Featured Events


درود شریف ایسی دعا ہے جسے اللہ کریم ہمیشہ قبول فرماتے ہیں


 آپ ﷺ پر ہر لمحہ اللہ کریم رحمتیں نازل فرما رہے ہیں۔اللہ کریم نے اپنے آپ پر رحمت کو لازم کر لیا ہے۔اللہ کریم کو معاف کرنا بہت پسند ہے۔رمضان المبارک کے عشرہ جات سے نکل کر جہاں رحت، بخشش اور جہنم کی آگ سے آزادی کا پروانہ ملا ہم شوال میں داخل ہو گئے ہیں تو ہماری زندگیوں میں اس رمضان المبارک کی چاشنی آنے والے رمضان المبارک تک رہنی چاہیے۔رمضان المبارک کو رخصت نہ کریں بلکہ رمضان المبارک کی کیفیت کو ہمہ وقت اپنے ساتھ رکھیں۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب
  انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر عمل یا فرمانبرداری ہے یا نافرمانی ہے۔فرمانبرداری یہ ہے کہ ہماری پسند و نا پسند اللہ کریم کی پسند و ناپسند میں ڈھل جائے۔اسی کو صوفیا فنا فی اللہ کہتے ہیں۔فنا بقا شعبہ تصوف میں بہت بلند مقام ہیں۔بعض صوفیا نے لکھا ہے کہ فنا بقا شعبہ تصوف کی تکمیل ہے لیکن ایسا نہیں جو یہاں سے آگے نہ جا سکے انہوں نے اسی کو کُل سمجھ لیا لیکن یہ یقینی بات ہے کہ اس سے آگے بہت سی منازل ہیں۔حضرت جی ؒ فرمایا کرتے تھے کہ جب بندہ یہاں پہنچتا ہے تو وہ اس قابل ہوتا ہے کہ منازل سلوک کو چل سکے۔لیکن اس کیفیت کا حاصل بھی نیت اور عمل ہے اور نیت اور عمل اسی زندگی میں جہاں اپنا وقت بسر کر رہے ہیں۔جیسی کسی کی نیت اور عمل ہو گا ویسے نتائج ملیں گے۔
 اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
  یاد رہے کہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان رواں ماہ برطانیہ اور یورپ کا روحانی تربیتی دورہ کریں گے جہاں برطانیہ کے تمام بڑے شہروں میں سراجا منیرا کانفرنسز کا انعقاد ہوگا جس میں حضرت خطاب فرمائیں گے۔اس کے علاوہ وہاں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی
Duroood shareef aisi dua hai jisay Allah kareem hamesha qubool farmatay hain - 1

تعمیل حکم

Watch Tameel e Hukm YouTube Video

عید وہ خوشی کا دن ہے جسے اللہ کریم نے مسلمانوں کے لیے پسند فرمایا۔


 حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے عید کا دوسرا دن اپنی فیملی اور دوستوں کے ہمراہ مرکزدارالعرفان منارہ میں گزارا۔مہمانوں کی تواضع مٹھائی اور چائے سے کی گئی اس کے بعد شاندار لنچ دیا گیا جس میں دیسی اور روایتی کھانے شامل تھے۔  
اس موقع پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا جو خاندانی نظام چلا آ رہا تھا جو بہت حد تک بگڑ چکا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اُس خاندانی نظام کو بحال کیا جائے اور خاندان کو جوڑا جائے۔نفرتوں کی بجائے خوشیا ں شیئر کی جائیں۔خاندان کے جتنے بھی مسائل ہوں وہ اسی نظام کے پلیٹ فارم کے تحت مل بیٹھ کر حل کیے جائیں چہ جائیکہ عدالتوں اور کچہریوں میں ان معاملات کو لے جایا جائے خاندان کے کسی بڑے کے پاس بیٹھ کراپنے خاندانی معاملات کو حل کیا جائے اس خاندانی نظام کی ہمارے معاشرے میں اشد ضرورت ہے 
  انہوں نے مزید کہا کہ عید وہ خوشی کا دن ہے جسے اللہ کریم نے مسلمانوں کے لیے پسند فرمایا۔وہ خوشی،خوشی نہیں رہتی جس کے ضابطے نہ ہوں۔نبی کریم ﷺ نے اس خوشی کو اختیار فرمایا ہماری راہنمائی فرمائی۔جو لوگ زیادتی کرتے ہیں ان کے چہرے پر بھی خوشی آتی ہے۔وہ لوگ جو ظلماً کسی سے کچھ چھین لیتے ہیں کامیابی پر وہ بھی خوش ہو رہے ہوتے ہیں۔جب تک اصول اور ضابطہ نہ ہو خوشی،خوشی نہیں ہو سکتی۔حقیقی خوشی کا اصول اور ضابطہ اللہ کریم کا حکم ہے نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے۔
  اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطافرمائیں
Eid woh khushi ka din hai jisay Allah kareem ne musalmanoon ke liye pasand farmaya  - 1

والدین کے حقوق

Watch Waldain key Huqooq YouTube Video

والدین کے ساتھ حسن سلوک اور ان کی خدمت میں حصول رضائے باری تعالیٰ ہے


والدین کے ساتھ حسن سلوک اور ان کی خدمت میں حصول رضائے باری تعالیٰ ہے اور کوئی بھی عمل بارگاہ الٰہی میں تب مقبول ہو گا جب وہ نور ایمان سے مزین ہوگا۔ یہ بنیاد ہے دین اسلام کی۔ آج ہم  جب اس بنیاد سے ہٹ گئے ہیں تو ہماری ذات انا اور تکبر کی صورت میں سامنے آگئی ہے جس کی وجہ سے وہ فروعی اختلافات جو کہ دین اسلام کا حسن ہیں، انہیں ہم کفر کے فتووں تک لے گئے ہیں اور دوسری بڑی خرابی بحیثیت مجموعی یہ آگئی ہے کہ ہم توکل اور ایمانیات میں اتنے کمزور ہو گئے ہیں کہ اپنی امیدیں اللہ کو چھوڑ کر مخلوق سے وابستہ کر لی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ آپﷺکا زمانہ تمام زمانوں سے افضل زمانہ ہے اور جب آپ جلوہ افروز ہیں اور قرآن مجید میں ان مشرکین کے بارے فرمایا جا رہا ہے کہ یہ اندھے اور بہرے ہیں، حالانکہ اس وقت آپﷺ کے جسم اطہر کو جن پتھروں نے مس کیا وہ بھی کلمہ حق بلند کر رہے ہیں اور ایک بے جان بھی اللہ کریم کی تسبیح کر رہا ہے۔ ارشاد مصطفیﷺ ہے کہ احد پہاڑ کو مجھ سے محبت ہے اور میں بھی اس سے محبت کرتا ہوں۔ اسی جگہ پر وہ گوشت پوست کے انسان جو کہ مکلف مخلوق ہیں، انکار کر کے اندھوں اور بہروں میں شمار ہو رہے ہیں۔ اللہ کریم نے ہمیں مکلف مخلوق بنایا اور انسان کو اختیار دے دیا کہ وہ کون سی راہ کا انتخاب کرتا ہے۔
اس دنیا میں ہمارے آنے کا سبب ہمارے والدین ہیں۔ ارشاد ہے کہ اس کی ناک خاک آلود ہو جن کے والدین یا ان میں کوئی ایک موجود ہو اور بندہ ان کی خدمت کر کے جنت کا حقدارنہ ٹھہرے۔ ماں باپ کو پیار اور محبت کے ساتھ دیکھنے سے اللہ کریم مقبول حج کا اجر عطا فرماتے ہیں اور حکم ہے کہ والدین کے ساتھ کوئی ناپسندیدہ بات نہ کریں بلکہ انہیں اف تک نہ کہیں۔
یاد رہے کہ دارالعرفان منارہ مرکز میں ہزاروں کی تعداد میں سنت و نفل اعتکاف کے لئے ملک کے طول و عرض سے سالکین تصوف آئے ہوئے ہیں اور باقاعدہ سحری سے لے کر رات ۱۱ بجے تک ایک ٹائم ٹیبل کے مطابق اپنا وقت بسر کر رہے ہیں۔ ان اوقات کار میں صحبت شیخ، فقہ کی کلاسز، درس حدیث اور باطنی اصلاح و تربیت کی گروپ وار کلاسز کا انعقاد ہوتا ہے۔ سحری اور افطاری کا وسیع بندوبست حضرت شیخ المکرم کی زیر نگرانی خدمت پر مامور رضاکار کر رہے ہیں اور باقاعدہ ایک منظم طریقے سے یہ سب کچھ سرانجام دیا جا رہا ہے۔ گذشتہ شام حضرت شیخ المکرم نے معتکفین کے ساتھ افطاری کی اور اس موقع پر لیلتہ القدر کی فضیلت بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اللہ کریم کا احسان ہے کہ اس بابرکت رات کو آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرنے کا فرما دیا گیا ہے۔ اگر کسی ایک رات کی نشاندہی کر دی جاتی اور اگر اس رات کو بندہ غفلت میں گزار دیتا تو بہت بڑی گرفت کا سبب بن جاتی۔ آخر میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے موقعہ پر ملک کی سلامتی اور موجودہ دہشت گردی کی لہر کے خاتمے کے لئے خصوصی دعا فرمائی
Walidain ke sath husn e sulooq aur un ki khidmat mein husool razaye baari taala hai - 1

باطنی پاکیزگی

Watch Batni Pakeezgi YouTube Video

حضرت جی مد ظلہ العالی کی معتکفین کے ساتھ افطاری

Watch Hazrat jee ki motakfeen key sath aftari YouTube Video

موت کی تلخی

Watch Maut ki Talkhi YouTube Video

معاشرے میں مثبت کردار

Watch Moashre mein Musbat Kirdar YouTube Video

اولاد کی تربیت

Watch Aulad ki Tarbiat YouTube Video