Go to Quran page

سُوْرَۃُ الْحُجُرَات

Chapter 49: Al-Hujurāt (18 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تُـقَدِّمُوْا بَيْنَ يَدَيِ اللہِ وَرَسُوْلِہٖ وَاتَّقُوا اللہَ ۰ۭ اِنَّ اللہَ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ Al-Hujurāt 49:1
اے ایمان والو! اللہ اور اس کے پیغمبر (کی اجازت) سے پہلے تم سبقت نہ کیا کرو (بولانہ کرو) اور اللہ سے ڈرتے رہو بے شک اللہ سننے والے جاننے والے ہیں۔
O believers! Do not be forward (do not speak) before (the permissionof) Allah and His Messenger, and remain Allah-conscious. Indeed Allah is Hearing, Knowing.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَرْفَعُوْٓا اَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ وَلَا تَجْـہَرُوْا لَہٗ بِالْقَوْلِ كَجَــہْرِ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ اَنْ تَحْبَطَ اَعْمَالُكُمْ وَاَنْتُمْ لَا تَشْعُرُوْنَ Al-Hujurāt 49:2
اے ایمان والو! اپنی آوازیں پیغمبر کی آواز سے بلند نہ کیا کرو اور نہ ان سے ایسے کھل کر بات کیا کرو جیسے آپس میں کھل کر (بے تکلفی سے) بات کرتے ہو ایسا نہ ہو کہ تمہارے اعمال برباد ہوجائیں اور تم کو خبر بھی نہ ہو۔
O believers! Do not raise your voices above the voice of the Messenger, and do not talk to him freely as you talk freely (informally) among yourself, lest your deeds are nullified and you do not even perceive.
اِنَّ الَّذِيْنَ يَغُضُّوْنَ اَصْوَاتَہُمْ عِنْدَ رَسُوْلِ اللہِ اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ امْتَحَنَ اللہُ قُلُوْبَہُمْ لِلتَّقْوٰى ۰ۭ لَہُمْ مَّغْفِرَۃٌ وَّاَجْرٌ عَظِيْمٌ Al-Hujurāt 49:3
بے شک جو لوگ اللہ کے پیغمبر کے سامنے دبی آواز سے بولتے ہیں، اللہ نے ان کے دل پرہیزگاری کے لیئے آزما لیئے ہیں ان کے لیئے بخشش ہے اور بہت بڑا صلہ ہے۔
Undoubtedly, the people who speak in a low voice in the presence of the Messenger, Allah has tested their hearts for Allah-consciousness.For them is forgiveness and a very great reward.
اِنَّ الَّذِيْنَ يُنَادُوْنَكَ مِنْ وَّرَاۗءِ الْحُـجُرٰتِ اَكْثَرُہُمْ لَا يَعْقِلُوْنَ Al-Hujurāt 49:4
بے شک جو لوگ حجروں کے باہر سے آپ کو پکارتے ہیں، ان میں اکثر کو عقل نہیں۔
Without doubt, the people who call you from outside the apartments, most of them do not have sense.
وَلَوْ اَنَّہُمْ صَبَرُوْا حَتّٰى تَخْرُجَ اِلَيْہِمْ لَكَانَ خَيْرًا لَّہُمْ ۰ۭ وَاللہُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Al-Hujurāt 49:5
اور اگر یہ لوگ صبر کرتے یہاں تک کہ آپ خود ان کے پاس باہر تشریف لے آتے تو یہ ان کے لیئے بہتر ہوتا اور اللہ بخشنے والا رحم کرنے والے ہیں۔
Had they remained patient until you had come out yourself, it would have been better for them.And Allah is Forgiving, Merciful.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ جَاۗءَكُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَيَّنُوْٓا اَنْ تُصِيْبُوْا قَوْمًۢا بِجَــہَالَۃٍ فَتُصْبِحُوْا عَلٰي مَا فَعَلْتُمْ نٰدِمِيْنَ Al-Hujurāt 49:6
اے ایمان والو! اگر کوئی بدکار تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو تحقیق کر لیا کرو کبھی کسی قوم کو نادانی سے کوئی نقصان نہ پہنچا دو پھر اپنے کیے پر پچھتانا پڑے۔
O believers! If an evildoer brings any news to you, verify it, lest you harm some people in ignorance, and then have to repent for what you did.
وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ فِيْكُمْ رَسُوْلَ اللہِ ۰ۭ لَوْ يُطِيْعُكُمْ فِيْ كَثِيْرٍ مِّنَ الْاَمْرِ لَعَنِتُّمْ وَلٰكِنَّ اللہَ حَبَّبَ اِلَيْكُمُ الْاِيْمَانَ وَزَيَّنَہٗ فِيْ قُلُوْبِكُمْ وَكَرَّہَ اِلَيْكُمُ الْكُفْرَ وَالْفُسُوْقَ وَالْعِصْيَانَ ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الرّٰشِدُوْنَ Al-Hujurāt 49:7
اور جان رکھو کہ تم میں اللہ تعالیٰ کے پیغمبر ہیں۔ اگر بہت سی باتوں میں وہ تمہارا کہنا مانیں تو تم کو نقصان پہنچے ولیکن اللہ نے تمہارے لیئے ایمان کو محبوب بنا دیا اور اس کو تمہارے دلوں میں سجا دیا اور کفر اور گناہ اور نافرمانی سے تم کو نفرت دے دی۔ یہی لوگ درست راستے پر ہیں۔
And know that amongst you is the Messenger of Allah. If he were to obey you in many matters, you would fall into loss. But Allah has endeared the Faith to you and has beautified it in your hearts and has granted you hatred against unbelief, sin and disobedience. It is these people who are on the right path.
فَضْلًا مِّنَ اللہِ وَنِعْمَۃً ۰ۭ وَاللہُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ Al-Hujurāt 49:8
اللہ کی مہربانی اور احسان سے۔ اور اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں۔
With the Grace and Favour of Allah. And Allah is Knowing, Wise.
وَاِنْ طَاۗىِٕفَتٰنِ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ اقْتَتَلُوْا فَاَصْلِحُوْا بَيْنَہُمَا ۰ۚ فَاِنْۢ بَغَتْ اِحْدٰىہُمَا عَلَي الْاُخْرٰى فَقَاتِلُوا الَّتِيْ تَبْغِيْ حَتّٰى تَفِيْۗءَ اِلٰٓى اَمْرِ اللہِ ۰ۚ فَاِنْ فَاۗءَتْ فَاَصْلِحُوْا بَيْنَہُمَا بِالْعَدْلِ وَاَقْسِطُوْا ۰ۭ اِنَّ اللہَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِيْنَ Al-Hujurāt 49:9
اور اگر ایمان والوں میں سے دو فریق آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں (انصاف کے ساتھ) صلح کرا دو۔ پھر اگر ان میں سے ایک فریق دوسرے پر زیادتی کرے تو اس فریق سے لڑو جو زیادتی کرتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے حکم کی طرف رجوع ہوجائے۔ پھر اگر رجوع ہوجائے تو ان دونوں میں عدل کے ساتھ صلح کرا دو اور انصاف کا خیال رکھو بے شک اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتے ہیں۔
If two groups of the believers fight each other, make reconciliation between them (with justice).Then, if one of those groups commits aggression against the other, fight the one that commits aggression till it returns to the Command of Allah.Then, if it returns, make reconciliation among them with equity, and be mindful of justice. Without doubt, Allah loves those who dispense justice.
اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَۃٌ فَاَصْلِحُوْا بَيْنَ اَخَوَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللہَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ Al-Hujurāt 49:10
بے شک ایمان والے تو سب بھائی ہیں سو اپنے دو بھائیوں کے درمیان اصلاح کردیا کرو اور اللہ سے ڈرتے رہا کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
Indeed all believers are but brethren, so effect peace between your two brothers and remain conscious of Allah, so that you are shown Mercy.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِّنْ قَوْمٍ عَسٰٓى اَنْ يَّكُوْنُوْا خَيْرًا مِّنْہُمْ وَلَا نِسَاۗءٌ مِّنْ نِّسَاۗءٍ عَسٰٓى اَنْ يَّكُنَّ خَيْرًا مِّنْہُنَّ ۰ۚ وَلَا تَلْمِزُوْٓا اَنْفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوْا بِالْاَلْقَابِ ۰ۭ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوْقُ بَعْدَ الْاِيْمَانِ ۰ۚ وَمَنْ لَّمْ يَتُبْ فَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الظّٰلِمُوْنَ Al-Hujurāt 49:11
اے ایمان والو! کوئی قوم کسی قوم کا مذاق نہ اڑائے شاید کہ وہ ان سے بہتر ہوں۔اور نہ عورتیں عورتوں کا ( مذاق اڑائیں) ہو سکتا ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں اور ایک دوسرے کو طعنہ نہ دو اور نہ ایک دوسرے کو خراب نام سے پکارو۔ ایمان لانے کے بعد بُرا نام رکھنا گناہ ہے۔ اور جو باز نہ آئیں گے تو وہی ظلم کرنے والے ہیں۔
O believers! Let no group laugh at another group, may be they are better than them, and nor should women laugh at other women, it is possible that they may be better than them. And do not taunt one another and do not call each other with bad nicknames.It is a sin to give a bad name, after having embraced faith. And those who do not desist, they are the wrongdoers.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوْا كَثِيْرًا مِّنَ الظَّنِّ ۰ۡاِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ وَّلَا تَجَسَّسُوْا وَلَا يَغْتَبْ بَّعْضُكُمْ بَعْضًا ۰ۭ اَيُحِبُّ اَحَدُكُمْ اَنْ يَّاْكُلَ لَحْمَ اَخِيْہِ مَيْتًا فَكَرِہْتُمُوْہُ ۰ۭ وَاتَّقُوا اللہَ ۰ۭ اِنَّ اللہَ تَوَّابٌ رَّحِيْمٌ Al-Hujurāt 49:12
اے ایمان والو! بہت سے گمانوں سے بچا کرو بے شک بعض گمان گناہ ہوتے ہیں اور (ایک دوسرے کا) تجسس نہ کیا کرو او رنہ ایک دوسرے کی غیبت کیا کرو۔ کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے؟ تو اس سے تم نفرت کرو گے۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو بے شک اللہ توبہ قبول فرمانے والے مہربان ہیں۔
O believers! Refrain from much supposition. No doubt, some suppositions are sins.And do not spy (against one another) nor backbite one another. Will anyone of you like that he eats the meat of his dead brother?You would abhor it. And remain conscious of Allah.Undoubtedly, Allah is the Accepter of repentance, Merciful.
يٰٓاَيُّہَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقْنٰكُمْ مِّنْ ذَكَرٍ وَّاُنْثٰى وَجَعَلْنٰكُمْ شُعُوْبًا وَّقَبَاۗىِٕلَ لِتَعَارَفُوْا ۰ۭ اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللہِ اَتْقٰىكُمْ ۰ۭ اِنَّ اللہَ عَلِيْمٌ خَبِيْرٌ Al-Hujurāt 49:13
اے لوگو! بے شک ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا فرمایا ہے اور تم کو مختلف قومیں اور خاندان بنایا تاکہ ایک دوسرے کو شناخت کرسکو۔ بے شک اللہ کے نزدیک تم میں زیادہ عزت والا وہ ہے جو زیادہ پرہیز گار ہے۔ بے شک اللہ جاننے والے خبر رکھنے والے ہیں۔
O people! Indeed We have created you from one man and one woman, and made you different nations and families so that you can identify one another. Indeed, the more honourable of you, with Allah, is the one who is more Allah-conscious. Undoubtedly, Allah is Knowing, Aware.
قَالَتِ الْاَعْرَابُ اٰمَنَّا ۰ۭ قُلْ لَّمْ تُؤْمِنُوْا وَلٰكِنْ قُوْلُوْٓا اَسْلَمْنَا وَلَمَّا يَدْخُلِ الْاِيْمَانُ فِيْ قُلُوْبِكُمْ ۰ۭ وَاِنْ تُطِيْعُوا اللہَ وَرَسُوْلَہٗ لَا يَـلِتْكُمْ مِّنْ اَعْمَالِكُمْ شَـيْـــــًٔا ۰ۭ اِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Al-Hujurāt 49:14
یہ گنوار کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے۔ آپ فرمادیجئیے کہ تم ایمان تو نہیں لائے، لیکن یوں کہو کہ ہم (مخالفت چھوڑ کر) مطیع ہوگئے۔ اور ابھی تک ایمان تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا۔ اور اگر تم اللہ اور اس کے پیغمبر کی اطاعت کرو تو وہ (اللہ) تمہارے اعمال میں ذرا بھی کمی نہ کریں گے۔ بے شک اللہ بخشنے والے رحم کرنے والے ہیں۔
These illiterates say, ‘We have believed.’ Say, ‘Believed you have not, but rather say: “We have (given up opposition and) submitted,” and faith has not yet entered into your hearts. And if you obey Allah and His Messenger, He (Allah) will not curtail your deeds in the least. Undoubtedly, Allah is Forgiving, Merciful.’
اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِاللہِ وَرَسُوْلِہٖ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوْا وَجٰہَدُوْا بِاَمْوَالِہِمْ وَاَنْفُسِہِمْ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الصّٰدِقُوْنَ Al-Hujurāt 49:15
درحقیقت ایمان والے وہ لوگ ہیں جو اللہ پر اور اس کے پیغمبر پر ایمان لائے پھر شک میں نہ پڑے اور اپنے مال اور جان سے اللہ کی راہ میں جہاد کیا، یہی لوگ سچے ہیں۔
The real believers are those who believed in Allah and His Messenger, thereafter did not doubt, and strove with their wealth and lives in Allah’s Way. These people are the truthful.
قُلْ اَتُعَلِّمُوْنَ اللہَ بِدِيْنِكُمْ ۰ۭ وَاللہُ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ ۰ۭ وَاللہُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ Al-Hujurāt 49:16
فرما دیجئیے کہ کیا تم اللہ کو اپنے دین کی خبر دیتے ہو حالانکہ اللہ کو تو آسمانوں اور زمین کی سب چیزوں کی خبر ہے۔ اور اللہ سب چیزوں کو جانتے ہیں۔
Say, ‘Do you apprise Allah of your Deen, while Allah is Aware of everything of the heavens and the earth, and Allah knows everything.
يَمُنُّوْنَ عَلَيْكَ اَنْ اَسْلَمُوْا ۰ۭ قُلْ لَّا تَمُنُّوْا عَلَيَّ اِسْلَامَكُمْ ۰ۚ بَلِ اللہُ يَمُنُّ عَلَيْكُمْ اَنْ ہَدٰىكُمْ لِلْاِيْمَانِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ Al-Hujurāt 49:17
یہ لوگ اپنے اسلام لانے کا آپ پر احسان رکھتے ہیں۔ فرما دیجئیے کہ مجھ پر اپنے اسلام لانے کا احسان نہ رکھو بلکہ اللہ تم پر احسان رکھتا ہے کہ اُس نے تم کو ایمان کی راہ دکھائی اگر تم سچے ہوتو۔
These people make their acceptance of Islama favour upon you. Say, ‘Do not regard your acceptance of Islam a favour upon me. Rather,Allah has conferred a favour upon you that He has guided you to the Faith, if you are truthful.’
اِنَّ اللہَ يَعْلَمُ غَيْبَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ وَاللہُ بَصِيْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ Al-Hujurāt 49:18
بے شک اللہ آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتوں کو جانتے ہیں اور اللہ تمہارے سب اعمال کو بھی دیکھ رہے ہیں۔
Indeed Allah knows the hidden matters of the heavens and the earth, and Allah is also watching your deeds.
Back to top