Featured Events


روح کی غذا

Watch Rooh ki Ghaza YouTube Video

شرح صدر

Sharah Sadr - 1

جو وقت تخریب میں ضائع کر رہے ہیں اُسے تعمیر میں لانا چاہیے


اللہ کی رضا سے مراد یہ ہے کہ جس راہ کے اختیار کرنے کا حکم فرمایا گیا ہے اُسے اختیار کیا جائے۔ہم محتاج ہیں اسے احتیاج نہیں ہے۔آج ہم نیک لوگوں کو مانتے ہیں کہ فلاں بزرگ اللہ کے ولی ہیں لیکن خود وہ نیکی اختیار نہیں کرتے،ہم اپنی زندگی کو اپنی پسند کے مطابق بسر کرتے ہیں بلکہ نیکی بھی دنیاوی کسی فائدہ کے لیے کر رہے ہوتے ہیں کہ یہ پڑھنے سے مجھے فلاں چیز مل جائے فلاں عہدہ مل جائے۔یہ درست نہیں ہے۔اتباع محمد الرسول اللہ ﷺ کی ہر ایک کو ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ جو وقت تخریب میں ضائع کر رہے ہیں اُسے تعمیر میں لانا چاہیے۔کیونکہ ہر عمل کے اپنی ذات پر بھی اثرات ہوتے ہیں اور معاشرہ بھی متاثر ہوتا ہے۔اگر برائی کی جائے گی تو معاشرے پر برے اثرات مرتب ہوں گے اگر نیک عمل ہوگا تو اس سے معاشرے کی تعمیر ہوگی معاشرے میں بہتری آئے گی۔اگر ہر بندہ شام کو سونے سے پہلے عملی زندگی پر دھیان دے کہ آج دن بھر کتنی نیکی کی اور کتنے اعمال نا فرمانی میں چلے گئے تو کسی دوسرے کی ذات پر بحث کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔
  انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے سے اچھائی کی توقع رکھنے کی بجائے خود اچھائی اختیار کریں۔معاشرہ خود بخود اچھا ہو جائے گا۔ہمارے قریب انصاف یہ ہے کہ جو مجھے ملنا چاہیے وہ ملے لیکن جہاں ادائیگی کرنی ہے وہاں سے رعایت مل جائے۔روز محشر ہر ایک کے لیے ان کے اعمال کے سبب درجے ہیں۔اپنے روز کے معمولات دیکھیں کہ دن میں کئی بار مواقع ملتے ہیں جہاں ہم نے صحیح اور غلط میں سے ایک کو چننا ہوتا ہے خود کو دیکھیں کیا میں حق کو چن رہا ہوں یا نا حق کی طرف جا رہا ہوں یہی ہمارا ایمان ہے اگر ایمان مضبوط ہوگا،جزا و سزا پر یقین کامل نصیب ہے تو بندہ حق کو چنے گا اگر اس بات کی پرواہ نہیں کہ مجھے حشر کو ایک ایک سانس کا حساب دینا ہے اللہ کے حضور پیش ہونا ہے تو پھر جان لیں کہ آپ کا ایمان کمزور ہے،آپ کا اللہ کریم اور نبی کریم ﷺ کے ساتھ تعلق مضبوط نہیں ہے جس وجہ سے آپ حق کو چھوڑ کر نا حق کی طرف جا رہے ہیں۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔ 
Jo waqt takhreeb mein zaya kar rahay hain ussay taamer mein lana chahiye - 1

نظام عدل

Watch Nizaam-e-Adl YouTube Video

اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے حکم کے مطابق زندگی گزارنا ہی اصل کامیابی ہے


ہم مخلوق ہیں ہماری سوچ بھی محدود ہے اللہ کریم نے جو احکامات اس بشر کے لیے فرمائے ہیں وہی انسان کے لیے سب سے مفید ہیں۔اللہ کریم نے عدل کا حکم فرمایا ہے اب اگر ہم اپنی زندگیوں میں عدل کو نافذ نہیں کریں گے اور عدل بھی وہ جس کی تعلیم نبی کریم ﷺ نے فرمائی ہے اگر ہم اپنی پسند و ناپسند پر عدل قائم کریں گے تو اس سے فائدہ کی بجائے فساد ہو گا۔کیونکہ اس میں ہماری پسند شامل ہو جائے گی،زندگی کے ہر شعبے میں عدل کی ضرورت ہے جس نظام ہائے زندگی میں عدل نہ ہوگا وہ نظام نہیں چل سکتا۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے مزید کہا کہ عدل اپنی ذات سے شروع کرنا چاہیے جس نے اپنے آپ سے انصاف نہیں کیا وہ کسی کے ساتھ بھی انصاف نہیں کر سکتا۔اللہ کریم کا احسان کہ ہمیں ان حقائق سے آشنا فرمایا جو حقیقی ہیں۔جو انجام سے آگاہی کا سبب ہیں۔اللہ کریم کے ہر حکم میں حکمت ہے۔اللہ کریم نے ہمیں درست اور غلط سے آشنا فرما دیا۔کائنا ت کی ہر چیز میں اللہ کریم نے اعتدال رکھ دیا ہے اب اگر ہم اعتدال کا دامن چھوڑ دیں گے تو اس کے نتائج ایسے ہی ہوں گے جیسے آج ہم اپنے معاشرے میں دیکھ رہے ہیں۔
  انہوں نے مزید کہا کہ اپنے گھر سے عدل شروع کریں آپ کو اس کے مثبت نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے۔ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں عدل ہو کیا ہم خود ایک دوسرے کے ساتھ انصاف کر رہے ہیں اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ اپنے کاروبار میں معاشرے میں ہم سب اس وطن عزیز کی ایک اکائی ہیں اگر ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ انصاف کرنا شروع کردیں تو ملک میں خود بخود عدل نافذ ہو جائے گا۔اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔
Allah aur Allah kay Rasool SAW kay hukum ke mutabiq zindagi guzaarna hi asal kamyabi hai - 1

والدین کے حقوق

Watch Waldain kay Haqooq YouTube Video

نماز کی فضیلت

Watch Nimaz ki Fazeelat YouTube Video

اپنا محاسبہ کیجیے

Watch Apna Mohasabah kejeye YouTube Video

عقیدے اور عمل کا اختیار

Watch Aqeed-e-Aur Aml ka Ikhtiyar YouTube Video

اپنی غلطیوں پر قائم رہنا پھر اس کا جواز پیش کرنا درست نہ ہے


 ہر بندہ اپنا محاسبہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو دیکھے کہ وہ حق پر کھڑا ہے یا اس کے قدم نا حق کی طرف ہیں  اپنی غلطیوں پر قائم رہنا پھر اس کا جواز پیش کرنا درست نہ ہے۔کیونکہ ہمارے فیصلے یہ بتا رہے ہیں کہ ہم کس راہ کے مسافر ہیں۔اور پھر اکثریت کے فیصلے اور اعمال معاشرے کو تشکیل دیتے ہیں۔اور یہ سب نتائج آج ہم دیکھ رہے ہیں۔ان خیالات کا ا ظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ آج ہم جو چاہیں گے وہی ہمیں ملے گا جیسے کوئی زمین تیار کرکے جو بوئے گا وہی کاٹے گا۔یہ قانون قدرت ہے کہ جو بندہ برائی کی راہ چنے تو پھر اسے ایسی ہی محافل اور لوگ میسر ہوتے ہیں جو اسی راہ کے مسافر ہوتے ہیں اور اگر راہ حق پر چلے گا تو اسے وہ لوگ اور وہ صحبت میسر ہوگی جو نیک اور صالح ہوں گی اور روز محشر بھی اسے انہی لوگوں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔ہمیں بھی کوشش کرنی چاہیے کہ اللہ کریم ہمیں ایسے لوگوں کے ساتھ اُٹھائے جن پر اللہ کریم انعام فرمائیں گے اور ہمہ وقت دعا بھی کرتے رہنا چاہیے۔
  آخر میں انہوں نے وبائی مرض (کورونا وائرس) سے نجات اور ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی
Apni ghaltion par qaim rehna phir is ka jawaz paish karna durust nah hai - 1