Featured Events


حضرت محمد ﷺ تمام عالمین کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے


حضرت محمد ﷺ تمام عالمین کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔آج اس ماہ مبارک میں جہاں عقید ت و محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے وہاں ہم سب کو اتباع رسول ﷺ کے سانچے میں خود کو ڈھالنا ہوگا اور آپ ﷺ کی ذات مبارکہ ﷺ تمام مسلمانوں کے لیے نقطہ اتحا د و اتفاق ہے جس ہم اظہار محبت مﷺ میں تلخیوں کو لے آئے ہیں۔ اورہم نے اس مبارک ماہ کو باہم نفاق اور اختلافات کی نذر کر دیا ہے۔ گزشتہ ماہ ربیع الاول سے اب اس ماہ ربیع الاول تک گزرے اپنے ایک سال کا جائزہ لیا جائے کہ وہ کتنا سنت خیر الانام پر بسر ہوا۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستا ن کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس کے موقع پرکئی مردو خواتین سے خطاب
  انہوں نے کہا کہ اس سودی معیشت نے ہمیں موجودہ تنگی کے حالات میں جکڑ کر رکھ دیا ہے ہم بحیثیت مجموعی معیشت دانوں سے مشورے لیتے ہیں اس کا حل ڈھونڈتے ہیں لیکن اللہ نے قرآن مجید میں جو معیشت اور لین دین کے اصول بیان فرمائے ہیں اور اس کا یہی واحد حل ہے کہ ہم ان مشکل حالات سے نکل سکتے ہیں۔اسلامی طرز معیشت روپے کو ایک جگہ رکنے نہیں دیتی اور اس کا زکوۃ اور صدقات کا نظام اتنا اعلی ہے کہ ملک میں غریب کا چولہا کبھی ٹھنڈا نہیں ہوتا۔میری تمام اداروں سے جن میں عدلیہ ہویاحکومتی سٹرکچر یا ہماری فوج ہو یہ تینوں بیٹھ کر ایک پالیسی وضع کریں اور اس کو مسلسل تین ادوار کے لیے نافذ العمل کریں جس سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا اور غیر یقینی کی فضا ختم ہو گی اس سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔یاد رکھیں تمام اداروں کی کارکردگی اور ان میں بدعنوانیوں کا خاتمہ نظام عدل کے فوری اور یکساں نفاذ سے ممکن ہے۔آج وطن عزیز کے وہ وسائل جو کہ ضائع ہو رہے ہیں جن میں پہاڑوں سے آنے والا بیش بہا پانی جو کہ سمندر میں ضائع ہو جاتا ہے اسی طرح اللہ کریم نے ہمیں ہوا اس حد تک عطا کی ہے جس کو ترتیب میں لا کر ہم بہت زیادہ
 (wind energy)توانائی حاصل کر سکتے ہیں۔
  امیر عبدالقدیر اعوان آج سہ پہر جب اسلام آباد چیمبر آف کامرس پہنچے تو چیمبر کے عہدیداران نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور احسن ظفر بختاوری صاحب نے حضرت جی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ آپ چیمبر میں دوسری دفعہ تشریف لائے اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی طرف سے حضرت جی شیلڈ پیش کی۔ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان نے چیمبر کے عہدیداران جن میں احسن ظفر بختاوری صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس،اجمل بلوچ صدر انجمن تاجران آل پاکستان،اختر حسین عباسی ایگزیکٹو ممبر،حافظ عثمان صاحب،چوہدری خالد سابقہ سنیئر نائب صدر،ظفر بختاوری سابقہ صدرچیمبر،علی اصغر بٹ چیئر مین انجمن تاجران آبپارہ مارکیٹ،عمران جعفری صدر متحدہ ورکرز الائنس یونین پی ٹی سی ایل،محمود وڑائچ،طارق نصرت وانی،عرفان چوہدری،چوہدری ناصر اور ملک شبیر کو اکرم التفاسیر کی جلد بطور تحفہ دیں۔ ان کے علاوہ اس بابرکت پروگرام میں صدر الاخوان پنڈی ڈویژن و صاحب مجاز سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ محمد ارشد،مولانا بشیر احمد علوی صاحب مجاز اورسیکرٹری اطلاعات تنظیم الاخوان پاکستان امجد اعوان نے بھی شرکت کی۔
  آخر میں حضرت نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی
Hazrat Mohammad SAW tamam alameen ke liye rehmat bana kar beje gaye - 1

سالانہ جلسہ بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم

ان شاء اللہ سالانہ جلسہ بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم و اجتماعی دعا 
خصوصی خطاب: شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی 
سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مرکز دارالعرفان منارہ ، چکوال
Salana Jalsa Baisat Rehmat-e-Alam SAW - 1

سالانہ جلسہ بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم دارالعرفان منارہ


سالانہ جلسہ بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم

Watch Salana Jalsa Baisat e Rehmat e Alam SAW  YouTube Video
Salana Jalsa Baisat e Rehmat e Alam SAW  - 1
Salana Jalsa Baisat e Rehmat e Alam SAW  - 2
Salana Jalsa Baisat e Rehmat e Alam SAW  - 3
Salana Jalsa Baisat e Rehmat e Alam SAW  - 4
Salana Jalsa Baisat e Rehmat e Alam SAW  - 5
Salana Jalsa Baisat e Rehmat e Alam SAW  - 6
Salana Jalsa Baisat e Rehmat e Alam SAW  - 7
Salana Jalsa Baisat e Rehmat e Alam SAW  - 8
Salana Jalsa Baisat e Rehmat e Alam SAW  - 9

سنو ٹونائٹ ود سعدیہ افضال

Watch Suno tonight with sadia afzaal YouTube Video

ماہ مبارک ربیع الاول وہ مبارک مہینہ ہے جس میں نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی


 ختم نبوت کا بل پاس ہوئے آج 50 سال مکمل ہوئے۔تمام مذہبی جماعتیں اورا ن کے ذمہ داران بشمول پاکستان کے باسیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ وطن عزیز یا دنیا کی کسی جگہ بھی گستاخی کا پہلو سامنے آیا تو یہ قوم بغیر کسی چیز کو خاطر میں لائے اس کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوئی ہے۔کیونکہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور پچھلے دنوں ملک کی اعلی عدلیہ نے اپنے فیصلے کو دوبارہ تحریر فرمایا جو کہ بہت زیادہ قابل تحسین ہے اور اس نازک موقف پر اللہ کریم نے اتحاد اور اتفاق کے ساتھ کھڑاہونے کا ثمر عطا فرمایا۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا سالانہ جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ کے موقع پر دارالعرفا ن منارہ میں ہزاروں کی تعداد میں آئے خواتین و حضرات کے جم غفیر سے خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک ربیع الاول وہ مبارک مہینہ ہے جس میں نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی۔قرآن کریم کا ارشاد ہے کہ آپ ﷺ کو عالمین کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیاان عالمین کا شمار ماشماء کے بس میں نہیں ہے۔مخلوقات کی طرف آپ مجسم رحمت ہیں۔تمام مخلوقات سے کٹ کر بندہ مومن کو جو رشتہ نصیب ہوتا ہے وہ اُمتی کا ہے۔اور اس رشتے کا تعلق آپ ﷺ کی بعثت عالی سے ہے اور حضرت امیر محمد اکرم اعوان ؒ  اس ماہ مبارک کو بعثت کے حوالے سے منانے پر زور دیتے ہیں۔فرمایا کہ یہ محبت ماہ سال میں قید نہیں کی جا سکتی۔اسے ہر سانس میں بسایا جائے اور گزشتہ ماہِ ربیع الاول سے آج تک کے سفر میں اپنا محاسبہ کرو کہ کیا میں نے سال بھر میں جو کھایا کیا وہ حلال تھا نگاہ جو اُٹھی کیا وہ حیا والی تھی کیا جو میں نے سنا وہ شریعت مطہرہ کے اندر ہے اگر تو اپنی زندگی کے اس سال میں کوشش کی ہے تو پھر ہم نے اس ماہ ربیع الاول کو منانے کی تیاری کی ہے اور قرآن مجید اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ اللہ کافی ہے اس سے بڑی شہادت کون سی ہو سکتی ہے۔آپ ﷺ سے اظہار محبت کرتے ہوئے ان اصو ل وضوابط کو اختیار کرنا ہو گا جن کی تعلیم  اللہ کریم نے دی ہے اور اس در کی شان میں غیر دانستہ بھی گستاخی ہو جائے تو اعمال ضائع ہونے کا خطرہ ہے اور ان ہستیوں کو فرمایا جا رہا تھا جو خلیفۃ الرسول اور امیر المومنین بنے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے وطن عزیز جسے ریاست پاکستان کہتے ہیں یہ اللہ کے نا م پر معرض وجود میں آیا۔ہم جانتے ہیں ہمارے اجداد جو کہ اس زمین پر عزت و احترام کی زندگیاں بسر کرتے تھے ان کی عزتیں برسر بزم تار تار ہوئیں۔اور یہ سب قربانیاں انہوں نے قیام پاکستا ن کے لیے دیں۔اللہ کریم ان کی قربانیوں کو قبول فرمائیں۔آج اس امر کی ضرورت ہے کہ ہم آج دین اسلام پر اور اسوہ رسول ﷺ پر زندگی گزاریں گے تو یہ پیغام غیر مسلم کو بھی جائے گا کہ یہ سلامتی اور امن کا دین ہے اور ماہ مبارک کو رواجات کی نذر نہ کیا جائے بلکہ یہ وہ موضوع ہے جو ہمیں اتفاق اور اتحاد عطا فرماتا ہے جہاں پر ہم سب کے اختلافات ختم ہو سکتے ہیں۔
  معیشت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظام معیشت کو غیر سودی کرنے سے ہی خوشحالی ممکن ہے۔اور اس ملک کو وہ نظام عدل دینے کی ضرورت ہے جو امیر و غریب کے لیے یکساں ہو۔اگر ملک میں 1973 کا آئیں من وعن نافذ کر دیا جائے تو اس ملک میں بہت بہتری آسکتی ہے۔
پروگرام میں جہاں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی وہاں ملک پاکستان سے سالکین سلسلہ عالیہ نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی جن میں خواتین کی کثیر تعداد بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر،سابقہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،ملک فلک شیر اعوان،عبداللہ حمید گل،کرنل سرخرو،ملک مظہر،ملک شاکر بشیر اعوان،رحیم الدین نعیم،چیف ایگزیکٹو رڈن انکلیو،سعد نزید چیئر مین بلیو ورلڈ سٹی،ندیم اعجاز بلیوورلڈ،سردار ٹمن عباس ایم این اے،ملک آصف بھا،ملک منصور حیات ٹمن،چوہدری شیر علی،طارق حسن،ملک مصطفے کے علاوہ بہت سی سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد اور اتفاق کے لیے خصوصی طور پر اجتماعی دعا بھی فرمائی
Mah e  mubarak Rabiey al-awwal woh mubarak maheena hai jis mein nabi kareem SAW ki wiladat basaadt hui - 1

اصلاح قلب کی ضرورت

Watch Islah e Qalb ki zaroorat YouTube Video

ماہ مبارک ربیع الاول کو اس طرح مناؤ جس طرح اللہ اور اللہ رسول ﷺ نے منانے کا طریقہ اور سلیقہ بتایا ہے


ماہ مبارک ربیع الاول کو اس طرح مناؤ جس طرح اللہ اور اللہ رسول ﷺ نے منانے کا طریقہ اور سلیقہ بتایا ہے۔اظہار محبت میں بھی ادب اور حدود و قیود کا اس طرح خیال ہو کہ بے ادبی کا شائبہ بھی نہ گزرے۔  یوم دفاع پاکستان ایک عظیم فتح کی نوید سناتا ہے ہم اپنے آپ کو اُن مضبوط بنیادوں پر کھڑا کریں جنہیں لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، یہ استحکام ہمارے دفاع کو اتنا مضبوط کردے گا کہ منانے سے نکل کر ہم عملی طور پر ثابت کریں گے کہ ہم ناقابل تسخیر ہیں۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ اللہ کریم نے ہمیں قلب عطا فرمایا جو دھڑکنے والے دل کے مقام پر ہے ہمارے گناہ اس قلب پر سیاہ نکتے کی صورت میں لگتے ہیں اور یہ سیاہ ہو جاتا ہے اس کی سیاہی ہمیں بندگی سے نکال دیتی ہے۔ ذکر الٰہی بندہ مومن کے اس قلب کو صاف کر کے اس کے ٹیڑھے پن کو دور کرتا ہے۔آج ہم اپنا جائزہ لیں اور اس قلب کی کھڑکی کو کھولیں کہ ہم جو بھی عمل کر رہے ہیں چاہے وہ معاشرے میں لین دین کے معاملات میں سے ہو،اپنے بیوی بچوں کے ساتھ برتاؤ ہو،ہمارے شب وروز کے فیصلوں میں ذاتی پسند و ناپسند ہے یا ان میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی رضا کو سامنے رکھتے ہیں۔جب مخلوق اپنی مرضی کرتی ہے تو پھر کر ہ ارض پر فتنہ اور فساد ہوتا ہے۔معاشرے میں جہاں بہت ساری برائیاں ہیں وہاں جھوٹ بھی عام ہے اور یاد رکھیں جھوٹ بولنا بے شک بڑا گناہ ہے لیکن جھوٹ سننا بھی بہت برے اثرات مرتب کرتا ہے اور فی زمانہ اس وقت ہم سب سے زیادہ جھوٹ اپنے آپ سے بول رہے ہیں 
  یادر ہے کہ مرکز دارالعرفان منارہ میں سالانہ جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ کا انعقاد 8 ستمبر 2024 بروز اتوار دن 11:00 بجے باہر گراؤنڈ میں ہوگا۔جس میں جہاں خواتین و حضرات کی بہت بڑی تعداد شرکت کرے گی وہاں ملک کی اہم شخصیات جن میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر صاحب،فاروق ستار ایم کیوایم،سابقہ وفاقی مذہبی امور سینٹر طلحہ محمود صاحب،مختار احمد بھرتھ،ایڈوائزر وزیر اعظم برائے صحت،سابقہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،ملک تنویر اسلم سیتھی ممبر صوبائی اسمبلی کے علاوہ کئی معزز عمائدین علاقہ شرکت کریں گے۔ جلسہ کے انتظامات شب و روز جاری ہیں۔
  آخر میں انہوں نے یوم دفاع کے موقع پر شہدا ء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے بلندی درجات کی دعا فرمائی
Mah e mubarak Rabiey al-awwal ko is tarha maanao jis tarha Allah aur Allah kay Rasool SAW ne mananay ka tareeqa aur saleeqa bataya hai - 1

پوری اُمت مسلمہ ایک جسم کی مانند ہے


پوری اُمت مسلمہ ایک جسم کی مانند ہے۔ہر مسلمان دوسرے مسلمان بھائی کے لیے راحت،سکون اور آسانی کے لیے سعی کرتا ہے۔آج ہم معاشرے میں ایک دوسرے کو ایذا پہنچانے کا سبب بن رہے ہیں حالانکہ جسم کی مثال سے مراد یہ ہے کہ جسم کے کسی حصے کو بھی چوٹ لگے تو درد اور تکلیف پورا جسم محسوس کرتا ہے جبکہ ہمارے معاشرے کے حالات بالکل اس کے برعکس ہیں۔آخرت کا انحصار ہماری اسی زندگی کے  اعمال پر ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔
انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کی کسی آیت پر عمل کر لیا جائے اور ا سکی سمجھ آجائے تو زندگی سنور جاتی ہے۔آج مسلمان معاشرے میں ایک دوسرے پر سے اعتماد اُٹھ چکا ہے۔کوئی کسی کا یقین نہیں کر رہا کہ یہ میرے ساتھ کیا کرے گا اور جہاں کوئی یقین کرلیتا ہے اس کے ساتھ دھوکہ ہو جاتا ہے۔رشتے ہونے کے باوجود رشتے سلامت نہیں رہے،خاندان ہونے کے باوجود خاندان سلامت نہیں ہیں۔ہماری گفتگو میں سچائی نہیں رہی۔ہم دین بیان کرتے ہوئے بھی اپنی ذات،اپنے مقاصد پہلے دیکھتے ہیں۔اس بے یقینی اور بے اعتمادی کا سبب کیا ہے؟ یہی کہ ہم بھول چکے ہیں کہ ہر قول و فعل اللہ کے روبرو ہے وہ ظاہر ہو یا باطن سب کچھ اس کے روبرو ہے۔نور ایمان کی مضبوطی کی نشانی یہ ہے کہ جس بندے کا ایمان مضبوط ہو گا پھر وہ منافقت نہیں کرے گا۔اس کے ہر کام میں اللہ کی رضا مقدم ہو گی۔اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔
  یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے مرکز دارالعرفان منارہ میں ربیع الاول کی مناسبت سے 8 ستمبر 2024 بروز اتوار کو دن 11 بجے منعقد کیا جا رہا ہے جس میں شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خصوصی خطاب فرمائیں گے اور اجتماعی دعا بھی ہوگی تمام عاشقان رسول ﷺ کو دعوت عام دی جاتی ہے کہ اس عظیم الشان جلسہ میں شرکت کر کے اپنے دلوں کوبرکات نبوت ﷺ سے منورہ کیجیے۔خواتین کے لیے پردے کا الگ سے انتظام کیا گیا ہے
Poori Ummat Musalmah aik jism ki manind hai - 1

قرآن مجید کی عظمت