Featured Events


بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس سرگودھا

Watch Baisat Rehmat Alam SAW conference Sargodha YouTube Video
Baisat Rehmat Alam SAW conference Sargodha - 1
Baisat Rehmat Alam SAW conference Sargodha - 2
Baisat Rehmat Alam SAW conference Sargodha - 3
Baisat Rehmat Alam SAW conference Sargodha - 4
Baisat Rehmat Alam SAW conference Sargodha - 5
Baisat Rehmat Alam SAW conference Sargodha - 6

بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس ایوان اقبال لاہور


آپ ﷺ سے رشتہ ایمانی معاشرے میں اتحاد و اتفاق کا سبب ہے


لاہور(پ۔ر)بعثت ِ رحمت ِ عالمﷺ مومنین پر اللہ کی رحمت اور احسان عظیم فرمایا گیا ہے۔ولادت باسعادت کے ایام کو اظہارِ محبت کے تحت منایا جاتا ہے لیکن جب بعثت کی بات آئے گی تو ہمیں اس سے درس ملتا ہے کہ دعویٰ عشق حدود و قیود کا خیال رکھتے ہوئے کیا جائے اوریہ بندہ مومن کو اس کے مقصد حیات کی طرف لے جاتا ہے اور زندگی کے ایک ایک پہلو میں رہنمائی عطا فرماتا ہے اور یہ تعلق امتی کا بندہ مومن سے ایمان کا ہے جسے آج ہم دنیا کی نذر کر کے اپنا بہت بڑا نقصان کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شَیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے ایوان اقبال لاہور میں ہزاروں مردوخواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ آپ ﷺ انجام بد سے ڈرانے  والے اور لوگوں کو اللہ کی طرف بلانے والے ہیں اور آپﷺ ایک روشن چراغ ہیں۔ ایسا روشن چراغ کہ انسانیت رہتی دنیاتک اس سے سیراب ہوتی رہے گی۔اور اس پر عمل کرنے سے سلامتی کا حصول ہوگا اور آپﷺ کا ارشاد ہے کہ میں اس وقت بھی اللہ کا نبی تھا جب حضرت آدم علیہ السلام کا وجود مکمل نہ ہوا تھا۔
انھوں نے کہا کہ دین کا پڑھنا پڑھانا صرف مولوی اور پیر کے ذمے نہیں ہے بلکہ ہرایک پر اس کا حصول فرض ہے اور اپنا کردار مثبت ادا کرتے ہوئے ہر ادارے کو اپنا جانتے ہوئے اس کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالیں۔معاشرے میں جدت نے جہاں بہتری دی ہے وہاں پر منفی اثر یہ کیا ہے کہ ہم رشتوں کی پہچان بھول گئے ہیں۔بڑے کا ادب چھوڑ دیا ہے اور چھوٹوں سے شفقت ختم ہوگئی ہے۔باہم تلخی بڑھ گئی اور اس کی بنیادی وجہ دین اسلام سے دوری ہے اور اس کا حل یہ ہے کہ ہم اسوہ ئرسول ﷺ پر آجائیں۔ یہاں سے ہمیں تعلیم ملتی ہے کہ ٹوٹتی سانسوں میں دوسروں کو پانی کا گھونٹ دیا اور اپنی جان اللہ کی راہ میں قربان کردی۔
یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے زیراہتمام پورے ملک میں بعثت ِ رحمت عالم ﷺ کانفرنسز کا انعقاد ہو رہا ہے اس کا بنیادی مقصد صرف یہ ہے کہ بحیثیت قوم اور بحیثیت مسلمان اپنا کردار اُس سانچے میں ڈھالیں جس کا حکم ہمیں اللہ نے دیا ہے۔اس عظیم الشان کانفرنس میں انچارج صاحب مجازین سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ محمد ارشد، جنرل سیکرٹری تنظیم الاخوان پنجاب عبدالماجد اعوان،مرکزی  سیکرٹری اطلاعات امجد محموداعوان، تاج محمود چشتی صدر الاخوان لاہور ڈویژن،راشد قیوم صدر لاہور،رحمت اللہ ملک، سعد نزیر،ملک یامین،مولانا فضل الرحمن،عامر ندیم،عبدالرحمن جج،محمد اکرم، عبدالمالک منصوری و دیگر نے کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
aap? se rishta imani muashray mein ittehaad o ittafaq ka sabab hai - 1

بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس ایوان اقبال لاہور

Watch Baisat Rehmat Alam SAW conference Aiwan-e-Iqbal Lahore YouTube Video
Baisat Rehmat Alam SAW conference Aiwan-e-Iqbal Lahore - 1
Baisat Rehmat Alam SAW conference Aiwan-e-Iqbal Lahore - 2
Baisat Rehmat Alam SAW conference Aiwan-e-Iqbal Lahore - 3
Baisat Rehmat Alam SAW conference Aiwan-e-Iqbal Lahore - 4
Baisat Rehmat Alam SAW conference Aiwan-e-Iqbal Lahore - 5
Baisat Rehmat Alam SAW conference Aiwan-e-Iqbal Lahore - 6

حلال و حرام


ماہ ربیع الاول میں اظہار محبت و عشق میں وہ ضابطے اور قاعدے اختیار کرنے چاہیے جو آپ ﷺ نے واضح فرمائے ہیں


 ماہ ربیع الاول میں اظہار محبت و عشق میں وہ ضابطے اور قاعدے اختیار کرنے چاہیے جو آپ ﷺ نے واضح فرمائے ہیں بندہ مومن کے پاس یہ بہت بڑا اثاثہ ہے اس کا ایمانی رشتہ حضرت محمد ﷺ سے ہے بندہ مومن اظہار خوشی منائے اور جہان فانی میں جو کچھ ہے وہ سب آپ ﷺ کی رحمت کی مرہون منت ہے رشتہ ایمانی جسے نصیب ہے وہ باقی مخلوق سے سبقت لے جاتا ہے۔اللہ کریم نے بعثت رحمت عالم ﷺ کو مومنین کے لیے مخصو ص فرما دیا اور بحیثیت امتی آج ہم اپنے اعمال کا جائزہ لیں کہ ہمارے دعوی محبت و عشق میں عملی طور پر ہم کہاں کھڑے ہیں ہم کتنا سنت خیر الانام پر عمل پیرا ہیں۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا چیچہ وطنی تاج محل میرج ہال میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس کے موقع پر ہزاروں خواتین و حضرات سے خطاب!
انہوں نے سیرت پاک کا واقع بیان فرماتے ہوئے کہا کہ ایک بڑھیا کے چار بیٹے یکے بعد دیگر شہید ہوئے  لیکن اس عظیم ماں نے اپنے بچوں کی شہادت پر واویلا کرنے کی بجائے آپ ﷺ کی خیریت دریافت فرمائی آپ ﷺ سے کسی نے پوچھا کہ ہر برائی میں مبتلا ہوں مجھے فرمائیں کہ کوئی ایک برائی چھوڑ دوں آپ ﷺ نے فرمایا جھوٹ بولنا چھوڑ دو اس پر عمل کرنے سے اس کی باقی برائیاں بھی چھوٹ گئیں۔ اسلام امن کا درس دیتا ہے اس کو اپنانے میں خیر ہی خیر ہے جس نے بھی اسلام کے سنہری اصولوں کو اپنا یا وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہوں اسے بھی اللہ نے دنیاوی ترقی عطا فرمائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی عقیدت اور محبت کو عملی جامہ پہناؤ تا کہ وہ آشنائی نصیب ہو جو آ پ ﷺ کے در سے گوہر نایاب عطا فرمائے۔نبی کریم ﷺ سے محبت بندہ مومن کو بے نیا ز کر دیتی ہے ایسے لوگوں کی زندگی ایسی رہتی ہے کہ وہ ہر وقت رکوع و سجود میں ہو گا۔یعنی اس کی زندگی کا ہر لمحہ اسلام کے مطابق ہو جاتا ہے۔اور عملی عبادت کا درجہ پا جاتا ہے۔بندہ اپنی گزری ہوئی زندگی کی خطاؤ ں سے معافی کا طلبگار ہوتے ہوئے توبہ کرے اور آئندہ کے لیے نیکی اور فرائض کی ادائیگی کا مسمم ارادہ کرے۔اس ماہ مبارک کی برکت سے اپنے آپ کو سیدھی راہ پر لے آئے۔ یاد رکھیں کہ بندہ مومن کو آخری سانس تک یہ مہلت حاصل ہے کہ توبہ کرے تو اللہ کریم اسے قبول فرماتے ہیں۔وطن عزیز کا ہر ادارہ ہر شعبہ ہمارا ہے ہم نے اپنا مثبت کردار ادا کرکے حفاظت کرنی ہے اس عظیم الشان بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس کا انعقاد چیچہ وطنی کے صدر تنظیم الاخوان چیچہ وطنی حاجی محمد اسلم جنرل سیکرٹری محمد ریاض سیکرٹری اطلاعات محمد اصغر صاحب مجاز محمد یونس نے کیا ،اس کے علاوہ امیر سلسلہ عالیہ چیچہ وطنی عبدالسلام اور فیصل آباد ڈویژن کے صدر اظہر خورشید،صدر ملتان ڈویژن شیراز احمد،پنجاب کے جنرل سیکرٹری حکیم عبدالماجد اور سیکرٹری نشرواشاعت امجد اعوان نے بھی شرکت کی۔
یار رہے کہ بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنسز کا انعقاد ملک بھر میں جاری ہے 16 اکتوبر بروز اتوارایوان اقبال لاہور میں عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد ہو گا۔
Mah Rabi.ul-awwal mein izhaar mohabbat o ishhq mein woh zaabtay aur qaiday ikhtiyar karne chahiye jo aap SAW ne wazeh farmaiye hain - 1

بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس چیچہ وطنی


بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس چیچہ وطنی

Watch Baisat Rehmat Alam SAW Conference ChihaWatni YouTube Video
Baisat Rehmat Alam SAW Conference ChihaWatni - 1
Baisat Rehmat Alam SAW Conference ChihaWatni - 2
Baisat Rehmat Alam SAW Conference ChihaWatni - 3
Baisat Rehmat Alam SAW Conference ChihaWatni - 4
Baisat Rehmat Alam SAW Conference ChihaWatni - 5
Baisat Rehmat Alam SAW Conference ChihaWatni - 6

اللہ کریم نے مومنین پر احسان فرمایا کہ آپ ﷺ کو مبعو ث فرمایا


 اللہ کریم نے مومنین پر احسان فرمایا کہ آپ ﷺ کو مبعو ث فرمایا اور یہ رشتہ خاص مومنین کے ساتھ ہے اور اس کی نزاکت یہ ہے کہ مومن کو اپنی زندگی میں سارے اصول و ضوابط اپنانے ہوں گے جو آپ ﷺ نے ہمیں بتائے یہ قوانین اتنے جامع اور اکمل ہیں جو کہ رہتی دنیا تک قابل عمل ہیں اور ان کو اپنانے سے دنیا میں بھی بھلائی ہے اور آخرت میں بھی اس کا اجر عظیم عطا ہو گا۔  امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ وسربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا بہاولپور تاج محل مارکی میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خواتین و حضرات کی بہت بڑی تعداد سے خطاب 
  انہوں نے کہا کہ اللہ کریم کو دو قطرے بہت پسند ہیں ایک وہ خون کا قطرہ جو اللہ کی راہ میں گرے اور دوسرا جو کہ اللہ کے خوف سے آنکھ سے گرے۔اپنے آپ کو اللہ کے حضور پیش کر کے آپ ﷺ سے اظہار محبت کیا جائے باوضو ہو کر محفل سیرت پاک میں شامل ہوا جائے اور پورے ادب کے ساتھ اس بارگاہ کی نزاکت کا خیال رکھا جائے کیونکہ آپ ﷺ کا ادب اسی طرح ہم پر فرض ہے جس طرح آپ ﷺ کی زندگی میں حکم تھا۔اظہار محبت کو ماہ و سال میں قید نہیں کیا جا سکتا ہمارا تو ہر لمحہ آپ ﷺ کی محبت میں بسر ہونا چاہیے۔ماہ مبارک ہمیں تجدید عہد کی یاد دلاتا ہے پچھلا سال کیسا گزرا کیا میں نے آپ ﷺ کا احکامات سے تجاوز کیا یا آپ ﷺ کے ارشادات کی حدود میں رہا۔
  امیر عبدالقدیر اعوان نے سلاسل تصوف اور ذکر قلبی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمل جو بندہ مومن کے قلب میں درد پید ا کر دیتا ہے اس سے وہ خشوع و خضوع پیدا ہوتا ہے عبادت کرنے والا خود محسوس کرتا ہے کہ میں اللہ کو دیکھ رہا ہوں اس کی خلوت اور جلوت ایک ہو جاتی ہے۔ اللہ اللہ کی تکرار اس کے دل کو صاف کرتی ہے اسے نہاں خانہ دل سے تبدیل کر کے صراط مستقیم پر لے آتی ہے۔یہ صوفیا ء کرام ہر ایک کی تربیت قلب سے کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان 2017 کے بعد پہلی دفعہ بہاولپور میں تشریف لائے ہیں ہال میں خواتین وحضرات کی تعداد اس حد تک بڑھ گئی کہ کئی لوگوں نے حضرت کا بیان کھڑے ہو کر سماعت کیا۔آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت مجموعی اس انتظار میں ہیں کہ کوئی آئے گا اور ہمارے معاشرے کی خرابیوں کو دور کرے گا لیکن ہم سب اپنے اعمال کو نہیں دیکھتے ہم بھی انفرادی طور پر ملک کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں یہ ادارے یہ ملک ہمارا ہے ہم نے ہی اس کی حفاظت کرنی ہے ہم نے ہی اسے سنوارنا ہے اگر ہم سنور گئے تو ہمارا ملک بھی سنورجائے گا۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Allah kareem ne momnin par ahsaan farmaya ke aap SAW ko Maboos farmaya - 1

بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس بہاولپور