Go to Quran page

سُوْرَۃُ الْإِنْفِطَار

Chapter 82: Al-Infitār (19 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
اِذَا السَّمَاۗءُ انْفَطَرَتْ Al-Infitār 82:1
جب آسمان پھٹ جائے گا۔
When the sky will burst.
وَاِذَا الْكَوَاكِبُ انْـتَثَرَتْ Al-Infitār 82:2
اور جب تارے جھڑجائیں گے۔
And when the stars will fall.
وَاِذَا الْبِحَارُ فُجِّـــرَتْ Al-Infitār 82:3
اور جب(سمندر اور) دریا ایک دوسرے میں مل جائیں گے۔
And when the (sea and) rivers will join one another.
وَاِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْ Al-Infitār 82:4
اور جب قبریں زیر و زبر کردی جائیں گی۔
And when the graves will be turned upside down.
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَاَخَّرَتْ Al-Infitār 82:5
تب ہر شخص جان لے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا۔
Then every person will come to know what he sent forward and what he had left behind.
يٰٓاَيُّہَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيْمِ Al-Infitār 82:6
اے انسان! تجھے اپنے کرم کرنے والے پروردگار کے بارے کس چیز نے دھوکے میں رکھا؟
O man! What kept you deceived about your Bountiful Rabb?
الَّذِيْ خَلَقَكَ فَسَوّٰىكَ فَعَدَلَكَ Al-Infitār 82:7
جس نے تجھے پیدا کیا پھر (تیرے اعضاء کو) درست کیا پھر سب اعضاء وجوارح کو موزوں رکھا۔
He, Who created you, then perfected (your organs), then proportioned all organs and limbs.
فِيْٓ اَيِّ صُوْرَۃٍ مَّا شَاۗءَ رَكَّبَكَ Al-Infitār 82:8
جس صورت میں چاہا تجھے ترکیب دیا۔
Composed you in any form that He willed.
كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُوْنَ بِالدِّيْنِ Al-Infitār 82:9
مگر ہیہات تم لوگ قیامت کا انکار کرتے ہو۔
But alas! You people deny the Qiyamah.
وَاِنَّ عَلَيْكُمْ لَحٰفِظِيْنَ Al-Infitār 82:10
اور یقیناً تم پر نگہبان مقرر ہیں۔
And indeed, on you are appointed the guardians.
كِرَامًا كَاتِبِيْنَ Al-Infitār 82:11
عالی قدر لکھنے والے۔
Honourable writers.
يَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ Al-Infitār 82:12
جو کچھ تم کرتے ہو وہ جانتے ہیں۔
They know whatever you do.
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِيْ نَعِيْمٍ Al-Infitār 82:13
بے شک نیک کام کرنے والے نعمتوں کی جگہ (جنت) میں ہوں گے۔
Indeed the performers of virtuous deeds will be in the Stations of Bliss (Paradise).
وَاِنَّ الْفُجَّارَ لَفِيْ جَحِيْمٍ Al-Infitār 82:14
اور یقیناً برائی کرنے والے دوزخ میں۔
And indeed the evildoers in Hell.
يَّصْلَوْنَہَا يَوْمَ الدِّيْنِ Al-Infitār 82:15
قیامت کے روز اس میں داخل ہوں گے۔
(They) will enter in it on the Day of Qiyamah.
وَمَا ہُمْ عَنْہَا بِغَاۗىِٕبِيْنَ Al-Infitār 82:16
اور وہ اس سے غائب نہیں ہوسکیں گے۔
And they will not be able to absent (themselves).
وَمَآ اَدْرٰىكَ مَا يَوْمُ الدِّيْنِ Al-Infitār 82:17
اور تمہیں کیا معلوم کہ قیامت کا دین کیسا ہے؟
And what do you know how is the Day of Qiyamah?
ثُمَّ مَآ اَدْرٰىكَ مَا يَوْمُ الدِّيْنِ Al-Infitār 82:18
پھر تمہیں کیا معلوم کہ قیامت کا دن کیسا ہے؟
Again, what do you know how is the Day of Qiyamah?
يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَـيْــــًٔا ۰ۭ وَالْاَمْرُ يَوْمَىِٕذٍ لِّلہِ Al-Infitār 82:19
جس دن کوئی کسی کے لیے کچھ نہیں کرسکے گا۔اور اس روز فیصلہ صرف اللہ کا ہوگا۔
The Day, when no one will be able to do anything for anyone;and, that Day, the Decision will rest with Allah alone.
Back to top