Latest Press Releases


اگر صاحب ایمان حق پر کھڑا ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے ہلا نہیں سکتی۔


اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ سے محبت جب تک تمام محبتوں سے بالا نہ ہو اس وقت تک ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا۔جب تک ہم اپنے قلب کی گہرائی سے اللہ کو وحدہ لاشریک نہیں مانیں گے اس وقت تک ہم دردر پر سجدہ ریز ہوتے رہیں گے اور در در کی ٹھوکریں ہمارے مقدر میں رہیں گی۔آج بھی اگر ہم آپ ﷺ سے محبت کو اولیت پر لے آئیں تو اس قید سے آزاد ہو کر مقصد حیات کو پا سکتے ہیں۔ 
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا ماہانہ اجتماع کے موقع پر خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہمارا معیاریہ ہونا چاہیے کہ بحیثیت اُمتی اپنا فریضہ ادا کرتے ہوئے ان میں جو بہتر ہے اُس کا چناؤ کریں۔ہم نے اگلے پانچ سال کے لیے حکمرانوں کا چناؤ کرنا ہے۔اپنی زندگیوں کو خالص اللہ کی رضا کے لیے بسرکریں۔اللہ اور اللہ کے حبیب ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق زندگی گزاریں۔اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔بندہ مومن جہاں بھی ہو وہاں کے ملکی قوانین پر عملدرآمد کرے اور ہمارا ہر عمل دوسروں کے لیے امن و سلامتی کا سبب ہو۔آج کے بیان میں دارالعرفان ڈھاکہ سے بھی براہ راست احباب شامل تھے۔حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی نے سالکین سے سوال و جواب کا سیشن بھی کیا۔فرمایا کہ اللہ کریم تبلیغ کا وہ پہلو دے جو ہمارے کردار سے عیاں ہو۔اس کے علاوہ ڈھاکہ کے نئے ساتھیوں نے حضرت جی کی ظاہر ی بیعت بھی کی۔
آخر میں انہوں نے سالکین کوذکر قلبی کرایا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Agar sahib imaan haq par khara ho jaye to duniya ki koi taaqat usay hila nahi sakti . - 1

حضرت محمد ﷺ کا زمانہ انسانیت کی معراج ہے


آج وطن عزیز میں دین کے نام پر مختلف تخریب کی جا رہی ہے جو کہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ہمارے اعمال کی بنیاد خالص اللہ کی رضا کے لیے ہوتو پھر اس کے نتائج عملی طور پر نظر آئیں گے۔اگر ایسا نہیں ہے تو پھر ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کھوٹ کہاں پر ہے۔ہمیں ہر ایک کو اپنا اپنا عملی قدم ملک کی تعمیر کے لیے اُٹھانا ہوگا۔جہاں صاحب اقتدار اور صاحب اختیار روزمحشر جواب دہ ہوں گے وہاں ہم سب بحیثیت انفرادی بھی اپنے ایک ایک عمل کا حساب دے رہے ہوں گے۔کیونکہ ہم پر حکمران ہمارے اعمال کے مطابق ہی مسلط ہوتے ہیں۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب!
  انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشرے میں ہمارے حلیے اسلامی،لباس اسلامی،مساجد میں جگہ نہیں ملتی،حج و عمرہ پر بے انتہا رش ہے  لیکن کسی کو کسی پر اعتبار نہیں ہے۔مفادات کی جنگ ہے کبھی کشمیر کے نام پر اور کبھی فلسطین کے نام پر مختلف قسم کے احتجاج ہوتے ہیں۔اور اب انتخابات کے نام پر لوگوں کو اپنی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔یہ سب کسی طرح بھی انسانیت کی ہمدردی،ملک کی خیر خواہی کے لیے نہیں ہے۔بلکہ اپنی شہرت اور اپنے ذاتی فائدے کے لیے ہوتا ہے۔کیونکہ ہمارے کسی بھی احتجاج اور ہڑتا ل سے کشمیری مسلمانوں یا فلسطین کے مسلمان بھائیوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔  آج اگر مسلمان قوم اپنی بنیاد جو کہ نبی کریم ﷺ نے عطا فرمائی ہے اس پر آ جائیں اور اپنے اعمال خالص اللہ کی رضا کے لیے اختیار کریں تو ان شاء اللہ ہمارے الفاظ میں وہ طاقت ہوگی جو مسلمان حکمرانوں میں ہوا کرتی تھی۔
  یاد رہے کہ کل بروز ہفتہ اتوار دارالعرفان منارہ میں دو روزہ ماہانہ روحانی اجتماع کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر سے سالکین سلسلہ عالیہ تشریف لائیں گے اور شیخ المکرم حضرت جی مد ظلہ العالی اتوار دن گیارہ میں خطاب فرمائیں گے اور خصوصی دعا بھی ہو گی۔تمام احباب کو اس بابرکت پروگرام میں شرکت کی دعوت عام دی جاتی ہے۔
Hazrat Mohammad SAW ka zamana insaaniyat ki mairaaj hai - 1

بارگاہ نبوی ﷺ کی حاضری اللہ کریم کا بہت بڑا انعام ہے


 بارگاہ نبوی ﷺ کی حاضری اللہ کریم کا بہت بڑا انعام ہے اور اس راہ کے مسافر کو اگر تکلیفیں بھی آئیں تو وہ اس عطا کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہیں اور یا د رکھیں روضہ اطہر ﷺ پر حاضری میں آداب و حدود وقیود کا تعین کا ایسے ہی خیال رکھا جائے جیسے آپ ﷺ کی حیات مبارکہ میں تھا۔
 حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا اویسیہ عمرہ گروپ کے شرکاء اور دیگر مدینہ منورہ میں آئے احباب و خواتین سے خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین مسلمانوں کے لیے نقطہ اتحاد ہے اور اگر مسلمان پوری طرح متحد ہو جائیں تو ان شاء اللہ اس وقت دنیا میں جو مسلمانوں پر مختلف طرح کے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اس  تکلیف سے نجات مل سکتی ہے۔وزارت حج کا عمرہ زائرین اور حج پر آنے والے لوگوں کے لیے بہترین انتظامات کرنا یہ ایک بہت بڑی سعادت کی بات ہے۔سعودی حکومت کا حرمین شریفین کی توسیع اور اس میں شب و روز ہزاروں افراد کی انتھک محنت قابل ستائش ہے۔ہم اس کی بہت زیادہ قد ر کرتے ہیں۔
  مدینہ منورہ میں حضرت شیخ المکرم نے سعودیہ کی بہت بڑی درس گاہ جس میں پوری دنیا سے 25000 ہزار سے زائد طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں کا دورہ کیا اور سعودی حکومت کی دینی تعلیمات کی  خدمات کو سراہا۔ سلسلہ عالیہ کے سالکین کی بڑی تعداد جو کہ پوری دنیا سے اپنے شیخ کی معیت میں عمرہ مبارک کی سعادت حاصل کرنے کے علاوہ مدینہ منورہ میں زیارات کے ساتھ ساتھ صحبت شیخ سے بھی مستفید ہوئے۔ حضرت شیخ المکرم مد ظلہ العالی نے سالکین کی روحانی تربیت کرتے ہوئے ان کے اسباق بھی آگے کرائے جو کہ بہت بڑی خوش بختی ہے۔
Bargaah Nabwi SAW ki haazri Allah kareem ki bohat bara inaam hai - 1

اویسیہ گروپ کے پوری دنیا سے آئے بڑی تعداد میں ذائرین نے اپنے شیخ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کے ساتھ مکہ مکرمہ میں اجتماعی عمرہ مبارک کی سعادت حاصل کی


 اویسیہ گروپ کے پوری دنیا سے آئے بڑی تعداد میں ذائرین نے اپنے شیخ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کے ساتھ مکہ مکرمہ میں اجتماعی عمرہ مبارک کی سعادت حاصل کی۔مطاف لبیک الھم لبیک کی صداؤں سے گونج اُٹھا۔سالکین سلسلہ عالیہ اپنی شیخ کی والہانہ محبت میں عمرہ مبارک کی سعادت کے لیے دنیا کے کونے کونے سے تشریف لائے۔اور ہر روز اپنے شیخ کے ساتھ عمرہ مبارک کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
  یاد رہے کہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی 15 روزہ  دورے پر سعودیہ عرب میں موجود ہیں جہاں عمرہ مبارک کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام کریں گے۔اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر صحبت شیخ میں سالکین کی تربیت فرما رہے ہیں اور ذکر قلبی کے موضوع پر لیکچر دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ظاہری بیعت بھی ہو رہی ہے۔
Owaisiah group ke poori duniya se aaye barri tadaad mein Zaireen ne apne Sheikh hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan MZA ke sath mecca mkrmh mein ijtimai omra mubarak ki Saadat haasil ki - 1

ملک پاکستان کلمہ حق کے نام پر وجود میں آیا ہے۔دنیا کی کوئی طاقت اس کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتی یہ ان شاء اللہ قائم رہے گا۔


 ہم ہر مسئلے کا حل اغیار سے پوچھتے ہیں اسلام کے سنہری اصولوں پر عمل کر کے دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔نبی کریم ﷺ نے جو احکامات ہمیں عطا فرمائے ہیں ان پر بحث و مباحثہ کرنا بے ادبی ہے ہمیں بحث کی نہیں بلکہ ان احکامات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے. آج ہمارے پاس نبی کریم ﷺ کے ارشادات موجود ہیں لیکن ہم نے ان پر عمل چھوڑ دیا اس حکم عدولی نے ہمیں اغیار کے آگے ذلیل و رسوا کر دیا ہے۔جب تک مسلمان اپنے بھولے ہوئے سبق پر واپس نہیں آئیں گے اُس وقت تک ہم ذبح ہوتے رہیں گے اور یہ مظالم ہم پر ڈھائے جاتے رہیں گے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا دو روزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ اللہ کریم نے ہم سب کو اختیار دیا ہے کہ ہم صحیح راہ کا انتخاب کریں۔قیام صلوۃ کا اہتمام کریں اپنی اولاد کو دینی احکامات کا پابند بنائیں کیونکہ ہم سب اس وطن عزیز کی ایک اکائی ہیں اور ہمارا ہر مثبت عمل اس کی تعمیر کے لیے ہوگا۔وطن عزیز قیامت تک قائم رہے گا دنیا کی کوئی طاقت اس کو ختم نہیں کر سکے گی۔سلسلہ عالیہ سے منسلک احباب دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں اور دنیا میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔
  انہوں نے مزید کہا کہ ذکر قلبی اور کیفیات قلبی بندہ مومن کو اللہ کے روبرو کر دیتے ہیں۔ذکر الٰہی سے عبادت میں خلوص اور خشوع و خضوع پیدا ہوتا ہے۔اس سخت سردی کے موسم میں احباب کا یہاں آنا صرف اور صرف دین اسلام اور اپنی تربیت کے لیے ہے جہاں تہجد سے لے کر رات گئے تک کے ذکر و اذکار شامل ہیں ۔
  آخر میں انہوں اُمت مسلمہ کے اتحاد اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Mulik e Pakistan kalma haq ke naam par wujood mein aaya hai. duniya ki koi taaqat is ka baal bhi beka nahi kar sakti yeh Insha Allah qaim rahay ga . - 1

بندہ مومن پر زندگی میں کتنے ہی کٹھن مراحل آجائیں اگر وہ خلوص دل کے ساتھ رجو ع الی اللہ کرے تو بڑے احسن طریقے سے اس میں سے نکل آتاہے


بندہ مومن پر زندگی میں کتنے ہی کٹھن مراحل آجائیں اگر وہ خلوص دل کے ساتھ رجو ع الی اللہ کرے تو بڑے احسن طریقے سے اس میں سے نکل آتاہے۔اور تعلق مع اللہ سے اُسے وہ قوت ملتی ہے کہ اُس کے فیصلے دین اسلام کے تحت ہوتے ہیں اور اُنہی میں بھلائی ہوتی ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ کسی بھی صالح عمل کے لیے رزق حلال بھی ہو اور طیب بھی یہ لازم و ملزوم ہیں۔کفریہ طاقتیں جہاں مسلمانوں کے لیے بے حیائی اور فحاشی کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں وہاں وہ ہمارے کھانوں میں حرام کی آمیزش کر رہے ہیں کیونکہ حرام کھا کر عمل صالح نہیں ہو سکتا۔حرام کھا کر بندہ برائی ہی کرتا ہے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ حج اور عمرہ کی عظمتیں دیکھیں وہاں جگہ نہیں ملتی جب حاجی پلٹ کر آتے ہیں تو معاشرے میں ہمیں نظرکیوں نہیں آتے؟ حقوق و فرائض کی ادائیگی میں کہاں ہیں،حاجی تو ہر جگہ موجود ہیں لیکن معاملات میں نظر کیوں نہیں آتے۔تو پتہ چلا کہ جب ادائیگی خالص اللہ کے لیے ہو گی تب معاملات بھی درست نظر آئیں گے معاشرے میں بھی خوبصورتی نظر آئے گی۔مشکل تب پیش آتی ہے جب ہم سیدھے راستے سے ہٹ جاتے ہیں جنگل اور جھاڑیوں کی طرف چلے جاتے ہیں۔عبادات پورے خلوص سے ادا ہوں تو حالات بدل جاتے ہیں۔ہماری مصرفیت میں سب سے پہلے ہم نماز چھوڑ تے ہیں جو فرائض میں سب سے بڑا فرض ہے معراج شریف کا تحفہ ہے۔نماز اللہ کی نہیں ہماری ضرورت ہے جیسے وجود کے لیے کھانے کی ضرورت ہے اس سے زیادہ ضرورت فرائض کی ہے۔خوراک اور سانس کتنی دیر چلے گی جب کہ فرائض کی ادائیگی آخرت میں بھی ہمارے کام آئے گی۔
  یاد رہے کہ دارالعرفان منارہ میں دور وزہ ماہانہ روحانی اجتماع کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ملک بھر سے سالکین سلسلہ عالیہ اپنی روحانی تربیت کے لیے تشریف لائیں گے۔حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی اتوار دن گیارہ بجے خطاب فرمائیں گے اور خصوصی دعا بھی ہوگی۔دعوت عام دی جاتی ہے کہ اس بابرکت اجتماع میں شرکت فرما کر اپنے دلوں کو برکات نبوتﷺ سے منور فرمائیں۔
Bandah momin par zindagi mein kitney hi kathin marahil ajayeen agar woh khuloos dil ke sath Raju eli Allah kere to barray Ahsen tareeqay se is mein se nikal aata hai - 1

معاشرے کی خوبصورتی صرف دین اسلام کے احکامات اور اصولوں پر عمل کر کے ہی ممکن ہو سکتی ہے


 اسلامی احکامات پر عمل کرنے سے زندگی کے کسی موڑ پر بھی شرمندگی اُٹھانی نہیں پڑتی۔نکاح و طلاق اور عدت کے احکامات کو اس وقت معاشرے میں اہمیت نہیں دی جا رہی۔اسلامی حکم تو یہ ہے کہ جب مرد ہو یا عورت اگر عدت میں ہو تو دوسرے نکاح کے بارے میں سوچنا بھی منع ہے اور کوئی دوسرا بھی انہیں نکاح کا پیغام نہ بھجوائے جب عدت پوری ہو جائے تو دوسرا نکاح کرنا یا کسی کو پیغام بھیجنا اس میں کوئی ممانعت نہیں۔عدت کے وقت کو اللہ کے حکم کے مطابق پابندی سے گزارنا چاہیے۔آج مسلمان ہی اسلامی احکامات کی تضحیک کا سبب بن رہے ہیں۔اور ان معاشرتی اصولوں کو پس پشت ڈال کر اپنی پسند کو ترجیح دی جا رہی ہے جس کی وجہ سے معاشرہ انتشار کا شکار ہے۔دینی احکامات کو مذاق بنا دیا گیا ہے۔جیسا بیج بویا جا رہا ہے ویسا ہی پھل بھی ملے گا۔
  امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے رو ز خطاب
  انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے اصولوں کے مطابق معاشرے کا ڈھلنا ہی ہماری بقا کا سبب ہے۔ہماری ساری عزت دینی احکامات کے اندر ہے۔عزت انہی امور میں ہے جن کی تربیت نبی کریم ﷺ نے فرمائی ہے۔قرآن و سنت کو چھوڑ کر اپنی عزت یا بے عزتی کا سوچنا درست نہیں ہے۔یہ احساس غالب رکھو کہ میں اللہ کا بندہ ہوں ہر معاملہ اس کے حضور پیش ہونا ہے۔ہمیں دوسروں کو چھوڑ کر خود کو زیر بحث لانے کی ضرورت ہے کہ میں کہاں کھڑا ہوں مجھے کیا کرنا چاہیے۔ہماری استعداد کے مطابق دینی احکامات ہیں اور پھر ہماری ضرورت ہیں۔جس معاشرے میں اسلامی قوانین رائج ہوں وہاں معاشرے کی تعمیر ہوتی ہے۔دین اسلام سے باہر کیا گیا ہر عمل غیر معروف ہے اور شریعت کے مطابق کیا گیا ہر عمل معروف طریقہ ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Muashray ki khoubsurti sirf deen islam ke ehkamaat aur usoolon par amal kar ke hi mumkin ho sakti hai - 1

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی قاہرہ(مصر) کے روحانی تربیتی دورہ کے بعد وطن واپسی پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر استقبال


  امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی قاہرہ  (مصر) کے  روحانی تربیتی دورہ  کے بعدآج  پاکستان واپسی پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر اسلام آباد ڈویژن کے ذمہ داران جن میں محمد ارشد صاحب،امجد علی ملک،صدر تنظیم الاخوان پنجاب ڈویژن،جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن،اسلم عابد صاحب،جنید صاحب،محمد مصطفے،مانی بٹ اور امجد اعوان سیکرٹری اطلاعات تنظیم الاخوان پاکستان کے علاوہ صاحبزادہ ملک شدید اللہ اعوان اور صاحبزادہ ملک نجیب اللہ اعوان نے حضرت جی کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
  یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی ڈویژن سلسلہ عالیہ کے صاحب مجاز اور تنظیم الاخوان کے صدرمیجر ریٹائرڈ غلام قادری جو کہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے حضرت جی مد ظلہ العالی ان کی رہائش گاہ پر تشریف لے گئے وہاں پر حضرت جی نے فاتحہ خوانی کی اور ان کی فیملی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا
Ameer Abdul Qadeer Awan Sheikh silsila Naqshbandia Owaisiah ki qahira ( misar ) ke Rohani tarbiati dora ke baad watan wapsi par Islamabad airport par istaqbaal - 1

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی قاہرہ مصر 1965 میں پی آئی اے کے کریش ہونے والے جہاز کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی

Ameer Abdul Qadeer Awan Sheikh silsila Naqshbandia Owaisiah ki qahira misar 1965 mein PIA ke crash honay walay jahaaz ke sho-hada ke liye Fatiha khawani - 1

بندہ مومن کو جب مضبوط تعلق مع اللہ نصیب ہو جائے تو وہ ہر شئے سے مستغنی ہو جاتا ہے


والدین بھی اگر دین کے خلاف حکم دیں تو نہیں ماننا چاہیے لیکن حسنِ معاشرت کے تحت ان کی خدمت اور اطاعت کی جائے اور جب بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کے ساتھ انتہائی شفقت اور پیار سے پیش آیا جائے ان کے سامنے اُف تک نہ کیا جائے۔اپنے کسی عمل میں شرک کو نہ آنے دیا جائے چاہے وہ ظاہری ہو یا شرکِ خفی ہو۔اللہ کریم نہاں خانہ دل سے اُٹھنے والے خیالات تک کو بھی جانتے ہیں۔ہر ایک کو اپنے ہر عمل کا روز محشر حساب دینا ہو گا۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع سالکین سے خطاب
  انہوں نے کہا کہ نماز کا پابندی بندہ مومن میں یہ وصف پیدا کرتی ہے کہ وہ نیکی کا حکم دیتا ہے اور برائی سے روکتا ہے ایسے بندے کو اللہ کریم آنے والی رکاوٹوں میں اللہ کریم صبر عطا فرماتے ہیں۔اس سب کا عملی طور پر بجا لانا ہمت کا کام ہے زمین پر اکٹر اور ضرور سے نہ چلا جائے کیونکہ اللہ کریم تکبر کرنے والے کو پسند نہیں فرماتے۔اللہ کریم ہر پہلومیں ہماری راہنمائی فرماتے ہیں۔یہ اللہ کریم کا احسان ہے کہ قرآن کریم عطا فرمایا۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Bandah momin ko jab mazboot talluq ma Allah naseeb ho jaye to woh har shye se Mustaghni ho jata hai - 1