Featured Events


خطاب جمعتہ المبارک لاہور

Watch Khitab Jumma tul Mubarak Lahore YouTube Video
Khitab Jumma tul Mubarak Lahore - 1
Khitab Jumma tul Mubarak Lahore - 2
Khitab Jumma tul Mubarak Lahore - 3
Khitab Jumma tul Mubarak Lahore - 4
Khitab Jumma tul Mubarak Lahore - 5
Khitab Jumma tul Mubarak Lahore - 6

ہمیں اپنے کرداراور گفتار میں سچ کے ساتھ معاشرے میں تبلیغ کرنی ہوگی


سب سے پہلے بحیثیت مسلمان اس کے بعد بحیثیت قوم اپنے اس وطن عزیزکی تعمیر و ترقی میں اپنے کردار کو دیکھنا ہوگا۔انھوں نے سالکین سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں کہ سب سے بڑی تبلیغ ہمارے نزدیک ایام نہیں ہیں، ماہ و سال نہیں ہیں۔جس راہ پر انسان چلتا ہے وہ راستہ سفر کرنے والے کی شہادت دیتا ہے۔جب بات معاملات کی آئے گا تو شرف قبولیت میں معاملات کا کلیدی کردار ہے۔ان خیالات کا اظہار شَیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان حضرت امیر عبدالقدیر اعوان نے اویسیہ سوسائٹی ٹاؤن شپ لاہور کی جامع مسجد میں جمعہ کا خطاب فرماتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ سب سے بڑی جو تبلغ ہے وہ ہمارا کردار ہے۔آپ ساری زندگی تبلیغ پر صرف کردیں لیکن آپ کے کردار میں جو جھوٹ ہو گا اس سے معاشرے میں خرابی پیدا ہوگی۔آپ کہیں ایک قدم نہ اٹھائیں مگر آپ کے کلام میں سچ ہو تو وہ سچ جھوٹ پر غالب آجائے گا۔ہمیں اپنے کرداراور گفتار میں سچ کے ساتھ معاشرے میں تبلیغ کرنی ہوگی۔ہماری گفتار حق اور سچ ہو،ہمارا کردار صالح ہو۔ لطائف پر محنت کریں مراقبات پر محنت کریں ساری زندگی اس پر محنت کریں حضرت امیر محمد اکرم اعوانؒ نے ساری زندگی اس پر محنت کی۔ 
انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کے مقام کو دیکھتے ہیں کہ میرا مقام کس جگہ تھااپنی انا کو وہاں رکھیں جہاں آخرت کی بات ہے۔دنیا کو چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ دنیا اور زندگی کی مثال کشتی اور پانی کی ہے کشتی جب تک تیرتی ہے کنارے پر پہنچ جاتی ہے مگرجیسے ہی اس میں پانی آجاتاہے تو کشتی ہچکولے کھانا شروع ہوجاتی اور اس کا پانی کے اوپر تیرنا مشکل ہوجا تا ہے۔ اسلام ایثار کا درس دیتا ہے،اسی جہان فانی میں زندگی بسر کرو گے تو کسی کا حق ادا ہو گا،کسی کی مدد ہوگی، تارک دنیا ہونا مشائخ عظام نے نہیں سکھایا۔ہمیں دنیا میں ویسے رہنا ہے جہاں ایک ایک عمل اتباع رسالت ﷺ میں گزرے جب وقت آخرت ہو تو زبان ذکر الٰہی سے تر ہو۔
1978ء میں اویسیہ سوسائٹی لاہور حضرت مولانا اللہ یار خان ؒ کے زیر سایہ معرض وجود میں آئی۔گیارہ ستمبر1987ء میں حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوانؒ نے اویسیہ سوسائٹی کا سنگ ِ بنیاد رکھا۔1987ء میں قرعہ اندازی کے ذریعے سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے بیعت شدہ ساتھیوں کو پلاٹ الاٹ کیے گئے اور اسی دن صقارہ کالج کے لیے 12کنال اراضی الاٹ ہوئی۔ حضرت امیر محمد اکرم اعوان ؒ کے زیرسایہ 1990ء میں صقارہ کالج کی تعمیر مکمل ہوئی۔حضرت امیر محمد اکرم اعوان ؒ کا نظریہ تھا کہ ہم ایک ایسا تعلیمی نظام رائج کریں جس میں بچے جدید طرزپر تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دین کا بھی مکمل علم حاصل کریں ان کے نظریے کے مطابق ہمارے تعلیمی نظام میں یہ دونوں علوم یکجا ہونے چاہئیں تاکہ ہمارے بچے جب تعلیم سے فارغ ہو ں تو وہ انجیئیرز،ڈاکٹرز،سائنسدان اور بزنس میں ہونے کے ساتھ ساتھ دین اسلام کا بھی مکمل علم رکھتے ہوں۔اس نظریے کے ساتھ ہمارا کردار قرآن وسنت میں ڈھل جاتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اویسیہ سوسائٹی میں علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے مولانا اللہ یار ؒ خان ٹرسٹ قائم کیا جہاں آج بھی ہر مہینے کی آخری اتوار کو فری میڈیکل  کیمپ لگتا ہے جس سے ہزاروں لوگوں کا فری چیک اپ ہونے کے ساتھ فری ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ 
سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و تنظیم الاخوان لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع سے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔شرکت کرنے والوں میں مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت امجد محمود اعوان، مخدوم الطاف احمد صاحب مجاز سلسلہ عالیہ لاہور، تاج محمود چشتی صدر تنظیم الاخوان لاہورڈویژن، عامر ندیم جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن، محمد اکرم سیکرٹری نشرواشاعت لاہور، راشد عبدالقیوم صدر تنظیم الاخوان لاہور،عبدالرحمن جج جنرل سیکرٹری لاہور، عبدالمالک منصوری سیکرٹری نشرواشاعت لاہورکے علاوہ علاقے کی سماجی و سیاسی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Hamein apne Kirdar aur guftaar mein sach ke sath muashray mein tableegh karni hogi - 1

کاروان کربلا

Watch Karwan-e-Karbala YouTube Video

حسینیت اور یزیدیت

Watch HUSSAINIYAT aur YAZEEDIAT YouTube Video

حسینیت اور یزیدیت دو راستے متعین ہوگئے اب ہمارا انتخاب ہے کہ کونسا راستہ اختیار کرنا ہے


 حسینیت اور یزیدیت  دو  راستے متعین ہوگئے  اب ہمارا انتخاب ہے کہ کونسا راستہ اختیار کرنا ہے۔  آج ہمارے سامنے دو  راستے ہیں  ایک حسینیت کا اور دوسرا یزیدیت کا، اس وقت معاشرے میں ہر لمحہ کربلا برپا ہے ہر لمحے ہمارا امتحان ہے کہ ہم حضرت حسین ؓ  کی زندگی مبارک کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی راہ کا تعین کریں اور اللہ کی راہ میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں اپنی پسند سے لے کر اپنی جان قربان کرنے تک ہر بات میں ہر کام میں اللہ اور اللہ کے نبی ﷺ کی پسند کو مقدم جانیں۔اورمعاشرے میں کسی قسم کے فسادکا حصہ نہ بنیں۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب!
  انہوں نے کہا کہ ہر سینے میں کربلا کی کیفیت موجود ہے۔حضرت حسین ؓ کی قربانی محض اس لیے تھی کہ یزید نے امارت کے لیے اپنی ذاتی پسند کو ترجیح دی اور اُس کا یہ فیصلہ اللہ کریم کی مرضی کے خلاف تھا۔جس پر حضرت حسین ؓ نے بیعت نہ کی اور خاندان نبوت ﷺ قربان کر دیا۔وہ ریت مقدس خون سے سیراب ہوئی۔  آج ہمیں اپنی زندگیوں کاجائزہ لینا چاہیے کہ ہمارے دعوی محبت میں اور ہمارے عمل میں کتنا فاصلہ ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی زندگیوں کا رخ اُس راہ کی طرف موڑیں جو راہ حضرت حسین ؓ نے اختیار کی،کربلا کے عظیم سانحہ سے ہمیں یہی سبق ملتا ہے کہ ہمیشہ حق پر رہیں چاہے اس کے لیے ہمیں کوئی بھی قربانی دینی پڑے۔
  انہوں نے مزید سالکین سے شعبہ تصوف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی معمول اختیار کرنے کو کہا جائے  وہ روزانہ کی بنیاد پر کریں اور ویسے ہی کریں جیسے کہا جائے اس میں کمی بیشی نہ کی جائے وہی عمل نتائج دے گا جو روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے چاہے چھوٹا عمل ہی کیوں نہ ہو۔اگر کسی معمول کی روزانہ ایک تسبیح کر سکتے ہیں تو پھر ایک ہی کریں لیکن روزانہ کریں۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی او ربقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔
Hussainiyat aur yazeediat do rastay mutayyan hogaye ab hamara intikhab hai ke konsa rasta ikhtiyar karna hai - 1

یوم آزادی سیمینار پریس کلب چکوال

Yome-e-Azadi Seminar Press Clib Chakwal - 1

یوم آزادی مبارک

Watch Yome Azadi Mubarak YouTube Video

یوم آزادی سیمینار پریس کلب چکوال

Yome Azadi Seminar - 1
Yome Azadi Seminar - 2
Yome Azadi Seminar - 3
Yome Azadi Seminar - 4
Yome Azadi Seminar - 5
Yome Azadi Seminar - 6
Yome Azadi Seminar - 7
Yome Azadi Seminar - 8
Yome Azadi Seminar - 9

اہل جنت کے انعامات

Watch Ehl-e-Jannat kay Inaamat  YouTube Video

اتباع محمد الرسول اللہ ﷺ کو اختیار کر کے خانوادہ رسول ﷺ کی سنت کو تازہ کرنا چاہیے


محرم الحرام کے ماہ مقدسہ میں ہمیں اپنی عقیدت،اپنا درد دل اور محبت کے اظہار کورواجات کی نذر کرنے کی بجائے اتباع محمد الرسول اللہ ﷺ کو اختیار کر کے خانوادہ رسول ﷺ کی سنت کو تازہ کرنا چاہیے۔  محرم الحرام کے ان ایام میں ہم خانوادہ رسول ﷺ حضرت حسین ؓ کی اُس قربانی کو یاد کرتے ہوئے اعمال اختیار کریں کہ جنہوں نے اپنے سمیت اپنا سارا خاندان تہہ تیغ کرا دیا لیکن دین محمد ی ﷺ پر آنچ نہ آنے دی۔آج ہمیں بھی رواجات سے نکل کر اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے اور اپنے دل کے درد اور محبت کا اظہار انہی حدود و قیود میں رہ کر کرنا ہو گا جو اللہ کریم نے مقرر فرما دی ہیں۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب 
  انہوں نے کہا کہ ایمان کے ساتھ نبی کریم ﷺ کا اتباع کرتے ہوئے زندگی گزارنے کے انعامات جنت میں بے شمار نعمتوں کی صورت میں ملیں گے۔اور آج یہاں اس دار دنیا میں جنت کی نعمتوں کی مثال بھی نہیں دی جا سکتی۔اس دنیا میں جب ہم کسی چیز کو دیکھتے ہیں تو اس کے عمومی اور خصوصی دونوں پہلو دیکھتے ہیں جب جنت کے انعامات کی بات آئے گی وہاں صرف خصوصی پہلو ہی ہو گا عمومی نہیں۔  کہ صاحب جنت جس کا درجہ آخری ہو گا سب سے کم ہو گا اس کے محلات بھی اس دنیا سے وسیع ہونگے۔
  یاد رہے کہ 14 اگست 2021 بروز ہفتہ چکوال پریس کلب میں یوم آزادی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں چکوال پریس کلب کی طرف سے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کو بحیثیت صدر محفل مدعو کیا گیا ہے اور پرچم کشائی کے بعد آپ کا خصوصی بیان بھی ہو گا بعد میں ملک و قوم کی بقا اور سلامتی کے لیے اجتماعی دعا ہو گی۔
Itebaa Mohammad-ur-Rsool Allah SAW ko ikhtiyar kar ke khanwad-e-Rasool SAW ki sunnat ko taaza karna chahiye - 1