Featured Events


عقلمندی اور دانش مند ی کا معیار یہ کہ بندہ محمد الرسول اللہ ﷺ کا اتباع کرتا ہو


عقلمندی اور دانش مند ی کا معیار یہ کہ بندہ محمد الرسول اللہ ﷺ کا اتباع کرتا ہواور اُسے پھر ایمان کا وہ درجہ نصیب ہوتا ہے کہ حق الیقین کی کیفیت کو پا لیتا ہے، کہ اللہ اور اللہ کے حبیب ﷺ جو ارشاد فرمائیں گے وہی میرے لیے بہتر ہے۔ اُمت میں کسی کے پاس کوئی کمال ہے تو وہ نبی کریم ﷺ کی نسبت سے ہے۔یہ دنیا امتحان گاہ ہے۔اللہ کریم ظاہر سے باطن تک اتباع محمد الرسول اللہ ﷺ عطا فرمائیں۔جب ایمان مضبوط ہو گا پھر یہ سمجھ آئے گی کہ ہر وقت رکو ع و سجود میں رہنا کیا ہے۔ اتباع محمد الرسول اللہ ﷺ میں اُٹھایا گیا ہر قدم اپنے اپنے حصے میں عبادت کا درجہ رکھتا ہے۔زندگی کے سارے امور عبادت میں داخل ہو جاتے ہیں۔تارک الدنیا ہونا دین نہیں ہے اگر یہ حصہ افضل ہوتا تو انبیاء ؑ بھی تارک الدنیا ہوتے انبیاء کرام ؑ نے عملی زندگی بسر کی ہے اور ان کی زندگی کا اتباع کر کے ہم ہر وقت رکوع وسجود کی کیفیت کو پا سکتے ہیں۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔
انہوں نے کہا کہ لو گ دنیاوی تو کیا دینی علوم حاصل کرنے کے بعد یہ دعوی کر رہے ہوتے ہیں کہ میرے جتنا علم کسی کے پاس نہیں۔صوفیا بھی فرماتے ہیں کہ محنت و مجاہدے کرنے کے بعد جو شئے سب سے آخر میں بندے کے اندر سے نکلتی ہے وہ انا ہے۔شیطان ایسے لوگوں سے عبادات نہیں چھڑاتا بلکہ ان کے دل میں یہ وہم ڈال دیتا ہے کہ میرے جیسا کوئی نیک اور پرہیز گار نہیں۔ہر بات کا رخ اور نسبت اللہ کی طرف ہو جائے یہ تبھی ممکن ہے جب دل میں خلوص ہو گا اور خلوص حاصل کرنے کا ذریعہ ہے ذکر اللہ۔اپنی عملی زندگی کا دفاع بھی حق اور سچ کے ساتھ کریں نہیں تو معافی کی توفیق بھی نصیب نہیں ہوتی اور بندہ اس غلطی کو صحیح جان کر عمل کرتا رہتا ہے۔بندگی کیا ہے؟ غیر مشروط اطاعت کا نام بندگی ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
 
Aqalmandi aur Danish mandy ka miyaar yeh ke bandah Mohammad Rasool Allah SAW ka itebaa karta ho - 1

گڈمارننگ وسیب پی ٹی وی نیشنل ملتان

Watch Good Morning Wasaib Ptv national multan YouTube Video

پ ﷺ کی ذات مبارکہ تمام مکتبہ فکر اور اقوام کے لیے نقطہ اتحاد ہے


ماہ مبارک ربیع الاول کی مبارک ساعتوں میں جہاں ہم عشقِ مصطفے ﷺ کا اظہار کر ہے ہیں وہاں ہمیں اس بات کا بھی خیال رکھنا ہو گا یہ سب صرف رواجات کی نذ ر نہ ہو جائے۔آپ ﷺ کی بعثت عالی بندہ مومن کو پابند کرتی ہے کہ وہ زندگی کے ہر لمحہ کو آپ ﷺ کے اتباع میں بسر کرے۔موجودہ حالات میں معاشرے میں نفسانفسی اور افراتفری کا ایک طوفان برپا ہے اور ٹھہراؤ اورسکون تب ہی ممکن ہے جب مقتدر ادارے اور صاحب اقتدار سے لے کر عام آدمی تک ان اسلامی اصولوں کو قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگیوں میں نافذ العمل کریں گے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا سالانہ جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ پر ڈیرہ ملک نور ربانی کھر،سنانواں مظفر گڑھ میں خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی ذات مبارکہ تمام مکتبہ فکر اور اقوام کے لیے نقطہ اتحاد ہے۔ہمیں اس ربیع الاول سے تفریق چھوڑ کر آپس میں اتحادو اتفاق کو فروغ دینا چاہیے۔ جتنا ہم دین سے دور ہوں گے اتنا ہم نقصان اٹھائیں گے۔ اپنے ہر قول و فعل میں اللہ اور اس کے حبیب ﷺ کو لے آؤ دشمنی محبت میں بدل جائے گی۔اپنی ذات کو بیچ سے نکال دو اپنے ہر کام کی نسبت اللہ کریم کی طرف رکھو۔اپنے معاملات اللہ کے سپرد کر دو۔یہ ملک اللہ کے نام پر بنا اس کی ترقی کا راز بھی انہی اصولوں میں ہے جو اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ہر کوئی جب اسے اپنی پسند کے مطابق کھینچتا رہے گا تو اس سے مزید نقصان ہو گا۔کیا ہماری سوچ سے لے کر عمل تک ہماراکردار ایسا ہے جس سے پتہ چلے کہ یہ محمد الرسول اللہ ﷺ کا غلام ہے۔
  آخر میں انہوں نے ذکر قلبی سکھایا اور اجتماعی بیعت بھی فرمائی اس کے بعد ملک و قوم کی ترقی اور سلامتی کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی
App SAW ki zaat mubarikah tamam maktaba fikar aur aqwam ke liye nuqta ittehaad hai - 1

قطب آن لائن سپیشل ایک نیوز

Watch Qutb online special aik news YouTube Video

بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس اسلام آباد


حضرت محمد ﷺ تمام عالمین کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے


حضرت محمد ﷺ تمام عالمین کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔آج اس ماہ مبارک میں جہاں عقید ت و محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے وہاں ہم سب کو اتباع رسول ﷺ کے سانچے میں خود کو ڈھالنا ہوگا اور آپ ﷺ کی ذات مبارکہ ﷺ تمام مسلمانوں کے لیے نقطہ اتحا د و اتفاق ہے جس ہم اظہار محبت مﷺ میں تلخیوں کو لے آئے ہیں۔ اورہم نے اس مبارک ماہ کو باہم نفاق اور اختلافات کی نذر کر دیا ہے۔ گزشتہ ماہ ربیع الاول سے اب اس ماہ ربیع الاول تک گزرے اپنے ایک سال کا جائزہ لیا جائے کہ وہ کتنا سنت خیر الانام پر بسر ہوا۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستا ن کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس کے موقع پرکئی مردو خواتین سے خطاب
  انہوں نے کہا کہ اس سودی معیشت نے ہمیں موجودہ تنگی کے حالات میں جکڑ کر رکھ دیا ہے ہم بحیثیت مجموعی معیشت دانوں سے مشورے لیتے ہیں اس کا حل ڈھونڈتے ہیں لیکن اللہ نے قرآن مجید میں جو معیشت اور لین دین کے اصول بیان فرمائے ہیں اور اس کا یہی واحد حل ہے کہ ہم ان مشکل حالات سے نکل سکتے ہیں۔اسلامی طرز معیشت روپے کو ایک جگہ رکنے نہیں دیتی اور اس کا زکوۃ اور صدقات کا نظام اتنا اعلی ہے کہ ملک میں غریب کا چولہا کبھی ٹھنڈا نہیں ہوتا۔میری تمام اداروں سے جن میں عدلیہ ہویاحکومتی سٹرکچر یا ہماری فوج ہو یہ تینوں بیٹھ کر ایک پالیسی وضع کریں اور اس کو مسلسل تین ادوار کے لیے نافذ العمل کریں جس سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا اور غیر یقینی کی فضا ختم ہو گی اس سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔یاد رکھیں تمام اداروں کی کارکردگی اور ان میں بدعنوانیوں کا خاتمہ نظام عدل کے فوری اور یکساں نفاذ سے ممکن ہے۔آج وطن عزیز کے وہ وسائل جو کہ ضائع ہو رہے ہیں جن میں پہاڑوں سے آنے والا بیش بہا پانی جو کہ سمندر میں ضائع ہو جاتا ہے اسی طرح اللہ کریم نے ہمیں ہوا اس حد تک عطا کی ہے جس کو ترتیب میں لا کر ہم بہت زیادہ
 (wind energy)توانائی حاصل کر سکتے ہیں۔
  امیر عبدالقدیر اعوان آج سہ پہر جب اسلام آباد چیمبر آف کامرس پہنچے تو چیمبر کے عہدیداران نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور احسن ظفر بختاوری صاحب نے حضرت جی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ آپ چیمبر میں دوسری دفعہ تشریف لائے اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی طرف سے حضرت جی شیلڈ پیش کی۔ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان نے چیمبر کے عہدیداران جن میں احسن ظفر بختاوری صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس،اجمل بلوچ صدر انجمن تاجران آل پاکستان،اختر حسین عباسی ایگزیکٹو ممبر،حافظ عثمان صاحب،چوہدری خالد سابقہ سنیئر نائب صدر،ظفر بختاوری سابقہ صدرچیمبر،علی اصغر بٹ چیئر مین انجمن تاجران آبپارہ مارکیٹ،عمران جعفری صدر متحدہ ورکرز الائنس یونین پی ٹی سی ایل،محمود وڑائچ،طارق نصرت وانی،عرفان چوہدری،چوہدری ناصر اور ملک شبیر کو اکرم التفاسیر کی جلد بطور تحفہ دیں۔ ان کے علاوہ اس بابرکت پروگرام میں صدر الاخوان پنڈی ڈویژن و صاحب مجاز سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ محمد ارشد،مولانا بشیر احمد علوی صاحب مجاز اورسیکرٹری اطلاعات تنظیم الاخوان پاکستان امجد اعوان نے بھی شرکت کی۔
  آخر میں حضرت نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی
Hazrat Mohammad SAW tamam alameen ke liye rehmat bana kar beje gaye - 1

سالانہ جلسہ بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم

ان شاء اللہ سالانہ جلسہ بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم و اجتماعی دعا 
خصوصی خطاب: شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی 
سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مرکز دارالعرفان منارہ ، چکوال
Salana Jalsa Baisat Rehmat-e-Alam SAW - 1

سالانہ جلسہ بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم دارالعرفان منارہ


سالانہ جلسہ بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم

Watch Salana Jalsa Baisat e Rehmat e Alam SAW  YouTube Video
Salana Jalsa Baisat e Rehmat e Alam SAW  - 1
Salana Jalsa Baisat e Rehmat e Alam SAW  - 2
Salana Jalsa Baisat e Rehmat e Alam SAW  - 3
Salana Jalsa Baisat e Rehmat e Alam SAW  - 4
Salana Jalsa Baisat e Rehmat e Alam SAW  - 5
Salana Jalsa Baisat e Rehmat e Alam SAW  - 6
Salana Jalsa Baisat e Rehmat e Alam SAW  - 7
Salana Jalsa Baisat e Rehmat e Alam SAW  - 8
Salana Jalsa Baisat e Rehmat e Alam SAW  - 9

سنو ٹونائٹ ود سعدیہ افضال

Watch Suno tonight with sadia afzaal YouTube Video