Featured Events


میرا پاکستان

Watch Mera Pakistan YouTube Video

تبلیغ کا بنیادی اصول

Watch Tableegh ka bunyadi Asool YouTube Video

انسانی کردار کے اثرات (ماہانہ اجتماع )


انسانی کردار کے اثرات (ماہانہ اجتماع )

Watch Insani Kirdar kay Asrat (Mahana Ijtima)  YouTube Video
Insani Kirdar kay Asrat (Mahana Ijtima)  - 1
Insani Kirdar kay Asrat (Mahana Ijtima)  - 2
Insani Kirdar kay Asrat (Mahana Ijtima)  - 3
Insani Kirdar kay Asrat (Mahana Ijtima)  - 4
Insani Kirdar kay Asrat (Mahana Ijtima)  - 5
Insani Kirdar kay Asrat (Mahana Ijtima)  - 6

سینوں میں فرعونیت کا در آنا اور دولت کی حرص معاشرے میں فساد کا سبب ہے


معاشرے میں ہر بندے کا عمل اپنے اثرات مرتب کرتا ہے۔انسانی کردار معاشرے میں ایک حدت پیدا کرتا ہے جب یہ بڑھتی ہے تو شدت میں اضافہ ہوتا ہے اور شدت بڑھنے سے فساد برپا ہوتا ہے۔اللہ کریم کی طرف سے آنے والی تنگی اور امتحان بھی ہمیں واپس اصل راہ پر لانے کے لیے ہوتے ہیں۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوا ن پاکستان کا دو روزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب!
 انہوں نے کہا کہ اس وقت بحیثیت مجموعی معاشرے کی روش درست نہ ہے اور ہماری زندگی میں جو پریشانیاں او ر تکالیف ہیں یہ اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ ہمارا رخ کس طرف ہے اور ہمارے اعمال کیسے ہیں۔ہماری نیت،ہمارا کلام او ر ہمارے فعل کو اگر قرآن و سنت کے پیمانے پر رکھا جائے تو پتہ چلے کہ کتنا درست ہے۔روز آخرت ہمارا کیا گیا ہر عمل ہمارے سامنے ہوگا۔اس وقت کی رسوائی سے بہتر ہے کہ آج ہم اپنے گناہوں کو سامنے رکھتے ہوئے معافی کے طلب گار ہوں۔
  انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتیں جن پر ہم دھیان نہیں دیتے وہ لالچ جن کی وجہ سے ہم دوسروں پر اپنی امیدیں قائم کر لیتے ہیں یہ بھی شرک کی ایک تار بن جاتی ہے۔ہمیں اپنی امیدوں کا مرکز اللہ کریم کی ذات کو رکھنا چاہیے تو نتائج بھی پھر ویسے آئیں گے تو اگر راستہ ہمارا کوئی اور ہے اور منزل کوئی اور چاہتے ہیں تو ایسا نہیں ہوتا جیسی راہ کا انتخاب کیا جاتا ہے ویسی ہی منزل بھی سامنے آتی ہے۔
  اس کے علاوہ آج انگلینڈ کے ساتھیوں سے بھی حضرت جی مد ظلہ العالی نے ذوم ایپلیکیشن کے زریعے خطاب فرمایا اور انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے کردار کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ ہمارے کردار سے معاشرے میں بہتری آئے لوگوں کے لیے بھلائی ہو جس معاشرے میں ہم رہتے ہوں وہاں کے لوگوں کے لیے ہمارا کردار تبلیغ کا کام کرے تا کہ دین اسلام اصل چہرے کے ساتھ غیر مسلم کے سامنے آئے۔جب ہم ذکر الٰہی کو اپنے معمولات میں شامل رکھیں گے تو اس سے عام آدمی سے زیادہ اسطاعت نصیب ہوتی ہے بندہ عام آدمی سے زیادہ محنت کرتا ہے،حلال حرام کی تمیز کرتا ہے سچ اور جھوٹ کا دھیان رکھتا ہے غرض کہ اس کی زندگی خوبصورت ہوتی چلی جاتی ہے اور نبی کریم ﷺ کے اتباع میں ڈھل جاتی ہے۔
 آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کی خصوصی دعا بھی فرمائی۔
Seenon mein fraonit ka dar aana aur doulat ki hiras muashray mein fasaad ka sabab hai - 1

محبت الہی ایمان کی بنیاد ہے

Watch Mohabbat Ellahi Imaan ki bunyaad hai YouTube Video

علم کی حقیقت

Watch Ilm ki Haqeeqat YouTube Video

عالم وہ ہے جس نے حق کو پہچان لیا پھر اس حق کے اثرات بندہ کو دعوے سے لے کر عمل تک لے جائیں


ہمارا نظام تعلیم انسانیت کی تربیت نہیں کر رہا اسے تقویت نہیں دے رہا صرف سٹاف پورا کر رہا ہے۔وہ کون سا علم ہے جو حقیقت سے آشنا نہ کر سکے۔شب و روز سامنے ہیں اللہ کی واحدانیت کے ہزاروں پہلو موجود ہیں اس کائنات میں پھر بھی اگر کوئی حق نہ پہچان سکے تو وہ جاہل ہے۔علم انسان کو اس دنیا میں اس طرح زندگی گزارنا سکھاتا ہے جس سے آخرت کی تعمیر ہوتی ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب
  انہوں نے کہا کہ دنیا کا قائم رہنا نور نبوت ﷺ سے ہے،ایمان سے ہے۔انسانی کردار کے مطابق روح کی شکل ہوتی ہے۔اگر اقوام سابقہ کے حالات دیکھیں تو ان کے بد اعمال کے نتیجہ میں ان پر اجتماعی عذاب آتے کسی قوم کی شکلیں بگاڑ دی گئیں کسی پر آگ برسی کسی پر پتھروں کی بارش کی گئی یہ سب ان کے اعمال کی وجہ سے ہوا،کسی میں بے حیائی عام تھی کسی قوم میں جھوٹ بہت زیادہ بولا جاتا کسی قوم کے لوگ لین دین میں ناپ تول میں کمی کرتے تو ان کے اعمال ان پر اجتماعی عذاب کا سبب بن گئے۔
  نبی کریم ﷺ کی بعثت کی برکت کی وجہ سے آپ کی امت سے اجتماعی عذاب اُٹھا لیے گئے اگر دیکھا جائے تو وہ ساری برائیاں آج ہمارے معاشرے میں پائی جاتی ہیں۔انسان جس طرح کا راستہ اختیار کرتا ہے ویسے ہی نتائج مرتب ہوں گے۔اگر کہیں کمی بیشی ہوجائے تو اپنے آپ کو اللہ کریم کی پناہ میں دے دینا چاہیے۔بندہ مومن کا ضابطہ حیات اللہ کریم نے طے فرما دیا ہے معاشی معاملات ہوں یا معاشرتی ذاتی نوعیت کے ہوں یا ملکی سطح کے ہر پہلو میں راہنمائی فرما دی گئی ہے۔بس ہمیں اپنے آپ کو اللہ کے احکاما ت کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔
  یاد رہے کہ دارالعرفان منارہ میں دو روزہ ماہانہ روحانی اجتماع کا انعقاد 2,1 جنوری 2022 بروز ہفتہ،اتوار کو منعقد ہو رہا ہے تمام بہن بھائیوں کو دعوت عام دی جاتی ہے کہ شرکت فرما کر برکات نبوت ﷺ سے اپنے سینوں کو روشن کیجیے۔ اتوار دن 11بجے شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خصوصی خطاب فرمائیں گے اور اجتماعی دعا بھی ہوگی
Aalam woh hai jis ne haq ko pehchan liya phir is haq ke asraat bandah ko daaway se le kar amal tak le jayen - 1

دو روزہ دورہ کراچی

Dow Roza Dora Karachi 2021 - 1

غیر مشروط ایمان

Watch Ghair Mashroot Emaan YouTube Video