Featured Events


عظمت صحابہ

Watch Azmat-e-Sahabah YouTube Video

صدقہ جاریہ

Watch Sadqa-e-Jariyah YouTube Video

ملکی حالات کی بہتری کے لیے ہمیں خوابوں سے نکل کر اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے


 وطن عزیز میں جن حالات سے ہم گزر رہے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے حصے کا کام نہیں کر تے اور خواب دیکھتے رہتے ہیں۔بندہ مومن کا یہ مقام نہیں کہ وہ خوابوں میں جی رہا ہو اس دنیا میں وقت مقررہ تک رہنا ہے یہ حقیقت ہے۔اللہ کریم نے دین حق عطا فرمایا یہ بھی حقیقت ہے ہم حقیقت کو چھوڑ کر خوابوں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔انبیاء ؑ بھی اپنی اولاد کو یہی نصیحت فرماتے رہے کہ ایمان پر قائم رہنا اور اور حق کی سربلندی کے لیے کوشاں رہنا کیونکہ نتائج عمل پر مرتب ہوتے ہیں۔جس حال میں ہم ہیں اُسے دیکھنے کی ضرورت ہے جو غلطی ہو چکی آئندہ نہ ہو۔بحیثیت مسلمان جب مانا کہ وہ وحدہ لاشریک ہے پھر مخلوق سے اپنی توقعات وابستہ کر لینا کہ مجھے فلاں بندہ فائدہ یا نقصان پہنچا سکتا ہے یہ بھی شرک کی ایک قسم ہے۔ دین اسلام تواتر سے ہم تک پہنچا تو ہمیں اس پر ایمان لانا چاہیے اور اس کے احکامات پر من و عن عمل پیرا ہونا چاہیے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب
  انہوں نے کہا کہ ایسے خوش بخت بھی اس دنیا سے گزرے ہیں جن کی شہادت اللہ کریم قرآن مجید میں دے رہے ہیں۔اللہ کریم کا احسان کہ نبی کریم ﷺ کے معجزات میں سے ایک معجزہ قرآن مجید کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہے جس میں ہر سوال کا جواب ہے۔نبی کریم ﷺ کا زمانہ تمام زمانوں میں افضل ترین ہے۔آج ہم اپنے اجداد کی وصیت بھول چکے ہیں جو جہاں جیسا عمل کرے گا اس کا حساب کتاب بھی اسی کے ذمہ ہے۔وقت گزر رہا ہے اور ہمیں اس کا ادراک نہیں ہے یا ہم ماضی پر بات کر رہے ہوتے ہیں یا پھر آنے والے وقت کو پلان کر رہے ہوتے ہیں۔جہاں ہیں جس حال میں ہیں اسے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں
Mulki halaat ki behtari ke liye hamein khowaboon se nikal kar –apne hissay ka kirdaar ada karne ki zaroorat hai - 1

دنیا کی امامت


پاکیزگی کیا ہے

Watch Pakeezgi kia hai YouTube Video

توجہ کی اہمیت

Watch Tawajoh ki Ahmiat YouTube Video

مناجات ابراھیم

Watch Munanjaat Ibraheem YouTube Video

مخلوق کی امامت

Watch Makhlooq ki Imamat YouTube Video

جب باطن میں تبدیلی آتی ہے تو اس کا اثر دیر پا ہوتا ہے


بحیثیت مسلمان ہم اللہ کریم کے تمام احکامات کو مانتے ہیں اسی طرح جو ارشادات آپ ﷺ نے فرمائے اُن کو بھی مانتے ہیں لیکن ہمارے اعمال کیسے ہیں کیا ہماری عملی زندگی اس بات کی شہاد ت دیتی ہے کہ واقعی اُن احکاما ت پر ہم اپنی پوری کوشش اور دل کی اتھا گہرائیوں سے عمل پیرا ہیں؟یاد رکھیں جب تک ہمارا باطن اُس درجے کی پاکیزگی حاصل نہ کرے گا کہ ہمارا ظاہر اس کی گواہی دے اس وقت تک ایمان کامل نہیں ہو سکتا۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوا ن پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب! 
  انہوں نے کہا کہ جب باطن میں تبدیلی آتی ہے تو اس کا اثر دیر پا ہوتا ہے اور جب صرف ظاہر تبدیل ہو تو وہ وقتی اور لمحاتی ہوتی ہے جزبات ہوتے ہیں جب ان کا اثر ختم ہوتا ہے تو تبدیلی بھی ختم ہو جاتی ہے لیکن جب نہاں خانہ دل میں نور ایمان راسخ ہو جائے پھر جو باطن میں تبدیلی آتی ہے وہ ظاہر پر بھی اثر انداز ہوتی ہے اور دیرتک رہتی ہے۔اسی لیے اللہ کی یاد کو دل میں بسانے کے لیے محنت کرائی جاتی ہے تا کہ اگر کہیں کمی بیشی بھی ہوجائے تو اللہ کی یاد پھر اُس کے حضور معافی کا سبب بنتی ہے بندے کو اس کمی بیشی سے بھی نجات مل جاتی ہے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ حضرت ابراھیم ؑ کو اللہ کریم نے ایسی عزت عطا فرمائی کہ رہتی دنیا تک آپ ؑ کا نام عزت و احترام سے رہے گا۔اللہ کریم نے اپنے دوست خلیل اللہ کو بے شمار امتحانات سے گزارا۔اور آپ ؑ تمام امتحانات میں تعمیل حکم بجا لائے۔انبیاء معصو م عن الخطا ہوتے ہیں ان کا مجاہدہ اضطراری ہوتا ہے جس سے ترقی درجات نصیب ہوتی ہے اللہ کریم کی رضا نصیب ہوتی ہے۔اللہ کریم نے پھر آپ کو ایسی شان عطا فرمائی کہ آپ ؑ کی ادائیں رہتی دنیا تک قائم فرما دیں جیسے قربانی جو ہم کرتے ہیں اس کو رہتی دنیا تک لوگ کرتے رہیں گے یہ حضرت ابراھیم ؑ کی وہ سنت جسے نبی کریم ﷺ کو بھی اپنانے کا ارشاد فرمایا گیا۔مائی صاحبہ کی وہ تڑپ آپ کے قدم اُٹھانا اللہ کے حضور اتنے مقبول ہوئے کہ اللہ کریم نے آپ کی ادا کو حج کا رکن بنا دیا۔یہ وہ معاملے ہیں جو اللہ اور اس کے رسول کے مابین ہیں۔بندگی نتائج دیکھ کر نہیں کی جاتی بلکہ بندگی تعمیل حکم کا نام ہے۔بندگی ہر حصے کی استعداد کو بروئے کار لانے کا نام ہے۔نیک اولاد بہترین صدقہ جاریہ ہے۔
 حضرت ابراھیم ؑ کو اللہ کریم نے امامت عطا فرمائی اور امامت سے مراد بندگی ہے۔ہر پہلو سے نہاں خانہ دل سے ظاہر تک ہمہ تن پوری توجہ سے تعمیل میں لگ جانا کیونکہ کوئی بھی ذمہ دار عام لوگوں سے زیادہ ذمہ داری ادا کررہا ہوتا ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائے۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔
Jab batin mein tabdeeli aati hai to is ka assar der pa hota hai - 1

حضور حق

Watch Hazoor-e-Haq YouTube Video