Featured Events


آپ صلی اللہ علیہ وسلم تکمیل عمارت نبوت ہیں


پریس ریلیز
 آپ صلی اللہ علیہ وسلم تکمیل عمارت نبوت ہیں۔قران مجید کو اپنی دانست پر سمجھنا درست نہیں قران کو ھم آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور اجماع امت کے مطابق رہنمائی لیکر سمجھیں گے تو ٹھوکر نہ کھائیں گے۔ ماہ ربیع الاول میں اظہار محبت میں فرائض کی ادائیگی رہ جائے تو ھمارا دعویٰ محبت کمزور پڑ جائے گا مکلف مخلوق کی بات حیات کی ہے شجر وحجر میں حیات ہے اور جب اس خشک تنا حنانہ مسجد نبوی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فراق میں بلک بلک کر رویا اور صحابہ نے سنا اور آپ نے اس کو دلاسہ دیا۔ ابو جہل کے ہاتھ میں پتھروں کی کنکریاں خود بول اٹھیں کلمہ اور صلا ۃ وسلام پڑھنے لگیں۔ جب تک ھم محبت کی حقیقت کو نہ پائیں گے تو ہمارا ربیع الاول کو منانا بھی بے معنی ہو گا۔ اگر اس ماہ مبار ک کی محنت مجھے یہ سکھا دے کہ میر ا عمل اللہ کی رضا کے لئے ہو تو مقصد پورا ہو گیا۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کو ڈسٹرکٹ بار کونسل وہاڑی میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں وکلاء 
سے خطاب۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطمع نظراللہ کی رضا ہونی چاہیے۔اگر اللہ کی رضا ہو گی تو یہی عقید ت و محبت اس امت کو اتفاق و اتحاد پر لے آئے گی۔قومیں تعداد سے نہیں اتفاق سے ترقی کرتی ہیں۔ورنہ یہی تعداد ہجوم ہو جاتی ہے اور ہجوم کے رویے تکلیف دہ صورت پیدا کرتے ہیں تعمیر نہیں کرتے۔چاہے صاحب اختیار کی بات ہو یا ہم جیسے عام آدمی کی۔ہم مخلوق ہیں ہم محتاج ہیں بس ایک سچی طلب ہو وہ معاف فرما دیتا ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
 آخر میں حضرت نے بار کونسل کے صدر اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور صدر بار کو شیلڈ پیش کی اور صدر بار نے حضرت کو شیلڈ پیش کی۔پروگرام کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی۔
Ap SAW Takmeel e Imart e Nabuwat hain - 1

بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس بہاولپور

Baisat Rehmat Alam SAW Conference Bahawalpur - 1
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Bahawalpur - 2
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Bahawalpur - 3
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Bahawalpur - 4
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Bahawalpur - 5
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Bahawalpur - 6
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Bahawalpur - 7
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Bahawalpur - 8
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Bahawalpur - 9

ماہ ربیع الاول تجدید عہد کا دن ہے


پریس ریلیز 
 ماہ ربیع الاول تجدید عہد کا دن ہے اس دن کو ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم  اپنی زندگی کو اسوہ رسول ﷺ کے مطابق گزاریں گے۔آپ ﷺ سے اظہار محبت ہماری زندگی کا اثاثہ ہے۔آپ ﷺ سے محبت ہی ہمیں زندگی سے آشنائی عطا کرتی ہے۔یہ وہ راستہ ہے جس میں اپنی جان  نچھاور کرنے کو کامیابی اور فخر سمجھا جاتاہے۔
 سیماب ایسی موت کی ہے جستجو مجھے،لپٹا ہو جس میں تہہ بہ تہہ محبوب کا وصال
 امیر عبدالقدیرا عوان شیخ سلسلہ عالیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا بہاولپور میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام ؓ  کی جوتیوں کی خاک بھی ہم سے اعلی ہے۔ ان ہستیوں کا مقام یہ ہے کہ اگر وہ کیفیات جو آپ ﷺ کی صحبت میں رہتے ہوئے انہیں نصیب ہوتی تھیں اگر اسی کیفیت میں رہتے تو چوکو ں اور چوراہوں میں فرشتے ان سے مصافحہ کرتے۔قرآن کریم کی باتیں حکمت سے بھری پڑی ہیں۔قرآن کریم کو دیکھنا عبادت،چھونا عبادت،پڑھنا عبادت اور عمل کرنا تو مقصد حیات ہے۔کیونکہ یہ ذات باری تعالی کا ذاتی کلام ہے ہر لحاظ سے اس میں برکت ہے۔اللہ کا کلام ہے بے شمار برکات ہیں۔قرآن کریم کی حکمتیں سمجھنے کے لیے ضروریات دین کا جاننا ضروری ہے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ صرف ماہ مبارک ربیع الاول کی ساعتیں مبارک نہیں ہیں بلکہ اس کے صدقے تمام ہفتے،مہینے اور سال سب مبارک ہو جاتے ہیں۔دن مبارک ہو جائیں گے راتیں مبارک ہو جائیں گی اگر ہم اتباع محمد الرسول اللہ ﷺ پر خود کو لے آئیں۔وگرنہ ہم ضد اور انا کی بھینٹ چڑھے جا رہے ہیں۔پھر قومیں انتشار کا شکار ہو جاتی ہیں،ترقی کی منازل طے نہیں کرتی۔مسلمان معاشرہ ہے لیکن یقین نہیں،انصاف نہیں ہے۔حقوق و فرائض کی تمیز نہیں رہی۔ان حالات کے ہم سب ذمہ دار ہیں ہم کہتے ہیں میں تو ٹھیک ہوں دوسرا اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر رہا۔اس ماہ مبارک ربیع الاول میں خود کو دیکھیں اپنے کردار کو دیکھیں اپنا جائزہ لیں اور خود کو صراط مستقیم پر لے آئیں۔
یاد رہے کہ بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنسز کا اگلا پروگرام 24 اگست بروز سوموار وہاڑی بار کونسل میں ہو گا۔
 آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Mah e Rabi ul Awal Tajdeed e Ehad ka din hai - 1

نبی کریم ﷺ کو رحمۃ اللعالمین بنا کر بھیجا گیا۔

 نبی کریم ﷺ کو رحمۃ اللعالمین بنا کر بھیجا گیا۔جسے جو نصیب ہو رہا ہے آپ ﷺ کی رحمت سے نصیب ہو رہا ہے۔ہمارے پاس ایسے الفاظ نہیں کہ نبی کریم ﷺ کی شان بیان کر سکیں۔اللہ کریم جانتے ہیں کہ اپنے حبیب ﷺ کو کیا بلندیاں عطا فرمائیں۔ربیع الاول میں کوشش کریں کہ آپ ﷺ کی سیرت پاک کا مطالعہ کیا جائے آپ ﷺ کی ولادت سے لے کر زندگی کا ایک ایک پل جو آپ ﷺ نے بسر فرمایا اس سے ہماری نسلوں کوراہنمائی ملے گی اور بھلائی نصیب ہو گی۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ ایمان کی مضبوطی عمل صالح تک لے جاتی ہے۔جو کچھ بھی ہم کر رہے ہیں اس کے پیچھے ہماری نیت ہوتی ہے ہمارے تمام اعمال کا انحصار ہماری نیت پر ہوتا ہے۔احکامات دین پر عمل کرنے سے پرہیزگاری نصیب ہوتی ہے اور اللہ کی طرف سے اجرعظیم عطا ہوتا ہے۔یہ جو مبارک مہینہ ہے اس میں بنیاد یہی ہے کہ دین جانیں اور صدق دل سے اس پر عمل کریں اپنے اللہ کریم سے تعلق پیدا کریں اپنے اللہ سے مانگیں۔یہ دنیا امتحان گاہ ہے اس کی تیاری کے لیے جو ضرورت ہے وہ عطا کر دیا گیا ہے۔احکامات دین پرعمل کرنے سے ہمارا ہی فائدہ ہوتا ہے۔قلب میں ایمان ہو تو ایک حد تک بندہ اللہ کریم کو پہچان سکتا ہے۔
  یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تحت ملک بھر میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنسز کا انعقاد ہو رہا ہے اس میں فیصل آباد بہاولپور،وہاڑی،مظفر گڑھ،گوجرانوالا،مرکز دارالعرفان منارہ شامل ہیں۔ جس میں شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔دعوت عام ہے کہ اپنے دلوں کو برکات نبوت ﷺ سے منور کرنے کے لیے تشریف لائیے۔
Nabi kareem SAW ko Rehmat  allaalmin bana kar bheja gaya . - 1

ربیع الاول اور ہمارا کردار


سالانہ بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنسز 2026

Salana Baisat e Rehmat e Alam SAW conferences 2026 - 1

بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس


بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس فیصل آباد

Baisat Rehmat Alam SAW Conference Faisalabad - 1
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Faisalabad - 2
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Faisalabad - 3
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Faisalabad - 4
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Faisalabad - 5
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Faisalabad - 6
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Faisalabad - 7
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Faisalabad - 8
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Faisalabad - 9

وطنِ عزیز کی خدمت، قومی یکجہتی کے فروغ اور ایک مضبوط پاکستان کی تعمیر کے لیے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے

اناسیواں یوم ِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں سالکین نے شرکت کی۔ تقریب کا آغازتلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا اور حضرت امیر عبد القدیر اعوان صاحب کے دستِ مبارک سے پرچم کشائی کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حضرت امیر عبد القدیر اعوان صاحب نے فرمایا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ایک عظیم نعمت اور ایک پاک سرزمین ہے۔ اس وطن کی آزادی، سلامتی، استحکام اور ترقی کا تحفظ ہر پاکستانی کی قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ یومِ آزادی صرف 14 اگست کو منانے کا نام نہیں، بلکہ ہر فرد کو اپنی عملی زندگی میں دیانت، امانت، محنت، قانون کی پاسداری اور اعلیٰ کردار کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ حقیقی حب الوطنی یہ ہے کہ ہر شہری اپنے حصے کی ذمہ داری پوری ایمانداری سے ادا کرے اور وطنِ عزیز کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ حضرت امیر عبد القدیر اعوان صاحب نے مزید فرمایا کہ مضبوط کردار، قومی اتحاد، باہمی احترام اور خدمتِ خلق ہی ایک مضبوط، پُرامن اور خوشحال پاکستان کی بنیاد ہیں۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی، افواجِ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وطنِ عزیز کی خدمت، قومی یکجہتی کے فروغ اور ایک مضبوط پاکستان کی تعمیر کے لیے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ یہ پیغام قومی جذبے، یکجہتی اور ذمہ دارانہ کردار کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔
Watanِ Aziz ki khidmat, qaumi yakjahti ke farogh aur aik mazboot Pakistan ki taamer ke liye hamesha apna bharpoor kirdaar ada karte rahen ge - 1

دین اسلام وہ ہے جو اللہ کا حکم ہے

 دین اسلام وہ ہے جو اللہ کا حکم ہے۔مخلوق کی آراء اسلام نہیں ہو سکتی۔کسی کی ذاتی رائے قرآن وسنت کے نام پر دین میں داخل کی جائے تو وہ بدعت ہو گی۔دین اسلام کے ساتھ ظلم ہے دین نہیں ہے۔مسلمان کے ذمہ کلی اطاعت ہے رائے کا عمل دخل نہیں ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ اسلامی حکم پر عمل کرنے سے ہر ایک کو فائدہ ہوتا ہے۔اور اس میں ہر ایک کی بہتری ہوتی ہے۔ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی ایک تو خوش ہو جائے اور دوسرے کا نقصان ہو۔اسلامی حکم ہماری ضرورت ہے اسلام کو ہماری ضرورت نہیں ہے۔یہ اس کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں ایمان عطا فرمایا۔جو لوگ اللہ کی مخالفت میں لگے ہیں وہ اللہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے وہ پھر دین اسلام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں نبی کریم ﷺ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔
  انہوں نے مزید کہا کہ دینی باتوں میں لوگوں کا رجحان بہت کم ہے،دینی پروگرامز ہوں،دینی محافل ہوں ان میں بہت کم لوگ آتے ہیں اور اگر کہیں کوئی تماشہ لگا ہو تو وہاں آپ کو بہت رش نظر آئے گا اپنا وقت بھی ضائع کریں گے پیسوں کا ضیاع بھی کریں گے لیکن وہاں ضرور جائیں گے۔یہ اس وجہ سے ہے کہ لوگ اپنے نفس کی پیروی کرتے ہیں اور اسی کی تسکین میں لگے رہتے ہیں۔جو بھی اللہ سے خالص استقامت فی الدین کی توفیق مانگے گا اللہ اس کی حفاظت فرماتا ہے۔نیکی ہمیشہ اللہ کے لیے کرنی چاہیے۔جو بھی دین پر عمل کرتا ہے وہ دین کی حفاظت کر تا ہے اور اللہ اس کی حفاظت فرماتے ہیں۔ اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
deen islam woh hai jo Allah ka hukum hai - 1