Latest Press Releases


اللہ کرے رمضان المبارک کی برکات اور اس کے مجاہدے ہمیں بحیثیت قوم سدھارنے کا سبب بن جائیں


چاند رات کو ایسے مناؤ کہ رمضان المبارک میں کیے گئے اعمال کہیں ضائع نہ ہو جائیں۔ یہ تو وہ رات ہے جس میں رمضان المبارک میں کی گئی محنت اور مجاہدے کا انعام دیا جاتا ہے۔اس میں مومنین کی بخشش کی جاتی ہے۔یہ تو مزدور کی مزدوری ملنے کی رات ہے۔اس رات بھی خصوصی طور پر عبادات کا اہتمام کرنا چاہیے۔چاند رات کو ہم اس طرح مناتے ہیں کہ ساری حدیں پار کر دیتے ہیں اس طرح شیطان جو کہ زنجیروں میں جکڑا ہوتا ہے آزادی کے وقت وہ اتنی خوشی نہیں منار ہا ہوتا جتنی ہم منا رہے ہوتے ہیں اور پھر جو ہمارا اس خوشی کو منانے کا انداز ہوتا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔درحقیقت ہم نے تعمیل حکم کو چھوڑ کر دین کو رسم و رواجات کی نذر کر دیا ہے۔یاد رکھیں قبولیت اعمال کا تعلق عین دین اسلام کے احکامات پر عمل سے ہے۔
  امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب
  انہوں نے کہا کہ جہاں فانی میں جہاں ہم نے خواہشات کی دنیا بسا رکھی ہے اس سے نکل کر اللہ کی دی ہوئی حقیقی زندگی کو اپنائیں ہمیں بحیثیت مجموعی یہ فکر لاحق ہو گئی ہے کہ لوگ کیا کہیں گے ہم اپنے آپ کو لوگوں کے مطابق ڈھالنا چاہتے ہیں۔حالا نکہ ہونا یہ چاہیے کہ میرے اوپر جو فرائض اللہ نے مقرر کیے ہیں انہیں احسن طریقے سے ادا کروں۔رمضان المبارک کے یہ تیس روزے اور اس کا ایک ایک لمحہ ہماری زندگی میں وہ انقلاب لائے کہ ہم اصل حقیقت کو دیکھیں۔اور وہ مثبت تبدیلی آئے کہ ہمیں سدھار کر رکھ دے۔آج مسلمانوں کو ہر طرف سے تھپیڑے پڑ رہے ہیں لیکن کرنا یہ ہے کہ ہم اس میں کیا کر سکتے ہیں۔وطن عزیز کی بنیادوں میں گارا مٹی کی بجائے خون گوشت اور ہڈیاں لگی ہیں اس کی قدر کریں اللہ کرے کہ موجودہ ابتر حالات ہمیں خواب غفلت سے جگانے کا سبب بن جائیں۔
  یاد رہے کہ دارالعرفان منارہ میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اجتماعی سنت اعتکاف جاری تھا جس میں ملک بھر سے بہت بڑی تعداد میں معتکفین نے شرکت کی اور ایک بہت ہی خوبصورت اور منظم نظام جس میں تربیتی کورسز بھی شامل تھے اور ضروریات دین سیکھنے کی کلاسز بھی تھیں اپنے اختتام کو پہنچا اللہ کریم سب کی محنت اور مجاہدے قبول فرمائیں۔
  آخر میں انہوں نے  ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔۔
Allah kere ramadaan al mubarak ki Barkaat aur is ke mujahde hamein ba-hasiat qoum sudharnay ka sabab ban jayen - 1

ہمارا مقصد ملک کی فلاح اور اپنے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون ہے


بحیثیت مسلمان اور بحیثیت قوم وطن عزیز میں مذہبی،لسانی، طبقاتی تقسیم سے بالا ہو کر اپنے ملک کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے۔وطن عزیز میں جہاں طبقاتی تقسیم نے ایک تکلیف دہ صورت حال پیدا کی ہوئی ہے وہاں انفرادی حیثیت سے لے کر مجموعی حیثیت تک ہم اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہمارا مقصد ملک کی فلاح اور اپنے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون ہے۔وطن عزیز کے تمام ادارے ہمارے ادارے ہیں۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا تقریب حلف برداری کے موقع پر دارالعرفان منارہ میں نئے مقرر ہونے والے ذمہ داران سے خطاب!
  سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے صاحب مجازین،قائم مقام مجازین اورامراء،تنظیم الاخوان پاکستان کے صدور،جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات اس کے علاوہ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے آئندہ 4 سال کے لیے ذمہ داران مقرر کیے گئے جن سےحضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی نے حلف لیا اور آئندہ چار سال کے لیے ذمہ داری دی گئی۔۔
  یاد رہے کہ اس حلف برداری تقریب میں ملک بھر سے جس میں بلوچستان،سندھ کراچی،ہزارہ،کے پی کے اور پنجاب بھر سے نمائندگان نے شرکت کی۔۔
 آخر میں ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی گئی۔۔
Hamara maqsad mulik ki Falah aur –apne idaron ke sath mukammal taawun hai - 1

اللہ کریم اس آخری عشرے میں معتکفین کو لیلۃ القدر کی برکات سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائیں


اللہ کریم کا احسان کہ زندگی میں ایک بار پھر رمضان المبارک عطا فرمایا اور اللہ کریم اس آخری عشرے میں معتکفین کو لیلۃ القدر کی برکات سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائیں۔اللہ کریم کی معیت کائنات کے ذرے ذرے کو حاصل ہے۔اس لیے کہ اس کی ذات خالق کل کائنات ہے۔نوری مخلوق حکم کی پابند ہے تعمیل حکم میں کسی قسم کی کوئی کمی بیشی نہیں ہے۔لیکن انسان کو اپنی انابت سے نوازا اپنی معرفت عطا فرمائی۔کلام ذاتی سے نوازا۔یہ سب اللہ کریم کے اس انسان پر بہت بڑے انعام ہیں۔اللہ کریم ہمیں مقصد حیات کے حصول کی توفیق عطا فرمائیں۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا اجتماعی سنت اعتکاف پر آئے معتکفین کے ساتھ افطاری کے موقع پر گفتگو۔۔
  یاد رہے کہ ملک بھر سے ہزاروں معتکفین اجتماعی سنت و نفلی اعتکاف کے لیے دارالعرفان منارہ میں آئے ہوئے ہیں جس میں بلوچستان،سندھ،کراچی،کے پی کے،کشمیر اور پنجاب بھرکے علاوہ بیرون ممالک سے بھی معتکفین اللہ والوں کی اس بستی میں اپنے دلوں کو برکات نبوت سے منور کر رہے ہیں۔ان کے معمولات ایک باقاعدہ پروگرام کے تحت چل رہے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کی زیر نگرانی بڑے نظم و ضبط کے ساتھ سارے انتظامات چل رہے ہوتے ہیں۔
Allah kareem is aakhri ashray mein Motkafeen ko lailh al-qadar ki Barkaat semathnay ki tofeq ataa farmaen - 1

میاں بیوی کا رشتہ معاشرے کا ایک خوبصورت رشتہ ہے


میاں بیوی ایک دوسرے کو فتح کرنے کی بجا ئے اگر محبت و الفت کے ساتھ تعاون کریں تو معاشرہ ایک خوبصورت گلدستہ کی مانند ہو جائے گا۔  میاں بیوی کا رشتہ معاشرے کا ایک خوبصورت رشتہ ہے دو افراد اللہ کے نام پر اکٹھے ہوتے ہیں اگر اس رشتہ کے تقدس کو ایسے نبھائیں جیسے قرآن کریم میں فرمایا گیا کہ میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہیں۔لباس جہاں وجود کو ڈھانپتا ہے وہاں گرمی سردی سے بھی بچاتا ہے۔لہذا اس اہم رشتہ کو ایسے ہی ایک دوسرے کی معاونت میں نبھایا جائے۔والدین بچوں کے آئیڈیل ہوتے ہیں لہذا جیسا معاشرہ ہم تعمیر کرنا چاہتے ہیں سب سے پہلے ہمیں خود کو ایسے انداز میں ڈھالنا ہوگا۔تاکہ ہماری اولادیں ہمیں دیکھتے ہوئے معاشرے کے خوبصورت انسان بنیں۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب!
  انہوں نے کہا کہ اللہ کریم نے جو عطا فرمایا ہے اس کا شکر بجا لایا جائے۔اور جونہیں ملا اس پر صبر کریں تو معاشرے سے بہت ساری پریشانیاں ختم ہو جائیں گی۔فرد واحد جب صرف اپنی ذات کا سوچے گا تو انصاف نہیں کر سکے گا بلکہ بے انصافی کرے گا۔بندہ مومن کے دل میں خشیت الٰہی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ اللہ کریم کے احکامات سے تجاوز نہیں کرتا۔اسے یہ فکر ہوتی ہے کہ ایک دن اللہ کے حضور پیش ہونا ہے۔
یاد رہے کہ اس وقت دارالعرفان منارہ میں ملک بھر سے نمائندہ طور پر سالکین اجتماعی اعتکاف کر رہے ہیں جن کے باقاعدہ معمولات ایک ٹائم ٹیبل کے زریعے سحری سے افطاری تک ترتیب دئیے گئے ہیں۔ بروز ہفتہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی معتکفین کے ساتھ افطاری فرمائیں گے۔اس کے علاوہ اتوار کو سلسلہ عالیہ،الاخوان اور الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں سے حلف بھی لیں گے جنہیں حضرت شیخ المکرم نے آئندہ چار سالوں کے لیے ذمہ داری سے نوازا ہے۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Miyan biwi ka rishta muashray ka aik khobsorat rishta hai - 1

اپنے ہر عمل کو اتباع رسالت ﷺ میں ڈھال لیں۔


رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ ہے اور ضرورت امر کی ہے کہ ان مبارک ساعتوں میں جوہم دعوی ایمانی رکھتے ہیں کیا اس دعوے میں اتنی قوت ہے کہ ہم اپنی زندگیوں سے غلطیوں کو نکال باہر کریں۔اور اپنے ہر عمل کو اتباع رسالت ﷺ میں ڈھال لیں۔دنیاوی زندگی میں ہم نے جو اعمال دکھاوے کے لیے اختیار کر رکھے ہیں وہ بارگاہ الٰہی میں مقبول نہ ہوں گے۔کیونکہ وہ نہاں خانہ دل میں موجود سب کچھ جانتا ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب!
  انہوں نے کہا کہ آج ہم اس حد تک چلے گئے ہیں کہ ہمیں آخرت کی کوئی فکر نہیں ہے جہاں ہمیشہ رہنا ہے۔اس عارضی دنیا  کے لیے ہم حلال وحرام کی تمیز کیے بغیر مال اکٹھا کرنے میں لگے ہیں جسے ہم نے چھوڑ کر جانا ہے۔اسی دوڑ میں ہم نے حقوق وفرائض کی تمیز ختم کر دی ہے۔معاشی اور معاشرتی زندگی ایسی ہوگئی ہے کہ جیسے ہم لوگ جنگل میں رہ رہے ہوں اسی وجہ سے ہم سب اس تکلیف سے گزر رہے ہیں 
 یاد رکھیں جس راہ پر ہم چل رہے ہیں اس کا انجام بہت بھیانک ہے۔ابھی بھی وقت ہے کہ ہم اپنے آپ کو توبہ کی طرف لے آئیں۔اللہ کریم کو معاف کرنا محبوب ہے اللہ کریم ہمارے گناہ معاف فرمائیں۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی
Apne har amal ko itebaa risalat SAW mein dhaal len . - 1

رب کی دھرتی رب کا نظام ہی واحد راستہ ہے جو ہمیں محکومی سے نکال سکتا ہے


رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہے اس میں اللہ کریم کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کی جائے عبادات بھی ان اصولوں کے مطابق کی جائیں جس کا حکم ہے۔تمام اعمال کی اصل روح بندہ مومن کا عشق ہے جو اپنے رب کریم کے ساتھ ہے۔اور اس کیفیت کے حصول کے لیے تزکیہ قلب ضروری ہے۔تمام عبادات کے نتائج ہوتے ہیں۔ روزہ دار کو ایک کیفیت ایسی نصیب ہوتی ہے جو روزہ دار کو اللہ کے روبرو کر دیتی ہے۔روزہ دار خود کو اللہ کریم کے روبرو محسوس کرتا ہے اُسے معیت باری نصیب ہوتی ہے کہ تم جہاں کہیں بھی ہو اللہ کریم تمہارے ساتھ ہیں۔پھروہ  اللہ کریم کے حکم پر ایک وقت کے لیے حلال چیزوں سے بھی دور رہتا ہے۔یہ اللہ کریم کی بہت بڑی عطا ہے۔کہ بندہ مومن خود کو اللہ کے روبرو محسوس کرے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب!
  انہوں نے کہا کہ روزہ اللہ کے لیے ہے اور اس کا اجر بھی اللہ کریم خود عطا فرمائیں گے۔روزہ ایک ڈھال کی صورت ہے جو بندہ مومن کو گناہوں سے بچاتا ہے۔کسی کو رمضان المبارک نصیب ہو اور پھر بھی وہ بخشش حاصل نہ کر سکے یہ بہت بڑی بدبختی ہے۔جب روزہ دار متوجہ الی اللہ ہوتا ہے تو اللہ کریم کی توجہ بھی اُسے نصیب ہوتی ہے۔رمضان المبارک میں اپنا احتساب کرنا چاہیے۔یہ ایک دستک ہے خود کو دیکھیں کہا ں کہاں کمی ہے اسے دور کیا جائے۔ہر ایک کا اپنے اللہ کریم سے رشتہ ہونا چاہیے محبت ہوگی تو احساس بھی ہوگا ادراک بھی ہوگا متقی وہ ہے جسے عشق کی سمجھ آجائے کہ میرے اللہ کریم کا حکم ہے میرے نبی کریم ﷺ کی راہنمائی ہے عمل میں خلوص تب ہی پیدا ہوتا ہے جب اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ سے ایک ذاتی رشتہ قائم ہوجائے۔اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔
  آخر میں ا نہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Rab ki dharti rab ka nizaam hi wahid rasta hai jo hamein mehkoomi se nikaal sakta hai - 1

انسانی معاشرے میں عدل اور اس میں مساوات تب ہوگی جب ہم اپنا سر مخلوق کی بجائے خالق کے حضور جھکائیں گے


آج ہم خالق کی بجائے مخلوق کے آگے جھک رہے ہیں جس کی وجہ سے بحیثیت قوم اور بحیثیت حکمران  رسوا  ہو  ر ہے ہیں۔اللہ کریم کے آگے سجدہ ریز ہونے سے ہم طرح طرح کی غلامی سے بچ سکتے ہیں۔انسانی معاشرے میں عدل ومساوات تب ہی ممکن ہے جب ہم اپنے فیصلے دین اسلام کے مطابق کریں گے۔آج ہم اپنے ذاتی فیصلوں اور طاقت سے ظلم کر بھی لیں تو یاد رکھیں روز محشر ان کی جوابدہی سے بچ نہیں سکیں گے اور وہاں کی جوابدہی بہت سخت ہے۔
  امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب!
 انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے معاشرے میں ہر سطح پر جھوٹ اور دھوکہ دہی  اتنی  زیادہ  ہوچکی ہے کہ معاشرے سے برکت اُٹھ گئی ہے اور اس بے ایمانی اور اپنے فیصلوں اور قوانین کو دین اسلام کے خلاف کرنے کی وجہ سے ہماری حالت یہ ہو گئی ہے جیسے کوئی کنویں پر بیٹھا ہو اور اسے پانی میسر نہ ہو۔ہم ایک زرعی ملک ہیں لیکن کھانے کو آٹا میسر نہیں یہ سب اس وجہ سے کہ ہم ناشکری کر رہے ہیں اور اس کی یہی سزا ہے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کریم کی بڑائی بیان کرنا شکرکی کیفیت ہے۔جہاں بندگی ہوگی وہاں ہر شئے کا رخ اللہ کریم کی طرف ہو گا اور جہاں اپنی انا اور ذات کو لے آئیں گے وہاں نا شکری آ جائے گی۔اس کا حل یہی ہے کہ جہاں جہاں ہم نے اپنی ذات کو داخل کر لیا ہے وہاں ذات باری تعالی کو لے آئیں تو معاملات درست ہو جائیں گے۔سارے معاملات میں نسبت اللہ کریم کی طرف ہو گی تو شکرانے کی کیفیت ہوگی۔اللہ کریم سے اپنا بندگی کا رشتہ قائم رکھیں کیونکہ بندگی کا رشتہ بنیاد ہے۔اللہ کریم ہمارے حال پر رحم فرمائیں اور ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Insani muashray mein Adal aur is mein masawaat tab hogi jab hum apna sir makhlooq ki bajaye khaaliq ke huzoor jhukaain ge - 1

آج جو طاقت، اختیار، جتنا جس کے پاس ہے اس سب کا حساب روز محشر دینا ہوگا۔


رمضان المبارک کی آمد آمد ہے یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر نازل ہوا۔اور اس کلام ذات باری تعالی کی وجہ سے سارے مہینوں میں سردار مہینہ رمضان المبارک ہے۔آج ہم نے قرآن کریم سے رشتہ ناظرہ کی حد تک تو رکھا ہے لیکن جو حکم قرآن کریم ہمیں دیتا ہے اس پر عمل نہ کر رہے ہیں۔اسی وجہ سے مسلمان دنیا بھر میں ذلیل و رسوا ہو رہا ہے۔جس کا جتنا بس چل رہا ہے وہ سود کھا بھی رہا ہے اور سود پر انفرادی طور پر رقم بھی دے رہا ہے۔ہمیں ان نافرمانیوں سے تائب ہوکر واپس پلٹنا ہوگا۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبار ک کے موقع پر خطاب
انہوں نے کہا کہ اس معاشرے میں جو خرابی ہے اس کا سبب ہم تو نہ بنیں ہم تو اپنا حصہ اس میں سے نکالیں۔دنیا میں آج جہاں بھی خوشحالی ہے اس کا اگر سبب دیکھیں گے تو کوئی نہ کوئی اسلامی پہلو اس کے پیچھے آپ کو نظر آئے گا۔آج مغرب کی مثالیں دی جاتی ہیں وہاں کے قوانین اور ان کا نفاذ اسلامی حکم کے قریب تر ہے۔جنہوں نے نقل کی وہ استفادہ حاصل کر رہے ہیں اور جو وارث ہیں انہوں نے اپنی وراثت چھوڑی ہے ذلیل ہو رہے ہیں۔  نور ایمان احساس ذمہ داری سے آشنا کرتا ہے حکومت کو چاہیے کہ قانون کی بالا دستی قائم کرے اور اس کا نفاذ مساوات کے ساتھ ہو۔ہم ایک دوسرے پر اعتراض کر کے خود کو بری کر لیتے ہیں سب سے پہلے خود اپنے محاسبے کی ضرورت ہے ہم ٹھیک ہوں گے تو معاشرہ بھی ٹھیک ہو گا ہرایک کے پاس جو حیثیت ہے جو طاقت ہے وہ دیکھے کہ اُس کا استعمال کیسا ہے۔قرآن کریم حق و باطل کی تفریق کرتا ہے سیدھا راستہ ایک ہی ہے سب راستے حق کے راستے نہیں ہیں۔درست بات وہی ہے جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ نے فرمائی ہے اگر کوئی کعبہ کی چھت پر بھی چڑھ جاتا ہے لیکن عمل درست نہیں تو کچھ فائدہ نہیں ہو گا۔
  اللہ کریم رمضان المبارک کے روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائیں اور ہمیں اپنی اصلاح اس طرح سے نصیب ہو کہ باقی گیارہ مہینے ہمیں اطاعت کی توفیق نصیب ہو۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی ا جتماعی دعا بھی فرمائی۔
Aaj jo taaqat, ikhtiyar, jitna jis ke paas hai is sab ka hisaab roz Mahshar dena hoga . - 1

آج ہم جتنے درِ مصطفے ﷺ سے دور ہوتے چلے جا رہے ہیں اتنا ہم اندھیرے اور ظلمت کا شکار ہو رہے ہیں


 آج ہم جتنے درِ مصطفے ﷺ سے دور ہوتے چلے جا رہے ہیں اتنا ہم اندھیرے اور ظلمت کا شکار ہو رہے ہیں۔جس کی وجہ سے بحیثیت انفرادی اور بحیثیت مجموعی جس کا جتنا اختیار ہے اُس کا استعمال اپنی مرضی اور منشا کے مطابق کر رہا ہے یہی ہمارے معاشرے میں تکلیف کا سبب ہے۔جب ملک میں قوانین کمزور اور طاقتور کے لیے مختلف ہوں گے تو پھر بدامنی،بے چینی اور فساد پھیلے گا۔اس کا واحد حل جو کہ ہمیں اسلام کے سنہری اصولوں سے ملتا ہے کہ ہم اپنے تمام انفرادی اور اجتماعی امور کو اسوہ رسول ﷺ پر لے آئیں۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب!
  انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کے لیے ایک منظم نظام کی ضرورت ہوتی ہے جو طاقتور کو حدود و قیود میں رکھتا ہے اور کمزور کو تحفظ دیتا ہے۔اسلام نے زندگی گزارنے کے لیے کتاب الہی میں ایک باقاعدہ خوبصورت اور منظم نظام دیا ہے۔ہم نے قرآن کریم کو بالا خانوں میں رکھ دیا ہے اللہ کریم کا اتنا بڑا احسان ہے کہ اُس نے رمضان المبارک میں ہمیں کلام ذاتی سے نوازا۔رمضان المبارک کے روزے عطا فرمائے اسی مبارک مہینہ میں لیلتہ لقدر عطا فرمائی۔اس مبارک مہینے کا مقصد یہ ہے کہ اس کا بندہ تقوی حاصل کرسکے۔اسلام سیدھا راستہ ہے سیدھا راستہ ہمیشہ آسان ہوتا ہے۔ارشاد ہے کہ جو ایمان اور احتساب کے ساتھ رمضان المبارک کے روزے رکھے اس کے پچھلے سارے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔کتنی بڑی اللہ کریم کی عطا ہے۔رمضان المبارک میں ہر روزہ دار کو حضور حق کی کیفیت نصیب ہوتی ہے۔نوافل کا ثواب فرائض کے برابر ہو جاتا ہے۔رحمت،بخشش اور جہنم سے بریت کے عشرے اسی ماہ مبارک میں موجود ہیں۔اب یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ رمضان المبارک کی تو آمد آمد ہے کون ہے جو اس مبارک مہینہ سے مستفید ہونا چاہتا ہے کون ہے جو پچھلے گناہوں سے چھٹکارا چاہتا ہے کون ہے جو رحمت باری کا منتظر ہے کون جہنم کی آگ سے نجات چاہتا ہے۔اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں اور رمضان المبارک میں اپنی اصلاح کرنے کی توفیق عطا فرمائیں تا کہ ہم باقی گیارہ مہینے اطاعت الٰہی میں بسر کر سکیں۔۔۔
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی
Aaj hum jitne dar-e mstfe SAW se door hotay chalay ja rahay hain itna hum andheray aur zulmat ka shikaar ho rahay hain - 1

رمضان المبارک کا مبارک مہینہ ایک بھٹی ہے جس میں بندہ مومن کندن بن کر نکلتا ہے


 اللہ کریم کے احکامات میں مخلوق کی بھلائی ہے اور تعمیل حکم میں ہی مخلوق کی کامیابی ہے۔عبادات ہماری ضرورت ہیں۔روزہ ایسی عبادت ہے جسے اللہ کریم نے سابقہ اقوام پر بھی نازل فرمایا۔رمضان المبارک کی آمد آمد ہے رمضان المبارک میں پرہیز گاری اور حضورحق کی کیفیت نصیب ہوتی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا ہم رمضان المبارک کے منتظر ہیں،کیا ہمارے اندر شوقِ عبادت ہے،کہیں ہم عبادات کو بوجھ تو نہیں سمجھتے؟
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب!
  انہوں نے کہا کہ صحت و بیماری زندگی کے حصے ہیں اور یہ احساس زندگی دلاتے ہیں۔معمولات زندگی میں بے احتیاطی اور کمزوری ایمان کی کشتی میں وہ  چھوٹا چھوٹا کنکر ہے جو کشتی کے ڈوبنے کا سبب بن سکتا ہے۔ایمان کے ساتھ عبادات آتی ہیں جن کی ادائیگی سے بندہ اپنے معاملات درست رکھتا ہے۔روزہ دار کو خصوصی انعامات سے نوازا جاتا ہے۔رمضان المبارک میں شیاطین قید کر دئیے جاتے ہیں اس کے باوجود معاشرے میں برائی جاری ہے اس کی وجہ کیا ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ باقی گیارہ مہینے شیطنت اس قدر ہم پر اپنے اثرات چھوڑ چکی ہوتی ہے کہ رمضان المبارک میں شیاطین تو قید ہو جاتے ہیں لیکن وہ شیطنت جو ہم  پرباقی گیارہ مہینے مسلط رہی ا س کے اثرات کی وجہ سے ہم رمضان المبارک میں نا فرمانیاں کر رہے ہوتے ہیں۔کوئی بھی معاملہ ایسا نہیں جو اللہ کریم کے حکم سے باہر ہو۔اللہ کریم ہمیں اپنے معاملات میں احکامات الہی کی پابندی کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
Ramzan ul Mubarak ka mubarak maheena aik bhatti hai jis mein banda momin kundan bn kr niklta hain - 1