Featured Events


اللہ کریم نے جو نظریہ،جو اصول،قوانین زندگی گزارنے کے ہمیں عطا فرمائے ہیں ہمارے مسائل کا حل بھی اُسی میں ہے


 ہر قوم کا کوئی نہ کوئی قبلہ رہا ہے یعنی ہر بندہ کسی نہ کسی نظریہ کے تحت زندگی بسر کرتا ہے۔ اللہ کریم نے جو نظریہ،جو اصول،قوانین زندگی گزارنے کے ہمیں عطا فرمائے ہیں ہمارے مسائل کا حل بھی اُسی میں ہے۔جب جب خلافت قائم ہوئی مسلمانوں میں اتفاق کی صورت رہی یہ اجتماعیت کے اثرات تھے جن کی بدولت مسلمان ایک دوسرے کے احوال سے حالات سے آگاہ رہے۔اب اُمت مسلمہ کو کیوں اتفاق نصیب نہیں اس لیے کہ جو خود حق کو نہیں اپنا رہے یا خود حق سے دور ہیں ان کا یہ کام نہیں۔ جنہیں حق عطا ہوا ہے یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ امت مسلمہ کے اتفاق کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔ بنیادی طور پر ہمیں خود کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب
  انہوں نے کہا کہ یہ زندگی محض بسر کرنے کے لیے نہیں ہے۔یہ فرصت ضائع کرنے کے لیے نہیں ہے اللہ کریم نے کسی مقصد کے لیے پیدا فرمایا ہے اُس مقصد کو پورا کرنے کے لیے زندگی گزارنی چاہیے۔اللہ کریم کا احسان کہ نور ایمان عطا فرمایا ہماری طرف سے کمزوریاں ہیں اللہ کریم کی طرف سے عطا میں کوئی کمی نہیں ہے۔یہ بھی اللہ کریم کا احسان ہے کہ اعلی ترین اصول انسانوں کو عطا فرمائے کہ اگر آپ دریا کے کنارے پر بھی ہیں پھر بھی پانی ضائع کرنے کا حکم نہیں،جنگ کے دوران فصل کو نقصان پہنچانے سے منع فرمایا گیا عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا گیا اتنے خوبصورت اصول عطا فرمائے۔نماز کی ادائیگی سے بے حیائی اور برائی سے بندہ بچ جاتا ہے ہر ہر حکم پر انفرادی زندگی بھی بہتر ہوتی ہے اور معاشرہ بھی خوبصورت ہوتا چلا جاتا ہے۔خواہشات ذاتی کی پیروی کرتے ہوئے بندہ انا اور ضد پر چلا جاتا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ جو ہم مان رہے ہیں وہ خالص ہو ہماری ادائیگی خالص ہو اللہ کریم نے اتنا خوبصورت ملک عطا فرمایا اس کے بارے اچھا سوچیں، اچھا کردار ادا کریں۔اچھے افراد ہوں گے تو معاشرہ بھی اچھا ہوگا۔ذاتی جھگڑوں سے نکل کر وطن عزیز کی بہتری کے لیے پوری قوت سے کوشش کرنی چاہیے۔آگ آگ سے نہیں بجھائی جاتی،فساد  فساد سے ختم نہیں ہوگا۔اللہ کریم ہمارے حال پر رحم فرمائیں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی
Allah kareem ne jo nazriya, jo usool, qawaneen zindagi guzaarne ke hamein ataa farmaiye hain hamaray masail ka hal bhi usi mein hai - 1

دین اسلام کے کسی بھی حکم کا مذاق اڑانا بہت بڑی گستاخی ہے


 دین اسلام کے کسی بھی حکم کا مذاق اڑانا یا بطور خوش طبعی محافل میں دہرانا بہت بڑی گستاخی ہے۔ ایسی محافل جہاں دین اسلام کے احکامات میں شکوک و شبہات کو فروغ دیا جا رہا ہویا عقائد کا مذاق اڑایا جائے ان سے دور رہنا چاہیے ایسی جگہیں اللہ کے غضب کا شکار ہوتی ہیں۔یاد رکھیں کہ جن کے دل میں شک پیدا ہو جاتا ہے وہ متذبذب کا شکار ہوتے ہوئے عمل سے دور ہو جاتے ہیں اور ایسے قلوب جو یقین اور کیفیات کی دولت سے مزین ہوتے ہیں وہ یہاں اس دنیا میں رہتے ہوئے بھی برذخ کا مشاہدہ کر رہے ہوتے ہیں۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب
  انہوں نے کہا کہ جب بندہ اپنی ضد اور انا پہ ڈٹ جاتا ہے پھر وہ حق دیکھتے ہوئے بھی اس کا انکار کر رہا ہوتا ہے۔اللہ کے حبیب ﷺ نے حق بیان فرمایا کسی نے مانا اور کسی نے انکار کیا لیکن یہ بات یہاں ختم نہیں ہوتی حق کا انکار کرنے سے دنیا بھی تباہ ہوتی ہے اور اُخروی زندگی جہاں ہمیشہ ہمیشہ رہنا ہے وہاں بھی گھاٹا ہی رہا اور اللہ کے عذاب کو بھی دعوت دی۔ذاتی ضد اور انا مزید مسائل سے دوچار کرتی ہے۔معاملات زندگی کے کسی بھی حصے کو دیکھیں ہر پہلو سے اللہ کا حکم اختیار کرنے سے استفادہ حاصل ہوتا ہے دنیا و آخرت میں کامیابی نصیب ہوتی ہے۔دیکھنا یہ ہے کہ جو قوت سرف کر رہے ہیں کیا اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے حکم کے مطابق ہے۔بنیاد اللہ کریم کا حکم ہے اور ہمارے ذمہ اس حکم کی تعمیل ہے بس یہی بندگی ہے۔نسانی ضروریات و خواہشات کے ہوتے ہوئے انہیں عبور کرکے بندہ اسلام پر ڈٹ جائے۔یہی مسلمانی ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی
Deen Islam ke kisi bhi hukum ka mazaaq urana bohat barri gustaakhi hai - 1

احکامات دین

Watch Ahkamt-e-Deen YouTube Video

بیعت اللہ شریف کی عظمت

Watch Bait Ullah Shareef ki Azmat YouTube Video

دعا سالانہ اجتماع 2022


دعا سالانہ اجتماع 2022

Watch Dua Salana Ijtima 2022 YouTube Video
Dua Salana Ijtima 2022 - 1
Dua Salana Ijtima 2022 - 2
Dua Salana Ijtima 2022 - 3
Dua Salana Ijtima 2022 - 4
Dua Salana Ijtima 2022 - 5
Dua Salana Ijtima 2022 - 6
Dua Salana Ijtima 2022 - 7
Dua Salana Ijtima 2022 - 8
Dua Salana Ijtima 2022 - 9

اہل مغرب کی مان کر خالق کائنات کو چھوڑ کر مخلوق سے امیدیں وابستہ کر لی ہیں اور سودی نظام کو ہم نے اپنے گلے کا ہار بنا لیا ہے


موجودہ ملکی صورتحال میں ہم توانائی کے بحران سے گزر رہے ہیں۔عام آدمی اس کی وجہ سے مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مشکل حالات سے نکلنے کے لیے ہم نے پیاس بجھانے کے لیے جس برتن سے پانی بہہ رہا ہے جس میں کئی سوراخ ہیں اس سے امید لگارکھی ہے ان سوراخوں کو بند کرنے کی ضرورت ہے۔ان حالات میں بظاہر جو نظر آرہا ہے اس میں حقیقت نہ ہے بلکہ اصل حالات کچھ اور ہیں جو کہ ہماری نظر سے پوشیدہ ہیں۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا 40 روزہ سالانہ روحانی تربیتی اجتماع کے آخری روز خواتین و حضرات کی بہت بڑی تعداد سے خطاب!
  انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت زنا عام ہے اور نکا ح کو مشکل کر دیا گیا ہے۔حلال روزی کمانا مشکل اور اور چوری ڈاکہ کو آسان کر دیا گیا ہے۔ان اعمال کے بعد ہم اللہ کریم سے کیا امید رکھیں کہ ہم پر خوشحالی آئے یا ہم سکو ن کی زندگی گزاریں گے۔سود کے متعلق اللہ کریم نے فرمادیا ہے کہ اُس کا لین دین کرنے والے اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے ساتھ جنگ کرے گا۔کیا اس جنگ میں وہ جیت سکتا ہے۔ہرگز نہیں۔
  انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس وقت تمام نظام کو اپنے عقل و خرد سے چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔حالانکہ اللہ کریم نے ہمیں قرآن کریم عطا فرمایا۔جس میں زندگی گزارنے کا مکمل اسلوب موجود ہے۔ہم اس کے سنہری اصولوں کو اپنا کر ہی خوشحال ہو سکتے ہیں۔امن کی بہاریں آسکتی ہیں اب بھی ہر ایک کی عزت محفوظ ہو سکتی ہے۔بشرطیہ کہ ہم ان اصولوں پر ملک کے نظام کو لے آئیں جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ نے عطا فرمائے ہیں۔
  یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے مرکز دارالعرفان منارہ میں 40 روزہ سالانہ روحانی اجتماع جاری تھا جس میں ملک کے طول و عرض اور بیرون ممالک سے بھی سالکین کی بہت بڑی تعداد نے جن میں خواتین کی بہت بڑی تعداد بھی شامل تھی  اپنی روحانی تربیت کے لیے تشریف لائے۔
Ehal-e- maghrib ki maan kar khaaliq kaayenaat ko chore kar makhlooq se umeeden wabasta kar li hain aur soodi nizaam ko hum ne –apne gilaay ka haar bana liya hai - 1

یکسو

Yaksu - 1
Yaksu - 2

حج اور قربانی

Watch Hajj aur Qurbani YouTube Video

قرآن کریم سے وابستگی باعث برکت ہے


اللہ کریم نے ہمیں عبادات کا سلیقہ عطا فرماتے ہوئے نماز خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے ادا کرنے کا حکم فرمایا۔خانہ کعبہ تجلیات باری کا محور ہے اور اس کراہ ارض کا مرکز بھی ہے۔بیت المقدس سے خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرنے کا حکم ہوا۔آپ ﷺ نے تعمیل حکم بجا لاتے ہوئے دوران نماز رخ بیت اللہ کی طرف کیا۔اور اللہ کریم نے آپ ﷺ کا آسماں کی طرف دیکھ کر دعا کرنے کے عمل کو شرف قبولیت سے نوازا۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب!
  انہوں نے کہا قرآن کریم سے وابستگی باعث برکت ہے۔اسے اپنے پاس اپنے گھر دفتر میں رکھنا،اسے دیکھنا،چھونا،سیکھنا سیکھانا عمل کرنا ہر طرح سے انسان اس کی برکات سے مستفید ہو تا ہے۔اصل مقصد اس کے مطابق زندگی کو ڈھالا جائے کیونکہ یہ زندگی کا نصاب ہے۔جب قرآن کریم ہر پہلو سے راہنمائی فرما رہا ہے تو جس کے لیے راہنمائی ہے اس کے ذمہ نہیں ہے کہ اسے کھولے،اسے سمجھے اس پر عمل پیرا ہو۔ دین اسلام میں خواہشات ذاتی کی کوئی حیثیت نہیں بلکہ خواہشات ذاتی کو دین کے تحت رکھنے کا حکم ہے انسان کو اللہ کریم نے فطرتی طور پر مل جل کر رہنے والا بنایا ہے۔اگر ہم زندگی قرآن کریم کے تحت گزاریں تو ہماری زندگیاں سہل اور آسان ہو جائیں۔بنیادی طور پر قرآن کریم کی تفسیر اخلاق کریمہ ہیں،حدیث مبارکہ،سنت خیر الانام  ہے۔جس بات کو جس کام کو جیسے آپ ﷺ نے فرمایا وہ اسی طرح کی جائے گی تو عنداللہ قبول ہو گی۔ہم اپنی پسند یا اپنے علم کے زور سے کوئی نئی راہ دین میں تلاش نہیں کر سکتے دین وہی ہے جو نبی کریم ﷺ نے تعلیم فرمایا صحابہ نے آپ ﷺ کے سامنے اس پر عمل کیا اور آپ ﷺ نے تصدیق فرمائی کہ یہی مراد تھی۔یہی سارا دین اور اس کی عملی تفسیر ہے۔
یادر رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے مرکز دارالعرفان منارہ میں 40 روزہ سالانہ تربیتی اجتماع جاری ہے جس میں حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی  3 جولائی بروز اتوار کو دن گیارہ بجے اجتماع کا اختتامی بیان اور اجتماعی دعا فرمائیں گے۔تمام خواتین و حضرات کو اس بابرکت پروگرام میں دعوت عام دی جاتی ہے۔
Quran kareem se wabastagi baais barket hai - 1