Featured Events


بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس

Baisat Rehmat Alam SAW Conference  - 1

سیاست معاشرے کے لیے طب اور علاج کی حیثیت رکھتی ہے


وطن عزیز پاکستان میں نظام عدل و انصاف کا یکساں حصول فوری اور نافذ العمل ہو جائے تو بہت سی خرابیاں اور برائیاں ختم ہو جائیں گی . اللہ کریم نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے کسی نعمت پر احسان کا نہیں فرمایا کہ مومنین پر احسان فرمایا ہے لیکن بعثت رحمت عالم ﷺ کے موقع پر اللہ کریم فرماتے ہیں کہ میں مومنین پر بہت بڑا احسان فرمایا۔ ہم امام الانبیاء،رحمت اللعالمین سے دعوی محبت تو کرتے ہیں لیکن کیا اس دعوے کی شہادت ہماری گفتار دے گی، ہمارا عمل دے گا؟اگر ہم بحیثیت مجموعی دیکھیں تو اس وقت ہمارا معاشرہ تقسیم کی ان حدوں تک پہنچ چکا ہے کہ ہر گھر میں جھگڑا ہے،ہم نے بچوں کو موبائل سکریں کے حوالے کر دیا ہے۔میاں بیوی جو کہ بقائے انسانیت کی بنیاد ہیں ان میں بھی بہت خلیج آ چکی ہے۔ہمیں اپنے سمیت اپنے اہل خانہ اور بچوں کو دین محمد الرسول اللہ ﷺ کی تعلیمات پر لانے کی ضرورت ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس، ماڈل کالونی کراچی میں خواتین وحضرات کی بڑی تعداد سے خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ سیاست معاشرے کے لیے طب اور علاج کی حیثیت رکھتی ہے۔لیکن موجودہ سیاست خود ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہے . اس نظام سیاست میں اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ یہ معاشرے میں وہ کردا ر ادا کرے کہ اس کے بنیادی مسائل حل کرنے کی کوشش کرے۔سوشل میڈیا کی وجہ سے اس وقت وطن عزیز میں ہر کوئی پریشان ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے بچوں کو نماز پنجگانہ کا پابند بنائیں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کے لیے اجتماعی دعا فرمائی اور خواتین و حضرات کی سلسلہ عالیہ میں اجتماعی بیعت بھی لی۔
  یاد رہے کہ اس عظیم الشان بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں ڈاکٹر فاروق ستار،محمد فاروق اعوان رکن صوبائی اسمبلی سندھ وچئیر مین تنظیم الاعوان پاکستان،صدر تنظیم الاعوان سندھ یوتھ نعیم اعوان،ابراھیم اعوان صدر کراچی ڈویژن،جنرل سیکرٹری تنظیم الاعوان ملک شان اعوان کراچی ڈویژن،ڈاکٹرزاھد اعوان،آفتاب جہانگیر،اقبال قریشی،غازی صلاح الدین،جنرل سیکرٹری فرخ بشیر تنظیم الاخوان سندھ،کیپٹن امین ملک صدر تنظیم الاخوان سندھ کے علاوہ امجد اعوان سیکرٹری نشرواشاعت تنظیم الاخوان پاکستان نے بھی شرکت کی۔
آخر میں مکھیا عالم ہندو برادری سردار نے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کو سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی۔
Siyasat muashray ke liye tib aur ilaaj ki hesiyat rakhti hai - 1

بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس

Baisat Rehmat Alam SAW Conference  - 1

اختیارات کا استعمال

Watch Ikhtiarat ka istemal YouTube Video

جہاں تک ہمارا ختیار ہے ہم اپنے اختیار کا استعمال دین اسلام کے مطابق کر یں


ساری آسائشوں،ساری جدت اور انتہائی دیدہ زیب گھروں میں رہنے والوں میں خودکشی کا رجحان زیادہ ہے۔اس ساری ترقی نے انسان کو ظاہراً بہت آسانی اور آرام دہ زندگی تو دے دی لیکن وہ خوشی وہ راحت جو دلوں کو ملنی چاہیے تھی وہ نہ مل سکی۔اور نوبت یہاں تک پہنچ جاتی ہے کہ بندہ اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتا ہے۔اگر ہم ان معاشروں کو دیکھیں جہاں دین اسلام پر عملداری اور قرآن کریم کی تعلیمات اور احکامات پر عمل ہو رہا ہوتا ہے وہاں دنیاوی طور پر کچھ بھی نہ ہو لیکن وہاں مستحکم اور اطمینان کے ساتھ زندگی گزر رہی ہوتی ہے وہاں مجموعی طور پر بھی مثبت کردار نظر آتے ہیں۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ جہاں تک ہمارا ختیار ہے ہم اپنے اختیار کا استعمال دین اسلام کے مطابق کر یں۔ہمیں اپنی زندگیوں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ ہم صلح رحمی،درگزراور اللہ کی مخلوق پرکتنا رحم کررہے ہیں اگر ایسانہیں ہے تو پھراس کا مطلب ہے کہ ہم دین اسلام کو مان تو رہے ہیں لیکن قلب کی گہرائی میں جو یقین ہوتا ہے وہ ہمیں حاصل نہیں ہے۔اسی وجہ سے جو آج معاشرے کی صورت حا ل ہے وہ وہ پر سکون نہیں ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس گزرتی زندگی کی سانسوں کو اللہ کے نام سے مزین فرمائیں۔دین اسلام دین حق ہے اس کے سامنے کوئی اور نظریہ نہیں ٹھہر سکتا۔ اللہ کریم محتاج نہیں ہیں ہمیں دین اسلام کی ضرورت ہے ہمارے اندر انابت ہوگی،صدق ہوگا تو حق تلاش کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی بلکہ ہر چیز میسر ہوگی۔اللہ کریم اسباب پیدا فرما دیں گے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ زندگی کے جس پہلو کو بھی اختیار کر رہے ہو اُسے سوچ سے عمل تک دین اسلام کے مطابق ڈھال لو۔اللہ کریم نے ہمارے لیے دین اسلام پسند فرمایا ہے۔جہاں ہم دین اسلام کے مطابق عمل کریں گے اس کے اثرات ذاتی زندگی سے لے کر معاشرتی زندگی تک اور پھر اس سے بھی آگے آخرت میں بھی کامیابی ہی کامیابی ہے۔جہاں دین اسلام کے حکم کو چھوڑ کر ذاتی پسند کے مطابق عمل کریں گے وہاں نقصان اُٹھائیں گے۔دین اسلام وہ تربیت فرماتا ہے جو ذات سے لے کر اجتماع تک ہر ایک کے لیے فائدہ مند ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
 
jahan tak hamara Ikhtiar hai hum apne ikhtiyar ka istemaal deen islam ke mutabiq karen - 1

تصوف کا حاصل ماہانہ اجتماع دارالعرفان منارہ


دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع مرکز دارالعرفان منارہ(تصوف کا حاصل)

Watch Mahana Ijtima Dar ul Irfan Munarah (Tasawwuf ka Hasil) YouTube Video

اپنی اولاد کو حکمت کے ساتھ راہ راست پر رکھنے کی پوری کوشش کریں

راہ سلوک اورشعبہ تصوف کا مسافر ہونا اور اس نازک ذمہ داری کی ادائیگی کے لئے حضرت قاسم فیوضات مولانا امیر محمد اکرم اعوان ؒ کا حکم فرمانا اور آج کے دن سات سال کا عرصہ گزر جانا۔ آپؒ کا وصال 7 دسمبر 2017 کو مغرب سے کچھ وقت بعد ہوا اس دن سے اپنی کوشش کی کہ آپؒ کی دی گئی امانت اور سینہ بہ سینہ برکات محمد رسول ﷺ کو اپنی جان سے زیادہ عزیز رکھتے ہوئے مخلق خدا تک پہنچاوٗں اور رب کریم سے یہ امید ہے کہ جہاں مخلوق خدا کا دخل ہو گا اور بر گزیدہ ہستیوں کی مبارک راہ پر ہونا نصیب فرمایااپنی غلطیوں اور کمزوریوں کے باوجود یہ ڈھارس بندھ جاتی ہے کہ اللہ کریم مہربانی اور کرم فرمائیں گے تو یہ بخشش کا سبب ہو جائیگا  ۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ حضرت ؒ نے جو امانت ہمارے سپرد کی ہے اورہمارے سینوں میں برکات محمد رسولﷺانڈیلی ہیں ہمیں  اپنا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ دینی اور عملی پہلووٗں  میں ہم کہاں کھڑے ہیں۔ یہی بہترین طریقہ ہے کہ یوم وصال کو یاد کریں۔ ان خیالات کا اظہارحضرت امیر عبسالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے ماہانہ اجتماع کے موقع پر ہزاروں خواتین وحضرات سے کیا 
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اندرحرص و لالچ اس قدر آگئی ہے کہ ہم اپنے عزیز ترین رشتوں میں بھی لحاظ کو بالائے طاق رکھ کر بہنوں کو وراثت میں حصہ نہیں دیتے ہیں۔ یہ وہ رشتہ ہے کہ بھائی بہنوں کے سروں پر ہاتھ رکھیں انکی معاونت کریں یہ سب اس وجہ سے کہ ہم نے قناعت چھوڑ دی ہے۔ اسکو چھوڑنے سے ہم اندھے ہو گئے ہیں اور اپنے فرائض کو بھول جاتے ہیں۔ اللہ کریم سے مغفرت طلب کرتے ہوئے اپنی کم ائیگی کا اظہار کریں اور صوفیہء اکرام فرماتے ہیں کہ تہجد پڑھا کرو اور سحری کا زکرکیا کرو جو سے بندہٗ موٗمن کو وہ ثمر نصیب ہو تا ہے جو کہ آنے والے دنوں میں  بیج بن کر منفقین،قانتین،صادقین،صابرین والی خصو صیات نصیب ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور مغفرت کی طلب کرتے ہیں۔ آج ہمیں اپنے شیخ  ؒسے محبت اور اظہار محبت کا ہونا اسکا بہترین اظہار یہ ہے کہ اپنا جائزہ لیں گردوپیش کو چھوڑ دیں معاشرے کو اس نظر سے چھوڑ دیں کہ وہ "یہ"کر رہا ہے۔ لوگوں کو کنوئں میں چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھ کر کنوئں میں کودنا درست نہیں۔ لوگ حرام کھا رہے ہیں میں بھی کھانا شروع کر دوں یہ عمل ٹھیک نہیں ہے۔ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنا گھر، اپنی اولاد، اپنے والدین جہاں تک اسکا حکم چلتا ہے اسکے اوپر انکی ذمہ داری ہے کہ وہ اللہ اللہ کر رہے ہیں، دین متین پر عمل کر رہے ہیں؟ اپنی اولاد کو حکمت کے ساتھ راہ راست پر رکھنے کی پوری کوشش کریں اور یہ تب ہوگا جب آپ خود عمل صالح کریں گے اور بحثیت سالک دوسروں تک زکر الہی کی دعوت پہنچانا بھی انفاق فی سبیل اللہ ہے اور یہ پودے صدقہٗ جاریہ ثابت ہونگے۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ آنے والے حالات اچھے نہیں ہیں اور بحثیت مجموعی ہم نے دنیا میں اپنے حالات عزت والے نہیں چھوڑے۔ ایسی کوئی بات ایسا کوئی عمل جو پوری امت کے لئے تکلیف کا سبب بن رہا ہو چاہے وہ ایک لفظ ہی کیوں نا ہواس غلط روش کا نا بنے۔ وطن عزیز میں انصاف اور سچائی میں اپنامثبت کردار ادا کریں اور یہ سب کچھ لوگوں کی واہ واہ لینے کی بجائے صرف اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لئے کریں۔ آخر میں انہوں نے ملک و قوم کے لئے خصوصی دعاء فرمائی اور دنیا سے چلے جانے والوں کے لئے مغفرت کی دعاء فرمائیں
Apni aulaad ko hikmat ke sath raah raast par rakhnay ki poori koshish karen - 1

دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع مرکز دارالعرفان منارہ

Mahana Ijtima Dar ul Irfan Munarah - 1

علم کی اہمیت

Watch Ilm ki Ahmiat YouTube Video