Go to Quran page

سُوْرَۃُ الطَّلاَق

Chapter 65: At-Talāq (12 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
يٰٓاَيُّہَا النَّبِيُّ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاۗءَ فَطَلِّقُوْہُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ وَاَحْصُوا الْعِدَّۃَ ۰ۚ وَاتَّقُوا اللہَ رَبَّكُمْ ۰ۚ لَا تُخْرِجُوْہُنَّ مِنْۢ بُيُوْتِہِنَّ وَلَا يَخْرُجْنَ اِلَّآ اَنْ يَّاْتِيْنَ بِفَاحِشَۃٍ مُّبَـيِّنَۃٍ ۰ۭ وَتِلْكَ حُدُوْدُ اللہِ ۰ۭ وَمَنْ يَّتَعَدَّ حُدُوْدَ اللہِ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَہٗ ۰ۭ لَا تَدْرِيْ لَعَلَّ اللہَ يُحْدِثُ بَعْدَ ذٰلِكَ اَمْرًا At-Talāq 65:1
اے پیغمبر!(ﷺ) جب تم لوگ (اپنی) عورتوں کو طلاق دینے لگو تو ان کی عدت (طہر) کے شروع میں طلاق دو اور عدت کا شمار رکھو۔اور اللہ سے ڈرو جو تمہارے پروردگار ہیں۔ نہ تو ان کو (ایام عدت میں) ان کے گھروں سے نکالو اور نہ وہ (خود ہی) نکلیں ہاں اگر وہ کوئی صریح بے حیائی کاکام کریں (تو نکال دو)۔ اور یہ اللہ کی حدیں ہیں اور جو اللہ کی حدوں سے تجاوز کرے گا تو درحقیقت اس نے اپنے آپ پر ظلم کیا۔ (اے مخاطب!) تجھ کو کیا معلوم شاید اللہ اس کے بعد( رجعت کی) کوئی نئی بات پیدا فرمادیں۔
O Messenger (Sall Allah-o Alaihi wa Sallam)!When you people are divorcing(your)women, then divorce them at the beginning of their ‘Iddat, and keep an account of the ‘Iddat, and be conscious of Allah, Who is your Rabb. Neither turn them out from their homes(during the ‘Iddat period) nor should they (themselves) leave;except that they commit anopen immorality (then turn them out). And these are the limits of Allah, whoever transgresses the limits of Allah then he has, in reality,wronged himself. What do you know, perhaps Allahmay bring about a new situation(for return)?
فَاِذَا بَلَغْنَ اَجَلَہُنَّ فَاَمْسِكُوْہُنَّ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ فَارِقُوْہُنَّ بِمَعْرُوْفٍ وَّاَشْہِدُوْا ذَوَيْ عَدْلٍ مِّنْكُمْ وَاَقِيْمُوا الشَّہَادَۃَ لِلہِ ۰ۭ ذٰلِكُمْ يُوْعَظُ بِہٖ مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ ۰ۥۭ وَمَنْ يَّـتَّقِ اللہَ يَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًا At-Talāq 65:2
پھر جب وہ اپنی عدت گزرنے کے قریب پہنچ جائیں تو ان کو اچھی طرح سے(زوجیت میں) رہنے دو یا اچھی طرح سے علیحدہ کردو۔ اور اپنے میں سے دو معتبر شخصوں کو گواہ کرلو اور (گواہی کی ضرورت پڑے تو) اللہ کے لیئے درست گواہی دو۔ ان باتوں سے اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اور جو کوئی اللہ سے ڈرتا ہے تو وہ اس کے لیئے نجات کی صورت پیدا کردیتے ہیں۔
Then when they approach the end of their ‘Iddat, then let them remain (in the wedlock) in a good manner or separate them in a good manner; and appoint two reliable persons as witnesses and (if the need arises for testimony) then testify correctly for Allah. By these words is advised the person who believes in Allah and the Last Day, and whoever is Allah-conscious, He creates a way out for him.
وَّيَرْزُقْہُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ۰ۭ وَمَنْ يَّتَوَكَّلْ عَلَي اللہِ فَہُوَحَسْبُہٗ ۰ۭ اِنَّ اللہَ بَالِغُ اَمْرِہٖ ۰ۭ قَدْ جَعَلَ اللہُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا At-Talāq 65:3
اور اس کو ایسی جگہ سے رزق پہنچاتے ہیں جہاں سے اس کا گمان بھی نہیں ہوتا۔ اور جو شخص اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو وہ اس کے لیئےکافی ہیں۔ بے شک اللہ اپنے کام کو (جو وہ کرنا چاہیں) پورا کردیتے ہیں۔ یقیناً اللہ نے ہر چیز کا پورا اندازہ فرما رکھا ہے۔
And provides him sustenance from such a source he does not even imagine. And the person who trusts in Allah then He suffices for him; indeed Allah accomplishes His purpose (that He wills), assuredly Allah has set a perfect measure for everything.
وَاڿ يَىِٕسْنَ مِنَ الْمَحِيْضِ مِنْ نِّسَاۗىِٕكُمْ اِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُہُنَّ ثَلٰثَۃُ اَشْہُرٍ ۰ۙ وَّاڿ لَمْ يَحِضْنَ۰ۭ وَاُولَاتُ الْاَحْمَالِ اَجَلُہُنَّ اَنْ يَّضَعْنَ حَمْلَہُنَّ۰ۭ وَمَنْ يَّتَّقِ اللہَ يَجْعَلْ لَّہٗ مِنْ اَمْرِہٖ يُسْرًا At-Talāq 65:4
اور تمہاری (مطلقہ) عورتیں جو حیض سے نااُمید ہوچکی ہوں اگر کو ان (کی عدت) کے بارے شبہ ہوتو ان کی عدت تین مہینے ہے۔ اور جن کو (ابھی) حیض نہیں آنے لگا (ان کی بھی) اور حمل والی عورتوں کی عدت بچہ جننے تک ہے۔ اور جو اللہ سے ڈرے گا وہ (اللہ) اس کے کام میں سہولت پیدا فرما دیں گے۔
And your (divorced) women who have no more hope of menstruation, if you are in doubt about them (about their ‘Iddat), so now their ‘Iddat is of three months and (also of) those who have not begun menstruating (yet); and the ‘Iddat of pregnant women is up to the birth of the child. And whoever is conscious of Allah, He (Allah) will facilitate his affair.
ذٰلِكَ اَمْرُ اللہِ اَنْزَلَہٗٓ اِلَيْكُمْ ۰ۭ وَمَنْ يَّتَّقِ اللہَ يُكَفِّرْ عَنْہُ سَـيِّاٰتِہٖ وَيُعْظِمْ لَہٗٓ اَجْرًا At-Talāq 65:5
یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے تمہارے پاس بھیجا ہے اور جو شخص اللہ سے ڈرے گا تو وہ اس سے اس کے گناہ دور فرما دیں گے اور اُسے بہت بڑا صلہ عطا فرمائیں گے۔
This is the Command of Allah that He has sent you, and the person - who is conscious of Allah, He will remove his sins from him and will grant him a great reward.
اَسْكِنُوْہُنَّ مِنْ حَيْثُ سَكَنْتُمْ مِّنْ وُّجْدِكُمْ وَلَا تُضَاۗرُّوْہُنَّ لِتُضَيِّقُوْا عَلَيْہِنَّ ۰ۭ وَاِنْ كُنَّ اُولَاتِ حَمْلٍ فَاَنْفِقُوْا عَلَيْہِنَّ حَتّٰى يَضَعْنَ حَمْلَہُنَّ ۰ۚ فَاِنْ اَرْضَعْنَ لَكُمْ فَاٰتُوْہُنَّ اُجُوْرَہُنَّ ۰ۚ وَاْتَمِرُوْا بَيْنَكُمْ بِمَعْرُوْفٍ ۰ۚ وَاِنْ تَعَاسَرْتُمْ فَسَتُرْضِعُ لَہٗٓ اُخْرٰى At-Talāq 65:6
(مطلقہ) عورتوں کو وہیں رکھو (ایام عدت میں) جہاں تم خود رہتے ہو، جیسی (جگہ) تمہیں میسر ہو اور ان کو تنگ کرنے کے لیئے تکلیف نہ دو اور اگر حمل سے ہوں تو بچہ جننے تک ان کو خرچ دیتے رہو۔ پھر اگر وہ بچے کو تمہاری خاطر دودھ پلائیں تو ان کو ان کی اجرت دو اور (بچے کے معاملے میں) پسندیدہ طریقے سے موافقت کرو اور اگر تم باہم ِضِد کرو گے تو اُس (بچے) کو کوئی دوسری عورت دودھ پلائے گی۔
Lodge the (divorced) women (during the ‘Iddat period) where you yourself reside, (a place) such as is available to you, and do not cause them hardship to straiten them, and if they are pregnant then keep giving them their expenses till the birth of the child. Then if they sucklethe child for you, give them their wage, and consult each other in an agreeable manner (regarding the child). And if you are stubborn to each other, then some other woman shall suckle him (the child).
لِيُنْفِقْ ذُوْ سَعَۃٍ مِّنْ سَعَتِہٖ ۰ۭ وَمَنْ قُدِرَ عَلَيْہِ رِزْقُہٗ فَلْيُنْفِقْ مِمَّآ اٰتٰىہُ اللہُ ۰ۭ لَا يُكَلِّفُ اللہُ نَفْسًا اِلَّا مَآ اٰتٰىہَا ۰ۭ سَيَجْعَلُ اللہُ بَعْدَ عُسْرٍ يُّسْرًا At-Talāq 65:7
دولت مند کو اپنی حیثیت کے مطابق خرچ کرنا چاہیے۔ اور جس کے رزق میں تنگی ہوتو جتنا اس کو اللہ نے دیا ہے اس کے مطابق خرچ کرے۔ اللہ کسی کو تکلیف نہیں دیتا مگر اُس کے مطابق جو اُس نے اُن کو دیا ہے۔ اللہ عنقریب تنگی کے بعد فراخی بھی بخشے گا۔
The rich should spend according to his means, and the one whose sustenance is straitened should spend according to what Allah has given him. Allah does not place any difficulty on anyone, except according to what He has given them. Soon Allah will also grant ease after hardship.
وَكَاَيِّنْ مِّنْ قَرْيَۃٍ عَتَتْ عَنْ اَمْرِ رَبِّہَا وَرُسُلِہٖ فَحَاسَبْنٰہَا حِسَابًا شَدِيْدًا ۰ۙ وَّعَذَّبْنٰہَا عَذَابًا نُّكْرًا At-Talāq 65:8
اور بہت سی بستیاں تھیں جنہوں نے اپنے پروردگار اور اس کے پیغمبروں کا حکم ماننے سے انکار کیا تو ہم نے ان سے بڑا سخت حساب لیا اور ہم نے ان کو بڑی سخت سزا دی۔
And there were many townships that refused to obey the Commands of their Rabb and His Messengers, so We subjected them to a stern reckoning and We punished them very severely.
فَذَاقَتْ وَبَالَ اَمْرِہَا وَكَانَ عَاقِبَۃُ اَمْرِہَا خُسْرًا At-Talāq 65:9
غرض انہوں نے اپنے اعمال کا وبال چکھا اور ان کا انجام نقصان ہی ہوا۔
In short, they tasted the punishment of their deeds, and their end result was only loss.
اَعَدَّ اللہُ لَہُمْ عَذَابًا شَدِيْدًا ۰ۙ فَاتَّقُوا اللہَ يٰٓاُولِي الْاَلْبَابِ ۰ڀ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا ۰ۭۣۛ قَدْ اَنْزَلَ اللہُ اِلَيْكُمْ ذِكْرًا At-Talāq 65:10
اللہ نے ان کے لیئے ایک سخت عذاب تیار کررکھا ہے۔ تو اے سمجھ رکھنے والو! جو کہ ایمان لائے ہو، اللہ سے ڈرو۔ بے شک اللہ نے تمہارے پاس نصیحت (کی کتاب) بھیجی ہے۔
Allah has kept a severe torment prepared for them; So, O those with intellect who have believed,be conscious of Allah! Without doubt,Allah has sent you (a Book of) advice.
رَّسُوْلًا يَّتْلُوْا عَلَيْكُمْ اٰيٰتِ اللہِ مُبَـيِّنٰتٍ لِّيُخْرِجَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ ۰ۭ وَمَنْ يُّؤْمِنْۢ بِاللہِ وَيَعْمَلْ صَالِحًا يُّدْخِلْہُ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْہَآ اَبَدًا ۰ۭ قَدْ اَحْسَنَ اللہُ لَہٗ رِزْقًا At-Talāq 65:11
(اور اپنے) ایک ایسے پیغمبر (محمدﷺ بھیجے ہیں) جو تمہارے سامنے اللہ کی واضح آیات پڑھتے ہیں تاکہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کو اندھیرے سے نکال کر روشنی میں لے آئیں۔ اور جو شخص اللہ پر ایمان لائے گا او رنیک کام کرے گا وہ اس کو باغوں میں داخل فرمائیں گے جن کے تابع نہریں بہہ رہی ہیں وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں کے۔ بلاشبہ اللہ نے ان کو خوب رزق عطا فرمایا ہے۔
(And) has sent such a Messenger (of His: Muhammad -Sall Allah-o Alaihi wa Sallam), who recites the manifest Ayaat of Allah in front of you, so that he takes the people, who have believed and have been performing righteous deeds, out from darkness into the light. And the person who believes in Allah and performs righteous deeds, He will enter him in gardens under whose direction streams are flowing, and they will abide in them forever and ever. Undoubtedly,Allah has provided them with excellent provision.
اَللہُ الَّذِيْ خَلَقَ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ وَّمِنَ الْاَرْضِ مِثْلَہُنَّ ۰ۭ يَـتَنَزَّلُ الْاَمْرُ بَيْنَہُنَّ لِتَعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ ۰ۥۙ وَّاَنَّ اللہَ قَدْ اَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا At-Talāq 65:12
اللہ ہی تو ہے جس نے سات آسمان پیدا فرمائے اور ویسی ہی زمین اور ان سب میں (اللہ کے) احکام نازل ہوتے رہتے ہیں تاکہ تم کو معلوم ہو جائے کہ اللہ ہر چیز پہ قادر ہیں۔ اور یہ کہ اللہ نے ہر چیز کو اپنے علم سے احاطہ میں لے رکھا ہے۔
Allah it is,Who has created the seven heavens and the similar earth, and (Allah’s) Commands keep descending in all of them, so that you may know that Allah has Power over everything, and that Allah has encompassed everything in His Knowledge.
Back to top