Go to Quran page

سُوْرَۃُ الْمُجَادَلَة

Chapter 58: Al-Mujādalah (22 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
قَدْسَمِعَ اللہُ قَوْلَ الَّتِيْ تُجَادِلُكَ فِيْ زَوْجِہَا وَتَشْـتَكِيْٓ اِلَى اللہِ ۰ۤۖ وَاللہُ يَسْمَعُ تَحَاوُرَكُمَا ۰ۭ اِنَّ اللہَ سَمِيْعٌۢ بَصِيْرٌ Al-Mujādalah 58:1
بے شک اللہ نے اس عورت کی بات سُن لی جو آپ سے اپنے شوہر کے بارے میں بحث وتکرار کرتی تھی اور اللہ سے شکایت کرتی تھی اوراللہ آپ دونوں کی گفتگو سْن رٍٍہے تھے۔ بے شک اللہ (سب کچھ) سننے واے (سب کچھ) دیکھنے والے ہیں۔
Without doubt, Allah has heard the saying of the woman who was arguing and disputing with you concerning her husband, and was complaining to Allah. And Allah was hearing the conversation of both of you. Without doubt, Allah is the (all) Hearing and the (all) Seeing.
اَلَّذِيْنَ يُظٰہِرُوْنَ مِنْكُمْ مِّنْ نِّسَاۗىِٕــہِمْ مَّا ہُنَّ اُمَّہٰتِہِمْ ۰ۭ اِنْ اُمَّہٰتُہُمْ اِلَّا اڿ وَلَدْنَہُمْ ۰ۭ وَاِنَّہُمْ لَيَقُوْلُوْنَ مُنْكَرًا مِّنَ الْقَوْلِ وَزُوْرًا ۰ۭ وَاِنَّ اللہَ لَعَفُوٌّ غَفُوْرٌ Al-Mujādalah 58:2
تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں (ماں کہہ دیتے ہیں) وہ ان کی مائیں نہیں ہیں۔ ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنا ہے اور بے شک وہ نامعقول اور جھوٹی بات کہتے ہیں اور یقیناً اللہ معاف کرنے والے بخشنے والے ہیں۔
Those of you who declare Zihar to their wives (call them as their mothers), they are not their mothers. Their mothers are only those who gave them birth, and without doubt, they utter an unreasonable and false word; and indeed Allah is Pardoning, Forgiving.
وَالَّذِيْنَ يُظٰہِرُوْنَ مِنْ نِّسَاۗىِٕہِمْ ثُمَّ يَعُوْدُوْنَ لِمَا قَالُوْا فَتَحْرِيْرُ رَقَبَۃٍ مِّنْ قَبْلِ اَنْ يَّـتَـمَاۗسَّا ۰ۭ ذٰلِكُمْ تُوْعَظُوْنَ بِہٖ ۰ۭ وَاللہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرٌ Al-Mujādalah 58:3
اور جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں پھر اپنی کہی ہوئی بات کی تلافی کرنا چاہتے ہیں تو ان (میاں بیوی) کے باہم ملنے سے پہلے ایک گردن (غلام یا لونڈی) کا آزاد کرنا (ان کے ذمہ ) ہے۔ اس سے تم کو نصیحت کی جاتی ہے۔ اور اللہ کو تمہارے سب اعمال کی خبر ہے۔
And those people who declare Zihar to their wives, and want to make amends for their statement, then (upon them is binding) the freeing of a head (male or female slave) before any intimacy between them (the husband and wife). You are being advised by this. And Allah is acquainted with all your deeds.
فَمَنْ لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ شَہْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ مِنْ قَبْلِ اَنْ يَّتَمَـاۗسَّا ۰ۚ فَمَنْ لَّمْ يَسْتَطِعْ فَاِطْعَامُ سِـتِّيْنَ مِسْكِيْنًا ۰ۭ ذٰلِكَ لِتُؤْمِنُوْا بِاللہِ وَرَسُوْلِہٖ ۰ۭ وَتِلْكَ حُدُوْدُ اللہِ ۰ۭ وَلِلْكٰفِرِيْنَ عَذَابٌ اَلِيْمٌ Al-Mujādalah 58:4
پس جس کو میسر نہ ہوتو وہ مجامعت سے پہلے دو مہینے کے مسلسل روزے رکھے۔ پھر جس سے یہ بھی نہ ہوسکے تو (اس کے ذمہ) ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے۔ یہ (حکم) اس لیئے ہے کہ تم اللہ اور اس کے پیغمبر پر ایمان لے آؤ (فرماں بردار ہو جاؤ) اور یہ اللہ کی حدیں ہیں۔ اور کافروں کے لیئے دردناک عذاب ہے۔
Thus, for whom this is not possible, he should fast continuously for two months before intimacy. Then whoever is unable to do even this, (it is binding on him) to feed sixty needy people. This (Command) is so that you believe in (become obedient to) Allah and His Messenger, and these are the limits of Allah. And for the unbelievers is a painful torment.
اِنَّ الَّذِيْنَ يُحَاۗدُّوْنَ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ كُبِتُوْا كَـمَا كُبِتَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ وَقَدْ اَنْزَلْنَآ اٰيٰتٍؚ بَيِّنٰتٍ ۰ۭ وَلِلْكٰفِرِيْنَ عَذَابٌ مُّہِيْنٌ Al-Mujādalah 58:5
بے شک جو لوگ اللہ اور اس کے پیغمبر کی مخالفت کرتے ہیں اس طرح ذلیل کیے جائیں گے جس طرح ان سے پہلے لوگ ذلیل کیئے گئے اور بے شک ہم نے کھلی کھلی آیات نازل فرما دی ہیں۔ اور کافروں کو ذلت کا عذاب ہوگا۔
Without doubt, the people who oppose Allah and His Messenger, will be humiliated the same way as were humiliated the people before them; and without doubt, We have revealed clear and manifest Ayaat. And the unbelievers will receive a humiliating torment.
يَوْمَ يَبْعَثُہُمُ اللہُ جَمِيْعًا فَيُنَبِّئُہُمْ بِمَا عَمِلُوْا ۰ۭ اَحْصٰىہُ اللہُ وَنَسُوْہُ ۰ۭ وَاللہُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ شَہِيْدٌ Al-Mujādalah 58:6
جس دن اللہ ان سب کو زندہ کریں گے تو جو کام وہ کرتے رہے ان کو بتائیں گے (کیونکہ) اللہ کے پاس وہ سب محفوظ ہے او ریہ اس کو بھول گئے۔ اور اللہ ہر چیز سے واقف ہیں۔
On the Day Allah will revive them all, He will inform them of the deeds they kept performing, (because) all that is preserved with Allah, while they have forgotten it. And Allah is Aware of everything.
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللہَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ ۰ۭ مَا يَكُوْنُ مِنْ نَّجْوٰى ثَلٰثَۃٍ اِلَّا ہُوَرَابِعُہُمْ وَلَا خَمْسَۃٍ اِلَّا ہُوَسَادِسُہُمْ وَلَآ اَدْنٰى مِنْ ذٰلِكَ وَلَآ اَكْثَرَ اِلَّا ہُوَمَعَہُمْ اَيْنَ مَا كَانُوْا ۰ۚ ثُمَّ يُنَبِّئُہُمْ بِمَا عَمِلُوْا يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ ۰ۭ اِنَّ اللہَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ Al-Mujādalah 58:7
کیا آپ نے اس پر نظر نہیں فرمائی کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے او رجو زمین میں ہے اللہ سب کچھ جانتے ہیں۔ کوئی سرگوشی تین آدمیوں میں ایسی نہیں ہوتی جس میں چوتھے وہ (اللہ) نہ ہوں اور نہ پانچ کی جس میں چھٹے وہ نہ ہوں اور نہ اس سے کم او رنہ زیادہ مگر وہ (ہر حال میں) ان لوگوں کے ساتھ ہوتے ہیں خواہ وہ لوگ کہیں بھی ہوں، پھر ان سب کو قیامت کے دن وہ کام بتائیں گے جو یہ کرتے رہے ہیں۔ بے شک اللہ ہر چیز کے جاننے والے ہیں۔
Have you not observed that Allah knows all that is there in the heavens and all that is there in the earth? There is no whispering between three men in which He (Allah) is not the fourth, and neither of five in which He is not the sixth, and neither fewer than that and nor more than that, but He is present with these people (in all situations), wherever these people may be. Then on the Day of Qiyamah He will inform all of them of those deeds that they have been performing. Without doubt, Allah has knowledge of everything.
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِيْنَ نُہُوْا عَنِ النَّجْوٰى ثُمَّ يَعُوْدُوْنَ لِمَا نُہُوْا عَنْہُ وَيَتَنٰجَوْنَ بِالْاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَمَعْصِيَتِ الرَّسُوْلِ ۰ۡوَاِذَا جَاۗءُوْكَ حَيَّوْكَ بِمَا لَمْ يُحَيِّكَ بِہِ اللہُ ۰ۙ وَيَقُوْلُوْنَ فِيْٓ اَنْفُسِہِمْ لَوْلَا يُعَذِّبُنَا اللہُ بِمَا نَقُوْلُ ۰ۭ حَسْبُہُمْ جَہَنَّمُ ۰ۚ يَصْلَوْنَہَا ۰ۚ فَبِئْسَ الْمَصِيْرُ Al-Mujādalah 58:8
کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو سرگوشی سے منع کردیا گیا تھا پھر جس کام سے منع کیا گیا تھا وہی کام پھر کرنے لگے اور وہ گناہ اور ظلم اور پیغمبر کی نافرمانی کی سرگوشیاں کرتے ہیں۔ اور جب آ پ کے پاس آتے ہیں تو آپ کو ایسے لفظ سے سلام کہتے ہیں جس سے اللہ نے آپ کو سلام نہیں فرمایا اور اپنے جی میں کہتے ہیں کہ اللہ ہمارے اس کہنے پر ہم کو سزا کیوں نہیں دیتے۔ ان کے لیے جہنم کافی ہے یہ لوگ اس میں (ضرور) داخل ہوں گے، سو وہ بُرا ٹھکانہ ہے۔
Have you not observed the people who were forbidden from whispering, then they returned to that which they had been forbidden, and they whisper to commit sin, wrongdoing and the disobedience of the Messenger. And when they come to you, they greet you with a word with which Allah has not greeted you; and say to themselves, ‘Why does Allah not punish us for this saying ofours?’ Enough is Hell for them; these people will (certainly) enter it. And, that is a bad abode.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِذَا تَنَاجَيْتُمْ فَلَا تَتَـنَاجَوْا بِالْاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَمَعْصِيَتِ الرَّسُوْلِ وَتَنَاجَوْا بِالْبِرِّ وَالتَّقْوٰى ۰ۭ وَاتَّقُوا اللہَ الَّذِيْٓ اِلَيْہِ تُحْشَرُوْنَ Al-Mujādalah 58:9
اے ایمان والو! جب تم (کسی سے) سرگوشی کرو تو گناہ اور زیادتی اور پیغمبر کی نافرمانی کی باتیں نہ کرو اور نیکی اور پرہیزگاری کی باتیں کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو جس کے سامنے تم سب جمع کیئےجاؤ گے۔
O believers! When you whisper to somebody do not speak of sin, wrongdoing, and disobedience towards the Messenger, and speak about righteousness and Allah-consciousness. And remain conscious of Allah, before Whom you all will be gathered.
اِنَّمَا النَّجْوٰى مِنَ الشَّيْطٰنِ لِيَحْزُنَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَلَيْسَ بِضَاۗرِّہِمْ شَـيْـــــًٔا اِلَّا بِـاِذْنِ اللہِ ۰ۭ وَعَلَي اللہِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ Al-Mujādalah 58:10
بے شک ایسی سرگوشی محض شیطان کی طرف سے ہے تاکہ ایمان والوں کو رنج میں ڈالے اور وہ اللہ کے چاہے بغیر ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ اور ایمان والوں کو چاہیے کہ وہ اللہ پر بھروسہ رکھیں۔
Without doubt, such whispering is solely from Shaitan, so that he may put the believers into grief, and he cannot harm them in the least without Allah’s Will. And, in Allah, should the believers place their trust.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِذَا قِيْلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوْا فِي الْمَجٰلِسِ فَافْسَحُوْا يَفْسَحِ اللہُ لَكُمْ ۰ۚ وَاِذَا قِيْلَ انْشُزُوْا فَانْشُزُوْا يَرْفَعِ اللہُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ ۰ۙ وَالَّذِيْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ دَرَجٰتٍ ۰ۭ وَاللہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرٌ Al-Mujādalah 58:11
اے ایمان والو! جب تم سے کہا جائے کہ مجلسوں میں کھل کر بیٹھو تو کھل کر بیٹھا کرو، اللہ تم کو کشادگی بخشیں گے۔ اور جب کہا جائے کہ اٹھ کھڑے ہو تو اُٹھ کھڑے ہوا کرو، اللہ تم میں ایمان والوں اور جن لوگوں کو علم عطا ہوا ہے، کے درجات بلند فرمائیں گے۔ اور اللہ تمہارے سب اعمال سے باخبر ہیں۔
O believers! When you are told to sit dispersed in assemblies, then sit dispersed. Allah will grant you ampleness; and when it is said, ‘Stand up’, then do stand up, Allah will exalt the ranks of the believers among you, and those people who have been bestowed knowledge. And Allah is Aware of all your deeds.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُوْلَ فَقَدِّمُوْا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوٰىكُمْ صَدَقَۃً ۰ۭ ذٰلِكَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَاَطْہَرُ ۰ۭ فَاِنْ لَّمْ تَجِدُوْا فَاِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Al-Mujādalah 58:12
اے ایمان والو! جب تم پیغمبر سے سرگوشی میں بات کرنا چاہو تو اپنی بات سے پہلے (مساکین کو) کچھ خیرات دے دیا کرو۔ یہ تمہارے لیے بہتر ہے اور (گناہوں سے) پاک ہونے کا ذریعہ ہے۔ پھر اگر تم نہ کر سکو تو یقیناً اللہ بخشنے والے رحم کرنے والے ہیں۔
O believers! When you want to whisper something to the Messenger, then, give some alms (to the poor) before your conversation. This is better for you and a means of purifying yourselves (from sins). Then if you are unable to do so, indeed Allah is Forgiving, Merciful.
ءَ اَشْفَقْتُمْ اَنْ تُقَدِّمُوْا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوٰىكُمْ صَدَقٰتٍ ۰ۭ فَاِذْ لَمْ تَفْعَلُوْا وَتَابَ اللہُ عَلَيْكُمْ فَاَقِيْمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّكٰوۃَ وَاَطِيْعُوا اللہَ وَرَسُوْلَہٗ ۰ۭ وَاللہُ خَبِيْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ Al-Mujādalah 58:13
کیا تم بات کرنے سے پہلے صدقات کرنے سے ڈر گئے! سو اگر تم (اس کو) نہ کرسکے اور اللہ نے تم پر عنایت فرمائی تو تم نماز پڑھتے اور زکوٰۃ دیتے رہو اور اللہ اور اس کے پیغمبر کی وفاداری کرتے رہو۔ اور اللہ کو تمہارے اعمال کی پوری خبر ہے۔
Have you become afraid of giving alms before the conversation? So if you could not do (this), and Allah has been gracious towards you, then you should keep offering Salah and giving Zakat, and keep obeying Allah and His Messenger. And Allah is fully Aware of your deeds.
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِيْنَ تَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللہُ عَلَيْہِمْ ۰ۭ مَا ہُمْ مِّنْكُمْ وَلَا مِنْہُمْ ۰ۙ وَيَحْلِفُوْنَ عَلَي الْكَذِبِ وَہُمْ يَعْلَمُوْنَ Al-Mujādalah 58:14
کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو ایسے لوگوں سے دوستی کرتے ہیں جن پر اللہ نے غضب کیا ہے وہ نہ تم میں سے ہیں او رنہ ان میں سے اور جھوٹی بات پر قسمیں کھاتے ہیں اور وہ (خود بھی) جانتے ہیں۔
Have you not observed the people who befriend such people on whom Allah has sent His wrath. They are neither of you nor of them, and they swear on falsehood and this they know (themselves as well).
اَعَدَّ اللہُ لَہُمْ عَذَابًا شَدِيْدًا ۰ۭ اِنَّہُمْ سَاۗءَ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ Al-Mujādalah 58:15
اللہ نے ان کے لیے سخت عذاب تیار کررکھا ہے بے شک وہ بُرے کام کیا کرتے تھے۔
Allah has prepared a severe torment for them; undoubtedly, they used to perform evil deeds.
اِتَّخَذُوْٓا اَيْمَانَہُمْ جُنَّۃً فَصَدُّوْا عَنْ سَبِيْلِ اللہِ فَلَہُمْ عَذَابٌ مُّہِيْنٌ Al-Mujādalah 58:16
انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے پھر اللہ کی راہ سے روکتے رہتے ہیں۔ سو ان کے لیئے ذلت کا عذاب ہے۔
They have made their oaths a shield, then they keep barring (others) from Allah’s Way. So, for them is a humiliating torment.
لَنْ تُغْنِيَ عَنْہُمْ اَمْوَالُہُمْ وَلَآ اَوْلَادُہُمْ مِّنَ اللہِ شَيْـــــًٔا ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِ ۰ۭ ہُمْ فِيْہَا خٰلِدُوْنَ Al-Mujādalah 58:17
ان کے اموال اور اولاد ان کو اللہ (کے عذاب) سے ذرا نہ بچا سکیں گے۔ یہ لوگ دوزخ کے رہنے والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
Their possessions and children will not save them in the least, from (the torment of) Allah. These people are the inmates of Hell, and they will remain in it forever.
يَوْمَ يَبْعَثُہُمُ اللہُ جَمِيْعًا فَيَحْلِفُوْنَ لَہٗ كَـمَا يَحْلِفُوْنَ لَكُمْ وَيَحْسَبُوْنَ اَنَّہُمْ عَلٰي شَيْءٍ ۰ۭ اَلَآ اِنَّہُمْ ہُمُ الْكٰذِبُوْنَ Al-Mujādalah 58:18
جس دن اللہ ان سب کو (دوبارہ) زندہ کریں گے تو اس کے روبرو بھی (جھوٹی) قسمیں کھائیں گے جس طرح تمہارے سامنے قسمیں کھاتے ہیں اور خیال کریں گے کہ ان کا کچھ کام بن گیا۔ خوب سُن لو! یہ لوگ بڑے ہی جھوٹے ہیں۔
On the Day Allah will raise all of them alive (again), then they will swear (false) oaths before Him as well, just as they swear before you, and they will assume that their objective has been achieved. Listen well! These people are great liars.
اِسْتَحْوَذَ عَلَيْہِمُ الشَّيْطٰنُ فَاَنْسٰـىہُمْ ذِكْرَ اللہِ ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ حِزْبُ الشَّيْطٰنِ ۰ۭ اَلَآ اِنَّ حِزْبَ الشَّيْطٰنِ ہُمُ الْخٰسِرُوْنَ Al-Mujādalah 58:19
ان پر شیطان نے تسلّط کرلیا ہے پھر ان کو اللہ کی یاد بھُلا دی۔ یہی شیطان کا گروہ ہے خوب سُن لو! کہ بے شک شیطان کا گروہ ہی نقصان اٹھانے والا ہے۔
Shaitan has overpowered them, then (he) made them forget the remembrance of Allah. This is the group of Shaitan.Listen well! Without doubt, it is the Shaitan’s group that will be the loser.
اِنَّ الَّذِيْنَ يُحَاۗدُّوْنَ اللہَ وَرَسُوْلَہٗٓ اُولٰۗىِٕكَ فِي الْاَذَلِّيْنَ Al-Mujādalah 58:20
بے شک جو لوگ اللہ اور اس کے پیغمبر کی مخالفت کرتے ہیں وہی لوگ نہایت ذلیل ہوں گے۔
Without doubt, the people who oppose Allah and His Messenger, it is they who will be extremely humiliated.
كَتَبَ اللہُ لَاَغْلِبَنَّ اَنَا وَرُسُلِيْ ۰ۭ اِنَّ اللہَ قَوِيٌّ عَزِيْزٌ Al-Mujādalah 58:21
اللہ نے (اپنے حکم ازلی میں) یہ بات لکھ دی ہے کہ میں اور میرے پیغمبر غالب رہیں گے۔ بے شک اللہ قوت والے غلبہ والے ہیں۔
Allah has inscribed this (in His eternal Command): ‘I and My Messengers will remain dominant.’ Undoubtedly, Allah is Mighty, Dominant.
لَا تَجِدُ قَوْمًا يُّؤْمِنُوْنَ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ يُوَاۗدُّوْنَ مَنْ حَاۗدَّ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ وَلَوْ كَانُوْٓا اٰبَاۗءَہُمْ اَوْ اَبْنَاۗءَہُمْ اَوْ اِخْوَانَہُمْ اَوْ عَشِيْرَتَہُمْ ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ كَتَبَ فِيْ قُلُوْبِہِمُ الْاِيْمَانَ وَاَيَّدَہُمْ بِرُوْحٍ مِّنْہُ ۰ۭ وَيُدْخِلُہُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْہَا ۰ۭ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمْ وَرَضُوْا عَنْہُ ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ حِزْبُ اللہِ ۰ۭ اَلَآ اِنَّ حِزْبَ اللہِ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ Al-Mujādalah 58:22
جو لوگ اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں آپ ان کو نہ پائیں گے کہ وہ ایسے لوگوں سے دوستی رکھتے ہوں جو اللہ اور اس کے پیغمبر کے مخالف ہیں گو وہ ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی یا خاندان کے لوگ ہی ہوں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان لکھ دیا ہے (ثبت کردیا ہے) اور ان (کے قلوب) کو اپنے فیضِ غیبی سے قوت دی ہے۔ اور وہ ان کو ایسے باغوں میں داخل فرمائیں گے جن کے تابع نہریں ہوں گی جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوں گے اور وہ اس (اللہ) سے راضی ہوں گے۔ یہ اللہ کا لشکر ہے۔ خوب سُن لو! بے شک اللہ کا شکر ہی مراد پانے والا ہے۔
You will not find the people who believe in Allah and in the Last Day, keeping friendship with those who are the opponents of Allah and His Messenger, though they may be their fathers, or sons, or brothers or the members of their family. These are the people in whose hearts Allah has inscribed (stamped) faith and has strengthened them (their hearts) with His Unseen Beneficence. And He will enter them in such Gardens under whose direction streams will be flowing; they will abide there forever. Allah will be pleased with them and they will be pleased with Him (Allah). This is the Party of Allah. Listen well! Without doubt, it is Allah’s Party that is going to attain its goal.
Back to top