Go to Quran page

سُوْرَۃُ الْفَتْح

Chapter 48: Al-Fath (29 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
اِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِيْنًا Al-Fath 48:1
بے شک ہم نے آپ کو کھلم کھلا فتح دی۔
Indeed Wehave granted you an open, manifest victory.
لِّيَغْفِرَ لَكَ اللہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْۢبِكَ وَمَا تَاَخَّرَ وَيُتِمَّ نِعْمَتَہٗ عَلَيْكَ وَيَہْدِيَكَ صِرَاطًا مُّسْتَـقِيْمًا Al-Fath 48:2
تاکہ اللہ آپ کی سب اگلی پچھلی خطائیں معاف فرما دیں اور آپ پر اپنے احسانات کی تکمیل کردیں اور آپ کو سیدھے راستے پر چلائیں۔
So that Allah forgives all your past and future mistakes and completes His Favours upon you and guides you onto the straight path.
وَّيَنْصُرَكَ اللہُ نَــصْرًا عَزِيْزًا Al-Fath 48:3
اور اللہ آپ کی زبردست مدد فرمائیں۔
And (so that)Allah helps you with strong help.
ہُوَالَّذِيْٓ اَنْزَلَ السَّكِيْنَۃَ فِيْ قُلُوْبِ الْمُؤْمِنِيْنَ لِيَزْدَادُوْٓا اِيْمَانًا مَّعَ اِيْمَانِہِمْ ۰ۭ وَلِلہِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ وَكَانَ اللہُ عَلِــيْمًا حَكِـيْمًا Al-Fath 48:4
وہی تو ہے جس نے ایمان والوں کے دلوں پر تسلی نازل فرمائی تاکہ ان کے ایمان کے ساتھ اور ایمان بڑھے۔ اور آسمانوں اور زمین کا سب لشکر اللہ ہی کا ہے اور اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں۔
He it is, Who sent down tranquillity into the hearts of the believers so that more faith is added to their faith.And to Allah belong the entire hosts of the heavens and the earth, and Allah is Knowing, Wise.
لِّيُدْخِلَ الْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْہَا وَيُكَفِّرَ عَنْہُمْ سَيِّاٰتِہِمْ ۰ۭ وَكَانَ ذٰلِكَ عِنْدَ اللہِ فَوْزًا عَظِيْمًا Al-Fath 48:5
تا کہ اللہ ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو ایسی بہشتوں میں داخل فرمائیں جن کے تابع نہریں جاری ہیں۔ جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اور اُن سے اُن کے گناہوں کو دور کردیں اور یہ اللہ کے نزدیک بڑی کامیابی ہے۔
So that Allah may admit the believing men and believing women in such Paradises, under whose direction streams flow,wherein they shall abide forever, and may remove their sins from them. And this is,with Allah,a great success.
وَّيُعَذِّبَ الْمُنٰفِقِيْنَ وَالْمُنٰفِقٰتِ وَالْمُشْرِكِيْنَ وَالْمُشْرِكٰتِ الظَّاۗنِّيْنَ بِاللہِ ظَنَّ السَّوْءِ ۰ۭ عَلَيْہِمْ دَاۗىِٕرَۃُ السَّوْءِ ۰ۚ وَغَضِبَ اللہُ عَلَيْہِمْ وَلَعَنَہُمْ وَاَعَدَّ لَہُمْ جَہَنَّمَ ۰ۭ وَسَاۗءَتْ مَصِيْرًا Al-Fath 48:6
اور منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دیں جو اللہ کے ساتھ بُرے بُرے گمان رکھتے ہیں۔ ان پر بُرا وقت پڑنے والا ہے۔ اور اللہ ان پر غضب ناک ہوئے اور ان کو اپنی رحمت سے دور کردیا۔ اور ان کے لیئے جہنم تیار کر رکھی ہے اور وہ بہت بُرا ٹھکانہ ہے۔
And may torment the hypocrite men and hypocrite women and polytheist men and polytheist women who harbour evil thoughts about Allah. Evil time is about to befall them. And Allah became angry with them and distanced them from His Mercy and has prepared Hell for them and that is a very bad abode.
وَلِلہِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ وَكَانَ اللہُ عَزِيْزًا حَكِــيْمًا Al-Fath 48:7
اور آسمانوں اور زمین کے لشکر اللہ ہی کے ہیں۔ اور اللہ غالب، حکمت والے ہیں۔
And to Allah belong the hosts of the heavens and the earth, and Allah is Dominant, Wise.
اِنَّآ اَرْسَلْنٰكَ شَاہِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِيْرًا Al-Fath 48:8
بے شک ہم نے آپ کو گواہی دینے والے اور خوش خبری دینے والے اور (انجامِ بد سے) ڈرانے والے بنا کر بھیجا ہے۔
Without doubt,We have sent you as a witness and a giver of good news and a warner (of a bad end).
لِّتُؤْمِنُوْا بِاللہِ وَرَسُوْلِہٖ وَتُعَزِّرُوْہُ وَتُوَقِّرُوْہُ ۰ۭ وَتُسَـبِّحُوْہُ بُكْرَۃً وَّاَصِيْلًا Al-Fath 48:9
تاکہ تم لوگ اللہ پر اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ اور ان (پیغمبر) کی مدد کرو اور ان کی تعظیم کرو اور صبح وشام اس (اللہ) کی تسبیح میں لگے رہو۔
So that you people may believe in Allah and His Messenger, and help him (the Messenger) and honour him, and keep celebrating His (Allah’s) Glory morning and evening.
اِنَّ الَّذِيْنَ يُبَايِعُوْنَكَ اِنَّمَا يُبَايِعُوْنَ اللہَ ۰ۭ يَدُ اللہِ فَوْقَ اَيْدِيْہِمْ ۰ۚ فَمَنْ نَّكَثَ فَاِنَّمَا يَنْكُثُ عَلٰي نَفْسِہٖ ۰ۚ وَمَنْ اَوْفٰى بِمَا عٰہَدَ عَلَيْہُ اللہَ فَسَيُؤْتِيْہِ اَجْرًا عَظِيْمًا Al-Fath 48:10
بے شک جو لوگ آپ سے بیعت کرتے ہیں وہ (واقعی میں) اللہ سے بیعت کرتے ہیں اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہے تو (بیعت کے بعد) جو عہد کو توڑے، تو توڑنے والے کا وبال خود اُسی پر ہے۔ اور جو شخص اس بات کو پورا کرے گا جس کا (بیعت میں) اللہ سے عہد کیا ہے تو وہ اسے عنقریب اجر عظیم عطا فرمائیں گے۔
Indeed the people who give Bai‘at to you they (actually) give Bai‘at to Allah.Allah’s Hand is over their hands. So, whoever breaks the pledge (after giving Bai‘at), the burden of breaking it is upon himself, and whoever fulfils that which he has pledged with Allah (in Bai‘at), then He will soon grant him an immense reward.
سَيَقُوْلُ لَكَ الْمُخَلَّفُوْنَ مِنَ الْاَعْرَابِ شَغَلَتْنَآ اَمْوَالُنَا وَاَہْلُوْنَا فَاسْتَغْفِرْ لَنَا ۰ۚ يَقُوْلُوْنَ بِاَلْسِنَتِہِمْ مَّا لَيْسَ فِيْ قُلُوْبِہِمْ ۰ۭ قُلْ فَمَنْ يَّمْلِكُ لَكُمْ مِّنَ اللہِ شَـيْـــــًٔا اِنْ اَرَادَ بِكُمْ ضَرًّا اَوْ اَرَادَ بِكُمْ نَفْعًا ۰ۭ بَلْ كَانَ اللہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرًا Al-Fath 48:11
جو دیہاتی پیچھے رہ گئے ہیں وہ عنقریب آپ سے کہیں گے کہ ہمیں ہمارے مال اور ہماری اولاد نے مصروف رکھا سو ہمارے لیئے معافی طلب فرمائیے۔ یہ لوگ زبان سے جو کہتے ہیں وہ ان کے دل میں نہیں۔ فرما دیجئیے سو وہ کون ہے جو اللہ کے سامنے تمہارے لیئے کسی چیز کا (بھی) اختیار رکھتا ہو اگر وہ (اللہ) تم کو کوئی نقصان پہنچانا چاہیں یا تمہیں کوئی نفع پہنچانا چاہیں، بلکہ اللہ تمہارے سب اعمال سے باخبر ہیں۔
The villagers, who have remained behind will soon say to you, ‘Our possessions and our children had kept us occupied, so seek forgiveness for us.’ What these people say with their tongues is not in their hearts. Say, ‘Who is there, who has any authority (whatsoever) for you before Allah, if He (Allah) wills to cause you some loss or wills to grant you some benefit? Rather, Allah is Aware of all your deeds.’
بَلْ ظَنَنْتُمْ اَنْ لَّنْ يَّنْقَلِبَ الرَّسُوْلُ وَالْمُؤْمِنُوْنَ اِلٰٓى اَہْلِيْہِمْ اَبَدًا وَّزُيِّنَ ذٰلِكَ فِيْ قُلُوْبِكُمْ وَظَنَنْتُمْ ظَنَّ السَّوْءِ ۰ۚۖ وَكُنْتُمْ قَوْمًۢا بُوْرًا Al-Fath 48:12
بلکہ تم نے تو یہ خیال کیا کہ پیغمبر اور ایمان والے اپنے گھروں کو کبھی لوٹ کر نہ آئیں گے۔ اور یہ بات تمہارے دلوں کو بھلی لگی تھی اور (اسی لیئے) تم نے بُرے بُرے گمان کیئے اور تم برباد ہونے والے لوگ ہوگئے۔
Rather, you had assumed that the Messenger and the believers would never return to their homes, and this thought had seemed pleasing to your hearts, and (because of this) you had harboured evil thoughts and you became a people doomed.
وَمَنْ لَّمْ يُؤْمِنْۢ بِاللہِ وَرَسُوْلِہٖ فَاِنَّآ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِيْنَ سَعِيْرًا Al-Fath 48:13
اور جو شخص اللہ اور اس کے پیغمبر پر ایمان نہ لائے گا تو ہم نے کافروں کے لیئے دوزخ تیار رکھی ہے۔
And the person who does not believe in Allah and His Messenger, then We have kept Hell prepared for the unbelievers.
وَلِلہِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ يَغْفِرُ لِمَنْ يَّشَاۗءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يَّشَاۗءُ ۰ۭ وَكَانَ اللہُ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا Al-Fath 48:14
اور اللہ ہی کی ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت۔ وہ جس کو چاہیں بخش دیں اور جس کو چاہیں سزا دیں۔ اور وہ اللہ بڑے بخشنے والے رحم کرنے والے ہیں۔
And to Allah belongs the Sovereignty of the heavens and the earth.He may forgive whom He wills and may punish whom He wills. And He, Allah is Extremely Forgiving, Merciful.
سَيَقُوْلُ الْمُخَلَّفُوْنَ اِذَا انْطَلَقْتُمْ اِلٰى مَغَانِمَ لِتَاْخُذُوْہَا ذَرُوْنَا نَتَّبِعْكُمْ ۰ۚ يُرِيْدُوْنَ اَنْ يُّبَدِّلُوْا كَلٰمَ اللہِ ۰ۭ قُلْ لَّنْ تَتَّبِعُوْنَا كَذٰلِكُمْ قَالَ اللہُ مِنْ قَبْلُ ۰ۚ فَسَيَقُوْلُوْنَ بَلْ تَحْسُدُوْنَنَا ۰ۭ بَلْ كَانُوْا لَا يَفْقَہُوْنَ اِلَّا قَلِيْلًا Al-Fath 48:15
جو لوگ پیچھے رہ گئے تھے وہ عنقریب کہیں گے، جب تم (خیبر کی) غنیمتیں لینے چلو گے کہ ہم کو بھی اجازت دیں کہ ہم آپ کے ساتھ چلیں۔ وہ لوگ چاہتے ہیں کہ اللہ کے حکم کو بدل ڈالیں۔ فرما دیجئیے کہ تم ہرگز ہمارے ساتھ نہیں چل سکتے! اسی طرح اللہ نے پہلے سے فرما دیا ہے۔ پھر کہیں گے بلکہ تم تو ہم سے حسد کرتے ہو۔ کوئی نہیں یہ لوگ خود بہت کم بات سمجھتے ہیں۔
The people who had remained behind will soon say, ‘Allow us to accompany you when you proceed to procure the booty (of Khyber).’ They want to change Allah’s Command. Say, ‘You shall never accompany us! Allah has commanded this in advance.’ Then they will say, ‘Rather, you are jealous of us.’ On the contrary, these people themselves understand very little.
قُلْ لِّـلْمُخَلَّفِيْنَ مِنَ الْاَعْرَابِ سَـتُدْعَوْنَ اِلٰى قَوْمٍ اُولِيْ بَاْسٍ شَدِيْدٍ تُقَاتِلُوْنَہُمْ اَوْ يُسْلِمُوْنَ ۰ۚ فَاِنْ تُطِيْعُوْا يُؤْتِكُمُ اللہُ اَجْرًا حَسَـنًا ۰ۚ وَاِنْ تَتَوَلَّوْا كَـمَا تَوَلَّيْتُمْ مِّنْ قَبْلُ يُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا اَلِـــيْمًا Al-Fath 48:16
پیچھے رہ جانے والے دیہاتیوں سے فرما دیجئیےکہ عنقریب تم لوگ ایسے لوگوں کی طرف بلائے جاؤ گے جو سخت لڑنے والے ہوں گے۔ (کہ یا تو ) ان سے لڑتے رہو یا وہ مطیع ہوجائیں۔ سو اگر تم اطاعت کرو گے تو اللہ تم کو نیک بدلہ دیں گے۔ اور اگر تم روگردانی کرو گے جیسا کہ پہلے روگردانی کرچکے ہو تو وہ تم کو دردناک عذاب کی سزا دیں گے۔
Say to the villagers who had remained behind, ‘You will soon be called towards a people who are fierce fighters, (that either) you keep fighting against them or they surrender. So, if you obey, then Allah will grant you a good reward. And if you turn away as you did turn away earlier, then He will punish you with painful torment.
لَيْسَ عَلَي الْاَعْمٰى حَرَجٌ وَّلَا عَلَي الْاَعْرَجِ حَرَجٌ وَّلَا عَلَي الْمَرِيْضِ حَرَجٌ ۰ۭ وَمَنْ يُّطِعِ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ يُدْخِلْہُ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ ۰ۚ وَمَنْ يَّتَوَلَّ يُعَذِّبْہُ عَذَابًا اَلِـــيْمًا Al-Fath 48:17
نہ اندھے پر کوئی گناہ ہے اور نہ لنگڑے پر کوئی گناہ ہے اور نہ بیمار پر کوئی گناہ ہے۔ اور جو اللہ اور اس کے پیغمبر کی اطاعت کرے گا، وہ اس کو ایسی بہشتوں میں داخل کریں گے جن کے تابع نہریں جاری ہوں گی۔ اور جو روگردانی کرے گا اس کو دردناک عذاب کی سزا دیں گے۔
There is no blame on the blind nor any blame on the lame and nor any blame on the sick. And whoever obeys Allah and His Messenger, He will enter him into such Paradises under whose direction streams will be flowing. And he who turns away, He will punish him with a painful torment.
لَقَدْ رَضِيَ اللہُ عَنِ الْمُؤْمِنِيْنَ اِذْ يُبَايِعُوْنَكَ تَحْتَ الشَّجَرَۃِ فَعَلِمَ مَا فِيْ قُلُوْبِہِمْ فَاَنْزَلَ السَّكِيْنَۃَ عَلَيْہِمْ وَاَثَابَہُمْ فَتْحًا قَرِيْبًا Al-Fath 48:18
بے شک اللہ خوش ہوئے ان ایمان والوں سے جو درخت کے نیچے آپ کی بیعت کررہے تھے ان کے دلوں میں جو (خلوص) تھا سو وہ بھی اللہ کو معلوم تھا پس اللہ نے ان پر اطمینان نازل فرمایا اور انہیں جلدی فتح عطا فرمادی۔
Indeed Allah became pleased with those believers who were giving Bai‘at to you under the tree.Allah also knew that (sincerity) which was in their hearts,so Allah sent down tranquillity on them and granted them a near victory.
وَّمَغَانِمَ كَثِيْرَۃً يَّاْخُذُوْنَہَا ۰ۭ وَكَانَ اللہُ عَزِيْزًا حَكِــيْمًا Al-Fath 48:19
اور بہت سی غنیمتیں بھی (دیں) جن کو یہ لوگ لے رہے ہیں اور اللہ زبردست حکمت والے ہیں۔
And also (granted) many spoils, which these people are taking. And Allah is Dominant, Wise.
وَعَدَكُمُ اللہُ مَغَانِمَ كَثِيْرَۃً تَاْخُذُوْنَہَا فَعَجَّلَ لَكُمْ ہٰذِہٖ وَكَفَّ اَيْدِيَ النَّاسِ عَنْكُمْ ۰ۚ وَلِتَكُوْنَ اٰيَۃً لِّــلْمُؤْمِنِيْنَ وَيَہْدِيَكُمْ صِرَاطًا مُّسْتَقِيْمًا Al-Fath 48:20
اللہ نے تم سے بہت سی غنیمتوں کا وعدہ فرما رکھا ہے جن کو تم لوگے۔ سو سرِ دست تم کو یہ دی اور لوگوں کے ہاتھ تم سے روک دئیے اور تاکہ ایمان والوں کے لیئے (قدرت کا ایک) نمونہ بن جائے اور وہ تم کو سیدھے راستے پر چلائیں۔
Allah has promised you many spoils that you will take; so, for the time being He granted you this and withheld people’s hands from you, and so that it becomes a Sign (of Omnipotence) for the believers and that He may guide you to the straight path.
وَّاُخْرٰى لَمْ تَقْدِرُوْا عَلَيْہَا قَدْ اَحَاطَ اللہُ بِہَا ۰ۭ وَكَانَ اللہُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرًا Al-Fath 48:21
اور ایک (فتح) اور بھی ہے جو تمہارے ہاتھ نہیں آئی، اللہ اس کو احاطہ میں لیئے ہوئے ہیں اور اللہ ہر چیز پر قادر ہیں۔
There is another (victory), which has not yet come within your hands.Allah is surrounding it, and Allah has Power over everything.
وَلَوْ قٰتَلَكُمُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَوَلَّوُا الْاَدْبَارَ ثُمَّ لَا يَجِدُوْنَ وَلِيًّا وَّلَا نَصِيْرًا Al-Fath 48:22
اور اگر یہ کافر تم سے لڑتے تو ضرور پیٹھ پھیر کر بھاگتے پھر نہ ان کا کوئی کار ساز ہوتا اور نہ مددگار۔
And, had these unbelievers fought against you, they would certainly have turned their backs and fled, then there would neither have been any manager of affairs nor any helper for them.
سُـنَّۃَ اللہِ الَّتِيْ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلُ ۰ۚۖ وَلَنْ تَجِدَ لِسُـنَّۃِ اللہِ تَبْدِيْلًا Al-Fath 48:23
یہی اللہ کا دستور ہے جو پہلے سے چلا آتا ہے اور آپ اللہ کے دستور میں ہرگز تبدیلی نہ پائیں گے۔
This is Allah’s Practice, which has been in vogue afore time. And you will never find any change in Allah’s Practice.
وَہُوَالَّذِيْ كَفَّ اَيْدِيَہُمْ عَنْكُمْ وَاَيْدِيَكُمْ عَنْہُمْ بِبَطْنِ مَكَّۃَ مِنْۢ بَعْدِ اَنْ اَظْفَرَكُمْ عَلَيْہِمْ ۰ۭ وَكَانَ اللہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرًا Al-Fath 48:24
اور وہی ہے جس نے اُن (کفار) کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے مکہ (مکرمہ) کے قرب میں روک دئیے بعد اس کے تم کو ان پر قابو دے دیا تھا۔ اور اللہ تمہارے کاموں کو دیکھ رہے ہیں۔
And it is He, Who withheld their (the unbelievers’) hands from you and your hands from them, in the vicinity of Makkah (Mukarramah), after He had granted you control over them. And Allah is watching your deeds.
ہُمُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَصَدُّوْكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَــرَامِ وَالْہَدْيَ مَعْكُوْفًا اَنْ يَّبْلُغَ مَحِلَّہٗ ۰ۭ وَلَوْلَا رِجَالٌ مُّؤْمِنُوْنَ وَنِسَاۗءٌ مُّؤْمِنٰتٌ لَّمْ تَعْلَمُوْہُمْ اَنْ تَـطَــــُٔـــوْہُمْ فَتُصِيْبَكُمْ مِّنْہُمْ مَّعَرَّۃٌۢ بِغَيْرِ عِلْمٍ ۰ۚ لِيُدْخِلَ اللہُ فِيْ رَحْمَتِہٖ مَنْ يَّشَاۗءُ ۰ۚ لَوْ تَزَيَّلُوْا لَعَذَّبْنَا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْہُمْ عَذَابًا اَلِـــيْمًا Al-Fath 48:25
یہ لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا اورتم کو مسجدِ حرام سے روکا اور قربانی کے جانور کو جو رُکا ہوا رہ گیا (اس وقت) اس کے موقع پر پہنچنے سے روکا۔ اور اگر بہت سے ایمان والے مرد اور بہت سی ایمان والی عورتیں نہ ہوتیں جن کی تم کو خبر بھی نہ تھی یعنی ان کے پِس جانے کا احتمال نہ ہوتا، جس پر ان کی وجہ سے تم کو بھی بے خبری میں ضرو پہنچتا (تو ابھی فتح ہوجاتی)۔ (مگر تاخیر اس لیئے ہوئی) تاکہ اللہ اپنی رحمت میں جس کو چاہیں داخل فرمالیں۔ اگر (دونوں فریق) الگ الگ ہوجاتے تو ہم ان میں سے کافروں کو دردناک سزا دیتے۔
These are the people who disbelieved and barred you from the Masjid al-Haraam and prevented the sacrificial animal that had (at that time) remained detained from reaching its place of sacrifice. Had it not been for many believing men and many believing women, of whom you were not even aware -that is, if there was no danger of their being trampled, for which you would have also unknowingly received hurt (the victory would have come instantly). (But it was delayed for the reason) so that Allah may admit to His Mercy, whoever He wills. If they (the two groups) had been separate, We would have given painful torment to those of them who were unbelievers.
اِذْ جَعَلَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فِيْ قُلُوْبِہِمُ الْحَمِيَّۃَ حَمِيَّۃَ الْجَاہِلِيَّۃِ فَاَنْزَلَ اللہُ سَكِيْنَتَہٗ عَلٰي رَسُوْلِہٖ وَعَلَي الْمُؤْمِنِيْنَ وَاَلْزَمَہُمْ كَلِمَۃَ التَّقْوٰى وَكَانُوْٓا اَحَقَّ بِہَا وَاَہْلَہَا ۰ۭ وَكَانَ اللہُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِــيْمًا Al-Fath 48:26
جب ان کافروں نے اپنے دل میں ضِد کو جگہ دی (اور) ضِد بھی جاہلیت کی، تو اللہ نے اپنے پیغمبر اور ایمان والوں پر اپنی طرف سے تسکین نازل فرمائی اور ان کو پرہیزگاری کی بات پر قائم رکھا اور وہ اُسی کے مستحق اور اہل تھے۔ اور اللہ ہر چیز کو خوب جانتے ہیں۔
When these unbelievers gave place to stubbornness in their hearts, (and) and that too the stubbornness of ignorance, then Allah sent down, from Himself, tranquillity on the Messenger and the believers, and kept them firm on the word of Allah-consciousness, and they were worthy of it and deserved it. And Allah knows everything well.
لَـقَدْ صَدَقَ اللہُ رَسُوْلَہُ الرُّءْيَا بِالْحَقِّ ۰ۚ لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ اِنْ شَاۗءَ اللہُ اٰمِنِيْنَ ۰ۙ مُحَلِّقِيْنَ رُءُوْسَكُمْ وَمُقَصِّرِيْنَ ۰ۙ لَا تَخَافُوْنَ ۰ۭ فَعَلِمَ مَا لَمْ تَعْلَمُوْا فَجَــعَلَ مِنْ دُوْنِ ذٰلِكَ فَتْحًا قَرِيْبًا Al-Fath 48:27
اللہ نے اپنے پیغمبر کو سچا خواب دکھایا جو حق کے مطابق ہے کہ ان شاء اللہ تم لوگ مسجدِ حرام میں ضرور داخل ہوگے امن وامان کے ساتھ۔ کوئی اپنے سر منڈاتے ہوئے اور کوئی بال کتراتے ہوئے، تم کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ سو اسے (اللہ کو) وہ باتیں معلوم ہیں جو تم کو معلوم نہیں، سو اس نے اس کے علاوہ بھی پہلے ایک فتح دے دی۔
Allah showed a true dream to His Messenger, which is in accord with the Truth that: Insha Allah, you people will assuredly enter Masjid al-Haraam with peace and security, some having their heads shaved and some having their hair cut short,there will be no danger for you. So, He (Allah) knows that which you do not know, so He also granted you an earlier victory besides this.
ہُوَالَّذِيْٓ اَرْسَلَ رَسُوْلَہٗ بِالْہُدٰى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْہِرَہٗ عَلَي الدِّيْنِ كُلِّہٖ ۰ۭ وَكَفٰى بِاللہِ شَہِيْدًا Al-Fath 48:28
وہی ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت اور دینِ حق دے کر بھیجا تاکہ اس کو تمام دینوں پر غالب کرے۔ اور اللہ گواہ کافی ہے۔
It is He, Who sent His Messenger with Guidance and the True Deen so that He makes it prevail over all religions. And Sufficient is Allah as Witness.
مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ ۰ۭ وَالَّذِيْنَ مَعَہٗٓ اَشِدَّاۗءُ عَلَي الْكُفَّارِ رُحَمَاۗءُ بَيْنَہُمْ تَرٰىہُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَّبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللہِ وَرِضْوَانًا ۰ۡسِيْمَاہُمْ فِيْ وُجُوْہِہِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِ ۰ۭ ذٰلِكَ مَثَلُہُمْ فِي التَّوْرٰىۃِ ۰ۚۖۛ وَمَثَلُہُمْ فِي الْاِنْجِيْلِ ۰ۣۚۛ كَزَرْعٍ اَخْرَجَ شَطْــــَٔہٗ فَاٰزَرَہٗ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوٰى عَلٰي سُوْقِہٖ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَغِيْظَ بِہِمُ الْكُفَّارَ ۰ۭ وَعَدَ اللہُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْہُمْ مَّغْفِرَۃً وَّاَجْرًا عَظِيْمًا Al-Fath 48:29
محمد(ﷺ) اللہ کے پیغمبر ہیں او رجو لوگ آپ کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے مقابلہ میں سخت ہیں اور آپس میں مہربان ہیں (اے مخاطب)! تُو ان کو دیکھے گا (کبھی) رکوع کررہے ہیں (کبھی) سجدہ کررہے ہیں اللہ کے فضل اور رضامندی کی جستجو میں لگے ہیں (اور) ان کے آثار سجدوں کی وجہ سے ان کے چہروں پہ نمایاں ہیں۔ ان کے یہ اوصاف تورات میں ہیں اور انجیل میں ان کا یہ وصف ایسے ہے جیسے کھیتی کہ اس نے اپنی سوئی نکالی پھر اس نے اس کو مضبوط کیا پھر وہ موٹی ہوگئی پھر اپنے تنے پر سیدھی کھڑی ہوگئی کہ کسانوں کو بھلی معلوم ہونے لگی تاکہ اس سے کافروں کا جی جلائے۔ جو لوگ ان میں سے ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان سے اللہ نے (گناہوں کی) بخشش اور اجرِ عظیم کا وعدہ فرمایا ہے۔
Muhammad (Sall Allah-o Alaihi wa Sallam)is the Messenger of Allah. And the people who are with him are stern against the unbelievers and kind among themselves. (O addressee) you will see them (at times) bowing down and (at times) prostrating, seeking the Grace and Good Pleasure of Allah: (and) their marks, because of their prostrations are visible on their faces. These attributes of theirs are (mentioned) in the Taurat; and their attribute (mentioned) in the Injeel is like that of a crop which sent forth its shoot then strengthened it then became thick then stood straight on its stem, starting to please the farmers, so that (He) may incense the hearts of the unbelievers with it. Allah has promised forgiveness (of sins) and a great reward to those of them who believed and performed righteous deeds.
Back to top