Go to Quran page

سُوْرَۃُ التَّغَابُن

Chapter 64: At-Taghābun (18 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
يُسَبِّــحُ لِلہِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ ۰ۚ لَہُ الْمُلْكُ وَلَہُ الْحَمْدُ ۰ۡوَہُوَعَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ At-Taghābun 64:1
جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اللہ کی پاکی بیان کرتے ہیں۔ اُسی کی بادشاہی ہے اور سب تعریفیں اُسی کے لیے ہیں اور وہ ہر چیز پہ قادر ہے۔
Whatever is in the heavens and whatever is in the earth, all celebrate the Glory of Allah; His is the Sovereignty, and all Praise is for Him,and He has Power over everything.
ہُوَالَّذِيْ خَلَقَكُمْ فَمِنْكُمْ كَافِرٌ وَّمِنْكُمْ مُّؤْمِنٌ ۰ۭ وَاللہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ At-Taghābun 64:2
وہی ہے جس نے تم کو پیدا فرمایا سو تم میں سے بعض کافر ہیں اور بعض ایمان والے۔ اور اللہ تمہارے اعمال کو دیکھ رہے ہیں۔
It is He, Who has created you, so some of you are unbelievers and some are believers; and Allah is watching your deeds.
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِالْحَقِّ وَصَوَّرَكُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَكُمْ ۰ۚ وَاِلَيْہِ الْمَصِيْرُ At-Taghābun 64:3
اُسی نے آسمانوں اور زمین کو ٹھیک طو رپر پیدا فرمایا اور اُسی نے تمہاری صورتیں بنائیں سو کیا خوب صورتیں بنائیں اور اُسی کی طرف (تمہیں) لوٹ کر جانا ہے۔
It is He, Who created the heavens and the earth with perfection, and it is He, Who created your forms, so what excellent forms He made! And to Him you have to return.
يَعْلَمُ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَيَعْلَمُ مَا تُسِرُّوْنَ وَمَا تُعْلِنُوْنَ ۰ۭ وَاللہُ عَلِيْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ At-Taghābun 64:4
جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے وہ( سب) جانتا ہے۔ اور جو کچھ چھپا کر کرتے ہو اور جو ظاہر کرتے ہو، اس کو بھی جانتا ہے اور اللہ دلوں کے رازوں کو جانتا ہے۔
He knows (all) whatever is in the heavens and in the earth, and He also knows whatever you do secretly and what you do openly, and Allah knows the secrets of the hearts.
اَلَمْ يَاْتِكُمْ نَبَؤُا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَبْلُ ۰ۡفَذَاقُوْا وَبَالَ اَمْرِہِمْ وَلَہُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ At-Taghābun 64:5
کیا تم کو ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جنہوں نے (تم سے) پہلے کفر کیا تو انہوں نے اپنے کاموں کی سزا کا مزہ (دنیا میں) چکھ لیا اور (آخرت میں) ان کے لیے درد ناک عذاب ہے۔
Has the news of the people who disbelieved (before you),not reached you? They tasted the punishment of their deeds (in the world) and there is a painful torment for them (in the Hereafter).
ذٰلِكَ بِاَنَّہٗ كَانَتْ تَّاْتِيْہِمْ رُسُلُہُمْ بِالْبَيِّنٰتِ فَقَالُوْٓا اَبَشَرٌ يَّہْدُوْنَنَا ۰ۡفَكَفَرُوْا وَتَوَلَّوْا وَّاسْتَغْنَى اللہُ ۰ۭ وَاللہُ غَنِيٌّ حَمِيْدٌ At-Taghābun 64:6
یہ اس وجہ سے کہ ان لوگوں کے پاس ان کے پیغمبر واضح دلائل لے کر آئے تھے تو ان لوگوں نے کہا کیا آدمی ہم کو ہدایت کرے گا۔ غرض انہوں نے کفر کیا اور منہ پھیر لیا اور اللہ نے (بھی ان کی) پرواہ نہ کی۔ اور اللہ (سب سے) بے نیاز (اور) تعریف کے لائق ہیں۔
This is because their Messengers had come to those people with manifest proofs, and they said, ‘Will a human being guide us?’ In short, they disbelieved and turned their faces away, and Allah did not care (for them either). And Allah is Independent (of all and) Worthy of Praise.
زَعَمَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اَنْ لَّنْ يُّبْعَثُوْا ۰ۭ قُلْ بَلٰى وَرَبِّيْ لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُـنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلْتُمْ ۰ۭ وَذٰلِكَ عَلَي اللہِ يَسِيْرٌ At-Taghābun 64:7
جو لوگ کافر ہیں ان کا یہ خیال ہے کہ وہ ہرگز دوبارہ زندہ نہیں کیئے جائیں گے۔ آپ فرمادیجیئے کہ ہاں میرے پروردگار کی قسم تم دوبارہ ضرور زندہ کیئے جاؤ گے پھر جو کچھ تم نے کیا ہے تم کو ضرور بتایا جائے گا اور یہ سب اللہ کے لیئے آسان ہے۔
The people who are unbelievers think that will never be revived. Say, ‘Yes by my Rabb! You will certainly be revived, then you will be surely told whatever you have done, and all this is easy for Allah.’
فَاٰمِنُوْا بِاللہِ وَرَسُوْلِہٖ وَالنُّوْرِ الَّذِيْٓ اَنْزَلْنَا ۰ۭ وَاللہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرٌ At-Taghābun 64:8
سو اللہ پر اور اس کے پیغمبر پر اور اس نور (قرآن) پر ایمان لاؤ جو ہم نے نازل فرمایا ہے۔ اور اللہ تمہارے سب کاموں کی خبر رکھتے ہیں۔
So believe in Allah and in His Messenger and in this Noor (the Quran) that We have revealed. And Allah is Aware of all your deeds.
يَوْمَ يَجْمَعُكُمْ لِيَوْمِ الْجَمْعِ ذٰلِكَ يَوْمُ التَّغَابُنِ ۰ۭ وَمَنْ يُّؤْمِنْۢ بِاللہِ وَيَعْمَلْ صَالِحًا يُّكَفِّرْ عَنْہُ سَـيِّاٰتِہٖ وَيُدْخِلْہُ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْہَآ اَبَدًا ۰ۭ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ At-Taghābun 64:9
جس دن (اللہ) تم سب کو جمع ہونے کے دن (یعنی قیامت) کے لیئے اکٹھا کریں گے (سو) یہی دن ہے سُو دوزیاں کا۔ اور جو شخص اللہ پر ایمان رکھتا ہوگا اور نیک کام کرتا ہوگا وہ اس سے اس کے گناہ دُور کردیں گے اور اس کو ایسے باغوں میں داخل فرمائیں گے جن کے تابع نہریں جاری ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ یہ بڑی کامیابی ہے۔
And the Day (Allah) will collect all of you for the Day of Gathering (meaning Qiyamah), so this is the Day of gain and loss. And the person who believed in Allah and will have performed righteous deeds, He will remove his sins from him and will enter him in such gardens under whose direction streams are flowing, in which they will dwell forever. This is the great success.
وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَآ اُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِ خٰلِدِيْنَ فِيْہَا ۰ۭ وَبِئْسَ الْمَصِيْرُ At-Taghābun 64:10
اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیات کو جھٹلایا، وہ دوزخ کے رہنے والے ہیں اس میں ہمیشہ رہیں گے اور وہ بُرا ٹھکانہ ہے۔
And the people who disbelieved and belied Our Ayaat, they are the inmates of Hell, (they) will abide in it forever, and that is a bad abode.
مَآ اَصَابَ مِنْ مُّصِيْبَۃٍ اِلَّا بِـاِذْنِ اللہِ ۰ۭ وَمَنْ يُّؤْمِنْۢ بِاللہِ يَہْدِ قَلْبَہٗ ۰ۭ وَاللہُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ At-Taghābun 64:11
جو مصیبت بھی آتی ہے اللہ کے حکم سے آتی ہے۔ اور جو شخص اللہ پر ایمان لاتا ہے وہ اس کے دل کو ہدایت دیتے ہیں۔ اور اللہ ہر چیز سے باخبر ہیں۔
Whatever calamity befalls, it befalls by Allah’s Command. Allah guides the heart of the person who believes in Him, and Allah is Aware of everything.
وَاَطِيْعُوا اللہَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ ۰ۚ فَاِنْ تَوَلَّيْتُمْ فَاِنَّمَا عَلٰي رَسُوْلِنَا الْبَلٰغُ الْمُبِيْنُ At-Taghābun 64:12
اور اللہ کی اطاعت کرو اور(اس کے) پیغمبر کی اطاعت کرو۔ پھر اگر تم منہ پھیر لو گے تو ہمارے پیغمبر کے ذمہ تو واضح طور پر پہنچا دینا ہے۔
And obey Allah and obey (His) Messenger, then if you turn your faces away, the responsibility of Our Messenger is only to convey in a clear manner.
اَللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۰ۭ وَعَلَي اللہِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ At-Taghābun 64:13
اللہ ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور ایمان والوں کو چاہئیے کہ اللہ پر ہی بھروسہ کریں۔
Allah is, there is no Ilaha other than Him; and the believers should trust in Allah alone.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنَّ مِنْ اَزْوَاجِكُمْ وَاَوْلَادِكُمْ عَدُوًّا لَّكُمْ فَاحْذَرُوْہُمْ ۰ۚ وَاِنْ تَعْفُوْا وَتَصْفَحُوْا وَتَغْفِرُوْا فَاِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ At-Taghābun 64:14
اے ایمان والو! بے شک تمہاری بعض بیویاں اور تمہاری اولاد تمہارے (دین کے) دشمن ہیں، سو ان سے ہوشیار رہو اور اگر تم معاف کرو اور درگذر کرو اور بخش دو تو یقیناً اللہ بخشنے والے، رحم کرنے والے ہیں۔
O believers! Without doubt, some of your wives and your children are your enemies (of your Deen), so beware of them, and if you pardon and overlook and forgive, then indeed Allah is Forgiving, Merciful.
اِنَّمَآ اَمْوَالُكُمْ وَاَوْلَادُكُمْ فِتْنَۃٌ ۰ۭ وَاللہُ عِنْدَہٗٓ اَجْرٌ عَظِيْمٌ At-Taghābun 64:15
بے شک تمہارے مال اور اولاد ایک آزمائش ہیں اور اللہ ہی کے پاس بہت بڑا صلہ ہے۔
Without doubt, your possessions and children are a trial, and with Allah only is a great reward.
فَاتَّقُوا اللہَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَاسْمَعُوْا وَاَطِيْعُوْا وَاَنْفِقُوْا خَيْرًا لِّاَنْفُسِكُمْ ۰ۭ وَمَنْ يُّوْقَ شُحَّ نَفْسِہٖ فَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ At-Taghābun 64:16
سو جہاں تک تم سے ہوسکے اللہ سے ڈرتے رہو اور (اس کے احکام) سنو اور فرماں برداری کرو اور (اس کی راہ میں) خردچ کرو۔ یہ تمہارے اپنے لیئے بہتر ہوگا۔ اور جو شخص اپنے نفس کے لالچ سے محفوظ رہا تو ایسے ہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔
So remain conscious of Allah as much as you can, and listen (to His Commands) and be obedient and spend (in His Way). This will be better for you. And the person who remained safe from the greed of his Nafs, then it is such people who are going to be successful.
اِنْ تُقْرِضُوا اللہَ قَرْضًا حَسَـنًا يُّضٰعِفْہُ لَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۰ۭ وَاللہُ شَكُوْرٌ حَلِيْمٌ At-Taghābun 64:17
اگر تم اللہ کو خلوص کے ساتھ قرض دو تو وہ اس کو تمہارے لیئے بڑھاتے چلے جائیں گے اور تمہیں بخش دیں گے اور اللہ قدرشناس (اور) بردبار ہیں۔
If you give Allah a loan with sincerity, He will keep increasing it for you and will forgive you, and Allah is Appreciative (and) Forbearing.
عٰلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّہَادَۃِ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ At-Taghābun 64:18
پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے، غالب (اور) حکمت والے۔
Knower of the Unseen and the Seen, the Dominant (and) the Wise.
Back to top