اَجْرًا اِلَّا الْمَوَدَّۃَ فِي الْقُرْبٰى ۰ۭ وَمَنْ يَّــقْتَرِفْ حَسَـنَۃً نَّزِدْ لَہٗ فِيْہَا حُسْـنًا ۰ۭ اِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ شَكُوْرٌ Ash-Shūrā 42:23
یہی ہے جس کی خوشخبری اللہ اپنے (ان) بندوں کو دے رہے ہیں جو ایمان لائے اور نیک کام کیے۔ آپ فرما دیجئے کہ میں تم سے اس پر کوئی صلہ نہیں چاہتا سوائے قرابت داری کی محبت کے۔ اور جو کوئی نیکی کرے گا ہم اس کے لیے اس کو اور بڑھا دیں گے بے شک اللہ بڑے بخشنے والے بڑے قدر دان ہیں۔
This is what Allah is giving the good news of to (those of) His slaves who believed and performed righteous deeds. Say, ‘I want no reward for this from you, except the love of kinship.’ And whoever does good, We will increase it further for him. Indeed, Allah is Very Forgiving, Greatly Appreciative.
اَمْ يَقُوْلُوْنَ افْتَرٰى عَلَي اللہِ كَذِبًا ۰ۚ فَاِنْ يَّشَاِ اللہُ يَخْتِمْ عَلٰي قَلْبِكَ ۰ۭ وَيَمْحُ اللہُ الْبَاطِلَ وَيُحِقُّ الْحَقَّ بِكَلِمٰتِہٖ ۰ۭ اِنَّہٗ عَلِيْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Ash-Shūrā 42:24
کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ انہوں (پیغمبر) نے اللہ پر جھوٹ باندھ رکھا ہے سو اگر اللہ چاہتے تو آپ کے قلب پر مہر کردیتے اور اللہ باطل کو مٹایا کرتے ہیں اور حق کو اپنے ارشادات سے ثابت فرماتے ہیں۔ بے شک وہ دلوں کی باتیں جانتے ہیں۔
Do these people say that he (the Messenger) has fabricated a lie against Allah? So, had Allah willed He could have sealed your heart, and Allah effaces falsehood and establishes the Truth with His Words. Undoubtedly, He knows the matters of the hearts.
وَہُوَالَّذِيْ يَقْبَلُ التَّوْبَۃَ عَنْ عِبَادِہٖ وَيَعْفُوْا عَنِ السَّـيِّاٰتِ وَيَعْلَمُ مَا تَفْعَلُوْنَ Ash-Shūrā 42:25
اور وہی ہیں جو اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتے ہیں اور ان کے قصور معاف فرماتے ہیں اور جو تم کرتے ہو سب جانتے ہیں۔
It is He,Who accepts the repentance of His slaves and forgives their faults and knows all that you do.
وَيَسْتَجِيْبُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَيَزِيْدُہُمْ مِّنْ فَضْلِہٖ ۰ۭ وَالْكٰفِرُوْنَ لَہُمْ عَذَابٌ شَدِيْدٌ Ash-Shūrā 42:26
اور جو ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کی (عبادت) قبول فرماتے ہیں اور اپنی مہربانی سے ان کو زیادہ (ثواب) عطا فرماتے ہیں اور کفر کرنے والوں کے لیئے سخت عذاب ہے۔
And accepts (the worship of) those who believed and kept performing righteous deeds and grants them even more (reward) with His Grace. And for the unbelievers is a severe torment.
وَلَوْ بَسَطَ اللہُ الرِّزْقَ لِعِبَادِہٖ لَبَغَوْا فِي الْاَرْضِ وَلٰكِنْ يُّنَزِّلُ بِقَدَرٍ مَّا يَشَاۗءُ ۰ۭ اِنَّہٗ بِعِبَادِہٖ خَبِيْرٌۢ بَصِيْرٌ Ash-Shūrā 42:27
اور اگر اللہ اپنے بندوں کے لیے رزق میں فراخی کردیتے تو وہ زمین میں فساد کرنے لگتے ولیکن وہ جو چاہتے ہیں اندازے کے ساتھ نازل فرماتے ہیں۔ بے شک وہ اپنے بندوں کو جانتے (اور) دیکھتے ہیں۔
And had Allah enhanced the sustenance for His slaves, they would have started rebelling in the land; but He sends,with measure, whatever He wills. Indeed He knows (and) sees His slaves.
وَہُوَالَّذِيْ يُنَزِّلُ الْغَيْثَ مِنْۢ بَعْدِ مَا قَنَطُوْا وَيَنْشُرُ رَحْمَتَہٗ ۰ۭ وَہُوَالْوَلِيُّ الْحَمِيْدُ Ash-Shūrā 42:28
اور وہی (اللہ) تو ہیں جو بندوں کے نااُمید ہو جانے کے بعد بارش برساتے ہیں اور اپنی رحمت کو پھیلادیتے ہیں اور وہ کارساز، تعریف کے سزاوار ہیں۔
And it is He (Allah) Who, after the slaves have lost hope, sends down rain and spreads His Mercy. And He is the Manager of affairs, Praiseworthy.
وَمِنْ اٰيٰتِہٖ خَلْقُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَثَّ فِيْہِمَا مِنْ دَاۗبَّۃٍ ۰ۭ وَہُوَعَلٰي جَمْعِہِمْ اِذَا يَشَاۗءُ قَدِيْرٌ Ash-Shūrā 42:29
اور اللہ کی نشانیوں میں سے ہے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمانا اور ان جانوروں کا جو اس نے ان میں پھیلا رکھے ہیں۔ اور وہ جب چاہیں ان کے جمع کرنے پر (بھی) قدرت رکھتے ہیں۔
And of Allah’s Signs is the creation of the heavens and the earth and the animals that He has spread in them. And He (also) has Power over gathering them whenever He wills.
وَمَآ اَصَابَكُمْ مِّنْ مُّصِيْبَۃٍ فَبِمَا كَسَبَتْ اَيْدِيْكُمْ وَيَعْفُوْا عَنْ كَثِيْرٍ Ash-Shūrā 42:30
اور تم کو جو مصیبت پہنچتی ہے سو وہ تمہارے ہاتھوں کیے ہوئے کاموں کی وجہ سے (پہنچتی) ہے اور وہ بہت سے گناہ تو معاف (ہی) فرما دیتے ہیں۔
And the distress that befalls you (befalls) on account of the deeds performed by your hands. And He (even) forgives many sins.
وَمَآ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِيْنَ فِي الْاَرْضِ ۰ۚۖ وَمَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللہِ مِنْ وَّلِيٍّ وَلَا نَصِيْرٍ Ash-Shūrā 42:31
اور تم زمین میں (اللہ کو) عاجز نہیں کرسکتے اور خود تمہارا اللہ کے سوا کوئی حامی اور مددگار نہیں۔
And you cannot overwhelm (Allah) in the earth, and except for Allah, there is no friend and helper even for yourself.
وَمِنْ اٰيٰتِہِ الْجَـــوَارِ فِي الْبَحْرِ كَالْاَعْلَامِ Ash-Shūrā 42:32
اور اس کی نشانیوں میں جہاز ہیں سمندر میں پہاڑوں جیسے۔
And of His Signs are the ships, like mountains in the sea.
اِنْ يَّشَاْ يُسْكِنِ الرِّيْحَ فَيَظْلَلْنَ رَوَاكِدَ عَلٰي ظَہْرِہٖ ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍ Ash-Shūrā 42:33
اگر اللہ چاہیں تو ہوا کو روک دیں پھر وہ (جہاز) اس کی سطح پر کھڑے رہ جائیں بے شک اس میں نشانیاں ہیں ہر صبر کرنے والے، شکر کرنے والے کے لیے۔
If Allah wills, He may still the wind, then those (ships) would remain standing on its surface. Without doubt, in it are signs for every observer of patience, giver of thanks.
اَوْ يُوْبِقْہُنَّ بِمَا كَسَبُوْا وَيَعْفُ عَنْ كَثِيْرٍ Ash-Shūrā 42:34
یا ان کو ان کے (بُرے) اعمال کی وجہ سے تباہ کردے اور چاہے تو بہت سے (قصور) معاف فرمادے۔
Or He may destroy them for their (evil) deeds and may overlook many (faults).
وَّيَعْلَمَ الَّذِيْنَ يُجَادِلُوْنَ فِيْٓ اٰيٰتِنَا ۰ۭ مَا لَہُمْ مِّنْ مَّحِيْصٍ Ash-Shūrā 42:35
اور جو ہماری آیات میں جھگڑا کرتے ہیں وہ جان لیں کہ ان کے لیے کہیں بچاؤ نہیں۔
And those who dispute in Our Ayaat, they should know that there is no escape for them.
فَمَآ اُوْتِيْتُمْ مِّنْ شَيْءٍ فَمَتَاعُ الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا ۰ۚ وَمَا عِنْدَ اللہِ خَيْرٌ وَّاَبْقٰى لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَلٰي رَبِّہِمْ يَتَوَكَّلُوْنَ Ash-Shūrā 42:36
سو جو کچھ تم کو دیا گیا ہے تو وہ دنیا کی زندگی کا (ناپائیدار) فائدہ ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ بہتر اور قائم رہنے والا ہے ان لوگوں کے لیے (ہے) جو ایمان لائے اور اپنے پروردگار پر بھروسہ کرتے ہیں۔
So, whatever has been given to you that is the (temporary) benefit of the worldly life, and that which is with Allah is better and lasting, (it is) for the people who believed and trust their Rabb.
وَالَّذِيْنَ يَجْتَنِبُوْنَ كَبٰۗىِٕرَ الْاِثْمِ وَالْـفَوَاحِشَ وَاِذَا مَا غَضِبُوْا ہُمْ يَغْفِرُوْنَ Ash-Shūrā 42:37
اور وہ لوگ جو بڑے گناہوں او ربے حیائی کی باتوں سے بچتے ہیں اور جب ان کو غصہ آتا ہے تو معاف کردیتے ہیں۔
And those who abstain from major sins and indecent activities, and when they get angry,they forgive.
وَالَّذِيْنَ اسْتَجَابُوْا لِرَبِّہِمْ وَاَقَامُوا الصَّلٰوۃَ ۰۠ وَاَمْرُہُمْ شُوْرٰى بَيْنَہُمْ ۰۠ وَمِمَّا رَزَقْنٰہُمْ يُنْفِقُوْنَ Ash-Shūrā 42:38
اور جو لوگ اپنے پروردگار کا فرمان قبول کرتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں اور ان کے کام آپس کے مشورے سے ہوتے ہیں اور ہم نے جو کچھ ان کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔
And those who accept the Command of their Rabb and offer Salah and their affairs are conducted by mutual consultation, and they spend out of that which We have given them.
وَالَّذِيْنَ اِذَآ اَصَابَہُمُ الْبَغْيُ ہُمْ يَنْتَصِرُوْنَ Ash-Shūrā 42:39
اور وہ لوگ کہ جب ان سے زیادتی کی جائے تو (مناسب طریقہ سے) بدلہ لیتے ہیں۔
And those who, when they are wronged, take revenge (appropriately).
وَجَزٰۗؤُا سَيِّئَۃٍ سَيِّئَۃٌ مِّثْلُہَا ۰ۚ فَمَنْ عَفَا وَاَصْلَحَ فَاَجْرُہٗ عَلَي اللہِ ۰ۭ اِنَّہٗ لَا يُحِبُّ الظّٰلِـمِيْنَ Ash-Shūrā 42:40
اور برائی کا بدلہ اسی طرح کی برائی ہے پس جو معاف کردے اور اصلاح کردے تو اس کا صلہ اللہ کے ذمہ ہے بے شک وہ زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔
And the recompense of evil is a similar evil.So the one who forgives and reforms, his reward is upon Allah. Indeed He does not like the wrongdoers.
وَلَمَنِ انْتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِہٖ فَاُولٰۗىِٕكَ مَا عَلَيْہِمْ مِّنْ سَبِيْلٍ Ash-Shūrā 42:41
اور جس پر ظلم ہوا اگر وہ بدلہ لے تو ان لوگوں پر بھی کچھ الزام نہیں۔
And if the one who has been wronged takes revenge, there is no blame on such people also.
اِنَّمَا السَّبِيْلُ عَلَي الَّذِيْنَ يَظْلِمُوْنَ النَّاسَ وَيَبْغُوْنَ فِي الْاَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ لَہُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ Ash-Shūrā 42:42
بے شک الزام تو ان لوگوں پر ہے جو لوگوں پر ظلم کرتے ہیں اور زمین (دنیا) میں ناحق سرکشی (اور فساد) برپا کرتے ہیں۔ ایسے ہی لوگوں کے لیے دردناک عذاب ہے۔
Indeed, the blame is on those who oppress (other) people and rebel (create mischief) in the land (world) without right. For such people is a painful torment.
وَلَمَنْ صَبَرَ وَغَفَرَ اِنَّ ذٰلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ Ash-Shūrā 42:43
اور جس نے صبر کیا اور معاف کردیا تو بے شک یہ بڑے ہمت کے کاموں میں سے ہے۔
And the one who observes patience and forgives, this is indeed from among the deeds of great courage.
وَمَنْ يُّضْلِلِ اللہُ فَمَا لَہٗ مِنْ وَّلِيٍّ مِّنْۢ بَعْدِہٖ ۰ۭ وَتَرَى الظّٰلِـمِيْنَ لَمَّا رَاَوُا الْعَذَابَ يَقُوْلُوْنَ ہَلْ اِلٰى مَرَدٍّ مِّنْ سَبِيْلٍ Ash-Shūrā 42:44
اور جس کو اللہ گمراہ کردیں تو اس کے لیے اس کے علاوہ کوئی (بھی) کارساز نہیں اور آپ ظالموں کو دیکھیں گے جب وہ عذاب کو دیکھیں گے تو کہتے ہوں گے کیا (دنیا میں) واپس جانے کی کوئی صورت ہے؟
And the one whom Allah send astray, for him there is (absolutely) no manager of affairs except Him. And you will observe the wrongdoers when they see the torment, (they would be) saying, ‘Is there any way of going back (to the world)?’
وَتَرٰىہُمْ يُعْرَضُوْنَ عَلَيْہَا خٰشِعِيْنَ مِنَ الذُّلِّ يَنْظُرُوْنَ مِنْ طَرْفٍ خَفِيٍّ ۰ۭ وَقَالَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنَّ الْخٰسِرِيْنَ الَّذِيْنَ خَسِرُوْٓا اَنْفُسَہُمْ وَاَہْلِيْہِمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ ۰ۭ اَلَآ اِنَّ الظّٰلِـمِيْنَ فِيْ عَذَابٍ مُّقِيْمٍ Ash-Shūrā 42:45
اور آپ ان کو دیکھیں گے کہ وہ اس (دوزخ) کے سامنے لائے جائیں گے، جُھکے ہوئے ذلت سے، سست نگاہ سے دیکھتے ہوں گے اور ایمان والے کہیں گے کہ یقیناً خسارہ پانے والے تو وہ ہیں جنہوں نے اپنے آپ اور اپنے گھر والوں کو قیامت کے دن خسارے میں ڈالا۔ یاد رکھو! بے شک ظالم (مشرک و کافر) ہمیشہ کے عذاب میں رہیں گے۔
And you will see them that they will be brought before it (Hell), bent with humiliation, looking with furtive glances. And the believers will say that the losers are indeed those who have placed themselves and their families in loss on the day of Qiyamah. Remember! Without doubt, the wrongdoers (the polytheists and the unbelievers) will remain in an everlasting torment.
وَمَا كَانَ لَہُمْ مِّنْ اَوْلِيَاۗءَ يَنْصُرُوْنَہُمْ مِّنْ دُوْنِ اللہِ ۰ۭ وَمَنْ يُّضْلِلِ اللہُ فَمَا لَہٗ مِنْ سَبِيْلٍ Ash-Shūrā 42:46
اور ان کے کوئی دوست نہ ہوں گے جو اللہ کے سوا ان کی مدد کرسکیں۔ او رجس کو اللہ گمراہ کردیں تو اس کے لیے کوئی راستہ نہیں۔
And they will have no friend, other than Allah, who can help them. And there is no way for the one whom Allah sends astray.
اِسْتَجِيْبُوْا لِرَبِّكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ يَّاْتِيَ يَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَہٗ مِنَ اللہِ ۰ۭ مَا لَكُمْ مِّنْ مَّلْجَاٍ يَّوْمَىِٕذٍ وَّمَا لَكُمْ مِّنْ نَّكِيْرٍ Ash-Shūrā 42:47
اپنے پروردگار کا حکم مان لو اس سے پہلے کہ وہ دن آپہنچے جو اللہ کے ہاں سے ٹلے گا نہیں۔ اس دن تمہارے لیے نہ کوئی جائے پناہ ہوگی اور نہ تم سے (گناہوں کا) انکار ہی بن پڑے گا۔
Obey the Command of your Rabb, before comes the Day which will not be averted by Allah. That Day, you shall neither have any place of refuge nor will you be able to disown (your sins).
فَاِنْ اَعْرَضُوْا فَمَآ اَرْسَلْنٰكَ عَلَيْہِمْ حَفِيْظًا ۰ۭ اِنْ عَلَيْكَ اِلَّا الْبَلٰــغُ ۰ۭ وَاِنَّآ اِذَآ اَذَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنَّا رَحْمَۃً فَرِحَ بِہَا ۰ۚ وَاِنْ تُصِبْہُمْ سَيِّئَۃٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَيْدِيْہِمْ فَاِنَّ الْاِنْسَانَ كَفُوْرٌ Ash-Shūrā 42:48
پھر اگر یہ لوگ منہ پھیر لیں تو ہم نے آپ کو ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجا۔ آپ کاکام تو صرف (احکام) پہنچا دینا ہے۔ اور بے شک جب ہم انسان کو اپنی رحمت (کامزہ) چکھاتے ہیں تو اس پر خوش ہوجاتا ہے اور اگر ان پر اپنے ان اعمال کے بدلے جو وہ پہلے کرچکے ہیں کوئی مصیبت آجاتی ہے تو آدمی ناشکری کرنے لگتا ہے۔
Then, if these people turn their faces, We have not sent you as a supervisor over them. Your duty is only to convey (the Commands). And without doubt, when We cause man to (savour the) taste (of) Our Mercy he becomes happy therewith and if some calamity befalls them as recompense for the deeds that they have committed earlier, then man becomes ungrateful.
لِلہِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ يَخْلُقُ مَا يَشَاۗءُ ۰ۭ يَہَبُ لِمَنْ يَّشَاۗءُ اِنَاثًا وَّيَہَبُ لِمَنْ يَّشَاۗءُ الذُّكُوْرَ Ash-Shūrā 42:49
آسمانوں اور زمین میں اللہ کی بادشاہت ہے جو چاہیں پیدا فرماتے ہیں جس کو چاہیں بیٹیاں عطا فرماتے ہیں اور جس کو چاہیں بیٹے۔
His Sovereignty prevails in the heavens and the earth.He creates what He wills. He grants daughters to whom He wills and sons to whom He wills.
اَوْ يُزَوِّجُہُمْ ذُكْرَانًا وَّاِنَاثًا ۰ۚ وَيَجْعَلُ مَنْ يَّشَاۗءُ عَــقِـيْمًا ۰ۭ اِنَّہٗ عَلِيْمٌ قَدِيْرٌ Ash-Shūrā 42:50
یا ان کو جمع فرما دیتے ہیں، بیٹے بھی اور بیٹیاں بھی او رجس کو چاہیں بانجھ کردیتے ہیں۔ بے شک وہ بڑے جاننے والے بڑی قدرت والے ہیں۔
Or He combines them, the sons as well as the daughters; and makes barren whom He wills. Indeed He is Extremely Knowledgeable, Owner of Great Power.
وَمَا كَانَ لِبَشَرٍ اَنْ يُّكَلِّمَہُ اللہُ اِلَّا وَحْيًا اَوْ مِنْ وَّرَاۗئِ حِجَابٍ اَوْ يُرْسِلَ رَسُوْلًا فَيُوْحِيَ بِـاِذْنِہٖ مَا يَشَاۗءُ ۰ۭ اِنَّہٗ عَلِيٌّ حَكِيْمٌ Ash-Shūrā 42:51
اور کسی آدمی کے لیے (موجودہ حالت میں) ممکن نہیں کہ اللہ اُس سے بات کریں مگر الہام سے یا پردے کے پیچھے سے یا کوئی پیغمبر (فرشتہ) بھیج دیں تو وہ اللہ کے حکم سے جو اللہ چاہیں پہنچا دے۔ بلاشبہ وہ بڑے عالی شان، بڑی حکمت والے ہیں۔
And it is not possible (in the present environment) for any human being that Allah should talk to him except through intuition or from behind a veil or by sending a Messenger (an angel) who may convey by Allah’s Command whatever Allah wills. Indeed He is Highly Exalted, Extremely Wise.
وَكَذٰلِكَ اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَ رُوْحًا مِّنْ اَمْرِنَا ۰ۭ مَا كُنْتَ تَدْرِيْ مَا الْكِتٰبُ وَلَا الْاِيْمَانُ وَلٰكِنْ جَعَلْنٰہُ نُوْرًا نَّہْدِيْ بِہٖ مَنْ نَّشَاۗءُ مِنْ عِبَادِنَا۰ۭ وَاِنَّكَ لَـــتَہْدِيْٓ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ Ash-Shūrā 42:52
اور اسی طرح ہم نے اپنے حکم سے آپ کی طرف روح القدس کے ذریعے (قرآن) بھیجا۔ آپ کو خبر نہ تھی کہ کتاب کیا ہے اور ایمان کیا ولیکن ہم نے اس (قرآن) کو ایک نُور بنایا اس کے ذریعے ہم اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتے ہیں ہدایت فرماتے ہیں۔ اور بے شک آپ سیدھے راستے کی طرف راہنمائی فرما رہے ہیں۔
And similarly We have sent (the Quran), by Our Command, to you through the Rooh al-Qudus. You had not known what was the Book and what was Iman, but We have made this (Quran) a Light, We guide by it whoever of Our slaves We will. And undoubtedly, you are guiding to the straight path.
صِرَاطِ اللہِ الَّذِيْ لَہٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ ۰ۭ اَلَآ اِلَى اللہِ تَصِيْرُ الْاُمُوْرُ Ash-Shūrā 42:53
اللہ کی راہ (کی طرف) جو آسمانوں اور زمین کی سب چیزوں کا مالک ہے۔ دیکھو! سب کام اللہ کی بارگاہ میں ہی پہنچیں گے۔
(Towards) the Path of Allah,Who is the Owner of everything in the heavens and the earth. Look! To Allah will all deeds reach.
Back to top