Go to Quran page

سُوْرَۃُ التَّوْبَة

Chapter 9: At-Tawbah (129 verses)

show/hide
بَرَاۗءَۃٌ مِّنَ اللہِ وَرَسُوْلِہٖٓ اِلَى الَّذِيْنَ عٰہَدْتُّمْ مِّنَ الْمُشْرِكِيْنَ At-Tawbah 9:1
اللہ اور اس کے پیغمبر کی طرف سے ان مشرکوں سے جن سے تم نے معاہدہ کررکھا تھا دست برداری ہے۔
A disavowal by Allah and His Messenger (is proclaimed) against those polytheists with whom you had made a treaty.
فَسِيْحُوْا فِي الْاَرْضِ اَرْبَعَۃَ اَشْہُرٍ وَّاعْلَمُوْٓا اَنَّكُمْ غَيْرُ مُعْجِزِي اللہِ ۰ۙ وَاَنَّ اللہَ مُخْزِي الْكٰفِرِيْنَ At-Tawbah 9:2
تو تم (مشرکو!)زمین میں چار مہینے چل پھر لو اور جان لو کہ تم اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے اور یہ کہ اللہ کافروںکو رسوا کرنے والے ہیں۔
So you (O polytheists!) go about in the land for four months, and know that you cannot overwhelm Allah, and that Allah is going to disgrace the unbelievers.
وَاَذَانٌ مِّنَ اللہِ وَرَسُوْلِہٖٓ اِلَى النَّاسِ يَوْمَ الْحَجِّ الْاَكْبَرِ اَنَّ اللہَ بَرِيْۗءٌ مِّنَ الْمُشْرِكِيْنَ ۰ۥۙ وَرَسُوْلُہٗ ۰ۭ فَاِنْ تُبْتُمْ فَہُوَخَيْرٌ لَّكُمْ ۰ۚ وَاِنْ تَوَلَّيْتُمْ فَاعْلَمُوْٓا اَنَّكُمْ غَيْرُ مُعْجِزِي اللہِ ۰ۭ وَبَشِّرِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِعَذَابٍ اَلِــيْمٍ At-Tawbah 9:3
اور اللہ اور اس کے پیغمبر کی طرف سے بڑے حج کے دن لوگوں کے لئے اعلان کیا جاتا ہے کہ اللہ مشرکین سے بیزار ہیں اوراس کا پیغمبر بھی۔ پھر اگر تم توبہ کرلو تو یہ تمہارے لئے بہتر ہے اور اگر تم نہ مانو (اسلام سے پھر جاؤ)تو جان لو کہ تم اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے اور کافروں کو درد ناک عذاب کی خبر سنا دیجئے۔
And a proclamation is made from Allah and His Messenger for the people, on the day of the Great Hajj, that Allah disowns the polytheists and so does His Messenger. Then, if you repent it is better for you, and if you do not accept (that is, you turn away from Islam), then know that you cannot overwhelm Allah. And announce to the unbelievers the news of a painful torment.
اِلَّا الَّذِيْنَ عٰہَدْتُّمْ مِّنَ الْمُشْرِكِيْنَ ثُمَّ لَمْ يَنْقُصُوْكُمْ شَيْــــًٔـا وَّلَمْ يُظَاہِرُوْا عَلَيْكُمْ اَحَدًا فَاَتِمُّــوْٓا اِلَيْہِمْ عَہْدَہُمْ اِلٰى مُدَّتِہِمْ ۰ۭ اِنَّ اللہَ يُحِبُّ الْمُتَّقِيْنَ At-Tawbah 9:4
ہاں مگر وہ مشرکین جن سے تم لوگوں نے معاہدہ کیا تھا پھرانہوں نے تمہارے ساتھ ذرا کمی نہیں کی اور نہ تمہارے مقابلے میں کسی کی مدد کی تو جس مدت کے لئے ان سے معاہدہ تھا اسے پورا کرو۔ بے شک اللہ پرہیزگاروں سے محبت رکھتے ہیں۔
Yes, except to those polytheists with whom you people had made a treaty, then they did not fail you in the least and nor helped anyone against you. So complete the term of the treaty you have pledged with them. Indeed, Allah loves those who are Allah- conscious
فَاِذَا انْسَلَخَ الْاَشْہُرُ الْحُرُمُ فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِيْنَ حَيْثُ وَجَدْتُّمُــوْہُمْ وَخُذُوْہُمْ وَاحْصُرُوْہُمْ وَاقْعُدُوْا لَہُمْ كُلَّ مَرْصَدٍ ۰ۚ فَاِنْ تَابُوْا وَاَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتَوُا الزَّكٰوۃَ فَخَــلُّوْا سَـبِيْلَہُمْ ۰ۭ اِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ At-Tawbah 9:5
پس جب حرمت کے مہینے گزر جائیں تو ان مشرکوں کوجہاں پاؤ قتل کرو اور ان کو پکڑ لو اور ان کو گھیر لو اور ہر گھات کے موقعوں پران کی تاک میں بیٹھو۔ پھر اگر وہ (کفر سے)توبہ کرلیں اورنماز ادا کرنے لگیں اور زکوٰۃدینے لگیں تو ان کی راہ چھوڑ دو۔ بے شک اللہ بہت بخشنے والے بڑے رحم کرنے والے ہیں۔
Thus, when the sacred months have passed, kill these polytheists wherever you find them, and capture them, and besiege them, and sit in wait for them at every site of ambush. Then, if they repent (from unbelief) and start offering Salah and paying Zakat, then leave their way free. Indeed, Allah is Extremely Forgiving, Very Kind.
وَاِنْ اَحَدٌ مِّنَ الْمُشْرِكِيْنَ اسْتَجَارَكَ فَاَجِرْہُ حَتّٰي يَسْمَعَ كَلٰمَ اللہِ ثُمَّ اَبْلِغْہُ مَاْمَنَہٗ ۰ۭ ذٰلِكَ بِاَنَّہُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْلَمُوْنَ At-Tawbah 9:6
اور اگر مشرکوں میں سے کوئی آپ کی پناہ مانگے تو آپ اس کو پناہ دیجئے یہاں تک کہ وہ اللہ کا کلام سن لے پھر اس کو اس کی امن کی جگہ پہنچا دیں یہ (حکم)اس وجہ سے ہے کہ یہ لوگ پوری خبر نہیں رکھتے۔
And if any of the polytheists seeks your protection, then grant him protection till he hears the Word of Allah. Then convey him to his place of security. It is thus (commanded) because, these people are not completely aware.
كَيْفَ يَكُوْنُ لِلْمُشْرِكِيْنَ عَہْدٌ عِنْدَ اللہِ وَعِنْدَ رَسُوْلِہٖٓ اِلَّا الَّذِيْنَ عٰہَدْتُّمْ عِنْدَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ۰ۚ فَمَا اسْتَقَامُوْا لَكُمْ فَاسْتَقِيْمُوْا لَہُمْ ۰ۭ اِنَّ اللہَ يُحِبُّ الْمُتَّقِيْنَ At-Tawbah 9:7
ان مشرکوں کا عہد اللہ اور اس کے پیغمبر کے نزدیک کیسے (قائم)رہ سکتا ہے مگر جن لوگوں سے تم نے مسجد حرام (خانہ کعبہ)کے نزدیک عہد کیا ہے سو جو قائم رہیں تمہارے ساتھ تو تم بھی قائم رہو ان کے ساتھ۔ بے شک اللہ پرہیزگاروں کو دوست رکھتے ہیں۔
How can a treaty of these polytheists be (sustained) with Allah and His Messenger except for those people with whom you made a pledge near the Masjid al-Haraam (the Holy K‘abah)? So you too remain consistent with those who remain consistent with you. Indeed, Allah befriends the Allah-conscious.
كَيْفَ وَاِنْ يَّظْہَرُوْا عَلَيْكُمْ لَا يَرْقُبُوْا فِيْكُمْ اِلًّا وَّلَا ذِمَّۃً ۰ۭ يُرْضُوْنَكُمْ بِاَفْوَاہِہِمْ وَتَاْبٰي قُلُوْبُہُمْ ۰ۚ وَاَكْثَرُہُمْ فٰسِقُوْنَ At-Tawbah 9:8
کیسے (ان سے عہد پورا ہوگا)بھلا؟ اور اگر وہ تم لوگوں پر غلبہ پالیں تو نہ تمہاری قرابت کا لحاظ کریں اور نہ عہد کا یہ تم کو اپنی زبانی باتوں سے خوش کرتے ہیں اور ان کے دل (ان باتوں کو)نہیں مانتے اوران کے اکثر لوگ نافرمان ہیں۔
How then (can the treaty be fulfilled with them)? And if they overcome you people, they would neither regard your kinship nor the treaty. They please you with the words of their mouths, and their hearts do not believe (these words). And most of their people are disobedient.
اِشْتَرَوْا بِاٰيٰتِ اللہِ ثَـمَنًا قَلِيْلًا فَصَدُّوْا عَنْ سَبِيْلِہٖ ۰ۭ اِنَّہُمْ سَاۗءَ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ At-Tawbah 9:9
یہ اللہ کی آیات کے عوض تھوڑا سا فائدہ (مال دنیا)حاصل کرتے ہیں سو لوگوں کو اس کی راہ سے روکتے ہیں یقیناً ان کا یہ کام بہت ہی برا ہے۔
They procure a petty gain (worldly wealth) in exchange for Allah’s Ayaat, so they hinder people from His Way. Indeed, this act of theirs is extremely bad.
لَا يَرْقُبُوْنَ فِيْ مُؤْمِنٍ اِلًّا وَّلَا ذِمَّۃً ۰ۭ وَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْمُعْتَدُوْنَ At-Tawbah 9:10
یہ لوگ کسی مسلمان کے بارے میں نہ قرابت کا لحاظ کریں اور نہ کسی قول وقرار کا اور یہ لوگ بہت ہی زیادتی کرنے والے ہیں۔
These people would neither regard kinship nor any promise or pledge with any Muslim. And these people are great transgressors.
فَاِنْ تَابُوْا وَاَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتَوُا الزَّكٰوۃَ فَاِخْوَانُكُمْ فِي الدِّيْنِ ۰ۭ وَنُفَصِّلُ الْاٰيٰتِ لِقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ At-Tawbah 9:11
سو اگر یہ لوگ توبہ کرلیں اورنماز پڑھنے لگیں اور زکوٰۃ دینے لگیں تو تمہارے دینی بھائی ہیں۔ اور ہم سمجھ دار لوگوں کے لئے احکام کو تفصیل سے بیان کرتے ہیں۔
So, if these people repent and start offering Salah and paying Zakat, then they are your brethren in the Deen. And We explain the Commands in great detail for the people who understand
وَاِنْ نَّكَثُوْٓا اَيْمَانَہُمْ مِّنْۢ بَعْدِ عَہْدِہِمْ وَطَعَنُوْا فِيْ دِيْنِكُمْ فَقَاتِلُوْٓا اَىِٕمَّۃَ الْكُفْرِ ۰ۙ اِنَّہُمْ لَآ اَيْمَانَ لَہُمْ لَعَلَّہُمْ يَنْتَہُوْنَ At-Tawbah 9:12
اور اگر وہ لوگ عہد کرنے کے بعد اپنی قسموں کوتوڑ ڈالیں اور تمہارے دین پر طعن کریں تو تم لوگ ان کفر کے پیشواؤں سے خوب لڑو تاکہ یہ (اس سے)باز آجائیں بے شک ان لوگوں کی قسموں کا اعتبار نہیں ہوسکتا ہے۔
And if those people break their oaths after pledging a treaty and revile your Deen, then fight these leaders of unbelief fiercely, so that they desist (from it). Without doubt, the oaths of these people cannot be trusted.
اَلَا تُقَاتِلُوْنَ قَوْمًا نَّكَثُوْٓا اَيْمَانَہُمْ وَہَمُّوْا بِـاِخْرَاجِ الرَّسُوْلِ وَہُمْ بَدَءُوْكُمْ اَوَّلَ مَرَّۃٍ ۰ۭ اَتَخْشَوْنَہُمْ ۰ۚ فَاللہُ اَحَقُّ اَنْ تَخْشَوْہُ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ At-Tawbah 9:13
تم ایسے لوگوں سے کیوں نہ لڑو جنہوں نے اپنی قسموں کو توڑ ڈالا اور پیغمبر کو جلاوطن کرنے کا پکاارادہ کرلیا اور انہوں نے تم سے پہلے (عہد شکنی کرکے)ابتداء کی۔ کیا تم لوگ ان سے ڈرتے ہو۔ سو اللہ اس بات کا زیادہ حق رکھتے ہیں کہ ان سے ڈرا جائے اگر تم ایمان رکھتے ہو تو۔
Why should you not fight such people who broke their oaths and firmly resolved to banish the Messenger, and they initiated (the hostilities) before you (by breaking their oaths)? Are you people afraid of them? So Allah has more right that He should be feared, if you are believers, that is.
قَاتِلُوْہُمْ يُعَذِّبْہُمُ اللہُ بِاَيْدِيْكُمْ وَيُخْزِہِمْ وَيَنْصُرْكُمْ عَلَيْہِمْ وَيَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِيْنَ At-Tawbah 9:14
ان سے لڑو ، اللہ ان کو تمہارے ہاتھوں عذا ب دیں گے اور ان کو ذلیل کریں گے اور تم کو ان پر غلبہ دیں گے اور ایمان والوں کے قلوب کو شفا دیں گے۔
Fight them, Allah will torment them by your hands and will humiliate them and will make you victorious over them and heal the hearts of the believers.
وَيُذْہِبْ غَيْظَ قُلُوْبِہِمْ ۰ۭ وَيَتُوْبُ اللہُ عَلٰي مَنْ يَّشَاۗءُ ۰ۭ وَاللہُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ At-Tawbah 9:15
اور ان کے دلوں کا غصہ نکال دیں گے اور جس پر منظورہوگا اللہ توجہ فرمائیں گے۔ اور اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں۔
And will remove their heart’s anger, and Allah will grant His attention to whom He wills. And Allah is Knowing, Wise.
اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تُتْرَكُوْا وَلَمَّا يَعْلَمِ اللہُ الَّذِيْنَ جٰہَدُوْا مِنْكُمْ وَلَمْ يَتَّخِذُوْا مِنْ دُوْنِ اللہِ وَلَا رَسُوْلِہٖ وَلَا الْمُؤْمِنِيْنَ وَلِيْجَۃً ۰ۭ وَاللہُ خَبِيْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ At-Tawbah 9:16
کیا تم خیال کرتے ہو کہ تم یونہی چھوڑ دیئے جاؤ گے اور حالانکہ ابھی اللہ نے ایسے لوگوں کو الگ کیا ہی نہیں جن لوگوں نے تم میں سے جہاد کیا اور اللہ اور اس کے پیغمبر اور ایمان والوں کے سوا کسی کو دوست نہ بنایا اور اللہ کو تمہارے تمام کاموں کی خبر ہے۔
Do you think that you will be left just like this while Allah has not yet separated such people among you who did Jihad and befriended none except Allah and His Messenger and the believers? And Allah is Aware of all your deeds.
مَا كَانَ لِلْمُشْرِكِيْنَ اَنْ يَّعْمُرُوْا مَسٰجِدَ اللہِ شٰہِدِيْنَ عَلٰٓي اَنْفُسِہِمْ بِالْكُفْرِ ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ حَبِطَتْ اَعْمَالُہُمْ ۰ۚۖ وَفِي النَّارِ ہُمْ خٰلِدُوْنَ At-Tawbah 9:17
مشرکوں کو زیبا نہیں ہے کہ وہ اللہ کی مسجدوں کو آباد کریں جب کہ وہ اپنے آپ پر کفر کی گواہی دے رہے ہوں۔ ان لوگوں کے سب اعمال ضائع گئے اور وہ ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے۔
It is not befitting that the polytheists maintain Allah’s Masajid, while they are testifying to their own disbelief. All the deeds of these people are wasted, and they will remain in Hell forever.
اِنَّمَا يَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللہِ مَنْ اٰمَنَ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَاَقَامَ الصَّلٰوۃَ وَاٰتَى الزَّكٰوۃَ وَلَمْ يَخْشَ اِلَّا اللہَ فَعَسٰٓى اُولٰۗىِٕكَ اَنْ يَّكُوْنُوْا مِنَ الْمُہْتَدِيْنَ At-Tawbah 9:18
یقیناً اللہ کی مسجدوںکوآباد کرنا اسی کا کام ہے جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لایا اور نماز کی پابندی کی اورزکوٰۃ دیتا رہا اور اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈرا سو امید ہے کہ یہ لوگ ہدایت پانے والوں میں ہوں گے۔
Indeed, it only befits him to maintain the Masajid of Allah, who believed in Allah and the Last Day and adhered to Salah and kept giving Zakat and feared none but Allah. So it is hoped that these people will be among those who are guided.
اَجَعَلْتُمْ سِقَايَۃَ الْحَاۗجِّ وَعِمَارَۃَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ كَمَنْ اٰمَنَ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَجٰہَدَ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ ۰ۭ لَا يَسْتَوٗنَ عِنْدَ اللہِ ۰ۭ وَاللہُ لَا يَہْدِي الْقَوْمَ الظّٰلِـمِيْنَ At-Tawbah 9:19
کیا تم نے حاجیوں کے پانی پلانے کواورمسجد حرام کے آباد رکھنے کواس شخص (کے عمل)کے برابر قرار دے لیا ہے جوکہ اللہ پر ایمان لایا اور آخرت کے دن پر اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا۔ یہ لوگ اللہ کے نزدیک برابر نہیں ہیں اور ظالم (بے انصاف)لوگوں کو اللہ ہدایت نہیں دیا کرتے۔
Have you equated the serving of water to the pilgrims and tending the Masjid al-Haraam with (the deeds of) the person who believed in Allah and the Last Day and did Jihad in Allah’s Way? These people are not equal before Allah, and Allah does not guide the wrongdoing (unjust) people.
اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَہَاجَرُوْا وَجٰہَدُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللہِ بِاَمْوَالِہِمْ وَاَنْفُسِہِمْ ۰ۙ اَعْظَمُ دَرَجَۃً عِنْدَ اللہِ ۰ۭ وَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْفَاۗىِٕزُوْنَ At-Tawbah 9:20
جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کیا اللہ کے نزدیک (ان کے)بہت بڑے درجات ہیں اوروہی لوگ پورے کامیاب ہیں۔
The people who believed and emigrated and did Jihad in Allah’s Way with their wealth and lives, (their) ranks are very high before Allah, and it is these people who are fully successful.
يُبَشِّرُہُمْ رَبُّہُمْ بِرَحْمَۃٍ مِّنْہُ وَرِضْوَانٍ وَّجَنّٰتٍ لَّہُمْ فِيْہَا نَعِيْمٌ مُّقِيْمٌ At-Tawbah 9:21
ان کا پروردگار ان کو اپنی رحمت کی اور رضامندی کی اور (جنت کے)باغوں کی خوشخبری دیتا ہے جن میں ان کے لئے ہمیشہ ہمیشہ کی نعمت ہوگی۔
Their Rabb gives them the good news of His Mercy and Pleasure and gardens (of Paradise) where they will have everlasting blessing.
خٰلِدِيْنَ فِيْہَآ اَبَدًا ۰ۭ اِنَّ اللہَ عِنْدَہٗٓ اَجْرٌ عَظِيْمٌ At-Tawbah 9:22
وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے بے شک اللہ ہی کے پاس بڑا اجر ہے۔
They will abide in it forever. Without doubt, only with Allah is an immense reward.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْٓا اٰبَاۗءَكُمْ وَاِخْوَانَكُمْ اَوْلِيَاۗءَ اِنِ اسْتَحَبُّوا الْكُفْرَ عَلَي الْاِيْمَانِ ۰ۭ وَمَنْ يَّتَوَلَّہُمْ مِّنْكُمْ فَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الظّٰلِمُوْنَ At-Tawbah 9:23
اے ایمان والو! اگر تمہارے (ماں)باپ اور (بہن) بھائی ایمان کے مقابلے میں کفر کو عزیز رکھیں تو ان کو دوست نہ بناؤ اور جو کوئی تم میں سے ان سے دوستی رکھے گا تو ایسے ہی لوگ ظالم (نافرمان)ہیں۔
O believers! If your (mothers) fathers and (sisters) brothers prefer unbelief to belief, then do not befriend them. And if any of you befriends them, then such are the people who are wrongdoers (disobedient).
قُلْ اِنْ كَانَ اٰبَاۗؤُكُمْ وَاَبْنَاۗؤُكُمْ وَاِخْوَانُكُمْ وَاَزْوَاجُكُمْ وَعَشِيْرَتُكُمْ وَاَمْوَالُۨ اقْتَرَفْتُمُوْہَا وَتِجَارَۃٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَہَا وَمَسٰكِنُ تَرْضَوْنَہَآ اَحَبَّ اِلَيْكُمْ مِّنَ اللہِ وَرَسُوْلِہٖ وَجِہَادٍ فِيْ سَبِيْلِہٖ فَتَرَبَّصُوْا حَتّٰي يَاْتِيَ اللہُ بِاَمْرِہٖ ۰ۭ وَاللہُ لَا يَہْدِي الْقَوْمَ الْفٰسِقِيْنَ At-Tawbah 9:24
فرما دیجئے کہ اگر تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں اور تمہارے خاندان کے لوگ اور وہ مال جو تم نے کمائے ہیں اور وہ تجارت جس میں مندی ہونے سے تم ڈرتے ہو اور وہ گھر جن کو تم پسند کرتے ہو تمہیں اللہ اور اس کے پیغمبر اور اس (اللہ)کی راہ میں جہاد کرنے سے زیادہ محبوب ہیں تو انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا حکم بھیج دیں۔ اور اللہ نافرمانوں کو ہدایت نہیں فرماتے۔
Say, ‘If your fathers and your sons and your brothers and your wives and the members of your family and that wealth which you have earned and the commerce whose decline you fear and the houses that you like are dearer to you than Allah and His Messenger and doing Jihad in His (Allah’s) Way, then wait till Allah sends His Command. And Allah does not guide the disobedient.’
لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللہُ فِيْ مَوَاطِنَ كَثِيْرَۃٍ ۰ۙ وَّيَوْمَ حُنَيْنٍ ۰ۙ اِذْ اَعْجَبَتْكُمْ كَثْرَتُكُمْ فَلَمْ تُغْنِ عَنْكُمْ شَيْــــًٔـا وَّضَاقَتْ عَلَيْكُمُ الْاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ ثُمَّ وَلَّيْتُمْ مُّدْبِرِيْنَ At-Tawbah 9:25
یقیناً اللہ نے بہت مواقع (جگہوں)پر تمہاری مدد فرمائی اور حنین کے دن جب تم کو اپنی کثرت پہ ناز ہوگیا تھا پھر وہ (کثرت)تمہارے کچھ کام نہ آئی اور زمین تم پر اپنی فراخی کے باوجود تنگ ہونے لگی پھر تم پیٹھ پھیر کر پھر گئے۔
Indeed, Allah helped you on many occasions (places) and on the day of Hunain, when you felt proud of your numeric superiority, then that superiority did not avail you in the least, and the earth, despite its vastness, began to straiten for you; then you turned, turning your backs.
ثُمَّ اَنْزَلَ اللہُ سَكِيْنَتَہٗ عَلٰي رَسُوْلِہٖ وَعَلَي الْمُؤْمِنِيْنَ وَاَنْزَلَ جُنُوْدًا لَّمْ تَرَوْہَا وَعَذَّبَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا ۰ۭ وَذٰلِكَ جَزَاۗءُ الْكٰفِرِيْنَ At-Tawbah 9:26
پھر اللہ نے اپنے پیغمبر اور ایمان والوں پر اپنی طرف سے تسکین نازل فرمائی اور ایسے لشکر اتارے جو تمہیں نظر نہیں آتے تھے اور کافر لوگوں کوعذاب دیا اور یہی کافروں کی سزا ہے۔
Then Allah sent tranquillity from Himself upon His Messenger and the believers and sent down such forces which you could not see and tormented the unbelieving people; and such is the punishment for the unbelievers.
ثُمَّ يَتُوْبُ اللہُ مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ عَلٰي مَنْ يَّشَاۗءُ ۰ۭ وَاللہُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ At-Tawbah 9:27
پھر اس کے بعد اللہ جس پر چاہیں مہربانی سے توجہ فرمائیں (توبہ نصیب کریں)اور اللہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
Then, after this Allah may turn with Kindness to whomever He pleases (may allow repentance. And Allah is Forgiving, Merciful.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنَّمَا الْمُشْرِكُوْنَ نَجَسٌ فَلَا يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِہِمْ ہٰذَا ۰ۚ وَاِنْ خِفْتُمْ عَيْلَۃً فَسَوْفَ يُغْنِيْكُمُ اللہُ مِنْ فَضْلِہٖٓ اِنْ شَاۗءَ ۰ۭ اِنَّ اللہَ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ At-Tawbah 9:28
اے ایمان والو! بے شک مشرک ناپاک ہیں سو اس برس کے بعد وہ مسجد حرام کے پاس نہ آنے پائیں اور اگر تم کو افلاس کا ڈر ہو تو اللہ چاہیں گے تو جلدہی تم کو اپنے فضل سے غنی کردیں گے (محتاج نہ رکھیں گے)بے شک اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں۔
O believers! Indeed, the polytheists are unclean, therefore, let them not come near the Masjid al-Haraam after this year. And if you fear poverty, Allah will soon enrich you by His Grace (will not leave you dependent) if He wills. Indeed, Allah is Knowing, Wise.
قَاتِلُوا الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِاللہِ وَلَا بِالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَلَا يُحَرِّمُوْنَ مَا حَرَّمَ اللہُ وَرَسُوْلُہٗ وَلَا يَدِيْنُوْنَ دِيْنَ الْحَقِّ مِنَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ حَتّٰي يُعْطُوا الْجِزْيَۃَ عَنْ يَّدٍ وَّہُمْ صٰغِرُوْنَ At-Tawbah 9:29
اہل کتاب سے جو نہ اللہ پر (پورا)ایمان رکھتے ہیں اور نہ آخرت کے دن پر اور نہ اس چیز کو حرام جانتے ہیں جس کو اللہ نے اور اس کے پیغمبر نے حرام کیا ہے اور نہ دین حق کو قبول کرتے ہیں، خوب لڑائی کرو یہاں تک کہ وہ ذلیل ہو کراپنے ہاتھ سے جزیہ دیں۔
Fight fiercely with those People of the Book who do not believe (fully) in Allah nor in the Last Day, nor do they consider as forbidden what Allah and His Messenger have declared forbidden, nor do they accept the True Deen, till they pay the Jizyah with their own hands, duly subdued.
وَقَالَتِ الْيَہُوْدُ عُزَيْرُۨ ابْنُ اللہِ وَقَالَتِ النَّصٰرَى الْمَسِيْحُ ابْنُ اللہِ ۰ۭ ذٰلِكَ قَوْلُہُمْ بِاَفْوَاہِہِمْ ۰ۚ يُضَاہِـــُٔـوْنَ قَوْلَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَبْلُ ۰ۭ قٰتَلَہُمُ اللہُ ۰ۚۡ اَنّٰى يُؤْفَكُوْنَ At-Tawbah 9:30
اور یہود نے کہا عزیر (علیہ السلام)اللہ کے بیٹے ہیں اور نصاریٰ نے کہا مسیح (علیہ السلام)اللہ کے بیٹے ہیں یہ ان کے منہ کی باتیں ہیں پہلے کافر بھی اسی طرح کی باتیں کرتے تھے یہ بھی ان لوگوں کی سی باتیں کرنے لگے اللہ ان کو غارت کریں یہ کہاں بھٹک رہے ہیں۔
And the Jews said Uzair (Alaihi as-Salam) is the son of Allah, and the Christians said Maseeh (Alaihi as-Salam) is the son of Allah. These are the utterances of their mouths. The earlier unbelievers also used to say similar things; these people have also started imitating their words. May Allah destroy them! Where are they straying?
اِتَّخَذُوْٓا اَحْبَارَہُمْ وَرُہْبَانَہُمْ اَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللہِ وَالْمَسِيْحَ ابْنَ مَرْيَمَ ۰ۚ وَمَآ اُمِرُوْٓا اِلَّا لِيَعْبُدُوْٓا اِلٰــہًا وَّاحِدًا ۰ۚ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۰ۭ سُبْحٰنَہٗ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ At-Tawbah 9:31
انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے علماء اور مشائخ کو اپنا پروردگار بنارکھا ہے اور مسیح ابن مریم (علیہما السلام)کو بھی حالانکہ ان کو یہ حکم کیا گیا تھا کہ فقط ایک معبود (برحق اللہ )کی عبادت کریں جس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں وہ ان کے شرک سے پاک ہے۔
They have taken their religious scholars and teachers and also Maseeh son of Maryam (Alaiha as-Salam) as their rabb instead of Allah, whereas they had been commanded to worship the One (True) Ilaha (Allah), other than Whom, there is none worthy of worship. And He is Hallowed from their association of partners.
يُرِيْدُوْنَ اَنْ يُّطْفِــــُٔـوْا نُوْرَ اللہِ بِاَفْوَاہِہِمْ وَيَاْبَى اللہُ اِلَّآ اَنْ يُّتِمَّ نُوْرَہٗ وَلَوْ كَرِہَ الْكٰفِرُوْنَ At-Tawbah 9:32
یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور (دین اسلام)کو اپنے منہ سے (پھونک مار کر)بجھا دیں حالانکہ اللہ اپنے نور کو پورا کیے بغیر رہنے کے نہیں اور خواہ کافروں کو برا ہی لگے۔
These people want to extinguish the Noor of Allah (the Deen of Islam) (by blowing) with their mouths, whereas Allah is not going to stop short of perfecting His Noor, even though the unbelievers may dislike it.
ہُوَالَّذِيْٓ اَرْسَلَ رَسُوْلَہٗ بِالْہُدٰي وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْہِرَہٗ عَلَي الدِّيْنِ كُلِّہٖ ۰ۙ وَلَوْ كَرِہَ الْمُشْرِكُوْنَ At-Tawbah 9:33
وہی ذات ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت (کا سامان یعنی قرآن)اور سچا دین دے کر بھیجا تاکہ اس کو تمام دینوں پر غالب کردے اور اگرچہ مشرک کتنے ہی ناخوش ہوں۔
He is the Being, Who has sent His Messenger with the (means of) Guidance, (i.e. the Quran) and the True Deen so that (He) makes it prevail over all religions, no matter how much the polytheists may dislike it.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنَّ كَثِيْرًا مِّنَ الْاَحْبَارِ وَالرُّہْبَانِ لَيَاْكُلُوْنَ اَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ وَيَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِيْلِ اللہِ ۰ۭ وَالَّذِيْنَ يَكْنِزُوْنَ الذَّہَبَ وَالْفِضَّۃَ وَلَا يُنْفِقُوْنَہَا فِيْ سَبِيْلِ اللہِ ۰ۙ فَبَشِّرْہُمْ بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ At-Tawbah 9:34
اے ایمان والو! بے شک (اہل کتاب کے)اکثر علماء اور مشائخ لوگوں کا مال ناجائز طریقے سے کھاتے ہیں اور اللہ کی راہ سے روکتے ہیں۔ اور جو لوگ سونا اور چاندی جمع رکھتے ہیں (لالچ کی وجہ سے)اور اس کو اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے سو ان کو دردناک سزا کی خبر سنا دیجئے۔
O believers! No doubt, the majority of the religious scholars and the spiritual leaders (of the People of the Book) devour people’s wealth unlawfully and hinder from Allah’s Way. And give the news of a painful punishment to those people who hoard gold and silver (due to greed) and do not spend it in Allah’s Way.
يَّوْمَ يُحْمٰي عَلَيْہَا فِيْ نَارِ جَہَنَّمَ فَتُكْوٰي بِہَا جِبَاہُہُمْ وَجُنُوْبُہُمْ وَظُہُوْرُہُمْ ۰ۭ ہٰذَا مَا كَنَزْتُمْ لِاَنْفُسِكُمْ فَذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَكْنِزُوْنَ At-Tawbah 9:35
جس دن وہ (سونا چاندی)دوزخ کی آگ میں گرم کیا جائے گا پھر اس سے ان لوگوں کی پیشانیوں اور ان کے پہلوؤں اور ان کی پشتوں کو داغا جائے گا (اور کہا جائے گا)یہ ہے وہ جو تم نے اپنے لئے جمع کرکے رکھا تھا سو اپنے جمع کرنے کا مزہ چکھو۔
On the Day that it (the gold and silver) will be heated in the fire of Hell and then the foreheads and sides and backs of these people will be branded with it. (And it will be said), ‘This is what you had hoarded for yourselves, so relish the taste of your hoarding.’
اِنَّ عِدَّۃَ الشُّہُوْرِ عِنْدَ اللہِ اثْنَا عَشَرَ شَہْرًا فِيْ كِتٰبِ اللہِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ مِنْہَآ اَرْبَعَۃٌ حُرُمٌ ۰ۭ ذٰلِكَ الدِّيْنُ الْقَيِّمُ ۰ۥۙ فَلَا تَظْلِمُوْا فِيْہِنَّ اَنْفُسَكُمْ وَقَاتِلُوا الْمُشْرِكِيْنَ كَاۗفَّۃً كَـمَا يُقَاتِلُوْنَكُمْ كَاۗفَّۃً ۰ۭ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ مَعَ الْمُتَّقِيْنَ At-Tawbah 9:36
بے شک مہینوں کی گنتی اللہ کے نزدیک اللہ کی کتاب میں بارہ مہینے ہے جس روز سے اس نے آسمان اور زمین پیدا فرمائے ان میں چار مہینے حرمت (خاص ادب)کے ہیں یہی دین کا سیدھا راستہ ہے سو ان میں (ناحق جنگ کرکے)اپنے آپ پر زیادتی نہ کرو اور تم سب اکٹھے ہوکر مشرکوں سے لڑو جس طرح وہ سب اکٹھے ہوکر تم سے لڑتے ہیں اور جان لو کہ اللہ پرہیزگاروں کے ساتھ ہیں۔
Without doubt, the number of months with Allah is twelve months in Allah’s Book, from the day He created the heavens and earth; out of these, four months are sacred (of special respect). This is the straight path of the Deen, so do not wrong yourselves (by unjustly waging war) in them. And fight the polytheists collectively, just as they all fight you collectively, and know that Allah is with the Allah-conscious.
اِنَّمَا النَّسِيْۗءُ زِيَادَۃٌ فِي الْكُفْرِ يُضَلُّ بِہِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا يُحِلُّوْنَہٗ عَامًا وَّيُحَرِّمُوْنَہٗ عَامًا لِّيُوَاطِــــُٔــوْا عِدَّۃَ مَا حَرَّمَ اللہُ فَيُحِلُّوْا مَا حَرَّمَ اللہُ ۰ۭ زُيِّنَ لَہُمْ سُوْۗءُ اَعْمَالِـہِمْ ۰ۭ وَاللہُ لَا يَہْدِي الْقَوْمَ الْكٰفِرِيْنَ At-Tawbah 9:37
یقیناً یہ ہٹا دینا (امن کے مہینوں کو آگے پیچھے کردینا)کفر میں اور زیادتی ہے جس سے کفار گمراہ کیے جاتے ہیں وہ اس کو (حرمت کے مہینے)کو کسی سال حلال کرلیتے ہیں اور کسی سال اس کوحرام کرلیتے ہیں تاکہ اللہ نے جو مہینے حرام کیے ہیں صرف ان کی گنتی پوری کرلیں پھر اللہ کے حرام کیے ہوئے مہینے کو حلال کرلیتے ہیں۔ ان کی بداعمالیاں ان کو بھلی معلوم ہوتی ہیں اور اللہ ایسے کافروں کوہدایت نہیں فرمایا کرتے۔
Indeed, this rearrangement (transposing the months of peace) is a further increase in unbelief with which the unbelievers are led astray. They make it (the sacred month) lawful in some year and unlawful in some year so as to only make up the count of the months made unlawful by Allah; then, they make lawful the months that Allah has made unlawful. Their misdeeds seem fair to them. And Allah does not guide such unbelievers.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مَا لَكُمْ اِذَا قِيْلَ لَكُمُ انْفِرُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللہِ اثَّاقَلْتُمْ اِلَى الْاَرْضِ ۰ۭ اَرَضِيْتُمْ بِالْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا مِنَ الْاٰخِرَۃِ ۰ۚ فَمَا مَتَاعُ الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا فِي الْاٰخِرَۃِ اِلَّا قَلِيْلٌ At-Tawbah 9:38
اے ایمان والو! تم کو کیا ہوا ہے جب تم سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کی راہ میں (جہاد کے لئے)نکلو تو تم زمین کو لگے جاتے ہو کیا تم نے آخرت کے عوض دنیا کی زندگی پر قناعت کر لی سو دنیا کی زندگی کا فائدہ آخرت کے مقابلے میں بہت قلیل ہے(کچھ بھی نہیں )۔
O believers! What has happened to you that when you are told to go forth in Allah’s Way (for Jihad), you cling to the ground? Have you become content with the life of this world rather than the Hereafter? So the benefit of the life of the world as compared to the Hereafter is very little (nothing at all).
اِلَّا تَنْفِرُوْا يُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا اَلِـــيْمًا ۰ۥۙ وَّيَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ وَلَا تَضُرُّوْہُ شَـيْــــًٔـا ۰ۭ وَاللہُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ At-Tawbah 9:39
اگر تم نہ نکلو گے تو وہ (اللہ)تم کو سخت عذاب دیں گے اور تمہاری جگہ دوسری قوم کو پیدا فرمادیں گے اور تم اس کا کچھ بگاڑ نہ سکو گے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہیں۔
If you do not go forth, He (Allah) will afflict you with severe torment and will create another people in your place, and you will not be able to harm Him in the least, and Allah has Power over everything.
اِلَّا تَنْصُرُوْہُ فَقَدْ نَــصَرَہُ اللہُ اِذْ اَخْرَجَہُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا ثَانِيَ اثْـنَيْنِ اِذْ ہُمَا فِي الْغَارِ اِذْ يَقُوْلُ لِصَاحِبِہٖ لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللہَ مَعَنَا ۰ۚ فَاَنْزَلَ اللہُ سَكِيْـنَتَہٗ عَلَيْہِ وَاَيَّدَہٗ بِجُنُوْدٍ لَّمْ تَرَوْہَا وَجَعَلَ كَلِمَۃَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا السُّفْلٰى ۰ۭ وَكَلِمَۃُ اللہِ ہِىَ الْعُلْيَا ۰ۭ وَاللہُ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ At-Tawbah 9:40
اگر تم ان(حضور اکرمﷺ) کی مددنہ کرو گے تو یقیناً اللہ نے ان کی مدد فرمائی جب کافروں نے ان کو جلاوطن کردیا تھا جب دو میں ایک آپ(ﷺ)تھے جس وقت کہ دونوں غار میں تھے جب وہ اپنے دوست (ساتھی)سے فرماتے تھے کہ (میرا)غم نہ کرو یقیناً اللہ ہمارے ساتھ ہیں سو اللہ نے آپ پر اپنی طرف سے تسکین نازل فرمائی اور ان کی ایسے لشکروں سے مدد فرمائی جو تم کو نظر نہ آتے تھے اور کافروں کی بات کو نیچا کردیا (وہ ناکام رہے)اور اللہ ہی کا بول بالا رہا اور اللہ زبردست حکمت والے ہیں۔
If you do not aid him (the Holy Prophet - Sall Allah-o Alaihi wa Sallam), then Allah certainly helped him when the unbelievers had exiled him, when he (Sall Allah-o Alaihi wa Sallam) was one of the two, when both of them were in the cave, and when he was telling his friend (companion), ‘Do not grieve (for me), indeed Allah is with us.’ So Allah sent down tranquillity from Himself upon him and helped them with such forces which you did not see, and brought low the word of the unbelievers (they failed); and it was Allah’s Word that reigned supreme, and Allah is Dominant, Wise.
اِنْفِرُوْا خِفَافًا وَّثِــقَالًا وَّجَاہِدُوْا بِاَمْوَالِكُمْ وَاَنْفُسِكُمْ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ ۰ۭ ذٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ At-Tawbah 9:41
نکل پڑو تھوڑے سامان سے ہو یا زیادہ سامان سے اور اللہ کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کرو تمہارے لئے یہ بہتر ہے اگر تم علم رکھتے (جانتے)ہو تو۔
Go forth, whether equipped lightly or heavily and do Jihad with your life and wealth in Allah’s Way. This is better for you if you have knowledge (if you understand), that is.
لَوْ كَانَ عَرَضًا قَرِيْبًا وَّسَفَرًا قَاصِدًا لَّاتَّبَعُوْكَ وَلٰكِنْۢ بَعُدَتْ عَلَيْہِمُ الشُّقَّۃُ ۰ۭ وَسَيَحْلِفُوْنَ بِاللہِ لَوِ اسْـتَطَعْنَا لَخَرَجْنَا مَعَكُمْ ۰ۚ يُہْلِكُوْنَ اَنْفُسَہُمْ ۰ۚ وَاللہُ يَعْلَمُ اِنَّہُمْ لَكٰذِبُوْنَ At-Tawbah 9:42
اگر کچھ (مال غنیمت)آسانی سے ملنے والا ہوتا اور سفر بھی معمولی سا ہوتا تو یہ (منافق)ضرور آپ کے ساتھ ہولیتے ولیکن ان کو تو سفر ہی دور دراز معلوم ہونے لگا اور ابھی اللہ کی قسمیں کھائیں گے کہ اگر ہمارے بس کی بات ہوتی تو ہم ضرور آپ کے ساتھ چلتے۔ یہ اپنے آپ کو ہلاک کررہے ہیں اور اللہ جانتے ہیں کہ یقیناً یہ جھوٹے ہیں۔
Had something (booty) been easy to obtain, and had the journey also been short, then they (the hypocrites) would certainly have set out with you, but the distance alone started to seem too far to them. And now they will swear by Allah that, ‘Had it been within our capacity, we would have certainly gone with you.’ They are destroying their own selves, and Allah knows that they are indeed liars.
عَفَا اللہُ عَنْكَ ۰ۚ لِمَ اَذِنْتَ لَہُمْ حَتّٰي يَتَبَيَّنَ لَكَ الَّذِيْنَ صَدَقُوْا وَتَعْلَمَ الْكٰذِبِيْنَ At-Tawbah 9:43
اللہ نے آپ کو معاف فرما دیا (لیکن)آپ نے ان کو اجازت کیوں دی جب تک کہ آپ کے سامنے سچے لوگ ظاہر نہ ہوجاتے اور جو جھوٹے ہیں وہ بھی معلوم ہوجاتے۔
Allah has forgiven you, (but) why did you grant them permission until the people who are truthful had become manifest to you and the liars were also known.
لَا يَسْـتَاْذِنُكَ الَّذِيْنَ يُؤْمِنُوْنَ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ اَنْ يُّجَاہِدُوْا بِاَمْوَالِـہِمْ وَاَنْفُسِہِمْ ۰ۭ وَاللہُ عَلِيْمٌۢ بِالْمُتَّقِيْنَ At-Tawbah 9:44
جو لوگ اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں وہ اللہ کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کرنے کے بارے میں رخصت نہ مانگیں گے اوراللہ پرہیزگاروںکو خوب جانتے ہیں (سے واقف ہیں)۔
The people who believe in Allah and the Last Day will not ask you for exemption from doing Jihad with their wealth and lives, and Allah knows well (is Aware of) the Allah-conscious.
اِنَّمَا يَسْـتَاْذِنُكَ الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَارْتَابَتْ قُلُوْبُہُمْ فَہُمْ فِيْ رَيْبِہِمْ يَتَرَدَّدُوْنَ At-Tawbah 9:45
بے شک آپ سے وہی لوگ رخصت چاہتے ہیں جو اللہ پر ایمان نہیں لائے اور نہ آخرت کے دن پر اور ان کے دلوں میں شک پڑے ہوئے ہیں سو وہ اپنے شک میں ڈانواں ڈول ہورہے ہیں۔
Without doubt, only those people ask you for exemption who have neither believed in Allah nor in the Last Day, and they have doubts in their hearts, so they are wavering in their doubts.
وَلَوْ اَرَادُوا الْخُرُوْجَ لَاَعَدُّوْا لَہٗ عُدَّۃً وَّلٰكِنْ كَرِہَ اللہُ انْۢبِعَاثَہُمْ فَثَبَّطَہُمْ وَقِيْلَ اقْعُدُوْا مَعَ الْقٰعِدِيْنَ At-Tawbah 9:46
اور اگروہ نکلنے کا ارادہ کرتے تو اس کے لئے سامان تیار کرتے ولیکن اللہ نے ان کے جانے کو پسند نہ فرمایا پس ان کو روک دیا اور حکم ہوا اپاہج لوگوں کے ساتھ تم بھی بیٹھے رہو۔
And had they intended to go forth, they would have made some preparation for it, but Allah disliked their going forth hence stopped them, and it was ordered, ‘You too remain sitting with the infirm.’
لَوْ خَرَجُوْا فِيْكُمْ مَّا زَادُوْكُمْ اِلَّا خَبَالًا وَّلَا۟اَوْضَعُوْا خِلٰلَكُمْ يَبْغُوْنَكُمُ الْفِتْنَۃَ ۰ۚ وَفِيْكُمْ سَمّٰعُوْنَ لَہُمْ ۰ۭ وَاللہُ عَلِيْمٌۢ بِالظّٰلِـمِيْنَ At-Tawbah 9:47
اگر یہ لوگ تمہارے ساتھ ہوکر نکلتے تو تمہارے لئے خرابی میں اضافہ ہی کرتے اور تمہارے درمیان فساد ڈلوانے کی کوشش کرتے اور تم میں(اب بھی) ان کے جاسوس موجود ہیں۔ اوراللہ ان ظالموں سے خوب واقف ہیں۔
If these people had set out with you, they would have only added difficulties for you and would have tried to foment dissension between you, and their spies are (still) present among you. And Allah is well Aware of these wrongdoers.
لَقَدِ ابْتَغَوُا الْفِتْنَۃَ مِنْ قَبْلُ وَقَلَّبُوْا لَكَ الْاُمُوْرَ حَتّٰي جَاۗءَ الْحَقُّ وَظَہَرَ اَمْرُ اللہِ وَہُمْ كٰرِہُوْنَ At-Tawbah 9:48
یقیناً انہوں نے تو پہلے بھی فتنہ برپا کرنا چاہا تھااوربہت سی باتوں میں آپ کے لئے الٹ پھیر کرتے رہے یہاں تک کہ حق آ پہنچااور اللہ کا حکم غالب ہوا اور ان کوناگوار ہی گزرتا رہا۔
Indeed, they had tried to foment dissension even before also and kept upsetting many matters for you till the Truth arrived and Allah’s Command prevailed, and it kept displeasing them.
وَمِنْہُمْ مَّنْ يَّقُوْلُ ائْذَنْ لِّيْ وَلَا تَفْتِنِّىْ ۰ۭ اَلَا فِي الْفِتْنَۃِ سَقَطُوْا ۰ۭ وَاِنَّ جَہَنَّمَ لَمُحِيْطَۃٌۢ بِالْكٰفِرِيْنَ At-Tawbah 9:49
اور ان میں بعض لوگ ایسے ہیں جوکہتے ہیں مجھے اجازت دیجئے اور مجھے خرابی میں نہ ڈالئے جان لو یہ خرابی میں تو پڑ ہی چکے اور بے شک دوزخ (سب)کافروں کو گھیرے ہوئے ہیں۔
And there are some people among them who say, ‘Grant me exemption and do not put me in difficulty.’ Know that they have already landed in difficulty, and Hell is indeed surrounding (all) unbelievers.
اِنْ تُصِبْكَ حَسَـنَۃٌ تَسُؤْہُمْ ۰ۚ وَاِنْ تُصِبْكَ مُصِيْبَۃٌ يَّقُوْلُوْا قَدْ اَخَذْنَآ اَمْرَنَا مِنْ قَبْلُ وَيَتَوَلَّوْا وَّہُمْ فَرِحُوْنَ At-Tawbah 9:50
اگر آپ کو کوئی اچھی حالت پیش آتی ہے تو ان کو دکھ ہوتا ہے اور اگر آپ پر مصیبت آتی ہے تو (خوش ہوکر)کہتے ہیں ہم نے تو پہلے ہی احتیاط کا پہلو اختیار کرلیا تھااور وہ خوشیاں مناتے لوٹ جاتے ہیں۔
If some good comes your way it grieves them, and if some distress befalls you they (gleefully) say, ‘We had already adopted the stance of precaution,’ and they turn back, rejoicing.
قُلْ لَّنْ يُّصِيْبَنَآ اِلَّا مَا كَتَبَ اللہُ لَنَا ۰ۚ ہُوَمَوْلٰىنَا ۰ۚ وَعَلَي اللہِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ At-Tawbah 9:51
فرما دیجئے کہ ہم پر ہرگز کوئی مصیبت نہیں آسکتی سوائے اس کے جو اللہ نے ہمارے لئے مقدر فرمادی ہے وہ ہمارا مالک ہے اور ایمان والوں کواللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔
Say, ‘Assuredly no distress can befall us except that which Allah has decreed for us. He is our Master. And in Allah should the believers put their trust.’
قُلْ ہَلْ تَرَبَّصُوْنَ بِنَآ اِلَّآ اِحْدَى الْحُسْنَيَيْنِ ۰ۭ وَنَحْنُ نَتَرَبَّصُ بِكُمْ اَنْ يُّصِيْبَكُمُ اللہُ بِعَذَابٍ مِّنْ عِنْدِہٖٓ اَوْ بِاَيْدِيْنَا ۰ۡۖ فَتَرَبَّصُوْٓا اِنَّا مَعَكُمْ مُّتَرَبِّصُوْنَ At-Tawbah 9:52
فرمادیجئے کہ کیا تم ہمارے میں دو بہتریوں میں سے ایک بہتری کے منتظر رہتے ہو؟ اور ہم تمہارے حق میں اس بات کے منتظر رہتے ہیں کہ اللہ تم پر اپنے پاس سے کوئی عذاب نازل فرمائے یا ہمارے ہاتھوں سے (سزا دلوائے)سو تم بھی انتظار کرو یقیناً ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتے ہیں۔
Say, ‘Do you await for us one of the two good things? And we await that Allah may send down some torment on you from Himself or (have you punished) by our hands. So you wait, indeed we too are waiting with you.’
قُلْ اَنْفِقُوْا طَوْعًا اَوْ كَرْہًا لَّنْ يُّتَقَبَّلَ مِنْكُمْ ۰ۭ اِنَّكُمْ كُنْتُمْ قَوْمًا فٰسِقِيْنَ At-Tawbah 9:53
فرما دیجئے کہ تم خوشی سے خرچ کرو یا نہ چاہتے ہوئے تم سے کسی طرح (اللہ کے ہاں)قبول نہیں کیا جائے گا (کیونکہ)بے شک تم نافرمانی کرنیوالے لوگ ہو۔
Say, ‘Spend willingly or unwillingly, it will not, in any way, be accepted from you (by Allah), (because) you are indeed a disobedient people.’
وَمَا مَنَعَہُمْ اَنْ تُقْبَلَ مِنْہُمْ نَفَقٰتُہُمْ اِلَّآ اَنَّہُمْ كَفَرُوْا بِاللہِ وَبِرَسُوْلِہٖ وَلَا يَاْتُوْنَ الصَّلٰوۃَ اِلَّا وَہُمْ كُسَالٰى وَلَا يُنْفِقُوْنَ اِلَّا وَہُمْ كٰرِہُوْنَ At-Tawbah 9:54
اور ان کے مال (خیرات وغیرہ)قبول ہونے میں اور کوئی چیزرکاوٹ نہیں سوائے اس کے کہ ان لوگوں نے اللہ کے ساتھ اور اس کے پیغمبر کے ساتھ کفر کیا اور نماز کو آتے ہیں تو سست ہو کراور خرچ نہیں کرتے مگر ناگواری کے ساتھ۔
And there is no other hindrance in their wealth (charity etc.) being accepted except that these people disbelieved in Allah and His Messenger, and they come for Salah only lazily and spend not except unwillingly.
فَلَا تُعْجِبْكَ اَمْوَالُہُمْ وَلَآ اَوْلَادُہُمْ ۰ۭ اِنَّمَا يُرِيْدُ اللہُ لِيُعَذِّبَہُمْ بِہَا فِي الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا وَتَزْہَقَ اَنْفُسُہُمْ وَہُمْ كٰفِرُوْنَ At-Tawbah 9:55
سو آپ کوان کے مال اور ان کی اولاد پر حیرت نہ ہو۔یقیناً اللہ کو صرف یہ منظور ہے کہ ان چیزوں سے ان کو دنیا کی زندگی میں عذاب میں گرفتار رکھے اور ان کی جان کفر ہی کی حالت میں نکل جائے۔
So do not be amazed at their wealth and their children. Indeed, Allah only wills to keep them gripped in torment with these things in the life of the world, and that their souls depart in this very state of unbelief.
وَيَحْلِفُوْنَ بِاللہِ اِنَّہُمْ لَمِنْكُمْ ۰ۭ وَمَا ہُمْ مِّنْكُمْ وَلٰكِنَّہُمْ قَوْمٌ يَّفْرَقُوْنَ At-Tawbah 9:56
اور یہ (منافق) اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ وہ یقیناً تم میں سے ہی ہیں حالانکہ وہ تم میں سے نہیں بلکہ وہ ڈرپوک لوگ ہیں۔
And they (the hypocrites) swear by Allah that they are indeed from among you, although they are not from among you, rather they are a coward people.
لَوْ يَجِدُوْنَ مَلْجَاً اَوْ مَغٰرٰتٍ اَوْ مُدَّخَلًا لَّوَلَّوْا اِلَيْہِ وَہُمْ يَجْمَحُوْنَ At-Tawbah 9:57
اگر وہ کوئی پناہ کی جگہ (قلعہ وغیرہ )پائیں یا غار یا گھس بیٹھنے کی کوئی جگہ تو اسی کی طرف سرکشی کرتے ہوئے بھاگ جائیں۔
If they could find any place of refuge (a fortress or the like) or a cave or some hideout, they would run towards it, rebelling.
وَمِنْہُمْ مَّنْ يَّلْمِزُكَ فِي الصَّدَقٰتِ ۰ۚ فَاِنْ اُعْطُوْا مِنْہَا رَضُوْا وَاِنْ لَّمْ يُعْطَوْا مِنْہَآ اِذَا ہُمْ يَسْخَطُوْنَ At-Tawbah 9:58
اور ان میں کچھ ایسے ہیں جو صدقات کی تقسیم میں آپ پراعتراض کرتے ہیں پس اگر اس میں سے ان کو مل جاتا ہے (خواہش کے مطابق)تو راضی ہوجاتے ہیں اور اگر اس میں سے نہیں ملتا تو ناراض ہوجاتے ہیں۔
And there are some among them who criticise you in the distribution of alms. Thus, if they get from it (according to their desire) they are pleased, and if they do not get they become annoyed.
وَلَوْ اَنَّہُمْ رَضُوْا مَآ اٰتٰىہُمُ اللہُ وَرَسُوْلُہٗ ۰ۙ وَقَالُوْا حَسْبُنَا اللہُ سَـيُؤْتِيْنَا اللہُ مِنْ فَضْلِہٖ وَرَسُوْلُہٗٓ ۰ۙ اِنَّآ اِلَى اللہِ رٰغِبُوْنَ At-Tawbah 9:59
اور اگر وہ اس پر خوش رہتے کہ جو اللہ اوراس کے پیغمبر نے ان کو عطا فرمادیا تھا اورکہتے ہمیں اللہ کافی ہیں عنقریب اللہ اپنے فضل سے اور اس کے پیغمبر (اپنی مہربانی سے) ہمیں (پھر)دیدیں گے بے شک ہم اللہ ہی کی طرف رغبت کرنے والے ہیں(تو ان کے حق میں بہتر ہوتا)۔
And had they remained happy with what Allah and His Messenger had granted them and said, ‘Allah is Sufficient for us, soon Allah with His Grace and His Messenger (in his kindness) will grant us (again), indeed we incline only towards Allah’ (that would have been better for them).
اِنَّمَا الصَّدَقٰتُ لِلْفُقَرَاۗءِ وَالْمَسٰكِيْنِ وَالْعٰمِلِيْنَ عَلَيْہَا وَالْمُؤَلَّفَۃِ قُلُوْبُہُمْ وَفِي الرِّقَابِ وَالْغٰرِمِيْنَ وَفِيْ سَبِيْلِ اللہِ وَابْنِ السَّبِيْلِ ۰ۭ فَرِيْضَۃً مِّنَ اللہِ ۰ۭ وَاللہُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ At-Tawbah 9:60
بے شک صدقات تو محتاجوں اور غریبوں اور جو کارکن صدقات پرمقرر ہیں اور جن کی دلجوئی کرنا مقصود ہے اور غلاموں کے آزاد کرانے اور قرض داروں کے قرض ادا کرنے اور اللہ کی راہ میں (جہاد)میں اور مسافروں کے لئے ہیں یہ اللہ کی طرف سے مقرر ہے او راللہ بڑے علم والے بڑی حکمت والے ہیں۔
Without doubt, the alms are for the needy, the poor and the workers who are in charge of the alms, and for those whose hearts are to be reconciled, and for the freeing of slaves, and for paying off the debts of debtors, and in Allah’s Way (in Jihad), and for the travellers. This is ordained by Allah, and Allah is Very Knowledgeable, Very Wise.
وَمِنْہُمُ الَّذِيْنَ يُؤْذُوْنَ النَّبِيَّ وَيَقُوْلُوْنَ ہُوَاُذُنٌ ۰ۭ قُلْ اُذُنُ خَيْرٍ لَّكُمْ يُؤْمِنُ بِاللہِ وَيُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِيْنَ وَرَحْمَۃٌ لِّلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ ۰ۭ وَالَّذِيْنَ يُؤْذُوْنَ رَسُوْلَ اللہِ لَہُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ At-Tawbah 9:61
اور ان میں کچھ ایسے ہیں جونبی(ﷺ)کو ایذا (دکھ)دیتے ہیں اور کہتے ہیں یہ شخص بس صرف کان ہے (ہر بات سن کر مان لیتے ہیں)فرمادیجئے کہ وہ کان سے وہی بات سنتے ہیں جوتمہارے حق میں بھلی ہے کہ وہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور مومنوں کی بات کا یقین رکھتے ہیں اور جو تم میں ایمان لائے ان کے لئے رحمت ہیں۔ اور جو لوگ اللہ کے پیغمبر کو دکھ دیتے ہیں ان کے لئے درد ناک سزا ہوگی۔
And there are some among them who offend (hurt) the Prophet (Sall Allah-o Alaihi wa Sallam) and say, ‘ This person is only ‘ears’ (agrees to everything that he hears).’ Say, ‘He listens with his ears to only that which is good for you; for, he believes in Allah and believes the words of the believers, and is a mercy for those of you who believe.’ And there will be a painful punishment for the people who hurt the Messenger of Allah.
يَحْلِفُوْنَ بِاللہِ لَكُمْ لِيُرْضُوْكُمْ ۰ۚ وَاللہُ وَرَسُوْلُہٗٓ اَحَقُّ اَنْ يُّرْضُوْہُ اِنْ كَانُوْا مُؤْمِنِيْنَ At-Tawbah 9:62
(مومنو!) یہ لوگ تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تمہیں خوش کردیں اوراگر وہ ایمان رکھتے ہیں تو اللہ اور اس کا رسول زیادہ حق رکھتے ہیں کہ انہیں خوش کیا جائے۔
(O believers!), these people swear by Allah before you, so that they may please you, whereas Allah and His Messenger have more right that they (these people) should please them, if they are believers.
اَلَمْ يَعْلَمُوْٓا اَنَّہٗ مَنْ يُّحَادِدِ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ فَاَنَّ لَہٗ نَارَ جَہَنَّمَ خَالِدًا فِيْہَا ۰ۭ ذٰلِكَ الْخِزْيُ الْعَظِيْمُ At-Tawbah 9:63
کیا یہ نہیں جانتے کہ جو شخص اللہ اوراس کے پیغمبر کا مقابلہ کرتا ہے سواس کے لئے جہنم کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا یہ بڑی رسوائی ہے۔
Do they not know that the person who opposes Allah and His Messenger, for him is the fire of Hell, in which he will remain forever? This is the extreme disgrace.
يَحْذَرُ الْمُنٰفِقُوْنَ اَنْ تُنَزَّلَ عَلَيْہِمْ سُوْرَۃٌ تُنَبِّئُہُمْ بِمَا فِيْ قُلُوْبِہِمْ ۰ۭ قُلِ اسْتَہْزِءُوْا ۰ۚ اِنَّ اللہَ مُخْرِجٌ مَّا تَحْذَرُوْنَ At-Tawbah 9:64
منافق اس بات سے ڈرتے ہیں کہ ان (مسلمانوں)پر کوئی ایسی سورت نازل نہ ہوجائے جو ان کے دل کی باتوںکو ان پر ظاہر کردے فرما دیجئے کہ مذاق اڑاتے رہو جس بات سے تم ڈرتے ہو یقیناً اللہ اس کو ظاہر کرکے رہیں گے۔
The hypocrites are afraid lest some such Surah be sent down on them (the Muslims) which discloses to them the matters of their (the hypocrites’) hearts. Say, ‘Keep on mocking. Allah will surely bring out the matter that you are afraid of.’
وَلَىِٕنْ سَاَلْتَہُمْ لَيَقُوْلُنَّ اِنَّمَا كُنَّا نَخُوْضُ وَنَلْعَبُ ۰ۭ قُلْ اَبِاللہِ وَاٰيٰتِہٖ وَرَسُوْلِہٖ كُنْتُمْ تَسْتَہْزِءُوْنَ At-Tawbah 9:65
اور اگر آپ ان سے پوچھیں تو ضرور کہہ دیں گے کہ ہم تو بے شک محض مشغلہ اور خوش طبعی کررہے تھے۔ فرمادیجئے کہ کیا تم اللہ اوراس کی آیات اور اس کے پیغمبر کے ساتھ مذاق کررہے تھے۔
And if you ask them, they will certainly say, ‘Indeed we were merely engaging in idle talk and having fun.’ Say, ‘Were you joking with Allah and His Ayaat and His Messenger?
لَا تَعْتَذِرُوْا قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ اِيْمَانِكُمْ ۰ۭ اِنْ نَّعْفُ عَنْ طَاۗىِٕفَۃٍ مِّنْكُمْ نُعَذِّبْ طَاۗىِٕفَۃًۢ بِاَنَّہُمْ كَانُوْا مُجْرِمِيْنَ At-Tawbah 9:66
اب بہانے نہ تراشو یقیناً تم ایمان لانے کے بعد کافر ہوگئے اگر ہم تم میں سے بعضوں کو چھوڑ دیں گے تو بعضوں کو تو سزا بھی دیں گے اس وجہ سے کہ وہ گناہ کرتے رہے ہیں۔
Do not coin excuses now. Indeed you became unbelievers after your profession of faith.’ If We spare some of you, We will also punish some, for the reason that they have been sinning.
اَلْمُنٰفِقُوْنَ وَالْمُنٰفِقٰتُ بَعْضُہُمْ مِّنْۢ بَعْضٍ ۰ۘ يَاْمُرُوْنَ بِالْمُنْكَرِ وَيَنْہَوْنَ عَنِ الْمَعْرُوْفِ وَيَقْبِضُوْنَ اَيْدِيَہُمْ ۰ۭ نَسُوا اللہَ فَنَسِيَہُمْ ۰ۭ اِنَّ الْمُنٰفِقِيْنَ ہُمُ الْفٰسِقُوْنَ At-Tawbah 9:67
منافق مرد اور منافق عورتیں سب ایک طرح کے ہیں برے کام کرنے کوکہتے ہیں اور نیک کاموں سے منع کرتے ہیں اور اپنے ہاتھ بند کیے رہتے ہیں انہوں نے اللہ کو بھلا دیا تو اللہ نے بھی ان کو بھولا بسرا کردیا ۔ بے شک منافق بڑے ہی نافرمان ہیں۔
The hypocrite men and the hypocrite women are all alike. They enjoin the committing of evil deeds and forbid from righteous deeds and keep their hands closed. They forgot Allah, so Allah has also forgotten them. The hypocrites are very disobedient indeed.
وَعَدَ اللہُ الْمُنٰفِقِيْنَ وَالْمُنٰفِقٰتِ وَالْكُفَّارَ نَارَ جَہَنَّمَ خٰلِدِيْنَ فِيْہَا ۰ۭ ھِىَ حَسْبُہُمْ ۰ۚ وَلَعَنَہُمُ اللہُ ۰ۚ وَلَہُمْ عَذَابٌ مُّقِيْمٌ At-Tawbah 9:68
اللہ نے منافق مردوں اور منافق عورتوں اورکافروں سے دوزخ کی آگ کاوعدہ فرمایا ہے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ وہی ان کے لئے کافی ہے اوراللہ نے ان پر لعنت کی ہے اور ان کو دائمی عذاب ہوگا۔
Allah has promised the fire of Hell to the hypocrite men and hypocrite women and the unbelievers, they will remain in it forever. Enough is that for them, and Allah has cursed them, and they will receive everlasting torment.
كَالَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ كَانُوْٓا اَشَدَّ مِنْكُمْ قُوَّۃً وَّاَكْثَرَ اَمْوَالًا وَّاَوْلَادًا ۰ۭ فَاسْتَمْتَعُوْا بِخَلَاقِہِمْ فَاسْتَمْتَعْتُمْ بِخَلَاقِكُمْ كَـمَا اسْتَمْتَعَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ بِخَلَاقِہِمْ وَخُضْتُمْ كَالَّذِيْ خَاضُوْا ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ حَبِطَتْ اَعْمَالُہُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَۃِ ۰ۚ وَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْخٰسِرُوْنَ At-Tawbah 9:69
ان لوگوں کی طرح جو تم سے پہلے ہوچکے جو قوت میں تم سے شدید اور مال اور اولاد میں زیادہ تھے تو انہوں نے اپنے (دنیا کے)حصے سے خوب فائدہ اٹھایا سو تم بھی اپنے (دنیا کے)حصے سے فائدہ حاصل کرو جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں نے اپنے حصے سے فائدہ حاصل کیا تھا اور تم (برائی میں) ایسے ہی گھسے جیسے وہ گھسے تھے ان ہی لوگوں کے اعمال دنیا اور آخرت میں ضائع گئے اور یہی لوگ بڑے نقصان میں ہیں۔
Just like the people who passed before you, they were mightier than you in power and had more wealth and children. They greatly benefitted from their (worldly) portion, so you too (may) benefit from your (worldly) portion, like the people who preceded you had benefitted from their portion, and you entered into (evil) just like they had entered. The deeds of such people are wasted in the world and the Hereafter, and these are the people (who are) in great loss.
اَلَمْ يَاْتِہِمْ نَبَاُ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ قَوْمِ نُوْحٍ وَّعَادٍ وَّثَمُوْدَ ۰ۥۙ وَقَوْمِ اِبْرٰہِيْمَ وَاَصْحٰبِ مَدْيَنَ وَالْمُؤْتَفِكٰتِ ۰ۭ اَتَتْہُمْ رُسُلُہُمْ بِالْبَيِّنٰتِ ۰ۚ فَمَا كَانَ اللہُ لِيَظْلِمَہُمْ وَلٰكِنْ كَانُوْٓا اَنْفُسَہُمْ يَظْلِمُوْنَ At-Tawbah 9:70
کیا ان کواپنے سے پہلے لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جیسے نوحؑ اور عاداور ثمود کی قوم کی اور ابراہیم (علیہ السلام )کی قوم کی اور مدین والوں کی اور الٹی ہوئی بستیوں کی۔ ان کے پاس ان کے پیغمبر واضح نشانیاں لے کر آئے سو اللہ تو ایسے نہ تھے کہ ان پر زیادتی کرتے ولیکن وہ اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے۔
Did the news not reach them about the people before them, like the people of Nooh (Alaihi as-Salam) and ‘Aad and Samood and the people of Ibraheem (Alaihi as-Salam) and of the folk of Madyan and of the upturned townships? Their Messengers came to them with clear signs. So, Allah was not Such to have wronged them, but they used to wrong themselves.
وَالْمُؤْمِنُوْنَ وَالْمُؤْمِنٰتُ بَعْضُہُمْ اَوْلِيَاۗءُ بَعْضٍ ۰ۘ يَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَيَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُقِيْمُوْنَ الصَّلٰوۃَ وَيُؤْتُوْنَ الزَّكٰوۃَ وَيُطِيْعُوْنَ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ سَيَرْحَمُہُمُ اللہُ ۰ۭ اِنَّ اللہَ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ At-Tawbah 9:71
اور ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں ایک دوسرے کے (دینی)دوست ہیں نیک کاموں کا حکم کرتے ہیں اور برائی سے منع کرتے ہیں اور نماز ادا کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور اللہ اور اس کے پیغمبر کی اطاعت کرتے ہیں اللہ ان پر ضرور رحم فرمائیں گے۔بے شک اللہ غالب حکمت والے ہیں۔
And the believing men and the believing women are the friends of one another (in the Deen). They enjoin what is right and forbid what is wrong and offer Salah and give Zakat and obey Allah and His Messenger. Allah will certainly have Mercy upon them. Indeed, Allah is Mighty, Wise.
وَعَدَ اللہُ الْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْھٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْہَا وَمَسٰكِنَ طَيِّبَۃً فِيْ جَنّٰتِ عَدْنٍ ۰ۭ وَرِضْوَانٌ مِّنَ اللہِ اَكْبَرُ ۰ۭ ذٰلِكَ ہُوَالْفَوْزُ الْعَظِيْمُ At-Tawbah 9:72
اللہ نے ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں سے ایسے باغوں کا وعدہ کررکھا ہے جن کے تابع نہریں چلتی ہوں گی جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور نفیس گھروں کا جو ہمیشہ رہنے والے باغوں میں ہوں گے اور اللہ کی رضامندی سب (نعمتوں)سے بڑی ہے یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔
Allah has promised to the believing men and the believing women, such Gardens under whose direction streams will be flowing, they will remain in them forever, and of elegant homes which will be in the Gardens of Eternity; and the Pleasure of Allah is the greatest (of all Blessings). This is a great success.
يٰٓاَيُّھَا النَّبِيُّ جَاہِدِ الْكُفَّارَ وَالْمُنٰفِقِيْنَ وَاغْلُظْ عَلَيْہِمْ ۰ۭ وَمَاْوٰىہُمْ جَہَنَّمُ ۰ۭ وَبِئْسَ الْمَصِيْرُ At-Tawbah 9:73
اے پیغمبر(ﷺ)! کافروں اور منافقوں سے لڑیں اور ان پر سختی کریں اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ بری جگہ ہے۔
O Messenger (Sall Allah-o Alaihi wa Sallam)! Fight the unbelievers and the hypocrites, and be stern with them. And their abode is Hell and that is a bad place.
يَحْلِفُوْنَ بِاللہِ مَا قَالُوْا ۰ۭ وَلَقَدْ قَالُوْا كَلِمَۃَ الْكُفْرِ وَكَفَرُوْا بَعْدَ اِسْلَامِہِمْ وَہَمُّوْا بِمَا لَمْ يَنَالُوْا ۰ۚ وَمَا نَقَمُوْٓا اِلَّآ اَنْ اَغْنٰىہُمُ اللہُ وَرَسُوْلُہٗ مِنْ فَضْلِہٖ ۰ۚ فَاِنْ يَّـتُوْبُوْا يَكُ خَيْرًا لَّہُمْ ۰ۚ وَاِنْ يَّـتَوَلَّوْا يُعَذِّبْہُمُ اللہُ عَذَابًا اَلِـــيْمًا ۰ۙ فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَۃِ ۰ۚ وَمَا لَہُمْ فِي الْاَرْضِ مِنْ وَّلِيٍّ وَّلَا نَصِيْرٍ At-Tawbah 9:74
اللہ کی قسم کھاتے ہیں کہ انہوں نے (تو کچھ)نہیں کہا اور یقیناً انہوں نے کفر کی بات کہی تھی اور (ظاہری)اسلام لانے کے بعد کافر ہوگئے تھے اور انہوں نے ایسی بات کا ارادہ کیا تھا جو ان کے ہاتھ نہ لگی (جس پر قدرت نہ پاسکے)اور یہ انہوں نے اس بات کا بدلہ دیا کہ ان کو اللہ اور اس کے پیغمبر نے رزق الٰہی سے مالدار کردیا سو اگر (اس کے بعد بھی)یہ توبہ کریں تو ان کے لئے بہتر ہوگا اور اگر روگردانی کریں تو اللہ ان کو دنیا اورآخرت میں درد ناک سزا دیں گے اور ان کا دنیا میں کوئی دوست ہوگا اور نہ مددگار۔
They swear by Allah that they have not said (anything), and indeed they had uttered the words of unbelief and had become unbelievers after (apparently) accepting Islam, and they had resolved on something which they could not lay their hands upon (could not attain), and this they gave in return (for the favour) that Allah and His Messenger had enriched them with Divine Grace. So (even after this) if they repent, it will be better for them, and if they turn away, then Allah will give them a painful punishment in the world and the Hereafter, and they will have neither any friend nor helper in the world.
وَمِنْہُمْ مَّنْ عٰہَدَ اللہَ لَىِٕنْ اٰتٰىنَا مِنْ فَضْلِہٖ لَنَصَّدَّقَنَّ وَلَنَكُوْنَنَّ مِنَ الصّٰلِحِيْنَ At-Tawbah 9:75
اور ان (منافقین)میں بعض تو ایسے ہیں کہ انہوں نے اللہ سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ ہم کو اپنے فضل سے (بہت سا مال)عطا فرمادیں تو ہم ضرور خیرات کریں گے اور ضرور نیکوکاروں میں ہوجائیں گے۔
And there are some among them (the hypocrites) who had made a promise with Allah that, ‘If He bestows (great wealth) on us by His Grace, we will certainly give in charity and surely become of the righteous.’
فَلَمَّآ اٰتٰىہُمْ مِّنْ فَضْلِہٖ بَخِلُوْا بِہٖ وَتَوَلَّوْا وَّہُمْ مُّعْرِضُوْنَ At-Tawbah 9:76
سو جب اللہ نے ان کو اپنے فضل سے دیا تو اس میں کنجوسی کرنے لگے اور روگردانی کرنے لگے اور وہ رو گردانی کرنے کے عادی ہیں۔
So when Allah granted them with His Grace, they became niggardly and started to turn away, and they are in the habit of turning away, averse.
فَاَعْقَبَہُمْ نِفَاقًا فِيْ قُلُوْبِہِمْ اِلٰى يَوْمِ يَلْقَوْنَہٗ بِمَآ اَخْلَفُوا اللہَ مَا وَعَدُوْہُ وَبِمَا كَانُوْا يَكْذِبُوْنَ At-Tawbah 9:77
تو اُس (اللہ)نے اس روز تک کے لئے جس روز وہ اس (اللہ)کے روبرو ہوں گے ان کے دلوں میں نفاق ڈال دیا اس لئے کہ انہوں نے اللہ سے وعدہ خلافی کی اور اس لئے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے۔
So He (Allah) has cast hypocrisy in their hearts till the Day when they will meet Him (Allah), because they broke their pledge with Allah and because they used to tell lies.
اَلَمْ يَعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ يَعْلَمُ سِرَّہُمْ وَنَجْوٰىہُمْ وَاَنَّ اللہَ عَلَّامُ الْغُيُوْبِ At-Tawbah 9:78
کیا وہ نہیں جانتے کہ اللہ ان کے (دلوں کے)راز اور ان کی سرگوشیاں سب جانتے ہیں اور یہ کہ اللہ پوشیدہ چیزوں کے جاننے والے ہیں۔
Do they not know that Allah knows all the secrets of their (hearts) and their whispering, and that Allah is the Knower of all things hidden?
اَلَّذِيْنَ يَلْمِزُوْنَ الْمُطَّوِّعِيْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ فِي الصَّدَقٰتِ وَالَّذِيْنَ لَا يَجِدُوْنَ اِلَّا جُہْدَہُمْ فَيَسْخَرُوْنَ مِنْہُمْ ۰ۭ سَخِرَ اللہُ مِنْہُمْ ۰ۡ وَلَہُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ At-Tawbah 9:79
یہ( منافق )ایسے ہیں کہ جو مسلمان دل کھول کر خیرات کرتے ہیں ان پر طعن کرتے ہیں اور جو صرف اتنا ہی کما سکتے ہیں جتنی مزدوری کرتے ہیں (لہٰذا صدقہ ہی دیتے ہیں)تو یہ ان کا مذاق اڑاتے ہیں اللہ نے ان کا مذاق اڑایا ہے اور ان کے لئے بہت دکھ دینے والا عذاب ہے۔
They (the hypocrites) are such that taunt those Muslims who spend generously and mock at those who can only earn as much as they labour (and therefore (can) give only (limited) alms). Allah has mocked at them, and there is a very painful torment for them.
اِسْتَغْفِرْ لَہُمْ اَوْ لَا تَسْتَغْفِرْلَہُمْ ۰ۭ اِنْ تَسْتَغْفِرْ لَہُمْ سَبْعِيْنَ مَرَّۃً فَلَنْ يَّغْفِرَ اللہُ لَہُمْ ۰ۭ ذٰلِكَ بِاَنَّہُمْ كَفَرُوْا بِاللہِ وَرَسُوْلِہٖ ۰ۭ وَاللہُ لَا يَہْدِي الْقَوْمَ الْفٰسِقِيْنَ At-Tawbah 9:80
آپ ان کے لئے بخشش طلب فرمائیں یا ان کے لئے بخشش طلب نہ فرمائیں اگر آپ ان کے لئے ستر دفعہ بھی بخشش طلب فرمائیں تو بھی اللہ ان کوہرگز نہیں بخشیں گے۔ یہ اس لئے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے پیغمبر سے کفر کیا اور اللہ ایسے نافرمان لوگوں کوہدایت نہیں فرمایا کرتے۔
Ask forgiveness for them or not ask forgiveness for them, even if you ask forgiveness for them seventy times, still Allah will never forgive them. This is because they disbelieved in Allah and His Messenger, and Allah does not guide such disobedient people.
فَرِحَ الْمُخَلَّفُوْنَ بِمَقْعَدِہِمْ خِلٰفَ رَسُوْلِ اللہِ وَكَرِہُوْٓا اَنْ يُّجَاہِدُوْا بِاَمْوَالِہِمْ وَاَنْفُسِہِمْ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ وَقَالُوْا لَا تَنْفِرُوْا فِي الْحَرِّ ۰ۭ قُلْ نَارُ جَہَنَّمَ اَشَدُّ حَرًّا ۰ۭ لَوْ كَانُوْا يَفْقَہُوْنَ At-Tawbah 9:81
(یہ) پیچھے رہ جانے والے اللہ کے پیغمبر کے (جانے کے)بعد اپنے بیٹھ رہنے پر خوش ہوگئے اور انہیں یہ بات بہت ناگوار ہوئی کہ اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کریں اورکہنے لگے کہ گرمی میں مت نکلو۔ فرمادیجئے کہ دوزخ کی آ گ (اس سے کہیں)زیادہ گرم ہے۔ کاش یہ اس بات کو سمجھتے۔
(These) who stayed behind after the Messenger (left), rejoiced at their sitting back, and they felt averse to do Jihad in Allah’s Way with their property and lives, and said, ‘Do not go out in the heat.’ Say, ‘The heat of Hell is (far more) intense than this.’ If only they understood this!
فَلْيَضْحَكُوْا قَلِيْلًا وَّلْيَبْكُوْا كَثِيْرًا ۰ۚ جَزَاۗءًۢ بِمَا كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ At-Tawbah 9:82
سو تھوڑے دن (دنیا میں)ہنس لیں اور بہت دنوں تک (آخرت میں)روتے رہیں ان کاموں کے بدلے جو کیا کرتے تھے۔
So let them laugh for a few days (in the world) and then (they will) keep weeping for many days (in the Hereafter) as recompense for the deeds they used to do.
فَاِنْ رَّجَعَكَ اللہُ اِلٰى طَاۗىِٕفَۃٍ مِّنْہُمْ فَاسْـتَاْذَنُوْكَ لِلْخُرُوْجِ فَقُلْ لَّنْ تَخْرُجُوْا مَعِيَ اَبَدًا وَّلَنْ تُقَاتِلُوْا مَعِيَ عَدُوًّا ۰ۭ اِنَّكُمْ رَضِيْتُمْ بِالْقُعُوْدِ اَوَّلَ مَرَّۃٍ فَاقْعُدُوْا مَعَ الْخٰلِفِيْنَ At-Tawbah 9:83
تو اگر اللہ آپ کوان کے کسی گروہ کی طرف (خیریت سے)واپس لائے تو آپ سے (جہاد پر)نکلنے کی اجازت مانگیں تو آپ فرمادیجئے کہ تم ہرگز کبھی بھی میرے ہمراہ نہ چلو گے اور نہ ہرگز میرے ساتھ ہوکر دشمن سے لڑائی کرو گے۔ یقیناً تم پہلی دفعہ بیٹھ رہنے پر خوش ہوئے پس اب پیچھے رہنے والوں کے ساتھ بیٹھے رہو۔
So if Allah brings you back (safely) to some group of theirs, and they ask your permission to go out (for Jihad), say, ‘You will certainly never go along with me, nor will you ever fight the enemy along with me. Indeed you were pleased with sitting back on the first occasion, so now continue sitting with those who remain behind.’
وَلَا تُصَلِّ عَلٰٓي اَحَدٍ مِّنْہُمْ مَّاتَ اَبَدًا وَّلَا تَقُمْ عَلٰي قَبْرِہٖ ۰ۭ اِنَّہُمْ كَفَرُوْا بِاللہِ وَرَسُوْلِہٖ وَمَاتُوْا وَہُمْ فٰسِقُوْنَ At-Tawbah 9:84
اور ان میں سے کوئی مرجائے تو اس پر (جنازہ کی)نماز کبھی نہ پڑہیے اور (دفن کے لئے)ان کی قبر پر کھڑے نہ ہوں بے شک انہوں نے اللہ اور اس کے پیغمبر کے ساتھ کفر کیا اور (اسی پر)مرگئے اور وہ نافرمان تھے۔
And if any of them dies, never pray the (funeral) prayer over him nor stand by his grave (for burial). Without doubt, they had disbelieved in Allah and His Messenger and died (in this state) and they were disobedient.
وَلَا تُعْجِبْكَ اَمْوَالُہُمْ وَاَوْلَادُہُمْ ۰ۭ اِنَّمَا يُرِيْدُ اللہُ اَنْ يُّعَذِّبَہُمْ بِہَا فِي الدُّنْيَا وَتَزْہَقَ اَنْفُسُہُمْ وَہُمْ كٰفِرُوْنَ At-Tawbah 9:85
اور ان کے اموال اور اولاد پر حیران نہ ہوں یقیناً اللہ یہ چاہتے ہیں کہ ان کو ان (چیزوں)کی وجہ سے دنیا میں (بھی)عذاب میں گرفتار رکھیں اور ان کے دم حالت کفر میں ہی نکل جائیں۔
And do not be amazed at their wealth and children. Indeed it is Allah’s Will to keep them gripped in torment with these (things) in the world (also), and that, their souls depart in this very state of unbelief.
وَاِذَآ اُنْزِلَتْ سُوْرَۃٌ اَنْ اٰمِنُوْا بِاللہِ وَجَاہِدُوْا مَعَ رَسُوْلِہِ اسْـتَاْذَنَكَ اُولُوا الطَّوْلِ مِنْہُمْ وَقَالُوْا ذَرْنَا نَكُنْ مَّعَ الْقٰعِدِيْنَ At-Tawbah 9:86
اور جب کوئی سورت نازل کی جاتی ہے کہ اللہ کے ساتھ ایمان لاؤ اور اس کے پیغمبر کے ساتھ ہو کر جہاد کرو تو ان کے دولت مند (بھی)آپ سے اجازت چاہتے ہیں اور کہتے ہیں ہمیں اجازت دیں کہ ہم یہاں ٹھہرنے والوں کے ساتھ رہ جائیں۔
And when some Surah is revealed (enjoining them) to believe in Allah and do Jihad along with His Messenger, then their affluent ones (also) ask you for permission and say, ‘Grant us permission that we may remain with those who are staying here.’
رَضُوْا بِاَنْ يَّكُوْنُوْا مَعَ الْخَـوَالِفِ وَطُبِـــعَ عَلٰي قُلُوْبِہِمْ فَہُمْ لَا يَفْقَہُوْنَ At-Tawbah 9:87
یہ اس بات پر خوش ہیں کے گھر میں بیٹھ رہنے والی عورتوں کے ساتھ بیٹھ رہیں اور ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی ہے سو وہ سمجھتے نہیں۔
They are happy to sit behind with the women who remain at home, and a seal has been set on their hearts, so they do not understand.
لٰكِنِ الرَّسُوْلُ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مَعَہٗ جٰہَدُوْا بِاَمْوَالِہِمْ وَاَنْفُسِہِمْ ۰ۭ وَاُولٰۗىِٕكَ لَہُمُ الْخَيْرٰتُ ۰ۡ وَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ At-Tawbah 9:88
لیکن پیغمبر اور جو ان کے ساتھ ایمان لائے ہیں (سب)اپنے مالوں اور جانوں سے لڑے اور انہی کے لئے بھلائیاں ہیں اور یہی لوگ مراد پانے والے ہیں۔
But, the Messenger and those who believe with him (all) fought with their wealth and lives, and for them are the good things and these are the people to attain their goal.
اَعَدَّ اللہُ لَہُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْھٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْہَا ۰ۭ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ At-Tawbah 9:89
اللہ نے ان کے لئے ایسے باغ تیار کررکھے ہیں جن کے تابع نہریں جاری ہیں یہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔
Allah has prepared such Gardens for them under whose direction streams flow. They will remain in them forever. This is a great success.
وَجَاۗءَ الْمُعَذِّرُوْنَ مِنَ الْاَعْرَابِ لِيُؤْذَنَ لَہُمْ وَقَعَدَ الَّذِيْنَ كَذَبُوا اللہَ وَرَسُوْلَہٗ ۰ۭ سَيُصِيْبُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْہُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ At-Tawbah 9:90
اور صحرانشینوں سے کچھ لوگ عذر کرتے ہوئے (آپ کے پاس)آئے کہ ان کو بھی اجازت دی جائے اور جنہوں نے اللہ اور اس کے پیغمبر کے ساتھ جھوٹ بولا وہ (گھروںمیں)بیٹھ رہے ان میں سے جو (آخر تک)کافر رہیں گے جلد ہی ان کو درد ناک عذاب ہوگا۔
And some people from the desert dwellers came (to you) coining excuses that they too should be granted permission, while those who lied to Allah and His Messenger just stayed back (at their homes). Those of them who remain unbelievers (to the end) will soon receive a painful torment.
لَيْسَ عَلَي الضُّعَفَاۗءِ وَلَا عَلَي الْمَرْضٰى وَلَا عَلَي الَّذِيْنَ لَا يَجِدُوْنَ مَا يُنْفِقُوْنَ حَرَجٌ اِذَا نَصَحُوْا لِلہِ وَرَسُوْلِہٖ ۰ۭ مَا عَلَي الْمُحْسِـنِيْنَ مِنْ سَبِيْلٍ ۰ۭ وَاللہُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ At-Tawbah 9:91
کمزور لوگوں پر کوئی گناہ نہیں اور نہ بیماروں پر اور نہ ان لوگوں پر جن کو خرچ کرنے کو میسر نہیں جب اللہ اوراس کے پیغمبر کے ساتھ خلوص رکھیں ۔نیکوکاروں پر کسی طرح کا الزام نہیں اور اللہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
There is no sin on the weak nor on the sick and nor on those who have nothing to spend, when they are sincere to Allah and His Messenger. There is no blame whatsoever on the doers of good, and Allah is Forgiving, Merciful.
وَّلَا عَلَي الَّذِيْنَ اِذَا مَآ اَتَوْكَ لِتَحْمِلَہُمْ قُلْتَ لَآ اَجِدُ مَآ اَحْمِلُكُمْ عَلَيْہِ ۰۠ تَوَلَّوْا وَّاَعْيُنُہُمْ تَفِيْضُ مِنَ الدَّمْعِ حَزَنًا اَلَّا يَجِدُوْا مَا يُنْفِقُوْنَ At-Tawbah 9:92
اور نہ ان لوگوں پر (کوئی گناہ)ہے جب وہ آپ کے پاس آئے کہ آپ ان کو کوئی سواری دے دیں آپ نے فرمایا کہ میرے پاس تو کوئی چیز نہیں جس پر میں تم کو سوار کردوں تو وہ اس حال میں واپس گئے کہ ان کی آنکھوں سے آنسورواں تھے اس دکھ میں کہ ان کو خرچ کرنے کے لئے کچھ میسر نہیں ۔
And nor (there is any sin) on those people who, when they came to you so that you may give them some mounts and you said, ‘I have nothing on which to mount you,’ so they returned in a state that tears were flowing from their eyes - in sorrow that they had nothing to spend.
اِنَّمَا السَّبِيْلُ عَلَي الَّذِيْنَ يَسْـتَاْذِنُوْنَكَ وَہُمْ اَغْنِيَاۗءُ ۰ۚ رَضُوْا بِاَنْ يَّكُوْنُوْا مَعَ الْخَوَالِفِ ۰ۙ وَطَبَعَ اللہُ عَلٰي قُلُوْبِہِمْ فَہُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ At-Tawbah 9:93
بے شک ان لوگوں پر مواخذہ ہے جو سامان (فراخی)ہونے کے باوجود آپ سے اجازت مانگتے ہیں وہ خانہ نشین عورتوں کے ساتھ بیٹھ رہنے پہ خوش ہیں اور اللہ نے ان کے دلوں پرمہر کردی سو وہ جانتے ہی نہیں۔
Without doubt, the blame is on those people who despite having the means (affluence) ask for your permission. They are happy to remain with the women who stay at home, and Allah has set a seal on their hearts, so they do not even know.
يَعْتَذِرُوْنَ اِلَيْكُمْ اِذَا رَجَعْتُمْ اِلَيْہِمْ ۰ۭ قُلْ لَّا تَعْتَذِرُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ لَكُمْ قَدْ نَبَّاَنَا اللہُ مِنْ اَخْبَارِكُمْ ۰ۭ وَسَيَرَى اللہُ عَمَلَكُمْ وَرَسُوْلُہٗ ثُمَّ تُرَدُّوْنَ اِلٰى عٰلِمِ الْغَيْبِ وَالشَّہَادَۃِ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ At-Tawbah 9:94
جب آپ ان کے پاس واپس جائیں گے تو وہ آپ سے عذر کریں گے۔ فرما دیجئے کہ عذر مت کرو ہم تمہاری بات ہرگز نہ مانیں گے یقیناً اللہ نے ہم کو تمہارے سب حالات بتادیئے ہیں۔ اور ابھی اللہ اور اس کا پیغمبر تمہارے اعمال کو دیکھیں گے پھر تم غائب اور حاضر کو جاننے والے کے پاس لوٹائے جاؤ گے (اور)جو تم کرتے رہے ہو سو وہ سب تمہیں بتائے گا۔
When you return to them, they would coin excuses before you. Say, ‘Do not coin excuses. We will never accept your word. Indeed Allah has disclosed all your news to us. And Allah and His Messenger shall observe your deeds now, then you will be returned to the Knower of the Seen and the Unseen, (and) He will tell you all that you have been doing.’
سَيَحْلِفُوْنَ بِاللہِ لَكُمْ اِذَا انْقَلَبْتُمْ اِلَيْہِمْ لِتُعْرِضُوْا عَنْھُمْ ۰ۭ فَاَعْرِضُوْا عَنْھُمْ ۰ۭ اِنَّھُمْ رِجْسٌ ۰ۡ وَّمَاْوٰىھُمْ جَہَنَّمُ ۰ۚ جَزَاۗءًۢ بِمَا كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ At-Tawbah 9:95
جب آپ ان کے پاس واپس جائیں گے تو یہ آپ کے روبرو اللہ کی قسمیں کھائیں گے تاکہ آپ ان سے درگزر کریں۔ سو آپ ان سے رخ انور پھیر لیں کہ بے شک یہ ناپاک ہیں اور جو کام یہ کرتے رہے ہیں، ان کے بدلے ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے۔
When you return to them, they will swear by Allah before you, so that you may overlook them. So turn your radiant face away from them, as undoubtedly they are polluted, and their abode is Hell in recompense for the deeds they have been committing.
يَحْلِفُوْنَ لَكُمْ لِتَرْضَوْا عَنْھُمْ ۰ۚ فَاِنْ تَرْضَوْا عَنْھُمْ فَاِنَّ اللہَ لَا يَرْضٰى عَنِ الْقَوْمِ الْفٰسِقِيْنَ At-Tawbah 9:96
یہ آپ کے سامنے قسمیں کھائیں گے تاکہ آپ ان سے راضی ہوجائیں سو اگر آپ ان سے راضی ہو بھی جائیں تو یقیناً اللہ ان نافرمان لوگوں سے راضی نہیں ہوتے۔
They will swear before you so that you may become pleased with them. So even if you do become pleased with them, assuredly Allah does not become pleased with such disobedient people.
اَلْاَعْرَابُ اَشَدُّ كُفْرًا وَّنِفَاقًا وَّاَجْدَرُ اَلَّا يَعْلَمُوْا حُدُوْدَ مَآ اَنْزَلَ اللہُ عَلٰي رَسُوْلِہٖ ۰ۭ وَاللہُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ At-Tawbah 9:97
دیہاتی لوگ کفر اور نفاق میں سخت ہیں اور وہ اس قابل ہیں کہ جو احکام اللہ نے اپنے پیغمبر پر نازل فرمائے وہ ان سے واقف ہی نہ ہوں۔ اور اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں۔
The villagers are harder in unbelief and hypocrisy, and they are more fitted to remain ignorant of the Commands Allah has revealed to His Messenger. And Allah is Knowing, Wise.
وَمِنَ الْاَعْرَابِ مَنْ يَّتَّخِذُ مَا يُنْفِقُ مَغْرَمًا وَّيَتَرَبَّصُ بِكُمُ الدَّوَاۗىِٕرَ ۰ۭ عَلَيْہِمْ دَاۗىِٕرَۃُ السَّوْءِ ۰ۭ وَاللہُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ At-Tawbah 9:98
اور کچھ دیہاتی ایسے ہیں کہ جو (اللہ کی راہ میں)خرچ کرتے ہیں اس کو تاوان سمجھتے ہیں اور تمہارے (مسلمانوں کے)حق میں مصیبتوں کا انتظار کرتے ہیں۔ انہی پر برا وقت پڑے۔ اور اللہ سننے والے جاننے والے ہیں۔
And some villagers are such, who regard what they spend (in Allah’s Way) as a penalty, and wait for disasters to befall you (Muslims). May bad times fall upon them! And Allah is Hearing, Knowing.
وَمِنَ الْاَعْرَابِ مَنْ يُّؤْمِنُ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَيَتَّخِذُ مَا يُنْفِقُ قُرُبٰتٍ عِنْدَ اللہِ وَصَلَوٰتِ الرَّسُوْلِ ۰ۭ اَلَآ اِنَّہَا قُرْبَۃٌ لَّھُمْ ۰ۭ سَـيُدْخِلُھُمُ اللہُ فِيْ رَحْمَتِہٖ ۰ۭ اِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ At-Tawbah 9:99
اور کچھ دیہاتی ایسے ہیں جو ایمان لاتے ہیں اللہ پراور آخرت کے دن پر اور جو کچھ خرچ کرتے ہیں اس کو اللہ کے قرب اور پیغمبر کی دعاؤں کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ دیکھو ! بلا شبہ یہ ان کے لئے قربت (کا سبب )ہے۔ عنقریب اللہ ان کو اپنی رحمت میں داخل فرمائیں گے۔ بے شک اللہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
And of the villagers there are some who believe in Allah and the Last Day and regard whatever they spend as a means of attaining Allah’s Nearness and the prayers of the Messenger. Look! Undoubtedly, this is (a means of) Nearness for them. Soon will Allah admit them into His Mercy. Without doubt, Allah is Forgiving, Merciful.
وَالسّٰبِقُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ مِنَ الْمُہٰجِرِيْنَ وَالْاَنْصَارِ وَالَّذِيْنَ اتَّبَعُوْھُمْ بِـاِحْسَانٍ ۰ۙ رَّضِيَ اللہُ عَنْھُمْ وَرَضُوْا عَنْہُ وَاَعَدَّ لَھُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ تَحْتَہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْہَآ اَبَدًا ۰ۭ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ At-Tawbah 9:100
اور سبقت لے جانے والے ، اولیت رکھنے والے (ایمان لانے میں)مہاجرین اور انصار میں سے بھی اور جنہوں نے خلوص کے ساتھ ان کی پیروی کی۔ اللہ ان سے راضی ہوئے اور وہ اللہ سے خوش ہوئے اور ان کے لئے ایسے باغ بنا رکھے ہیں جن کے تابع نہریں بہتی ہیں۔ وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے یہ بڑی کامیابی ہے۔
And also the ones to take the lead, the foremost (in accepting belief) from among the Muhajireen and the Ansaar and those who followed them with sincerity. Allah became pleased with them, and they became happy with Allah, and (He) has prepared for them such Gardens under whose direction streams flow. They will dwell in them forever. This is a great success.
وَمِمَّنْ حَوْلَكُمْ مِّنَ الْاَعْرَابِ مُنٰفِقُوْنَ ۰ۭۛ وَمِنْ اَھْلِ الْمَدِيْنَۃِ ۰ۣۛؔ مَرَدُوْا عَلَي النِّفَاقِ ۰ۣ لَاتَعْلَمُھُمْ ۰ۭ نَحْنُ نَعْلَمُھُمْ ۰ۭ سَنُعَذِّبُھُمْ مَّرَّتَيْنِ ثُمَّ يُرَدُّوْنَ اِلٰى عَذَابٍ عَظِيْمٍ At-Tawbah 9:101
اور تمہارے گردونواح کے بعض دیہاتی منافق ہیں اور بعض مدینہ والے بھی نفاق پر اڑے ہوئے ہیں۔ آپ ان کونہیں جانتے، ان کو ہم جانتے ہیں۔ عنقریب ہم ان کو دہری سزا دیں گے پھر یہ بڑے عذاب کی طرف لوٹائے جائیں گے۔
And some villagers in your vicinity are hypocrites, and some of the dwellers of Madinah are also stubborn in their hypocrisy. You do not know them, We know them. Soon, We will give them double punishment, then they will be returned towards the great torment.
وَاٰخَرُوْنَ اعْتَرَفُوْا بِذُنُوْبِہِمْ خَلَطُوْا عَمَلًا صَالِحًا وَّاٰخَرَ سَـيِّــئًا ۰ۭ عَسَى اللہُ اَنْ يَّتُوْبَ عَلَيْہِمْ ۰ۭ اِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ At-Tawbah 9:102
اور کچھ لوگ ایسے ہیں کہ انہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کیا (اور) انہوں نے اچھے اور برے اعمال کو ملا جلا دیا۔ قریب ہے کہ اللہ ان پر (مہربانی سے)توجہ فرمائیں (ان کی توبہ قبول فرمائیں)بے شک اللہ بڑے بخشنے والے رحم والے ہیں۔
And there are some people who admitted their sins, (and) they mixed righteous deeds with evil ones. It may be soon that Allah attends to them (with Kindness) (that is accepts their repentance). Indeed, Allah is Extremely Forgiving, Merciful.
خُذْ مِنْ اَمْوَالِہِمْ صَدَقَـۃً تُطَہِّرُھُمْ وَتُزَكِّيْہِمْ بِہَا وَصَلِّ عَلَيْہِمْ ۰ۭ اِنَّ صَلٰوتَكَ سَكَنٌ لَّھُمْ ۰ۭ وَاللہُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ At-Tawbah 9:103
آپ ان کے مالوں میں سے صدقہ (زکوٰۃ)قبول فرمالیں کہ آپ ان کو اس سے ظاہر میں بھی اور باطن میں بھی پاک کرتے ہیں۔ اور ان کے حق میں دعا فرمائیں کہ بے شک آپ کی دعا ان کے لئے تسکین (اطمینان قلب)کا سبب ہے اور اللہ سنتے ہیں، جانتے ہیں۔
Accept alms (Zakat) out of their wealth, as with it you purify them externally as well as internally, and pray for them. Without doubt your prayer is a source of peace (satisfaction of the heart) for them, and Allah Hears, Knows.
اَلَمْ يَعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ ھُوَيَقْبَلُ التَّوْبَۃَ عَنْ عِبَادِہٖ وَيَاْخُذُ الصَّدَقٰتِ وَاَنَّ اللہَ ھُوَالتَّوَّابُ الرَّحِيْمُ At-Tawbah 9:104
کیا یہ نہیں جانتے کہ اللہ ہی اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتے ہیں اور (ان کے)صدقات کو قبول فرماتے ہیں اور یہ کہ اللہ ہی توبہ قبول فرمانے والے مہربان ہیں۔
Do they not know that it is Allah Who accepts the repentance of His slaves and accepts (their) alms and that it is Allah Who is the Acceptor of repentance, Merciful?
وَقُلِ اعْمَلُوْا فَسَيَرَى اللہُ عَمَلَكُمْ وَرَسُوْلُہٗ وَالْمُؤْمِنُوْنَ ۰ۭ وَسَتُرَدُّوْنَ اِلٰى عٰلِمِ الْغَيْبِ وَالشَّہَادَۃِ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ At-Tawbah 9:105
اور فرما دیجئے کہ کام کیے جاؤ تو جلد ہی اللہ اور اس کا پیغمبر اور اہل ایمان تمہارے کاموں کو دیکھ لیں گے اور تم عنقریب غائب وحاضر جاننے والے کی طرف لوٹائے جاؤ گے پس وہ تمہیں تمہارے اعمال کے بارے سب بتادیں گے۔
And say, ‘Keep on doing your deeds. Soon will Allah, His Messenger and the believers observe your deeds, and you will soon be returned to the Knower of the Unseen and Seen, and He will inform you everything about your deeds.
وَاٰخَرُوْنَ مُرْجَوْنَ لِاَمْرِ اللہِ اِمَّا يُعَذِّبُھُمْ وَاِمَّا يَتُوْبُ عَلَيْہِمْ ۰ۭ وَاللہُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ At-Tawbah 9:106
اور کچھ لوگ ہیں جن کا کام اللہ کے فیصلہ کے آنے پر ملتوی ہے یا ان کو سزا دے گا اور یا ان کی توبہ قبول فرمائے گا اور اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں۔
And there are some people whose affair is deferred till the coming of Allah’s Decision, He will either punish them or will accept their repentance, and Allah is Knowing, Wise.
وَالَّذِيْنَ اتَّخَذُوْا مَسْجِدًا ضِرَارًا وَّكُفْرًا وَّتَفْرِيْقًۢا بَيْنَ الْمُؤْمِنِيْنَ وَاِرْصَادًا لِّمَنْ حَارَبَ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ مِنْ قَبْلُ ۰ۭ وَلَيَحْلِفُنَّ اِنْ اَرَدْنَآ اِلَّا الْحُسْنٰى ۰ۭ وَاللہُ يَشْہَدُ اِنَّھُمْ لَكٰذِبُوْنَ At-Tawbah 9:107
اور جن لوگوں نے (اس غرض سے)مسجد بنائی کہ (مسلمانوں کو)نقصان پہنچائیں اور کفر کریں اور ایمان والوں میں تفریق ڈالیں اور جو لوگ اللہ اور اسکے پیغمبر سے پہلے جنگ کرچکے ان کے ٹھہرنے کا سامان کریں اور وہ ضرور (اللہ کی)قسمیں کھائیں گے کہ بھلائی کے علاوہ ہماری کوئی نیت نہیں اور اللہ گواہی دیتے ہیں کہ یہ جھوٹے ہیں۔
And some people have set up a Masjid (for the purpose) of harming (the Muslims) and for practising unbelief and for causing division between the believers and as an outpost for the people who have previously warred against Allah and His Messenger. And they will certainly swear (by Allah) that, ‘Our intention is nothing but good.’ And Allah testifies that they are liars.
لَا تَقُمْ فِيْہِ اَبَدًا ۰ۭ لَمَسْجِدٌ اُسِّــسَ عَلَي التَّقْوٰى مِنْ اَوَّلِ يَوْمٍ اَحَقُّ اَنْ تَقُوْمَ فِيْہِ ۰ۭ فِيْہِ رِجَالٌ يُّحِبُّوْنَ اَنْ يَّتَطَہَّرُوْا ۰ۭ وَاللہُ يُحِبُّ الْمُطَّہِّرِيْنَ At-Tawbah 9:108
آپ اس میں کبھی کھڑے بھی نہ ہوں البتہ وہ مسجد جس کی بنیاد پہلے دن سے پرہیزگاری پر رکھی گئی ہے اس بات کی زیادہ حقدار ہے کہ آپ اس میں(نماز کے لئے)کھڑے ہوں۔اس میں ایسے لوگ ہیں جو پاک رہنے کو پسند کرتے ہیں اور اللہ پاک رہنے والوں کو پسند فرماتے ہیں۔
Do not ever even stand in it. However, the Masjid whose foundation has been raised from the very first day upon Allah-consciousness is more deserving that you stand in it (for Salah). In it are such people who like to remain cleansed, and Allah likes those who remain cleansed.
اَفَمَنْ اَسَّـسَ بُنْيَانَہٗ عَلٰي تَقْوٰى مِنَ اللہِ وَرِضْوَانٍ خَيْرٌ اَمْ مَّنْ اَسَّـسَ بُنْيَانَہٗ عَلٰي شَفَا جُرُفٍ ھَارٍ فَانْہَارَ بِہٖ فِيْ نَارِ جَہَنَّمَ ۰ۭ وَاللہُ لَا يَہْدِي الْقَوْمَ الظّٰلِــمِيْنَ At-Tawbah 9:109
کیا پھر جس شخص نے اپنی عمارت کی بنیاد اللہ کے خوف اور اس کی رضامندی پر رکھی وہ اچھا ہے یا وہ جس نے اپنی عمارت کی بنیاد گرنے والی کھائی کے کنارے پہ رکھی پس وہ اس کو دوزخ کی آگ میں لے گری۔ اور اللہ ظالم لوگوں کوہدایت نہیں فرماتے۔
Is then the person who raised the foundation of his building on consciousness of Allah and His Pleasure better, or the one who laid his building’s foundation on the edge of a collapsing abyss, so that it collapsed taking him into the Hell Fire? And Allah does not guide the people who are wrongdoers.
لَا يَزَالُ بُنْيَانُھُمُ الَّذِيْ بَنَوْا رِيْبَۃً فِيْ قُلُوْبِہِمْ اِلَّآ اَنْ تَقَطَّعَ قُلُوْبُھُمْ ۰ۭ وَاللہُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ At-Tawbah 9:110
ان کی (یہ)عمارت جو انہوں نے بنائی ہمیشہ کانٹا بن کر ان کے دلوں میں کھٹکتی رہے گی مگر یہ کہ ان کے دل پاش پاش ہوجائیں اور اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں۔
(This) building of theirs that they have built will remain like a thorn in their hearts forever, except that their hearts are cut to pieces. And Allah is Knowing, Wise.
اِنَّ اللہَ اشْتَرٰي مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ اَنْفُسَھُمْ وَاَمْوَالَھُمْ بِاَنَّ لَھُمُ الْجَنَّۃَ ۰ۭ يُقَاتِلُوْنَ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ فَيَقْتُلُوْنَ وَيُقْتَلُوْنَ ۰ۣ وَعْدًا عَلَيْہِ حَقًّا فِي التَّوْرٰىۃِ وَالْاِنْجِيْلِ وَالْقُرْاٰنِ ۰ۭ وَمَنْ اَوْفٰى بِعَہْدِہٖ مِنَ اللہِ فَاسْـتَبْشِرُوْا بِبَيْعِكُمُ الَّذِيْ بَايَعْتُمْ بِہٖ ۰ۭ وَذٰلِكَ ھُوَالْفَوْزُ الْعَظِيْمُ At-Tawbah 9:111
بے شک اللہ نے ایمان والوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال خرید لئے ہیں کہ بدلے میں ان کو جنت ملے گی۔ یہ لوگ اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں تو قتل کرتے بھی ہیں اور قتل ہوتے بھی ہیں۔ اس پر سچا وعدہ ہے تورات اور انجیل اور قرآن میں اور اللہ سے زیادہ کون اپنے وعدے کو پورا کرنے والا ہے۔ لہٰذا جو سودا تم نے اس سے کیا ہے، اس پر خوشی مناؤ اور یہ بڑی کامیابی ہے۔
Without doubt, Allah has purchased from the believers their lives and their wealth that they will receive Paradise in exchange. These people fight in Allah’s Way, so they kill and are killed. There is a true promise on this in the Taurat, the Injeel and the Quran. And who is the one to fulfil his promise better than Allah? Therefore, rejoice in the bargain you have made with Him, and this is a great success.
اَلتَّاۗىِٕبُوْنَ الْعٰبِدُوْنَ الْحٰمِدُوْنَ السَّاۗىِٕحُوْنَ الرّٰكِعُوْنَ السّٰجِدُوْنَ الْاٰمِرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَالنَّاہُوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَالْحٰفِظُوْنَ لِحُدُوْدِ اللہِ ۰ۭ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِيْنَ At-Tawbah 9:112
توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے، حمد کرنے والے، روزہ رکھنے والے، رکوع کرنے والے، سجدہ کرنے والے، نیک باتوں کا امر کرنے والے، اور بُری باتوں سے منع کرنے والے، اور اللہ کی حدود (احکام)کی حفاظت کرنے والے۔ اور آپ ایمان والوں کو خوشخبری سنادیں۔
Those who repent, those who worship, those who celebrate (His) Praise those who Fast, those who bow, those who prostrate, those who enjoin what is right and forbid what is wrong and those who guard the limits (Commands) set by Allah, and announce the good news to the believers.
مَا كَانَ لِلنَّبِيِّ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَنْ يَّسْتَغْفِرُوْا لِلْمُشْرِكِيْنَ وَلَوْ كَانُوْٓا اُولِيْ قُرْبٰى مِنْۢ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَھُمْ اَنَّھُمْ اَصْحٰبُ الْجَحِيْمِ At-Tawbah 9:113
پیغمبر اور ایمان والوں کو زیب نہیں دیتا کہ مشرکین کے لئے بخشش کی دعا کریں اور اگرچہ وہ (ان کے)قرابت دار ہی ہوں جب ان پر یہ بات ظاہر ہوگئی کہ یہ دوزخ کے رہنے والے ہیں۔
It does not befit the Messenger and the believers to pray for the forgiveness of unbelievers, even though they be (their) close relatives, after it becomes clear to them that they are the inmates of Hell.
وَمَا كَانَ اسْتِغْفَارُ اِبْرٰہِيْمَ لِاَبِيْہِ اِلَّا عَنْ مَّوْعِدَۃٍ وَّعَدَھَآ اِيَّاہُ ۰ۚ فَلَمَّا تَـبَيَّنَ لَہٗٓ اَنَّہٗ عَدُوٌّ لِّلہِ تَبَرَّاَ مِنْہُ ۰ۭ اِنَّ اِبْرٰہِيْمَ لَاَوَّاہٌ حَلِيْمٌ At-Tawbah 9:114
اور ابراہیم (علیہ السلام)کا اپنے باپ کے لئے دعا کرنا اس وعدہ کی وجہ سے تھا جوانہوں نے اس سے کیا تھا۔ پھر جب انہیں پتہ چل گیا کہ یہ اللہ کا دشمن ہے تو اس سے بے تعلق ہوگئے۔ بے شک ابراہیم(علیہ السلام)بڑے رحیم المزاج، حلیم الطبع تھے۔
And the prayer of Ibraheem (Alaihi as-Salam) for his father was because of the promise he had made with him. Then, when he came to know that he was the enemy of Allah, he disassociated himself from him. Without doubt, Ibraheem (Alaihi as-Salam) was kind in temperament and forbearing by nature.
وَمَا كَانَ اللہُ لِيُضِلَّ قَوْمًۢا بَعْدَ اِذْ ہَدٰىھُمْ حَتّٰي يُبَيِّنَ لَھُمْ مَّا يَتَّقُوْنَ ۰ۭ اِنَّ اللہَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ At-Tawbah 9:115
اور اللہ ایسا نہیں کرتے کہ ہدایت کرنے کے بعد کسی قوم کو گمراہ کردیں یہاں تک کہ ان کو صاف صاف بتادیں وہ چیز کہ جس سے وہ بچتے رہیں ۔ بے شک اللہ ہر چیز کو خوب جانتے ہیں۔
And Allah does not send astray a people after having guided them until He clearly tells them that which they should avoid. Without doubt, Allah knows everything very well.
اِنَّ اللہَ لَہٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ يُـحْيٖ وَيُمِيْتُ ۰ۭ وَمَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللہِ مِنْ وَّلِيٍّ وَّلَا نَصِيْرٍ At-Tawbah 9:116
بے شک اللہ ہی کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین کی، وہی زندہ کرتے ہیں اورمارتے ہیں اور تمہارے لئے اللہ کے سوا کوئی دوست اور مددگار نہیں۔
Indeed, the Sovereignty of the heavens and earth is for Allah, He alone gives life and death. And there is no friend and helper for you other than Allah.
لَقَدْ تَّابَ اللہُ عَلَي النَّبِيِّ وَالْمُہٰجِرِيْنَ وَالْاَنْصَارِ الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْہُ فِيْ سَاعَۃِ الْعُسْرَۃِ مِنْۢ بَعْدِ مَا كَادَ يَزِيْغُ قُلُوْبُ فَرِيْقٍ مِّنْھُمْ ثُمَّ تَابَ عَلَيْہِمْ ۰ۭ اِنَّہٗ بِہِمْ رَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ At-Tawbah 9:117
بے شک اللہ نے پیغمبر پر مہربانی فرمائی اور مہاجرین اور انصار پر جنہوں نے تنگی کی گھڑی میں ان (پیغمبرﷺ)کا ساتھ دیا بعد اس کے کہ ان میں سے ایک گروہ کے دلوں میں تزلزل ہوچلا تھا۔ پھر اس (اللہ)نے ان کے حال پر توجہ فرمائی بلا شبہ وہ ان سب پر نہایت شفیق (اور)مہربان ہیں۔
Without doubt, Allah was Merciful to the Messenger and to the Muhajireen and Ansaar who stood by him (the Messenger - Sall Allah-o Alaihi wa Sallam) during the time of distress, after the hearts of a party of them had almost wavered. Then, He (Allah) turned His Attention towards their condition. Undoubtedly, He is extremely Affectionate (and) Merciful towards them all.
وَّعَلَي الثَّلٰثَۃِ الَّذِيْنَ خُلِّفُوْا ۰ۭ حَتّٰٓي اِذَا ضَاقَتْ عَلَيْہِمُ الْاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ وَضَاقَتْ عَلَيْہِمْ اَنْفُسُھُمْ وَظَنُّوْٓا اَنْ لَّا مَلْجَاَ مِنَ اللہِ اِلَّآ اِلَيْہِ ۰ۭ ثُمَّ تَابَ عَلَيْہِمْ لِيَتُوْبُوْا ۰ۭ اِنَّ اللہَ ھُوَالتَّوَّابُ الرَّحِيْمُ At-Tawbah 9:118
اور ان تین شخصوں (کے حال)پر بھی جن کا معاملہ ملتوی چھوڑ دیا گیا تھا یہاں تک کہ جب زمین اپنی فراخی کے باوجود ان پر تنگ ہوگئی اور ان پر ان کی جانیں تنگ ہوگئیں اور انہوں نے جان لیا کہ اللہ سے خود اس کے سوا کوئی پناہ نہیں ۔پھر اس نے ان پر مہربانی فرمائی کہ توبہ کریں۔ بے شک اللہ ہی توبہ قبول فرمانے والے مہربان ہیں۔
And also on the (condition of) the three persons whose affair had been deferred until when the earth despite its vastness became straitened for them, and their own lives became straitened for them, and they came to know that there is no refuge from Allah except unto Him. Then He showed Mercy to them so they may repent. Without doubt, Allah is the Acceptor of repentance, Merciful.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَكُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِيْنَ At-Tawbah 9:119
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچوں کا ساتھ دو (کے ساتھ رہو)۔
O believers! Be conscious of Allah, and support (remain with) the truthful.
مَا كَانَ لِاَھْلِ الْمَدِيْنَۃِ وَمَنْ حَوْلَھُمْ مِّنَ الْاَعْرَابِ اَنْ يَّتَخَلَّفُوْا عَنْ رَّسُوْلِ اللہِ وَلَا يَرْغَبُوْا بِاَنْفُسِہِمْ عَنْ نَّفْسِہٖ ۰ۭ ذٰلِكَ بِاَنَّھُمْ لَا يُصِيْبُھُمْ ظَمَاٌ وَّلَا نَصَبٌ وَّلَا مَخْمَصَۃٌ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ وَلَا يَطَــــُٔـــوْنَ مَوْطِئًا يَّغِيْظُ الْكُفَّارَ وَلَا يَنَالُوْنَ مِنْ عَدُوٍّ نَّيْلًا اِلَّا كُتِبَ لَھُمْ بِہٖ عَمَلٌ صَالِحٌ ۰ۭ اِنَّ اللہَ لَا يُضِيْعُ اَجْرَ الْمُحْسِـنِيْنَ At-Tawbah 9:120
مدینہ کے رہنے والوں اور جو دیہاتی ان کے گردوپیش رہتے ہیں کوزیبا نہ تھا کہ اللہ کے پیغمبر سے پیچھے رہ جائیں (ساتھ نہ دیں)اور نہ یہ کہ اپنی جانوں کو ان کی جان سے عزیز سمجھیں۔ یہ اس لئے کہ ان کواللہ کی راہ میں جو تکلیف پہنچتی ہے، پیاس کی یا محنت کی یا بھوک کی یا وہ ایسی جگہ چلتے ہیں کہ کافروں کو غصہ آئے یا دشمنوں کی کوئی خبر لیتے ہیں مگر اس کے بدلے ان کے لئے نیک عمل لکھا جاتا ہے۔ یقیناً اللہ خلوص سے نیکی کرنے والوںکا اجر ضائع نہیں فرماتے۔
It was not becoming of the dwellers of Madinah and the villagers who dwell in the vicinity to remain behind (not be with) the Messenger of Allah or to consider their lives dearer than his life. This is because whatever hardship in the form of thirst or effort or hunger comes upon them in Allah’s Way, or they tread a place that enrages the unbelievers, or obtain some information about the enemy, but good deed is recorded for them in return. Indeed, Allah does not waste the reward of those who do good with sincerity.
وَلَا يُنْفِقُوْنَ نَفَقَۃً صَغِيْرَۃً وَّلَا كَبِيْرَۃً وَّلَا يَـقْطَعُوْنَ وَادِيًا اِلَّا كُتِبَ لَھُمْ لِيَجْزِيَھُمُ اللہُ اَحْسَنَ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ At-Tawbah 9:121
اور جو خرچ کرتے ہیں تھوڑا یا بہت یا جتنے میدان ان کو طے کرنا پڑے تو یہ سب ان کے لئے (نیک عمل)لکھ لیا جاتا ہے تاکہ اللہ ان کو سب کاموں کا اچھے سے اچھا بدلہ دیں۔
And whatever they spend, less or more, or whatever distance they have to traverse, all that is recorded for them (as a good deed), so that Allah may grant them the best reward for all those deeds.
وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُوْنَ لِيَنْفِرُوْا كَاۗفَّۃً ۰ۭ فَلَوْلَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَــۃٍ مِّنْھُمْ طَاۗىِٕفَۃٌ لِّيَتَفَقَّہُوْا فِي الدِّيْنِ وَلِيُنْذِرُوْا قَوْمَھُمْ اِذَا رَجَعُوْٓا اِلَيْہِمْ لَعَلَّھُمْ يَحْذَرُوْنَ At-Tawbah 9:122
اورمسلمانوں کو یہ نہ چاہیے کہ سب کے سب ہی نکل کھڑے ہوں تو یوں کیوں نہ کیا کہ ہر جماعت سے کچھ نہ کچھ لوگ نکل جاتے تاکہ دین کاعلم سیکھتے (اس میں سمجھ پیدا کرتے)اور جب اپنی قوم کی طرف واپس آتے تو ان کو (انجام بد سے)ڈراتے تاکہ وہ (برائی سے)بچتے۔
And the Muslims should not all go forth. Why was it not done that, a few people from every group should have gone forth, so that they could learn knowledge of the Deen (acquire its understanding) and could warn their people (of a bad end) when they returned to them, so that they could guard themselves (against evil).
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا قَاتِلُوا الَّذِيْنَ يَلُوْنَكُمْ مِّنَ الْكُفَّارِ وَلْيَجِدُوْا فِيْكُمْ غِلْظَۃً ۰ۭ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ مَعَ الْمُتَّقِيْنَ At-Tawbah 9:123
اے ایمان والو! ان کفار سے لڑو جو تمہارے نزدیک رہتے ہیں اور چاہیے کہ وہ تمہارے اندر سختی (محنت اور جنگی قوت سے)پائیں اور جان لو کہ اللہ پرہیزگاروں کے ساتھ ہیں۔
O believers! Fight the unbelievers who live near you, and let them find sternness (of effort and war potential) in you. And know that Allah is with the Allah-conscious.
وَاِذَا مَآ اُنْزِلَتْ سُوْرَۃٌ فَمِنْھُمْ مَّنْ يَّقُوْلُ اَيُّكُمْ زَادَتْہُ ہٰذِہٖٓ اِيْمَانًا ۰ۚ فَاَمَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا فَزَادَتْھُمْ اِيْمَانًا وَّھُمْ يَسْتَبْشِرُوْنَ At-Tawbah 9:124
اور جب کوئی سورۃ نازل کی جاتی ہے تو ان (منافقین) میں سے کچھ لوگ کہتے ہیں (تمسخر کرتے ہوئے)اس (سورت)نے تم میں سے کس کا ایمان زیادہ کیا سو جو ایمان لائے ہیں ان کا تو ایمان زیادہ کیا اور وہ (اس سے)خوش ہورہے ہیں۔
And when a Surah is revealed some people from among these (hypocrites) ask (mockingly), ‘Whose faith from among you has this Surah increased?’ It has certainly increased the faith of those who have believed, and they are rejoicing (therewith).
وَاَمَّا الَّذِيْنَ فِيْ قُلُوْبِہِمْ مَّرَضٌ فَزَادَتْھُمْ رِجْسًا اِلٰى رِجْسِہِمْ وَمَاتُوْا وَھُمْ كٰفِرُوْنَ At-Tawbah 9:125
اور جن کے دلوں میں مرض (نفاق)ہے تو ان کی گندگی کے ساتھ اور گندگی بڑھا دی اوروہ کافر ہی مرگئے۔
And it has added to the pollution of those in whose hearts is a disease (hypocrisy), and they die only as unbelievers.
اَوَلَا يَرَوْنَ اَنَّھُمْ يُفْتَنُوْنَ فِيْ كُلِّ عَامٍ مَّرَّۃً اَوْ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ لَا يَتُوْبُوْنَ وَلَا ھُمْ يَذَّكَّرُوْنَ At-Tawbah 9:126
کیا انہیں دکھائی نہیں دیتا کہ یہ ہر سال ایک بار یا دو بار کسی نہ کسی مصیبت میں پھنسا دیئے جاتے ہیں پھر بھی توبہ نہیں کرتے اور نہ ہی کچھ نصیحت حاصل کرتے۔
Do they not see that they are inflicted by some calamity once or twice every year? Even then, they do not repent nor do they learn any lesson.
وَاِذَا مَآ اُنْزِلَتْ سُوْرَۃٌ نَّظَرَ بَعْضُھُمْ اِلٰى بَعْضٍ ۰ۭ ہَلْ يَرٰىكُمْ مِّنْ اَحَدٍ ثُمَّ انْصَرَفُوْا ۰ۭ صَرَفَ اللہُ قُلُوْبَھُمْ بِاَنَّھُمْ قَوْمٌ لَّا يَفْقَہُوْنَ At-Tawbah 9:127
اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے تو ایک دوسرے کی طرف دیکھتے ہیں کہ تمہیں کوئی (مسلمان)دیکھ تو نہیں رہا پھر (مجلس نبوی سے)چلے جاتے ہیں اللہ نے ان کے دلوں کو ہی پھیر دیا ہے اس وجہ سے کہ یہ ایسے لوگ ہیں جو نہیں سمجھتے۔
And when a Surah is revealed they look at one another, ‘You are not being observed (by a Muslim)?’ Then they leave (the assembly of the Holy Prophet - Sall Allah-o Alaihi wa Sallam). Allah has turned their very hearts, for the reason that they are a people who do not understand.
لَقَدْ جَاۗءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِيْزٌ عَلَيْہِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيْصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِيْنَ رَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ At-Tawbah 9:128
یقیناً تمہارے پاس تم ہی میں سے ایک پیغمبر تشریف لائے ہیں جن کو تمہاری تکلیف بہت گراں گزرتی ہے تمہاری بھلائی کے بہت زیادہ خواہشمند ہیں ایمان والوں کے ساتھ شفقت کرنے والے مہربان ہیں۔
Indeed, there has come to you from among you, a Messenger, very heavy upon whom is your distress, extremely desirous for your good, affectionate and kind towards the believers.
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللہُ ۰ۤۡۖ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ ۰ۭ عَلَيْہِ تَوَكَّلْتُ وَھُوَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ At-Tawbah 9:129
پھر اگر یہ روگردانی کریں تو فرما دیجئے میرے لئے اللہ کافی ہے اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں میرا بھروسہ اسی پر ہے اور وہی عرش عظیم کامالک ہے۔
Then, if they turn away, say, ‘Allah is Sufficient for me. There is none worthy of worship other than Him. My trust is reposed in Him and He is the Owner of the Great Arsh.
Back to top