Go to Quran page

سُوْرَۃُ نُوْح

Chapter 71: Nūh (28 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
اِنَّآ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِہٖٓ اَنْ اَنْذِرْ قَوْمَكَ مِنْ قَبْلِ اَنْ يَّاْتِيَہُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ Nūh 71:1
بے شک ہم نے نوح (علیہ السلام) کو ان کی قوم کے پاس بھیجا کہ آپ اپنی قوم کو ڈرائیں اس سے پہلے کہ ان پر دردناک عذاب آئے۔
Indeed We sent Nooh (Alaihi as-Salam)to his people that:Warn your people before a painful torment befalls them.
قَالَ يٰقَوْمِ اِنِّىْ لَكُمْ نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌ Nūh 71:2
انہوں نے فرمایا اے میری قوم! یقیناً میں تمہارے لیے صاف صاف (انجام بد سے) ڈرانے والا ہوں۔
He said, ‘O my people! Indeed I am for you a clear, plain warner (of a bad end):
اَنِ اعْبُدُوا اللہَ وَاتَّقُوْہُ وَاَطِيْعُوْنِ Nūh 71:3
کہ اللہ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو اور میرا کہا مانو۔
Worship Allah and be conscious of Him and obey me.
يَغْفِرْ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَيُؤَخِّرْكُمْ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى ۰ۭ اِنَّ اَجَلَ اللہِ اِذَا جَاۗءَ لَا يُؤَخَّرُ ۰ۘ لَوْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ Nūh 71:4
وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور وقتِ مقررہ تک تمہیں مہلت دے گا۔ بلا شبہ جب اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت آجاتا ہے تو تاخیر نہیں ہوتی کاش! تم جانتے ہوتے۔
He will forgive you your sins and grant you leave till an appointed time. Undoubtedly, when the time appointed by Allah arrives, then there is no delay;if you only knew.’
قَالَ رَبِّ اِنِّىْ دَعَوْتُ قَوْمِيْ لَيْلًا وَّنَہَارًا Nūh 71:5
(جب نہ مانے) تو انہوں نے عرض کیا اے میرے پروردگار! بے شک میں اپنی قوم کو رات اور دن بلاتا رہا۔
So (when they did not accept), he submitted, ‘O my Rabb! Without doubt, I have been calling my people night and day.
فَلَمْ يَزِدْہُمْ دُعَاۗءِيْٓ اِلَّا فِرَارًا Nūh 71:6
پھر میرے بلانے سے وہ اور زیادہ بھاگتے رہے۔
Then, they kept fleeing all the more on my calling.
وَاِنِّىْ كُلَّمَا دَعَوْتُہُمْ لِتَغْفِرَ لَہُمْ جَعَلُوْٓا اَصَابِعَہُمْ فِيْٓ اٰذَانِہِمْ وَاسْتَغْشَوْا ثِيَابَہُمْ وَاَصَرُّوْا وَاسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًا Nūh 71:7
اور (واقعہ یہ ہے کہ) جب مَیں نے ان کو بلایا کہ (توجہ کریں اور) آپ ان کو معاف فرمائیں تو انہوں نے اپنے کانوں میں اپنی انگلیاں دے لیں اور اپنے کپڑے اوڑھ لیئے اور اَڑ گئے اور بہت زیادہ تکبر کیا۔
And (the fact is that) when I called them so as (to repent and) You may forgive them, they stuffed their fingers in their ears and wrapped themselves with their clothes and became obstinate and behaved very arrogantly.
ثُمَّ اِنِّىْ دَعَوْتُہُمْ جِہَارًا Nūh 71:8
پھر میں نے ان کو کھلے طور پر بلایا۔
Then I called them openly.
ثُمَّ اِنِّىْٓ اَعْلَنْتُ لَہُمْ وَاَسْرَرْتُ لَہُمْ اِسْرَارًا Nūh 71:9
پھر ان کو ظاہر اور پوشیدہ ہر طرح سے سمجھاتا رہا۔
Then I kept advising them in every way, publically and privately.
فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ۰ۭ اِنَّہٗ كَانَ غَفَّارًا Nūh 71:10
پھر میں نے (ان سے) کہا اپنے پروردگار (اللہ) سے معافی مانگو بے شک وہ بڑا معاف کرنے والا ہے۔
Then (said to them), seek forgiveness from your Rabb (Allah). Without doubt, He is Extremely Forgiving.
يُّرْسِلِ السَّمَاۗءَ عَلَيْكُمْ مِّدْرَارًا Nūh 71:11
وہ تم پر آسمان سے لگاتار بارشیں برسائے گا۔
He will send down continuous rains upon you from the heavens.
وَّيُمْدِدْكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّبَنِيْنَ وَيَجْعَلْ لَّكُمْ جَنّٰتٍ وَّيَجْعَلْ لَّكُمْ اَنْہٰرًا Nūh 71:12
اور تمہارے مال اور اولاد میں ترقی دے گا اور تمہارے لیئے باغ لگادے گا او رتمہارے لیئے نہریں بہا دے گا۔
And will grant increase in your wealth and children and will cause gardens to grow for you and will cause streams to flow for you.
مَا لَكُمْ لَا تَرْجُوْنَ لِلہِ وَقَارًا Nūh 71:13
تمہیں کیا ہوا کہ تم اللہ کی عظمت کے معتقد نہیں ہو۔
What has happened to you that you are not convinced of the Greatness of Allah?
وَقَدْ خَلَقَكُمْ اَطْوَارًا Nūh 71:14
حالانکہ اس نے تمہیں طرح طرح کے پیدا فرمایا۔
Although He created you of various kinds.
اَلَمْ تَرَوْا كَيْفَ خَلَقَ اللہُ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا Nūh 71:15
کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ نے سات آسمان کیسے اوپر نیچے پیدا فرمائے۔
Do you not observe how Allah created seven heavens, one upon another?
وَّجَعَلَ الْقَمَرَ فِيْہِنَّ نُوْرًا وَّجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا Nūh 71:16
اور ان میں چاند کو نُور (روشنی) بنایا اور سورج کو چراغ روشن (روشنی بانٹنے والا) بنایا۔
And, in them, made the moon Noor (light) and made the sun a bright lamp (giving light).
وَاللہُ اَنْۢبَتَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ نَبَاتًا Nūh 71:17
اور اللہ ہی نے تم کو زمین سے پیدا فرمایا۔
And it is Allah, Who caused you to grow from the earth.
ثُمَّ يُعِيْدُكُمْ فِيْہَا وَيُخْرِجُكُمْ اِخْرَاجًا Nūh 71:18
پھر اُسی میں تم کو لوٹا دیں گے اور (پھر) تمہیں (اُسی سے) نکال کھڑا کریں گے۔
Then He will return you therein and will (then) bring you forth (therefrom).
وَاللہُ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ بِسَاطًا Nūh 71:19
اور اللہ ہی نے زمین کو تمہارے لیے فرش بنایا۔
And it is Allah, Who made the earth a floor for you.
لِّتَسْلُكُوْا مِنْہَا سُـبُلًا فِجَاجًا Nūh 71:20
تاکہ تم اس کے کھلے رستوں میں چلو۔
So that you walk in its wide paths.’
قَالَ نُوْحٌ رَّبِّ اِنَّہُمْ عَصَوْنِيْ وَاتَّبَعُوْا مَنْ لَّمْ يَزِدْہُ مَالُہٗ وَوَلَدُہٗٓ اِلَّا خَسَارًا Nūh 71:21
نوح(علیہ السلام) نے عرض کیا کہ اے میرے پروردگار! انہوں نے میری بات نہیں مانی اور ایسے لوگوں کی پیروی کی جن کے مال اور اولاد نے ان کو زیادہ نقصان ہی پہنچایا۔
Nooh (Alaihi as-Salam)submitted, ‘O my Rabb! They did not accept my word and followed such people, whose wealth and children only increased their loss.
وَمَكَرُوْا مَكْرًا كُبَّارًا Nūh 71:22
اور انہوں نے بڑی بڑی تدبیریں کیں۔
And they devised great schemes.
وَقَالُوْا لَا تَذَرُنَّ اٰلِہَتَكُمْ وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَّلَا سُوَاعًا ۥۙ وَّ لَا يَغُوْثَ وَيَعُوْقَ وَنَسْرًا Nūh 71:23
اور انہوں نے کہا کہ اپنے معبودوں کو ہرگز نہ چھوڑنا اور ودّ اور سواع اور یغوث اور یعوق اور نسر کو ہرگز نہ چھوڑنا۔
And they said: Never leave your deities, and never leave Wudd and Suwa‘aand Yaghoos and Ya‘ooq and Nasr.
وَقَدْ اَضَلُّوْا كَثِيْرًا ۰ۥۚ وَلَا تَزِدِ الظّٰلِـمِيْنَ اِلَّا ضَلٰلًا Nūh 71:24
اور ان لوگوں نے بہت سوں کو گمراہ کیا اور (اب) آپ ان ظالموں کو گمراہی میں اور بڑھا دیجئیے۔
And these people led many astray; and (now) You further increase these wrongdoers in misguidance.’
مِمَّا خَطِيْۗـــٰٔــتِہِمْ اُغْرِقُوْا فَاُدْخِلُوْا نَارًا ۰ۥۙ فَلَمْ يَجِدُوْا لَہُمْ مِّنْ دُوْنِ اللہِ اَنْصَارًا Nūh 71:25
(آخر) وہ اپنے ہی گناہوں کے سبب غرق کیے گئے پھر دوزخ میں داخل کیے گئے تو سوائے اللہ کے انہیں اپنا کوئی مددگار نہ ملا۔
(At last) they were drowned on account of their own sins then entered into Hell, so they found none, except Allah, as their helper.
وَقَالَ نُوْحٌ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَي الْاَرْضِ مِنَ الْكٰفِرِيْنَ دَيَّارًا Nūh 71:26
اور نوح (علیہ السلام) نے عرض کیا اے میرے پروردگار! کافروں میں سے زمین پر ایک باشندہ بھی مت چھوڑیں۔
And Nooh (Alaihi as-Salam)submitted, ‘O my Rabb! Do not leave a single soul from among the unbelievers on the earth.
اِنَّكَ اِنْ تَذَرْہُمْ يُضِلُّوْا عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوْٓا اِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا Nūh 71:27
کہ اگر آپ ان کو چھوڑدیں گے تو آپ کے بندے کو گمراہ کریں گے اور ان سے بدکار اور کافر اولاد ہی پیدا ہوگی۔
For, if You leave them, they will mislead your slaves, and they will beget only sinning, unbelieving offspring.
رَبِّ اغْفِرْ لِيْ وَلِوَالِدَيَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِنًا وَّلِلْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ ۰ۭ وَلَا تَزِدِ الظّٰلِـمِيْنَ اِلَّا تَبَارًا Nūh 71:28
اے میرے پروردگار! مجھے اور میرے ماں باپ کو اور جو ایمان کی حالت میں میرے گھر میں داخل ہو اس کو اور ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو بخش دیجئیےاور ظالموں پر تباہی اور بڑھا دیجئیے۔
O my Rabb! Forgive me and my parents and the one who enters my house as believer, and the believing men and believing women, and further increase destruction for the wrongdoers.’
Back to top