Featured Events


دین اسلام پر مخالفین صدیوں سے برسرِپیکار ہیں


دین اسلام پر مخالفین صدیوں سے برسرِپیکار ہیں ان کے عظائم یہ ہیں کہ مسلمانوں کو کمزور کیا جائے اس کے لیے وہ ہمارے کھانوں میں حرام اشیاء کی ملاوٹ کر رہے ہیں۔ایسے لوگوں کومعاشرے میں بحیثیت مسلمان علماء داخل کرنا، جو  اصل میں کفر کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہوتے ہیں۔اس طرح کے اور کئی ہتھکنڈے بھی شامل ہیں۔ موجودہ دور میں سوشل میڈیا اور ہمارے ٹی وی کی سکرین پر بے حیائی اور برائی کو اتنا عام کر دیا گیا ہے کہ جن گھروں میں ویسے کوئی داخل نہیں ہو سکتا تھا وہاں تک بھی سکرین کی صورت میں ہمارے بچوں تک فحاشی اور عریانی پہنچائی جا رہی ہے۔جس وجہ سے ہم بحیثیت مجموعی حق سے دورہوتے جا رہے ہیں۔ہمارے اندر انانیت اس قدر آچکی ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہمارے خاندان بکھر رہے ہیں۔اس وقت معاشرے میں اس طوفانِ بدتمیزی کا مقابلہ قرآن و سنت پر اس کے پورے معانی و مفاہیم کو سمجھ کر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ مرکز دارالعرفان منارہ میں جاری سالانہ اجتماع کا انعقاد بھی اسی لیے ہے کہ یہاں شب و روز محنت مجاہدہ کرایا جاتا ہے اور ذکر قلبی کی محافل کا انعقاد ہو رہا ہے یہ اللہ اللہ کی تکرار بندہ مومن کے قلب پر لگے سیاہ دھبے دھو کر رکھ دے گی۔اور اس کی جلا سے بندہ نیکی کی راہ پر چلنے لگتا ہے اور برائی سے دورہونا شروع ہو جاتا ہے۔یہاں پر رزق حلال کے ساتھ ساتھ طیب رزق کا بھی اہتمام ہوتا ہے عمل صالح تب ہی ممکن ہے جب رزق حلال بھی ہو اور طیب بھی ہو۔
  یاد رہے کہ مرکز دارالعرفان منارہ میں جاری سالانہ اجتماع میں وطن عزیزکے علاوہ بیرون ممالک سے بھی خواتین و حضرات شرکت کرر ہے ہیں،اپنی باطنی تربیت کے لیے شیخ کی خدمت میں آ رہے ہیں۔اس 40 روزہ روحانی تربیتی اجتماع کا اختتام 20 جولائی کو دن گیارہ بجے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کے اختتامی بیان اور اجتماعی دعا کے ساتھ ہو گا۔صدائے عام ہے کہ یہاں تشریف لائیں اور اپنے قلوب کو برکات نبوت ﷺ سے منور کریں
Deen islam par mukhalfin sadiiyon se brsrِpikar hain - 1

دینی احکام


حق سے آشنائی


بین المذاہب کی حقیقت


بین المذاہب کا اصول اور ضابطہ وہی درست ہو گا جس کی راہنمائی قرآن مجید نے فرمائی ہے


بین المذاہب کا اصول اور ضابطہ وہی درست ہو گا جس کی راہنمائی قرآن مجید نے فرمائی ہے۔آج کل بین المذاہب کے نام پر یہ کہا جاتا ہے کہ سارے درست ہیں اور سارے ایک ہی رخ پر ہیں یہ بہت بڑا دھوکہ ہے۔دوسرے مذاہب کے لوگوں کے حقوق کا مکمل خیال رکھیں اپنے فرض صدقات دینے کے بعد نوافل صدقات تک بھی دوسرے مذہب کے لوگوں کو دے سکتے ہیں۔آج سے چودہ صدیاں پہلے نبی کریم ﷺ کو بھی تو یہی کہا گیا تھا کہ مکہ مکرمہ میں پہلے ہی بے شمار مذاہب ہیں آپ بھی اپنا مذہب اپنائیں لیکن ہمارے مذاہب کو باطل قرار نہ دیں لیکن آپ ﷺ نے فرمایا کہ اگر تم میرے ایک ہاتھ پر سورج اور دوسرے پرہاتھ پر چاند بھی لا کر رکھ دو پھر بھی میں اسلام کے علاوہ تمام مذاہب کو باطل کہوں گا۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب
  انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں پر موجودہ دور میں بہت بات کی جاتی ہے جلوس نکالے جاتے ہیں کہ میرا جسم میری مرضی۔لیکن غور کریں عورت کی عزت جتنی اس ماڈرن معاشرے نے پامال کی ہے اس سے پہلے سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا۔اسلام نے عورت کو وہ حقوق دئیے جو آج تک کوئی نہ دے سکا۔جب ہم مخلوق سے امیدیں وابستہ کرتے ہیں تو یہ شرک کی تاریں ہیں جن سے آگ کا جھولا بن جاتا ہے جو بندے کو اس میں لے جاتا ہے سبب اختیار کرنے سے دین اسلام منع نہیں فرماتا سبب کو کُل جان لینا یہ درست نہیں ہے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ اسلام دہشت گردی کی اجازت بلکل نہیں دیتا۔کسی کے بھی عبادت خانے کو نقصان پہچانے سے منع فرماتا ہے۔اسلام جنگ کے بھی اصول وضح فرماتا ہے۔اسلام ہر ایک کو اس کے حقوق دیتا ہے کسی پر ذبردستی کی اجازت نہیں اور نہ ہی اسلام کسی کو یہ اجازت دیتا ہے کہ کوئی اللہ اور اللہ کے نبی ﷺ کی ذات پر گستاخی کرے۔اسلام دین فطرت ہے تمام انسانیت کا مذہب ہے۔انسانیت کوئی مذہب نہیں انسانیت سے دین اسلام کو نکال دیں پیچھے حیوانیت رہ جاتی ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائ
bain al mzahb ka usool aur zabita wohi durust ho ga jis ki rahnumaiye quran Majeed ne farmai hai - 1

فساد کی حقیقت


حکم الہی


اہل بیت سے محبت کا تقاضہ


عقلمند کون ہے


شریعت اسلامی