Go to Quran page

سُوْرَۃُ الْإِنْسَان - الدَّهْر

Chapter 76: Al-Insān (31 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
ہَلْ اَتٰى عَلَي الْاِنْسَانِ حِيْنٌ مِّنَ الدَّہْرِ لَمْ يَكُنْ شَـيْــــًٔا مَّذْكُوْرًا Al-Insān 76:1
بے شک انسان پر زمانے میں ایک ایسا وقت بھی آچکا ہے۔ کہ وہ کوئی قابلِ ذکر چیز نہ تھا۔
Without doubt, there has also passed upon man a time when he was nothing mentionable.
اِنَّا خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَۃٍ اَمْشَاجٍ ۰ۤۖ نَّبْتَلِيْہِ فَجَعَلْنٰہُ سَمِيْعًۢا بَصِيْرًا Al-Insān 76:2
بے شک ہم نے انسان کو مخلوط نطفہ سے پیدا فرمایا کہ ہم اس کو آزمائیں، تو ہم نے اس کو سننے والا دیکھنے والا بنایا۔
Undoubtedly We created man from mingled sperm, so that We may try him, so We made him hearing, seeing.
اِنَّا ہَدَيْنٰہُ السَّبِيْلَ اِمَّا شَاكِرًا وَّاِمَّا كَفُوْرًا Al-Insān 76:3
بے شک ہم نے اُسے راہ بھی دکھادی۔ چاہے تو شکر ادا کرے اور چاہے تو ناشکرا ہو۔
Without doubt, We also showed him the way; if he want he can be grateful, and if he wants he can be ungrateful.
اِنَّآ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِيْنَ سَلٰسِلَا۟ وَاَغْلٰلًا وَّسَعِيْرًا Al-Insān 76:4
بے شک ہم نے کافروں کے لیے زنجیریں اور طوق اور دیکتی ہوئی آگ تیار کررکھی ہے۔
Without doubt, We have prepared chains and yokes and a blazing Fire for the unbelievers.
اِنَّ الْاَبْرَارَ يَشْرَبُوْنَ مِنْ كَاْسٍ كَانَ مِزَاجُہَا كَافُوْرًا Al-Insān 76:5
بے شک نیکی کرنے والے لوگ ایسے جام سے پئیں گے کہ اس میں کافور کی آمیزش ہوگی۔
Without doubt, the people who performed righteous deeds will drink from a cup flavoured with Kafoor.
عَيْنًا يَّشْرَبُ بِہَا عِبَادُ اللہِ يُفَجِّرُوْنَہَا تَفْجِيْرًا Al-Insān 76:6
ایسے چشمہ سے جس سے اللہ کے( خاص) بندے پیئں گے اور جس کو (جہاں چاہیں گے) بہا کرلے جائیں گے۔
From a spring where from the (special) slaves of Allah will drink, and which they will take along to flow (wherever they wish).
يُوْفُوْنَ بِالنَّذْرِ وَيَخَافُوْنَ يَوْمًا كَانَ شَرُّہٗ مُسْـتَطِيْرًا Al-Insān 76:7
وہ لوگ واجبات کو پورا کرتےہیں اور ایسے دن سے ڈرتے ہیں جس کی سختی عام ہوگی۔
Those people fulfil their obligations and fear a Day whose severity will be wide-spreading.
وَيُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰي حُبِّہٖ مِسْكِيْنًا وَّيَـتِـيْمًا وَّاَسِيْرًا Al-Insān 76:8
اور وہ لوگ محض اس (اللہ) کی محبت میں غریب اور یتیم اور قیدی کو کھانا کھلاتے ہیں۔
And they feed the poor and the orphan and the prisoner, solely out of His (Allah’s) love.
اِنَّمَا نُـطْعِمُكُمْ لِوَجْہِ اللہِ لَا نُرِيْدُ مِنْكُمْ جَزَاۗءً وَّلَا شُكُوْرًا Al-Insān 76:9
ہم تم کو محض اللہ کی رضا مندی کے لیئے کھلاتے ہیں نہ تم سے اُس کا کوئی بدلہ چاہتے ہیں اور نہ شکریہ (کے طالب ہیں)۔
‘We feed you solely for Allah’s Pleasure. We do not want any recompense from you for it nor (are we the seekers of) thanks.
اِنَّا نَخَافُ مِنْ رَّبِّنَا يَوْمًا عَبُوْسًا قَمْطَرِيْرًا Al-Insān 76:10
بے شک ہم اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اُس دن کے بارے جو (چہروں کو) بگاڑنے والا (اور دلوں کو) بے قرار کرنے والا ہے۔
Undoubtedly, we fear our Rabb about the Day, which will distort (faces) and make (the hearts) restless.
فَوَقٰىہُمُ اللہُ شَرَّ ذٰلِكَ الْيَوْمِ وَلَقّٰىہُمْ نَضْرَۃً وَّسُرُوْرًا Al-Insān 76:11
سو اللہ ان کو اس دن کی سختی سے محفوظ رکھیں گے اور ان کو تازگی اور خوشی عطا فرمائیں گے۔
So Allah will protect them from the severity of that Day, and will grant them freshness and happiness.
وَجَزٰىہُمْ بِمَا صَبَرُوْا جَنَّۃً وَّحَرِيْرًا Al-Insān 76:12
اور ان کے صبر کے بدلے ان کو بہشت اور ریشمی لباس عطا فرمائیں گے۔
And will grant them Paradise and silken garments as a reward for their patience.
مُّتَّكِــــِٕيْنَ فِيْہَا عَلَي الْاَرَاۗىِٕكِ ۰ۚ لَا يَرَوْنَ فِيْہَا شَمْسًا وَّلَا زَمْہَرِيْرًا Al-Insān 76:13
(اس حال میں کہ) وہ وہاں مسہریوں پر تکیہ لگائے ہوں گے نہ وہاں گرمی کی تپش دیکھیں گے اور نہ سردی کی شدت۔
They will be reclining on couches (in this state); there, they will see neither the heat of summer nor the severity of winter.
وَدَانِيَۃً عَلَيْہِمْ ظِلٰلُہَا وَذُلِّـلَتْ قُطُوْفُہَا تَذْلِيْلًا Al-Insān 76:14
اور وہاں (درختوں کے) سائے ان پر جھکے ہوں گے اور پھلوں کے گچھے جھکے ہوئے لٹک رہے ہوں گے۔
And there, the shades of (the trees) will incline low over them, and clusters of fruit will be hanging low.
وَيُطَافُ عَلَيْہِمْ بِاٰنِيَۃٍ مِّنْ فِضَّۃٍ وَّاَكْوَابٍ كَانَتْ قَؔوَارِيْرَا۟ Al-Insān 76:15
اور ان کے پاس چاندی کے برتن لائے جائیں گے اور آب خورے جو شیشے کے ہوں گے۔
And to them will be brought vessels of silver and goblets of crystal.
قَؔوَارِيْرَا۟ مِنْ فِضَّۃٍ قَدَّرُوْہَا تَقْدِيْرًا Al-Insān 76:16
شیشے بھی چاندی کے ہوں گے جو ٹھیک انداز کے مطابق بنائے گئے ہیں۔
The crystal will also be of silver, made to perfect measure.
وَيُسْقَوْنَ فِيْہَا كَاْسًا كَانَ مِزَاجُہَا زَنْجَبِيْلًا Al-Insān 76:17
اور وہاں ان کو ایسا جام پلایا جائے گا جس میں سونٹھ کی آمیزش ہوگی۔
There, they will be offered a drink which will be flavoured with ginger.
عَيْنًا فِيْہَا تُسَمّٰى سَلْسَبِيْلًا Al-Insān 76:18
وہاں (جنت میں) ایک چشمہ ہے جس کا نام سلسبیل ہے۔
Therein (in Paradise) is a spring called Salsabeel.
وَيَطُوْفُ عَلَيْہِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَ ۰ۚ اِذَا رَاَيْتَہُمْ حَسِبْتَہُمْ لُؤْلُؤًا مَّنْثُوْرًا Al-Insān 76:19
اور ان کے پاس ہمیشہ ایک ہی حالت پررہنے والے لڑکے آتے جاتے ہوں گے اور (اے مخاطب!) جب تُو ان کو (چلتے پھرتے) دیکھے تو سمجھے کہ موتی ہیں جو بکھر گئے ہیں۔
And moving around them, will be eternal youths, and (O addressee!) when you see them (moving about), you would think they are pearls that have scattered.
وَاِذَا رَاَيْتَ ثَمَّ رَاَيْتَ نَعِيْمًا وَّمُلْكًا كَبِيْرًا Al-Insān 76:20
اور (اے مخاطب!) جب تُو اُس جگہ کو دیکھے تو تجھ کو کثرت سے نعمت اور بڑی سلطنت دکھائی دے۔۔
And (O addressee) when you see that place, you would see an abundance of blessing and a great realm.
عٰلِيَہُمْ ثِيَابُ سُـنْدُسٍ خُضْرٌ وَّاِسْـتَبْرَقٌ ۰ۡوَّحُلُّوْٓا اَسَاوِرَ مِنْ فِضَّۃٍ ۰ۚ وَسَقٰىہُمْ رَبُّہُمْ شَرَابًا طَہُوْرًا Al-Insān 76:21
ان (کے بدنوں) پر دیبا کے سبز اور اطلس کے کپڑے ہوں گے اور انہیں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور ان کا پروردگار ان کو نہایت پاکیزہ مشروب پلائے گا۔
Upon them (their bodies) will be clothes of green silk brocade and satin, and they will be adorned with silver bracelets; and their Rabb will give them a drink most pure.
اِنَّ ہٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَاۗءً وَّكَانَ سَعْيُكُمْ مَّشْكُوْرًا Al-Insān 76:22
یقیناً یہ تمہارا صلہ ہے اور تمہاری محنت قبول فرمائی گئی۔
Indeed, this is your reward and your effort has been accepted.
اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْاٰنَ تَنْزِيْلًا Al-Insān 76:23
(اے حبیبﷺ!) بے شک ہم نے آپ پر قرآن آہستہ آہستہ نازل فرمایا ہے۔
(O beloved! Sall Allah-o Alaihi wa Sallam). Without doubt, We have revealed the Quran on you slowly, gradually.
فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تُطِعْ مِنْہُمْ اٰثِمًا اَوْ كَفُوْرًا Al-Insān 76:24
پس اپنے پروردگار کے حکم پر صبر کریں (قائم رہیں) اور ان میں سے کسی بدکار یا کافر کے کہنے میں نہ آئیے۔
Thus be patient (be steadfast)over the Command of your Rabb. And do not obey any evil-doer or unbeliever among them.
وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ بُكْرَۃً وَّاَصِيْلًا Al-Insān 76:25
اور صبح و شام اپنے پرودگار کے نام کا ذکر کرتے رہیئے۔
And keep performing the Zikr of your Rabb’s Name, morning and evening.
وَمِنَ الَّيْلِ فَاسْجُدْ لَہٗ وَسَبِّحْہُ لَيْلًا طَوِيْلًا Al-Insān 76:26
اور رات کو (بڑی دیر تک) اس کے آگے سجدہ کیجیئےاور رات کے اکثر حصے میں اس کی تسبیح کیا کیجیئے۔
And at night prostrate yourself before Him(for a long while), and celebrate His Glory during the major part of the night.
اِنَّ ہٰٓؤُلَاۗءِ يُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَۃَ وَيَذَرُوْنَ وَرَاۗءَہُمْ يَوْمًا ثَــقِيْلًا Al-Insān 76:27
بے شک یہ لوگ دنیا سے محبت رکھتے ہیں اور اپنے آگے (آنے والے) ایک بھاری دن کو چھوڑ بیٹھے ہیں۔
Without doubt, these people love the world and have abandoned a heavy Day (coming) ahead of them.
نَحْنُ خَلَقْنٰہُمْ وَشَدَدْنَآ اَسْرَہُمْ ۰ۚ وَاِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَآ اَمْثَالَہُمْ تَبْدِيْلًا Al-Insān 76:28
ہم نے ان کو پیدا فرمایا اور ان کے جوڑ بند مضبوط کیے اور ہم جب چاہیں ان کی جگہ ایسے ہی لوگ بدل دیں۔
We have created them and have strengthened their joints and knuckles; and whenever We will, We can replace them with similar people.
اِنَّ ہٰذِہٖ تَذْكِرَۃٌ ۰ۚ فَمَنْ شَاۗءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّہٖ سَبِيْلًا Al-Insān 76:29
بے شک یہ نصیحت ہے تو جو شخص چاہے اپنے پروردگار کی طرف راستہ اختیار کرلے۔
Without doubt, this is an advice, so whoever wants may adopt the way towards his Rabb.
وَمَا تَشَاۗءُوْنَ اِلَّآ اَنْ يَّشَاۗءَ اللہُ ۰ۭ اِنَّ اللہَ كَانَ عَلِــيْمًا حَكِــيْمًا Al-Insān 76:30
اور تم نہیں چاہو گے سوائے اس کے جو اللہ چاہیں بے شک اللہ بڑے علم والے بڑی حکمت والے ہیں۔
And you will not want except that which Allah wills; without doubt, Allah is Extremely Knowledgeable, Extremely Wise.
يُّدْخِلُ مَنْ يَّشَاۗءُ فِيْ رَحْمَتِہٖ ۰ۭ وَالظّٰلِمِيْنَ اَعَدَّ لَہُمْ عَذَابًا اَلِــيْمًا Al-Insān 76:31
وہ جس کو چاہیں اپنی رحمت میں داخل فرما لیں اور ظالموں کے لیے انہوں نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
He enters whom He wills into His Mercy, and He has prepared a painful torment for the wrongdoers.
Back to top