Go to Quran page

سُوْرَۃُ الْمُلْک

Chapter 67: Al-Mulk (30 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
تَبٰرَكَ الَّذِيْ بِيَدِہِ الْمُلْكُ ۰ۡوَہُوَعَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرُۨ Al-Mulk 67:1
بڑی برکت والا ہے وہ (اللہ) جس کے ہاتھ میں بادشاہی ہے اور وہ ہر چیز پہ قادر ہے۔
Most Blessed is He (Allah), in Whose Hand is the Sovereignty, and He has Power over everything.
الَّذِيْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيٰوۃَ لِيَبْلُوَكُمْ اَيُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا ۰ۭ وَہُوَالْعَزِيْزُ الْغَفُوْرُ Al-Mulk 67:2
جس نے موت اور زندگی کو پیدا فرمایا تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں کون عمل میں زیادہ اچھا ہے اور وہ زبردست (اور) بخشنے والا ہے۔
Who created death and life, so that (He) may try you as to which of you is best in deed; and He is Dominant (and) Forgiving.
الَّذِيْ خَلَقَ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا ۰ۭ مَا تَرٰى فِيْ خَلْقِ الرَّحْمٰنِ مِنْ تَفٰوُتٍ ۰ۭ فَارْجِعِ الْبَصَرَ ۰ۙ ہَلْ تَرٰى مِنْ فُطُوْرٍ Al-Mulk 67:3
جس نے سات آسمان اوپر تلے پیدا فرمائے۔ تو رحمٰن (اللہ) کی اس صنعت میں کوئی خلل نہ دیکھے گا۔ تو تُو پھر سے نگاہ ڈال (کر دیکھ لے) کیا تجھ کو کوئی خلل نظر آتا ہے؟۔
Who created seven heavens one above the other, you will not observe any flaw in this creation of the Rahman(Allah).So cast your eye again (and observe), do you see any flaw?
ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنْقَلِبْ اِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِـئًا وَّہُوَحَسِيْرٌ Al-Mulk 67:4
پھر بار بار نگاہ ڈال (کر دیکھ) تو نظر تیرے پاس ناکام اور تھک کر پلٹ آئے گی۔
Then cast your eye again, and again (and observe), your sight will return to you unsuccessful and wearied.
وَلَقَدْ زَيَّنَّا السَّمَاۗءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيْحَ وَجَعَلْنٰہَا رُجُوْمًا لِّلشَّـيٰطِيْنِ وَاَعْتَدْنَا لَہُمْ عَذَابَ السَّعِيْرِ Al-Mulk 67:5
اور بے شک ہم نے قریب کے آسمان کو چراغوں(ستاروں) سے آراستہ کررکھا ہے اور ہم نے انکو شیطانوں کے مارنے کا ذریعہ بھی بنا دیا ہے۔ اور ہم نے ان کے لیے دہکتی ہوئی آگ کا عذاب تیار کررکھا ہے۔
And without doubt, We have adorned the nearer heaven with lamps (stars), and We have also made them a means of pelting the Shayateen. And We have prepared the torment of the blazing Fire for them.
وَلِلَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّہِمْ عَذَابُ جَہَنَّمَ ۰ۭ وَبِئْسَ الْمَصِيْرُ Al-Mulk 67:6
اور جن لوگوں نے اپنے پروردگار کے ساتھ کفر کیا ان کے لیئے دوزخ کا عذاب ہے اور بُری جگہ ہے۔
And for the people who disbelieved in their Rabb, is the torment of Hell, and that is a bad place.
اِذَآ اُلْقُوْا فِيْہَا سَمِعُوْا لَہَا شَہِيْقًا وَّہِىَ تَفُوْرُ Al-Mulk 67:7
جب وہ اس میں ڈالے جائیں گے تو اس کا سخت شور سنیں گے اور وہ جوش مار رہی ہوگی۔
When they will be cast into it, they will hear its deafening noise and it will be boiling over.
تَكَادُ تَمَيَّزُ مِنَ الْغَيْظِ ۰ۭ كُلَّمَآ اُلْقِيَ فِيْہَا فَوْجٌ سَاَلَہُمْ خَزَنَــتُہَآ اَلَمْ يَاْتِكُمْ نَذِيْرٌ Al-Mulk 67:8
گویا مارے غصہ کے پھٹ پڑے گی۔ جب کبھی اس میں کوئی گروہ ڈالا جائے گا تو اس کے محافظ ان سے پوچھیں گے کہ کیا تمہارے پاس کوئی ڈرانے والا (پیغمبر) نہیں آیا؟
As though it will burst with anger. Whenever some group will be cast into it, its guardians will ask them, ‘Did no warner (Messenger) come to you?’
قَالُوْا بَلٰي قَدْ جَاۗءَنَا نَذِيْرٌ ۰ۥۙ فَكَذَّبْنَا وَقُلْنَا مَا نَزَّلَ اللہُ مِنْ شَيْءٍ ۰ۚۖ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا فِيْ ضَلٰلٍ كَبِيْرٍ Al-Mulk 67:9
وہ کہیں گے واقعی ہمارے پاس ڈرانے والا (پیغمبر) آیا تھا تو ہم نے (اس کو) جھٹلا دیا اور کہا کہ اللہ نے تو کچھ نازل ہی نہیں فرمایا (اور) تم تو بڑی غلطی میں پڑے ہو۔
They will say, ‘In fact a warner (Messenger) did come to us, but we belied (him) and said: ‘Allah has not revealed anything at all, (and) you are in a great error.’
وَقَالُوْا لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ اَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِيْٓ اَصْحٰبِ السَّعِيْرِ Al-Mulk 67:10
اور کہیں گے اگر ہم سنتے یا سمجھتے ہوتے تو دوزخ (کے رہنے) والوں میں نہ ہوتے۔
And (they) will say, ‘Had we been listening or understanding, we would not have been among (the inmates of) Hell.
فَاعْتَرَفُوْا بِذَنْۢبِہِمْ ۰ۚ فَسُحْقًا لِّاَصْحٰبِ السَّعِيْرِ Al-Mulk 67:11
پس اپنے جرم کا اقرار کریں گے۔ سو اہلِ دوزخ پر لعنت ہے۔
Thus they will admit their crime; so a curse be on the people of Hell.
اِنَّ الَّذِيْنَ يَخْشَوْنَ رَبَّہُمْ بِالْغَيْبِ لَہُمْ مَّغْفِرَۃٌ وَّاَجْرٌ كَبِيْرٌ Al-Mulk 67:12
بے شک جو لوگ اپنے پروردگار سے بے دیکھے ڈرتے ہیں ان کے لیئے بخشش اور بہت بڑا صلہ ہے۔
Without doubt, the people who fear their Rabb in the Unseen, for them is forgiveness and a great reward.
وَاَسِرُّوْا قَوْلَكُمْ اَوِ اجْہَرُوْا بِہٖ ۰ۭ اِنَّہٗ عَلِيْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Al-Mulk 67:13
اور تم لوگ اپنی بات پوشیدہ کہو یا اس کو ظاہر کہو، بے شک وہ دلوں کے رازوں سے واقف ہے۔
And whether you people keep your talk secret or say it aloud,without doubt, He is aware of the secrets of the hearts.
اَلَا يَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ ۰ۭ وَہُوَاللَّطِيْفُ الْخَبِيْرُ Al-Mulk 67:14
بھلا کیا وہ نہ جانے گا جس نے پیدا فرمایا! اور وہ باریک بین (اور) باخبر ہے۔
Well then, would He, Who has created, not know? And He is Subtle (and) Aware.
ہُوَالَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ ذَلُوْلًا فَامْشُوْا فِيْ مَنَاكِبِہَا وَكُلُوْا مِنْ رِّزْقِہٖ ۰ۭ وَاِلَيْہِ النُّشُوْرُ Al-Mulk 67:15
وہی ہستی ہے جس نے تمہارے لیئے زمین کو مسخر کردیا، سو تم اس کی راہوں میں چلو پھرو اور اس کی عطا کردہ روزی میں سے کھاؤ اور اسی کے پاس دوبارہ زندہ ہوکر جانا ہے۔
He is the Being, Who has subjected the earth to you, so walk about on its paths, and eat of the provision granted by Him, and to Him will be the return after revival.
ءَ اَمِنْتُمْ مَّنْ فِي السَّمَاۗءِ اَنْ يَّخْسِفَ بِكُمُ الْاَرْضَ فَاِذَا ہِيَ تَمُوْرُ Al-Mulk 67:16
کیا تم اس سے بے خوف ہوگئے ہو کہ جو آسمان میں (بھی اپنا تصرف رکھتا) ہے، کہ وہ تم کو زمین میں دھنسادے پھر وہ (زمین) تھر تھرانے لگے؟
Have you become fearless of the fact that He, Who (holds Authority) in the heaven (also), causes you to sink into the earth, then it starts trembling?
اَمْ اَمِنْتُمْ مَّنْ فِي السَّمَاۗءِ اَنْ يُّرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًا۰ۭ فَسَتَعْلَمُوْنَ كَيْفَ نَذِيْرِ Al-Mulk 67:17
یا تم لوگ اس سے بے خوف ہوگئے ہوکہ جو آسمان میں (بھی اپنا تصرف رکھتا) ہے کہ وہ تم پر ایک تیز ہوا بھیج دے؟ سو تم عنقریب جان لو گے کہ میرا ڈرانا کیسا ہے۔
Or you people have become fearless of the fact that He, Who(holds Authority) in the heaven(also), sends a violent wind upon you? Then you will soon come to know how is My warning.
وَلَقَدْ كَذَّبَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيْرِ Al-Mulk 67:18
اور بے شک ان سے پہلے لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا سو (دیکھ لو) میرا عذاب کیسا ہوا۔
And no doubt the people before them had also belied, (so see) how was My torment.
اَوَلَمْ يَرَوْا اِلَى الطَّيْرِ فَوْقَہُمْ صٰۗفّٰتٍ وَّيَقْبِضْنَ ۰ۭؔۘ مَا يُمْسِكُـہُنَّ اِلَّا الرَّحْمٰنُ۰ۭ اِنَّہٗ بِكُلِّ شَيْءٍؚبَصِيْرٌ Al-Mulk 67:19
کیا ان لوگوں نے اپنے اوپر پرندوں کو نہیں دیکھا کبھی پروں کو پھیلائے ہوئے اڑاتے ہیں اور کبھی سمیٹ لیتے ہیں۔ رحمٰن (اللہ) کے سوا انہیں کوئی تھام نہیں سکتا۔ بے شک وہ ہر چیز کو دیکھ رہا ہے۔
Have the people not observed the birds above them, sometimes they fly spreading their wings and sometimes they fold them. No one can support them other than Rahman(Allah). Without doubt, He is watching everything.
اَمَّنْ ہٰذَا الَّذِيْ ہُوَجُنْدٌ لَّكُمْ يَنْصُرُكُمْ مِّنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِ ۰ۭ اِنِ الْكٰفِرُوْنَ اِلَّا فِيْ غُرُوْرٍ Al-Mulk 67:20
رحمٰن (اللہ) کے سوا بھلا ایسا کون ہے جو تمہارا لشکر ہو کر تمہاری مدد کرسکے۔ کافر تو نرے دھوکے میں ہیں۔
Who is there other than Rahman (Allah) that can be an army for you and help you? The unbelievers are in mere delusion.
اَمَّنْ ہٰذَا الَّذِيْ يَرْزُقُكُمْ اِنْ اَمْسَكَ رِزْقَہٗ ۰ۚ بَلْ لَّجُّوْا فِيْ عُتُوٍّ وَّنُفُوْرٍ Al-Mulk 67:21
بھلا اگر وہ اپنا رزق روک لیں تو کون ہے جو تم کو رزق دے؟ بلکہ یہ سرکشی اور نفرت میں پھنسے ہوئے ہیں۔
Think!If He withholds His sustenance, who is there to provide sustenance to you? Rather, they are caught up in rebellion and aversion.
اَفَمَنْ يَّمْشِيْ مُكِبًّا عَلٰي وَجْہِہٖٓ اَہْدٰٓى اَمَّنْ يَّمْشِيْ سَوِيًّا عَلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ Al-Mulk 67:22
بھلا جو شخص اپنے منہ کے بل گر کر چلتا ہو وہ سیدھی راہ پانے والا ہے یا جو شخص سیدھے راستے پر برابر چل رہا ہو۔
Tell me,is the person who walks fallen on his face, rightly guided or the person who is walking steadily on the straight path?
قُلْ ہُوَالَّذِيْٓ اَنْشَاَكُمْ وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْاَبْصَارَ وَالْاَفْــِٕدَۃَ ۰ۭ قَلِيْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ Al-Mulk 67:23
فرما دیجئیےوہی ذات ہے جس نے تم کو پیدا فرمایا اور تم کو کان اور آنکھیں اور دل عطا فرمائے۔ تم لوگ بہت کم شکر ادا کرتے ہو۔
Say, ‘He is the Being, Who has created you and has granted you ears and eyes and hearts. You people offer very little thanks.’
قُلْ ہُوَالَّذِيْ ذَرَاَكُمْ فِي الْاَرْضِ وَاِلَيْہِ تُحْشَرُوْنَ Al-Mulk 67:24
فرما دیجئیےوہی ہے جس نے تم کو زمین پر پھیلایا ہے اور تم اُسی کے پاس اکٹھے کیے جاؤ گے۔
Say, ‘It is He, Who has spread you on the earth, and you will be gathered before Him.’
وَيَقُوْلُوْنَ مَتٰى ہٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ Al-Mulk 67:25
اور وہ کہتے ہیں اگر تم سچے ہو تو یہ وعدہ (قیامت کا) کب پورا ہوگا۔
And they say, ‘When will this promise (of Qiyamah) be fulfilled, if you are truthful.’
قُلْ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللہِ ۰۠ وَاِنَّمَآ اَنَا نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌ Al-Mulk 67:26
فرمادیجئیے کہ یہ علم تو اللہ ہی کے پاس ہے اور بلاشبہ میں تو صاف صاف (انجامِ بد سے) ڈرنے والا ہوں۔
Say, ‘This knowledge is with Allah only, and undoubtedly I am only a clear and plain Warner (of a bad end).
فَلَمَّا رَاَوْہُ زُلْفَۃً سِيْۗـــــَٔتْ وُجُوْہُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَقِيْلَ ہٰذَا الَّذِيْ كُنْتُمْ بِہٖ تَدَّعُوْنَ Al-Mulk 67:27
پھر جب اس (عذاب) کو قریب آتا ہوا دیکھیں گے تو کافروں کے چہرے بگڑ جائیں گے اور (اُن سے) کہا جائے گا یہی ہے جو تم مانگا کرتے تھے۔
Then when they see this (torment) approaching, the faces of the unbelievers will become distorted and it will be said (to them), ‘This is what you used to ask for.’
قُلْ اَرَءَيْتُمْ اِنْ اَہْلَكَنِيَ اللہُ وَمَنْ مَّعِيَ اَوْ رَحِمَنَا ۰ۙ فَمَنْ يُّجِيْرُ الْكٰفِرِيْنَ مِنْ عَذَابٍ اَلِيْمٍ Al-Mulk 67:28
فرما دیجئیےبھلا دیکھو اگر اللہ مجھے او رمیرے ساتھیوں کو (جیسا تم چاہتے ہو) ہلاک کردیں یا (ہماری تمنا کے مطابق) ہم پر رحم فرمائیں تو کافروں کو دردناک عذاب سے کون بچائے گا۔
Say, ‘Well then look! If Allah destroys me and my followers (as you wish) or is Merciful to us (according to our wish), who will save the unbelievers from a painful torment?’
قُلْ ہُوَالرَّحْمٰنُ اٰمَنَّا بِہٖ وَعَلَيْہِ تَوَكَّلْنَا ۰ۚ فَسَتَعْلَمُوْنَ مَنْ ہُوَفِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ Al-Mulk 67:29
فرما دیجئیےوہ بڑا مہربان ہے ہم اُس پر ایمان لائے ہیں اور اُسی پر ہم بھروسہ کرتے ہیں سو عنقریب تم جان لو گے کہ صریح گمراہی میں کون ہے۔
Say, ‘He is Extremely Kind, we have believed in Him and in Him we trust; so soon you will come to know who is in manifest misguidance.’
قُلْ اَرَءَيْتُمْ اِنْ اَصْبَحَ مَاۗؤُكُمْ غَوْرًا فَمَنْ يَّاْتِيْكُمْ بِمَاۗءٍ مَّعِيْنٍ Al-Mulk 67:30
فرما دیجئیےبھلا دیکھو! اگر تمہارا پانی خشک ہوجائے تو کون ہے جو تمہارے لیے شیریں پانی کا چشمہ بہا لائے؟
Say, ‘Well then, if your water dries up, then who is there that can flow a sweet water spring for you?’
Back to top