Latest Press Releases


حضرت محمد ﷺ سے ہماری محبت تمام محبتوں پر حاوی ہو تو ایمان کامل ہوتا ہے


سب سے بنیادی چیز اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی اطاعت ہے۔ہمیں اپنی ترجیہات دیکھنے کی ضرورت ہے اپنی نیت کو دیکھیں کہ اس ارادے سے کیا مقصود ہے۔بنیاد اللہ کی رضا ہے اور اس کا راستہ اتباع محمد الرسول اللہ ﷺ ہے۔جس درجہ کا بندگی کا تعلق نصیب ہو گا اس درجہ کی حقیقت سمجھ آتی چلی جائے گی کہ کس کام کو اختیار کرنا ہے اور کس کام کو چھوڑنا ہے۔
  انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام ؓکی وہ جماعت ہے جنہیں معیت محمد الرسول اللہ ﷺ نصیب ہوئی۔جن کے سوالات کے جوابات ان کی زندگی میں قرآن کریم میں نازل فرمائے گے۔یہ وہ ھستیاں ہیں جو رہتی دنیا تک مخلوق کے لیے دین اسلام پر عمل پیرا ہونے کے لیے نمونہ ہیں۔دین اسلام دین فطر ت ہے زندگی کے ہر شعبے میں راہنمائی فرماتا ہے۔معمولات دنیا کے ہر سوال کا جواب ارشاد فرماتا ہے تب جا کر فطری تقاضے پورے ہوتے ہیں اور عملی صورت تک بات پہنچتی ہے۔اللہ کریم تو فیق عطا فرمائیں کہ ہم خود کو اس کے سپرد کر دیں یہ مقام ایسا ہے جہاں تحفظ نصیب ہوتا ہے۔خود کو اللہ کے سپرد کر دو وہ خوب جانتا ہے کہ کس کے لیے کیا بہتر ہے۔
  کیفیات قلبی پر انہوں نے بات کر تے ہوئے کہا کہ خالص اللہ کی یاد کے لیے جمع ہونا بہت بڑی بات ہے۔اللہ کی یاد کو مضبوطی سے تھامنا چاہیے۔قرآن کریم میں صبح شام اللہ کی یاد کا حکم ہے۔صبح شام کی یاد بندہ کو دوامی کیفیت میں لے جاتی ہے۔اور بندہ غفلت سے نکل آتا ہے اور جتنا اللہ کی یاد سے دور ہوتا چلا جائے گا اتنا  غفلت کا پردہ اس پر پڑتا جائے گا۔غفلت بہت نقصان دہ چیز ہے۔اطاعت راسخ ایمان کا سبب ہے۔قرآن کریم میں کوئی حکم عمومی نہیں ہے۔یہ رب العالمین کا کلام ہے یہ عمومی کیسے ہو سکتا ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Hazrat Mohammad SAW se hamari mohabbat tamam mohabbaton par haawi ho to imaan kaamil hota hai - 1

مہنگائی حد درجہ سے تجاوز کر گئی ہے


موجودہ مشکل حالات میں غریب آدمی کا گزارہ انتہائی مشکل اور تکلیف دہ ہو گیا ہے۔جب ہم  اپنے لیے نمائندہ منتخب کرنے کے لیے  بااختیار ہوتے ہیں تو ہمارا معیار صرف یہ ہوتا ہے کہ یہ بندہ کتنا میرے ذاتی معاملات میں کام آسکتا ہے۔ تھانے کچہری کے معاملات میں میری مدد کر سکتا ہے یا نہیں چاہے اُسے ساری زندگی بھی تھانے کچہری کا دروازہ نہ دیکھنا پڑے۔ہمارا ووٹ ہی حکومت کو وجود میں لاتا ہے تو آج نتائج اسی کے مطابق ہوں گے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں ہر شئے کی قیمت آسمانوں سے بات کر رہی ہے۔غریب آدمی کا جینا دوبھر ہو گیا ہے اس موقع پر غور کرنے کی ضرورت یہ ہے کہ جب ہم اپنے لیے حکومتی نمائندے کا انتخاب کرتے ہیں تو اس کی سابقہ زندگی پر غور نہیں کرتے کہ کیسی ہے کتنا نیک ہے کتنا اسلام کا پابند ہے،ہمارا معیار مختلف ہوتا ہے اسی وجہ سے ہمیں ایسے نتائج کا سامنا ہے۔اس کا حل یہ ہے کہ ہم واپس پلٹیں اور آپ ﷺ کے ارشادات پر عمل کرتے ہوئے زندگی کو اسلام کے مطابق لے آئیں۔اس میں ان شاء اللہ بہترین طرز حیات ہو گی۔
 آخر میں انہوں نے ملکی موجودہ صورت حال میں بہتری کی دعا کی۔
Mehengai had darja se tajawaz kar gayi hai - 1

ماہ ربیع الاول و بعثت عالی ﷺ اللہ کریم کا وہ احسان ہے جس کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے


اللہ کریم خود بھی آپ ﷺ پر درود و سلام بھیجتے ہیں فرشتوں کو حکم ہے کہ آپ ﷺ پر درودوسلام بھیجیں اور مومنین کے لیے بھی یہ سعادت ہے کہ آپ ﷺ پر درود کا تحفہ پیش کریں۔ یہ عمل التجا ہے اور اللہ کریم کی طرف سے عطا کا سبب ہے۔اس عشق اور اظہار محبت کوہم ماہ و سال میں قید نہیں کر سکتے بلکہ یہ عمل ہر لمحے اختیار کرنے کا ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا راولپنڈی بار ایسوسی ایشن میں رحمۃ اللعالمین کانفرنس سے خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی ذات مبارک مجسم رحمۃ اللعالمین ہے۔ساری کائنات اور اس کا ذرہ ذرہ خاک سے لے کر تمام مخلوقات آپ ﷺ کی مرہون منت ہیں ہمارا دعوی محبت جو آپ ﷺ سے ہے دم واپسی تک نصیب ہو اور روزمحشر کی سختی سے ہمیں محفوظ فرمائے۔روز محشر تمام انبیاء ؑ کی درخواست پرآپ ﷺاللہ کے حضور دعا فرمائیں گے کہ حساب شروع کیا جائے یہ ہمارے لیے سعادت ہے کہ ہم آپ ﷺ کے اُمتی ہیں اس وطن عزیزمیں جہاں ہر طرف ہم بے اتفاقی اور انتشار کا شکار ہیں وہاں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اتحاد و اتفاق کو فروغ دیں اور آخرمیں دعا ہے کہ اس بابرکت محفل کے منتظمین کی کاوش کو اللہ کریم قبول فرمائیں۔
  پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی کو بار کی طرف سے اعزازی شیلڈ دی گئی۔حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کی طرف سے سیشن جج  راولپنڈی آصف مجید اعوان کو بھی اعزازی شیلڈ پیش کی گئی اور ان کے علاوہ تمام بار کو بھی ایک اعزازی شیلڈ سے دی گئی۔ 
اس بابرکت پروگرام کا انعقاد رالپنڈی بار ایسوسی ایشن اور خصوصی طور پر محترم رضوان اختر اعوان صدر راولپنڈی بار ایسوسی ایشن،عمران یوسف خاں نیازی سیکرٹری جنرل پنڈی بار ایسوسی ایشن ضیاء کیانی سیکرٹری جنرل الاخوان لائر ونگ شامل ہیں۔
Mah Rabiey-ul-awwal o bassat Aali SAW Allah kareem ka woh ahsaan hai jis ka jitna shukar ada kya jaye kam hai - 1

آپ ﷺ سے اُمتی کے عظیم تعلق کو رواجات کی نذر نہ کیا جائے


حضرت محمد ﷺ کی بعثت عالی جب اس کراہ ارض پر ہوئی تو ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا تھا اور حق بیان کرنے والی واحد ذات آپ ﷺ کی تھی عالمین کے لیے اللہ کریم نے آپ ﷺ کو رحمت بنا کر بھیجا ہے اور آج ہم کیا اس عہد کی تکمیل کر رہے ہیں جو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا۔ ماہ ربیع الاول کو اظہار محبت کے لیے مخصوص نہیں کرنا چاہیے بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں اور زندگی کے ایک ایک لمحے کو اسوہ رسول ﷺ کے مطابق گزارنا ہے۔
  امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا بھمبر آزاد کشمیر میں جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ کے موقع پر بہت بڑے اجتماع سے خطاب۔
  انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت معاشرے میں اضطراب اور بے چینی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اپنے مفاد اور ذات کو مقدم رکھ لیاہے جس کی وجہ سے ہم نے اس نظریہ اسلام کو پس پشت ڈال دیا جو ہمیں دوسروں کے لیے قربانی اور ایثار کا درس دیتا ہے۔اور جس طرح تسبیح کے دانے ایک جان ہوتے ہیں بلکل اسی طرح ہمارا معاشرہ اتحاد و اتفاق اورمحبت و یگانگت کی مثال بن سکتا ہے۔یاد رہے کہ حضرت امیر عبدالقدیرا عوان کا شعبہ تصوف ہے جس کے تحت وہ ملک کے طول و عرض میں ان برکات کو پہنچا رہے ہیں جو قلب اطہر ﷺ سے آ رہی ہیں اور بندے کا ظاہر و باطن ایک کر دیتی ہیں۔اور وہ اپنے ہر عمل میں اپنے آپ کو اللہ کے روبرو دیکھتا ہے۔اور یہ کیفیات کا بہر مخلوق خد ا تک پہنچانے کی ذمہ داری حضرت امیر محمد اکرم اعوان ؒ نے اپنی زندگی میں عطا کر دی تھی۔اور یہ ایسا بابرکت سفر ہے جو آپ ﷺ کی طرف ہے۔اس عظیم الشان پروگرام کا انعقاد ڈویژنل صدر آزادکشمیر لطیف بٹ صاحب اور صوبیدار منظور صاحب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کیا۔خصوصی طور پر گوجرانوالا ڈویژنل صدر عبدالحمید چھینہ صاحب،محمد اکرم اویسی صاحب مجاز گجرات،ہیڈ ماسٹر محمد خاں دارالعرفان منارہ مرکز،ضمیر اعوان صاحب مجاز یو کے علاوہ امجد اعوان سیکرٹری اطلاعات نے خصوصی شرکت کی
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کے لیے اجتماعی دعا فرمائی۔
Aap SAW se Ummati ke azeem talluq ko Rawajaat ki Nazar nah kya jaye - 1

ملک کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے


موجودہ ملکی صورت حال انتہائی نازک موضوع کے تحت اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ ملک کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔ایسے حالات میں وقت کا تقاضا یہ ہے کہ اس معاملے کو بہترین حکمت عملی سے حل کیا جائے کیونکہ دونوں طرف ہمارے مسلمان بھائی ہیں۔اس موقع پر اگر ذرا سی بھی بے احتیاطی برتی گئی تو اس کے نتائج نقصان دہ ہو سکتے ہیں اور نظام ریاست کا منظم رہنا بہت ضروری ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ عملی طور پر ہم سب مسلمان ہیں اور ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ ہم نے اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے حکم کے مطابق زندگی گزارنی ہے اور یہی حکم حکمرانوں کے لیے بھی ہے جو کہ اس وقت صاحب اختیار ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے حالات اس نہج تک کیوں پہنچے۔اس کی بنیاد کیا ہے اور اس معاملے کو پہلے اچھے اور مناسب انداز میں حل کیوں نہ کیا گیا؟ اس کا سبب کیوں تلاش نہیں کیا گیا۔یہ سب درست نہیں ہے۔ظلم اور زیادتی کو ختم کرنے کے لیے جس طرح ہم اسے سمیٹتے ہیں اس طرح اور بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔
  یاد رہے کہ 31 اکتوبر بروز اتوار بھمبر آزاد کشمیر میں سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ آزاد کشمیر کے زیر انتظام   جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ کے موضوع پر بہت بڑے جلسہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خصوصی خطاب فرمائیں گے اور اجتماعی دعا بھی ہو گی۔ہر خاص و عام کو دعوت عام ہے۔
Mulik ka aman khatray mein par gaya hai - 1

نبی آخر الزماں محمد الرسول اللہ ﷺ کا زمانہ سب زمانوں سے افضل ترین زمانہ ہے


آج وقت نے ہمیں آپ ﷺ کے مبارک زمانہ سے دور کر دیا ہے اس دوری کے سبب ہمارے ہر عمل میں انحطاط اس حد تک در آیا ہے کہ ہمارا اظہار محبت عشقِ رسول ﷺ کے دعووں میں رواجات درآئے ہیں۔حالانکہ امتی کا رشتہ سب سے اعلی اور افضل ہے جو ہمیں ان حدودو قیود کا درس دیتا ہے جس کا حکم قرآن مجید میں اللہ کریم نے ارشاد فرمایا ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ بارکلب فوارہ چوک پر جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ پر خطاب۔
  انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہاں خانہ دل پر غور کریں کہ ہم ایک ایک عمل کو آپ ﷺ کے ارشادات کے تناظر میں اختیار کریں۔ہماری زندگی کا ایک ایک لمحہ گزر رہا ہے اور ہم اپنی ہمیشہ ہمیشہ کی زندگی کی طرف گامزن ہیں۔ختم ِ نبوت ﷺ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دین کے کسی شعبے میں ایک دوسرے سے ضد نہ کی جائے بلکہ اس نازک موضوع پر تعاون کیا جائے ہمارا  ایمان ہے کہ امن کی اس عمارت میں آپ ﷺ و ہ آخری اینٹ ہیں جس سے اس عمارت کی تکمیل ہوئی۔اب کسی نئے نبی کی ضرورت نہ رہی۔بحیثیت مسلمان ہم اپنا نظریہ دین اسلام کے تحت رکھیں گے تو ہمیں اس کی کسی بھی کمی میں وہ درد محسوس ہو گا جو ہمیں عزیز ترین شئے کے نقصان پر ہوتا ہے۔
  آخر میں کیفیات قلبی کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان برکات کا حصول اتنا ہی ضروری ہے جتنا ظاہری علم اور تعلیم کا حاصل کرنا ہے کیونکہ دلوں کی دنیا کو تبدیل کرنے کے لیے ان کیفیات کا حصول لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس برستی بارش میں اظہار محبت کے لیے اکٹھے ہیں اللہ کریم ہمارا یہ مل بیٹھنا قبول فرمائے جس میں کثیر تعدادخواتین کی بھی ہے۔ پروگرام کے اختتام میں کثیر تعداد میں لوگوں نے ظاہری بیعت کی اور اجتماعی دعا بھی ہوئی۔
  یاد رہے کہ اس پروگرام میں صاحب مجاز پنڈی ڈویژن میجر غلام قادری،قائم مقام صاحب مجاز پشاور مقصود حسین،حیدر زماں صاحب مجاز ٹیکسلا،حکیم عبدالماجد جنرل سیکرٹری الاخوان پنجاب اس کے علاوہ سیکرٹری اطلاعات امجد اعوان نے خصوصی طور پر شرکت کی  
Nabi aakhir-ul-zman Mohammad-ur-Rasool Allah SAW ka zamana sab zamanoon se afzal tareen zamana hai - 1

ہماری ضروت ہے کہ ہم دینِ اسلام پر عمل پیرا ہوں اور اپنی غلطیوں سے توبہ کر کے پلٹ آنے کا ارادہ کریں


 حضرت محمد ﷺ کی اطاعت کرنے کا بہت بڑا انعام ہے جس کا وعدہ اللہ کریم نے قرآن مجید میں فرمایا ہے۔ان کو روز قیامت آپ ﷺ کا ساتھ نصیب ہوگا اور اس کے علاوہ صدیقین،شہداء اور صالحین کی معیت نصیب ہوگی۔ یہ ہماری ضروت ہے کہ ہم دینِ اسلام پر عمل پیرا ہوں اور اپنی غلطیوں سے توبہ کر کے پلٹ آنے کا ارادہ کریں تو اللہ کریم گناہوں کو نیکیوں میں بدل دیں گے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان  کھر غربی کوٹ ادو  ڈیرہ نور ربانی کھر ڈیرہ غازی خاں میں ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب!
انہوں نے مزید کہا کہ آپ ﷺ سے اظہار محبت کی محافل ضرور سجائیں لیکن اس بات کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ آپ ﷺ وہ ہستی ہیں جنہوں نے روز قیامت تمام نبیوں پر شہادت دینی ہے۔ادب کا تقاضہ یہ ہے کہ ان محافل میں باوضو تشریف لائیں درود شریف سے زبان تر ہو اور اپنی باجماعت نماز کا خیال رکھتے ہوئے ان محفل کا انعقاد کریں۔ایسا کوئی عمل نہ کریں جو بے ادبی کے زمرے میں آ جائے یہاں نتیجہ کے طو ر پر ایک بات عرض کروں گا کہ جب بندہ آپ ﷺ سے اظہار محبت کرتا ہے اگر وہ سچا ہو تو اسے اللہ کریم سے ایک خاص تعلق مع اللہ نصیب ہوتا ہے اس کا حساب اللہ کے خاص بندوں کے ساتھ ہو گا۔
  اس بابرکت محفل کا انعقاد ملک نور ربانی کھر کرتے ہیں اورایم این اے محمد رضا ربانی کھر بھی اس پروگرام کی میزبانی میں ساتھ ہوتے ہیں اور ہر آنے والے مہمان کا خصوصی طور پر خیال رکھا جاتا ہے۔ یہ پروگرام 3 دن جاری رہتا ہے۔تیسرے دن حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی خصوصی خطاب فرماتے ہیں اور اجتماعی دعا بھی ہوتی ہے۔میں میاں حفیظ الرحمان بورلہ،ایم پی اے میاں عالم دار قریشی،حاجی محمد امین،حاجی عبدالرحمان مغل،ملک خالد کھر سابقہ ناظم،محترم بشارت،ملک غلام مرتضے کھر دڑے سے،غلام عباس شاہ ایڈووکیٹ،رائے عبدالرحمان کے علاوہ علاقہ کے معززین اور عاشقان رسول ﷺ کی  بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

Hamari zarurat hai ke hum Deen Islam par amal pera hon aur apni ghaltion se tauba kar ke palat anay ka iradah karen - 1

بندہ مومن کا آپ ﷺ سے اظہار محبت اس کی حیات کا سبب ہے


 آپ ﷺ کو مبعوث فرما کر اللہ کریم نے مومنین پر احسان فرمایا۔آپ ﷺ مخلوق کا تزکیہ فرماتے ہیں اور آیات قرآنی تعلیم فرماتے ہیں۔آپ ﷺ کی بعثت مومنین کے لیے خاص رحمت ہے۔حضرت محمد ﷺ سے اظہار محبت ایسا ہوکہ یہ باہم اتحاد و اتفاق کا سبب بنے۔کیونکہ یہ محبت یہ عشق بندہ مومن کو حیات بخشتا ہے۔یہ وہ رشتہ ہے جسے موت بھی نہیں توڑ سکتی۔شرط یہ ہے کہ عشق خالص ہو۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا ربیع الاول مبارک کی نسبت سے ڈیرہ غازی خاں میں بہت بڑے جلسہ سے خطاب!  
  انہوں نے کہا کہ آج معاشرے میں ہر شعبہ میں ملاوٹ در آئی ہے اس کو خالص کرنے کے لیے ضروت اس امر کی ہے کہ کیفیات نبوی ﷺ اختیار کی جائیں۔یہ وہ برکات ہیں جن کو قلوب میں اتارنے سے نہاں خانہ دل پاک ہو جاتا ہے۔حق موجود ہے بات تلاش کی ہے کہ کوئی متلاشی ہو کہ ہم اللہ کے حضور معافی مانگتے ہوئے وہ جذبہ مانگیں جس کی ابتداء تو ہے لیکن انتہا نہیں۔ صبح شام اپنے اللہ کریم کو یاد کرو باقی ساری راہیں وہ کھول دے گا۔
  انہوں نے مزید کہا کہ ماہ مبارک ربیع الاول ہمارے دلوں پر دستک ہے کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں کتنے ایماندار ہیں ہمارا ہر عمل کیا حدودِ شرعی کے اندر ہے یا کہ اس میں ہم اپنی مرضی کر رہے ہیں ہماری غمی خوشی عین دین کے مطابق ہے یا رواجات کی نذر ہو چکی ہے کیا ہم اپنے نفس کی تسکین کے لیے یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔آج سے یہ ابتداء کریں کہ اُٹھائے ہوئے ہر قدم کو دیکھا جائے اورامور خوانگی سے لے کرصاحب اختیار تک ہر ایک کو راہنمائی دین اسلام سے لینے کی ضرورت ہے۔
  یاد رہے کہ یہ عظیم  الشان پروگرام سلطانیہ بنکیوٹ ھال ڈیرہ غازی خاں میں منعقد ہو ا جس کا اہتمام سلسلہ عالیہ ڈیر ہ غازی خاں کے ذمہ داران جن میں اشفاق قریشی ڈویژنل صدر،سیکرٹری اطلاعات محمد اکبر صدیقی،صاحب مجاز سیف اللہ اور دیگر عہدیداران نے کیا۔اس پروگرام میں اظہر خورشید فیصل آباد،حکیم عبدالماجد جنرل سیکرٹری پنجاب اور امجد محمود اعوان سیکرٹری انفارمیشن نے خصوصی شرکت کی۔
  آخر میں ملک و قوم کی ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا فرمائی گئی۔ 

Bandah momin ka aap SAW se izhaar mohabbat is ki hayaat ka sabab hai - 1

ماہ ربیع الاول وہ مبارک مہینہ ہے جس میں آپ کی ولادت با سعادت ہوئی جس کی خوشی ہر امتی مناتا ہے


 ماہ ربیع الاول وہ مبارک مہینہ ہے جس میں آپ کی ولادت با سعادت ہوئی جس کی خوشی ہر امتی مناتا ہے  بحیثیت مومن ہم جب بعثت عالی ﷺ کے موضوع پر بات کریں گے تواحکام باری پر عمل کرنا لازم ہو گا  ان احکامات میں سب سے بڑا حکم یہ ہے کہ سود چھوڑ دو کیونکہ یہ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے ساتھ اعلان جنگ کے مترادف ہے۔لیکن عملی طور پر ہم اس حد تک چلے گئے ہیں کہ ہماری مساجد میں پڑے کالینوں کے دھاگوں میں سود کی آمیزش ہے۔ان بد اعمالیوں کا حساب ہمیں روز محشر ضرور دینا ہوگا۔ہم بحیثیت مجموعی توبہ کریں اور اسوہ رسول ﷺ پر عمل پیرا ہوں۔جس میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا رائل پام مارکی فیصل آباد میں ایک عظیم الشان جلسہ  بعثت رحمت عالم ﷺ سے خطاب!
  انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ جہاں ہم مسلمان بستے ہیں اس وقت ہماری عزت،جان اور مال انتہائی غیر محفوظ ہے۔ بیٹیوں کی عزت بچوں کی معصومیت قانون کا اطلاق نہ ہونے کی وجہ سے ہر وقت خطرے میں ہیں۔اگر وطن عزیزمیں قانون کا اطلاق فوری اور مساوی کر دیا جائے تو ان جرائم میں کمی ممکن ہو سکتی ہے۔میری گزارش ہے کہ جہاں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہماری جان ومال کا تحفظ کرے وہاں ہم خود بھی اپنے گردو پیش کے حالات میں احتیاطی تدابیر کو ضرور اختیار کریں۔
  انہوں نے مزید کہا کہ کیفیات قلبی کا حصول بندہ مومن کو وہ خلوص عطا فرماتا ہے کہ بندہ مومن کی نیت درست ہو جاتی ہے اور اس کا ہر عمل اللہ کی رضا کے لیے ہوتا ہے طلب خالص ہوتو اللہ کریم بندہ کو وہ اسباب بھی عطا فرماتے ہیں کہ وہ ان برکات تک پہنچ جاتا ہے۔اچھا عمل بہتر نتیجہ لاتا ہے بحیثیت پاکستانی ہم اپنا مثبت کردار ادا کریں کہ ملک کی تعمیر میں ہمارا خون اللہ کی بارگاہ میں قبول ہو۔اللہ کریم ہم سب کو آپس کی محبت اور وہ جزبہ عطا فرمائے کہ ٹوٹتی سانسوں میں ہم اپنے دینی بھائی کو پانی کا گھونٹ دیں اور اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کر دیں۔میرا یہاں اعلان ہے کہ کوئی بھی ذکر قلبی کیفیات قلبی کو سیکھنا چاہتا ہے تو اس کے لیے دعوت عام ہے۔یہاں میں حاضرین کو پہلا لطیفہ قلب کراتا ہوں اس سبق کے ساتھ اجازت دیتا ہوں ان شاء اللہ اس کو اختیار کرنے سے آپ کی زندگی قرآن و سنت کے تحت ڈھلتی چلی جائے گی اور تعلق مع اللہ نصیب ہوگا۔اس عظیم الشان پروگرام میں فیصل آباد ڈویژن کے عہدیداران کی کثیر تعداد کے علاوہ ڈویژنل صدر الاخوان اظہر خورشید،ڈویژنل جنرل سیکرٹری عرفان سعید اور سیکرٹری انفارمیشن میجر بلال ضلع امیر ریاست علی زاھد لاہور سے تاج محمود چشتی سیکرٹری جنرل الاخوان پنجاب حکیم عبدالماجد،امجد اعوان سیکرٹری اطلاعات نے شرکت کی۔اس پروگرام میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔
  آخر میں ہاتھ اُٹھا کر ظاہری بیعت لی گئی اور اجتماعی دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔
  
Mah-e- Rabiey-ul-awwal woh mubarak maheena hai jis mein aap ki wiladat ba Saadat hui jis ki khushi har ummati manaata hai - 1

آج بھی اگر کوئی فرعونیت کی راہ اختیار کرے گا تو وہ بھی عبرت کا نشان ہوگا


اللہ کریم نے ہر ایک کا رزق اپنے ذمہ لیا ہے ہم اس کو اپنے زورِ بازو حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دین کے احکامات پر عمل کرنے کا حکم ہے جسے ہم یہ کہہ کر اپنے آپ کو تسلی دے لیتے ہیں کہ اللہ کریم ہم پر رحم فرمائیں گے وہ بڑے معاف کرنے والے ہیں۔نماز کوباقاعدہ اہتمام اور مکمل خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کرنے سے حق سے شناسائی کا وہ درجہ نصیب نصیب ہوتا ہے کہ بندہ مومن باعمل ہو جاتا ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ وسربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ رب کریم ہماری ہر ضرورت اور حاجت کو جانتے ہیں اور اس کو پورا کرنے کے لیے اسباب بھی عطا فرمائے اور راہنائی بھی فرمائی۔فرمایا کہ نماز اور صبر سے مدد حاصل کرو۔صبر کی تشریح بیان کرتے ہوئے مولانا امیر محمد اکرم اعوان ؒ فرماتے ہیں کہ سرپٹ دوڑتے ہوئے گھوڑے کو لگام کھینچ کر روک لیا جائے اس طرح اپنے آپ کو پوری قوت سے اللہ کریم کی نافرمانی سے روک لینا صبر کہلاتا ہے نماز کی ادائیگی سے صبر کا حصول ممکن ہوگا۔نماز پڑھنا مجاہدہ اختیاری ہے نمازکی ادائیگی کبھی عادت نہیں بنتی۔اس لیے اس مجاہدے کا اجر بھی بہت زیادہ ہے۔اللہ کریم سے ہی عبادات کی ادائیگی کی توفیق مانگنی چاہیے۔یاد رکھیں کہ جن کے دل میں خشوع ہے ان کے لیے عبادات دشوار نہیں ہیں اور خشوع و خضوع کا حصول شعبہ تصوف کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
  یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تحت ملک بھر ربیع الاول کی نسبت سے بعثت رحمت عالم ﷺ کے موضوع پر جلسوں کا انعقاد ہو رہا ہے جن میں فیصل آباد،ڈیرہ غازی خاں،ایبٹ آباداور بھمبر کشمیر کے جلسے بھی شامل ہیں ان میں حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خصوصی خطاب فرمائیں گے اور اجتماعی دعا بھی ہو گی۔ہر خاص وعام کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
Aaj bhi agar koi faroniat ki raah ikhtiyar kere ga to woh bhi Ibrat ka nishaan ho ga - 1