Go to Quran page

سُوْرَۃُ الْجُمُعَة

Chapter 62: Al-Jumu‘ah (11 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
يُسَـبِّحُ لِلہِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ الْعَزِيْزِ الْحَكِـيْمِ Al-Jumu‘ah 62:1
جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اللہ کی پاکی بیان کرتے ہیں جو بادشاہ ہے، پاک ہے، زبردست، حکمت والا ہے۔
Whatever is in the heavens and whatever is in the earth, all celebrate the Glory of Allah, Who is the Sovereign, the Holy, the Dominant, the Wise.
ہُوَالَّذِيْ بَعَثَ فِي الْاُمِّيّٖنَ رَسُوْلًا مِّنْہُمْ يَتْلُوْا عَلَيْہِمْ اٰيٰتِہٖ وَيُزَكِّيْہِمْ وَيُعَلِّمُہُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَۃَ ۰ۤ وَاِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ Al-Jumu‘ah 62:2
وہی تو ہے جس نے ان پڑھوں میں، ان ہی میں سے ایک پیغمبر بھیجے (حضرت محمدﷺ) جو ان کے سامنے اس کی آیتیں پڑھتے ہیں اور ان کو پاک کرتے ہیں اور ان کو کتاب اور دانشمندی کی باتیں سکھاتے ہیں۔ اور یہ لوگ (آپ کی بعثت سے) پہلے کھلی گمراہی میں تھے۔
He it is, Who sent to these illiterates, a Messenger (Hazrat Muhammad - Sall Allah-o Alaihi wa Sallam) from among themselves, who recites His Ayaat before them and purifies them and teaches them the Book and the words of Wisdom; and (before his deputation) these people were in manifest misguidance.
وَّاٰخَرِيْنَ مِنْہُمْ لَمَّا يَلْحَقُوْا بِہِمْ ۰ۭ وَہُوَالْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ Al-Jumu‘ah 62:3
اور ان میں سے اور (بعد میں آنے والے) لوگوں کی طرف بھی (ان کو بھیجا ہے) جو ابھی ان (مسلمانوں) سے نہیں ملے۔ اور وہ (اللہ) غالب، حکمت والے ہیں۔
And (he has been sent) also to those people who have not yet joined them (the Muslims), and He (Allah) is Dominant, Wise.
ذٰلِكَ فَضْلُ اللہِ يُؤْتِيْہِ مَنْ يَّشَاۗءُ ۰ۭ وَاللہُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ Al-Jumu‘ah 62:4
یہ (ایمان نصیب ہونا) اللہ کا فضل ہے وہ جسے چاہتے ہیں عطا فرماتے ہیں اور اللہ بڑے فضل والے ہیں۔
This (acceptance of Faith) is Allah’s Grace, He grants to whomever He wills, and Allah is the Possessor of Abundant Grace.
مَثَلُ الَّذِيْنَ حُمِّلُوا التَّوْرٰىۃَ ثُمَّ لَمْ يَحْمِلُوْہَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ اَسْفَارًا ۰ۭ بِئْسَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِ اللہِ ۰ۭ وَاللہُ لَا يَہْدِي الْقَوْمَ الظّٰلِـمِيْنَ Al-Jumu‘ah 62:5
جن لوگوں پر تورات کا بوجھ رکھا گیا پھر انہوں نے اس (کے بارِ تعمیل) کو نہ اٹھایا، ان کی مثال اس گدھے کی سی ہے جس پر بہت سی کتابیں لدی ہوں۔ (غرض) ان لوگوں کی بُری حالت ہے جنہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلایا اور اللہ ظالموں کو(توفیق) ہدایت نہیں دیا کرتے۔
The people upon whom was placed the load of the Taurat, then they did not bear it (the responsibility of its compliance), their example is of a donkey who is loaded with many books. (In short) evil is the state of those people, who denied the Ayaat of Allah, and Allah does not grant (the capacity to follow) guidance to the wrongdoers.
قُلْ يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ ہَادُوْٓا اِنْ زَعَمْتُمْ اَنَّكُمْ اَوْلِيَاۗءُ لِلہِ مِنْ دُوْنِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ Al-Jumu‘ah 62:6
فرما دیجئیے کہ اے یہود! اگر تم یہ گمان کرتے ہو کہ تم بلا شرکتِ غیرے اللہ کے دوست ہو تو اگر تم سچے ہو تو ذرا موت کی آرزو کرو۔
Say, O Jews! If you suppose that you are the exclusive friends of Allah, then just wish for death, if you are truthful.
وَلَا يَتَمَنَّوْنَہٗٓ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتْ اَيْدِيْہِمْ ۰ۭ وَاللہُ عَلِيْمٌۢ بِالظّٰلِمِيْنَ Al-Jumu‘ah 62:7
اور یہ کبھی اس کی آرزو نہ کریں گے بوجہ ان اعمال کے جو اپنے ہاتھوں آگے بھیج چکے ہیں۔ اور اللہ ظالموں کو خوب جانتے ہیں۔
And they will never wish for it on account of the deeds that they have sent ahead with their hands. And Allah knows well the wrong doers.
قُلْ اِنَّ الْمَوْتَ الَّذِيْ تَفِرُّوْنَ مِنْہُ فَاِنَّہٗ مُلٰقِيْكُمْ ثُمَّ تُرَدُّوْنَ اِلٰى عٰلِمِ الْغَيْبِ وَالشَّہَادَۃِ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Al-Jumu‘ah 62:8
آپ فرما دیجئے کہ بلا شبہ وہ موت جس سے تم بھاگتے ہو وہ یقیناً تم سے آملے گی۔ پھر تم پوشیدہ اور ظاہر جاننے والے کے پاس لے جائے جاؤ گے۔ پھر وہ تم کو تمہارے تمام اعمال کی خبر دیں گے۔
Say, ‘Without doubt, the death that you flee from will surely meet up with you, then you will be brought to the Knower of the Unseen and the Seen, then He will inform you of all your deeds.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِذَا نُوْدِيَ لِلصَّلٰوۃِ مِنْ يَّوْمِ الْجُمُعَۃِ فَاسْعَوْا اِلٰى ذِكْرِ اللہِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ۰ۭ ذٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ Al-Jumu‘ah 62:9
اے ایمان والو! جب جمعہ کے روز نماز کے لیئے اذان کہی جائے تو اللہ کے ذکر (خطبۂ نمازِ جمعہ) کی طرف (فوراً) چل پڑا کرو اور کاروبار بند کر دو اگر تم علم رکھتے ہو تو یہ تمہارے لیئے بہت بہتر ہے۔
O believers! When the Azan is called for Salah on the day of Jum‘ah, set out (immediately) towards Allah’s Zikr (the Friday Sermon) and close (your) business. It is much better for you, if you but know.
فَاِذَا قُضِيَتِ الصَّلٰوۃُ فَانْتَشِرُوْا فِي الْاَرْضِ وَابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللہِ وَاذْكُرُوا اللہَ كَثِيْرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ Al-Jumu‘ah 62:10
پھر جب نماز پوری ہو چکے تو زمین میں چلو پھرو اور اللہ کا فضل تلاش کرو۔ (کاروبار کرو) اور اللہ کا ذکر کثرت سے کرتے رہو تاکہ تم کامیابی حاصل کرو۔
Then, when the Salah has been completed, go about in the land and seek Allah’s Grace (engage in business), and keep remembering Allah abundantly so that you attain success.
وَاِذَا رَاَوْا تِجَارَۃً اَوْ لَہْوَۨا انْفَضُّوْٓا اِلَيْہَا وَتَرَكُوْكَ قَاۗىِٕمًا ۰ۭ قُلْ مَا عِنْدَ اللہِ خَيْرٌ مِّنَ اللَّہْوِ وَمِنَ التِّجَارَۃِ ۰ۭ وَاللہُ خَيْرُ الرّٰزِقِيْنَ Al-Jumu‘ah 62:11
اور (بعض لوگوں کا یہ حال ہے کہ) جب سودا بکتا یا تماشا لگا ہوا دیکھتے ہیں تو اُدھر بھاگ جاتے ہیں اور آپ کو کھڑا ہوا چھوڑ جاتے ہیں۔ فرما دیجئیے کہ جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ (اس) تماشے اور تجارت سے بہت بہتر ہے۔ اور اللہ سب سے اچھے رزق دینے والے ہیں۔
And (the condition of some people is such that) when they see some merchandise on sale or some show on display, they run away towards it, leaving you standing. Say, ‘That which is with Allah is far better than (this) show and merchandise, and Allah is the Best to grant provision.’
Back to top