Latest Press Releases


جب بھی کوئی دین اسلام کے کسی حکم کے خلاف جاتا ہے تو اس کی بنیادی وجہ اس کی انا اور تکبر ہوتا ہے

انا اور تکبر تجاوز کے درجے میں چلا جاتا ہے اور قرآن مجید اس کو ظلم فرما رہا ہے۔ایسے بندے کی گرفت موت کے آنے پر ہی شروع ہو جاتی ہے جس کی وجہ بندے کے اندر تکبر ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ ارشاد باری تعالی ہے کہ جو لوگ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں کو اہمیت نہیں دیتے اور اپنی مرضی سے زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو جب ان کی موت کا وقت ہوتا ہے اور فرشتے ان کی روحیں قبض کر رہے ہوتے ہیں تو ان پر وہ سختی ہورہی ہوتی ہے،ذلت کی ایسی سزا دی جا رہی ہوتی ہے جس کا ادراک ان ہی کو ہو سکتا ہے۔یاد رکھیں کہ موت وہ دروازہ ہے جو کہ آخرت کے سفر میں پہلاقدم ہے اگر یہاں پر اللہ کریم مہربانی فرمادیں تو آگے کی منزلیں آسان ہو جاتی ہیں۔لیکن یہاں اگر کوئی اپنے اعمال بد کی وجہ سے پکڑ میں آگیا تو پھر آگے بھی اسکے لیے سختیاں ہی سختیاں ہیں۔اللہ کریم نے ہمیں یہ وقت دیا ہے کہ ہم اس کو قیمتی جانتے ہوئے نیک اعمال اختیار کریں۔
 ٍ انہوں نے معتکفین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اعتکاف کا مفہوم ہی یہ ہے کہ سب سے کٹ کر متوجہ الی اللہ ہوجانا۔اور خود کو ایسے محسوس کریں کہ جیسے دنیا والوں سے رشتہ داروں سے گھر والوں سے اب آپ کا کوئی تعلق نہیں رہا جیسے کوئی قبر میں اُتر جائے تو اس جہان سے وہ بے نیاز ہو جاتا ہے بلکل خود کو اعتکاف کے دوران ایسے ہی رکھنا چاہیے۔اور اللہ کریم نے اس عشرہ میں شب ِقدر عطا فرمائی جو کہ ہزارمہینوں سے بہتر ہے اللہ کریم سب کے نصیب میں کرے اور ہم اس عشرہ سے ایسے فائدہ اُٹھائیں اپنی روحوں کو ایسے منور کریں کہ اگلے رمضان المبارک تک اس کی روشنی سے ہم اپنے گیارہ مہینے گزار سکیں۔
  یاد رہے کہ اس سال سنت اعتکاف جو کہ مرکز دارالعرفان منارہ میں اجتماعی طو ر پر ہوتا ہے موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر حکومتی احتیاطی تدابیر کو یقینی بناتے ہوئے عمل کیا جا رہا ہے ۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
Takabbur - 1

سنت اعتکاف حکومتی احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے کیا جا رہا ہے

 دارالعرفان منارہ مرکز سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ میں رواں رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں سنت اعتکاف حکومتی احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔اس سال صرف ڈویژنل سطح پر محدود اجازت دی گئی ہے۔تمام آنے والے احباب کی عمریں 20سے 55  سال تک ہیں۔اور وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ کوئی بھی بیمار شخص دارالعرفان میں داخل نہ ہو۔
  یاد رہے کہ سنت اعتکاف کے شب و روز ایک مخصوص ٹائم ٹیبل کے مطابق ہوتے ہیں۔جن میں گروپ وارکلاسز،اجتماعی ذکر اور فقہ کے کورسز بھی کرائے جاتے ہیں۔سحری کے وقت 2 بجے سے یہ معمولات شروع ہوتے ہیں اور رات 11 بجے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کے ساتھ اجتماعی ذکر کے ساتھ اختتام پزیر ہوتے ہیں۔روزانہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ12 بجے دن سالکین سے خطاب فرماتے ہیں جو کہ براہ راست سلسلہ عالیہ کے فیس بک پیج اور یو ٹیو ب چینل پر دیکھا جا سکتا ہے۔
  الفلاح کی میڈیکل ایمر جنسی ہر سال کی طرح اب بھی یہاں ہر وقت مستند ڈاکٹرز کی زیر نگرانی موجود ہے۔الحمد للہ ان تمام احباب کی سحری و افطاری کا انتظام وسیع پیمانے پر بڑے منظم انداز سے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کی زیر نگرانی ہو رہا ہوتا ہے۔
Aikaaf - 1

نور ایمان وہ دولت ہے جو بندہ مومن کی زندگی کو اعتدال پر لے آتی ہے

 اگر ہم صحیح معنوں میں اپنی نمازوں کی حفاظت کریں، اپنے اعمال آخرت کو دیکھتے ہوئے اختیار کریں اور مقصود رضائے باری تعالی ہو تو ہماری زندگیوں سے بد عملی ختم ہو جائے گی اور کئی کمزوریوں سے ہماری جان چھوٹ جائے۔ان خیالات کا اظہا رامیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر دارالعرفان منارہ سے ویڈیو خطاب  میں کیا۔
  انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کو ایک مضبوط پالیسی عوام الناس کو دینی ہو گی جس کی پلاننگ مستقل مزاجی کے ساتھ کی جائے کیونکہ ایسی وبائی مرض کے لیے منصوبہ بندی زیادہ عرصہ کے لیے ہو تو بہتر ہو گا۔ہمیں دوسرے ملکوں کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنے پاس موجود وسائل کو بروئے کا ر لاتے ہوئے حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی۔اسی طرح میں اپنی قوم سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ جہاں آپ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہیں اس کے ساتھ توکل الی اللہ کریں سب کچھ اسبا ب کو سمجھ لینا درست نہیں ہے۔ہم صرف اسباب اختیار کر سکتے ہیں ان اسباب پر نتائج اللہ کریم ہی مرتب فرماتے ہیں۔یادرکھیں لیڈر جو ہوتے ہیں وہ آگے چلتے ہیں پیچھے چل کر آپ کسی کی راہنمائی نہیں کر سکتے۔اللہ کریم نے ہمیں سب سے بہترین اصول و ضوابط عطا فرمائے ہیں۔آخر میں انہوں نے اس کورونا جیسی وبائی مرض سے نجات کی دعا فرمائی۔اور کہا کہ اللہ کریم ایسے موقع پر ہمیں صبر عطا فرمائے۔امین
Noor-e-Eman - 1

احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کے بعد توکل الی اللہ کرنا ہوگا۔

رضان المبارک کے روزوں کی فرضیت اور سفر و بیماری میں بعد میں رکھنے اور فدیہ کی ادائیگی،یہ حکم اللہ کا ہے اسی طرح موجودہ حالات میں مسجد میں نماز تراویح کے بجائے گھروں میں با جماعت اہل خانہ کے ساتھ ادائیگی ایسا عمل ہے جس سے بیماری سے خود کو بھی بچایا جائے اور دوسروں کو بھی یہ حکومت کا احسن اقدام ہے۔اور ایک متوازن فیصلہ ہے۔جس سے مساجد بھی کھلی رہیں گی اور احتیاط کا پہلو بھی رہے گا۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے دارالعرفان منارہ سے اپنے Live خطاب میں کیا۔
  انہوں نے مزید کہا کہ احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کے بعد توکل الی اللہ کرنا ہوگا۔کیونکہ بلکل احتیاط پر تکیہ کرنا درست نہ ہو گا۔کیونکہ کوئی بھی شئے کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتی جب تک اللہ نہ چاہیں اسی طرح اگر کوئی یہ کہے کہ میں احتیا ط نہیں کرتا اللہ مالک ہے تو یہ بھی ٹھیک نہیں ہے اگر اس سب کے باوجود کسی کو یہ بیماری لاحق ہو جائے تو اُسے گھر میں علیحد ہ رکھا جائے اور وہ تمام پہلو اختیار کیے جائیں جو کہ اس بیماری میں کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔خد انخواستہ ملک میں اگر اس کی بڑی لہر اُٹھتی ہے تو پھر حکومت کے لیے ہر ایک کا خیال رکھنا مشکل ہو جائے گا اور وہ اپنے عزیز و اقارب میں بہتر طور پر isolate رہ سکتا ہے۔
  آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں ہے کہ ہمارے ملک کے بائیس کروڑ عوام بے حیا ہیں اور سب کے سب نچلے درجے کے گناہ گار ہیں میری ناقص رائے میں پوری دنیا میں وطن عزیز میں سب سے زیادہ باعمل،صحیح العقیدہ مسلمان ہیں کیونکہ میں نے اپنے ملک کے علاوہ پوری دنیا کے سفر کیے ہیں اور اس کا مشاہدہ میں نے خود کیا ہے۔یادرکھیں کہ وطن عزیزاسلام کے نام پر بنا ہے اور ان شاء اللہ کرہ ارض پر یہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا سبب بنے گا۔اور کسی کے پاس کوئی ضمانت نہیں ہے کہ وہ ممبر پر بیٹھا بیان کر رہا ہے تو وہ نیک ہے۔کیا معلوم باہر جو دروازے پر کھڑا دربان ہے اس کی وجہ سے ہم سب کی عبادت کو شرف قبولیت نصیب ہو رہی ہو۔انہوں نے آخر میں اس وبائی مرض سے نجات کے لیے دعا فرمائی اور اُمت مسلمہ سے بحیثیت مجموعی یہ درخواست کی کہ وہ اپنے گناہوں کو سامنے رکھتے ہوئے اللہ کریم سے اس کی توبہ اور استغفار کریں۔ اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو
Ihtyati Tadaabeer - 1

گھر گھر جا کر مستحقین میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا گیا

  سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ملکی موجودہ صورت حال میں تنظیم الاخوان پاکستان کے کارکن مستحقین تک گھر گھر جا کر راشن تقسیم کر رہے ہیں۔یہ سلسلہ ملک کے مختلف شہروں میں جاری ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسہ وسربراہ تنظیم الاخوان پاکستان خود ذاتی طور پر اس کام کو دیکھ رہے ہیں اور ان کے حکم کے مطابق راشن کی صورت میں مستحقین جو ہمارے بھائی بہن ہیں ان کی مدد کی جارہی ہے۔
  الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان عرصہ دراز سے ملک کے طو ل و عرض میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔موجودہ لاک ڈاؤن کی صورت حال میں تنظیم الاخوان پاکستان کے کارکنان نے حیدرآباد،کراچی،کوئٹہ،پشاور ڈویژن،لاہور ڈویژن،گوجرانوالا ڈویژن،فیصل آباد ڈویژن،ڈیرہ غازی خاں ڈویژن اور راولپنڈی ڈویژن میں گھر گھر جا کر مستحقین میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا۔
Rashin ki Taqseem - 1

ملکی موجودہ صورت حال(کورونا وائرس) میں صبرسے مدد لی جائے اور صبر کا حصول صلواۃ سے ہی ممکن ہے

آج کے حالات اور ایک وائرل انفیکشن ایک ایسی کیفیت اور حال نہ صرف وطن عزیز بلکہ پوری دنیا میں پیدا ہو چکاہے کہ جس میں ایک تنگی اور تکلیف ہے اور کسی بھی عمل یا کسی بھی تکلیف میں جو مستقل مزاجی ہے یا اُس کے ساتھ اپنے آپ کو اس پہلو پر لانا کہ حالات کے زیروبم میں انسان قائم رہے صبر بہت بنیادی حصہ ہے جس کا حصول نماز سے ہی ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنطیم الاخوان پاکستان نے دارالعرفان منارہ سے اُمت مسلمہ کے لیے ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔
  انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کریم جس نے یہ کائنات تخلیق فرمائی ہے اور ہم سب کو پیدا فرمایا ہے وہ بہتر جانتا ہے کہ آنے والی ہر مشکل اور مصیبت میں ہمیں کیا کرنا ہے اس کی راہنمائی جو کلام ذاتی ہے اس میں فرما دیا ہے اور اس وقت مصیبت کی اس گھڑی میں جب ہم    اس آیہ کریمہ کو دیکھتے ہیں اللہ کریم نے ارشاد فرمایا صبر اور صلوۃ سے مدد حاصل کریں۔نمازکا قرآن کریم میں بے شمار دفعہ فرمایا گیا ہے نماز کا حکم ہے فرائض میں سب سے بڑا حکم ہے اس کی عدم ادائیگی بہت بڑی سزا کی مستحق ٹھہرا تی ہے۔بے شمار پہلو ہیں جو نماز سے نصیب ہوتے ہیں اجرو ثواب وہ جسے ہم اخروی حیات میں دیکھ رہے ہیں لیکن اس عطا کی ابتداء یہی سے شروع ہو جاتی ہے تو صبر جیسے میں نے عرض کیا کہ کسی بھی تکلیف اور کامیابی کے لیے بھی صبر چاہیے اگر کامیابی نصیب ہو اور انسان صابر نہ ہو تو اظہار تشکر کو نہیں پہنچ سکتا۔اسی طرح تکلیف میں بھی انتہائی ضروری ہے کہ انسان ثابت قدم رہے اور جب ثابت قدمی کی بات آئے گی توصرف انسان تک محدود نہیں رہ سکے گی اس کے لیے ضروری ہے کہ ایمان نصیب ہو پھریہ حقائق کھلیں گے اوریہ فانی جہان ہے کوئی نہیں رہا میں اور آپ نے بھی نہیں رہنا اپنے حصے کا وقت گزار رہے ہیں اور یہ فرصت کے لمحات انتہائی قیمتی ہیں اسے ہم حالات کی نزر نہیں کر سکتے اللہ کریم احسان فرما رہے ہیں ہمیں ایک ایک تکلیف اور ایک ایک مشکل کا حل بتا رہے ہیں اور یہی آج جو تکلیف،بیماری کی صورت میں پوری دنیا میں پھیل چکی ہے قرآن کریم سے اگر اس کو دیکھیں تو اس میں استقامت کے لیے صبر اور صبر کے لیے صلوۃ کا حکم دیا جا رہا ہے بے شمار فوائد نماز کی ادائیگی کے ہیں اور صاحب نماز کو صبر نصیب ہوتا ہے یہ قرآن کریم ارشاد فرما رہا ہے اب جب اس آیہ کریمہ کے اگلے حصے کو دیکھیں گے بے شک یہ دشوار ہے آسان نہیں ہے مشکل ہے مگر جن کے دلوں میں خشوع ہے ان کے لیے نہیں بے شمار پہلو ہیں چونکہ یہ کلام ذاتی باری تعالی ہے اور آج کے موضوع کی اور آج کے حالات کے تحت اس آیہ کریمہ کا جو پہلو میں آپ سے عرض کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ اللہ کی بارگاہ میں کھڑا دست بستہ بندہ مومن اگر خشوع خضوع سے خالی ہے پھر اس صلوۃ کا کیا مقام پھر اس سے کیا نتائج مرتب ہونگے۔میں یہ سمجھتا ہوہوں میرا کامل یقین ہے میرا ایمان ہے اگر خشوع خضوع سے نماز کی ادائیگی اور اس ادائیگی میں اپنی سعی کوشش خالص کوشش اسے اختیار کیا جائے یہ بندہ مومن کو صابر بنا دیتی ہے۔اللہ کریم ہیں اگر تکالیف ہیں تو پھر آسانیاں بھی ہیں۔
  آخر میں انہوں نے اس وبائی مرض سے ملک و قوم کی حفاظت اور نظام عدل کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔
Sabar se madad - 1

کورونا وائرس احتیاطی تدابیر کے ساتھ توبہ کی بھی ضرورت ہے

 اس مشکل گھڑی میں جب وبائی مرض کورونا پوری دنیا میں پھیل گیا ہے ہمیں بحیثیت مسلمان جہاں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں وہاں خوف کی کیفیت سے نکلنا ہے۔کیونکہ موت ایک مقررہ وقت پر ہی آنی ہے اور ساتھ اپنے اعمال کو درست کرتے ہوئے اللہ کے حضور توبہ استغفار کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے دارالعرفان منارہ سے  سالکین سے آن لائن ویڈیو خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔
  انہوں نے کہا کہ قرآن کریم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ جب میں بیمار ہو تا ہوں تو وہی اللہ مجھے شفا بخشتا ہے ہمیں یہاں سے یہ سبق بھی ملتا ہے کہ رجوع الی اللہ کریں اور ایسے تمام کاموں سے اجتناب کریں جو خلاف شرع ہیں اور ایک بات یاد رکھیں ایسی موت جو اس طرح ناگہانی صورت میں ایک قسم کا درجہ شہادت عطا کرتی ہے اور اگر ہمارے اعمال درست ہوئے تو یہ دروازہ ہے اپنے رب سے ملاقات کا ہم سب اپنا محاسبہ کرتے ہوئے اسوہ رسول ﷺ پر عمل پیرا ہوں۔کیونکہ یہی وہ در ہے جس سے ہمیں سارے اصول اور قائدے ملے ہیں۔
  انہوں نے سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیموں جس میں تنظیم الاخوان پاکستان اور الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے ذمہ داران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی موجودہ صورت حال میں ہر ڈویژن اور ضلع کی سطح تک خو د کو رضا کارانہ طور پر ہر وقت تیار رکھیں تا کہ وقت آنے پر ریاست پاکستان کے ساتھ مل کراپنے بہن بھائیوں کے لیے کام کر سکیں اس کے علاوہ آپ نے ذمہ داران سے یہ بھی کہا کہ اپنے علاقوں میں اپنے غریب اور حقدار بھائیوں کا خیال رکھیں اور ان کو راشن بھی پہنچائیں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور کورونا سے حفاظت کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Bemari aur Shifa - 1

ذاتی اختلافات کو بھول کر اس وبا کا اتحاد اور اتفاق سے مقابلہ کریں۔

کورونا وائرس ایسا وبائی مرض ہے جو بڑی شدت سے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔اس کے تدارک کے لیے ہر ایک کی اپنی حیثیت کے مطابق ذمہ داری ہے۔جہاں حکومت وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہہ رہی ہے وہاں ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔مفتیان اکرام اور علماء کرام اپنی ذمہ داری ادا کر تے ہوئے جہاں جس حد تک عبادات کی اجتماعات کی اجازت دے رہے ہیں ہمیں اس پر عمل کرنا چاہیے۔جہاں جہاں جو منتظمین ہیں عوام کی حفاظت کے لیے جو بھی احکامات جاری کر رہے ہیں ان پر عمل کرنا چاہیے۔اور یہ وقت قومی ہمیت کا ہے اپنے ذاتی اختلافات کو بھول کر اس وبا کا اتحاد اور اتفاق سے مقابلہ کریں۔اور خود کو رضاکارانہ طور پر ہر وقت تیار رکھیں۔  امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا قوم کے نام اہم پیغام۔
  انہوں نے مزید کہا کہ میں بحیثیت شیخ سلسلہ اور سربراہ تنظیم الاخوان اور اپنے تمام سالکین اور ممبران کی طرف سے ہم ہر وقت اپنے ملک و قوم کے لیے تیار ہیں جہاں ریاست پاکستان کو ہماری ضرورت ہوہم رضاکارانہ طور پر وہاں پہنچیں گے۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور کورونا وائرس سے حفاظت کی دعا فرمائی۔
Coronavirus - 1

قرآن کریم کے ایک ایک حرف میں وہ برکات ہیں جن سے حفاظت الٰہی نصیب ہوتی ہے

کورونا وائرس ایک ایسی وبا ہے جس سے عامۃ الناس میں ایک گھبراہٹ ہے،خوف ہے جس سے نکلنے کی ضرورت ہے۔یادرکھیں موت خود زندگی کی حفاظت کرتی ہے جب تک اس کا وقت پورا نہ ہو جائے۔جہاں ہم اس وبا سے بچنے کے لیے ظاہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں وہاں زیادہ سے زیادہ قرآن کریم کی تلاوت کریں کیونکہ قرآن کریم کے ایک ایک حرف میں وہ برکات ہیں جن سے حفاظت الٰہی نصیب ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ وسربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 انہوں نے کہا کہ طواف کعبہ کا روکنا اُن مفتیان کرام کا حکم ہے جو اس کے اہل ہیں لیکن اُن کا یہ فیصلہ کس حد تک درست ہے وہ خود اللہ کے حضور اس کے جواب دہ ہیں۔لیکن ایک بات سمجھنے کی ہے کہ طواف کعبہ وہ جگہ ہے جہاں ہر وقت تجلیات باری کا نزول ہوتا ہے اور قیامت کی نشانیوں میں ایک نشانی یہ بھی ہے کہ حج کا طواف روک دیا جائیگا۔اللہ کریم سے دعا ہے کہ ہم موت کے خوف اور ڈر سے وہ اقدام نہ اُٹھائیں جو مزید اللہ کریم کی ناراضگی کا سبب ہوں۔اس موضوع پر ہر کوئی اپنی رائے نہ دے اس پر لب کشائی وہی کرے جو اس شعبہ کا ماہر ہو۔
  انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت قوم ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اپنے حصے کا کردار اد اکریں۔جہاں انتظامیہ کو ضرورت پڑے وہاں ہم سب بے لوث ہو کر ان کی مدد کریں کیونکہ ہم سب اس ملک کی ایک ایک اکائی ہیں۔اللہ کریم سے کثرت سے استغفار کرتے ہوئے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔حکومت وقت سے اپیل ہے کہ اگر خد ا نخواستہ یہ بیماری پھیلے تو پھر ہمارے محدود وسائل میں مریض کو اس کے خاندان کے حوالے کریں۔اور اس کو تمام احتیاطی تدابیر دے کر isolate  کر دیا جائے۔اس سے محدود وسائل کے باوجود کافی حد تک قابو پا سکیں گے۔
  آخر میں انہوں نے کورونا وائرس سے جو ڈر اور خوف پایا جاتا ہے اس کے لیے سورۃ فاتحہ بطور وظیفہ بھی فرمایا کہ یہ دعا بھی ہے اور اس میں مانگنے کا سلیقہ بھی موجود ہے۔اس کے علاوہ  "ھوالاول والآخر واظاہر و والباطن وھو بکل شئی علیم"  کا ورد بھی بتایا۔اور ملک و قوم کے لیے اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Hifaza-e-Ilahi - 1

سالک کا اپنے شیخ کے ہاتھ پر بیعت تصوف کرنا ایک عہد ہے جس کی پاسداری اُس پر فرض ہے

 سالک کا اپنے شیخ کے ہاتھ پر بیعت تصوف کرنا ایک عہد ہے جس کی پاسداری اُس پر فرض ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان
 سالک جب اپنے شیخ کے ہاتھ پر بیعت تصوف کرتا ہے تو وہ یہ عہد کرتا ہے کہ میں کیفیات قلبی جو کہ قلب اطہر محمد الرسول اللہ ﷺسے آ رہی ہیں خلوص دل اور خالص نیت کے ساتھ حاصل کروں گا اور آپ کے بتائے ہوئے تمام اصول و ضوابط پر عمل پیرا رہوں گا۔یہاں ایک بات بہت نازک ہے کہ سالک بیعت کر رہا ہوتا ہے اور شیخ بیعت لے رہا ہوتا ہے تو اس طرح شعبہ تصوف میں صرف دو فریق ہی ہوتے ہیں ایک طرف شیخ اور دوسری طرف سالک چاہے وہ لاکھوں کی تعداد میں ہوں دوسرا فریق ہی کہلائے گا۔سالک اگر بیعت کو توڑتا ہے تو اس کا وبال بھی صرف اُسی پر آئے گا۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ وسربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر دارالعرفان منارہ میں سالکین کی بہت بڑی تعداد سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے مراکز اس وقت پوری دنیا میں موجود ہیں اور سالکین دنیا کے ہر ملک میں موجود ہیں جن کو ذکر الٰہی کرایا جاتا ہے جو مرکز دارالعرفان منارہ سے آن لائن ہوتا ہے۔اس روحانی تربیت کا مقصد صرف یہ ہے کہ بندہ مومن اپنے رب سے آشنا ہو جائے اور جب وہ اللہ کی عبادت کرے تو وہ یہ محسوس کرے کہ گویا وہ اللہ کریم کو دیکھ رہا ہے۔اللہ کریم کے روبروہونے کا یہ احساس کیفیات قلبی کے اختیار کرنے سے ہی ممکن ہے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ تصوف میں شیخ کے ساتھ مضبوط تعلق کے لیے تین چیزیں بے حد ضروری ہیں۔عقیدت،ادب اور اطاعت اگر ان میں سے ایک بھی چھوٹ جائے تو تصوف میں کچھ حاصل نہیں ہو سکتا۔کیونکہ شیخ ہی وہ ہستی ہوتی ہے جو کیفیات قلبی کی امین ہوتی ہے اور سالکین کے قلوب کو کیفیات قلبی سے منور کرتی ہے اگر شیخ کے ساتھ تعلق میں دراڑ آجائے تو کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔
Sheikh Aur Saliq Ka Rishta - 1