Featured Events


امداد کیمپ برائے سیلاب زدگان


ڈیرہ غازی خان سے 55 کلو میٹر کے فاصلے پر احمدانی بستی جو کہ سیلاب سے 95 فیصد متاثر ہوئی ہے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے آج اس بستی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا جس میں 210 مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی دیں گئیں ۔ 50 الٹرا ساؤنڈ بھی کیے گئے ۔
اس کے علاوہ متعدد خاندانوں میں ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کی گئیں جن میں راشن ،بستر ،کپڑے اور جوتے بھی شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے جو شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کی زیر نگرانی عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔۔۔
Imdadi camp barae selab zadgan - 1
Imdadi camp barae selab zadgan - 2
Imdadi camp barae selab zadgan - 3

کیمپ آفسز برائے سیلاب متاثرین

Camo Offices barae selab Mutasreen - 1

اللہ سے محبت ( ماہانہ اجتماع)


ماہانہ اجتماع ستمبر 2022

Watch Mahana Ijtima September 2022 YouTube Video
Mahana Ijtima September 2022 - 1
Mahana Ijtima September 2022 - 2
Mahana Ijtima September 2022 - 3
Mahana Ijtima September 2022 - 4
Mahana Ijtima September 2022 - 5
Mahana Ijtima September 2022 - 6

اللہ کریم سے محبت تمام رشتوں میں سب سے زیادہ ہونی چاہیے


  اللہ کریم نے قرآن کریم میں واضح احکامات فرما دئیے ہیں کہ ہمارا اسلوب، ہمارا طرز حیات، ہمارے ملک کے قوانین نظام عدل،نظام معیشت کیسا ہونا چاہیے۔آج ہم دیکھیں کہ ہماری انفرادی زندگی میں اسلام پر ہم کتنا ہم عمل پیرا ہیں اور ہمارے ملک کانظام کتنا اسلام کے مطابق ہے جب ہم انفرادی سطح سے لے کر صاحب اختیار تک اللہ کریم کے احکامات کو پس پشت ڈال دیں گے تو پھر ہم کیسے امید رکھ سکتے ہیں کہ ہم پر خوشحالی اور رحمتیں آئیں گی۔کسی کا مطلق انکار کرنا او ر بات ہے اور اقرار کر کے اس کے حکم کو نہ ماننا یہ بہت بڑی گستاخی شمار ہوگی۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان دو روزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب!
  انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباکاریوں کے نتیجے میں جہاں مالی و جانی نقصان ہوا ہے اس سے متاثر ہ لوگ ذہنی دباؤ اور تذبذب کا شکار ہیں اللہ کریم نے ہر تکلیف کے بعد آسانی رکھی ہے اور جن کو جتنی تکلیف ہوتی ہے اس کے لیے یا تو ترقی درجات کاسبب بنتی ہے یا کسی کے گناہوں سے معافی کا سبب بن جاتی ہے اور کسی کے لیے تنبیہ کا سبب بن جاتی ہے یہ معاملہ اللہ کریم اور اس کے بندے کے مابین ہے  ہم اور آپ اس پر تبصرہ نہ کریں۔
  انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کریم سے محبت تمام رشتوں میں سب سے زیادہ ہونی چاہیے دعوی ہم سب کا ہے کہ ہمیں اللہ کریم سے محبت ہے اللہ کریم اس میں ہمیں حقیقت عطا فرمائیں کہ ہم واقع سب سے زیادہ محبت اللہ کریم سے کریں۔یہ معاملہ دل کا ہے عمل کی صورت تک بندہ تب پہنچتا ہے جب دل سے مانا جائے۔والدین سے محبت ہوتی ہے اولاد سے ہوتی ہے لیکن ان رشتوں کی محبت اللہ کی محبت کے تحت ہونی چاہیے کہ اللہ کریم نے تمام رشتوں کی حدودو قیو د مقرر فرما دی ہیں۔ہم سب دم ِ واپسی امتحان میں ہیں۔اللہ کریم اپنی امان میں رکھیں۔اللہ کی یاد غفلت اور نافرمانی سے حفاظت فرماتی ہے اگر مرض زیادہ ہے تو دوا کو اور بڑھا دو۔ذکر الہی کا وقت زیادہ کر لو۔
  آخر میں انہوں نے سیلاب سے متاثرین کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی
Allah kareem se mohabbat tamam rishton mein sab se ziyada honi chahiye - 1

امداد برائے سیلاب متاثرین

ڈیرہ غازی خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے جن میں دری والا ، خان پور اور مونک والا بھی شامل ہیں ان میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان ڈیرہ غازی خاں کی ٹیم نے متعدد مستحق متاثرہ خاندانوں میں روزمرہ زندگی کی استعمال ہونے والی اشیاء جن میں راشن ،کپڑے ،جوتے بھی شامل ہیں تقسیم کیں۔ الفلاح فاؤنڈیشن کے کارکنان نے خود متاثرین سیلاب کے گھروں میں جا کرسامان پہنچانے کا اہتمام کیا ۔ الحمد للہ !
Imdad barae selab mutasreen - 1
Imdad barae selab mutasreen - 2
Imdad barae selab mutasreen - 3

رضائے الہی

Watch Razae Ilahi YouTube Video

سیلاب زدگان بہن بھائیوں کی مدد صرف اللہ کی رضا کے لیے کیجیے


 سیلاب کی موجود ہ صورت حال جس سے آج ہم گزر رہے ہیں ہمیں اپنے بہن بھائیوں کے دکھ کا مداوا کرنے کی ضرورت ہے اور اللہ توفیق دے کہ ہمارا ہر عمل اللہ کی رضا کے لیے خالص ہوکہ اللہ کریم ہمارے اس عمل سے ہم سے راضی ہوں۔کوئی ایسا لفظ اور ایسا فقرہ ادا نہ کریں جس سے انہیں مزید تکلیف ہو۔اس سیلابی صورت حال کو عذاب کہنے کی بجائے انتظامیہ کی غلطی  Miss Management کہا جانا چاہیے جو بہت بڑے بڑے نقصانات کا سبب بنتی ہے۔ہمارے پُل،ہماری تعمیرات اور ہمارے جو بند بنائے جاتے ہیں ان کی عمریں ختم ہو چکی ہوتی ہیں پھر بھی ہم گزارا کر رہے ہوتے ہیں۔ہم ایک دوسرے پر اعتراض تو کر رہے ہوتے ہیں لیکن اپنے حصے کے کام پر توجہ نہیں دیتے کہ میں کیا کر رہا ہوں۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب!
  انہوں نے کہا کہ اللہ کی رحمت ہمارے گناہوں سے بہت وسیع ہے لیکن توبہ شرط ہے۔اور توبہ یہ ہے کہ دوبارہ وہ عمل نہ دہرایا جائے اور نیک اعمال اختیار کیے جائیں۔توجہ الی اللہ نصیب ہوجائے تو ظاہر و باطن صالح ہو جاتا ہے پاکیزگی نصیب ہوتی ہے جو اتباع محمد الرسول اللہ ﷺ پر کھڑا کر دیتی ہے۔جب کسی مخلوق پر مصیبت آتی ہے تو جو اس کے علاوہ اللہ کی مخلوق ہے وہ بھی ان مصیبتوں سے اثر انداز ہوتی ہیں۔اللہ کریم ہمارے حال پر رحم فرمائیں اور ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔ 
یاد رہے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان جو کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کی زیر نگرانی ملک بھر میں جہاں بھی کوئی ایسی قومی مصیبت آتی ہے اس میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتی ہے اب بھی اس سیلابی صورت حال میں ڈیرہ غازی خاں،ڈیرہ اسماعیل خان اور باقی متاثرہ علاقوں میں بھی الفلاح فاؤنڈیشن فری میڈیکل کیمپ،ٹینٹ،لباس،راشن اور ضروریات کا سامان لے کر الفلاح کی ٹیم اور تنظیم الاخوان کے رضاکار مختلف مقامات پر سامان کی تقسیم کر رہے ہیں۔ 
  آخر میں انہوں نے سیلاب زدگان اور ملکی سلامتی کے لیے اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Selaab zadgaan behan bhaiyon ki madad sirf Allah ki Raza ke liye kiijiye - 1

دفاع حصہ اول

Difa part 1 - 1
Difa part 1 - 2
Difa part 1 - 3

امدادی کیمپ آفس برائے سیلاب زدگان

Imdadi Camp Barae selab zadgan - 1