Featured Events


بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم مرکز دارالعرفان منارہ

Watch Mahana Ijima (Baisat Rehmat Alam SAW) YouTube Video
Mahana Ijima (Baisat Rehmat Alam SAW) - 1
Mahana Ijima (Baisat Rehmat Alam SAW) - 2
Mahana Ijima (Baisat Rehmat Alam SAW) - 3
Mahana Ijima (Baisat Rehmat Alam SAW) - 4
Mahana Ijima (Baisat Rehmat Alam SAW) - 5
Mahana Ijima (Baisat Rehmat Alam SAW) - 6

نبی کریم ﷺ سے محبت ماہ وسال کی پابند نہیں


بعثت رحمت عالم ﷺ مومنین پر اللہ کریم کا بہت بڑا احسان ہے۔عشق و محبت کا اظہار ماہ و سال میں قید نہیں کیا جا سکتا۔ماہ مبارک ربیع الاول تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم دعوی محبت تو کرتے ہیں کیا ہمارے اعمال ہمارا کردار بھی آپ ﷺ کی سنت کے مطابق ہے؟ کہیں دعوی اور شہاد ت میں تضاد تو نہیں۔کیا ہم اپنی خواہشات کو نبی کریم کے حکم پر قربان کرتے ہیں۔اُمتی کا رشتہ ایمانی رشتہ ہے اور جب نسبی رشتہ ایمانی رشتے کے بغیر ہو تو ایمانی رشتہ نسبی رشتے سے بھی فوقیت لے جاتا ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوا ن پاکستان کا دارالعرفان منارہ میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں بہت بڑے اجتماع سے خطاب!
  انہوں نے کہا کہ غیر مسلم کو بھی انصاف اسلام کے زیر نگیں آکر ملا ہے اس پر تاریخ گواہ ہے۔وطن عزیز اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اور یہاں اسلام کے نام پر ظلم ہو رہا ہے۔ہمارا عدالتی نظام کافرانہ ہے حالانکہ اللہ کریم نے ہمیں بہترین عدالتی نظام عطا فرمایا ہے۔ہم سارے نظام آزما رہے ہیں لیکن اللہ کریم کے دئیے گئے قوانین ہمیں مشکل لگ رہے ہیں۔یہ ماہ مبارک ہمارے دلوں پر دستک ہے کہ ہم واپس لوٹ آئیں اور ان اصولوں کو اپنائیں جو آپ ﷺ نے ہمیں عطا فرمائے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ عشق ِ مصطفے ﷺ عملی طور پر ہمارے کردار میں نظر آنا چاہیے۔یہ کیسا عشق ہے کہ ہم دعوی عشق بھی کر رہے ہیں اس کا اظہار بھی گلی گلی ہو رہا ہے لیکن ہم فرض نمازیں بھی ادا نہیں کر رہے۔آخر میں انہوں نے خصوصاً سلسلہ عالیہ کے سالکین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم کا بہت بڑا احسان کہ اس نے ہمیں اپنے نام پر جمع ہونے کی توفیق عطا فرمائی ہم سب صرف ایک مقصد کے لیے جمع ہیں اور وہ ہے اللہ کی رضالہذا اس بات کو ملحوظ خاطر رکھیں اور اس کو اسی طرح خالص رہنے دیں اس میں کسی اور بات کو نہ آنے دیں۔روز محشر کچھ لوگ ایسے ہوں گے جن پر انبیاء اور شہداء رشک کریں گے اور وہ لوگ وہ ہوں گے جن کا آپس میں تعلق،رشتہ صرف اللہ کے لیے تھا جو صرف اللہ کے لیے آپس میں ملتے تھے۔نو ر کے مینار ہوں گے جہاں روز محشر ان کو بٹھایا جائے گا۔ایسے رشتہ کو دیگر رشتوں کی نذر نہ ہونے دیں۔
  یادر ہے کہ ماہ ربیع الاول کی نسبت سے سلسلہ عالیہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں بعثت رحمت عالم ﷺ کے موضوع پر کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا ہے۔5 اکتوبر بروز بدھ حضرت جی مد ظلہ العالی کنونشن سنٹر اسلام آباد میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس سے خصوصی خطاب فرمائیں گے اور اجتماعی دعا بھی ہو گی۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Nabi kareem se mohabbat mah o saal ki paband nahi - 1

دفاع حصہ دوم

Diffa part 2 - 1
Diffa part 2 - 2

حلال اور طیب رزق کے اثرات


جب برائی کو اپنانا شروع کر دیں تو یہ بندہ کو بے حیائی کی طرف لے جاتی ہے


 ہمارے مسائل میں جہاں ہم قصور وار ہیں وہاں ایسی طاقتیں بھی موجود ہیں جو کہ ہمارے خلاف برسر پیکار ہیں اور ہمارے درمیان نفاق اور باہم دست و گریباں ہونے کا سبب ہیں۔  زندگی مسلسل چلنے کا نام ہے اب ہم نے دیکھنا ہے کہ ہم کس راہ کے مسافر ہیں شیطان کا راستہ گمراہی کا راستہ ہے اور منزل دوزخ ہے اسی طرح اپنی زندگی کو نیکی اور آپ ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے پر گزارنے سے بندہ صراط مستقیم پر آجاتا ہے جو اسے جنت میں لے جاتا ہے شیطان ہمارا کھلا دشمن ہے اس کا مقابلہ تب ہی ہو سکتا ہے جب بندہ حلال اور طیب رزق کا حصول یقینی بنائے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب
  انہوں نے کہا کہ جب برائی کو اپنانا شروع کر دیں تو یہ بندہ کو بے حیائی کی طرف لے جاتی ہے اور پھر یہ برائیوں کا سفر بندہ کو اس حد تک لے جاتا ہے کہ اسے برائی برائی نہیں لگتی۔اور اس نتیجہ میں وہ اپنی برائیاں بھی فخریہ انداز میں پیش کر رہا ہوتا ہے۔حلال اور طیب غذا سے وجود کو بھی طاقت ملتی ہے اور روح کو بھی تقویت ملتی ہے بندہ نیکی کرنے کو ترجیح دیتا ہے اور اگر رزق حرام کھایا جائے تو وجود کو تو شاید اتنا نقصان نہ دے رہا ہو لیکن روح کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہے پھر بندہ مزید گمراہی میں دھنستا چلا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ ماہ مبارک ربیع الاول کی مناسبت سے پورے ملک میں بعثت رحمت عالم ﷺ کے موضوع پر کانفرنسز کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں پہلے دو پروگرام باغ و کوٹلی آزاد کشمیر میں ہو ئے اب 2 اکتوبر بروز اتوار دن گیارہ بجے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کا خطاب دارالعرفان منارہ میں ہو گا جس میں پنجاب کے ڈویژن سے زمہ داران سلسلہ عالیہ و تنظیم الاخوان شریک ہوں گے۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔
Jab buraiee ko apnaana shuru kar den to yeh bandah ko be hiyai ki taraf le jati hai - 1

بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس باغ آزاد کشمیر


بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کوٹلی آزاد کشمیر


بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس باغ آزاد جموں کشمیر

Watch Baisat Rehmat Alam SAW Conference Bagh Azad Kashmir YouTube Video
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Bagh Azad Kashmir - 1
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Bagh Azad Kashmir - 2
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Bagh Azad Kashmir - 3
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Bagh Azad Kashmir - 4
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Bagh Azad Kashmir - 5
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Bagh Azad Kashmir - 6

بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کوٹلی آزاد جموں کشمیر

Watch Baisat Rehmat Alam SAW Conference Kotly Azad Kashmir YouTube Video
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Kotly Azad Kashmir - 1
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Kotly Azad Kashmir - 2
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Kotly Azad Kashmir - 3
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Kotly Azad Kashmir - 4
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Kotly Azad Kashmir - 5
Baisat Rehmat Alam SAW Conference Kotly Azad Kashmir - 6

حضرت محمد ﷺکواللہ کریم نے مجسم رحمت کی صورت مبعوث فرمایا


حضرت محمد ﷺکواللہ کریم نے مجسم رحمت کی صورت مبعوث فرمایا اور یہ مومنین پر بہت بڑا احسان ہے ہم اپنے اظہار محبت کو خالص کرتے ہوئے غیر مشروط کریں اور ہمارے بولے گئے الفاظ اور کردار میں وہ مٹھاس ہو جو امت مسلمہ میں الفت ومحبت اور یگانگت کا باعث ہو یہ ساری راہنمائی اللہ کریم خود قرآن مجید میں فرما رہے ہیں۔
  انہوں نے کہا کہ اللہ نے آج ہمیں فرصت دی ہوئی ہے اس کی حقیقت کو سمجھتے ہوئے ماہ مبار ک ربیع الاول زندگی میں عطا ہوا ہم ایک بار اپنے دلوں پر دستک دیں اور دیکھیں کہ اپنے باریش چہروں اور دین پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے حالات ابتر کیوں ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم خالص نیت کر کے حق کو جان کر عمل کو اختیار کرتے ہوئے نتائج کو رب کائنات پر چھوڑ دیں۔
  آخر میں حضرت امیر عبدالقدیر اعوان نے باغ کشمیر کی ایک سماجی شخصیت جو کہ حضرت کے ساتھ بیعت تھے اور اللہ اللہ کی نعمت سے سرفراز تھے پچھلے دنوں ان کا وصال ہو گیا اللہ کریم ان کے درجات بلند فرمائیں ان کے لیے دعائے مغفرت کی اور تعزیتی کلمات سے نوازا۔
  یاد رہے کہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان 2016 کے بعد اب باغ کا دورہ کر رہے ہیں۔ آج کے پروگرام کے بعد کشمیر میں دو مزید پروگرام ہیں ان میں ایک بیٹھک اعوان اور دوسرا شام کو کوٹلی سگنیچر مارکی میں ہوگا۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Hazrat Mohammad ﷺ ko Allah kareem ne mujassam rehmat ki soorat maboos farmaya - 1