Featured Events


بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس

Watch Baisat Rehmat Alam SAW Conference  YouTube Video
Baisat Rehmat Alam SAW Conference  - 1
Baisat Rehmat Alam SAW Conference  - 2
Baisat Rehmat Alam SAW Conference  - 3
Baisat Rehmat Alam SAW Conference  - 4
Baisat Rehmat Alam SAW Conference  - 5
Baisat Rehmat Alam SAW Conference  - 6
Baisat Rehmat Alam SAW Conference  - 7
Baisat Rehmat Alam SAW Conference  - 8
Baisat Rehmat Alam SAW Conference  - 9

جلسہ بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم

Watch Jalsa Baisat Rehmat Alam SAW  YouTube Video
Jalsa Baisat Rehmat Alam SAW  - 1
Jalsa Baisat Rehmat Alam SAW  - 2
Jalsa Baisat Rehmat Alam SAW  - 3
Jalsa Baisat Rehmat Alam SAW  - 4
Jalsa Baisat Rehmat Alam SAW  - 5
Jalsa Baisat Rehmat Alam SAW  - 6
Jalsa Baisat Rehmat Alam SAW  - 7
Jalsa Baisat Rehmat Alam SAW  - 8
Jalsa Baisat Rehmat Alam SAW  - 9

جلسہ بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم


اگر زندگی سے صالح اعمال نکل جائیں یہ زندگی ایک بوجھ بن جاتی ہے


 آپ ﷺ پر وحی الٰہی کے نزول نے ہمیں آپ ﷺ سے امتی کا رشتہ عطا فرمایا ہے جو باقی سب سے ممتا ز کر دیتا ہے۔ ہمیں اپنے آپ کو مضبوط کرنا ہوگا ملک میں استحکام ہوگا تو ہم اکثریت کے ساتھ ساتھ اقلیت کو تحفظ دے سکیں گے۔ نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت سارے عالمین کے لیے رحمت ہے۔اس میں کسی طرح کی تفریق نہیں ہے۔اس میں کافر و مشرک سب شامل ہیں۔آپ ﷺ کی عمر مبارک کے چالیس سال ہونے پر وحی الٰہی کا نزول ہوا اس مبارک موقع نے ہمیں امتی کا رشتہ عطا فرمایا۔ہمیں ہر حال میں اس رشتہ کو مقدم رکھنا ہے۔جب ہم بحیثیت امتی شان رسالت میں اظہار محبت کریں گے تو پھر اس میں ازخود احترام بھی ہوگا اور ان حدودو قیود کا بھی خیال رکھیں گے۔جس کا حکم ملا ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا دارالعرفان منارہ میں جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ کے موقع پر بہت بڑے اجتماع سے خطاب
  انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی شان بیان کرنا ہمارے بس کی بات نہیں ہے۔کیونکہ شان رسالت خود اللہ کریم نے قرآن کریم میں بیان فرما دی ہے۔اپنے بندے پر قرآن کریم نازل فرمایا۔ہمیں قرآن کریم کے احکامات کو دیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے  اگر زندگی سے صالح اعمال نکل جائیں یہ زندگی ایک بوجھ بن جاتی ہے۔اللہ کریم کی ذات میں کسی کو شریک کرنا بہت بڑا جرم ہے جس کی معافی نہیں ہے۔آج ہم نے اپنے اندر بہت سے بت بنا رکھے ہیں جنہیں شرک خفی کہا جاتا ہے۔آج یہ بات عام ہے کہ فلاں نے میرا رزق بند کر دیا ہے میری اولاد بند کر دی ہے یہ خفی شرک ہیں۔یہ آگ کی تاریں ہمارے ساتھ قبر میں لپیٹ دی جائیں گی۔آج اکثریت مسلمانوں کی صرف نام کی مسلمان ہے۔کیونکہ ہماری عملی زندگی دین اسلام کے برعکس ہے۔عین ربیع الاول کے پروگرامز میں اظہار محبت کرتے ہوئے فرض نماز چھوڑ دی جاتی ہے۔ہم نے فرائض اور احکامات کو چھوڑ کر رواجات کو مقدم کر لیا ہے۔
  یاد رہے کہ ماہ مبارک ربیع الاول میں سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تحت پورے ملک میں پروگرامز ہوئے جن میں پہلا پروگرام راولا کوٹ آزاد جموں کشمیر،کلر کہار چکوال،میانوالی،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈیرہ نور ربانی کھر کوٹ ادو،گوجرانوالا اور اسلام آباد شامل ہیں اس کے علاوہ مرکزی طور پر دارالعرفان منارہ میں عظیم الشان جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ کا انعقاد کیا گیا ان پروگرامز میں امت کو وہ سبق یاد دلانے کی کوشش کی گئی جس کو وہ بھلا چکی ہے کہ ہمارے درمیان اتحاد و اتفاق اور اس ملک کی بقا تب ہی ممکن ہے جب ہمارے کردار اسوہ حسنہ کے مطابق ہوں گے۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کے لیے خصوصی اجتماعی دعا فرمائی اور نا اتفاقی سے نجات کے لیے خصوصی طو ر پر گزارشات پیش کیں۔اور یہ نصیحت بھی فرمائی کہ ہم اپنے وجود پر اسلام کا نفاذ کریں۔اپنے کردار اور دوسرے کے ساتھ معاملات پر نظر رکھیں اور یہ سب اللہ کی رضا کے لیے کریں اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔اور نبی کریم ﷺ سے محبت کی وہ حقیقت عطا فرمائیں کہ ہماری آخری سانس اس محبت پر قربان ہو۔
Agar zindagi se Saleh aamaal nikal jayen yeh zindagi aik boojh ban jati hai - 1

بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس

Watch Baisat Rehmat Alam SAW Conference  YouTube Video
Baisat Rehmat Alam SAW Conference  - 1
Baisat Rehmat Alam SAW Conference  - 2
Baisat Rehmat Alam SAW Conference  - 3
Baisat Rehmat Alam SAW Conference  - 4
Baisat Rehmat Alam SAW Conference  - 5
Baisat Rehmat Alam SAW Conference  - 6

بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس


ہم اس لیے مغلوب ہوئے کہ ہم نے دین اسلام کے عطا کردہ سنہری اصول چھوڑ دیے

ہم اس لیے مغلوب ہوئے کہ ہم نے دین اسلام کے عطا کردہ سنہری اصول چھوڑ دیے ۔ملکی قوانین اور نظام حکومت کو باقاعدہ حرکت دینے کی ضرورت ہے ہاں کہیں بھی بدعنوانی ہے اسے روکنے سے ملک میں بہت بڑی مثبت تبدیلی آسکتی ہے ملکی سرحدوں پر سمگلنگ کے کنٹرول سے پچھلے چند دنوں میں ہمارے روپے کو کتنا استحکام ملا جو کہ آپ سب کے سامنے ہے ہمیں بعثت عالی عملی طور پر رہنمائی فرماتی ہے کہ ہم اتحاد و اتفاق اور محبت و یگانگت سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس سے خطاب 
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے ایمان میں کمزوری اس حد تک آگئی ہے کہ عمل ہم نے چھوڑ دیا ہے اور ہماری اس بے عملی نے رواجات کو فروغ دے دیا کہ دین میں بھی رسومات در آئی ہیں آپﷺکی شان بیان کرنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے زبان گنگ ہو جاتی ہیں قران مجید میں آپ ؐ کی تعریف خود اللہ کریم فرما رہے ہیں یاد رکھیں   جب بندہ اپنی پیشانی اللہ کے حضور جھکاتا ہے تو در در پر سر جھکانے سے بچ جاتا ہے اسی طرح دینی اصول اور دینی بات اتنی مستحکم ہے کہ اس کے مقابل کچھ نہیں آسکتا ۔
مزید فرمایاہمارے پاس اتنا بڑا شعبہ زراعت کا ہے کہ اگر ہم اس کے اوپر پوری توجہ دیں تو ہماری معیشت جو ہے وہ  صرف ایک شعبہ زراعت سے ہی بہتر ہو سکتی ہے صرف اس کے اوپر توجہ دینے کی ضرورت ہے  کسان کو خالص کھاد دی جائے اور سہولیات فراہم کی جائیں تو ہمارےکاشت کار بھائی ملکی معیشت میں بہت بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں 
بحیثیت مسلمان اور بحیثیت پاکستانی ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے حصے کا مثبت کردار ادا کریں تاکہ ہمارا ملک ترقی کر سکے اور ہمارے ملکی حالات بہتر ہو سکیں
پروگرام کے آخر حضرت جی نے وفات پانے والے ساتھی کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا فرمائی اور اس با برکت پروگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو مبارک باد دی ۔
 پروگرام  میں احسن ظفر  بختا واری( صدر آئی سی سی آئی) نے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کا شکریہ ادا کیا  اس  تقریب میں  احسن بختاوری صاحب صدر آئی سی سی آئی  ظہیر الاسلام صاحب  (نائب صدر آئی سی سی آئی )،فاد وحید(سنیئر نا ئب صدر آئی سی سی آئی )چیئرمین ٹی ڈبلیو اے محمود احمد وڑیچ طارق نصرت سابق سینیئر نائب صدر آئی سی سی آئی خالد چوہدری سابقہ سنئیر وائس پریزیڈنٹ  اختر عباسی صاحب ایگزیکٹو ممبر آئی سی سی آئی اور اجمل بلوچ صاحب صدر انجمن تاجراں بھ شامل تھے
Hum is liye maghloob hue ke hum ne deen islam ke ataa kardah sunehri usool chore diye - 1

بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس

Watch Baisat Rehmat Alam SAW Conference  YouTube Video
Baisat Rehmat Alam SAW Conference  - 1
Baisat Rehmat Alam SAW Conference  - 2
Baisat Rehmat Alam SAW Conference  - 3
Baisat Rehmat Alam SAW Conference  - 4
Baisat Rehmat Alam SAW Conference  - 5
Baisat Rehmat Alam SAW Conference  - 6
Baisat Rehmat Alam SAW Conference  - 7
Baisat Rehmat Alam SAW Conference  - 8
Baisat Rehmat Alam SAW Conference  - 9

بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس


ہماری بے عملی نے اس ماہِ مبارک کو روا جات کی نذر کر دیا ہے

بعثت رحمت عالم ﷺ اور ولادت با سعادت سے اس کرۂ ارض پر تمام مخلوقات پر وہ رحمت کی بارش ہو ئی جس سے ریت کے ذروں سے لے کر عرش تک سب مستفید ہو ئے۔آپﷺ پر وحی کا نزول آپ کی ولادت سے ٹھیک چالیس سال بعد اسی ماہِ مبارک میں ہوا جس کی نزاکت یہ ہے کہ ہماری زند گیوں کا مقصد اس میں مضمر ہے ہماری انفرادی زندگی سے لے کر اجتماعی زندگی، جو کہ حاکم وقت تک  جاتی ہیں سب پر فرض ہو جا تا ہے کہ اپنے ہر عمل کو آپﷺ کی اتباع میں لے آئیں ان خیا لات کا اظہار  بعثت رحمت عالم ﷺ کا نفرنس سے ہزاروں مرد و خواتین سے ھیون مارکی گوجرانولہ میں امیر عبد القدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے کیا 
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دیکھنا ہو گا کہ قرآن مجید ہمیں کیا حکم دیتا ہےاسی آیت کریم میں صحابہ  ؓ کو راضی ہونے کا پروانہ عطا فرمایا جا رہا ہے تو یہ تو وہ ہستیاں ہیں جو اس راہ کے سنگ میل ہیں جن کو عبور کرنا تو درکناربلکہ سو چنے کا بھی تصور نہیں کر سکتے ۔آپﷺ کی زندگی میں 80 سے زائد غزوات و سرائع ہوئے جو کہ آپ ﷺ کی زندگی پر تقسیم کریں تو کو ئی دن خالی نہیں بچتا وطن عزیز میں دو دن پہلے المناک حملے میں 60 سے زیادہ معصوم شہری شہید ہو ئے یہ سراسر ظلم ہے یہ ہمار ے درمیان دین کے نام پر تفریق پیدا کرنے کی کو شش ہے اور ہماری قومی حمیت کو خدانخواستہ ایسا نقصان پہچانے کی کوشش ہے کہ یہ بحیثیت قوم سلامت نہ رہیں یہ وطن عزیز  لاالہ کے نام پر وجود میں آیا اور ہم آپ ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو چھوڑ کر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں انصاف نہ ہو نے کی وجہ سے تکلیف سے بھری زندگی گزار رہے ہیں ۔
اس ماہ مبارک میں تجدید کریں کہ اپنی اصلاح دین کے مطابق کر لیں ہماری بے عملی نے اس ماہِ مبارک کو روا جات  کی نذر کر دیا ہے ۔آج سے 20،30سال پہلے تو اس طرح کے رواجات نہ تھے دین کے نام پر جو کہ آگے بڑھتے جا رہے ہیں ان محافل میں ہم فرض نماز کو چھوڑ دیتے ہیں جو کہ درست نہیں  ہے۔
حضرت امیر محمد اکرم اعوان ؒ نے اس وطن عزیز کو ایک نعرہ " رب کی دھرتی رب کا نظام "دیا ہے اور فرما یا  تھا اس وطن عزیز کا مقدر ہے کہ اس پر اسلام کا نفاذ ہو گا اسے کو ئی نہیں روک سکتا ۔اور انشا ءاللہ یہ ملک دین اسلام پر وجود میں آیا ہے اس پر اسلام کی حکومت قائم ہو گی ۔
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی
Hamari be amli ne is mahe mubarak ko ravajaat ki Nazar kar diya hai - 1