Go to Quran page

سُوْرَۃُ مُحَمَّد

Chapter 47: Muhammad (38 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
اَلَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَصَدُّوْا عَنْ سَبِيْلِ اللہِ اَضَلَّ اَعْمَالَہُمْ Muhammad 47:1
جن لوگوں نے کفر کیا اور (دوسروں کو) اللہ کی راہ سے روکا (اللہ نے) ان کے اعمال برباد کرئیے۔
The people, who disbelieved and hindered (others) from Allah’s Way, (Allah) laid waste their deeds.
وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَاٰمَنُوْا بِمَا نُزِّلَ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَّہُوَالْحَقُّ مِنْ رَّبِّہِمْ ۰ۙ كَفَّرَ عَنْہُمْ سَـيِّاٰتِہِمْ وَاَصْلَحَ بَالَہُمْ Muhammad 47:2
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کیئے اور وہ اس سب پر ایمان لائے جو محمد(ﷺ) پر نازل فرمایا گیا ہے اور وہ ان کے پروردگار کی طرف سے حق ہے (اللہ نے) ان سے ان کے گناہ دور کردئیے اور ان کی حالت سنواردی۔
And the people, who believed and performed righteous deeds and believed in all that has been revealed to Muhammad(Sall Allah-o Alaihi wa Sallam)- and that is the Truth from their Rabb, He(Allah) removed their sins from them and improved their condition.
ذٰلِكَ بِاَنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوا اتَّبَعُوا الْبَاطِلَ وَاَنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّبَعُوا الْحَقَّ مِنْ رَّبِّہِمْ ۰ۭ كَذٰلِكَ يَضْرِبُ اللہُ لِلنَّاسِ اَمْثَالَہُمْ Muhammad 47:3
یہ اس لیئےکہ جن لوگوں نے کفر کیا، انہوں نے جھوٹ کی پیروی کی اور یہ کہ ایمان لائے وہ اپنے پروردگار کی طرف سے (دین) حق کے پیچھے چلے۔ اس طرح اللہ لوگوں کے لیئے ان کے حالات بیان فرماتے ہیں۔
This is because the people who disbelieved followed falsehood, and those who believed followed the Truth (Deen) from their Rabb. In this manner Allah explains their respective situations to people.
فَاِذَا لَقِيْتُمُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فَضَرْبَ الرِّقَابِ ۰ۭ حَتّٰٓي اِذَآ اَثْخَنْتُمُوْہُمْ فَشُدُّوا الْوَثَاقَ ۰ۤۙ فَاِمَّا مَنًّۢا بَعْدُ وَاِمَّا فِدَاۗءً حَتّٰى تَضَعَ الْحَرْبُ اَوْزَارَہَا ۰ۣۚۛذٰؔلِكَ ۰ۭۛ وَلَوْ يَشَاۗءُ اللہُ لَانْتَصَرَ مِنْہُمْ وَلٰكِنْ لِّيَبْلُوَا۟ بَعْضَكُمْ بِبَعْـضٍ ۰ۭ وَالَّذِيْنَ قُتِلُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللہِ فَلَنْ يُّضِلَّ اَعْمَالَہُمْ Muhammad 47:4
پس جب تمہارا کافروں سے مقابلہ ہوتو (ان کی) گردنیں مارو یہاں تک کہ جب ان کو خوب قتل کر چکو تو (جو گرفتارہوں انہیں) مضبوطی سے قید کر لو۔ پھر اس کے بعد یا تو احسان کرکے (چھوڑ دو) اور یا معاوضہ لے کر، یہاں تک کہ لڑائی (فریق مقابل) اپنے ہتھیار پھینک دے۔ یہ (حکم) ہے اور اگر اللہ چاہتے تو (اور طرح) ان سے انتقام لے لیتے ولیکن تاکہ تم میں سے ایک کو دوسرے کے ذریعہ سے (مقابلہ کروا کے) آزمائے۔ اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل ہوجاتے ہیں تو وہ ان کے اعمال کو ہرگز ضائع نہ فرمائیں گے۔
Thus, when you face the disbelievers, smite (their) necks until you have slaughtered them much, then securely imprison (the ones who have been captured).Thereafter, (free them) either as a favour or after taking ransom until the war (the adversary) lays down its arms. That (is the Command)!And had Allah willed, He could have requited them (in some other way), but that He may test one of you by means of the other (through fighting). And the people who are killed in Allah’s Way, He will never let their deeds be lost.
سَيَہْدِيْہِمْ وَيُصْلِحُ بَالَہُمْ Muhammad 47:5
ان کو سیدھے رستے پر چلائیں گے اور ان کی حالت درست رکھیں گے۔
He will guide them to the straight path and will improve their condition.
وَيُدْخِلُہُمُ الْجَــنَّۃَ عَرَّفَہَا لَہُمْ Muhammad 47:6
اور ان کو بہشت میں داخل فرمائیں گے جس سے ان کو شناسا کر رکھا ہے۔
And will enter them into Paradise, with which He has kept them acquainted.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ تَنْصُرُوا اللہَ يَنْصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ Muhammad 47:7
اے ایمان والو! اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو وہ بھی تمہاری مدد کریں گے او رتم کو ثابت قدم رکھیں گے۔
O believers! If you help Allah, He will also help you and will keep you steadfast.
وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا فَتَعْسًا لَّہُمْ وَاَضَلَّ اَعْمَالَہُمْ Muhammad 47:8
اور جو لوگ کافر ہیں تو ان کے لیئے ہلاکت ہے اور ان کے اعمال کو برباد کردیں گے۔
And the people, who are unbelievers, for them is destruction and He will lay waste their deeds.
ذٰلِكَ بِاَنَّہُمْ كَرِہُوْا مَآ اَنْزَلَ اللہُ فَاَحْبَطَ اَعْمَالَہُمْ Muhammad 47:9
یہ اس لیئے کہ انہوں نے اللہ کے اتارے ہوئے (احکام) کو ناپسند کیا سو اُس نے ان کے اعمال کو برباد کردیا۔
This is because they disliked that (the Commands) which Allah revealed, so He destroyed their deeds.
اَفَلَمْ يَسِيْرُوْا فِي الْاَرْضِ فَيَنْظُرُوْا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَۃُ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ ۰ۭ دَمَّرَ اللہُ عَلَيْہِمْ ۰ۡوَلِلْكٰفِرِيْنَ اَمْثَالُہَا Muhammad 47:10
تو کیا انہوں نے دنیا میں چل پھر کر نہیں دیکھا کہ جو لوگ ان سے پہلے ہوگزرے ہیں ان کا انجام کیسا ہوا؟ اللہ نے ان پر تباہی ڈال دی۔ اور کافروں کے لیئے ایسا ہی ہوگا۔
Did they not go about in the land and see what has been the end result of those who have passed before them? Allah cast destruction over them, and likewise it will be for the unbelievers.
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللہَ مَوْلَى الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَاَنَّ الْكٰفِرِيْنَ لَا مَوْلٰى لَہُمْ Muhammad 47:11
یہ اس لیئےکہ ایمان والوں کا کارساز اللہ ہے او ریہ کہ کافروں کا کوئی کارساز نہیں۔
This is because Allah is the Manager of affairs of the believers, and there is no manager of affairs for the unbelievers.
اِنَّ اللہَ يُدْخِلُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ ۰ۭ وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا يَتَمَتَّعُوْنَ وَيَاْكُلُوْنَ كَـمَا تَاْكُلُ الْاَنْعَامُ وَالنَّارُ مَثْوًى لَّہُمْ Muhammad 47:12
بے شک اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک کام کیئے، ایسے باغوں میں داخل فرمائیں گے جن کے تابع نہریں بہتی ہوں گی۔ اور جو لوگ کافر ہیں وہ (دنیا کے) فائدے اٹھاتے ہیں اور وہ اس طرح کھاتے ہیں جیسے حیوان کھاتے ہیں اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے۔
Indeed, Allah will enter those who believed and performed righteous deeds into such Gardens under whose command streams will be flowing. And the people who are unbelievers, they enjoy (worldly) benefits and eat as cattle eat, and their abode is Hell.
وَكَاَيِّنْ مِّنْ قَرْيَۃٍ ہِىَ اَشَدُّ قُوَّۃً مِّنْ قَرْيَتِكَ الَّتِيْٓ اَخْرَجَتْكَ ۰ۚ اَہْلَكْنٰہُمْ فَلَا نَاصِرَ لَہُمْ Muhammad 47:13
اور بہت سی بستیاں آپ کی اس بستی سے جس کے رہنے والوں نے آپ کو بے گھر کردیا ہے، طاقت میں بڑھی ہوئی تھیں۔ ہم نے ان کو ہلاک کر دیا تو کوئی ان کا مددگار نہ تھا۔
And many townships greater in might than your township, whose inhabitants have driven you out, We destroyed them, so they had no one to help them.
اَفَمَنْ كَانَ عَلٰي بَيِّنَۃٍ مِّنْ رَّبِّہٖ كَمَنْ زُيِّنَ لَہٗ سُوْۗءُ عَمَلِہٖ وَاتَّبَعُوْٓا اَہْوَاۗءَہُمْ Muhammad 47:14
بھلا جو شخص اپنے پروردگار کے سیدھے راستے پر ہو وہ ان لوگوں کی طرح ہوسکتا ہے جن کی برائیاں اُن کو بھی معلوم ہوتی ہوں اور جو اپنے نفس کی خواہشوں پہ چلتے ہوں۔
Well then, can the person who is on the straight Path of his Rabb, be like the people whose evils appear good to them and who follow the desires of their souls?
مَثَلُ الْجَنَّۃِ الَّتِيْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ ۰ۭ فِيْہَآ اَنْہٰرٌ مِّنْ مَّاۗءٍ غَيْرِ اٰسِنٍ ۰ۚ وَاَنْہٰرٌ مِّنْ لَّبَنٍ لَّمْ يَتَغَيَّرْ طَعْمُہٗ ۰ۚ وَاَنْہٰرٌ مِّنْ خَمْرٍ لَّذَّۃٍ لِّلشّٰرِبِيْنَ ۰ۥۚ وَاَنْہٰرٌ مِّنْ عَسَلٍ مُّصَفًّى ۰ۭ وَلَہُمْ فِيْہَا مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ وَمَغْفِرَۃٌ مِّنْ رَّبِّہِمْ ۰ۭ كَمَنْ ہُوَخَالِدٌ فِي النَّارِ وَسُقُوْا مَاۗءً حَمِـيْمًا فَقَطَّعَ اَمْعَاۗءَہُمْ Muhammad 47:15
جس جنت کا پرہیز گاروں سے وعدہ کیا جاتا ہے، اس کی کیفیت یہ ہے کہ اس میں بہت سی نہریں تو ایسے پانی کی ہوں گی جو خراب نہیں ہوگا او ربہت سی نہریں ایسے دودھ کی ہوں گی جس کا ذائقہ تبدیل نہ ہوگا اور بہت سی نہریں ایسی شراب کی ہوں گی جو پینے والوں کے لیئے بہت لذیز ہوگی اور بہت سی نہریں بالکل صاف شہد کی ہوں گی اور ان کے لیئے وہاں ہر قسم کے پھل ہوں گے اور ان کے پروردگار کی طرف سے بخشش ہوگی۔ کیا یہ ان جیسے ہو سکتے ہیں جو ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے اور کھولتا ہوا پانی ان کو پلایا جائے گا تو وہ ان کی انتڑیوں کے ٹکڑے کر دے گا۔
The description of the Paradise that is promised to the Allah-conscious is that, therein will be many streams of water that will not go bad and many streams of milk whose taste will not change and many streams of wine that will be extremely delicious for the drinkers and many streams of absolutely clear honey.And there for them will be fruits of every kind, and forgiveness from their Rabb. Can they be like those who will abide in Hell forever and they will be given boiling water to drink, so it will cut their entrails to pieces?
وَمِنْہُمْ مَّنْ يَّسْتَمِــــعُ اِلَيْكَ ۰ۚ حَتّٰٓي اِذَا خَرَجُوْا مِنْ عِنْدِكَ قَالُوْا لِلَّذِيْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ مَاذَا قَالَ اٰنِفًا ۰ۣ اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ طَبَعَ اللہُ عَلٰي قُلُوْبِہِمْ وَاتَّبَعُوْٓا اَہْوَاۗءَہُمْ Muhammad 47:16
اور ان میں بعض لوگ ایسے ہیں کہ آپ کی طرف کان لگاتے ہیں یہاں تک کہ جب آپ کے پاس سے باہر جاتے ہیں تو اہل علم سے کہتے ہیں کہ آپ نے ابھی کیا فرمایا تھا؟ یہ وہ لوگ ہیں کہ اللہ نے ان کے دلوں پر مہر کر دی ہے اور یہ اپنے نفس کی خواہشوں پہ چلتے ہیں۔
And some people among them are such that give ear to you, until when they go out from your presence, they ask the knowledgeable, ‘What has he just said?’ These are the people, whose hearts Allah has sealed, and they follow the desires of their souls.
وَالَّذِيْنَ اہْتَدَوْا زَادَہُمْ ہُدًى وَّاٰتٰىہُمْ تَقْوٰىہُمْ Muhammad 47:17
اور جو لوگ راہ پر ہیں (اللہ) ان کو زیادہ ہدایت دیتے ہیں اور ان کو پرہیزگاری عطا فرماتے ہیں۔
And (Allah) gives greater guidance to the people who are on the Path, and grants them Allah-consciousness.
فَہَلْ يَنْظُرُوْنَ اِلَّا السَّاعَۃَ اَنْ تَاْتِيَہُمْ بَغْتَۃً ۰ۚ فَقَدْ جَاۗءَ اَشْرَاطُہَا ۰ۚ فَاَنّٰى لَہُمْ اِذَا جَاۗءَتْہُمْ ذِكْرٰىہُمْ Muhammad 47:18
تو کیا یہ قیامت کو دیکھ رہے ہیں کہ ان پر اچانک آجائے۔ سوا اس کی نشانیاں تو آچکی ہیں تو جب یہ (قیامت) ان کے سامنے آکھڑی ہوئی تو اس وقت ان کو نصیحت کہاں سے ہوگی۔
Are they looking for Qiyamah to come upon them suddenly? Its signs have already arrived, so once it (suddenly) comes upon them, how will advice avail them then?
فَاعْلَمْ اَنَّہٗ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْۢبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ ۰ۭ وَاللہُ يَعْلَمُ مُتَقَلَّبَكُمْ وَمَثْوٰىكُمْ Muhammad 47:19
پس جان لو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اور اپنے گناہوں کی معافی مانگو اور مومن مردوں او رمومن عورتوں کے لیئے بھی۔ اور اللہ تمہارے چلنے پھرنے اور رہنے سہنے سے باخبر ہیں۔
So, know that there is no Ilaha other than Allah, and ask forgiveness for your sins and also for the believing men and believing women. And Allah is Aware of your moving about and residing.
وَيَقُوْلُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَوْلَا نُزِّلَتْ سُوْرَۃٌ ۰ۚ فَاِذَآ اُنْزِلَتْ سُوْرَۃٌ مُّحْكَمَۃٌ وَّذُكِرَ فِيْہَا الْقِتَالُ ۰ۙ رَاَيْتَ الَّذِيْنَ فِيْ قُلُوْبِہِمْ مَّرَضٌ يَّنْظُرُوْنَ اِلَيْكَ نَظَرَ الْمَغْشِيِّ عَلَيْہِ مِنَ الْمَوْتِ ۰ۭ فَاَوْلٰى لَہُمْ Muhammad 47:20
اور ایمان والے لوگ کہتے ہیں کہ (جہاد کی) کوئی سورت کیوں نازل نہیں ہوتی؟ سو جب کوئی صاف معنوں کی سورت نازل ہوتی ہے اور اس میں جہاد کا ذکر ہوتا ہے، تو جن لوگوں کے دلوں میں بیماری (نفاق) ہے آپ ان کو دیکھتے ہیں وہ آپ کی طرف ایسے دیکھتے ہیں جیسے کسی پر موت کی بے ہوشی طاری ہو۔ پس ان کے لیئے خرابی ہے۔
And the believers say, ‘Why is some Surah (for Jihad) not revealed?’ So, when a Surah of clear meaning is revealed and Jihad is mentioned in it, you observe the people in whose hearts is a disease (hypocrisy), looking towards you like someone overtaken by the stupor of death. Thus, woe to them!
طَاعَۃٌ وَّقَوْلٌ مَّعْرُوْفٌ ۰ۣ فَاِذَا عَزَمَ الْاَمْرُ ۰ۣ فَلَوْ صَدَقُوا اللہَ لَكَانَ خَيْرًا لَّہُمْ Muhammad 47:21
فرمانبرداری اور اچھی بات کہنا (خوب ہے)۔ پھر جب (جہاد کا) فیصلہ پکا ہوگیا تو اگر یہ لوگ اللہ سے سچے رہتے تو ان کے لیئے بہتر ہوتا۔
Obedience and good speech (is excellent). Then, had these people remained true to Allah when the decision for Jihad had been firmly made, it would have been better for them.
فَہَلْ عَسَيْتُمْ اِنْ تَوَلَّيْتُمْ اَنْ تُفْسِدُوْا فِي الْاَرْضِ وَتُـقَطِّعُوْٓا اَرْحَامَكُمْ Muhammad 47:22
(اے منافقو!) تم سے عجب نہیں کہ اگر تم کو اقتدار مل جائے تو ملک میں خرابی کرنے لگو اور اپنے رشتوں کو توڑ ڈالو۔
(O hypocrites) it is not unlikely that if you get the authority, you start creating disorder in the land and severe your relationships.
اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ لَعَنَہُمُ اللہُ فَاَصَمَّہُمْ وَاَعْمٰٓى اَبْصَارَہُمْ Muhammad 47:23
یہ وہ لوگ ہیں جن کو اللہ نے اپنی رحمت سے دور کر دیا پھر ان کو بہرہ کر دیا اور ان کی آنکھوں کو اندھا کردیا۔
They are the people, whom Allah distanced from His Mercy, then made them deaf and blinded their eyes.
اَفَلَا يَتَدَبَّرُوْنَ الْقُرْاٰنَ اَمْ عَلٰي قُلُوْبٍ اَقْفَالُہَا Muhammad 47:24
تو کیا یہ قرآن میں غور نہیں کرتے یا (ان کے) دلوں پر ان کے قفل لگ رہے ہیں۔
So do they not ponder over the Quran, or are there locks set on (their) hearts?
اِنَّ الَّذِيْنَ ارْتَدُّوْا عَلٰٓي اَدْبَارِہِمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَہُمُ الْہُدَى ۰ۙ الشَّيْطٰنُ سَوَّلَ لَہُمْ ۰ۭ وَاَمْلٰى لَہُمْ Muhammad 47:25
بے شک جو لوگ راہِ ہدایت ظاہر ہونے کے بعد پیٹھ پھیر کر ہٹ گئے شیطان نے انہیں یہ کام خوبصورت کرکے دکھایا اور انہیں لمبی عمر کا وعدہ دیا۔
Indeed the people who retreated, turning their backs (on Islam), after the way of guidance had become manifest, Shaitan made this act fair seeming to them and gave them the promise of a long life.
ذٰلِكَ بِاَنَّہُمْ قَالُوْا لِلَّذِيْنَ كَرِہُوْا مَا نَزَّلَ اللہُ سَنُطِيْعُكُمْ فِيْ بَعْضِ الْاَمْرِ ۰ۚۖ وَاللہُ يَعْلَمُ اِسْرَارَہُمْ Muhammad 47:26
یہ اس لیئے ہوا کہ انہوں نے ایسے لوگوں سے جو اللہ کے اتارے ہوئے احکام کو ناپسند کرتے ہیں کہا کہ بعض باتوں میں ہم تمہاری اطاعت کریں گے۔ اور اللہ ان کی پوشیدہ باتوں سے واقف ہیں۔
This happened because they said to such people who dislike the Commands revealed by Allah, ‘We will obey you in some matters.’ And Allah is Aware of their secret talks.
فَكَيْفَ اِذَا تَوَفَّتْہُمُ الْمَلٰۗىِٕكَۃُ يَضْرِبُوْنَ وُجُوْہَہُمْ وَاَدْبَارَہُمْ Muhammad 47:27
سوا ان کا کیا حال ہوگا جب فرشتے ان کی جان قبض کرتے ہوں گے، ان کے مونہوں پر اور ان کی پشتوں پر مارتے جاتے ہوں گے۔
So, what would be their plight when the angels take their souls, striking their faces and their backs?
ذٰلِكَ بِاَنَّہُمُ اتَّبَعُوْا مَآ اَسْخَـــطَ اللہَ وَكَرِہُوْا رِضْوَانَہٗ فَاَحْبَــطَ اَعْمَالَہُمْ Muhammad 47:28
یہ اس لیئےکہ جو طریقہ اللہ کی ناراضگی کا سبب تھا یہ اُسی پر چلے اور اس کی خوشنودی کو اچھا نہ سمجھے، تو اُس نے ان کے اعمال کو برباد کردیا۔
This is because, they followed the way leading to Allah’s Displeasure and disliked His Pleasure, so He laid waste their deeds.
اَمْ حَسِبَ الَّذِيْنَ فِيْ قُلُوْبِہِمْ مَّرَضٌ اَنْ لَّنْ يُّخْرِجَ اللہُ اَضْغَانَہُمْ Muhammad 47:29
کیا جن کے دلوں میں بیماری ہے وہ یہ سوچتے ہیں کہ اللہ ان کی دلی عداوتوں کو ظاہر نہیں کریں گے۔
Do those, in whose heart is a disease, think that Allah will not reveal the rancour of their hearts?
وَلَوْ نَشَاۗءُ لَاَرَيْنٰكَہُمْ فَلَعَرَفْتَہُمْ بِسِيْمٰہُمْ ۰ۭ وَلَتَعْرِفَنَّہُمْ فِيْ لَحْنِ الْـقَوْلِ ۰ۭ وَاللہُ يَعْلَمُ اَعْمَالَكُمْ Muhammad 47:30
اور اگر ہم چاہتے تو وہ لوگ آپ کو دکھا بھی دیتے تو آپ اُن کو اُن کے چہروں ہی سے پہچان لیتے۔ اور آپ انہیں ان کے اندازِ گفتگو سےپہچان لیں گے۔ اور اللہ تم سب کے اعمال سے واقف ہیں۔
Had We willed, We could have also shown them to you so you would have recognised them by their faces alone; and you will recognise them from the manner of their speech.And Allah is Aware of the deeds of all of you.
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ حَتّٰى نَعْلَمَ الْمُجٰہِدِيْنَ مِنْكُمْ وَالصّٰبِرِيْنَ ۰ۙ وَنَبْلُوَا۟ اَخْبَارَكُمْ Muhammad 47:31
اور ہم تم سب لوگوں کو ضرور آزمائیں گے تاکہ جو تم میں جہاد کرنے والے اور ثابت قدم رہنے والے ہیں، ان کو معلوم کریں اور تمہارے حالات کو پرکھیں۔
And We will surely try all of you, so that We get to know those of you who do Jihad and remain steadfast, and may judge your affairs.
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَصَدُّوْا عَنْ سَبِيْلِ اللہِ وَشَاۗقُّوا الرَّسُوْلَ مِنْۢ بَعْدِ مَا تَـبَيَّنَ لَہُمُ الْہُدٰى ۰ۙ لَنْ يَّضُرُّوا اللہَ شَـيْــــًٔا ۰ۭ وَسَيُحْبِطُ اَعْمَالَہُمْ Muhammad 47:32
بے شک جو لوگ کافر ہوئے اور انہوں نے اللہ کی راہ سے روکا اور پیغمبر کی مخالفت کی بعد اس کے کہ ان پر راستہ واضح ہوچکا تھا۔ یہ لوگ اللہ کا ہرگز کوئی نقصان نہ کرسکیں گے اور وہ (اللہ) ان کی کوششوں کو مٹادیں گے۔
Without doubt, the people who disbelieved and hindered from the Allah’s Way and opposed the Messenger after the path had become manifest to them, they will cause no harm to Allah, and He will lay waste their efforts.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَطِيْعُوا اللہَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ وَلَا تُبْطِلُوْٓا اَعْمَالَكُمْ Muhammad 47:33
اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور پیغمبر کی اطاعت کرو اور اپنے اعمال کو ضائع مت ہونے دو۔
O believers! Obey Allah and obey the Messenger and do not nullify your deeds.
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَصَدُّوْا عَنْ سَبِيْلِ اللہِ ثُمَّ مَاتُوْا وَہُمْ كُفَّارٌ فَلَنْ يَّغْفِرَ اللہُ لَہُمْ Muhammad 47:34
بے شک جو لوگ کافر ہوئے اور اللہ کی راہ سے روکتے رہے پھر وہ کافر ہی مر گئے تو اللہ ان کو کبھی نہ بخشیں گے۔
Without doubt, the people who disbelieved and kept hindering from Allah’s Way, and died as unbelievers, Allah will never forgive them.
فَلَا تَہِنُوْا وَتَدْعُوْٓا اِلَى السَّلْمِ ۰ۤۖ وَاَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ ۰ۤۖ وَاللہُ مَعَكُمْ وَلَنْ يَّتِرَكُمْ اَعْمَالَكُمْ Muhammad 47:35
سو تم ہمت مت ہارو اور صلح کی طرف مت بلاؤ او رتم ہی غالب رہو گے اور اللہ تمہارے ساتھ ہیں اور وہ تمہارے اعمال میں ہرگز کمی نہ کریں گے۔
So, do not lose courage and do not ask for peace and it is you who will dominate.And Allah is with you, and He will never curtail your deeds.
اِنَّمَا الْحَيٰوۃُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَّلَہْوٌ ۰ۭ وَاِنْ تُؤْمِنُوْا وَتَتَّقُوْا يُؤْتِكُمْ اُجُوْرَكُمْ وَلَا يَسْـَٔــلْكُمْ اَمْوَالَكُمْ Muhammad 47:36
یہ دنیا کی زندگی محض اک کھیل اور تماشا ہے۔ اور اگر تم ایمان لاؤ گے اور پرہیز گاری کرو گے تو وہ تم کو تمہارا اجر دے گا او رتم سے تمہارے مال طلب نہیں کرے گا (یعنی اجر دولت کی بناء پر نہیں ملے گا)۔
This worldly life is a mere sport and show. If you believe and adopt Allah-consciousness, He will grant you your reward and will not demand your wealth from you (meaning, the reward will not be granted on the basis of wealth).
اِنْ يَّسْـَٔــلْكُمُوْہَا فَيُحْفِكُمْ تَبْخَلُوْا وَيُخْرِجْ اَضْغَانَكُمْ Muhammad 47:37
اگر وہ (اللہ) تم سے یہ (یعنی تمہارے مال) طلب کرے پھر اس میں شدت کردے تو تم بخل کرنے لگو اور وہ تمہاری ناگواری ظاہر کردے۔
If He demands it (meaning, your wealth) from you, then insists, you will behave niggardly and He would expose your unwillingness.
ہٰٓاَنْتُمْ ہٰٓؤُلَاۗءِ تُدْعَوْنَ لِتُنْفِقُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللہِ ۰ۚ فَمِنْكُمْ مَّنْ يَّبْخَلُ ۰ۚ وَمَنْ يَّبْخَلْ فَاِنَّمَا يَبْخَلُ عَنْ نَّفْسِہٖ ۰ۭ وَاللہُ الْغَنِيُّ وَاَنْتُمُ الْفُقَرَاۗءُ ۰ۚ وَاِنْ تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ۰ۙ ثُمَّ لَا يَكُوْنُوْٓا اَمْثَالَكُمْ Muhammad 47:38
ہاں تم ایسے ہی لوگ ہو کہ تمہیں اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے لیئےبلایا جاتا ہے تو بعض تم میں سے بخل کرتے ہیں۔ اور جو بخل کرتا ہے سو بے شک وہ خود سے بخل کرتا ہے۔ اور اللہ بے نیاز ہیں اور تم سب محتاج ہو اور اگر تم روگردانی کرو گے تو وہ (اللہ) تمہاری جگہ دوسری قوم پیدا فرما دیں گے پھر وہ تم جیسے نہ ہوں گے۔
Yes, you are such people that you are called to spend in the Way of Allah, then some of you behave niggardly. And whoever behaves niggardly, without doubt, he behaves niggardly against his own soul. And Allah is Need-Free and you all are needy. And if you turn away, He will raise another people in your place, then they would not be like you.
Back to top