Featured Events


بندے کو اللہ سے جوڑنے کا نام اسلام ہے۔


 بندے کو اللہ سے جوڑنے کا نام اسلام ہے۔اللہ کی رضا،قرب اور برکات رسول ﷺ کا حصول بہت بڑا مقصد ہے۔ ان اجتماعات میں باطنی تربیت سلسلہ عالیہ میں اس طرح کی جاتی ہے کہ ہر فرد معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ان تعلیمات سے اتحاد،اتفاق اور یگانگت کا درس ملتا ہے جس کی تعلیم دین اسلام فرماتا ہے۔آج ہم عبادات کرتے ہیں لیکن ساتھ یہ سوچ ہوتی ہے کہ ہمیں اب کوئی تکلیف و پریشانی نہ ہو حالانکہ عبادات تو رضائے باری تعالی کے لیے کی جاتی ہیں۔ہمیں اپنی عبادات کو سودے بازی کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔آپ ﷺ رحمت اللعالمین مجسم رحمت ہیں جنہوں نے غزوہ خندق کے موقع پر بھوک سے نڈھال ہو کر اپنے پیٹ پر دو پتھر باندھ رکھے تھے۔آج ما شما ء کی حیثیت کیا ہے کہ ہم دو سجدے کر کے یہ خیال کریں کہ ہم پر کوئی مصیبت نہ آئے گی۔آپ ﷺ کے بتائے ہوئے سیدھے راستے پر چلنے سے بندہ با منزل ہو جاتا ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا 40 روزہ سالانہ اجتماع کے آخری روز خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کی حفاظت کا اللہ نے وعدہ فرمایا ہے۔قرآن کریم اپنے مکمل معانی و مفاہیم کے ساتھ، اور اس پر عمل کرنے والے قیامت تک موجود رہیں گے۔اپنی عملی زندگی میں ملک و قوم کا درد محسوس کرتے ہوئے کوئی لفظ جو آپ بولیں وہ بھلائی والا ہو اور معاشرے سے انتشار کم کرنے کا سبب ہو۔مرکز دارالعرفان کی پہلی اینٹ نصف صدی سے بھی پہلے قاسم فیوضات حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوان ؒ نے رکھی۔مرکز دارالعرفان منارہ میں اللہ اللہ کی محنت مسلسل چلی آرہی ہے۔مقصد دین اسلام،اللہ کی رضا اور قرب الہی کا وہ راستہ جو اللہ کے نبی ﷺ نے عطا فرمایا اور ان برکات کا حصول ہے جو سینہ اطہر محمد الرسول اللہ ﷺ سے آرہی ہیں۔اللہ کریم سب کو استقامت فی الدین عطا فرمائیں۔
یاد رہے کہ مرکز دارالعرفان منارہ میں 40 روزہ سالانہ روحانی تربیتی اجتماع جاری تھا جس کے آخری روز پاکستان کے تمام ڈویژن کا سلسلہ عالیہ اور الاخوان کے کام کے حوالے سے تقابلی جائزہ لیا گیا جس میں پہلے،دوسرے اور تیسرے نمبرز پر آنے والے ڈویژن میں حضرت شیخ المکرم مد ظلہ العالی نے اپنے دست مبارک سے ذمہ داران میں شیلڈ تقسیم کیں۔اس کے علاوہ دارالحفاظ کے پانچ طلباء کا قرآن کریم حفظ مکمل ہونے پر حضرت نے اپنے دست مبارک سے دستا ر بندی بھی فرمائی۔
اس بابرکت پروگرام میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس کے علاوہ سینٹرز،شعبہ صحافت اور ٹی وی اینکر نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس با برکت پروگرام میں خواتین کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
آخر میں حضرت جی مد ظلہ العالی نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی
Bande ko Allah se jorne ka name Islam hai - 1

احساس ذمہ داری

Watch Ehsas e Zimadari YouTube Video

ذاتی پسند

Watch Zati Pasand YouTube Video

ملکی اور قومی سطح پر دین اسلام کے سنہری اصولوں کو عملی طور پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے


  موجودہ دور میں ہم ایمان کی اس سطح پر آگئے ہیں کہ دین اسلام کے اصولوں اور قوانین کو اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ طلاق کی شرح بہت زیادہ ہو چکی ہے لیکن جب اس سے متعلق پوچھا جائے تو کہتے ہیں میں طلاق نہیں دینا چاہتا تھا غصے میں دے دی۔یہ سب تاویلیں ہیں جو ہم نے بنا رکھی ہیں۔حالانکہ یہ بہت بڑا جرم ہے کہ ہم اس چیز کو حلال جانیں جو اسلام نے حرام کر دی ہوئی ہے اور اسے حرام کر لیں جو دین اسلام نے حلال کی ہے۔ایمان کی دولت میں وہ قوت ہوتی ہے کہ یہ مخلوقِ خدا کو انصاف پہنچانے کا سبب بن جاتی ہے۔آپ ﷺ نے ایک ایک فرد کی تربیت فرمائی اور ایسا سینچا کہ انہوں نے ایک دوسرے کے لیے جا ن دے دی۔ آج کا مسلمان قرآن کریم اور نبی کریم ﷺ کے ارشادات سے راہنمائی لینے کی بجائے کافر و مشرک کے پاس جا رہے ہیں کہ آپ کوئی طریقہ اور سلیقہ سکھاؤ جس سے ہم میں بہتری آسکے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب
  انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکی اور قومی سطح پر دین اسلام کے سنہری اصولوں کو عملی طور پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔اسلام کے مطابق زندگی گزارنے سے مراد یہ نہیں ہے کہ دنیا چھوڑ دیں بلکہ دنیا میں اس طرح رہیں جیسے اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا ہے۔اپنے بچوں کودنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی تعلیم بھی دی جائے۔تاکہ جب وہ معاشرے میں ایک فرد کے طور پر نکلے تو اسے ضروریات دین کا علم ہو اور وہ ایک مثالی مسلمان بنے۔حضرت عمر فاروق ؓ کے دور میں جب زلزلہ آیا تو آپ نے زمین پر درہ مارا اور فرمایا کیوں کانپ رہی ہے کیا تمہارے اوپر انصاف نہیں ہو رہا؟ آج اگر بحیثیت مجموعی دیکھیں تو زندگی کا کون سا شعبہ ہے جہاں اسلام نافذ ہے؟
  یاد رہے کہ مرکز دارالعرفان منارہ میں جاری سالانہ اجتماع تزکیہ نفس کے لیے ہے جو بندہ مومن کی ضرورت ہے،وہ داغ جو گناہوں سے ہمارے قلوب پر لگ چکے ہیں ان کو دھونے کے لیے یہ اللہ اللہ کی ضربیں قلوب پر لگائی جاتی ہیں۔اللہ کریم نے رو ز قیامت تک مخلوق خدا کی ہر ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اسباب پیدا فرمائے ہیں۔اپنے اللہ سے دلوں استحقام مانگا جائے،حلال و حرام کا خیال رکھیں،حقوق و فرائض کا خیال کریں۔اللہ کریم دین اسلام کی سمجھ عطا فرمائیں۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی
Mulki aur qaumi satah par deen islam ke sunehri usoolon ko amli tor par nafiz karne ki zaroorat hai - 1

ایفائے عہد

Watch Efai Ehad YouTube Video

کل نفس ذائقۃ الموت

Watch Kull o Nafsin Zaiqa tul Maut YouTube Video

ایمان اور امانت

Watch Emaan aur Amanat YouTube Video

اللہ کے خزانے میں ہاتھ

Watch Allah key Khazane mein Haath YouTube Video

اسلام مخالف حملے

Watch Islam Mukhalif Hamle YouTube Video

دین اسلام پر مخالفین صدیوں سے برسرِپیکار ہیں


دین اسلام پر مخالفین صدیوں سے برسرِپیکار ہیں ان کے عظائم یہ ہیں کہ مسلمانوں کو کمزور کیا جائے اس کے لیے وہ ہمارے کھانوں میں حرام اشیاء کی ملاوٹ کر رہے ہیں۔ایسے لوگوں کومعاشرے میں بحیثیت مسلمان علماء داخل کرنا، جو  اصل میں کفر کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہوتے ہیں۔اس طرح کے اور کئی ہتھکنڈے بھی شامل ہیں۔ موجودہ دور میں سوشل میڈیا اور ہمارے ٹی وی کی سکرین پر بے حیائی اور برائی کو اتنا عام کر دیا گیا ہے کہ جن گھروں میں ویسے کوئی داخل نہیں ہو سکتا تھا وہاں تک بھی سکرین کی صورت میں ہمارے بچوں تک فحاشی اور عریانی پہنچائی جا رہی ہے۔جس وجہ سے ہم بحیثیت مجموعی حق سے دورہوتے جا رہے ہیں۔ہمارے اندر انانیت اس قدر آچکی ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہمارے خاندان بکھر رہے ہیں۔اس وقت معاشرے میں اس طوفانِ بدتمیزی کا مقابلہ قرآن و سنت پر اس کے پورے معانی و مفاہیم کو سمجھ کر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ مرکز دارالعرفان منارہ میں جاری سالانہ اجتماع کا انعقاد بھی اسی لیے ہے کہ یہاں شب و روز محنت مجاہدہ کرایا جاتا ہے اور ذکر قلبی کی محافل کا انعقاد ہو رہا ہے یہ اللہ اللہ کی تکرار بندہ مومن کے قلب پر لگے سیاہ دھبے دھو کر رکھ دے گی۔اور اس کی جلا سے بندہ نیکی کی راہ پر چلنے لگتا ہے اور برائی سے دورہونا شروع ہو جاتا ہے۔یہاں پر رزق حلال کے ساتھ ساتھ طیب رزق کا بھی اہتمام ہوتا ہے عمل صالح تب ہی ممکن ہے جب رزق حلال بھی ہو اور طیب بھی ہو۔
  یاد رہے کہ مرکز دارالعرفان منارہ میں جاری سالانہ اجتماع میں وطن عزیزکے علاوہ بیرون ممالک سے بھی خواتین و حضرات شرکت کرر ہے ہیں،اپنی باطنی تربیت کے لیے شیخ کی خدمت میں آ رہے ہیں۔اس 40 روزہ روحانی تربیتی اجتماع کا اختتام 20 جولائی کو دن گیارہ بجے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کے اختتامی بیان اور اجتماعی دعا کے ساتھ ہو گا۔صدائے عام ہے کہ یہاں تشریف لائیں اور اپنے قلوب کو برکات نبوت ﷺ سے منور کریں
Deen islam par mukhalfin sadiiyon se brsrِpikar hain - 1