Go to Quran page

سُوْرَۃُ الْجِنّ

Chapter 72: Al-Jinn (28 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
قُلْ اُوْحِيَ اِلَيَّ اَنَّہُ اسْتَـمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوْٓا اِنَّا سَمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَــبًا Al-Jinn 72:1
فرما دیجئیےکہ مجھ پر وحی بھیجی گئی ہے کہ جنات میں سے ایک جماعت نے (قرآن) سنا پھر کہنے لگے کہ بلاشبہ ہم نے عجیب قرآن سنا۔
Say, ‘It has been revealed unto me that a group of the Jinnlistened (to the Quran) then said: undoubtedly we have heard a strange Quran.
يَّہْدِيْٓ اِلَى الرُّشْدِ فَاٰمَنَّا بِہٖ ۰ۭ وَلَنْ نُّشْرِكَ بِرَبِّنَآ اَحَدًا Al-Jinn 72:2
جو بھلائی کا راستہ بتاتا ہے سو ہم اس پر ایمان لے آئے اور ہم اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو ہرگز شریک نہ بنائیں گے۔
That shows the path of righteousness, so we have believed in it, and we shall never make anyone a partner with our Rabb.
وَّاَنَّہٗ تَعٰلٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَۃً وَّلَا وَلَدًا Al-Jinn 72:3
اور یہ کہ ہمارا پروردگار بڑی شان والا ہے اُس نے نہ تو کسی کو بیوی بنایا اور نہ اولاد۔
And that,Exalted is the Majesty of our Rabb, He has neither taken any wife nor any children.
وَّاَنَّہٗ كَانَ يَقُوْلُ سَفِيْہُنَا عَلَي اللہِ شَطَطًا Al-Jinn 72:4
اور یہ کہ ہم میں جو احمق ہیں وہ اللہ کی شان میں حد سے بڑھی ہوئی باتیں کہتے تھے۔
And that, the foolish ones among us used to utter enormities againstAllah’s Majesty.
وَّاَنَّا ظَنَنَّآ اَنْ لَّنْ تَقُوْلَ الْاِنْسُ وَالْجِنُّ عَلَي اللہِ كَذِبًا Al-Jinn 72:5
اور یہ کہ ہمارا یہ خیال تھا کہ انسان اور جن اللہ کے بارے ہرگز جھوٹ نہیں بولتے۔
And that, we had thought that the humans and Jinn never speak lies against Allah.
وَّاَنَّہٗ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْاِنْسِ يَعُوْذُوْنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوْہُمْ رَہَقًا Al-Jinn 72:6
اور یہ کہ انسانوں میں سے بعض لوگ جنات میں سے بعض لوگوں کی پناہ پکڑتے تھے تو (اس سے) ان کی سرکشی اور بڑھ گئی تھی۔
And that, some people from among the human beings used to seek refuge with some people from among the Jinn, so (due to this) their rebellion had further increased.
وَّاَنَّہُمْ ظَنُّوْا كَـمَا ظَنَنْتُمْ اَنْ لَّنْ يَّبْعَثَ اللہُ اَحَدًا Al-Jinn 72:7
اور یہ کہ جیسا تم نے خیال کررکھا ہے ویسا ہی انہوں نے (انسانوں نے) بھی سوچ رکھا تھا کہ اللہ ہرگز کسی کو دوبارہ زندہ نہ کریں گے۔
And that, just as you have assumed, they too (the humans) had thought that Allah would never revive anyone.
وَّاَنَّا لَمَسْـنَا السَّمَاۗءَ فَوَجَدْنٰہَا مُلِئَتْ حَرَسًا شَدِيْدًا وَّشُہُبًا Al-Jinn 72:8
اور یہ کہ ہم نے (خبروں کے لیے) آسمان کو ٹٹولا تو اس کو سخت پہروں اور شعلوں سے بھرا پایا۔
And that, we explored the heavens (for obtaining some news), but found it filled with strict guard and embers.
وَّاَنَّا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْہَا مَقَاعِدَ لِلسَّمْعِ ۰ۭ فَمَنْ يَّسْتَمِـــعِ الْاٰنَ يَجِدْ لَہٗ شِہَابًا رَّصَدًا Al-Jinn 72:9
اور یہ کہ پہلے ہم وہاں (خبریں) سننے کے لیئے (بہت سے) موقعوں میں بیٹھا کرتے تھے۔ تو اب کوئی سننا چاہے تو اپنے لیئے انگارہ تیار پاتا ہے۔
And that, earlier, we used to sit for hearing (the news) at (many) positions, but if one wants to listen now, he finds a flame ready for him.
وَّاَنَّا لَا نَدْرِيْٓ اَشَرٌّ اُرِيْدَ بِمَنْ فِي الْاَرْضِ اَمْ اَرَادَ بِہِمْ رَبُّہُمْ رَشَدًا Al-Jinn 72:10
اور یہ کہ ہم نہیں جانتے کہ اہلِ زمین کے حق میں برائی مقصود ہے یا ان کے پروردگار نے ان کےلیئے بھلائی کا ارادہ فرمایا ہے۔
And that, we do not know whether evil is intended for those on earth, or whether their Rabb has intended goodness for them.
وَّاَنَّا مِنَّا الصّٰلِحُوْنَ وَمِنَّا دُوْنَ ذٰلِكَ ۰ۭ كُنَّا طَرَاۗىِٕقَ قِدَدًا Al-Jinn 72:11
اور یہ کہ ہم میں کوئی نیک ہیں اور کوئی ہم میں اور طرح کے ہیں۔ ہمارے کئی مذہب ہیں۔
And that, some of us are righteous and some of us are otherwise, we have several religions.
وَّاَنَّا ظَنَنَّآ اَنْ لَّنْ نُّعْجِزَ اللہَ فِي الْاَرْضِ وَلَنْ نُّعْجِزَہٗ ہَرَبًا Al-Jinn 72:12
اور یہ کہ ہم نے یہ یقین کرلیا ہے کہ ہم زمین میں اللہ کو ہرگز عاجز نہیں کرسکتے اور نہ بھاگ کر اس کو تھکا سکتے ہیں۔
And that, we are convinced that we can never overwhelm Allah in the land nor can we tire Him by running off.
وَّاَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْہُدٰٓى اٰمَنَّا بِہٖ ۰ۭ فَمَنْ يُّؤْمِنْۢ بِرَبِّہٖ فَلَا يَخَافُ بَخْسًا وَّلَا رَہَقًا Al-Jinn 72:13
اور یہ کہ جب ہم نے ہدایت سنی تو ہم اس پر ایمان لے آئے۔ تو جو اپنے پروردگار پر ایمان لائے گا تو اس کو کسی کمی بیشی کا اندیشہ نہ ہوگا۔
And that, when we heard the Guidance, we believed in it; so whoever believes in his Rabb will have no fear of any decrease (in his reward) or increase (in his punishment).
وَّاَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُوْنَ وَمِنَّا الْقٰسِطُوْنَ ۰ۭ فَمَنْ اَسْلَمَ فَاُولٰۗىِٕكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا Al-Jinn 72:14
اور یہ کہ ہم میں کچھ تو مسلمان ہیں او رکچھ ہم میں سے نافرمان ہیں۔ سوجو فرماں بردار ہوگئے تو وہ بھلائی کے راستے پر چلے۔
And that, some among us are Muslims and some among us are disobedient. So, those who became obedient followed the path of righteousness.
وَاَمَّا الْقٰسِطُوْنَ فَكَانُوْا لِجَہَنَّمَ حَطَبًا Al-Jinn 72:15
اور جو بے راہ ہیں سو وہ دوزخ کا ایندھن ہیں۔
And those, who are disobedient, they are the fuel of Hell.’
وَّاَنْ لَّوِ اسْتَــقَامُوْا عَلَي الطَّرِيْقَۃِ لَاَسْقَيْنٰہُمْ مَّاۗءً غَدَقًا Al-Jinn 72:16
اور یہ (بھی فرما دیجئیے) کہ اگر یہ لوگ (اہلِ مکہ) راستے پر سیدھے رہتے تو ہم ان کو فراغت کے پانی سے سیراب فرماتے۔
And (also say this) that, had these people (Dwellers of Makkah) stayed straight on the path, We would have saturated them with abundant water.
لِّنَفْتِنَہُمْ فِيْہِ ۰ۭ وَمَنْ يُّعْرِضْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّہٖ يَسْلُكْہُ عَذَابًا صَعَدًا Al-Jinn 72:17
تاکہ ہم اس میں ان کو آزمائیں۔ اورجو اپنے پروردگار کے ذکر سے رُوگردانی کرے گا وہ (اللہ) اس کو سخت عذاب میں مبتلا کریں گے۔
So that We try them therein. And whoever turns his face away from the Zikr of his Rabb, He (Allah) will make him suffer severe torment.
وَّاَنَّ الْمَسٰجِدَ لِلہِ فَلَا تَدْعُوْا مَعَ اللہِ اَحَدًا Al-Jinn 72:18
اور یہ کہ مسجدیں (خاص) اللہ کی ہیں تو اللہ کے ساتھ کسی کی عبادت نہ کرو۔
And that, the Masajid are (purely) for Allah, so do not worship anyone besides Allah.
وَّاَنَّہٗ لَمَّا قَامَ عَبْدُاللہِ يَدْعُوْہُ كَادُوْا يَكُوْنُوْنَ عَلَيْہِ لِبَدًا Al-Jinn 72:19
اور یہ کہ جب اللہ کے بندے (رسول اللہﷺ) اُس (اللہ) کی عبادت کے لیے کھڑے ہوئے تو کافر ان کے گرد ہجوم کرلینے کو تھے۔
And that, when the Slave (the Messenger- Sall Allah-o Alaihi wa Sallam) of Allah stood for His (Allah’s) worship, the unbelievers were about to crowd around him.
قُلْ اِنَّمَآ اَدْعُوْا رَبِّيْ وَلَآ اُشْرِكُ بِہٖٓ اَحَدًا Al-Jinn 72:20
فرما دیجئیےبے شک میں اپنے پروردگار ہی کی عبادت کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں بناتا۔
Say, ‘Without doubt, I worship only my Rabb and make no one His partner.’
قُلْ اِنِّىْ لَآ اَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَّلَا رَشَدًا Al-Jinn 72:21
(اور یہ بھی) فرمادیجئیے کہ مَیں تمہارے حق میں نفع اور نقصان کا اختیار نہیں رکھتا۔
(And also) say ‘I have no authority of any benefit or loss with respect to you.’
قُلْ اِنِّىْ لَنْ يُّجِيْرَنِيْ مِنَ اللہِ اَحَدٌ ۰ۥۙ وَّلَنْ اَجِدَ مِنْ دُوْنِہٖ مُلْتَحَدًا Al-Jinn 72:22
فرما دیجئیےکہ مجھے اللہ سے کوئی ہرگز نہیں بچا سکتا اور نہ میں اس کے علاوہ کہیں پناہ پاسکتا ہوں۔
Say, ‘No one can protect me against Allah nor can I find any refuge elsewhere than with Him.
اِلَّا بَلٰـغًا مِّنَ اللہِ وَرِسٰلٰتِہٖ ۰ۭ وَمَنْ يَّعْصِ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ فَاِنَّ لَہٗ نَارَ جَہَنَّمَ خٰلِدِيْنَ فِيْہَآ اَبَدًا Al-Jinn 72:23
لیکن اللہ کی طرف سے پہنچانا اور اس کے پیغاموں کا ادا کرنا (میرا کام) ہے او رجو اللہ اور اس کے پیغمبر کا کہنا نہیں مانتا تو یقیناً اس کے لیے دوزخ کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔
But, conveying from Allah and delivering His Messages (is my duty).’ And whoever does not obey Allah and His Messenger, then indeed, for him is the fire of Hell, wherein they will abide forever.
حَتّٰٓي اِذَا رَاَوْا مَا يُوْعَدُوْنَ فَسَيَعْلَمُوْنَ مَنْ اَضْعَفُ نَاصِرًا وَّاَقَلُّ عَدَدًا Al-Jinn 72:24
یہاں تک کہ جب اس چیز کو دیکھ لیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے تب ان کو معلوم ہوگا کہ کس کے مددگار کمزور اور کس کی جماعت کم ہے۔
Until they will see that which is promised to them, then they will come to know whose helpers are weak and whose group is small.
قُلْ اِنْ اَدْرِيْٓ اَقَرِيْبٌ مَّا تُوْعَدُوْنَ اَمْ يَجْعَلُ لَہٗ رَبِّيْٓ اَمَدًا Al-Jinn 72:25
فرما دیجئیےکہ جس (دن) کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے مَیں نہیں جانتا کہ قریب ہے یا میرے پروردگار نے اس کی مدت دراز کردی ہے۔
Say, ‘I do not know whether that (the Day) which is promised to you is near, or my Rabb has extended its period.’
عٰلِمُ الْغَيْبِ فَلَا يُظْہِرُ عَلٰي غَيْبِہٖٓ اَحَدًا Al-Jinn 72:26
وہی غیب جاننے والا ہے سو کسی پر اپنے غیب کو ظاہر نہیں فرماتا۔
He is the Knower of the Unseen, so (He) does not disclose His Unseen to anyone.
اِلَّا مَنِ ارْتَضٰى مِنْ رَّسُوْلٍ فَاِنَّہٗ يَسْلُكُ مِنْۢ بَيْنِ يَدَيْہِ وَمِنْ خَلْفِہٖ رَصَدًا Al-Jinn 72:27
مگر ہاں جس پیغمبر کو چاہے (غیب سے آگاہ فرمادیتا ہے) تو وہ یقیناً اس کے آگے او رپیچھے محافظ فرشتے بھیج دیتا ہے۔
Except yes, (He informs of the Unseen) to any Messenger that He wills, so indeed He despatches guardian angels before and behind him.
لِّيَعْلَمَ اَنْ قَدْ اَبْلَغُوْا رِسٰلٰتِ رَبِّہِمْ وَاَحَاطَ بِمَا لَدَيْہِمْ وَاَحْصٰى كُلَّ شَيْءٍ عَدَدًا Al-Jinn 72:28
تاکہ وہ جانے کہ انہوں نے اپنے پرودگار کے پیغام پہنچا دئیے اور اُس (اللہ) نے ان (پہرے داروں) کی سب چیزوں کا احاطہ کررکھا ہے اور اُس کو ہر چیز کی گنتی معلوم ہے۔
So that He knows that they conveyed the Messages of their Rabb, and He (Allah) has surrounded everything (of those guardians), and He has kept the count of everything.
Back to top