Featured Events


رمضان المبارک کا مبارک مہینہ ایک بھٹی ہے جس میں بندہ مومن کندن بن کر نکلتا ہے


 اللہ کریم کے احکامات میں مخلوق کی بھلائی ہے اور تعمیل حکم میں ہی مخلوق کی کامیابی ہے۔عبادات ہماری ضرورت ہیں۔روزہ ایسی عبادت ہے جسے اللہ کریم نے سابقہ اقوام پر بھی نازل فرمایا۔رمضان المبارک کی آمد آمد ہے رمضان المبارک میں پرہیز گاری اور حضورحق کی کیفیت نصیب ہوتی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا ہم رمضان المبارک کے منتظر ہیں،کیا ہمارے اندر شوقِ عبادت ہے،کہیں ہم عبادات کو بوجھ تو نہیں سمجھتے؟
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب!
  انہوں نے کہا کہ صحت و بیماری زندگی کے حصے ہیں اور یہ احساس زندگی دلاتے ہیں۔معمولات زندگی میں بے احتیاطی اور کمزوری ایمان کی کشتی میں وہ  چھوٹا چھوٹا کنکر ہے جو کشتی کے ڈوبنے کا سبب بن سکتا ہے۔ایمان کے ساتھ عبادات آتی ہیں جن کی ادائیگی سے بندہ اپنے معاملات درست رکھتا ہے۔روزہ دار کو خصوصی انعامات سے نوازا جاتا ہے۔رمضان المبارک میں شیاطین قید کر دئیے جاتے ہیں اس کے باوجود معاشرے میں برائی جاری ہے اس کی وجہ کیا ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ باقی گیارہ مہینے شیطنت اس قدر ہم پر اپنے اثرات چھوڑ چکی ہوتی ہے کہ رمضان المبارک میں شیاطین تو قید ہو جاتے ہیں لیکن وہ شیطنت جو ہم  پرباقی گیارہ مہینے مسلط رہی ا س کے اثرات کی وجہ سے ہم رمضان المبارک میں نا فرمانیاں کر رہے ہوتے ہیں۔کوئی بھی معاملہ ایسا نہیں جو اللہ کریم کے حکم سے باہر ہو۔اللہ کریم ہمیں اپنے معاملات میں احکامات الہی کی پابندی کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
Ramzan ul Mubarak ka mubarak maheena aik bhatti hai jis mein banda momin kundan bn kr niklta hain - 1

وراثت اور وصیت

Watch Warasat Aur Wasiat YouTube Video

وراثت کا قانون وطن عزیز میں عین اسلامی ہے


 وراثت کا قانون وطن عزیز میں عین اسلامی ہے۔اپنی بہن،بیٹیوں کا حصہ جو اللہ کریم نے مقرر فرما دیا انہیں پورا پورا دیا جائے۔اس میں کسی طرح کی بھی زیادتی قابل گرفت ہے۔سابقہ کی گئی غلطیوں سے تہہ دل سے شرمندہ ہو کر معافی طلب کی جائے اور اپنی اصلاح کی جائے اور اللہ کریم سے امید رکھی جائے کہ وہ غفور الرحیم ہے معاف کرنے کو پسند فرماتا ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبار ک کے موقع پر خطاب!
  انہوں نے کہا کہ وراثت میں مال کی تقسیم کے حوالے سے بہت احتیاط کی جائے کہ اللہ کریم نے قانون وراثت کے اصول و ضوابط خود مقرر فرمائے ہیں اس لیے انہی قوانین کے تحت وراثت کی تقسیم کی جائے اگر وصیت کرنی ہے تو پھر مال کے تیسرے حصے کی وصیت کی جا سکتی ہے۔نیت اللہ کریم کے احکامات کی تعمیل مقصود ہونی چاہیے۔ بندہ مومن کو چاہیے کہ اپنی زندگی میں ہر عمل کو خیر سے سر انجام دینے کی کوشش کرے اور اپنے دنیاوی امور کو سر انجام دینے میں وقت کو ضائع نہ کرے کہ فرائض رہ جائیں اور باقی دنیا کے سارے معاملات چلتے رہیں۔ساری سستی صرف دینی امور پر ہی رہے یہ درست نہیں ہے۔عبادات ہماری ضرورت ہیں اور بندگی کی اہلیت کے لیے ترقی کا سبب ہیں حقائق سے روشناس کراتی ہیں۔جہاں جو حکم ہے اس پر عمل کرنا ذاتی طور پر بھی اور مجموعی طور پر بھی فائدہ دیتا ہے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ہر کام،نیت اور مقصد سب روز محشر ہمارے سامنے لایا جائے گا اگر ہمارے اعمال صالح ہوں گے تو اجر و ثواب کا سبب ہوں گے اگر تجاوز ہو گا تو سزا کا سبب ہوں گے۔اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں اور ہمیں نیت سے لے کر عمل تک احکامات دین کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائیں۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔امین
Waarsat ka qanoon watan Aziz mein ain islami hai - 1

دینی احکام (ماہانہ روحانی اجتماع دارالعرفان منارہ)


دینی احکام (دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع دارالعرفان منارہ)

Watch Deeni Ahkam (Mahana Ijtima Darul Irfan Munarah ) YouTube Video

قصاص میں حیات ہے

Watch Qasaas mein Hayat hai YouTube Video

سجدہ

Sajdah - 1
Sajdah - 2

مومن کے اوصاف

Watch Momin key Ausaf YouTube Video

جو بندہ حقو ق اللہ کی ادائیگی نہیں کرتا وہ حقوق العباد بھی پورے نہیں کر سکتا


یہ بات غلط العام ہو چکی ہے کہ اللہ کریم کی عبادت نہ کی تو خیر ہے لیکن بندوں کے ساتھ معاملات درست رکھے جائیں۔یاد رکھیں جس کا تعلق رب کریم سے کمزور ہوجائے وہ اللہ کریم کے احکامات کو کیسے بجا لا سکتا ہے۔ جو بندہ حقو ق اللہ کی ادائیگی نہیں کرتا وہ حقوق العباد بھی پورے نہیں کر سکتاکیونکہ بندوں کے حقوق کی تعلیم اور اُن کاتعین بھی رب کریم نے فرمایا ہے۔عبادات سے اللہ کریم کے ساتھ تعلق مضبوط ہوتا ہے جب احکامات باری کے تحت زندگی گزاری جائے پھر اللہ کریم ایسے بندے کی حفاظت فرماتے ہیں۔نفسانی خواہشات ایسا حملہ کرتی ہیں کہ بندہ بہک جاتا ہے لیکن اگر اللہ کریم سے تعلق مضبوط ہو تو حفاظت الٰہیہ نصیب ہوتی ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبار ک کے موقع پر خطاب!
  انہوں نے کہا کہ اسلام انسانی مزاج کے عین مطابق حکم فرماتا ہے۔ جس کا رخ اللہ کریم کی طرف ہو اللہ کی رضا نصیب ہو، جس کے ایما ن کی بنیاد مضبوط ہواور اپنے کیے ہوئے عہد کی پاسداری کرنے والا ہوجوبندہ مومن نے کلمہ طیبہ کی صورت میں اپنے اللہ کریم کے ساتھ کیا۔ وہ نماز قائم کرے گا۔اللہ کریم کی عبادات کرے گا تب وہ اس قابل ہوگا کہ حقو ق العباد بھی پورے کر سکے۔اگر ہم بنیاد پر نہیں رہیں گے تو عمار ت بھی کھڑی نہیں رہ پائے گی۔
  انہوں نے مزید کہا کہ زکوۃ اللہ کریم نے مقرر فرمائی ہے۔وہ مال جو سال بھر منافع کی صورت میں جمع رہا۔زکوۃ معاشی نظام کو درست رکھتی ہے۔معیشت میں مساوات پیدا ہوتی ہے۔پیسہ ایک جگہ جمع نہیں رہتا۔جب بندہ مومن اللہ کے نام پر زکوۃ دیتا ہے تو یہ بھی طے ہوگیا کہ مال بھی اسی کا ہے اور اُس کے حکم پر خرچ ہو رہا ہے۔زکوۃ کی ادائیگی مال کو مزید پاک کر دیتی ہے اور اس سے مال میں کمی نہیں آتی بلکہ برکت ہوتی ہے۔اور یہ ضروری نہیں کہ زکوۃ صرف رمضان المبارک میں ہی ادا کی جا ئے بلکہ جب اس مال کو ایک سال مکمل ہو جائے آپ پر زکوۃ فرض ہو گئی۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔خود کو قرآن کریم کی تعلیمات کے مطابق دیکھنے کی ضرورت ہے کہ میں کہاں کھڑا ہوں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Jo bandah haquq Allah ki adaigi nahi karta woh haqooq al ibad bhi poooray nahi kar sakta - 1

مال کے مصارف ( ماہانہ اجتماع دارالعرفان منارہ)