Featured Events


صراط مستقیم

صراط مستقیم پر چلنے کے لیے درمصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی ضرورت ہے ۔
The road of unwavering virtue starts at the doorsteps of Mohammad-e-Mustafa-s.a.w.

عظمت نبوت

جسے بھی عظمت نبوت سے چند قطرے نصیب ہوگئے وہ جہاں میں روشن ہوگیا ۔
Radiant above all the world stands he, who has received (gifts), even though they be a few drops, from the magnificence that is Mohammad-s.a.a.w’s Prophethood.

حضرت ابو بکر صدیق ؓ کرہ ارض پر وہ واحد ہستی ہیں جنہیں خلیفۃ الرسول کا لقب نصیب ہوا۔


حضرت ابو بکر صدیق ؓ کرہ ارض پر وہ واحد ہستی ہیں جنہیں خلیفۃ الرسول کا لقب نصیب ہوا۔اور آپ کی چار پشتوں کو معیت رسالت ﷺ نصیب ہوئی۔سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا یہ امتیاز ہے کہ یہ سلسلہ بوساطت حضرت ابو بکر صدیق ؓ آپ ﷺ سے برکات حاصل کرتا ہے۔اپنے اس وقت کو قیمتی جانتے ہوئے تزکیہ نفس اختیار کریں اور فی زمانہ برکات نبوت ﷺ کے حصول کے لیے ایسی محافل میں جانے کو غنیمت جانیں۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا دو روزہ ماہانہ روحانی اجتماع سے خطاب!
انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشرے میں جتنی بے راہ روی ہے اور ہمارے اوپر جومشکلات آ رہی ہیں اس کی وجہ ہمارے اعمال ہیں۔ہم دنیاوی تعلیم کو اولین ترجیح دیتے ہیں اور دینی تعلیم سے اپنے بچوں کو بہرہ مند نہیں کرتے ۔اسی کے نتائج آج ہم بھگت رہے ہیں۔دنیاوی تعلیم کا حصول منع نہیں ہے لیکن اولین درجہ دینی تعلیم کا ہے۔معاشرے میں دوسری خرابی جو کہ عام ہو چکی ہے وہ یہ ہے کہ ہم والدین کا عزت و احترام نہیں کرتے۔حالانکہ قرآن کریم میں براہ راست والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم موجود ہے۔ایسا نہ کرنے سے ہمارے ہر کام سے برکت اُٹھ جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سردی کے موسم میں اللہ کے نام پر ہمارا مل بیٹھنا اور اس کا احسان کے تربیت کے اسباب بھی پیدا فرما دئیے۔ہم بھی اپنے آپ کو اللہ کے سپرد کریں وہ اپنی شان کے مطابق نواتے ہیں۔اللہ کریم سب کا آنا قبول فرمائیں اس کا احسا ن کہ کیفیات قلبی سے ہمیں نوازا۔اللہ کریم استقامت عطا فرمائیں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Hazrat abbu baker Seddiq RA kurrah arz par woh wahid hasti hain jinhein khalifa-tul-Rasool SAW ka laqab naseeb howa . - 1

ماں باپ کی خدمت کا صلہ (ماہانہ اجتماع)

Watch Maan Baap ki Khidmat ka silah YouTube Video
Maan Baap ki Khidmat ka silah - 1
Maan Baap ki Khidmat ka silah - 2
Maan Baap ki Khidmat ka silah - 3
Maan Baap ki Khidmat ka silah - 4
Maan Baap ki Khidmat ka silah - 5
Maan Baap ki Khidmat ka silah - 6
Maan Baap ki Khidmat ka silah - 7
Maan Baap ki Khidmat ka silah - 8
Maan Baap ki Khidmat ka silah - 9

والدین کی خدمت کا صلہ


عظمت باری تعالی

عظمت باری تعالی کا ادراک پیشانیوں کو سجدوں کے نشانوں سے سجا دیتا ہے ۔
Marks of prostrations upon foreheads embellish the visages of those who have realized the Greatness of Allah-s.w.t. 

خلوص

عبادات اس قابل کرتی ہیں کہ اللہ کریم کے ساتھ تعلق میں خلوص پیدا ہو ۔
Our ibadaat inspire us to cultivate sincere compassion in our relationship with Allah Kareem.

خالق اور مخلوق

انبیاء کرام وہ ہستیاں ہیں جو اللہ کریم نے خالق اور مخلوق کے درمیان رابطے کے لیے پیدا فرمائیں ۔
The Messengers( alaihi assalam), of Allah are those who were ordained to be the mediators between the Creator and the created.

دل کا زنگ

اللہ کریم کا ذاتی نام دلوں کے زنگ اتار دیتا ہے 
The personal name of Allah Kareem cleanses hearts of all trust.

کرامت

خالص نیت سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اتباع سب سے بڑی کرامت ہے 
Bowing to the example of Nabi Kareem, SAW with the purest compassion is indeed the truest feat of all.