Go to Quran page

سُوْرَۃُ الْحَشْر

Chapter 59: Al-Hashr (24 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
سَبَّحَ لِلہِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ ۰ۚ وَہُوَالْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ Al-Hashr 59:1
جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے، سب اللہ کی پاکی بیان کرتے ہیں۔ اور وہ غالب، حکمت والے ہیں۔
Whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth, all celebrate Allah’s Glory, and He is Dominant, Wise.
ہُوَالَّذِيْٓ اَخْرَجَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَہْلِ الْكِتٰبِ مِنْ دِيَارِہِمْ لِاَوَّلِ الْحَشْرِ ۰ۭؔ مَا ظَنَنْتُمْ اَنْ يَّخْرُجُوْا وَظَنُّوْٓا اَنَّہُمْ مَّانِعَتُہُمْ حُصُوْنُہُمْ مِّنَ اللہِ فَاَتٰىہُمُ اللہُ مِنْ حَيْثُ لَمْ يَحْتَسِبُوْا ۰ ۤ وَقَذَفَ فِيْ قُلُوْبِہِمُ الرُّعْبَ يُخْرِبُوْنَ بُيُوْتَہُمْ بِاَيْدِيْہِمْ وَاَيْدِي الْمُؤْمِنِيْنَ ۰ۤ فَاعْتَبِرُوْا يٰٓاُولِي الْاَبْصَارِ Al-Hashr 59:2
وہی ہے جس نے کفار اہلِ کتاب (نیو نضیر) کو ان کے گھروں سے اکٹھا کرکے پہلی ہی بار نکال دیا۔ تمہیں خیال بھی نہ تھا کہ وہ کبھی (گھروں سے) نکلیں گے اور انہوں نے یہ سوچ رکھا تھا کہ ان کے قلعے ان کو اللہ سے بچالیں گے۔ سو اللہ (کا عذاب) ان پر ایسی جگہ سے پہنچا کہ ان کو (اس کا) گمان بھی نہ تھا اور ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا کہ اپنے گھروں کو خود اپنے ہاتھوں سے اور ایمان والوں کے ہاتھوں سے اجاڑ رہے تھے۔ تو اے بصیرت رکھنے والو! عبرت حاصل کرو۔
He it is, Who drove the unbelievers among the People of the Book (Banu Nuzair) collectively, out of their homes, on the very first occasion. You had not even thought that they would ever go out (of homes), and they had thought that their forts would protect them from Allah. So, (the torment of) Allah reached them from a place whence they had not even expected (it), and (He) cast awe into their hearts that, they were destroying their homes with their own hands and by the hands of the believers. So, learn a lesson, O you who possess vision.
وَلَوْلَآ اَنْ كَتَبَ اللہُ عَلَيْہِمُ الْجَلَاۗءَ لَعَذَّبَہُمْ فِي الدُّنْيَا ۰ۭ وَلَہُمْ فِي الْاٰخِرَۃِ عَذَابُ النَّارِ Al-Hashr 59:3
اور اگر اللہ ان کی قسمت میں جِلا وطن ہونا نہ لکھ چکے ہوتے تو ان کو دنیا میں ہی سزا دیتے۔ اور ان کے لیے آخرت میں دوزخ کا عذاب (تیار) ہے۔
And had Allah not inscribed banishment in their fate, He would have certainly punished them in the world; and (prepared) for them in the Hereafter is the torment of Hell.
ذٰلِكَ بِاَنَّہُمْ شَاۗقُّوا اللہَ وَرَسُوْلَہٗ ۰ۚ وَمَنْ يُّشَاۗقِّ اللہَ فَاِنَّ اللہَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ Al-Hashr 59:4
یہ اس لیئےہے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے پیغمبر کی مخالفت کی اور جو اللہ کی مخالفت کرتا ہے تو یقیناً اللہ اس کو سخت عذاب دینے والے ہیں۔
This is because they opposed Allah and His Messenger, and whoever opposes Allah, then indeed Allah is going to give him severe torment.
مَا قَطَعْتُمْ مِّنْ لِّيْنَۃٍ اَوْ تَرَكْتُمُوْہَا قَاۗىِٕمَۃً عَلٰٓي اُصُوْلِہَا فَبِـاِذْنِ اللہِ وَلِيُخْزِيَ الْفٰسِقِيْنَ Al-Hashr 59:5
کھجور کے جو درخت تم نے کاٹ ڈالے یا ان کو اپنی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا۔ سو اللہ کے حکم سے تھا اور تاکہ وہ نافرمانوں کو رسوا کریں۔
The palm trees that you cut down or left standing on their roots, was by Allah’s Command, and in order that He disgraces the disobedient.
وَمَآ اَفَاۗءَ اللہُ عَلٰي رَسُوْلِہٖ مِنْہُمْ فَمَآ اَوْجَفْتُمْ عَلَيْہِ مِنْ خَيْلٍ وَّلَا رِكَابٍ وَّلٰكِنَّ اللہَ يُسَلِّطُ رُسُلَہٗ عَلٰي مَنْ يَّشَاۗءُ ۰ۭ وَاللہُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ Al-Hashr 59:6
اور جو مال اللہ نے ان لوگوں سے اپنے پیغمبر کو (بغیر لڑائی کے) دلوایا سو اُس پر تم نے نہ گھوڑے دوڑائے او رنہ اونٹ ولیکن اللہ اپنے پیغمبروں (علیہم السلام) کو جن پر چاہتے ہیں مسلط فرما دیتے ہیں۔ اور اللہ کو ہر چیز پر پوری قدرت ہے۔
And whatever property Allah passed on to His Messenger from them (without fighting), you did not spur any horses or camels for it; but Allah grants dominance to His Messengers (Alaihim as-Salam)over whomever He wills, and Allah has Absolute Power over everything.
مَآ اَفَاۗءَ اللہُ عَلٰي رَسُوْلِہٖ مِنْ اَہْلِ الْقُرٰى فَلِلّٰہِ وَلِلرَّسُوْلِ وَلِذِي الْقُرْبٰى وَالْيَـتٰمٰى وَالْمَسٰكِيْنِ وَابْنِ السَّبِيْلِ ۰ۙ كَيْ لَا يَكُوْنَ دُوْلَۃًۢ بَيْنَ الْاَغْنِيَاۗءِ مِنْكُمْ ۰ۭ وَمَآ اٰتٰىكُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ ۰ۤ وَمَا نَہٰىكُمْ عَنْہُ فَانْتَہُوْا ۰ۚ وَاتَّقُوا اللہَ ۰ۭ اِنَّ اللہَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ Al-Hashr 59:7
جو مال اللہ نے اپنے پیغمبر کو (بغیر لڑائی کے دوسری) بستیوں سے دلوایا تو وہ اللہ کے لیئے اور پیغمبر کے لیئے اور قرابت داروں اور یتیموں اور حاجت مندوں کے لیئے اور مسافروں کے لیئے ہے تاکہ تم میں جو لوگ دولت مند ہیں ان ہی کے ہاتھوں میں نہ پھرتا رہے۔ اور جو چیز تم کو پیغمبر دے دیں تو وہ لے لو اور جس سے منع فرمائیں سو (اُس سے) باز رہو اور اللہ سے ڈرتے رہو۔ بے شک اللہ سخت عذاب دینے والے ہیں۔
Whatever property Allah passed on to His Messenger from other townships (without fighting), is for Allah and for the Messenger, and for the near of kin and the orphans and the needy and the traveller, so that it does not keep circulating only within the hands of the rich among you; and take whatever the Messenger grants you, and refrain from whatever he forbids you, and remain conscious of Allah; without doubt, Allah is the Giver of severe torment.
لِلْفُقَرَاۗءِ الْمُہٰجِرِيْنَ الَّذِيْنَ اُخْرِجُوْا مِنْ دِيَارِہِمْ وَاَمْوَالِہِمْ يَبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللہِ وَرِضْوَانًا وَّيَنْصُرُوْنَ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الصّٰدِقُوْنَ Al-Hashr 59:8
اُن حاجت مند مہاجرین کے لیئے جو اپنے گھروں سے اور اپنے مالوں سے نکال دئیے گئے وہ اللہ کے فضل اور اس کی رضا مندی کے طلب گار ہیں اور اللہ اور اس کے پیغمبر (کے دین) کی مدد کرتے ہیں۔ یہی لوگ سچے (ایماندار) ہیں۔
For those needy emigrants, who were driven out of their homes and possessions, they are the seekers of the Grace and Good Pleasure of Allah, and (they) help (the Deen of)Allah and His Messenger. It is these people, who are the true (believers).
وَالَّذِيْنَ تَبَوَّؤُ الدَّارَ وَالْاِيْمَانَ مِنْ قَبْلِہِمْ يُحِبُّوْنَ مَنْ ہَاجَرَ اِلَيْہِمْ وَلَا يَجِدُوْنَ فِيْ صُدُوْرِہِمْ حَاجَۃً مِّمَّآ اُوْتُوْا وَيُؤْثِرُوْنَ عَلٰٓي اَنْفُسِہِمْ وَلَوْ كَانَ بِہِمْ خَصَاصَۃٌ ۰ۭۣ وَمَنْ يُّوْقَ شُحَّ نَفْسِہٖ فَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ Al-Hashr 59:9
اور (ان لوگوں کے لیے بھی) جو اِن (مہاجرین) سے پہلے (ہجرت کے) گھر میں مقیم اور ایمان میں (مستقل) رہے (اور) ان کے پاس جو ہجرت کرکے آتا ہے یہ لوگ اس سے محبت کرتے ہیں اور اُن (مہاجرین) کو جو کچھ ملتا ہے اس سے یہ (انصار) اپنے دلوں میں کوئی رشک نہیں پاتے اور ان کو اپنی جانوں سے بھی پہلے رکھتے ہیں خواہ ان کو خود اختیاج ہی ہو۔ اور جو شخص اپنے نفس کی حرص سے بچالیا گیا تو ایسے لوگ ہی مرْاد پانے والے ہیں۔
And for those (people also), who settled before them (before these Muhajireen) in the home (of migration) and remained (firm) on faith, (and) these people love the one who migrates and comes to them, and whatever they (the Muhajireen) receive, these (Ansaar) do not feel any envy for it in their hearts and prefer them (the Muhajireen) above themselves even though they themselves may be needy; and the person who is protected from the greed of his Nafs, it is such people who are going to reach the goal.
وَالَّذِيْنَ جَاۗءُوْ مِنْۢ بَعْدِہِمْ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِاِخْوَانِنَا الَّذِيْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِيْمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِيْ قُلُوْبِنَا غِلًّا لِّلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا رَبَّنَآ اِنَّكَ رَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ Al-Hashr 59:10
اور ان لوگوں کا (بھی مالِ فے میں حق ہے) جو ان کے بعد آئے۔دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار! ہمارے اور ہمارے بھائیوں کے جو ہم سے پہلے ایمان لائے ہیں گناہ معاف فرمائیے اور ایمان والوں کی طرف سے ہمارے دلوں میں حسد (بخل) نہ پیدا ہونے دیجئیے۔ اے ہمارے پروردگار! بے شک آپ بڑے شفیق (اور) مہربان ہیں۔
And (there is a right in the property of Fai, alsoof) those people who came after them. They pray, ‘O our Rabb! Forgive our sins and of our brethren who embraced faith before us, and let not jealousy (miserliness) develop in our hearts against the believers. O our Rabb! Indeed You are Extremely Affectionate (and) Merciful.’
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِيْنَ نَافَقُوْا يَقُوْلُوْنَ لِاِخْوَانِہِمُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَہْلِ الْكِتٰبِ لَىِٕنْ اُخْرِجْتُمْ لَنَخْرُجَنَّ مَعَكُمْ وَلَا نُطِيْعُ فِيْكُمْ اَحَدًا اَبَدًا ۰ۙ وَّاِنْ قُوْتِلْتُمْ لَنَنْصُرَنَّكُمْ ۰ۭ وَاللہُ يَشْہَدُ اِنَّہُمْ لَكٰذِبُوْنَ Al-Hashr 59:11
کیا آپ نے ان منافقوں کو نہیں دیکھا جو اپنے کفار بھائیوں سے کہتے ہیں جو اہلِ کتاب ہیں اگر تم نکالے گئے تو ہم ضرور تمہارے ساتھ نکل جائیں گے اور تمہارے معاملے میں کبھی بھی کسی کا کہنا نہ مانیں گے۔ اور اگر تم سے لڑائی ہوئی تو ہم ضرور تمہاری مدد کریں گے۔ اور اللہ گواہ ہیں کہ وہ (بالکل) جھوٹے ہیں۔
Have you not seen those hypocrites, who say to their unbeliever brethren, who are (from the) People of the Book, ‘If you are driven out, we will surely go out with you and will never obey anyone in your affair, and if you are fought against, we will surely help you’? And Allah is Witness that they are (absolute) liars.
لَىِٕنْ اُخْرِجُوْا لَا يَخْرُجُوْنَ مَعَہُمْ ۰ۚ وَلَىِٕنْ قُوْتِلُوْا لَا يَنْصُرُوْنَہُمْ ۰ۚ وَلَىِٕنْ نَّصَرُوْہُمْ لَيُوَلُّنَّ الْاَدْبَارَ ۰ۣ ثُمَّ لَا يُنْصَرُوْنَ Al-Hashr 59:12
اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے اور اگر ان کے ساتھ لڑائی ہوئی تو یہ ان کی مدد نہ کریں گے۔ اور اگر ان کی مدد کی بھی تو ضرور پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے۔ پھر ان کو کوئی مدد نہ ملے گی۔
If they are driven out they will not go out with them, and if they are fought against they will not help them; and even if they do help they will certainly flee turning their backs, then they will find no help.
لَاَانْتُمْ اَشَدُّ رَہْبَۃً فِيْ صُدُوْرِہِمْ مِّنَ اللہِ ۰ۭ ذٰلِكَ بِاَنَّہُمْ قَوْمٌ لَّا يَفْقَہُوْنَ Al-Hashr 59:13
بے شک تم لوگوں کا خوف ان (منافقین) کے دلوں میں اللہ سے بھی زیادہ ہے۔ یہ اس لیئے کہ یہ بے سمجھ لوگ ہیں۔
Without doubt, your fear in their (the hypocrites’) hearts is greater than that of Allah. This is because they are a people without understanding.
لَا يُقَاتِلُوْنَكُمْ جَمِيْعًا اِلَّا فِيْ قُرًى مُّحَصَّنَۃٍ اَوْ مِنْ وَّرَاۗءِ جُدُرٍ ۰ۭ بَاْسُہُمْ بَيْنَہُمْ شَدِيْدٌ ۰ۭ تَحْسَبُہُمْ جَمِيْعًا وَّقُلُوْبُہُمْ شَتّٰى ۰ۭ ذٰلِكَ بِاَنَّہُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْقِلُوْنَ Al-Hashr 59:14
یہ سب مل کر بھی تم لوگوں سے نہ لڑیں گے مگر بستیوں کے قلعوں میں (پناہ لے کر) یادیواروں کی اوٹ میں (چھپ کر)۔ ان کی لڑائی آپس میں بڑی شدید ہے۔ (اے مخاطب!) تُو ان کو متفق خیال کرتا ہے اور ان کے دل الگ الگ ہیں یہ اس لیئے کہ یہ بے عقل لوگ ہیں۔
They will not fight against you people, not even together, except (taking refuge) inside the forts of townships or (hiding) behind the cover of walls. Their mutual enmity is very severe. (O addressee!) You consider them united while their hearts are divided. This is because they are a people without sense.
كَمَثَلِ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ قَرِيْبًا ذَاقُوْا وَبَالَ اَمْرِہِمْ ۰ۚ وَلَہُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ Al-Hashr 59:15
ان کی مثال ان لوگوں کی طرح ہے جو ان سے کچھ ہی پہلے اپنے کاموں کی سزا (کامزہ دنیا میں) چکھ چکے ہیں اور (آخرت میں) ان کے لیئے درد ناک عذاب ہے۔
Their example is like those people who, only a short while before them, have savoured (in this world) the (taste of) punishment of their deeds, and for them is a painful torment (in the Hereafter).
كَمَثَلِ الشَّيْطٰنِ اِذْ قَالَ لِلْاِنْسَانِ اكْفُرْ ۰ۚ فَلَمَّا كَفَرَ قَالَ اِنِّىْ بَرِيْۗءٌ مِّنْكَ اِنِّىْٓ اَخَافُ اللہَ رَبَّ الْعٰلَمِيْنَ Al-Hashr 59:16
ان (منافقوں) کی مثال شیطان کی سی ہے کہ جب انسان سے کہتا ہے تُو کافر ہوجا۔ پھر جب وہ کافر ہوجاتا ہے تو کہہ دیتا ہے کہ میرا تجھ سے کوئی واسطہ نہیں بے شک مجھ کو تو اللہ، عالمین کے پروردگار سے ڈر لگتا ہے۔
The example of these (hypocrites) is like that of the Shaitan when it says to man, ‘Become an unbeliever,’ then, when he becomes an unbeliever, he says, ‘I have no concern with you. Without doubt, I am afraid of Allah, the Rabb of the worlds.’
فَكَانَ عَاقِبَتَہُمَآ اَنَّہُمَا فِي النَّارِ خَالِدَيْنِ فِيْہَا ۰ۭ وَذٰلِكَ جَزٰۗؤُا الظّٰلِـمِيْنَ Al-Hashr 59:17
سو دونوں کا انجام یہ ہے کہ دونوں دوزخ میں (داخل ہوکر) ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ اور ظالموں کی یہی سزا ہے۔
So, the end result of both is that they both will (enter and) remain in the Hell forever, and this is the punishment of the wrongdoers.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ ۰ۚ وَاتَّقُوا اللہَ ۰ۭ اِنَّ اللہَ خَبِيْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ Al-Hashr 59:18
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرتے رہو اور ہر شخص کو دیکھنا چاہئے کہ اس نے کل (قیامت) کے لیئے کیا (سامان) بھیجا ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو۔ بے شک اللہ تمہارے سب اعمال سے واقف ہیں۔
O believers! Remain conscious of Allah and every person should see what (goods) he has sent for the morrow (Qiyamah), and remain conscious of Allah. Without doubt, Allah is Aware of all your deeds.
وَلَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِيْنَ نَسُوا اللہَ فَاَنْسٰـىہُمْ اَنْفُسَہُمْ ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْفٰسِقُوْنَ Al-Hashr 59:19
اور ان لوگوں کی مانند مت ہونا جنہوں نے اللہ کو بھلا دیا تو اس (اللہ) نے ان کو ایسا کردیا کہ اُنہیں خود اپنی خبر نہ رہی۔ ایسے ہی لوگ نافرمان ہیں۔
And do not be like those people who forgot Allah, so He (Allah) made them such that they forgot even themselves, such are the disobedient people.
لَا يَسْتَوِيْٓ اَصْحٰبُ النَّارِ وَاَصْحٰبُ الْجَنَّۃِ ۰ۭ اَصْحٰبُ الْجَنَّۃِ ہُمُ الْفَاۗىِٕزُوْنَ Al-Hashr 59:20
اہلِ دوزخ اور اہلِ جنت برابر نہیں ہوسکتے اہل جنت کامیاب لوگ ہیں۔
The inmates of Hell and the dwellers of Paradise cannot be equal. The dwellers of Paradise are the successful people.
لَوْ اَنْزَلْنَا ہٰذَا الْقُرْاٰنَ عَلٰي جَبَلٍ لَّرَاَيْتَہٗ خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنْ خَشْـيَۃِ اللہِ ۰ۭ وَتِلْكَ الْاَمْثَالُ نَضْرِبُہَا لِلنَّاسِ لَعَلَّہُمْ يَتَفَكَّرُوْنَ Al-Hashr 59:21
اگر ہم اس قرآن کو کسی پہاڑ پر نازل فرماتے تو (اے مخاطب!) تُو اس کو دیکھتا کہ اللہ کے خوف سے دب جاتا (اور) پھٹ جاتا اور یہ مثالیں ہم لوگوں کے لیئے بیان فرماتے ہیں تاکہ وہ فکر کریں۔
Had We sent this Quran down upon a mountain, you would have seen it (O addressee) humbled (and) bursting due to the fear of Allah. And We cite these examples for people so that they reflect.
ہُوَاللہُ الَّذِيْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۰ۚ عٰلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّہَادَۃِ ۰ۚ ہُوَالرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُ Al-Hashr 59:22
وہ اللہ ایسا معبود ہے کہ اُس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ وہ پوشیدہ اور ظاہر چیزوں کا جاننے والا ہے۔ وہ بہت بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
He, Allah is Such Ilaha that, there is no one worthy of worship other than Him. He is the Knower of the Unseen and the Seen. He is Very Kind, Extremely Merciful.
ہُوَاللہُ الَّذِيْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۰ۚ اَلْمَلِكُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُہَيْمِنُ الْعَزِيْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ ۰ۭ سُبْحٰنَ اللہِ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ Al-Hashr 59:23
وہ اللہ ایسا معبود ہے کہ اُس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ بادشاہ (حقیقی) پاک ذات، سلامتی، امن دینے والا، نگہبان غالب، زبردست، بڑائی والا ہے۔ اللہ ان لوگوں کے شریک مقرر کرنے سے پاک ہے۔
He, Allah is Such Ilaha that, there is no one worthy of worship other than Him. He is (the Real) Sovereign, the Holy, the Granter of Peace, the Granter of Security, the Guardian, the Dominant, the Subduer, the Owner of Greatness. Hallowed is Allah from the associates that these people set up
ہُوَاللہُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَہُ الْاَسْمَاۗءُ الْحُسْنٰى ۰ۭ يُسَبِّحُ لَہٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۚ وَہُوَالْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ Al-Hashr 59:24
وہی اللہ پیدا کرنے والا، ایجاد کرنے والا، صورتیں بنانے والا، اُسی کے لیے سب اچھے نام ہیں۔ سب چیزیں جو آسمانوں میں اور زمین میں ہیں، اُس کی پاکی بیان کرتی ہیں۔ اور وہی زبردست، حکمت والا ہے۔
He, Allah is the Creator, the Maker, the Designer; for Him are all good Names. All things that are in the heavens and in the earth celebrate His Glory, and He is the Dominant, the Wise.
Back to top