Featured Events


خلوص اللہ کی بہت بڑی عطا ہے موجودہ حالات میں صفائے قلب کی اشد ضرورت ہے


 معاشرے میں غلطیاں اس حد تک بڑھ گئی ہیں جس سے معاشرے میں تکلیف کی صورت پیدا ہو گئی ہے۔گندگی کا ڈھیر جہاں بھی ہوتا ہے وہاں تعفن ہی پھیلتا ہے اور بدبو آتی ہے ایسی جگہ رہنا نا گزیر ہوجاتا ہے۔جب بھی اپنی عملی زندگی کے امور کو دیکھیں اگر خود کو امتحان میں دیکھیں تو اپنے قول و فعل کو ضرور جانچیں کہ ان کے پیچھے جو میری نیت ہے وہ کیا ہے؟کیا میرے اعمال صرف خود کو تسکین دینے کے لیے ہیں یا اللہ کی رضا کے لیے کر رہا ہوں۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبار ک کے روزخطاب۔
  انہوں نے کہا کہ خلوص اللہ کی بہت بڑی عطا ہے موجودہ حالات میں صفائے قلب کی اشد ضرورت ہے تا کہ ہمارا ہر عمل اور نہاں خانہ سے اُٹھنے والے خیالات اورنیت درست ہو سکے۔انسانی زندگی میں کئی طرح کے حالات آتے ہیں اپنے پرائے ہو جاتے ہیں بیگانے اپنے لگنے لگتے ہیں،خوشی دکھ میں بدل جاتی ہے اور تکلیف میں مسکراہٹیں بکھرنے لگتی ہیں،یہ زندگی ہے اسی سے ہر ایک نے گزرنا ہے۔زندگی کے ان جھمیلوں میں خود کو دیکھتے رہیے کہیں ایسا نہ ہو کہ حق سے پھر جاؤ۔حالات جیسے بھی ہوں حق کا ساتھ کبھی نہ چھوڑیں۔اپنے تعلقات لوگوں سے اس لیے نہ بناؤ کہ اس سے امیدیں لگا بیٹھو اپنی امیدوں کا مرکز صرف اللہ کریم کو بناؤ۔
  انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کریم بندگی کو وہ تعلق عطا فرمائیں کہ بندے کو یہ یقین ہو کہ جو کچھ بھی ہے میرے اللہ کریم کے دست قدرت میں ہے۔اُمتی کا رشتہ نصیب ہو۔ یہ خواہشات اور ان کی حیثیت ہی کیا ہے؟کتنی ہی خواہشات ہوتی ہے جن کی تکمیل کے لیے ہم سرگرداں رہتے ہیں جب پوری ہوتی ہیں تو ہم کہتے اس کے لیے کتنا وقت ضائع کیا۔جب بندہ حق پر نہ ہو تو سہولت بھی تکلیف دیتی ہے۔اگر اللہ سے تعلق مضبوط ہو پھر ارشادات نبوی پر عمل کرنے کو جی چاہتا ہے چھوٹی چھوٹی باتوں میں نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے کو جی کرتا ہے۔ہر پہلو میں ڈھونڈتا پھر ے کہ میرے لیے میرے نبی کریم ﷺ نے کیا فرمایا۔آپ ﷺ نے فرمایا کہ میرے بعد ایک زمانہ آئے گا کہ مجھے بن دیکھے لوگ مجھ پر جانیں نچھاور کریں گے۔وہ مجھ سے محبت کریں گے۔ اللہ کریم امتی کا یہ رشتہ اور اس کی نزاکت سمجھنے کی توفیق عطا فرمائیں۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
khuloos Allah ki bohat barri ataa hai mojooda halaat mein Safaye qalb ki ashad zaroorat hai - 1

آزمائش کیوں آتی ہے

Watch Azmayish kiun Ati hai YouTube Video

غزوہ احد کے حقائق

Watch Ghazwa uhad key haqaiq YouTube Video

کفروشرک کا نتیجہ

Watch Kufr o Shirk ka Nateejah YouTube Video

مسلمانوں کے زوال کا سبب

Watch Muslimanon key zawal ka sabab YouTube Video

عظمت صحابہ

Watch Azmat e Sahabah RA YouTube Video

صحابہ کرام ؓ وہ عظیم ہستیاں ہیں ان کے اُٹھائے ہوئے قدم مبارک آنے والے زمانوں کے لیے راہنمائی اور نشان ِ منزل ہیں


 صحابہ کرام ؓ وہ عظیم ہستیاں ہیں ان کے اُٹھائے ہوئے قدم مبارک آنے والے زمانوں کے لیے راہنمائی اور نشان ِ منزل ہیں۔اس کے باوجود وہ دعا فرماتے کہ رب کریم ہمارے اعمال میں اگر کہیں کمی بیشی ہو گئی ہو یا آپ کی شان کے مطابق نہ ہوں تو ہمیں بخش دیجیے گا۔اگر صحابہ کرام جیسی عظیم ہستیاں اپنے عمل کے بعد اللہ سے بخشش مانگ رہی ہیں تودوسرا کون ہے جو نیکی کر کے اس پر فخر کر سکتا ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی اصولوں میں ہر ایک کے لیے بھلائی ہے۔اپنی مرضیات کو اسلامی اصولوں پر قربان کر کے عمل پیرا ہوا جاتا ہے۔بندہ مومن کو اپنا آپ آئینہ کی صورت نظر آنا چاہیے کہ میں کیا کر رہا ہوں کہاں تجاوز ہو رہا ہے۔چہ جائیکہ کہ بندہ یہ کہے کہ میں نے اتنی عبادات بھی کیں پھر بھی میری ضروریات پوری نہیں ہو رہی۔عبادات کو عبادات کے درجے میں رہنے دیں انہیں سودوں میں نہ تولیں۔صاحب ایمان ہر دوپہلو میں کامیاب ہے اس لیے کہ اس کی بنیاد اس کی نیت اس کے عمل اللہ کی ذات کی طرف ہے رضائے باری تعالیٰ کے لیے ہے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ قرآن و سنت جو ہمیں تربیت دے رہے ہیں اس میں ہمارے رشتے،خاندان بلکہ کل مخلوق کی بھلائی ہے اگر ہم قرآن و سنت کے مطابق چلیں گے تو تو عزت،لحاظ اور تقدس آپ کو ہر رشتے میں ملے گا۔ذات باری تعالیٰ کا دیدار یہ مخلوق برداشت نہیں کر سکتی اللہ کریم اور مخلوق کے درمیان بہت سے حجاب ہیں یہ اللہ کی مقرب ہستیاں انبیاء کرام ؑ کو شرف ہے کہ اللہ کریم سے ہم کلام بھی ہوئے معراج شریف بھی ہوئی۔اللہ کرے بندہ مومن کو ایسی بندگی نصیب ہوکہ وہ خود کو اللہ کے روبرو محسوس کرے یہ حجابات ختم ہو جائیں۔نور ایمان اتنا واضح کر دیتا ہے کہ یہ ہو نہیں سکتا کہ صاحب ایمان سے غلطی ہو رہی ہو اور وہ یہ کہے کہ نہیں میں غلطی پر نہیں ہوں۔درجہ احسان کو پانے کے لیے فرائض کی تکمیل کے بعد وہ مجاہدہ جو قرب الہی کے لیے ہے اسے اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔اللہ کریم یہ کیفیات عطا فرمائیں اور ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
sahaba karaam woh azeem hastiyan hain un ke uthaiye hue qadam mubarak anay walay zamanoon ke liye rahnumaiye aur nishaan manzil hain - 1

استقامت فی الدین

Watch Istiqamat fil Deen YouTube Video

معاشرے کے اثرات

Watch Moashre key Asrat YouTube Video

اصول و ضوابط

Watch Asool o Zawabit YouTube Video