Latest Press Releases


بحیثیت ایک اکائی ہمارا ہر عمل معاشرے میں اچھائی یا برائی کا سبب بن رہا ہے


 بحیثیت ایک اکائی ہمارا ہر عمل معاشرے میں اچھائی یا برائی کا سبب بن رہا ہے۔جس طرح کسی قسم کا تعفن کہیں بھی ہوتو جب تک اس کو جڑ سے ختم نہ کریں وہ پھیلتا چلا جاتا ہے بلکل اسی طرح معاشروں میں کوئی بھی خرابی جب حد سے بڑھ جاتی ہے تو معاشروں میں مجموعی طو ر پر ایسا بگاڑ پیدا ہوتا ہے جو ظاہری تدبیروں سے حل نہیں ہوتا جب تک اپنے اندر سے انانیت اور تکبر کو ختم کرکے قرب الٰہی کو حاصل نہ کریں اللہ کریم نے انسان کی تخلیق کر کے اس میں روح پھونکی اورملائکہ کو حکم دیا کہ اسے سجدہ کریں۔اس طرح انسانی زندگی عمومی نہیں ہے بلکہ اسے اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستا ن نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ اللہ کریم نے انبیاء و رسل کے ذریعے مخلوق کو تعلیم فرمائی کہ دنیا میں کیسے رہنا ہے زندگی کن حدود میں رہ کر گزارنی ہے کون سے کام کرنے درست ہیں اور کو ن سے ایسے اعمال ہیں جو اللہ کریم کی ناراضگی کا سبب بنتے ہیں۔ہماری زندگی آخرت کے مقابلے میں بہت مختصر ہے ہم اپنے ہاتھوں سے عزیز و اقارب کو دفن کرتے ہیں لیکن ہمیں یہ سمجھ نہیں آتی کہ کل میری بھی انتہا ہونی ہے مجھے بھی موت آنی ہے جب تک اپنی آخر ت کو سامنے رکھ کر زندگی کو نہ گزارا جائے اعمال درست نہیں رہ سکتے۔آج ہم اسلام سے اس قدر دور ہو گئے ہیں کہ ہماری پسند اور نا پسند صرف دنیاکی حد تک رہ گئی ہے۔ہم نبی کریم ﷺ کی ذات سے لے کر صحابہ کرام ؓ اور خانوادہ رسول ﷺ کو سوشل میڈیا میں زیر بحث لاتے ہیں کئی حد سے تجاوز کر جاتے ہیں جن کو دیکھنا اور سننا بس میں نہیں ہوتا غیر مسلم ہماری غیر ت ایمانی کو پکارتے ہیں کیا ہم 50 سے زائد اسلامی ممالک اپنا ایک اتحاد نہیں بنا سکتے ہمارا اپنا سوشل میڈیا ہو جس پر کسی کی جرات نہ ہو کہ اسلام کے خلاف بات کر سکے۔ اللہ کریم تمام امت مسلمہ کو اتفاق اور اتحاد نصیب فرمائے اور اپنے ذاتی مفادات کو چھوڑ کر ایک نقطہ اتحاد پر جمع فرمائے جو نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں
Ba-hasiat aik ikai hamara har amal muashray mein achhai ya buraiee ka sabab ban raha hai - 1

خلاف شریعت کیے گئے ہر عمل کے ساتھ مشکلات اور پریشانیاں آتی ہیں

کسی سے غلطی کا ہو جانا ایک بشری تقاضاہے لیکن غلطی پر ڈٹ جانا اور پھر اس کو صحیح ثابت کرنے کے لیے جواز تلاش کرنا یہ بد بختی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔اور ایسے لوگ اپنی ضد اور انا کی وجہ سے تکبر میں گھِر کر اپنی ہدایت کو سلب کروا بیٹھتے ہیں۔اور یہ دنیا و آخرت کا بہت بڑا نقصان ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ اللہ کریم نے کائنات کی ہر چیز کو انسان کی خدمت پر لگا دیا ہے۔اگر اس عطا کو دیکھیں اور اپنے اعمال کو دیکھیں تو سمجھ آئے گی کہ اللہ کریم کا کتنا بڑا احسان ہے اور میں شکر ادا کرنے کی بجائے نا فرمانی کر رہا ہوں۔یاد رکھیں کہ ہر عمل سے معاشرے میں اس کے اثرات جا رہے ہوتے ہیں اور جب بحیثیت مجموعی ہم اعمال بد اور خلاف شرح کام کر رہے ہوں گے تو پھر اس کے نتیجے میں ہمارے اوپر مشکلات ہی آئیں گی۔
  انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم ہدایت اور صراط مستقیم کے طلب گار ہیں تو پھر ہمیں اپنے اندر سے تکبر اور انا کو نکالنا ہوگااور یاد رکھیں کہ کسی بھی منزل کو پانے کے لیے ادب بنیادی زینہ ہے اور بغیر ادب کے کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔کورونا وبائی مرض کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں دیگر امراض میں احتیاط اختیار کی جاتی ہے وہاں اس مرض میں بھی احتیاط ضروری ہے۔بغیر احتیاطی تدابیر کے یہ کہہ دینا کہ اللہ مالک ہے درست نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر اختیار کر تے ہوئے اللہ کریم پر توکل کیا جائے۔اور معاشی حوالے سے حکومت وقت نے جو اقدامات کیے ہیں اس سے ملک معاشی بحران سے کسی حد تک بچ گیا ہے یہ کرنا وقت کی ضرورت تھی۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔
Khilaaf Shariat kiye gaye har Amal ke sath mushkilaat aur pareshaaniya aati hain - 1

کسی کے اندھے اور جاہل ہونے کے لیے یہ کافی ہے کہ اس نے آپ ﷺ کی ذات کونہ پہچانا

 آج بھی معاشرے میں خود کو دانشور،عقلمند اور دانا کہلوانے والے بہت سے لوگ موجود ہیں لیکن اگر وہ بعثت عالی ﷺ کے مقصد کو ہی نہ پا سکے اور وہ احکامات جو آپ ﷺ قیامت تک کے لیے لائے ان پر عمل پیرا نہ ہوسکے تو قرآن کریم ایسے لوگوں کو اندھا اور جاہل فرماتا ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبار ک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑی بد بختی ہے کہ بندہ حق کے ہوتے ہوئے حق کو پہچان نہ سکے۔ان کا نہ پہچاننا ان کو اس حد تک لے جاتا ہے کہ پھر اللہ کریم ان کی نگاہوں اور دلوں کو پھیر کر رکھ دیتے ہیں۔اور ان کے قلوب پر مہر ثبت کر دیتے ہیں توبہ کی توفیق ہی سلب ہو جاتی ہے یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے ہر عمل کو دیکھیں کہ اس میں کتنا خشوع و خضوع ہے کیا ہمارے سینے میں بھی وہ کیفیات ہیں جو قلب اطہر محمد الرسول اللہ ﷺ سے آ رہی ہیں۔اگر ایسا ہے تو اس کی بصیرت کام کر رہی ہے اور اس کی سمت درست ہے۔کیونکہ یہ روشنی اسے صراط مستقیم پر قائم رکھے گی۔
  قلوب کی حیات اور اسے کیفیات قلبی سے منور کرنے کے لیے ذکر اللہ اختیار کرنا ہوگا۔ہم محتاج ہیں وہ بے نیاز ہے یہ ضرورت ہماری ہے کہ ہم ان برکات کے حصول کے لیے محنت کریں اور قرب الٰہی کے لیے سعی کریں۔تاکہ بندگی کے معنوں سے آشنائی حاصل کر سکیں۔پھر بندہ مومن کو وہ فراست نصیب ہوگی جس کے بارے ارشاد ہے کہ مومن کی فراست سے بچوکہ وہ اللہ کے نور سے دیکھ رہا ہوتا ہے 
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی
kisi ke andhay aur jaahil honay ke liye yeh kaafi hai ke is nay aap ﷺ ki zaat ko na pehchana - 1

ہمارے ذمہ اللہ کی مخلوق تک یہ پیغام پہنچانا ہے نتائج اللہ کریم کے دست قدرت میں ہیں

  موجودہ ملکی حالات (کورونا)کے پیش نظر حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے 15 روزہ آن لائن تربیتی پروگرام کے اختتام کے موقع پر سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے صاحب مجازین،امراء اور تنظیم الاخوان پاکستان کے ذمہ داران جن میں صوبائی سطح سے لے کر تحصیل تک کے صدور،جنرل سیکرٹری،فنانس سیکرٹری اور سیکرٹری انفارمیشن شامل تھے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔
  انہوں نے کہا کہ سوچا نہ تھا کہ وطن عزیز میں حالات ایسے بھی آ جائیں گے کہ اپنے اپنے گھروں میں رہ کر آن لائن اجتماعات کرنے پڑیں گے۔لیکن اللہ کریم کا اپنا نظام ہے۔ہر شئے کا مالک ہے جیسے اُسے پسند ہے اس کے حکم کے مطابق سارا نظام چل رہا ہے۔انفرادی طور پر کام کرنا اور اجتماعی طور پر کام کرنے میں فر ق ہے اجتماعی طور پر کام کرنے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ہم سب اللہ کے دین کے لیے کام کر رہے ہیں اللہ کریم سب کی کاوش قبول فرمائیں۔مخلوق خدا تک کیفیات قلبی کا پہنچنا اور ان کیفیات کے پہنچانے میں اگر اللہ کریم نے ہمیں قبول فرمایا ہے سبب فرمایا ہے تو یہ اس کی بہت بڑی عطا ہے۔ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنا بھی جائزہ لیتے رہیں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔ر ب کائنات کا احسان کہ اس نے اس کیفی شعبے سے منسلک فرمایا۔ہمارے ذمہ اللہ کی مخلوق تک یہ پیغام پہنچانا ہے نتائج اللہ کریم کے دست قدرت میں ہیں۔اللہ کریم تمام ذمہ دران کی کاوش قبول فرمائیں
Hamaray zimma Allah ki makhlooq tak yeh pegham pahunchana hai nataij Allah kareem ke dast qudrat mein hain - 1

ذکرقلبی اگر کسی کو مل جائے تو اس کو اللہ کریم نے اسم اعظم عطا فرمادیا

اسم اعظم سے یہ نہیں ہوتا کہ بندہ جو چاہے ویسا ہوجائے بلکہ اسم اعظم سے بندہ اللہ کریم کی رضا پر راضی رہتا ہے۔اُسے وہی پسند آئے گا جو اللہ کریم اس کے لیے پسند فرمائیں گے۔اور بندہ پھر دنیاوی تکا لیف اور آسائش کو اپنی ذات سے بالا رکھ کر رضائے باری تعالی کو سوچے گا۔ان خیالات کااظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان نے 15 روزہ سالانہ تربیتی پروگرام کے اختتامی بیان اور جمعتہ المبارک کے موقع پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان ریاست میں ہم اس قدر کمزور ہو چکے ہیں کہ حضرت صدیق اکبرؓ اور خانوادہ رسول ﷺ جیسی ہستیوں کی شان میں گستاخی کی جارہی ہے پھر بھی ہماری غیرت ایمانی نہ جاگے تو سمجھ لیں کہ ہم اجتماعی طور پر غفلت میں پڑے ہیں۔جب اللہ کریم کی یاد سے بندہ غافل ہوتا ہے تو پھر یہی صورت حال پیدا ہوتی ہے جو اس وقت ہمارے معاشرے میں ہے۔ہمیں اللہ کی یاد کو اجتماعی طور پر اپنانے کی ضرورت ہے اور صرف ذکر الہی،یاد الہی ہمیں بحیثیت قوم اس غفلت سے نکال سکتی ہے۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذکر پاس انفاس کا حکم براہ راست قرآن کریم  میں موجود ہے اور اس کا طریقہ بھی بتا دیا ہے اب ہم اگر اسے اختیار نہ کریں تو یہ ہماری کمزوری ہے یہی واحد طریقہ ہے جو بندہ مومن کو اندر سے تبدیل کر کے رکھ دیتا ہے بندہ کو گناہ کڑوا لگتا ہے اور نیکی پر چلنا اس کے لیے آسان ہو جاتا ہے۔
  یاد رہے کہ مرکز دارالعرفان منارہ میں 15 روزہ سالانہ تربیتی پروگرام جاری تھا جس کے شب و روز ذکر اذکار سے مزین تھے اور شیخ سلسلہ روزانہ سالکین سے ویڈیو لنک کے زریعے خطاب کرتے تھے۔سالکین ویڈیو لنک کے ذریعے اس پروگرام کو آن لائن جائن کرتے ہوئے اپنے شب وروز بسر کر رہے تھے آج جمعتہ المبارک کے بیان کے ساتھ اس تربیتی پروگرام کا اختتام ہوا جس میں شیخ المکرم مد ظلہ العالی نے خطاب فرمایا اور ملکی سلامتی اور کورونا سے حفاظت کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Zikr Qulbi agar kisi ko mil jaye to is ko Allah kareem nay Ism Azam ataa frma diya - 1

معاشرے کی حدود کو برقرار رکھنے کے لیے عدل کا مضبوط ہونا لازم ہے

پریس ریلیز 
  اُمت مسلمہ کا ماضی تابناک ہے اور اگر ہم غور کریں تو مسلمانوں نے پوری دنیا پر اسلامی اصولوں کو نافذ کیا اور پوری دنیا کو وہ اصول وضوابط عطا کیے جو اب تک کا فر ریاستوں میں اپنائے جا رہے ہیں یہ ہماری نالائقی اور کم عقلی ہے کہ ہم اپنے اس عظیم ماضی سے نا آشناء ہیں۔اور اپنی نئی نسل کو بھی اس سے آگاہ نہیں کر رہے۔یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے حکم کی بجا آوری کرتے ہوئے نشان منزل کو حاصل کیا۔اپنا مال جان اللہ کی راہ میں بے دریغ قربان کر دیا۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ 
  انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں جہاں دنیاوی معاملات تعلیم،صحت،معیشت اور عدالتی نظام میں انصاف کی ضرورت ہے وہاں مذہبی حدود و قیود کو ایسے رکھنا کہ ہر کوئی اپنی حد میں رہے تجاو ز نہ کرے یہ سب حکومت وقت کی ذمہ داری ہے اگر وہ ایسا نہ کر سکے پھر سمجھ لینا چاہیے کہ حکومت اور صاحب اقتدار میں لوگ نا اھل ہیں۔اور ان کی گرفت جو کہ ہر شعبہ پر مضبوط ہونی چاہیے وہ نہ ہے۔ہر کسی کو زندہ رہنے کا حق ہے جب زندگی ہو گی تو ضروریات زندگی بھی ہونگی۔یہ سب ذمہ داری حکومت وقت کی ہوتی ہے اور انصاف بغیر کسی تفریق کے سب کو ملنا چاہیے۔خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو۔کسی بھی معاشرے کی حدود کو برقرار رکھنے کے لیے عدل کا مضبوط ہونا لازم ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
muashray ki hudood ko barqarar rakhnay ke liye Adal ka mazboot hona lazim hai - 1

سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی وفات پرامیر عبدالقدیر اعوان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی وفات پر شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے انکے خاندان اور تمام جماعت اسلامی کے کارکنان و ذمہ داران سے اظہار تعزیت کی اور اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

sabiq Ameer jamaat islami syed Munawar hassan ki wafaat par Ameer Abdul Qadeer Awan ne gehray dukh aur afsos ka izhaar kya - 1

مفتی نعیم کی دین اسلام کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا

 جامع بنوریہ سائٹ کراچی کے مہتمم اور ممتاز عالم دین مفتی نعیم کے انتقال پر تنظیم الاخوان پاکستان کے امیر عبدالقدیر اعوان نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔مفتی نعیم کے صاحبزادے مفتی نعمان سے تعزیعت کرتے ہوئے امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ مفتی نعیم کی دین اسلام کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔مرحوم نے اپنے مدرسے کے زریعے دنیا کے کئی اسلامی ممالک کے لیے حفاظ اور عالم دین پیدا کیے ان کے ہاتھوں لاتعداد غیر مسلموں نے دین اسلام کی دعوت کو قبول کیا۔مرحوم نہ صرف عالم دین تھے بلکہ ایک بہترین منتظم او رسیاسی وسماجی شعور رکھنے والی شخصیت تھے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام کے لیے مرحوم کی خدمات کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے وہ کفر کے خلاف ہمیشہ سینہ سپر رہے دین کے خلاف کسی بھی قانون سازی پر آواز بلند کرتے رہے۔انہوں نے مفتی نعمان اور دیگر لواحقین کے لیے صبر جمیل اور مرحوم کے درجات کی بلند ی کے لیے دعا کرتے ہوئے  اس یقین کا اظہار کیا کہ اب ان کے شاگرد اور اولاد مرحوم کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
Mufti Naeem ki deen-e- islam ke liye khidmaat ko faramosh nahi kiya ja sakta - 1

مضبوط حکمت عملی ترتیب دے کر عوام الناس کو آسانیاں مہیا کی جائیں

  صاحب اختیار ہونا اور بحیثیت حکمران حکومت کرنا بہت اچھا نظرآتا ہے لیکن اگر اس کے دوسرے پہلو کو دیکھیں کہ ہر ایک نے اللہ کریم کو جواب دہ ہونا ہے اور جتنا جس کے پاس اختیار ہو گا اتنے لوگوں کا جواب بھی اس کو دینا ہو گا۔وہ وقت اپنے سامنے رکھ کر ملک میں اصلاحات لائی جائیں مضبوط حکمت عملی ترتیب دے کر عوام الناس کو آسانیاں مہیا کی جائیں جو کہ ہر شعبے میں پِس رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں وبائی مرض کورونا بہت زیادہ پھیل گیا ہے اس لیے ہر فرد ذمہ دار شہری کا ثبوت دیتے ہوئے جہاں احتیاطی تدابیر اختیار کرے وہاں اگر کوئی اس وبا میں مبتلا ہو جائے تو اسے چاہیے کہ خود کو اپنے گھر میں ہی علیحد ہ کر لے جہاں اس کی فیملی اس کا خیال رکھیں کیونکہ ہسپتالوں میں اب جگہ نہیں رہی ہے۔اور بحیثیت مجموعی اس بحث سے بھی نکل آئیں کہ یہ حکومت کی غلطی ہے یا کسی ادارے کی غلط حکمت عملی ہے۔بلکہ اپنوں کے لیے اپنے ملک کے لیے اپنے حصے کا مثبت کردار ادا کریں اس بات کو ذہن سے نکال کر کہ میرے کرنے سے کیا ہو گا۔ابابیل کے تین پتھر دو پنجوں میں اور ایک چونچ میں صرف حکم کی تعمیل ہو رہی تھی نتائج اللہ کریم مرتب فرما رہے تھے کہ اُن پتھروں سے نتیجہ کیا نکلے گا اس میں ابابیل کا کوئی دخل نہیں۔اسی طرح ہم مکلف ہیں اپنے حصے کا کردار ادا کریں نتائج اللہ کریم کے دستِ قدرت میں ہیں۔ہمیں چاہیے کہ خود کا محاسبہ کریں اپنے آپ کوآئینہ میں دیکھیں اپنے اعمال دیکھیں،مقابلے چھوڑ دیں بڑے بڑے لوگ آئے اور چلے گئے جتنی فرصت تھی بسر کی اور دنیا سے چلے گئے یہ وقت بھی گزر جانا ہے۔آئیں اپنے کردار کو اللہ کے حکم کے تابع لے آئیں اپنی کمزوریوں کو دور کریں۔اللہ کریم ہمارے حال پر رحم فرمائیں اور استقامت فی الدین عطا فرمائیں۔
Mazboot Hikmat-e-Amli tarteeb dey kar Awam-al-naas ko aasaniyan muhayya ki jayen - 1

جب بندہ مومن اپنی اصل یعنی دین اسلام سے دور ہوتا ہے تو پھر اس پر ہر شئے حملہ آور ہوتی ہے

بندہئ مومن جب اپنا تعلق حضوراکرم  ﷺ مضبوط کر لیتا ہے توان برکاتِ نبوت کو حاصل کر رہا ہوتا ہے جو سینہ ئ  اطہر
 محمد رسول اللہ ﷺ سے آ رہی ہوتی ہیں یہ مٹی سے بنا بشر اتنا مضبوط ہو جاتا ہے کہ جنات اور دیگر غیر مرئی مخلوق نزدیک بھی نہیں آ سکتی چہ جائیکہ وہ اس پر اپنا اثر چھوڑیں۔ان خیالات کا اظہار حضرت امیر عبد القدیر اعوان، شیخِ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان نے دارالعرفان میں جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ جب انسان اللہ کریم سے دور ہوتا ہے اعمال میں کمزور ہوتا ہے تو بالکل اسی طرح جس طرح بدن فزیکل کمزور ہو تو اس پر ہر قسم کے جراثیم حملہ آور ہوتے ہیں اسی طرح جب بندہ مومن اپنی اصل یعنی دین اسلام سے دور ہوتا ہے تو پھر اس پر ہر شئے حملہ آور ہوتی ہے اس لیے دنیاوی طاقت و دولت ہونے کے باوجود بے سکونی و بے چینی میں ہوتا ہے۔ بظاہر اگر بہت اعلیٰ حیثیت کا بندہ اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتا ہے اس کی بڑی وجہ ایمان کی کمزوری اور آپ  ﷺ سے تعلق کا کمزور ہونا ہے۔ بے ایمانی بندے کو اندھا اور بہرہ کر دیتی ہے اور نہ حق کو سنتا ہے اور نہ اس پر عمل کرتا ہے۔ 
آخر میں انہوں نے کہا کہ اپنے فرائض کا خیا ل کریں اور خصوصاً نماز کی ادائیگی بروقت کریں۔ باوضو  رہیں اس عمل سے آپ پر جادو ٹونہ کا اثر نہیں ہو گا۔ پنتالیس سال کے عرصے کا شاہد ہوں کہ اگر کوئی جنات کی گرفت لے کر آیا اور اس کا علاج کیا اور اسے جو عمل بتایا، اسے اختیار کیاتو آج تک ایک بندہ بھی ایسا نہیں جو یہ کہے کہ اس پر جنات کی گرفت رہی ہے۔ کیا ہوتا ہے یہاں سوائے اس کے کہ اللہ اللہ کی تکرار اور اتباعِ رسالت ﷺ کے تحت نقش دیئے جاتے ہیں۔ معاشرے میں منفی سوچ اس حد تک ہو گئی ہے کہ دینی شعبہ جات میں بحث مقابل کی آ جاتی ہے جو کہ فساد کا سبب ہے حالانکہ یہ بہتر اور بہترین والی بات تھی۔ وبائی مرض نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ٹڈی دل زراعت میں تباہی کر رہی ہے۔ موسم کا رد و بدل ایسا ہے کہ وہ مخلوقِ خدا پراثر انداز ہو رہا ہے۔ 
یہ سبب کیا ہے؟ یہ ہمارے اعمال کی کمزوری ہے اور ہمیں رجوع الی اللہ ہو کر توبہ کرنی ہو گی تاکہ اللہ کریم ہم پر رحم فرمائیں اور اس سے نجات حاصل ہو۔امین
jab bandah momin apni asal yani Deen-e-Islam say door hota hai to phir is par har shye hamla aawar hoti hai - 1