Featured Events


انسانیت کوئی مذہب نہیں ہے


بیرون ممالک مقیم افراد وطن عزیز کا وہ سرمایہ ہیں جو نہ صرف اپنے اُن خاندانوں کی جو پاکستان میں مقیم ہیں کفالت کر رہے ہیں بلکہ ملک کے لیے زرمبادلہ بھیجنے کا بھی سبب ہیں۔یہ سب ہمارے بھائی وطن عزیز پاکستان کے بہترین سفیر ہیں۔اچھا کاروبار اور ملازمت کرتے ہوئے حکمت سے کام لے جس سے مراد یہ ہے کہ صرف اس دنیا کو نہ دیکھے بلکہ اس کی نظر روز محشر پر ہونی چاہیے۔
 شیخ سلسلہ امیر عبدالقدیر اعوان کا پنجاب شینواری ریسٹورنٹ بارسلونا اسپین میں سراجا منیرا کانفرنس سے خطاب
  انہوں نے کہا کہ انسانیت کوئی مذہب نہیں ہے اگر لفظ انسانیت سے درمصطفے ﷺ کے اصول اور ضابطے ہٹا دیے جائیں تو  انسانیت بھی نہیں رہے گی اور انسانیت کے اصول بھی نہیں ملیں گے۔ آج بھی سارا مغرب اور یورپ جو ترقی یافتہ خطے ہیں چودہ صدیاں پہلے ان میں یہ اصول و ضوابط کیوں نہیں تھے یہ سارے اصول جن سے آج یہ معاشرے ترقی یافتہ کہلاتے ہیں  بعثت رحمت عالم ﷺ کے عطا کردہ ہیں۔ جس قوم نے بھی وہ اصول اور ضابطے اپنائے ہیں جو اللہ اور اللہ کے حبیب ﷺ نے عطا فرمائے انہوں نے دنیامیں ترقی کی   جب سے مسلمانوں نے دین اسلام سے دوری اختیار کی ہے تب سے یہ دست و گریباں ہیں۔ہم نے دنیاوی اصول بھی چھوڑ دئیے آج ہماری حیثیت کیا ہے ہماری رائے کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔
  انہوں نے مزید کہاکہ خیر القرون وہ مبارک زمانہ ہے جنہیں معیت محمد الرسول اللہ ﷺ نصیب ہوئی۔اُس زمانے میں جلسے جلوس اور تقا ریر نہیں ملتی بلکہ تبلیغ کا سب سے بڑا زریعہ کردار تھا۔مسلمانوں کے کردار ایسے تھے کہ غیر مسلم جوق در جوق اسلام میں داخل ہوتے گئے 
 مزاج انسانی ہے کہ جزا وسزا کا احساس ہو تویہ حدود میں رہتا ہے۔ہمارا روز آخرت پر،اوراس بات پر یقین کمزور ہو چکا ہے کہ ہم نے ایک دن اپنے ایک ایک فعل کا حساب بھی دینا ہے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے ذکر اللہ اور کیفیات محمد الرسول اللہ ﷺ کی دعوت لوگوں تک پہنچائی جائے۔حاضرین محفل کو ذکر قلبی کا طریقہ بتایا اور آخر میں امت مسلمہ کے اتحاد اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Insaaniyat koi mazhab nahi hai - 1

شیخ سلسلہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کی بارسلونا سپین پاکستان ہاؤس میں پاکستانی ہائی کمشنر جناب مراد علی وزیر سے ملاقات

شیخ سلسلہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان نے بارسلونا سپین پاکستان ہاؤس میں پاکستانی ہائی کمشنر جناب مراد علی وزیر سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔حضرت امیر عبدالقدیر اعوان نے سپین میں پاکستانی کمیونٹی کے حوالے سے جناب مراد علی وزیر کی کاوشوں کو سراہا۔ملاقات کے اختتام پر حضرت نے خصوصی دعا بھی فرمائی۔
Sheikh silsila hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan ki barslona spin Pakistan house mein Pakistani high commissionaire janab morad Ali wazeer se mulaqaat - 1

جمعہ بیان دی ہاگ ہالینڈ

Jumma Beyan The Hague - 1
Jumma Beyan The Hague - 2
Jumma Beyan The Hague - 3

سراجا منیرا کانفرنس دی ہاگ


نماز ہمیں اس قابل کرتی ہے کہ بندگی نصیب ہو


بندہ مومن کی زندگی ایسے گزرے کہ اسے یہ خیال رہے کہ میرا رب مجھے دیکھ رہا ہے۔  یہ کیفیت یہ حضوری اور یہ نسبت رب العالمین سے اگر مضبوط ہو جائے تو پھر ہمارا لین دین،قول و فعل،ظاہر و باطن عین دین اسلام کے مطابق ڈھل جائے گا۔ایمان بالغیب ایسا نصیب ہو جائے کہ بندہ مومن اپنے رب کے حضور ایسے سجدہ ریز ہو کہ گویا وہ اللہ کو دیکھ رہا ہے یہ کیفیت بندہ مومن کو تب نصیب ہوتی ہے جب اس کے قلب میں برکات نبوت ﷺ جاگزیں ہوں۔
شیخ سلسلہ امیر عبدالقدیر اعوان کا اسلامک سنٹر دی ہاگ نیدرلینڈ میں سراجا منیرا کانفرنس سے خطاب
  انہوں نے کہا کہ نماز ہمیں اس قابل کرتی ہے کہ بندگی نصیب ہو۔ہم دنیاوی زندگی کی آسائش کے لیے سالوں محنت کرتے ہیں اور جب بات آئے نماز کی تو وہ ہمیں بوجھ لگتی ہے نماز تو مومن کی معراج ہے اللہ کریم سے ہمکلامی ہے۔جب نماز کا اہتمام کریں گے پھر نماز بوجھ نہیں لگے گی نماز اس لیے ادا کریں کہ میرے اللہ کریم کا حکم ہے اس نے میرے لیے پسند فرمائی ہے۔ہمارے لیے یہ فخر ہونا چاہیے کہ نماز میرے اللہ کی عطا ہے یہ بندگی سے آشنا کرتی ہے۔ہر تعلق کا ایک اپنا درجہ ہوتا ہے جیسے والدین کا تعلق ہے دوست احباب سے تعلقات ہوتے ہیں۔ہمارا مالک کائنات سے اتنا تعلق بھی نہیں کہ ہم اس کے حکم پر سرتسلیم خم کر لیں۔ہم نمازادا کریں گے تو ہماری اولادیں ہمیں دیکھ کر نمازی بنیں گی وہ ہمیں رکوع و سجود کرتے ہوئے دیکھیں گے تو وہ بھی اللہ کی بارگاہ میں اپنا سر رکھیں گے۔کیا ہم اپنی اولاد کو یہ ترغیب دے رہے ہیں یا اسے بے سہارا معاشرے کی اندھیوں کے حوالے کر دیا ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں 
  آخر میں انہوں نے امت امسلمہ کے اتحاد و اتفاق کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔
namaz hamein is qabil karti hai ke bandagi naseeb ho - 1

سراجا منیرا کانفرنس دی ہاگ

Siraj Moneera Conference The Hague  - 1
Siraj Moneera Conference The Hague  - 2
Siraj Moneera Conference The Hague  - 3
Siraj Moneera Conference The Hague  - 4
Siraj Moneera Conference The Hague  - 5
Siraj Moneera Conference The Hague  - 6

سراجا منیرا کانفرنس جرمنی

Siraj Moneera Conference Germany - 1
Siraj Moneera Conference Germany - 2
Siraj Moneera Conference Germany - 3

سراجا منیرا کانفرنس منچ جرمنی


جب ہم نماز کی پابندی کریں گے تو یہ ہمیں بے حیائی اور برائی سے روک دے گی


 قرآن کریم کی تلاوت جہاں برکات اور اجر عظیم کا باعث ہے وہاں یہ بھی ضروری ہے کہ اسے سمجھا جائے کیونکہ اس کے احکامات پر عمل کرنا اصل مقصود ہے۔جرمنی میں اکثریت نوجوانوں کی ہے جو تعلیم کی غرض سے یہاں تشریف لائے ہیں ان سے گزارش ہے کہ جہاں وہ دنیاوی تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہاں دینی تعلیم بھی حاصل کریں جس سے نورایمان میں وہ پختگی آئے گی جس سے عمل صالح اختیار کریں گے جو روزمحشر بھی ان کے کام آئیں گے۔قرآن کریم میں آپ ﷺ کو فرمایا جا رہا ہے کہ تلاوت قرآن فرمائیں اور نماز کی پابندی کریں تو بحیثیت امتی جب ہم نماز کی پابندی کریں گے تو یہ ہمیں بے حیائی اور برائی سے روک دے گی۔اس کی باقاعدگی ہمیں معیت محمد الرسول اللہ ﷺ کی صف میں لے جائے گی۔
 شیخ سلسلہ امیر عبدالقدیر اعوان کا مسجد الامہ  Munich Germanyمیں سراجا منیرا کانفرنس سے خطاب
  انہوں نے کہا کہ ہر مرنے والے کے ساتھ صرف اس کے اعمال جائیں گے۔بندہ مومن کو یہ عظمت عطا فرمائی گئی کہ جب نور ایمان نصیب ہوتا ہے پھر دنیا کے کام بھی آخرت کی تعمیر کا سبب بنتے چلے جاتے ہیں۔اس سب کے لیے جاننا بہت ضروری ہے جانیں گے تو عمل کر پائیں گے۔دین اسلام ہر ایک کو دعوت حق ارشاد فرماتا ہے جب قرآن کریم کو سمجھ کر پڑھیں گے تو آپ محسوس کریں گے کہ اس کا ایک ایک لفظ ایک ایک حکم میرے لیے ہے میرے اللہ کریم مجھ سے مخاطب ہیں۔انسان کی جو تخلیق ہے اس کے مقصد کو پانے کا یہ واحد راستہ ہے۔نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ میں ہمارے لیے راہنمائی موجود ہے ہمیں صرف اختیار کرنے کی ضرورت ہے کہیں کوئی تشنگی نہیں رہے گی۔دنیا کے کاموں کو اللہ کے حکم کے مطابق کرنے کا نام اسلام ہے یہی دین ہے اسی دنیا کی زندگی سے آخرت کی تعمیر ہونی ہے۔
 اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
آخرمیں انہوں نے ذکر اللہ کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ذکر کی مختلف اقسام ہیں جن میں لسانی ذکر ہے عملی ذکر ہے اور قلبی ذکر ہے۔محفل میں آنے والوں کو ذکر قلبی سکھایا اور امت مسلمہ کے اتحاد اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے اجتماعی دعا بھی فرمائی
Jab hum namaz ki pabandi karen ge to yeh hamein be hiyai aur buraiee se rokkk day gi - 1

سراجا منیرا کانفرنس اوسلو ناروے

Sirajam Muneera Conference Oslo - 1
Sirajam Muneera Conference Oslo - 2
Sirajam Muneera Conference Oslo - 3
Sirajam Muneera Conference Oslo - 4
Sirajam Muneera Conference Oslo - 5
Sirajam Muneera Conference Oslo - 6