Featured Events


اگر اللہ کریم سے بندگی کا رشتہ نصیب ہو جائے تو دنیا کی محبتیں بھی پاکیزہ ہو جاتی ہیں


 انبیاء ؑ وہ ہستیاں ہیں جوخالق سے آشنائی کا سبب ہیں۔دین اسلام اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے ارشادات کانام ہے اس میں کسی کی بھی ذاتی پسند کو دخل نہیں۔ہمیں دین اسلام کی ضرورت ہے دین اسلام ہمارا محتاج نہیں ہے۔آپ ﷺ نے پیدائش سے لے کر چالیس سال کی عمر تک ایسی زندگی بسر فرمائی جس کی شہادت سارے اختلافات کے باوجود اہل مکہ آخر تک دیتے رہے۔جب آپ ﷺ نے دعوت حق دی تو لوگوں نے آپ ﷺ کی مخالفت کی لیکن اس کے باوجود کوئی آپ ﷺ کے اخلاقیات پر انگلی نہیں اُٹھا سکا۔آپ ﷺ کی دیانت و امانت پر سوال نہیں کر سکا صادق اور امین ہونے پر کسی نے بات نہیں کی۔جب آپ ﷺ مدینہ منورہ کی طرف ہجرت فرما رہے تھے تو لوگوں کی امانتیں آپ کے پاس تھیں آپ ﷺ نے حضرت علی ؓ کی ذمہ داری لگائی کہ لوگوں کی امانتیں واپس کر کے آپ بھی مدینہ منور ہ تشریف لے آئیں۔آج ہمیں جو امتی کا رشتہ نصیب ہے اس کی بنیاد بھی بعثت عالی ہے۔آج ہم بھی اس رشتے کے دعوے دار ہیں تو ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ کریم کا شکر ادا کریں جس نے ہمیں آپ ﷺ کی امت میں پیدا فرمایا۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا لندن میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب!
  انہوں نے کہا کہ ہمیں اعتراض کرنے کی بجائے جو اللہ کریم نے ہمیں عطا فرما یا ہے اس کا شکر ادا کر نا چاہیے۔جب بندے کا تعلق اپنے اللہ کریم سے مضبوط ہو گا تو وہ اللہ کی مخلوق سے بھی پیار کرے گا اور پورے خلوص سے مخلو ق کے درد کو اپنا درد سمجھے گا لیکن اگر اپنے خالق سے ہی تعلق مضبوط نہیں ہے تو مخلوق سے تعلق کس درجے کا ہو گا۔ہم جو اللہ کے بندوں سے تعلق بناتے ہیں اس میں ذاتی خواہشات ذاتی فائدے ہوتے ہیں کئی طرح کی امیدیں لگا لیتے ہیں کہ فلاں کے ساتھ تعلق سے میرا فلاں کام ہو جائے اللہ کریم وحدہ لاشریک ہیں اگر ہم توحید میں مضبوط عقیدہ کے مالک ہوں گے پھر ہماری ساری امیدیں اللہ کریم سے وابستہ ہوں گی اور مخلوق سے بھی تعلق اس بنا پر ہوگا کہ اللہ کریم کا حکم ہے کسی ذاتی فائدے کے لیے نہیں۔
  انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام اخلاقیات کا درس دیتا ہے۔نبی کریم ﷺ کے اخلاق سے کردار سے لوگوں نے اسلام قبول کیا ہمیں دیکھنے کی ضرورت ہے کہ آج ہمارے اخلاق اور ہمارے کردار کس طرف جا رہے ہیں جب زندگی اللہ کے حکم کے مطابق بسر کریں گے تو دنیا سے رخصتی کے وقت بھی ہماری زبانوں پر اللہ کا نام ہی ہو گا۔اس دنیا میں ہر وقت بندہ امتحان میں ہے۔جانے اختتام کیسا ہو ہر لمحہ خود کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔اسی دنیا میں رہتے ہوئے آخرت کی تعمیر بھی کرنی ہے ایسے زندگی بسر کریں جیسے اللہ کریم نے پسند فرمایا ہے۔
  یاد رہے کہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان دو ماہ کے بیرون ممالک دورے پر ہیں جس میں کینیڈا،امریکہ اور انگلینڈ شامل ہیں یہ لندن پروگرام اس دورے کا آخری پروگرام ہے ان شاء اللہ اس کامیاب دورے کے بعد حضرت جی وطن واپس تشریف لائیں گے۔اس دورے کے دوران بہت سے پروگرامز ہوئے جن میں مسلم کمیونٹی کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی اور لوگوں نے حضرت جی سے ون ٹو ون بھی ملاقاتیں کیں اور اپنی روحانی تربیت کے لیے حاضر ہوئے۔
Agar Allah kareem se bandagi ka rishta naseeb ho jaye to duniya ki muhabbaten bhi pakeeza ho jati hain - 1

اسلام ہمیشہ امن کا درس دیتا ہے


جب مسلم اُمہ دینی احکامات اور آپ ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہو گی تو مسلمان پوری دنیا میں محبت و اخوات اور یگانگت کا سبب بنے گا۔اسلام ہمیشہ امن کا درس دیتا ہے۔اپنے فرائض کی ادائیگی اور دوسروں کے حقوق ادا کرنے کا حکم دیتا ہے۔آج غیر مسلم نے بھی جو اسلام کے احکامات اپنی زندگیوں میں نافذ کیے ہوئے ہیں وہ دنیاوی لحاظ سے ان اصولوں سے مستفید ہو رہے ہیں اور ترقی کر رہے ہیں۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا بعثت رحمت عالم ﷺ کے موضوع پر امریکہ واشنگٹن ڈی سی میں مختلف کمیونٹی کے لوگوں سے خطاب 
  یادر ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں اس با برکت پروگرام کے موقع پر  مسلم کمیونٹی کی طرف سے حضرت جی کوچیئر مین ساجد تارڈ نے  اعزازی سرٹیفیکیٹ بھی پیش کیا اور آپ کی اسلامی اور مسلم امہ کے لیے خدمات کو سراہا
islam hamesha aman ka dars deta hai - 1

بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کنوینشن واشنگن ڈی سی

Baisat Rehmat-e-Alam SAW Convention Washington DC, USA


جمعتہ المبارک مسجد فاطمہ میری لینڈ

Juma Beyan at Masjid Fatima, Catonsville, Maryland


صحبت

Sohbat - 1
Sohbat - 2

لیکچر شہنائی ہال ہوسٹن ٹیکسز

Lecture Families Program , Shahnai Reception Hall, Houston Texas


لیکچر چاندنی ریسٹورنٹ کیلیفورنیا

Lecture Chandni restaurant Fremont California


لیکچر مسلم مسجد کیلیفورنیا

Muslim Mosque Association, Sacramento


اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے ارشادات پر عمل کرنے سے اللہ کی رضا نصیب ہوتی ہے


 سب نے ایک دن اپنے اپنے عمل کا حساب دینا ہے اللہ کے حضور ایک دن پیش ہونا ہے تب بات جزاو سزا کی ہوگی تب عمل کا وقت ختم ہو جائے گا اگر کوئی اس دن سے بچنا چاہتاہے اگر آج اس دن کا خوف محسوس کر رہے ہیں تو ہمیں چاہیے کہ آج ان قوانین کے مطابق اپنی زندگی بسر کریں جو اللہ کریم نے ہمارے لیے بنائے ہیں پھر اس دن کا کوئی خوف نہ رہے گا۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا نیو جرسی (امریکہ) میں کمیونٹی سے خطاب
  انہوں نے کہا کہ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے ارشادات پر عمل کرنے سے اللہ کی رضا نصیب ہوتی ہے قرب نصیب ہوتا ہے۔اولاد کی تربیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کی بہتر تربیت کے لیے والدین کو چاہیے کہ خود کو دین اسلام پر لے آئیں خود صالح عمل اختیار کریں جب آپ خود نیک ہوں گے تو آپ کی اولاد کی پہلی درسگا ہ اپنا گھر ہے جب آپ کو نیک اعمال کرتے دیکھیں گے تو وہ بھی ان شاء اللہ نیک عمل ہی اختیار کریں گے۔خود نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں تو بچے بھی بہتر تربیت یافتہ ہوں گے۔نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ ہمارے لیے زندگی گزارنے کیلیے بہترین نمونہ ہے۔جہاں ہم دنیاوی امور کے لیے دن رات کوشاں ہیں اس سے بھی زیادہ دین اور آخرت کی اہمیت ہے۔سمجھ کر نا سمجھی کرنا خود سے زیادتی ہے۔
  آخر میں انہوں نے ذکر قلبی کی اہمیت پر بھی بات کی اور لوگوں کو ذکر قلبی بھی سکھایا۔ اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی اجتماعی دعا بھی فرمائی
Allah aur Allah ke rasool SAW ke irshadat par amal karne se Allah ki Raza naseeb hoti hai - 1

لیکچر نیو جرسی

Lecture,New Jersey